خانقاہ ڈوگراں،باغی ٹی وی (علی رضا رانجھا) واپڈا اہلکار پولیس گردی کا نشانہ بن گئے تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں بجلی چوری پکڑنا جرم بن گیا ایس ایچ او نے کنڈے اتارنے پر واپڈا اہلکاروں کو اٹھا لیا اہلکاروں پر تشدد کے خلاف لیسکو اہلکار سراپا احتجاج
تفصیلات کے مطابقخانقاہ ڈوگراں میں بجلی چوری پکڑنا واپڈا اہلکاروں کے لئے جرم بن گیا تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے ایس ایچ او تھانے کی غیر قانونی بجلی سپلائی منقطع کرنے مشتعل ہوگئے واپڈا اہلکاروں کو اٹھا کر تھانے میں تشدد دوبارہ بجلی کے کنڈے ڈال لئے جسکے بعد آج دوبارہ واپڈا ٹیم کا تھانے میں بجلی چوری پکڑنے کے چھاپہ واپڈا اہلکاروں نے ڈریکٹ بجلی کی چوری پکڑ لی چئیر مین یونین بختار بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ عرصہ دراز سے تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں بجلی چوری کا سلسلہ جاری تھا جس پر کل لیسکو ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کی بجلی کاٹ دی جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے ٹیم میں شامل لیسکو اہلکار عمر اور اسکے ساتھی کو اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور دوبارہ سے کنڈے لگا لئے جس پر لیسکو ٹیم نے آج دوبارہ کاروائی کی ہے چئیر مین یونین بختیار بھٹی نے الزام کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی تعیناتی کے بعد سے ایس ایچ او تھانہ خانقاہ ڈوگراں کسی بھی بجلی چور کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کو بھی تیار نہیں لیسکو ایلکاروں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

خانقاہ ڈوگراں :بجلی چوری پکڑنا جرم , ایس ایچ او نے کنڈے اتارنے پر واپڈا اہلکاروں کو اٹھا لیا , تشدد , لیسکو اہلکار سراپا احتجاج
-

شیخوپورہ : آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔طارق علی بسرا
باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شیخوپورہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔آزاد اور ذمہ دار میڈیا بہترین ترجمان،نقیب اور نقاد ہوتا ہے،سچائی سب سے بڑی طاقت ہے جسے چھپایا نہیں جاسکتا۔صحافی معاشرے میں آئینہ کا کردار ادا کرتے ہیں ان کی نشاندہی سے عوامی مسائل کا فوری اور بروقت حل ممکن ہوتا ہے۔میڈیا کے توسط سے حکومتی ایوانوں تک غریب عوام کی آواز پہنچ رہی ہے لیکن ذمہ دار صحافت کو مذہبی،سماجی اور معاشرتی حدود و قیود سے آزاد نہیں ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب شیخوپورہ کے دورہ موقع پر اراکین پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ مثبت اور تعمیری تنقید اور مسائل کی درست نشاندہی معاشرے اور اداروں کی اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے۔میڈیا اپنے پلیٹ فارم سے مثبت پیرائے میں عوامی مسائل کو اجاگر کرے۔عوامی مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ محکموں کو متحرک کرتے ہوئے انکے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی تزئین آرائش میں ضلع انتظامیہ اپنا بھرپور کردار کرتی رہی ہے اور یہی سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحافیوں اور عوام کیلئے ان کے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں میں ضلع کا حاکم نہیں بلکہ خادم بن کر عوام کی خدمت کروں گا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوید ارشاد،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید،چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر،صدر پریس کلب مبشر حسن بٹ،جنرل سیکرٹری پریس کلب رانا محمد عثمان،اراکین پریس کلب اور دیگر مختلف میڈیا ہاؤسز سے وابستہ صحافی موجود تھے۔
-

