ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (احمد نواز مغل کی رپورٹ)قائمقام گورنر خیبر پختونخواہ مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ ہم مارشل لا نہیں جمہوریت چاہتے ہیں, ایمپورٹڈ حکومت ملکی مسائل کی ذمہ دار ہے
تفصیل کت مطابق قائمقام گورنر خیبر پختونخواہ مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختون خوا میں دہشتگردی ،بدامنی ،معاشی اور سماجی مسائل سابق حکمرانوں کے پیدا کردہ ہیں۔صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل میڈیکل کے چوتھے کانووکیشن میں شرکت کے موقع پرخطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈیرہ سمیت صوبہ بھر میں ترقی کو فروغ دیا ہےملک پر امپورٹڈ و چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، ان کا کہنا تھا لفٹ کینال،ڈیرہ پشاور موٹر وے سی پیک منصوبے میں شامل ہیں۔ڈیرہ ملک بھر کو گندم فراہم کر سکتا ہے،
۔مشتاق احمد غنی نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کی آمد روکنا وفاق کی ذمہ داری ہے۔افغان حکومت کو بھی دہشت گردوں کا سدباب کرنا چاہیے، قائمقام گورنر مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ گومل میڈیکل کالج میں جلد ڈینٹل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جو جلد کام شروع کر دے گا ۔جبکہ انہوں نے گومل میڈیکل کالج کی دیگر ضروریات پوری کرنے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کیا ۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ہم مارشل لا نہیں جمہوریت چاہتے ہیں- قائمقام گورنر خیبر پختونخواہ مشتاق غنی
-

جلد بابا گورونانک یونیورسٹی کی کلاسزکا آغاز کیا جارہاہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )بابا گورونانک یونیورسٹی کی کلاسسز کے آغاز کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے کی۔اجلاس میں وائس چانسلر بابا گورونانک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل،سی ای او ایجوکیشن احسن فرید،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طارق علی ڈھلوں،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک مختار احمد،ایکسین بلڈنگز سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔وائس چانسلر بابا گورونانک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے اس موقع پر بابا گورونانک یونیورسٹی کی کلاسسز کے آغاز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے،عنقریب دانش سکول سسٹم میں بابا گورونانک یونیورسٹی کی کلاسسزکا آغاز کیا جارہاہے جس کے لیے متعلقہ محکمہ جات صفائی ستھرائی،رنگ و روغن ودیگر انتظامات بروقت مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں
-

گوجرہ : عوام اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیرضروری استعمال سے پرہیز کریں- ڈاکٹر حماد ارشد
گوجرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبد الرحمن جٹ )عوام اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیرضروری استعمال سے پرہیز کریں- ڈاکٹر حماد ارشد
تفصیل کے مطابق آج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ میں اینٹی بائیوٹک میڈیسن ویک کا پہلا دن تھا جس کے سلسلہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم ایس ڈاکٹر حماد ارشد نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹک میڈیسن اسی وقت ہی استعمال کرنا چاہیے جب اس کی مریض کو اشد ضرورت ہو انہوں نے کہا کہ یہ صرف بکٹیریا کے لیے کارآمد ہوتی ہے وائرس کے خلاف کار آمد نہیں ہوتی۔ جب انٹی بائیوٹک میڈیسن استعمال کریں تو اس کا کورس پورا کریں جو کہ تین دن، پانچ دن، سات دن تک کا ہوتا ہے مگر کوئی بھی کورس معالج ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق شروع کریں اور ان کی ہدایت کے مطابق ہی دوائی استعمال کریں اس سیمینار کے بعد اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر رانا وسیم حیات ،ڈاکٹر حماد اشرف, اے ایم ایس ڈاکٹر شہزاد بخاری اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی اور لوگوں کو اینٹی بائیوٹک میڈیسن کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ -

