Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سجاول:گورمنٹ ڈگری کالج  میں طلباء سے  داخلہ کی ناجائز فیس وصول کی جانے لگی

    سجاول:گورمنٹ ڈگری کالج میں طلباء سے داخلہ کی ناجائز فیس وصول کی جانے لگی

    سجاول ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار یاسر علی پٹھان) گورمنٹ ڈگری کالج میں طلباء سے داخلہ کی ناجائز فیس وصول کی جانے لگی
    تفصیل کے مطابق گورمنٹ ڈگری کالج سجاول میں طلباء سے فرسٹ ائیر، اور انٹر، کے داخلہ کے نام پر ناجائز فیس وصول کئے جانے کا انکشاف ہواہے،زبردستی فیس دینے پر طلباء کومجبورکردیا گیا ہے،اورناجائزطورپر کالج انتظامیہ طلباء کو لوٹ رہی ہے جبکہ حکومت نے فرسٹ ائیر اور انٹر میں داخلہ فری کر دیا ہے۔ کالج انتظامیہ غریب طلباء سے ایک ہزار سے پندرہ سو تک فیس وصول کر رہی ہے۔ طلباء اور والدین کوئی فیس ادا نہیں کرتے۔ داخلے میں رکاوٹ کی صورت میں کالج میں دھرنا دیا جائے گا۔

  • ٹھٹھہ : قدیمی درگاہوں کے پلاٹوں پر قبضہ کیلئے مافیاء متحرک،درگاہ کے خدمت گاروں کو ہراساں اور دھمکیاں دینے لگے

    ٹھٹھہ : قدیمی درگاہوں کے پلاٹوں پر قبضہ کیلئے مافیاء متحرک،درگاہ کے خدمت گاروں کو ہراساں اور دھمکیاں دینے لگے

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) قدیمی درگاہوں کے پلاٹوں پر قبضہ کیلئے مافیاء متحرک،درگاہ کے خدمت گاروں کو ہراساں اور دھمکیاں دینے لگے
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کی مختلف قدیمی درگاہوں کے پلاٹوں پر بھی قبضہ مافیا کی جانب سے قبضہ کرنے کی کوششیں جاری درگاھ کے خدمت گاروں کو حراساں اور دھمکیاں دینے کا سلسلہ بھی شروع بااثر قبضہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کی جائے جنگ شاہی کے قریب قدیمی درگاھ حضرت امیر شاھ جیلانی رح کے خدمت گار غلام قادر جوکھیو کی میڈیا سے گفتگو
    ٹھٹھہ میں سرکاری پلاٹوں پر قبضے کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیا نے درگاہوں کے پلاٹوں پر بھی قبضہ کی کوششیں شروع کردی ہیں اس سلسلے میں جنگ شاہی کے قریب قدیمی درگاھ حضرت امیر شاھ جیلانی رح کے خدمت گار غلام قادر جوکھیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ وقت کے وقفے کے بعد ایک بار پھر بااثر قبضہ مافیا سرگرم ہوکر ٹھٹھہ کی قدیمی درگاہوں سمیت جنگ شاہی کے قریب حضرت امیر شاھ جیلانی رح کے پلاٹوں پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کے ساتھ ہمیں مختلف طریقوں سے حراساں کرکے نقصانات پہچانے کی دھمکیاں اور دیکر ہمیں بے دخل کرنے درگاھ سمت پلاٹوں پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ عمل قبضہ مافیا کئی دفعہ کر کے ہیں جسکی شکایت حد کی پولیس ڈی سی ٹھٹھہ ایس ایس پی ٹھٹھہ کو دے چکے ہیں ابھی بھی جنگ شاہی پولیس کو اطلاع دی ہے انہوں نے بااثر قبضہ مافیا پہلے ہی درگاہ کے برساتی پانی کے نکاسی کے رستے بند کرچکے ہیں جسکی وجہ سے برسات کے پانی سے درگاہ کو کافی نقصان پہنچا ہے اگر نکاسی آب کے رستے نہ کھولے گئے تو درگاہ کو مذید نقصان پھنچے گا غلام قادر جوکھیو نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد سیشن جج ٹھٹھہ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی سی ٹھٹھہ مختیار کار ٹھٹھہ سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود نوٹس لیتے ہوئے جنگ شاہی کی قدیمی درگاھ حضرت امیر شاھ جیلانی رح کے پلاٹ پر بااثر قبضہ مافیا کی جانب سے قبضہ کرنے کی کوشش سمیت ہمیں حراساں کرنے برسات کے پانی کی نکاسی روکنے کا نوٹس لیکر درگاھ کے تقدس کو بحال رکھ کے زائرین اور خدمت گاروں کو پریشانی سے بچایا جائے

