Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : پیرنٹس ایکشن کیمیٹی گرلز ھائی سکول مکلی کا سکول کے پلاٹ  با اثر قبضہ مافیاء کے خلاف طالبات اور اساتذہ کااحتجاج

    ٹھٹھہ : پیرنٹس ایکشن کیمیٹی گرلز ھائی سکول مکلی کا سکول کے پلاٹ با اثر قبضہ مافیاء کے خلاف طالبات اور اساتذہ کااحتجاج

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) پیرنٹس ایکشن کیمیٹی گرلز ھائی سکول مکلی کا سکول کے پلاٹ با اثر قبضہ مافیاء کے خلاف طالبات اور اساتذہ کااحتجاجی مظاہرہ.
    تفصیل کے مطابق پیرنٹس ایکشن کمیٹی گورنمنٹ گرلز ھائی سکول مکلی کی جانب سے سکول کے پلاٹ پر با اثر قبضہ مافیاءکے قبضے خلاف سینکڑوں طالبات اور ان کے والدین نے سکول سے لیکر ڈی سی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور سخت نعری بازی کی، احتجاج میں سیاسی و سماجی اور عام شہری بھی شامل ہوئے ، ایکشن کمیٹی کے سرپرست ڈاکٹر ولی عباسی ،رشید مگسی، گھنور خان زور، حافظ عباسی و دیگرکی نگرانی میں ریلی نکالی گئی اس موقع پر ڈی سی ٹھٹھہ غضنفر علی قادری اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کیا گیا اورڈی سی نے پلاٹ کے معاملے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے –

  • ٹھٹھہ : سینئر صحافی کا موٹرسائیکل چوری،پریس کلب گاڑہو کیٹی بندر کے 36 گھنٹے کے الٹی میٹم سے پہلے ہی موٹرسائیکل برآمد

    ٹھٹھہ : سینئر صحافی کا موٹرسائیکل چوری،پریس کلب گاڑہو کیٹی بندر کے 36 گھنٹے کے الٹی میٹم سے پہلے ہی موٹرسائیکل برآمد

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی )سینئر صحافی کا موٹرسائیکل چوری،پریس کلب گاڑہو کیٹی بندر کے 36 گھنٹے کے الٹیمیٹم سے پہلے ہی موٹرسائیکل برآمد
    تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹھہ گاڑہو کیٹی بندر سے سینئر صحافی عبداللہ رانوکاموٹرسائیکل چوری ہوگیا تھا ،پولیس نے روائتی سستی کامظاہرہ کیا اور ٹال مٹول کرنے لگی ،جس پر پریس کلب گاڑہو کیٹی بندر کے صحافیوں کی طرف سے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی گاڑہو کو سینئر صحافی عبداللہ رانو کی چوری شدہ موٹر سائیکل واپس دلوانے کے لۓ 36 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، اس کے بعد موٹرسائیکل نامعلوم جگہ سے بر آمد ہوگئی ،الٹی میٹم گذرنے سے پہلے ہی نامعلوم جگہ سے 36 گھنٹوں کے الٹی میٹم گذرنے سے قبل موٹرسائیکل کابرآمد ہونااور چورکاگرفتار نہ ہونا بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے ،ایک سوال تو یہ ہے کہ موٹرسائیکل چور پولیس کے اپنے ہی رکھے ہوئے ہیں یا ان موٹرسائیکل چوروں کی سرپرستی کوئی وڈیرہ کررہا ہے ،جس پر پولیس ہاتھ ڈالنے سے ڈرتی ہے.عوامی وسماجی اور صحافتی حلقوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ، ڈی آئی جی حیدرآباداور آئی جی سندھ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے.

  • شیخوپورہ :شرقپور روڈ پر تریڈے والی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا فرار ،راہگیر زخمی

    شیخوپورہ :شرقپور روڈ پر تریڈے والی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا فرار ،راہگیر زخمی

    شیخوپورہ (محمد طلال سے) شرقپور روڈ پر تریڈے والی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہوگیا مقابلے کے دوران ایک راہگیر عطاء محمد بھی شدید زخمی ہوگیا جس کو سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے مرنے والے ڈاکو کی شناخت بابر دیندار ولد لیاقت دیندار کے نام سے ہوئی ہے جو شیخوپورہ کے علاقہ مورانوالی کا رہائشی تھا ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی کے مطابق یہ ڈاکو ڈیڑھ درجن سے زیادہ ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھا اور ڈاکوؤں کے بین الاضلاعی گروہ کا رکن تھا جس کا بھائی بھی کچھ عرصہ قبل پولیس مقابلے کے دوران گوجرانوالہ میں مارا گیا تھا بابر دیندار کے خلاف ڈکیتی فائرنگ اور راہزنی کے 6 مقدمات تھانہ شرقپور شریف میں درج ہیں زخمی ہونے والا راہگیر عطاء محمد کھوکھر کوٹ محمود کا رہائشی تھا تریڈے والی کے قریب عطاء محمد اور اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں جاتے ہوئے پہنچنے تو وہاں پہلے سے موجود دونوں ڈاکوؤں نے ان کو روکنے کی کوشش کی مگر موٹر سائیکل نہ روکنے پر ان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس کی اطلاع پا کر پولیس بھی وہاں پہنچ گئی ڈاکو دیگر لٹنے والے راہگیروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا دریں اثناء جی ٹی روڈ پر رانا ٹاؤن کے قریب شہریوں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا جس کو پولیس نے پکڑ لیا ہے پولیس کے ذرائع کے مطابق اس کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی ہے جس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

  • اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال 25 فیصد اموات کی وجہ بن گیا

    اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال 25 فیصد اموات کی وجہ بن گیا

    باغی ٹی وی ،پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال جاری ہے اور ملک میں 70 فیصد مریض غیر ضروری اینٹی بائیوٹکس استعمال کر رہے ہیں،قومی ادارہ صحت کے مطابق اینٹی بائیو ٹکس کے بے دریغ استعمال سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے اور ہر سال ہونے والی 25 فیصد اموات کی وجہ اینٹی بائیو ٹکس کا غیر ضرروی استعمال بھی ہے۔
    قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ اس وجہ سے پہلے سے موجود اکثر اینٹی بائیوٹکس بیماریوں کے خلاف بے اثر ہو تی جارہی ہیں، اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں احتیاط برتیں، یہ شعور اجاگرکرنے کےلیے اسلام آبادمیں آگاہی واک ہوئی۔ماہرین صحت نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر ہرگز کوئی دوا نہ لیں، نزلہ، زکام،کھانسی، خراب گلے یاوائرل انفیکیشن کی صورت میں اینٹی بائیوٹکس کااستعمال غیرضروری ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کے مسلسل استعمال سے طویل مدتی امراض جنم لے سکتے ہیں۔

    دوسری طرف عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستانی عوام کوخبردار کیا ہے اور اپنی مرضی سے ادویات استعمال نہ کرنے کی اپیل کردی۔
    نمائندہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، اینٹی بائیو ٹکس کے بے دریغ استعمال سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ جیسی مہلک بیماری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہی حال رہا تو زیادہ تر اینٹی بائیوٹکس بیماریوں کے خلاف بے اثر ہو جائیں گی۔نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ادویات استعمال نہ کریں، ادویات کے غلط استعمال، تشخیص کی غلطیوں، معالجین کی کوتاہیوں سے سالانہ لاکھوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

  • جھنگ: ضلع بھر میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

    جھنگ: ضلع بھر میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

    باغی ٹی وی ، جھنگ(عظیم حمید)حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ قبضہ مافیہ کے خلاف مسلسل متحرک ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی سربراہی میں ضلع بھر میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروائی جا رہی ہے۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور نے ریونیو سٹاف کے ہمراہ تحصیل شورکوٹ چک نمبر 412 ج ب میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 48 کنال سرکاری زمین واگزار کروائی۔جس کی مالیت 10ملین روپے ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی سربراہی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے، کسی کو بھی سرکاری جگہ پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہیں گے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا کہنا تھاکہ ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو حکومت پنجاب کی ہدایت پر اپنے اپنے علاقوں میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا قبضہ مافیا کے خلاف شہری انتظامیہ کو درخواستیں دیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے،انتظامیہ سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

  • جھنگ : دارلامان خاتون سے ملنے آئے افراد پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

    جھنگ : دارلامان خاتون سے ملنے آئے افراد پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

    باغی ٹی وی جھنگ(نامہ نگار عظیم حمید) دارلامان خاتون سے ملنے آئے افراد پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق
    جھنگ میں دارلامان خاتون سے ملنے آئے افراد پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا عرفان ولد اللہ دتہ قوم کھیڑا سکنہ چک فرازی تحصیل و ضلع مظفر گڑھ ہمراہ محمد اقبال ولد فلک شیر قوم بھٹی سکنہ کبیر والا عدالت سے اجازت حاصل کر کے خاتون سے ملنے دارلامان جھنگ آرہے تھے رکشے پر دارلامان کے باہر پہنچے ہی تھے کہ دو کس نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے عرفان حیدر کے گلے کے قریب چھاتی پر فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا ، پولیس تھانہ کوتوالی نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز شروع کر دیا ھے ،ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے جلد گرفتار کر لیا جائے گا-

  • ٹھٹھہ :ایک اورڈکیتی،عوام نے ڈاکوپکڑے،پولیس کودئے،پولیس نے وڈیروں کے حکم پرچھوڑ دئے

    ٹھٹھہ :ایک اورڈکیتی،عوام نے ڈاکوپکڑے،پولیس کودئے،پولیس نے وڈیروں کے حکم پرچھوڑ دئے

