Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کے پی کے حکومت نے  رواں سال شوگرملوں کو سیزن میں گنے کی خریداری کا نرخ 300 روپے فی من مقررکردیا

    کے پی کے حکومت نے رواں سال شوگرملوں کو سیزن میں گنے کی خریداری کا نرخ 300 روپے فی من مقررکردیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمد نواز مغل )کے پی کے حکومت نے رواں سال شوگرملوں کو سیزن میں گنے کی خریداری کانرخ300 روپے فی من مقررکردیا
    تفصیل کے مطابق سیکرٹری فوڈخیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے رواں سال شوگرملوںکو سیزن میںگنے کی خریداری کانرخ تین سوروپے فی من مقررکردیاگیاہے ،اس سلسلے میں صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری محکمہ خوراک اورشوگرملوں کے نمائندہ وفد اورزمینداروں نے مشاورت اور باہمی رضامندی سے رواں سال 2022-23میں شوگرملوں کوخریداری کیلئے گنے کاسرکاری نرخ مقررکردیاہے جس پر شوگرملوں اورزمینداروں میںمعاملات طے پاگئے ہیں ۔ سیکرٹری فوڈخیبرپختونخواہ کی جانب سے رواں سال شوگرملوں کو سیزن میں گنے کی خریداری کانرخ تین سوروپے فی من مقررکردیاگیاہے۔اس سلسلے میں صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری محکمہ خوراک اورشوگرملوں کے نمائندہ وفد اورزمینداروں نے مشاورت اور باہمی رضامندی سے رواں سال 2022-23میںشوگرملوں کوخریداری کیلئے گنے کاسرکاری نرخ مقررکردیاہے جس پر شوگرملوں اورزمینداروں میں معاملات طے پاگئے ہیں اورشوگرملیں زمینداروں سے گنا فی من تین سوروپے خریدکرکے انہیں ادائیگی کی جائے گی۔

  • چونیاں : 34 ویں سالانہ محفل میلادالنبی اور نعت خوانی ، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    چونیاں : 34 ویں سالانہ محفل میلادالنبی اور نعت خوانی ، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) 34 ویں سالانہ محفل میلادالنبی اور نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔محفل نعت میں ثناہ خوان رسول نے ترنم میں حضور کی شان بیان کر کے سماع باندھ دیا محفل میلاد میں آستانہ عالیہ خانوں ہارنی شریف کے سجادہ نشین پیر سید زین العابدین نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا، محفل کے اختتام پر دو خوش نصیبوں میں قرعہ اندازی کے زریعے عمرے کے ٹکٹ دئیے گئے تفصیلات کے مطابق چونیاں کمیٹی باغ میں عاشقان رسول نے 34 ویں سالانہ محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی، محفل میلاد میں مہمان خصوصی آستانہ عالیہ خانوں ہارنی شریف نے شرکت کی، نقابت کے فرائض محمد ریاض چشتی نے سر انجام دئیے اور پاکستان کے معروف نعت خواں حضرات نے ترنم کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ثناہ خوانی کر کے محفل میں سماع باندھ دیا۔ گوہر نظامی، امیر حمزہ غوری، حافظ محمد احسان، حاجی شوکت مدنی، فیض الرسول، سجاد بشیر چشتی اور مہمان نعت خواں لاہور سے آئے ہاشمی برادران حضور کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیئے، حاضرین نے بھی پیارے نبی کی شان بیان کرنے پر نعت خواں حضرات کو خوب داد دی۔اور عشق رسول میں محو ہو کر نعرہ رسالت لگاتے رہے۔انوار و برکات کی اس محفل کا سماع دیدنی تھا۔محفل کے پنڈال اور اسٹیج کو خوبصورت برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایا گیا تھا ۔ آخر میں انتظامیہ کی طرف سے حاضرین میں سے دو خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹ بھی دئیے گئے ملکی سالمیت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