  • ٹھٹھہ :نوجوان ظہیر خٹک یوتھ ایمبیسڈر فیفا عالمی فٹبال کپ میں گراؤنڈ آفیشل کے طور پر شرکت

    ٹھٹھہ :نوجوان ظہیر خٹک یوتھ ایمبیسڈر فیفا عالمی فٹبال کپ میں گراؤنڈ آفیشل کے طور پر شرکت

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)نوجوان ظہیر خٹک یوتھ ایمبیسڈر فیفا عالمی فٹبال کپ میں گراؤنڈ آفیشل کے طور پر شرکت
    تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹھہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فٹبال کے شیدائی اسپورٹس مین نوجوان یوتھ ایمبیسڈر جنریشن امیزنگ رائٹ ٹو پلے کیجانب سے ظہیر خٹک قطر میں سبز ہلالی پرچم لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار کرتے والے نوجوان ظہیر خٹک یوتھ ایمبیسڈر فیفا عالمی فٹبال کپ میں گراؤنڈ آفیشل کے طور پر شرکت کے لیے قطر میں موجود ہیں ظہیر خٹک اس سے قبل بھی تین بار فٹبال کے فروغ کے لیے بیرون ملک کا دورہ کر کے پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ ظہیر خٹک کو پاکستان میں ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہمارے ہیروز کا اعزاز بھی حاصل ہے جبکہ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں پرائیڈ آف پرفارمنگ کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں ویسے تو ظہیر خٹک کی قطر میں موجودگی کا بہت سے لوگوں کو علم نہیں تھا لیکن قطر میں افتتاحی تقریب میں پاکستان سندھ کی سکافت سندھی لباس اور اجرک میں اسٹیج پرفامنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نا صرف پوری دنیا میں خاص طور پر صوبہ سندھ میں ہر جگہ ظہیر خٹک کا تذکرہ ہے جو کہ ایک اعزاز کی بات ہے ظہیر خٹک ضلع ٹھٹہ میں گزشتہ دس برسوں سے مخدوم فٹبال اکیڈمی چلا رہے ہیں جہاں وہ بہت سے غریب بچوں کو فٹبال کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کی طرف بھی راغب کررہے ہیں ظہیر خٹک بچوں کو منشیات سے دور رہنے کی ترغیب بھی دے رہے ہیں اور وہ نشہ سے انکار کھیلوں سے پیار کے سلوگن کے تحت اپنی سماجی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اس لیے ظہیر خٹک کی قطر روانگی سے قبل سول سوسائٹی اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے مختلف کلبز کے آرگنائزر نے ظہیر خٹک کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا اس موقعہ پر شمس الدین تھیم، سمیع اللہ بابڑو، سہیل شہزاد جوکھیو، داد محمد جوکھیو، راحیل شہزاد جوکھیو،  فاضل چانڈیو، علی محمد جت، جگدیش مہاراج، بشام جوکھیو، محمد خان سیلمان خیل، سلطان ملاح، حماد اشرف راجپوت، احمد آرائیں، لالا تھیم، شہریار خان خٹک، فاروق بٹ، و دیگر نے ظہیر خٹک کی حوصلہ افزائی کی اس موقعہ پر ظہیر خٹک کے والد حاجی عبداللہ خٹک بھائی محمد علی خٹک اور شاہد خٹک بھی موجود تھے جنہوں نے تمام دوست احباب جو کہ ظہیر خٹک کو سپورٹ کررہے ہیں ان سب کا شکریہ ادا کیا. 

  • محمدپوردیوان : پولیس مقابلہ 2 ڈکیت ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار

    محمدپوردیوان : پولیس مقابلہ 2 ڈکیت ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار

    محمد پور دیوان باغی ٹی وی(نامہ نگار،محمد جنید خان احمدانی سے)پولیس مقابلہ 2 ڈکیت ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار
    تفصیل کے مطابق تھانہ محمد پور کی زبردست کارروائی پولیس کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ چند افراد مجھ سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ہیں ، مقامی پولیس اطلاع موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچی اور ڈاکووں کا تعاقب شروع کردیا،پولیس کو تعاقب کرتا دیکھ کر مجرمان پارٹی نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ،پولیس نے مجرمان کو پکڑنے اور حفاظت خود اختیاری اختیار کرتے ہوئے فائرنگ کا تبادلہ کیا جس کے نتیجے میں فراز اور زاہد کھوسہ ہلاک، فاروق زخمی حالت میں گرفتار،مجرمان راجن پور پولیس کو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے اہل علاقہ کی جانب سے پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے اور ہار پہنائے گئے۔