ڈپٹی کمشنر کااسسٹنٹ کمشنر ودیگر افسران کے ہمراہ تحصیل سانگلہ ہل کا دورہ
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کا اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مبارک رضا اور دیگر افسران کے ہمراہ تحصیل سانگلہ ہل کا دورہ ،ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال اور بوائز ہائی سکول میں دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر احمرنائیک نے میونسپل لائبریری اور جسٹریشن برانچ کا افتتاح بھی کیاڈپٹی کمشنر کی جانب سے لاٸبریری میں مزید کتب کی خریداری کے لیے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان لائبریری کا قیام سانگلہ ہل کے شہریوں کے لیے ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک لائبریری میں علم سے محبت کرنے والوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ کھیل کے میدان اور لاٸبریری جب آباد ہوتے ہیں تو جیل اور ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں ہسپتال میں صفائی ستھرائی ،عملہ کی حاضری،ادویات کاسٹاک سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیاگیاڈپٹی کمشنر احمر ناٸیک کی ہسپتال میں فنڈز کی کمی کو دور کرنے کی یقین دہانی سرکاری ہسپتالوں میںمریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈاکٹر ز و دیگرعملہ اپنی حاضری کو سوفیصد یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر احمر ناٸیک نے بعد ازاں گورنمنٹ بواٸز ہاٸی سکول کے کلاس رومز میں طلبا سے سہولیات بارے پوچھ گچھ کی سکول میں تعلیمی معیار ودیگر سہولیات کی بہتری کے لیے 15لاکھ روپے کے مزید فنڈز دیے جاٸیں گے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر ناٸیک -

ضلع اپر چترال کی تزئین و آرائش، مونسپل انتظامیہ نے کام کا آغاز کردیا۔
ضلع اپر چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی)ضلع اپر چترال کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز بونی میں تحصیل میونسپل انتظامیہ نے بونی بازار کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ڈسبن رکھنے کے ساتھ ساتھ قصاب حانہ اور سٹریٹ لائٹ کا بھی افتتاح کروایا جس سے نہ صرف یہاں کے لوگوں کو سہولت میسر ہوگی بلکہ اس نو مولود ضلع کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ نومولود ضلع اپر چترال کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز بونی میں تحصیل میونسپل انتظامیہ یعنی TMA نے بیوٹیفیکیشن پر کام شروع کروایا۔ تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین نے TMO کا چارج لیتے ہی بونی بازار میں Dusbin (ڈسبین) رکھوائے تاکہ لوگ کوڑا کرکٹ اس میں ڈالے اور بونی شہر صاف ستھرا رہے۔ انہوں نے بونی میں نیا قصاب حانہ کھولنے کے ساتھ ساتھ بازار میں سٹریٹ لائٹ بھی لگائے۔ تاکہ شہریوں اور دکانداروں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ اس موقع پر تحصیل مستوج کے چئیرمین سردار حکیم مہمان حصوصی تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر ان منصوبوں کا افتتاح کیا۔ان منصوبوں سے نہ صرف یہاں کے دکانداروں اور عوام کو سہولت ہوگی بلکہ اس سے اس دور آفتادہ ضلع کی سیاحت بھی فروغ پائے گی۔
بونی بازار کے تاجر یونین کے صدر محمد شفیع اور جنرل سیکرٹری محمد ذاکر زحمی نے بھی ٹیم ایم اے کے ان کاموں کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ ضلع اپر چترال جیسے نومولود ضلع کو ان کی ضرورت کی مطابق فنڈ فراہم کیا جائے تاکہ یہاں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یہاں کے قصاب گلی کوچوں میں جانور ذبح کرتے تھے جن کی آلائیشوں کیلئے آوارہ کتے جمع ہوتے اور بعض اوقات وہ لوگوں پر حملہ بھی کرتے تھے اس سے یہاں کا ماحول نہایت گندہ تھا اب چونکہ نیا قصاب حانہ بازار سے باہر دریا کے کنارے کھل گیا امید ہے کہ اس سے بونی بازار کا ماحول صاف ستھرا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بونی بازار میں سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے چوری چکاری کا بھی حطرہ تھا اور دکانداروں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی راہ چلتے کافی مشکلات کا سامنا تھا اب سٹریٹ لائٹ لگنے سے ان مشکلات میں کمی آئے گی۔ تاجر یونین کے صدر محمد شفیع اور جنرل سیکرٹری محمد ذاکر زحمی نے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری محکمہ بلدیات سید ظہیر الاسلام عباسی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مصباح الدین کو یہاں ٹرانسفر کیا جو نہایت ایماندار اور محنتی تحصیل میونسپل آفیسر ہے۔صدر تاجر یونین نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلےٰ سے مطالبہ کیا کہ ابھی تک کوئی صوبائی وزیر نے اس ضلع کا دورہ نہیں کیا تو کم از کم صوبائی وزرا کو یہاں آکر عوام کی مسائل سن کر ان کو حل کرنے کی کوشش کرنا چاہئے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس ضلع کے اندر تمام اداروں کو فنڈ فراہم کیا جائے تاکہ تعمیر و ترقی کے کام جاری رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے بونی اپنے بساط کے مطابق تو کام کرتا ہے مگر جب تک ان کو صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈ فراہم نہ کی جائے تو ان کیلئے بھی ان کاموں کو جاری رکھنا نہایت مشکل ہوگا۔
اس نئے ضلع میں ان ترقیاتی کاموں پر یہاں کے عوام بھی خوش ہیں۔بونی کے سابق ہوٹل منیجر نورمحمد، سماجی و سیاسی کارکن عبد الطیف اور تاجر عبد الرزاق نے کہا کہ اس ضلع میں اس قسم کے کاموں سے ایک طرف عوام کو سہولت ہوگی تو دوسری جانب یہاں کی سیاحت بھی فروغ پائے گی کیونکہ ضلع اپر چترال سیاحت کا مرکز ہے۔ یہاں شندور، بروغ، قاقلشٹ کے مقام پر جو پولو ٹورنمنٹ اور تہوار منائے جاتے ہیں ان کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں سیاح یہاں آتے ہیں اب یہاں کے شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی سہولت ہوگی اور اس ضلع میں ان ترقیاتی کاموں سے سیاحت اور سیاحت سے اس ضلع کو ترقی ملے گی۔
ضلع اپر چترال کے خواتین نے بھی ان ترقیاتی کاموں پر خوشی کا اظہار کیا۔ رشیدہ بی بی جو حکمران جماعت کی خواتین ونگ کی ضلعی صدر ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم ٹی ایم اے کے ان کاموں کو نہایت سراہتے ہیں اور یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی تھا کہ بونی میں باقاعدہ قصاب خانہ اور سٹریٹ لائٹ لگایا جائے اب اس سے عوام کی مشکلات میں آسانی ہوگی اور ان کو صاف ستھرا گوشت بھی میسر ہوگی۔
اگرچہ اپر چترال میں تحصیل میونسپل انتظامیہ اپنی بساط کے مطابق ترقیاتی کام کرتی ہیں مگر جب تک ان کو صوبائی حکومت سے فنڈ فراہم نہ کی جائے تو یہ کام بھی ادھورے رہ جائیں گے۔اس دور آفتادہ ضلع کے عوام صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نئے ضلع کی تعمیر و ترقی پر توجہ دیکر اس کو وافر مقدار میں فنڈ فراہم کرے تاکہ یہ نومولود ضلع بھی دوسرے اضلاع کی صف میں کھڑا ہوسکے۔ -