  • چوک قریشی : غریب محنت کش  بجلی کے ناجائز بلوں سے تنگ، میں خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکا ہوں-اقبال حسین

    چوک قریشی : غریب محنت کش بجلی کے ناجائز بلوں سے تنگ، میں خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکا ہوں-اقبال حسین

    چوک قریشی،باغی ٹی وی ( جمشید سہرانی کی رپورٹ )غریب محنت کش بجلی کے ناجائز بلوں سے تنگ، میں خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکا ہوں-اقبال حسین
    تفصیل کے مطابق غریب مزدور بجلی کے نجائز بلوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبور ۔چوک قریشی کے رہائشی اقبال حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بجلی کا میٹر عرصہ چار ماہ سے بند اور خراب ھے جس کی میں نے واپڈا آفس جا کر درخواست دی عرصہ چار ماہ سے مجھے جھوٹے دلاسے دے کر دس دس ہزار روپے کے بل بھجوائے جا رہے ہیں جبکہ میں ایک غریب اور مزدور انسان ہوں اب میں مجبور ہو گیا ہوں میرے پاس گھر میں نہ راشن ہے اور نہ ہی جیب میں پیسے میں یہ ناجائز بجلی کے بل ادا نہیں کر سکتا باربار واپڈا آفس کے چکر لگا لگا کر میں تھک چکا ہوں ہر بار مجھے کہا جاتا ہے کہ یہ بل ادا کردیں آپ کا میٹر تبدیل ہو جائے گا اور پھر بل بھی جائز آئیں گے اقبال حسین کا مزید کہنا تھا اگر میری کسی نے نہ سنی تو میں بچوں سمیت خودکشی کر لوں گا برائے مہربانی ایکسین اور ایس ڈی او میرے اس نجائز بل کو معاف کیا جاۓ اور جلد ازجلد نیا میڑ فراہم کیا جاۓ ۔

  • ٹھٹھہ : پی ایس 78 یوسی بجورا گوٹھ حاجی واحد ڈنو شورو کی سڑک کاکام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار

    ٹھٹھہ : پی ایس 78 یوسی بجورا گوٹھ حاجی واحد ڈنو شورو کی سڑک کاکام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار

    ٹھٹھہ باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)پی ایس 78 یوسی بجورا گوٹھ حاجی واحد ڈنو شورو کی سڑک کاکام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار
    تفصیل کے مطابق پی ایس 78 یوسی بجورا گوٹھ حاجی واحد ڈنو شورو کے ٹھیکیدار سڑک کا کام آدھے میں چھوڑ کر بھاگ گیا ،حادثات روز کا معمول ہوگئے نہیں معلوم کہ روزانہ کتنے ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں وہاں کے شھریوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے بچوں کوسکول آنے جانے میں بھی تکلیف کا سامنا ہے ، وہاں کی عوام کا اعلیٰ ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کے ہمارے راستے کا کام جو ٹھیکیدارادھورا چھوڑکر چلا گیا ہے اسے جلد سے جلد مکمل کروایا جاۓ .

  • دہلی سکول ویلفئیر ایسوسی ایشن کراچی کاچیئرٹی ویلفئیر فاونڈیشن یو ایس اے کے تعاون سے ٹھٹھہ اور شکارپور میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

    دہلی سکول ویلفئیر ایسوسی ایشن کراچی کاچیئرٹی ویلفئیر فاونڈیشن یو ایس اے کے تعاون سے ٹھٹھہ اور شکارپور میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)دہلی سکول ویلفئیر ایسوسی ایشن کراچی کاچیئرٹی ویلفئیر فاونڈیشن یو ایس اے کے تعاون سے ٹھٹھہ اور شکارپور میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم
    تفصیل کے دہلی اسکول ویلفئیر ایسوسی ایشن کراچی نے چیئرٹی ویلفئیر فاونڈیشن یو ایس اے کے تعاون سے ٹھٹھہ اور شکارپور میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا دہلی اسکول ویلیفئر ایسوسی ایشن کراچی کے سربراہ مسرور وارثی کی سرپرستی میں سیلاب متاثرین میں امداد سامان تقسیم کیا گیا۔ اس امداد ی سامان میں پانچ سو خشک راشن کے بیگز کے علاوہ ادویات بھی تقسیم کی گئیں ، تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہےکہ ہماری تنظیم سندھ میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے متاثرین میں راشن کے علاوہ برتن ، خیمے ، ترپالیں ، گرم کپڑے اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا ہے جبکہ امریکی امدادی تنظیم چیئر ٹی ویلیفر نے بھی سیلاب متاثرین کی بھرپور کی مدد کی ہے ۔