  • ٹھٹھہ : کینجھر سے کراچی واٹرسپلائی "کے فور ” پروجیکٹ میں مقامی نوجوانوں کوروزگار سے محروم رکھنے پراحتجاجی ریلی

    ٹھٹھہ : کینجھر سے کراچی واٹرسپلائی "کے فور ” پروجیکٹ میں مقامی نوجوانوں کوروزگار سے محروم رکھنے پراحتجاجی ریلی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)کینجھر سے کراچی واٹرسپلائی "کے فور ” پروجیکٹ میں مقامی نوجوانوں کوروزگار سے محروم رکھنے پراحتجاجی ریلی
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کینجھر سے کراچی پانی سپلائی کرنے والے "کے فور K4 "پروجیکٹ میگاواٹ پروجیکٹس اور بڑے بڑے ونڈ پاور جیسی کمپنیاں کوہستانی پٹی جنگشاہی میں ہونے کے باوجود مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم نہیں کررہی ہیں جس پر آج کوہستان عوامی اتحاد کی رہنمائی میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی اور بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا علاقہ مکینوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی حاکم علی بروہی، حاجی کریم بخش بروہی، رانی بھٹو، پیر غلام حسین شاہ، عمران جوکھیو، امجد پلیجو، رضوان بروہی، کامریڈ شفیق جوکھیو اور غریب عورتوں نے خطاب کیا انہوں کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ جنگشاہی پسماندہ علاقہ ہے بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ہمیں K4 سے پینے کا پانی دیا جائےاور مقامی غریب نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے اور ہم پر زور اپیل کرتے ہیں وزیراعظم پاکستان سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ایم پی اے سید ریاض شاہ شیرازی ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اور دیگرحکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • ڈی جی خان :پولیس فرنٹ ڈیسک میں کرپشن،شہریوں کوناجائز مقدمات میں ملوث کرنے، سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل  پر10  کے خلاف مقدمہ درج

    ڈی جی خان :پولیس فرنٹ ڈیسک میں کرپشن،شہریوں کوناجائز مقدمات میں ملوث کرنے، سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل پر10 کے خلاف مقدمہ درج

