Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میہڑ : سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا شہر میں بدامنی اور سیلاب متاثرین کی بحالی نہ ہونے پر پریس کلب میں احتجاج جاری

    میہڑ : سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا شہر میں بدامنی اور سیلاب متاثرین کی بحالی نہ ہونے پر پریس کلب میں احتجاج جاری

    میہڑ باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا شہر میں بدامنی اور سیلاب متاثرین کی بحالی نہ ہونے پر پریس کلب میں احتجاج جاری
    تفصیلات کے مطابق میہڑ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور سیلاب متاثرین کی بحالی نہ ہونے پر سکندر سوڈھر کی قیادت میں گذشتہ 17 دن قبل بھی میہڑ پریس کلب کہ سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا. اس وقت بھی دوبارہ احتجاجی دھرنا جاری ہے مظاہرین نے کہا ہے کہ دن بہ دن بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شریف شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں اور دوسری طرف سیلاب کو آئے ہوئے 3 ماہ گزر گئے ہیں مگر حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کی بحالی کہ لئے کوئیبھی عملی اقدامات نہیں ہوسکے،جس کی وجہ سیلاب متاثرین سخت پریشانی کا شکار ہیں – مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میہڑ شہر میں امن و امان بحال کرواکر اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مکمل اقدامات کئے جائیں دوسری صورت میں پرامن احتجاج کا سلسلہ جارہیگا.

  • میہڑ:چورصحافی کی دکان صفایا کرگئے ،چوری کو 24 گھنٹے گذرگئے لیکن ایس ایچ او موقع  پر نہ پہنچ سکا

    میہڑ:چورصحافی کی دکان صفایا کرگئے ،چوری کو 24 گھنٹے گذرگئے لیکن ایس ایچ او موقع پر نہ پہنچ سکا

    میہڑ، باغی ٹی وی(منظورعلی جویو کی رپورٹ )پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی ،صرافہ بازار میں چوری کو 24 گھنٹے گذرنے کے باوجود ایس ایچ او موقع نہ پہنچ سکا.
    تفصیل کے مطابق صرافہ بازار میہڑ میں امیر علی جویو کہ دوکان سے چوری کےواقعے کو 24گھنٹے گذر چکے ہیں لیکن ایس ایچ او تھانہ میہڑ نور مصطفیٰ پٹھان جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکا جبکہ ڈی ایس پی میہڑ نے جائےوقوع پر پہنچ کر اعتراف کیا کہ یہاں کی پولیس چند روپے کی خاطر بک چکی ہے اور انہوں عوام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ اپنی اور اپنی املاک اور دکانوں کی حفاظت کا خود بندوبست کریں، ڈی ایس پی وحید بیگ لاڑک مزید کہاکہ عوام کو بھی معلوم ہے کہ ہم مجبور ہیں ملزمان کو گرفتار کیسے کریں ، ہر ملزم کہ لئے سیاسی سفارش ہروقت موجود ہے ،جبکہ جائے وقوع پر ایس ایچ او میہڑ نورمصطفیٰ پٹھان کے علاوہ باقی شھر کے معززین ،شہری اتحاد کے چئرمین نیاز علی برڑو ،سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے رہنماسکندر علی سوڈھر، سندھ ترقی پسندپارٹی کے عبدالحمید سومرو اور دیگر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر میہڑپریس کلب کے نائب صدر منظورعلی جویو اور علی رضا جویو سے ہمدردی کا اظہار کیا اور بھرپورتعاون کا یقین دلایا ،دوسری طرف متاثرہ میہڑ پریس کلب کے نائب صدر منظورعلی جویو نے کہاکہ میہڑ پولیس عوام کو احتجاج کرینے پر خود مجبورکررہی ہے، پھر احتجاج کرکے ایس ایس پی دادو کومیہڑ آنے پر مجبورکریں گے کیونکہ ،یہاں کاایس ایچ او چوروں ،ڈکیتوں اور جرائم پیشہ عناصر سے ملا ہوا ہے اور جہاں کوئی وقوعہ وقوع پذیر ہوتا ہے وہاں موقع واردات پر ایس ایچ او نہیں پہنچتا ہے کیونکہ میہڑ پولیس منشیات اور جواء اورچوروں ،ڈاکوؤں سے بھتہ لیتے میں مصروف ہیں انہیں ٹائیم ہی نہیں ملتا کہ وہ متاثرہ شہریوں کے پاس پہنچ کرانہیں کوئی تسلی دیں .صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیاجائے ، فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کےمتاثرین کوانصاف فراہم کیاجائے اوران کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ورنہ صرافہ بازار مکمل بند کرکے پولیس کہ خلاف سخت احتجاج کیاجائیگا.

  • پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں،نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں،نوٹیفکیشن جاری

    لاہور ،باغی ٹی وی ،پنجاب بھر میں موسم سرما کی سکول چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ن،نوٹیفکیشن جاری
    حکومت نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 مختلف فیز میں تقسیم کردیا،پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی اور 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا
    23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، ‏اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل-
    3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، ‏جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان، چنیوٹ شامل ہیں

  • جھنگ:تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری,جرائم پیشہ عناصر سے  برآمد 1 کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے

    جھنگ:تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری,جرائم پیشہ عناصر سے برآمد 1 کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے

    جھنگ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عظیم حمید) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او جھنگ نے شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور انکی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری کاا نعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں DSP/SDPO شورکوٹ سرکل آفتاب احمد صدیقی، جملہSHOs، جملہ انچارج چوکیات شورکوٹ سرکل، ریڈر ٹو ڈی پی او علمدار حسین، پی آر او محمد عون رضا، انچارج شکایت سیل اظہر حسین،میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنی شکایات پیش کیں جس پرDPOجھنگ نے متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری حل اور جلد از جلداس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    ہمارا مقصدشہریوں کے جان و مال کی حفاظت، متاثرین کی بروقت داد رسی کو یقینی بنانا اور سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانا ہے۔شورکوٹ سرکل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے نتیجہ میں 11 مقدمات کو ٹریس کرتے ہوئے 1 کروڑ روپے کا مالیت مسروقہ برآمد کیا۔

    مال مسروقہ میں موٹر سائیکل11 عدد، ویگن 1 عدد، مال مویشی 16 عدد، سولر پلیٹس 35 عدد جرائم پیشہ عناصر کے قبضہ سے برآمد کی گئیں۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے برآمدہونے والا مال مسروقہ انکے مالکان کے حوالے کیا۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔ سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔چوری شدہ مال مسروقہ برآمد ہونے پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا۔

    ڈی پی او جھنگ نے نمبرداران علاقہ تھانہ شورکوٹ سٹی سے بھی میٹنگ کی اور جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ کیلئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا،نمبرداران کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصرکے محاسبہ کیلئے پولیس سے بھرپور تعاون کریں گے۔

  • ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر کے حکم پر محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی کئی غیرقانونی شکار کرنے شکاری دھر لئے

    ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر کے حکم پر محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی کئی غیرقانونی شکار کرنے شکاری دھر لئے

    ٹھٹھہ ، باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر کے حکم پر محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی کئی غیرقانونی شکار کرنے شکاری دھر لئے
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی خاص ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شفیق احمد آریسر نے محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم کے ہمراہ یونین کونسل سونڈا کے مختلف علاقوں جن میں تارا سٹاپ – علی بہر شامل ھیں سردیوں میں دنیا کے مختلف سرد ممالک سے ہجرت کرکے آنے والے ٹھٹھہ کی مختلف جھیلوں پر آکر بسیرا کرنے والے حلال پرندوں جن میں نیرنگی – عاری ۔ چلو وغیرہ شامل ھیں کے غیر قانونی شکار اور فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے اور فروخت کرنے والے چند شکاریوں کو گرفتار کر لیا جبکہ کچھ شکار کرنے والے شکاری فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ شکاریوں کی جانب سے غیرقانونی شکار شدہ 8 سے 10 غیر قانونی پرندے برآمد کر لیے یاد رہے کی ضلع کی مختلف جھیلیں جس میں ایشیا کی دو بڑی جھیلیں کینجھر اور ہالیجی جھیل شامل ہے سردیوں کے موسم میں دنیا کے مختلف سرد ممالک سے ہجرت کرکے بسیرا کرنے والے حلال پرندوں باالخصوص سائبیریا سے پرندوں کے شکار میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ضلع کی مختلف جھیلوں پر آنے والے پرندوں کے شکار کے بعد سائبیریا سمیت مختلف سرد ممالک سے پرندوں کی ہجرت کا سلسلہ ہر سال کم ہو رہا ہے۔

  • ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر سیلاب متاثریں میں کمبل تقسیم کرنے خود پہنچ گیا

    ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر سیلاب متاثریں میں کمبل تقسیم کرنے خود پہنچ گیا

    ٹھٹھہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر غظنفر علی قادری سیلاب متاثریں میں کمبل تقسیم کرنے خود پہنچ گیا
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر غظنفر علی قادری سیلاب متاثریں میں کمبل تقسیم کرنے خود پہنچ گیا، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غظنفر علی قادری کا بہترین اقدام برسات اور سیلاب متاثرین میں موسم سرد ہونے کی وجہ سے گرم کمبلوں کی تقسیم کے پہلے مرحلے میں پانچ سو کمبل خود اپنی نگرانی میں تقسیم کرائے اور دوسرے مرحلے میں تمام تعلقوں کے برسات اور سیلاب متاثرین میں کمبل تقسیم کئے جائیں گے.

  • ٹھٹھہ : کراچی سمیت پورے سندھ میں افغانی قابض ہو رہیں ہے ،سندھی عوام کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہاہے-سید نواز شاہ

    ٹھٹھہ : کراچی سمیت پورے سندھ میں افغانی قابض ہو رہیں ہے ،سندھی عوام کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہاہے-سید نواز شاہ

    ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی ) کراچی سمیت پورے سندھ میں افغانی قابض ہو رہیں ہے ،سندھی عوام کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہاہے-سید نواز شاہ
    تفصیل کے مطابق جئے سندھ محاذ کے مرکزی وائس چیئرمین سید نواز شاھ بہادائی نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے اندر ریاستی سرپرستی میں سندھی عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لۓ سندھ میں منظم منصوبہ بندی سے افغانیوں کو آباد کیا جارہاہے،اس نے مزید کہا کراچی سمیت پورے سندھ میں افغانی پٹھان قابض ہو رہے ہے ٹھٹھہ ضلع کے دابیجی ،گھارو، ساکرو، بہوھارا اور غلام اللہ سمیت پورے ضلع کے کاروباری مراکزاور زمینوں پر وڈیروں اور سیاستدانوں کے آشیرباد سےافغانی قابض ہو رہیں ہے اس نے کہا گھارو شہر میں ایک دہشتگرد نور خان نامی شخص سرکاری زمین پر قابض ہو کر ایک شوروم کھول کر غریب آدمیوں کو اقساط پر گاڑیاں دے کر پھر ایک دو قسط شارٹ ہونے پر گاڑیاں ضبط کر کے بندوں کو ہراساں کر کے ان کے پیسے ہڑپ کرجاتا ہے اور گاڑیاں بھی چھین لیتا ہے ،سید نواز شاہ نے کہا جئے سندھ محاذ کے طرف سے غیر ملکی افغانیوں کو آباد کرنے خلاف مہم شروع کریں گے،میں سندھی عوام کو بھی خبردار کرناچاہتاہوں کہ افغانی پٹھانوں اور غیر آباد لوگوں کو اپنا کاروبار اور ملکیتیں نہ بیچیں اور نہ انہیں کراۓ پر دیں.

  • ٹھٹھہ : مقامی صحافی کی والدہ کی وفات پر انفارمیشن آفیسر کا اظہار تعزیت

    ٹھٹھہ : مقامی صحافی کی والدہ کی وفات پر انفارمیشن آفیسر کا اظہار تعزیت

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کا مقامی صحافی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ انفارميشنآفیسر ٹھٹھہ محفوظ علی سومرو نے مکلی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی علی اکبر دلوانی سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پہنچ کر تعزیت کی اور اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق عطا فرمائے اس موقع پر انہوں نے صحافی علی اکبر دلوانی سے کہا کہ آپ کی والدہ ماجدہ کا بچھڑ جانے سے انہیں بہت ہی دکھ و افسوس ہوا ہے ڈسٹرکٹ انفارميشن آفیسر محفوظ علی سومرو نے انہیں کہا کہ آپ کی دکھ کی اس گھڑی میں وہ اور ان کے محکمہ اطلاعات کے اعلیٰ افسران اور عملہ برابر کے شریک ہیں اس موقع پر سینئر اسسٹنٹ عبد الشکور میمن اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