  • محمد پور دیوان :احمدانی فلاحی اتحاد  کور کمیٹی کا اجلاس، قوم کے غریب اور یتیم بچوں کے تعلیمی اخراجات میں معاونت کیلئے کمیٹی قائم

    محمد پور دیوان :احمدانی فلاحی اتحاد کور کمیٹی کا اجلاس، قوم کے غریب اور یتیم بچوں کے تعلیمی اخراجات میں معاونت کیلئے کمیٹی قائم

    محمد پور دیوان،باغی ٹی وی(نامہ نگار جنید احمدانی)احمدانی فلاحی اتحاد کور کمیٹی کا اجلاس، قوم کے غریب اور یتیم بچوں کے تعلیمی اخراجات میں معاونت کیلئے کمیٹی قائم
    تفصیل کے مطابق محمد پور دیوان میں گزشتہ دنوں گلشن پٹرول پمپ پر احمدانی فلاحی اتحاد کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت سردار عارف رضا خان احمدانی منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت پاک سے کیا گیا اور اجلاس میں تمام عہدیداران کی مشاورت سے مختلف اُمور پر بات کی گئی اور کہا گیا کہ
    یونین لیول پر کمیٹیاں بنائی جائیں اور انکو فعال کیا جائے۔ تمام ممبران قومی اتحاد کو فروغ دینے میں اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور قوم کے غریب اور یتیم بچوں کے تعلیمی اخراجات میں معاونت کریں اور مختلف نئے علاقوں میں کنونشن اور پروگرام جلد شروع کیئے جائیں اور جس طرح احمدانی فلاحی اتحاد نے حالیہ سیلاب میں اپنی قوم کے متاثرین خاندانوں کی مدد میں اپنی تمام تر توانائیاں اور بجٹ خرچ کیا وہ انتہائی قابل تحسین بات ہے مگر مہنگائی کے اس دور میں بغیر بجٹ کے سرگرمیاں جاری رکھنا نا ممکن اور بڑا مشکل کام ہے لہذا تمام ممبران بجٹ کی کمی کو دور کرنے میں علاقائی لیول اور پرسنلی طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں جتنی رقم ہو سکے اتحاد کے فنڈ اکاؤنٹ میں ہر ماہ بھیجیں تاکہ معاملات کو احسن انداز میں چلایا جا سکےتمام ارکان علاقائی لیول پر قوم کی فلاح اور عزت و احترام کا خیال رکھیں اور اپنے سنجیدہ مسائل صدر صاحب سردار عارف رضاء خان احمدانی سے ڈسکس کریں تاکہ انکا حل نکالا جا سکے اور اجلاس اختتام پر تمام (کور کمیٹی) نے اپنی قوم کےلیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خصوصی دعا کی کہ اللہ پاک ہمارے اتحاد کو قائم و دائم رکھے آمین اس موقع پر تمام کور کمیٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی