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی)پولیس فرنٹ ڈیسک میں کرپشن،شہریوں کوناجائز مقدمات میں ملوث کرنے، سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل پر PSSA/PSA، کانسٹیبل سمیت 10 کے خلاف مقدمہ درج۔
    تفصیل کے مطابق تھانوں کے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرنے پر 10 اہلکاران کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر دیا گیا ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی ہدایت پر اے ایس پی سٹی سرکل ایاز خان، ڈی ایس پی آرگنائز کرائم ریحان الرسول اور CIA ٹیم نے ریکارڈ ردوبدل میں ملوث اہلکاران جن میں فرنٹ ڈیسک پر تعینات PSSA/PSA عزادار، جمشید، جہانزیب، عبدالرحیم، عمر فاروق اور کانسٹیبل محمد اظہر (ڈولفن) کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر 455/22 درج کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
    ایف آئی آر کے مطابق عمر فاروق SSA متعینہ فرنٹ ڈیسک تھانہ بی ڈویژن نے مقدمہ نمبر 15 / 239 مورخہ 17.08.2015 بجرم 392 ت پ تھانہ بی ڈویژن میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی وسیم سرورولد محمد سرور سکنہ ڈاک خانہ خاص چک نمبر 168/9 ایل تحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال کو PSRMS میں بطور ملزم درج کیا ہے جس کی کوئی قانونی کاروائی نہ ہوئی ہے ۔ (02) جمشید حبیب PSA متعینہ فرنٹ ڈیسک تھانہ گدائی نے مقدمہ نمبر 40/16 مورخہ 28.01.2016 بجرم 392 ت پ تھانہ گدائی میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی غلام عباس ولد محمد اصغر سکنہ یزمان چک نمبر DNB18 ضلع بہاولپور کو PSRMS میں بطور ملزم درج کیا ہے جس کی کوئی قانونی کاروائی نہ ہوئی ہے ۔ (03) محمد دلشاد 1596/C متعینہ فرنٹ ڈیسک آپریٹر تھانہ سول لائنز نے مقدمہ نمبر 369/19 مورخہ 11.10.2019 بجرم 392 ت پ تھانہ سول لائنز میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی مظفر بشیر ولد غلام بشیر سکنہ محلہ کھا کھی کو PSRMS میں بطور ملزم درج کیا ہے جس کی کوئی قانونی کاروائی نہ ہوئی ہے۔ جبکہ (04) عزادار حسین PSA متعینہ فرنٹ ڈیسک تھانہ سول لائنز نے مقدمہ نمبر 369/19 مورخہ 11.10.2019 بجرم 392 ت پ تھانہ سول لائنز میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی مظفر بشیر ولد غلام بشیر سکنہ محلہ کھا کھی کو PSRMS میں بطور ملزم اشتہاری درج کیا ہے جس کی کوئی قانونی کاروائی نہ ہوئی ہے ۔ (05) عبد الرحیم PSA دوران تعیناتی فرنٹ ڈیسک تھانہ صدر ( حال متعینہ تھانہ کوٹ چٹھہ )نے مقدمہ نمبر 273/17 مورخہ 16.06.2017 بجرم 324/353/186/7ATA تھانہ صدر ڈیرہ میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی بابر حیات ولد ولایت خان سکنہ ماڈل کالونی نیو گروال مکان نمبر 55 واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلا کو PSRMS میں بطور ملزم درج کیا ہے جس کی کوئی قانونی کاروائی نہ ہوئی ہے ۔ (06) (06) محمد یوسف 76/c متعینہ فرنٹ ڈیسک آپریٹر تھانہ صدر نے مقدمہ نمبر 351/20 مورخہ 19.07.2020 بجرم 302/7ATA تھانہ صدر ڈیرہ میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی ہارون اختر ولد پرویز اختر سکنہ ترنول محلہ چوہدریاں ریلوے پھاٹک جامع مسجد توحید تحصیل / ضلع اسلام آباد کو PSRMS میں بطور ملزم درج کیا ہے جس کی کوئی قانونی کاروائی نہ ہوئی ہے۔(07) محمد طارق 1124/C متعینہ فرنٹ ڈیسک آپریٹر تھانہ بی ڈویژن نے مقدمہ نمبر 286/15 مورخہ 26.09.2015 بجرم 9C/CNSA تھانہ بی ڈویژن میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی ہارون اختر ولد پرویز اختر سکنہ ترنول محلہ چوہدریاں ریلوے پھاٹک جامع مسجد توحید تحصیل / ضلع اسلام آباد کو PSRMS میں بطور ملزم درج کیا ہے جس کی کوئی قانونی کاروائی نہ ہوئی ہے ۔ (08) محمد طارق PSA دوران تعیناتی فرنٹ ڈیسک تھانہ کوٹ چھٹہ (حال متعینہ تھانہ چوٹی )نے مقدمہ نمبر 178/17 مورخہ 16.05.2017 بجرم 279 تھانہ کوٹ چھٹہ میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی جاوید قمر ولد قمر الدین سکنہ مکان نمبر 64 محلہ گراس منڈی ملتان کو PSRMS میں بطور ملزم درج کیا ہے بلاجواز اندراج اور ریکارڈ میں ردو بدل کو مد نظر رکھتے ہوئے 05 کس(01) عمر فاروق 2SSA عبدالرحیم 3PSA عزادار حسین PSA -4 جمشید حبیب PSA-5 کنسٹیبل محمد اظہر 806/C کو بلوا کر عبدالقیوم 1102/C انچار ج CCTV متعینہ آئی ٹی برانچ دفتر پولیس ڈیرہ غازیخان اور حاکم خرم نسیم HC متعینہ IT انچارج دفتر پولیس ڈیرہ غازیخان کی موجودگی میں استفسار پر ہر 05 کس بالا نے یک زبان ہو کر بتلایا کہ انہوں نے سرکاری ریکارڈ PSRMS میں ردو بدل طمع نفسانی کی خاطر جہانزیب حسین شاہ PSA اور کنسٹیبل محمد اظہر 806/c متعینہ ڈولفن سکواڈ ڈیرہ غازیخان کے کہنے پر پیسے لے کر کی ہے مزید یہ کہ ہر دو جہانزیب حسین شاہ PSA اور محمد اظہر 806/C نے دیگر لوگوں کے ساتھ ملکر گروپ بنایا ہوا ہے جو لوگوں کو غلط طور پر PSRMS میںمقدمات میں نامزد کر کے ڈرا دھمکا کر اور بلیک میل کر کے ان سے پیسے لیتے ہیں اور جب پیسے مل جائیں تو ہمیں بھی حصہ دیتے ہیں اور جب پیسے مل جائیں تو کچھ دنوں کے بعد ہم نام تبدیل کر دیتے ہیں۔ اکثر ایزی پیسہ کے ذریعے رقم بھیج دیتے ہیں اور نامزد کرنے کے لیے وٹس ایپ کے ذریعے بھی ہمیں لوگوں کے نام بھیجتے ہیں مزید بتلایا کہ ہم نے اسی طریقہ کار کے مطابق لوگوں کو ناجائز طور پر پیسے لے کر کافی لوگوں کو غلط طور پر نامزد کر کے PSRMS کے سرکاری ریکارڈ میں ردو بدل کی ہے۔واقعات کے مطابق متذکرہ بالا عمر فارووق SSA، جمشید حبیب PSA، عزادار حسین PSA ، جہانزیب حسین شاہ PSA اور کنسٹیبل محمد اظہر 806/c ، محمد دلشاد 1596/c ، محمد یوسف 76/c ، محمد طارق 1124/C، عبدالرحیم PSA اور محمد طارق PSA نے بے گناہ لوگوں کو ڈرا دھمکا کر کے ، بلیک میل کر کے طمع نفسانی کی خاطر ناجائز طور پر پیسے لے کے سرکاری ریکارڈ میں ردو بدل کر کے غیر قانونی فعل کیا ہے جس پر ان کے خلاف تھانہ سول لائن میںمقدمہ نمبر455/22زیر دفعہ468,471,386,148,149 اور420 ت پ درج کیا گیا ہے۔
    ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کا کہنا تھا کہ طمع نفسانی اور رشوت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے ایسی پریکٹس میں ملوث اہلکاران کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ سخت محکما نہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔عوامی وسماجی حلقوں نے ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کے اس ایکشن لینے کے اقدام کوسراہا ہے اور ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے یہ تو چند کردار ہیں جوسامنے آئے ہیں ان کے پیچھے چھپے گینگز کو بے نقاب کرکے انہیں بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