  • کندھ کوٹ : این آئی سی وی ڈی چیسٹ پین یونٹ میں نہ صرف کشمور بلکہ دوسرے علاقوں کے مریضوں کامفت علاج ہوگا- احسان الرحمان مزاری

    کندھ کوٹ : این آئی سی وی ڈی چیسٹ پین یونٹ میں نہ صرف کشمور بلکہ دوسرے علاقوں کے مریضوں کامفت علاج ہوگا- احسان الرحمان مزاری

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (مختیاراعوان نامہ نگار) این آئی سی وی ڈی چیسٹ پین یونٹ میں نہ صرف کشمور بلکہ دوسرے علاقوں کے مریضوں کامفت علاج ہوگا- احسان الرحمان مزاری
    تفصیل کے مطابق این آئی سی وی ڈی کراچی کی ٹیم تعلقہ اسپتال کشمور پہنچی اور ہسپتال میں چیسٹ پین یونٹ کی عمارت کا معائنہ کیا۔
    اس موقع پر ایم پی اے حاجی عبدالرؤف خان کوسو،ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی، ایم ایس کشمور اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران موجود تھے۔این آئی سی وی ڈی کی ٹیم کو ایم ایس نے تعلقہ ہسپتال کا دورہ کرایا۔اس موقع پر وفاقی وزیر احسان الرحمان مزاری، این آئی سی وی ڈی کے فوکل پرسن ناصر بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این آئی سی وی ڈی حکومت سندھ کا ایک بہترین ادارہ ہے، جس میں پورے ملک کے دل کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اس کے علاوہ سندھ کے مختلف شہروں میں NICVD کے جدید سہولیات سے مزین چیسٹ پین یونٹ قائم کئے گئے ہیں جو کہ بزرگ مریضوں کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔کشمور تعلقہ میں بھی NICVD چیسٹ پین یونٹ کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔

  • ٹھٹھہ : طالبات کو ووٹ کی اہمیت بارے آگاہی لیکچر ، ووٹ آپ کی طاقت  اور آواز ہے-عذرا مہیسر

    ٹھٹھہ : طالبات کو ووٹ کی اہمیت بارے آگاہی لیکچر ، ووٹ آپ کی طاقت اور آواز ہے-عذرا مہیسر

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ : طالبات کو ووٹ کی اہمیت بارے آگاہی لیکچر ،ووٹ آپ کی آواز اور طاقت ہے-عذرا مہیسر
    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذرا مہیسر کیجانب سے طلباء کو ووٹ کی اہمیت بارے آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کیمپس ٹھٹھہ کی طالبات کے لئے ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں طالبات و دیگر شرکاء کو ووٹ کی رجسٹریشن الیکشن پروسیس کی معلومات فراہم کی گئی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذرا مہیسر کی صدارت میں منعقد کئے گئے سیمینار میں ان کے اسٹاف کے علاوہ متعلقہ سکول کے ہیڈ مسٹرس تہمینہ شاہ، اساتذہ اور طالبات کے علاوہ دیگر اسٹاف نے شرکت کی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عذرا مہیسر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آئینی زمہ داری ہے کہ قومی، صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی انتخابات کے لیے ملک بھر میں آزادانہ اور منصفانہ طور پر شفاف انتخابات کا انعقاد کرنا ہے اُنہوں نے شرکاء کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور بطور ووٹر رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں مکمل آگاہی دی اور مزید کہا کہ آنے والے جنرل اور لوکل گورنمنٹ الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ووٹ کاسٹنگ کرنے کو اپنا قومی فریضہ سمجھیں آخر میں ضلعی الیکشن کمشنر ٹھٹھہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا سیمینار میں سکول کے ہیڈ مسٹریس میڈم تہمینہ شاہ، ریاض احمد میمن فوکل پرسن ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ٹھٹھہ اور سکول کے دیگر اساتذہ اور طلباء بھی موجود تھے۔