Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ  : پی پی شہید بھٹو کے رہنماء کی گرفتاری پر عہدیداروں و کارکنوں کا پریس کلب گھارو کے باہراحتجاج

    ٹھٹھہ : پی پی شہید بھٹو کے رہنماء کی گرفتاری پر عہدیداروں و کارکنوں کا پریس کلب گھارو کے باہراحتجاج

    ٹھٹھہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)پی پی شہید بھٹو کے رہنماء کی گرفتاری پر کارکنوں اور ضلعی عہدیداروں کا پریس کلب گھارو پر شدید نعرہ بازی اور احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنماء عنایت عمرانی کی جھوٹے کیس میں گرفتاری کیخلاف ضلع ٹھٹھہ پی پی شہید بھٹو کے رہنماؤں امیر علی جوکھیو، پیر بخش جوکھیو، شبیر عباسی، گل بقائی بھٹ، صدام بروہی، منصور و دیگر کی قیادت میں پریس کلب گھارو پر شدید نعرہ بازی اور احتجاج کرنے ہوئے مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہماری پرامن جدو جہد سے خوفزدہ ہوکر ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کو جھوٹے الزامات لگا کر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے، پی پی شہید بھٹو کے رہنماء عنایت عمرانی کو حکومتی جماعت کے اشارے پر گرفتار کر کے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے جس پر ہم کسی قیمت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ آئی جی سندھ ایس ایس پی لاڑکانہ ودیگر اعلیٰ اداروں سے عنایت عمرانی پر جھوٹا مقدمہ ختم کر کے فوراً آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے. 

  • ٹھٹھہ  : محکمہ فشریز , چھوٹی مچھلیوں کے شکار اور فروخت کنندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں-ڈپٹی کمشنر

    ٹھٹھہ : محکمہ فشریز , چھوٹی مچھلیوں کے شکار اور فروخت کنندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں-ڈپٹی کمشنر

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)محکمہ فشریز , چھوٹی مچھلیوں کے شکار اور فروخت کنندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں-ڈپٹی کمشنر
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے محکمہء فشریز کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ چھوٹی مچھلی کے شکار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں جبکہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عدلیہ اور سندھ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ پولیس، روینیو و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور ماہیگیروں و دیگر متعلقہ اداروں سے مل کر ایک ایسی حکمت عملی تشکیل دیں تاکہ مچھلی کی نسل کشی کو بچایا جا سکے یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں مچھلیوں کے غیر قانونی شکار اور ممنوعہ جال کے استعمال کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز غلام مصطفی میمن، ڈائریکٹر فشریز ریسرچ اینڈ ٹریننگ گاڑھو خلیق احمد سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمر کلہوڑو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محفوظ علی سومرو، سینیئر نائب صدر فشر فوک فورم سندھ یاسمین شاہ و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کینجھر اور ہالیجی جھیلوں سمیت دریاء اور نہروں پر اچانک چھاپے مار کر بھولو، گجو اور بنگالی جال ضبط جبکہ ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے مچھلی مارکیٹوں اور شہروں میں اچانک چھاپے مارکر ممنوعہ مچھلی کی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی بلا تفریق کارروائی کی جائے چاہے کوئی کتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو مچھلی کے شکار کے قانون پر عملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس کے مچھلی کا شکار کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جبکہ وہ خود بھی مارکیٹوں اور بازاروں کے اچانک دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لیں گے اس موقعہ پر محکمہء فشریز کے افسران نے غیر قانونی مچھلی کے شکار کے متعلق کی گئی کارروائیوں کارکردگی اور فیلڈ میں درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہی دی جس پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں سیکیورٹی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل کے متعلق یقین دہانی بھی کرائی۔

  • تونسہ پریس کلب عہدیداران کا اجلاس۔ کسٹم حکام کے ہاتھوں صحافی بخت محمد کھوسہ کی گرفتاری کی شدید مذمت

    تونسہ پریس کلب عہدیداران کا اجلاس۔ کسٹم حکام کے ہاتھوں صحافی بخت محمد کھوسہ کی گرفتاری کی شدید مذمت