ننکانہ :ڈی پی او کی پولیس لائن آمد , پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ یادگار شہدا پر سلامی
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ صاحب ڈی پی او سردار موارہن خان کی پولیس لائن آمد ضلعی پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ یادگار شہدا پر سلامی دی شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سردار موارہن خان نے پولیس لائن میں یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی، شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھائے اوع فاتحہ خوانی کی۔ ڈی پی او نے ڈی ایس پیز اور ہیڈ برانچز سے ملاقات کی۔ پولیس لائن کی مختلف برانچز کا وزٹ کیا۔ محرر دفتر، اسلحہ خانہ، وردی گودام، وائرلیس کنٹرول، ایلیٹ دفتر، میس ہال، ریسورس مینجمنٹ سنٹر، ایم ٹی شیڈ و دیگر برانچز کا معائنہ کیا۔ برانچز کا ریکارڈ چیک کیا۔ ایم ٹی شیڈ میں کھڑی گاڑیوں کی انسپکشن کی۔ کنڈم گاڑیوں کو جلد از جلد کارگر حالت میں لانے اور ان کی مرمت کا کام جلد مکمل کروانے کے لیے ایم ٹی او افضل چیمہ کو احکامات جاری کیے۔ دوران وزٹ پولیس افسران و جوانوں سے مسائل دریافت کیے اور موقع پر ہی حل کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود بھٹی کو پولیس لائن کی تمام برانچز کی مزید بہتر صفائی اور ریکارڈ کی تکمیل کے متعلق احکامات جاری کیے اور ہیڈ برانچز کو بریف کرنے کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس لائن وزٹ کا مقصد برانچز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ضلعی پولیس کی ویلفیئر اور مثالی کارکردگی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لاوں گا -