ننکانہ صاحب : آئس فیکٹری کا کمپریسر پائپ پھٹنے سے امونیا گیس کااخراج،ریسکیو نے بڑے سانحہ سے بچالیا
ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)جڑانوالہ روڈ نزد کوٹ فاضل سٹاپ آئس فیکٹری کا کمپریسر پائپ پھٹنے سے امونیا گیس کااخراج،ریسکیو نے بڑے سانحہ سے بچالیا
تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب لاہور جڑانوالہ روڈ نزد کوٹ فاضل اسٹار برف کے کارخانے میں کمپریسر کا پائپ بلاسٹ ہونے کی وجہ سے امونیا گیس کی لیکیج ہوئی اور چاروں اطراف پھیل گئی ورکزر نے بھاگ کر جان بچائی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ بروقت وہاں پہنچاریسکیو عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ ایس سی بے اے SCBA پہن کر مین کنٹرول والو تک پہنچ کر گیس سپلائی کو فی الفور منقطع کر دیا اور اردگرد کے لوگوں کو بہت بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا لیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار موقع پر پہنچ گئے ریسکیو عملہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس حادثے کو سانحہ میں بدلنے سے پہلے ہی کنٹرول کر لیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بروقت اور پیشہ ورانہ مہارت سے گیس لیکیج کو کنٹرول کرنے والے ریسکیورز کی کاوش کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور مبارک باد دی
-

ٹھٹھہ : ہماری خاندانی زمین پر قبضہ کرکے ہمیں بے دخل کرنا چاہتے ہیں ،بااثرقبضہ مافیاء کے ستائے ہوئے عوامی پریس کلب پہنچ گئے
ٹھٹھہ باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )ہماری خاندانی زمین پر قبضہ کرکے ہمیں بے دخل کرنا چاہتے ہیں ،بااثرقبضہ مافیاء کے ستائے ہوئے عوامی پریس کلب پہنچ گئے
تفصیل کے مطابق جنگشاہی کے ساتھ گوٹھ صفر جوکھیو کی رہائشی مسمات بچل، مسمات وحیدہ جوکھیو ، مسمات شائرہ جوکھیو اور پیارو خان جوکھیو نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پر پہنچ کر پریس کانفرنس کی ہے اور کہا ہے کہ ہم پچاس سال سے گوٹھ صفر جوکھیو میں رہائش پزیر ہیں ,لیکن وہاں کے با اثر شخصیات وڈیرے علی حسن جوکھیو، عدنان جوکھیو، شفیق جوکھیو ، جمعوں جوکھیو کی جانب سے ہماری زمین پر زبردستی قبضہ کر کے ہمیں یہاں سے زبردستی نکال دینا چاہتے ہیں ، ہمارے آباء واجداد بھی یہاں کے رہائش تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی اسی گوٹھ میں گذاری لیکن با اثر لوگ اپنی طاقت کی بنا پر ہمیں یہاں سے نکالنا چاہتے ہیں ، انہوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی سی ٹھٹھہ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر وڈیروں کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں اپنی زمین واپس دلائی جاۓ ہم سے انصاف کیا جاۓ.- -

ڈیرہ غازی خان : فیورٹ ازم نے شہر کو تباہ اور کھنڈرات میں تبدیل کردیا
ڈیرہ غازی خان سمینہ سادات (جواد اکبر نامہ نگار )سے شہر کے مقامی قیادت کی فیورٹ ازم ٹھیکیدار اور سی او کارپوریشن جوادالحسن گوندل صاحب ہیں۔ ان براجمان صاحب سے پوچھا جاۓ کہ ان میں کون سی ایسی خوبیاں ہیں جو ان کو بار بار لایا جاتا ہے؟ شہر میں آۓ روز میں سڑکوں میں گڑھے دیکھنے کو مل رہے ہیں اس کی وجہ ونچ مشینری کو صحیح طرح سے استعمال نہ کرنا ہے کیونکہ مین یول کے اندر گیس پریشر بڑھ جاتا ہے اور سیوریج لائن مین لیکج کا باعٹ بن جاتا ہے۔اور اس کو مٹی ڈال کر گڑھوں کو بھرا جا رہا یے ،خدارا شہر کو جگہ جگہ مختلف پنکچر سے بچائیں