    تونسہ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار) تونسہ پریس کلب عہدیداران کا اجلاس۔ کسٹم حکام کے ہاتھوں صحافی بخت محمد کھوسہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت ۔ وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیل کے مطابق تونسہ پریس کلب کا اجلاس زیر صدارت عظمت فاروق بزدار ہوا جس میں عہدے داران و ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان بخت محمد کھوسہ کی کسٹم حکام کے ہاتھوں اپنے دفتر بلا کر جھوٹے اور فرضی مقدمے میں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ صدر پریس کلب عظمت فاروق بزدار، جنرل سکریٹری مزمل قریشی اور عہدیداران سہیل شہزاد گاڈی، منصور ملک ، ڈاکٹر اطہر، سومرو، عبدالسلام بزدار۔خلیفہ محمد حسن۔ عمران گاڈی، خلیفہ محمد حسن، یاسر حیدرانی ، ودیگر نے کہا کہ پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ملک بنتا جارہا ہے۔ سچ لکھنے پر اب صحافیوں کو قتل کرنا ،جھوٹے مقدمات میں پھنسانا معمول بن گیا ہے۔ عالمی سطح بھی پاکستان کو صحافیوں کے لئے خطر ناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے صحافیوں کے لئے بنائے قانون صرف کتابوں میں موجود ہیں۔ کسٹم حکام ڈی جی خان میں بھتہ خوری میں ملوث ہیں ۔بخت محمد کھوسہ کیجانب سے آئینہ دکھانے پر انہیں اپنے دفتر بلا کر جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے فوری نوثس لیکر بخت محمد کھوسہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کرپٹ کسٹم حکام کے خلاف کاروائی اور انکوائری کا مطالبہ کیا اور کہا جبتک بخت کھوسہ کو رہا نہیں کیا جاتا ۔ روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائیگا

  • فیروزوالا : چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،رقم برآمد ،مقدمہ درج

    فیروزوالا : چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،رقم برآمد ،مقدمہ درج

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ جوڈیشل مجسٹریٹ رانا محمد سہیل ریاض کی نگرانی میں انٹی کرپش ٹیم کا چھاپہ میونسپل کمیٹی فیروزوالا ضلع شیخوپورہ گریڈ 17 کے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میاں منشاء احسن رشوت لیتے ھوئے رنگے ھاتھوں گرفتار پچاس ہزار روپے برآمد مقدمہ درج ملزم گرفتار باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیروزوالا کے محلہ امامیہ کالونی کے رہائشی جاوید شاہ ولد ذوالفقار شاہ نے دفتر انٹی کرپشن شیخوپورہ میں درخواست دی کہ اس کے دوست بلال نصیر کو چوکیدار بھرتی کرنے کے سلسلہ میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیروزوالا میاں منشاء احسن چار لاکھ روپے رشوت کا تقاضا کیا جسم میں سے پچاس ہزار پہلے دینا طے پایا جس پر سرکل آفیسر انسپکٹر عبداللہ سیف پاشا نے ریڈ کی نگرانی کے لئے مجسٹریٹ تعینات کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ مسز شاھدہ سعید کو درخواست دی جس پر کاروائی کرتے ہوۓ سیشن جج نے ریڈ کی نگرانی کے لئے سینٸر مجسٹریٹ رانا محمد سہیل ریاض کو فوری کارروائی کا حکم جاری کیا ملزم نے رشوت لینے کیلئے مدعی کو اپنے دفتر بلایا اور مدعی سے پچاس ہزار روپے رشوت لی اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ رانا محمد سہیل ریاض اور انٹی کرپشن ٹیم وہاں پہلے سے موجود تھے ملزم کو رنگے ھاتھوں گرفتار کر کے اس کی تلاشی لینے پر رشوت میں لئے گئے پچاس ہزار روپے برآمد کر لیے گئے اور ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ انٹی کرپشن شیخوپورہ منتقل کر کے مقدمہ نمبر 19/22 درج کرلیا گیا یاد رھے کہ یہی انٹی کرپش کی ٹیم مجسٹریٹ رانا محمد سہیل ریاض کی نگرانی میں قبل ازیں بھی ریڈ کر کے تھانہ مانانوالہ کے ASI اور تھانہ شاھدرہ کے SI طارق دیگر محکمہ جات کے کئی سرکاری اہلکاروں کو رشوت لیتے ھوئے رنگے ھاتھوں گرفتار کر چکی ہے۔