سمینہ سادات میں مختلف جگہوں پر کھانے پینے کی مضر صحت اشیاء کی فروخت سر عام جاری۔
قصبہ سمینہ سادات،باغی ٹی وی( نامہ نگار جواد اکبر) ڈیرہ غازی خان کے قصبہ سمینہ سادات میں مختلف جگہوں پر موجود کھانے پینے کی مضر صحت اشیاء کی فروخت سر عام جاری۔مختلف مقامات پر کھانے پینے کے ڈھابے، سموسے پکوڑے اور مٹھائیوں میں بہت ہی ناقص گھی اور دوسرے ناقص میٹریل کا جگہ جگہ بے تحاشا استعمال کیا جارہا ہے۔جس سے عوام کو گلے کی، گیسٹرو اور دوسرے دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔جبکہ دوسری طرف انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی صرف نام کی رہ گئی ہے انکا اب بازاروں میں کوئی کنٹرول نہیں رہا یا لا پرواہی کا شکار ہو گئے۔خدارا عوام کو ان ناقص میٹریل سے تیار شدہ تمام تر چیزوں سے محفوظ رکھا جاۓ
-

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا ایکسیئین ڈسٹرکٹ بلڈنگس کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا ایکسیئین ڈسٹرکٹ بلڈنگس کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار –
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے ایکسیئین ڈسٹرکٹ بلڈنگس جاوید شیخ کے اچانک انتقال ہونے پر اپنے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک محنتی اور مخلص افسر تھے، ضلع ٹھٹھہ میں ان کی گئی خدمات قابل تعریف ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا – انہوں نے کہا کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور ان کے تمام لواحقین عزیز و اقارب کو یے صدمہ برداشت کرنے کی طاقت اور صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے – ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے لواحقین سے مجھ سمیت ضلعی انتظامیہ اور تمام محکموں کے افسران و عملہ برابر کے شریک ہیں – -

ڈی آئی خان : ڈی پی او کی کھلی کچہری،منشیات فروش،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی
ڈی آئی خان، باغی ٹی وی (نامہ نگار)ڈی پی او کی کھلی کچہری،منشیات فروش،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان نے اپنے دفترمیں کھلی کچہری میں عوام کی شکایات سن کر ان کے مسائل حل کررہے ہیں، ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او ڈیرہ شعیب خان کوکھلی کچہری میں عوامی مسائل کے حل اوران کے ازالے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے ،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کاکہناہے کہ سائلین کے مسائل کوحل کرنا اورقانون کی عملداری کویقینی بنانا پولیس کااولین فریضہ ہے ۔
ڈی ایس پی جنڈولہ کی ایس ایچ اوSMAکے ہمراہ تھانہSMAمیں پریس کانفرنس،منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ٹانک پولیس کی کامیابیاں جاری ،بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی،گاڑی کے خفیہ خانوں سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرکے منشیات سمگلرز پابند سلاسل۔تفصیلات کے مطابق منشیات کی لعنت کے خلاف جاری مہم کے دوران ٹانک کی لوکل پولیس اور انسداد منشیات ٹیم کی مشترکہ کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ ڈی ایس پی سب ڈویژن جنڈولہ سید مرجان خان نے ایس ایچ اوSMAگل ولی خان کے ہمراہ تھانہSMAمیں پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹانک کو منشیات سے مکمل طور پر پاک کرنے کی افسران بالا کی دوٹوک ہدایات اور براہ راست نگرانی میںایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر گل ولی خان کو نارکوٹکس ایریڈی کیشن ٹیم نے پیزو روڈ پر بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی خفیہ اطلاع دی۔اطلاع پر ایس ایچ اوSMAگل ولی خان نے اے ایس آئی شیر افضل و دیگر نفری کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ٹانک پیزو روڈ پر حاجی ذوالفقار بھٹہ خشت کے مقابل ناکہ بندی عمل لائی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ناکہ بندی کے دوران ٹانک کی جانب سے آتے ہوئے ایک پیلے رنگ کی دس ویلر گاڑی رجسٹریشن نمبرTAA-929کو روک کر ڈرائیور ملزم ارشد حیات ولد عمر حیات سکنہ کلاں میرخیل ضلع بنوں اور ساتھ بیٹھے ہوئے ملزم راج میل ولد محراب دین تحصیل لنڈی کوتل ضلع خیبر کو نیچے اتار کر تلاشی شروع کی گئی جس کے دوران گاڑی مذکورہ کے باڈی کے اندر فرنٹ سائیڈ کے خفیہ خانوں سے120پیکٹ چرس برآمد ہوئی جو وزن کرنے پر150000گرام اتری۔ ڈی ایس پی جنڈولہ کا کہنا تھا کہ اتنی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا اور ان کے خلاف تھانہSMAمیں مقدمہ درج کرکے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔آخر میں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
ڈی ایس پی درابن کی قیادت میں ایس ایچ اوعبدالرشید نے ملزم گل جان ولد شاہنواز قوم ہوڑاسکنہ گنڈی عاشق سے ایک رپیٹربارہ بور اورسترہ کارتوس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا، درابن پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا ہے ۔
ڈی ایس پی سٹی کی قیادت میں اے ایس آئی کیسب نے ملزم ہمایوں ولد عبدالغفارقوم مروت سکنہ وانڈاگنڈھیرسے ایک پستول تیس بور بمعہ پانچ کارتوس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا، سٹی پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا ہے ۔ -