  • پنڈی بھٹیاں: وحشی درندے نے 3 سالہ معصوم پر قیامت ڈھادی

    پنڈی بھٹیاں: وحشی درندے نے 3 سالہ معصوم پر قیامت ڈھادی

    پنڈی بھٹیاں،باغی ٹی وی (شاھدکھرل ) وحشی درندے نے 3 سالہ معصوم پر قیامت ڈھادی
    پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں سندواں تارڑ میں ظلم کے انتہا بنت حوا تین سالہ حرم فاطمہ پر ہمسائے نے قیامت ڈھا دی، تین سالہ حرم فاطمہ کو ہمسایہ زین علی ورغلاکر لیٹرین میں لے گیا اور زنا بالجبر کی کوشش کی سیف اللہ کے موقع پر ملزم کو دیکھا اور ملزم دیوار پھلانگ کار بھاگ گیا اور حرم فاطمہ کو تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں ریفر کردیاگیا جہاں پر ابتدائی اطلاعات کے مطابق حرم فاطمہ کی طبیعت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے عوام کا ڈی پی او مظہراقبال سے مطالبہ ہے کہ اس واقعہ کی صاف شفاف انکوائری کروائی جائے اور اگر ملزم قصور وار ٹھہر جائے تو اس کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ معصوم بیٹیاں ان درندوں سے محفوظ رہ سکیں-

  • ٹھٹھہ : چھتوں چنڈ کے قریبی ڈکیتی کی واردات،مزاحمت پر 2 نوجوان زخمی

    ٹھٹھہ : چھتوں چنڈ کے قریبی ڈکیتی کی واردات،مزاحمت پر 2 نوجوان زخمی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )چھتوں چنڈ کے قریبی ڈکیتی کی واردات،مزاحمت پر 2 نوجوان زخمی
    تفصیل کے مطابق ٹھتحہ کے علاقہ چھتو چنڈ کے قریب 22 آر ڈی موری کے قریب دو نوجوانوں کو موٹر سائیکل روک کر ان سے تین مسلح افراد نے موبائل فون اور نقد روقم دس ہزار روپیہ چھین لۓ اور موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ، مزاحمت پر دو نوجوان نیاز مکرانی ، تراب علی مکرانی کو ہتھیاروں کے بٹ مار کر زخمی کردیا ،

    دوسری طرف.مکلی کے قریب شورا موری کے گوٹھہ صدیق شورو میں گذشتہ رات دیر سے با اثر لوگ اپنے ہتھیار بند بندوں کے ساتھ گھروں میں داخل ہوکر لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر کے عورتوں اور بچوں پر سخت تشدد کر کے 5 سے زیادہ لوگوں کو زخمی کردیا اور گھر میں کھڑی سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچایا-
    واضح رہے کہ ٹھٹھہ شھر مکلی ساکرو میں ڈاکوؤں اورلٹیروں کی لوٹ مار جاری ہے پتا نہیں کے ٹھٹھہ کے ایس ایچ او اور مکلی کے ایس ایچ او ساکرو کے ایس ایچ او کہاں ہے لٹیروں کے ہاتھ میں ٹھٹھہ شھر ہے روزانہ لوٹ مار کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں

  • شاپنگ مال،پرائیویٹ تعلیمی ادارے، صنعتی یونٹس،نجی ہسپتال،گیس ریفلنگ کی دکانوں پر حفاظتی انتظامات نظرانداز،محکمہ سول ڈیفنس مال بنانے میں مصروف

    شاپنگ مال،پرائیویٹ تعلیمی ادارے، صنعتی یونٹس،نجی ہسپتال،گیس ریفلنگ کی دکانوں پر حفاظتی انتظامات نظرانداز،محکمہ سول ڈیفنس مال بنانے میں مصروف