  • گوجرہ : ڈرگ انسپکٹر اور پنجاب ہیلتھ کئیر کے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت،شہر وگردونواح میں اتائی ڈاکٹروں کے کلینک اور غیرقانونی میڈیکل سٹور کھل گئے

    گوجرہ : ڈرگ انسپکٹر اور پنجاب ہیلتھ کئیر کے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت،شہر وگردونواح میں اتائی ڈاکٹروں کے کلینک اور غیرقانونی میڈیکل سٹور کھل گئے

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبد الرحمن جٹ ) ڈرگ انسپکٹر اور پنجاب ہیلتھ کئیر کے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت،شہر وگردونواح میں اتائی ڈاکٹروں کے کلینک اور غیرقانونی میڈیکل سٹور کھل گئے
    تفصیل کے مطابق ڈرگ انسپکٹر اور پنجاب ہیلتھ کئیر کے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت اور "مال کی چمک”سے شہر و گردونواح میں اتائی ڈاکٹروں نے جگہ جگہ دکانوں اور گھریلو بیٹھکوں میں غیرقانونی میڈیکل سٹور و کلینک بنا کر لوگوں کی قیمتی زندگیوں سے کھیلنا شروع کردیا اور قبل ازیں یہ پرائمری اور مڈل پاس اتائیوں نے ایکسپائر اور غلط انجیکشن لگا کر کئی انسانی زندگیاں ختم کردیں ہیں اور کئی لوگوں کو زندگی بھر کے لئے معذور بنا دیا ہے جبکہ ,ڈرگ انسپکٹر کو اعلیٰ گو جرہ آفسران کا مبینہ آشیرباد حاصل ہونے کی وجہ سے مزکورہ اتائیوں نے کُھلم کُھلا اور بغیر کسی خوف کے نشہ آور انجیکشن, جنسنگ گولیوں کی فروخت کا کام مسلسل جاری رکھا ہوا ہے, اتائیوں کے خلاف کارروائی کیلئے متعدد بار شکایات کرنے کے باوجود پنجاب ہیلتھ کئیر اور ڈرگ انسپکٹر کے کانوں تک جوں نہ رینگی شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ بعض اوقات عوام کا سخت ردِعمل آنے کے بعد ڈرگ انسپکٹر نے کسی اتائی کا سٹور کو اگر سیل کر ہی دیا ہے تو پھر اگلے ایک دو روز میں مبینہ طور پر "مُک مُکا” کرکے وہ سٹور کھول دیا جاتا ہے جسکی وجہ سے اتائیت کی بھرمار ہوچکی ہے گوجرہ کی عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکرگوجرہ شہر و آس پاس دیہات میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے اور محکمہ ہیلتھ کے مقامی افسران کی چشم پوشی پر انکوائری کروائی جائے تاکہ ہمارے علاقے میں اتائیوں کے ہاتھوں مزید قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں

  • عوام کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کیلئے دفاترمیں حاضری کیلئے تھمب سسٹم متعارف کروایا  – سردارعلی

    عوام کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کیلئے دفاترمیں حاضری کیلئے تھمب سسٹم متعارف کروایا – سردارعلی

    چونیاں ، باغی ٹی وی(نامہ نگار) عوام کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کیلئے تھمب سسٹم متعارف کروایا جائے۔ تمام تحصیل افسروں کی حاضری تھمب(انگوٹھا) سسٹم پر کی جائے اور روزانہ نو سے گیارہ بجے تک تمام افسران کو اپنے اپنے دفاتر میں رہنے کا پابند کیا جائے تاکہ عوامی مسائل حل ہو سکیں ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی سبزی منڈی چونیاں سردارعلی چیرمین نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈی سی قصور کی ضلع بھر کے افسران پر گرفت انتہائی کمزور ہے حکومت پنجاب نے تمام سرکاری افسران کی تنخواہیں تو آئن لائن کر دی ہیں لیکن افسران کے دفاتر کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے اور حاضری تھمب (انگوٹھا) سسٹم پر کی جائے اکثر سائلین اپنے مسائل کے حل کے لئے افسران کے پاس جاتے لیکن پتہ چلتا ہے کہ صاحب میٹنگ میں یا فیلڈ میں ہیں پچاس، ساٹھ کلومیٹر کا سفر طے کر کے ضلعی، تحصیل ہیڈکوارٹر جانے والے عوام کو کئی کئی دن چکر لگانا پڑتے اور مایوس ہو کر واپس لوٹتے ہیں حقیقت میں افسران اپنے گھر میں موجود ہوتے ہیں اور دفتری عملہ عوام کو چکر دیتا رہتا ہے سردارعلی چیرمین نے مزید کہا کہ تمام افسران کی حاضری تھمب سسٹم پر کی جائے اور روزانہ صبح نو سے گیارہ بجے تک دو گھنٹے تمام افسران کو دفاتر میں بیٹھنے کا پابند کیا جائے تاکہ دور دراز سے سفر کر کے ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹر آنے والے سائلین مایوس نہ لوٹیں اور بروقت انصاف کی سہولیات میسر آ سکیں۔