ڈی آئی خان:سابق ایم پی اے نام نہاد پریس کانفرنس کے ذریعے اپنا سیاسی قدکاٹھ بڑھانے کیلئے جھوٹ کا سہارالے رہے ہیں-علی امین خان گنڈہ پور
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار):سابق ممبرصوبائی اسمبلی نام نہاد پریس کانفرنس کے ذریعے اپنا سیاسی قدکاٹھ بڑھانے کیلئے جھوٹ کا سہارالے رہے ہیںمگراس کی سیاست کا سورج غروب ہوچکاہے ۔جلدہی وہ احتساب کے شکنجے میں آنے والاہے ۔ قومی خزانے پر شب خون مارنے والے کوایک ایک پائی کا حساب دیناہوگا ۔ ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کیا۔ انہوںنے کہاکہ سمیع اللہ علیزئی آئندہ عام انتخابات میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے گٹھ جوڑ کاسلسلہ شروع کررکھاہے مگراس کی کرپشن اورمفادپرستی کی وجہ سے اسے کوئی سیاسی پارٹی منہ نہیں لگارہی ہے ۔ سمیع اللہ علیزئی نے اپنے دورمیں حلقہ سٹی ٹو کے فنڈزپر ہاتھ صاف کیے ۔ترقیاتی کاموں،بیوٹیفیکیشن اور نوکریوں میں ریکارڈ کرپشن کی اورسرعام نوکریوں کی بولیاں لگتی تھیں اور مختلف محکموں میں لوگوں کو بوگس نوکریوں کے آرڈردیے جس کا احتساب کیاجائے گا۔ سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورنے کہاکہ حلقہ سٹی ون اورسٹی ٹو کی عوام نے سمیع اللہ علیزئی کابائیکاٹ کیاہے اورانہوںنے علی برادران کی کامیابی میں اپناووٹ کاسٹ کرنے کا اعلان کردیاہے ۔
-

ڈیرہ اسماعیل خان،تحصیل درابن میں دکانداروں کے خود ساخہ نرخ، دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ ردی میں پھینک دی
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)تحصیل درابن میں دکانداروں کے خود ساخہ نرخ، دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ ردی میں پھینک دی
تفصیل کے مطابق تحصیل درابن میں دکانداروںکی من مانیاں عروج پر، کسی بھی دکاندار نے سرکاری نرخنامہ آویزاں نہیں کیاہواہے اورخودساختہ مہنگائی کرکے من مانے ریٹوں پر سبزی ،فروٹ، گوشت ودیگراشیائے خوردنونی کی فروخت کاسلسلہ جاری رکھاہواہے ،تحصیل درابن میںمہنگائی کی ماری عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ،تحصیل درابن کی عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اوراسسٹنٹ کمشنر درابن نادرنذرسے سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف نوٹس لے کر قانونی کاروائی کامطالبہ کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل درابن میں دکانداروںکی من مانیاں عروج پرپہنچ گئی ہیں۔کسی بھی دکاندار نے سرکاری نرخنامہ آویزاں نہیں کیاہواہے اورمن مانے ریٹوں پر سبزی ،فروٹ، گوشت ودیگراشیائے خوردنونی کی فروخت کاسلسلہ جاری رکھاہواہے ۔سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ ہونے کی وجہ سے مصنوعی مہنگائی کی جارہی ہے اوردکانداروں نے خوساختہ مصنوعی مہنگائی کابازارگرم کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے ۔تحصیل درابن کی عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اوراسسٹنٹ کمشنر درابن نادرنذرسے سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اورخودساختہ مہنگائی کے مرتکب دکانداروںکے خلاف نوٹس لے کر قانونی کاروائی کامطالبہ کیاہے ۔