  • افغانستان میں پہلی مرتبہ خواتین اور مردوں کو کوڑے مارنے کی سزا

    افغانستان میں پہلی مرتبہ خواتین اور مردوں کو کوڑے مارنے کی سزا

    افغانستان میں پہلی مرتبہ مردوں اورخواتین کو کوڑے مارنے کی سزا

    کابل باغی ٹی وی (ویب نیوز)طالبان نے سپریم لیڈرکے حکم کے بعد پہلی مرتبہ مردوں اورخواتین کو کوڑے مارنے کی تصدیق کردی ۔
    روزنامہ امت کراچی کے مطابق خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکام نے بتایا کہ 3 خواتین اور11 مردوں کو بدھ کے روز افغانستان کی عدالت کے حکم پر چوری اوراخلاقی جرائم کا مجرم پائے جانے کے بعد کوڑے مارنے کی سزا سنائی گئی ہے۔افغان عدالت کا کوڑے مارنے کا حکم ایسے وقت سامنے آیا جب طالبان کے سپریم لیڈر کی جانب سے رواں ماہ ججوں کو اسلامی قوانین کو مکمل طور پرنافذ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔طالبان سپریم لیڈر کے حکم کے بعد پہلی بار کوڑے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بعض جرائم کے لیے جسمانی سزا لازمی ہے۔قاضی رفیع اللہ صمیم نے کہا کہ 14 افراد کو صوابدیدی سزا دی گئی جن میں 11 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں جبکہ زیادہ سے زیادہ کوڑے مارے جانے کی تعداد 39 تھی۔

  • میہڑ : ڈینگی وائرس سے انتقال کرجانے والے نوجوان وکیل  کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی

    میہڑ : ڈینگی وائرس سے انتقال کرجانے والے نوجوان وکیل کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی

    میہڑ باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ) 16 اکتوبر کو ڈینگی وائرس سے انتقال کرجانے والے نوجوان وکیل کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی
    تفصیل کے مطابق میہڑ سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل ایڈووکیٹ عبدالقدوس چانڈیو جو کہ 16 اکتوبرکو ڈینگی وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے کی یاد میں میہڑ کے نوجوان صحافی مختیار سندھی کے جانب سے تقریب منقعد کی گئی۔ جس میں میہڑ کے معزز شخصیت سید محمد شاہ (پیر آف میہڑ) ایڈووکیٹ عبدالقدوس چانڈیو کے والد قیصر خان چانڈیو۔ پیر محمد چانڈیو۔ محمد قاسم چانڈیو۔ روشن تارا اسکول کے پرنسپل عبدالکریم چانڈیو۔ سینیئر صحافی ریاض چانڈیو۔ رئیس راجھن خان چانڈیو۔ سگا رہنما محمد اعظم پنہور۔ انجنیئر محمد اسلم چانڈیو۔ سیاسی سماجی مذہبی رہنما حبیب حضوری۔ صحافیوں نصراللہ سولنگی۔ محمد علی شیخ۔ عبدالغنی میرانی۔ ابراہیم چانڈیو۔ عاشق کوسو۔ بلاول دریانی۔ ایڈووکیٹ اعظم خاصخیلی۔ ایڈووکیٹ عمران لاکیر۔ غلام ربانی چانڈیو۔ عبدالقیوم بگھیو۔ سلیم چانڈیو ۔ عمران خان چانڈیو۔ حیدرآباد سے آئے ہوئے قانون کے اسٹوڈنٹس احمر سومرو۔ شاہجہان۔ احمد علی سومرو۔ یاسر علی سہتو۔ عباس جماری۔ بلاول مگسی اور تمام سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں ٹیچرز۔ صحافیوں نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔ رہنماؤں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقدوس چانڈیو کی جدائی بڑے صدمے سے کم نہیں ہے۔ ایڈووکیٹ عبدالقدوس چانڈیو نے ہمیشہ دوسروں کے بہتری کی سوچ رکھتے تہے۔ جس کی اپنے علاقوں میں تعلیم کی روشنی بحال کرنے کی خواہش تھی۔ رہنماؤں نے مزید تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ عبدالقدوس چانڈیو کی دی گئی محبتیں ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔ اس کا کردار تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ اور اس کے فرزند عبدالقوی چانڈیو کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے ہم اپنا کردار ادا کرینگے۔

  • جھنگ : فیصل آباد پولیس نے اپنی ہی پولیس کو شکست دے کر فائنل جیت لیا

    جھنگ : فیصل آباد پولیس نے اپنی ہی پولیس کو شکست دے کر فائنل جیت لیا

    جھنگ،باغی ٹی وی (عظیم حمید نامہ نگار) مائی ہیر سپورٹس کمپلیکس جھنگ میں انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ فیصل آباد ریجن کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت ، ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی ، کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی (ایم پی اے) ، چیئرمین CPLC شیخ واصف مجید ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ حیدر علی نانگا، صدر انجمن تاجران و ممبران ، ممبران بین المذاہب کمیٹی، ممبران امن کمیٹی اور تمام میڈیا نمائندگان شریک ہوئے ۔

    ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ پولیس جھنگ ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ ، ڈولفن پولیس فیصل آباد ، سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی ٹیمیں شریک ہوئیں ۔ فائنل میچ میں ڈسٹرکٹ پولیس فیصل آباد نے سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

    ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت اور ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے ۔

  • امریکی خاتون سفارت کار نے پاکستان سے بھارت جاکر رکشہ خرید لیا

    امریکی خاتون سفارت کار نے پاکستان سے بھارت جاکر رکشہ خرید لیا

    نئی دہلی: امریکی خاتون سفارت کار نے پاکستان سے بھارت جاکر رکشہ خرید لیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کی جانب سے بنائی گئی امریکی سفارت کار کی رکشے میں سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔امریکی سفارتکار این ایل میسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیام کے


    دوران بڑی، خوبصورت اور بکتربند گاڑیوں میں سفر کرتے ہوئے رکشہ دیکھتی تو اس میں سفرکی خواہش ہوتی ۔اسی لیے بھارت میں پوسٹنگ ہوتے ہی رکشہ خرید لیا۔این ایل میسن کے ساتھ دیگرتین امریکی خواتین سفارت کاروں نے بھی رکشہ خریدا ہے اور اس میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں بھی کروائی ہیں۔پاکستان اوربھارت میں رکشہ سستی اور عوامی سواری سمجھا جاتا ہے اوراب بھی بڑی تعداد میں لوگ خصوصا خواتین آمد ورفت کے لیے رکشہ استعمال کرتے ہیں۔