-

اس میں کوئی غیرت اور شرم نہیں،علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو وائرل ہو گئی ہے،
پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری علی آمین گنڈا پور کی آڈیو وائرل ہوئی ہے، آڈیو میں سابقہ صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے، علی امین گنڈا پور نے آڈیو میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالنے پر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ پر شدید تنقید کی ہے ، آڈیو میں سیف اللہ برادران کو بھی برے القابات سے نوازا گیا،
آڈیو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہشام انعام اللہ اداروں کے تحفظ کے لئے ریلیاں نکال رہے ہیں اسکو شرم آنی چاہئیے۔ہشام فنڈ پی ٹی آئی سے لیتا ہے اور ریلیاں اداروں کے تحفظ کے لیے نکالتا ہے۔فنڈ کے لیئے سی ایم کی منتیں کرتا ہے اس میں کوئی غیرت اور شرم نہیں ،آڈیو میں سلیم سیف اللہ خان کو بھی انٹرنیشنل لوٹا کہا
علی امین نے شوکت نامی شخص کو ہدایت کی کہ ہشام کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے فوری ہٹا دیں .علی آمین گنڈاپور نے وزیر اعلی محمود خان سے بھی ہشام انعام اللہ کے فنڈ کو بند کرنے کی درخواست کی ۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہین ، اسے قبل بھی علی امین گنڈا پور کی آڈیو سامنے آئی ہیں،گزشتہ دنوں ،وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ ایک پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو پیش کی جس میں سابق وفاقی وزیر ایک نامعلوم شخص سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا پوزیشن ہے؟ بندوقیں اور لائسنس کتنے ہیں اور بندے کتنے ہیں۔ جس پر وہ نامعلوم شخص کہتا ہے کہ بندے اور بندوقیں بہت ہیں، آپ جتنے بولیں، اور لائسنس بھی بہت ہیں۔مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈا پور اس شخص سے پوچھتے ہیں کہ اسلام آباد کی سرحد کے قریب کون سی کالونی لگتی ہے؟۔ جس پر وہ شخص کہتا ہے کہ میں نے تو آپ کو پورا نقشہ بھیجا تھا۔ علی امین کہتے ہیں کہ بندے اور اسلحہ وہاں پر پہنچا دیں۔ جس پر وہ بندہ کہتا ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں سب ہوجائے گا۔
آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
-

جتوئی : اندرون شہر بننے والی تمام سڑکوں میں انتہائی ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف
جتوئی ،باغی ٹی وی (نذیر شجراء)اندرون شہر بننے والی تمام سڑکوں میں انتہائی ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف
تفصیل کے مطابق جتوئی اندرون شہر بننے والی تمام سڑکوں میں انتہائی ناقص ترین میٹریل استعمال کیا گیا ہے جسکی وجہ سے چند دن پہلے بننے والی سڑکوں میں ابھی سے بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں پچیس تیس سال بعد بنائی جانے والی سڑکیں بھی کرپشن کی نظر ہوگئی ہے اور تمام سڑکوں کو مکمل بھی نہیں بنایا گیا ہے ، یہ سڑکیں نہیں بنائی گئی ہیں بلکہ شہریوں کے ساتھ مزاق کیا گیا ہے اتنے ناقص میٹریل سے سڑکیں بنائی گئی ہیں ایک بارش میں یہ ندی نالوں کا منظر پیش کریں گی سڑکیں بناتے وقت سیوریج سسٹم بحال بھی نہیں کیا گیا ہے ،کرپٹ ٹھیکیدار کو سڑکوں کا ٹھیکہ دیا گیا ہے جسکی وجہ سے سڑکوں کا یہ حال ہے سڑکوں یہ کی حالت کمیشن اور کرپٹ ٹھیکیداروں کی وجہ سے ہوتی ہے منتخب نمائندے ایماندار ٹھیکیداروں کو سڑکیں بنانے کا ٹھیکہ دیں اور خود بھی ایمانداری سے کام کروائیں اور چیک کریں ٹھیکےداروں نے کسی بھی چیز کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا ہے اور یہ سڑکیں بنا کر ہمارے ساتھ ظلم کیا ،شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ٹھیکیداروں کے خلاف سخت ایکشن لینے اور اندرون شہر کی تمام سڑکوں کو شفاف طریقے سے ایمانداروں ٹھیکےداروں سے بنوانے کا مطالبہ کیا ہے
-