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )شاپنگ مال،پرائیویٹ تعلیمی ادارے، صنعتی یونٹس،نجی ہسپتال،گیس ریفلنگ کی دکانوں پر حفاظتی انتظامات نظرانداز،محکمہ سول ڈیفنس مال بنانے میں مصروف
    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں صنعتی اداروں ، پرائیویٹ ہسپتال ، کالجز اور شاپنگ مال میں آگ بھجا نے کے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ۔پرائیویٹ لیبارٹریز،بیٹری سروس،ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ،گیس ری فلنگ کی دکانیں ،غیرقانونی پیٹرول ایجنسیاں اور ان نے قریب الیکڑک ورکشاپ ویلڈنگ اور ہوٹل کی دکانیں ہیں جن میں آتش زدگی کا امکان ہر وقت موجود رہتا ہے آگ بھڑکنے کی صورت میں آگ پر قابو پا نے کے لیے نہ کو ئی حفا ظتی تدا بیر ہیں اور نہ ہی آگ بھجا نے کے کو ئی آلا ت موجود ہو تے ہیں محکمہ سول ڈیفینس اور میو نسپل کارپوریشن کا عملہ جو انکا نقشہ پاس کرتا ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا اور ان تعمیرات کو کبھی چیک نہیں کرتا اور نقشہ پاس کرکے عمارت مکمل ہونے پر اس کے اند ر فائرسیفٹی اور سکیورٹی سٹم اور دیگر ضروری آلات کی تنصیب چیک نہیں کرتا جس کی وجہ سے شہر کی اکثر عمارتیں جوکئی منزلوں پر مشتمل ہیں ان میں ایسا کوئی انتظام موجود ہی نہیں ہے اور اس کے علاوہ سرکاری اداروں میں لگے ہوے فائرسیفٹی آلات بھی پرانے ہوچکے ہیں اور کوئی پوچھنے والہ نہیں ہے .سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسر خالد کریم قریشی نےکبھی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ صنعتی اداروں ، پرائیویٹ ہسپتالوں، سکولوں ، کالجز اور شاپنگ مال کا معائنہ نہیں کیا اورنہ یہ دیکھنا گواراکیا کہ کس جگہ پر آگ بھجا نے کے حفاظتی انتظامات ہیں یا نہیں . حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر کوئی نوٹسز جاری نہیں کیے جاتے کیونکہ ذرائع کا کہنا ہے سول ڈیفنس آفیسرخالد کریم قریشی جہاں بھی جاتا ہے دو ٹوک کہتا ہے کہ مجھے اتنی رقم چاہئے نہیں تو دکان ،پلازہ یاشاپنگ مال سیل کردوں گا، محکمہ سول ڈیفنس کے علم میں ہو نے کے با وجو دکارروائی نہیں کی جارہی ، محکمہ سول ڈیفنس ما ہا نہ منتھلی وصول کر کے ان غیر قانونی صنعتی اداروں ، پرائیویٹ ہسپتال ، سکول ، کالجز اور شاپنگ مال کے مالکان کو انسا نی جا نو ں سے کھیلنے کی چھٹی دے رکھی ہے ، شہر یو ں نے کمشنر ڈیرہ سے فو ری نو ٹس لے کر ان غیر قانو نی عمارات کو بند کرا کے محکمہ سول ڈیفنس کے کرپٹ اور نااہل آفیسران کے خلا ف فو ری کار روا ئی کا مطا لبہ کیا ہے.

  • کیلاش قبیلے کا  مذہبی رہنما فوت،3 دن تک رسم ،ڈھولک پر روائتی رقص اور مذہبی گیت

    کیلاش قبیلے کا مذہبی رہنما فوت،3 دن تک رسم ،ڈھولک پر روائتی رقص اور مذہبی گیت

    چترال ،باغی ٹی وی :وادی کیلاش کے بیریرگاؤں میں کیلاش قبیلے کا مذہبی رہنمایعنی چیف قاضی ادینہ خان کیلاش کی موت پر تین دن تک رسم منائی گئی۔آنے والے مہمان میت کو بندوق کی فائر نگ سے سلامی دیتے ہیں اور میت کو دفناتے وقت بھی ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے جبکہ اس دوران کیلاش مرد ڈھولک بجابجاتے ہیں اور خواتین روایتی رقص کرتی ہوئی مذہبی گیت گاتی ہیں دیکھتے ہیں وادئ کیلاش سے گل حماد فاروقی کی یہ خصوصی رپورٹ