  • چونیاں: نجی کلینک پر ڈکیتی ،ڈاکوہزاروں روپے چھین کر فرار

    چونیاں: نجی کلینک پر ڈکیتی ،ڈاکوہزاروں روپے چھین کر فرار

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارعدیل اشرف) نجی کلینک پر ڈکیتی کی واردات، دونامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو دو افراد سے ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گے،مقدمہ درج، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،ایس ایچ او سٹی تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ سٹی کی حدود میں ڈاکٹر طاہر شاہین کے نجی کلینک پر گزشتہ رات دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر شکیل نامی شخص سے 67 ہزار جبکہ محمد اقبال نامی شہری سے 21 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گے۔ پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ایس ایچ او سٹی راحیل خاں کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا، علاوہ ازیں سبزی منڈی چونیاں کے عقب سے نامعلوم چور شہری خالد کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گے۔

  • ڈی جی خان : آرپی او نے راجن پور ہسپتال میں کچہ میں ڈاکوؤں کے حملہ سے زخمی ہونے والےجوانوں کی عیادت

    ڈی جی خان : آرپی او نے راجن پور ہسپتال میں کچہ میں ڈاکوؤں کے حملہ سے زخمی ہونے والےجوانوں کی عیادت

    ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا ضلع راجن پور کا دورہ ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور میں کچہ پکٹ بہار ماچھی پر ڈاکوں کے حملہ کے دوران زخمی ہونے والےجوانوں کی عیادت ، دلیری و جوانمردی سے مقابلہ کرنےاور بروقت جوابی کاروائی پر جوانوں کو خراج تحسین ۔ زخمیوں کو بہترین طبعی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت ۔ پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تخصیص کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔
    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی نے ضلع راجن پورکا دورہ کیا۔ راجن پور پہنچنے پر ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین نے آر پی او کا پر تپاک استقبال کیا ۔آر پی او نےڈی پی او راجن پور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور کاوزٹ کیا۔ آر پی او نے ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور میں کچہ ایریا روجھان میں ڈاکوں سے مقابلہ کے دوران زخمی ہونے والےپولیس کے جوانوں کی عیادت کی اور دلیری وجوانمردی سے ڈاکوں کا مقابلہ کرنے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔آر پی او نے ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کرکے زخمی جوانوں کو اب تک فراہم کردہ علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا اور بہترین طبعی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر آر پی او سیدخرم علی کا کہنا تھاکہ جوانوں کے حوصلے بلند ہیں جوانوں کا عزم وہمت فورس کا قیمتی اثاثہ ہے ۔ جوانوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال وزٹ کے بعد آرپی او سید خرم علی ڈسٹرکٹ پولیس آفس راجن پور پہنچے جہاں پر ڈی پی اومحی الدین نے کچہ ایریا میں جرائم پیشہ گینگز کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کی حکمت عملی ،کچہ میں تعینات نفری اور پولیس پکٹ بہار ماچھی پر ڈاکوں کے حملہ اور پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی سے متعلق آر پی او کو بریف کیا۔ آج صبح لنڈ گینگ اورعمرانی گینگ کے ڈاکوں نے کچہ ایریا روجھان میں قائم پولیس پکٹ بہار ماچھی پر حملہ کیا۔ پولیس کے جوانوں نے ڈاکوں کا دلیری و جوانمردی سے مقابلہ کیا ۔فائرنگ کے تبادلہ کے دوران پولیس کے پانچ جوان زخمی ہوئے جبکہ دوبدنام زمانہ ڈاکو لنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش لنڈ اور گورا عمرانی ہلاک ہوگئے اور لنڈ وعمرانی گینگ کے 09 ڈاکو زخمی ہوئے۔ خدا بخش لنڈ 18 لاکھ سر کی قیمت کا ڈاکو پولیس کو تین درجن سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔دونوں ہلاک ڈاکوؤں پر پولیس مقابلے، دہشت گردی ، ڈکیتی اور قتل جیسے سنگین مقدمات درج تھے۔ آر پی اوسیدخرم علی نے کچہ میں قیام امن کے لیے پولیس کے جوانوں کی جرات ، بہادری اور بروقت جوابی کاروائی کو سراہا۔ آر پی او نے کچہ ایریا میں مزید اضافی نفری تعینات کرنے اور ملازمان کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کا حکم جاری کیا۔اس موقع پر آر پی کا کہنا تھا کہکچہ سےجرائم کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تخصیص اورجامع حکمت عملی کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں کسی کو معاشرے کا امن تباہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں ۔ جرائم پیشہ عناصر اور ان کےسہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر انشاء اللہ کچہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا ۔