بہاولنگر۔ شادی شدہ خاتون پر بہیمانہ تشدد ، معصوم بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ
بہاولنگر،باغی ٹی وی (محمد عرفان )خادم آباد کالونی میں شادی شدہ خاتون پر بہیمانہ تشدد اورمبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا
تفصیل کے مطابق بہاولنگرکی خادم آباد کالونی رہائشی شادی شدہ خاتون پر اوباش ملزم نے بہیمانہ تشدد بنایا اور خاتونسے اسکے معصوم بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایاگیا،مزاحمت کرنے پر ملزم نے خاتون پر بیہمانہ تشدد کیا، ماں کو بچانے کےلئے معصوم بچے چیخ و پکار کرتے رہے مگر درندہ صفت ملزم کو رحم نہیں آیا ،ملزم نے خاتون کے سر پر شیشے کی بوتل کا وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا،خاتون کی حالت غیر ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا،متاثرہ خاتون تشویشناک حالت میں ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے.پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے، ایس ایچ او کاکہناہے کہ پولیس واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کرے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرے گی-
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف
گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف
-

ڈیرہ غازیخان :محکمہ سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسر اور اہلکا روں کی بھتہ خو ری کے با عث غیرقانونی منی پٹرول پمپس کی بھرمار
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)محکمہ سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسر اور اہلکا روں کی بھتہ خو ری کے با عث غیرقانونی منی پٹرول پمپس کی بھرمار ہوچکی ہے ،حادثات معمول بن چکے ہیں ، کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے-
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان محکمہ سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسرخالد قریشی کی آشیر بادسے غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیا ں قا ئم ہوچکی ہیں ،محکمہ سول ڈیفینس کے اہلکا روں کی بھتہ خو ری کے با عث دکا ندارو ں نے بغیر حفا ظتی آلا ت کے پٹرو ل کی فروخت کے لیے غیر قانو نی مشینیں لگا رکھی ہیں ڈیرہ غازیخان کے دیہی علا قو ں میں ان ایجنسیو ں کی تعداد میں آئے رو ز اضا فہ ہو رہا ہے دیہی علا قوں اور شہر میں پٹرو ل ایجنسیو ں پر پٹرو ل کی فروخت بھی دھڑلے سے جا ری ہے ان غیر قانو نی ایجنسیو ں کے با عث پہلے بھی کئی حا دثا ت رو نما ہو چکے ہیں لیکن انتظا میہ ٹس سے مس نہیں ہو ئی ڈیرہ غازیخان کے دیہی علا قے تو نسہ رو ڈ ،کو ٹ چھٹہ ،یا رو رو ڈ ،ملتا ن رو ڈ ،کو ئٹہ رو ڈ ،اور شہر کے اند پْل پیا رے والی ،ڈاٹ پْل، چو ک چو رہٹہ ،را نی با زار ،دستی پْل ،کا لج رو ڈ ،چڑیا گھر روڈ ،نواز شریف پا رک ،ما ڈل ٹا ون روڈ ،گدا ئی رو ڈ ، گھنٹہ گھر۔ چوک خدا بخش و دیگر جگہو ں پر غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیو ں پر غیر قانو نی پٹرو ل کی فرو خت دھڑلے سے جا ری و سا ری ہے محکمہ سول ڈیفنس کاڈسٹرکٹ آفیسرخالدقریشی خود ایجنسیوں پرجاتا ہے ما ہا نہ منتھلی وصول کرتا ہے ، ان غیر قانونی ایجنسیوں کے مالکان کو انسا نی جا نو ں سے کھیلنے کی بھی کھلی چھٹی دے رکھی ہے کچھ پٹرو ل ایجنسی کو آگ لگنے سے کئی افراد آگ میں جھلس گئے تھے لیکن ڈیرہ شہر میں ایجنسیو ں کی رو کنے تھا م کر نے کی بجا ئے محکمہ سول ڈیفینس نے ہر گلی محلے اور سڑکو ں پر غیر قانو نی پٹرول ایجنسیاں کھولنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے ان غیر قا نو نی ایجنسیو ں پر پٹرو ل سے بھڑکی آگ کو قابو پا نے کے لیے نہ کو ئی حفا ظتی تدا بیر ہیں اور نہ ہی آگ بھجا نے کے کو ئی آلا ت مو جو د ہو تے ہیں شہر یو ں نے کمشنر ڈیرہ سے فو ری نو ٹس لے کر ان غیر قانو نی ایجنسیو ں کو بند کرا کے محکمہ سول ڈیفینس کے کرپٹ اور نااہل آفیسران کے خلا ف فو ری کا رروا ئی کا مطا لبہ کیا ہے