  • گوجرہ : شہر وگردونواح میں مضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری،پنجاب فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

    گوجرہ : شہر وگردونواح میں مضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری،پنجاب فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

    گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبد الرحمن جٹ )شہر اور گردونواح میں مضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری، فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کھلی چھٹی دے دی، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی ادارہ تیار نہیں،مضر صحت تیل،گھی،باسی،گلی سڑی اور بدبو دار سبزیوں سے تیار سموسے پکوڑوں کی فروخت دھڑلے سے جاری، عوامی و سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گوجرہ شہرو گردونواح میں تیار ہونے والے سموسے پکوڑے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کے علاوہ باسی،گلی سڑی اور بدبو دار مضر صحت، سبزیوں اور ناقص وغیر معیاری گھی کا استعمال دھڑلے سے کیا جارہاہے،چند پیسوں کی خاطر شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ان دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے میں فوڈ اتھارٹی نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ان مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے روزانہ درجنوں شہری متاثر ہو رہے ہیں،جبکہ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل لا تعلقی اختیار کر رکھی ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے۔بلکہ مبینہ طور پر برفی سموسہ فروٹ چاٹ برگر کی بڑی دکانوں سے بقاعدہ منتھلیاں وصول کرنے کی ہیں شفقدرڈیری والوں کو چھوٹے دکاندار ریڑھی والوں کو جرمانہ کر کے سب اچھا کی رپورٹ کی جاتی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • گوجرہ : اتھرے پٹواریوں نے سائیلین کو چکرا دیا،رشوت کا بازار گرم

    گوجرہ : اتھرے پٹواریوں نے سائیلین کو چکرا دیا،رشوت کا بازار گرم

    گوجرہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبد الرحمن جٹ )پٹواریوں نے رشوت کا بازار گرم کر دیاسائل رلنے لگے،سائلین کو چکرلگوانا معمول بن گیا،تفصیلات کے مطابق گوجرہ شہر،نواں لاہور اور مونگی بنگلہ دیگر علاقہ جات کے پٹواریوں نے اپنے آگے منشی رکھے ہوئے ہیں جو کہ عوام الناس سے سرعام رشوت وصول کرتے ہیں جو سائل ان کو رشوت نہیں دیتے ہیں یہ ان کا کام دنوں کے بجائے کئی مہینوں اور سالوں پر ڈال دیتے ہیں اور سائلین کو ذلیل وخوارکر نے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود بھی گوجرہ شہر کے پٹواریوں نے اپنے آگے منشی رکھے ہوئے ہیں جو کہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر نے میں مصروف ہیں ان پٹواریوں کے منشیوں نے عوام کا جینا محال کررکھاہے ان کے پاس کوئی بھی سائل کام کی غرض سے جائے تو یہ بھاری نذرانہ لئے بغیران کے کام نہیں کرتے اگر ان کے منہ مانگے پیسے نہ یئے جائیں تو یہ چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو جواز بنا کر دنوں کا کام کئی مہینوں پر ڈال کر عوام کو دفتروں کے چکر لگا لگا کر ذلیل کر دیتے ہیں عوام الناس کا مطالبہ ہے کہ ان کی ایسے کام چوراور کرپٹ پٹواریوں وان کے منشیوں کی چیرہ دستیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے جان چھڑائی جائے۔