    باغی ٹی وی، ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی)ایک اورڈکیتی،عوام نے ڈاکوپکڑے،پولیس کودئے،پولیس نے وڈیروں کے حکم پرچھوڑ دئے
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرواقع کاروباری مرکز گھارو بھی اب مسلح ڈاکوؤں کے نشانہ پر آگیا ہے ، ڈاکو سر عام شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے لگے ، مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ڈاکٹر کملیش کمار کو لوٹ لیا ہے ،گھارو کے شہریوں نےڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کئی تو وہاں کے وڈیروں نے تھانہ میں جاکر پولیس سے مبینہ مک مکا کرکے عوام کے ذریعے پکڑے ڈکیت چھڑا لئے، ٹھٹھہ ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹے میں ڈکیتی کی تیسری بڑی واردات ہے پہلی واردات تھانہ ٹھٹھہ کی حدود میں ہوئی جہاں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کراچی سے آنے والے زائرین کے کوسٹرکوروک اسلحہ کے زور موابئل فون ،زیورات،نقدی ودیگرسامان لوٹا ، دوسری واردات میں ڈاکوؤں نے ساکرو میں سوزوکی پک اپ چھین لی اوراب تیسرا ڈکیتی کا واقعہ گھارو شہر میں پیش آیا- ذرائع کا کہنا ہے کہ گھارو شہر میں سرعام ڈاکٹر کملیش کمار کو ڈاکو ہارون کپورانی اور اس کے ساتھیوں نے بندوق کی نوک پر لوٹاجسے عوام نے پکڑ پولیس کے حوالے کیا بعد میں پولیس نے مقامی وڈیروں کے کہنے پر اسے چھور دیا ہے، اب سوال یہ ہے کہ یہ پولیس اسٹیشن ہیں یا وڈیروں کی چاپلوسی کرنے والے قانون کی کالی وردی میں چھپے دلال ہیں جو وڈیروں کے حکم پر سب کچھ کرنے کیلئے ہروقت تیار ہوتے ہیں ضلع ٹھٹھہ کے شہریوں کا پولیس پرسے اعتماد اٹھ گیا ہے ،کیونکہ شہریوں کی جان ومال اور عزت اسلحہ بردارڈکیتوں کے رحم وکرم پر ہے ،کیونکہ پولیس کی کالی بھیڑیں بھی ان گینگز کے ساتھ ملی ہوئی ہیں اگر ان گینگز کے ساتھ پولیس کا تعلق نہ ہوتا توعوام کے ہاتھوں پکڑا گیا ڈکیت ہارون کپورانی سلاخوں کے پیچھے ہوتا اور اب تک نشان عبرت بن چکا ہوتا لیکن پولیس نے اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کرنے کی بجائے اسے باعزت طریقے سے تھانہ سے رخصت کیا .شہریوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ،ڈی آئی جی حیدرآباداور آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا –

  • ٹھٹھہ : برج کنسلٹنٹ  فاؤنڈیشن کی جانب سے سینے کی بیماریوں کاعلاج کیلئے ایک روزہ فری کیمپ منعقد کیا گیا

    ٹھٹھہ : برج کنسلٹنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے سینے کی بیماریوں کاعلاج کیلئے ایک روزہ فری کیمپ منعقد کیا گیا

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی ) برج کنسلٹنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے سینے کی بیماریوں کاعلاج کیلئے ایک روزہ فری کیمپ منعقد کیا گیا
    تفصیل کے مطابق برج کنسلٹنٹ فائونڈییشن کی جانب سے سینے کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے ایک روزہ فری کیمپ جنگشاہی کے قریب کوہستان گوٹھ جان محمد جوکھیو منعقد کیا گیاماس میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا چیک اپ اور بلغم اسکریننگ کے لۓ لیا گیا اور ٹی بی کے مریضوں کا بلغم بھی ٹیسٹ کے لۓ لیا گیا، اس موقعہ پر پیپلز ڈاکٹرز فورم ضلع ٹھٹھہ کے صدر ڈاکٹر محمد اسماعیل پلیجو نے بتایا کے کوہستان کے لوگ بھوک، بد حالی اور بے روزگاری کا شکار ہیں ،اور معاشی بد حالی کی وجہ سے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ،یہ سبب ہے کے لاتعداد بیماریوں میں مبتلاہو گئے ہے جن میں پھیپھروں کی ٹی بی بھی شامل ہے ، ڈاکٹر اسماعیل پلیجو نے نشاندہی کرتے بتایا کے مذکورہ گاؤں کے دو رہائشی سر عبداللہ ہاون ڈسپینسری جنگشاہی میں زیر علاج ہیں، جن کو ہر ماہ مفت دوائیں برج فاؤنڈیشن دیتی ہے، کوہستانی پٹی میں رہائش پزیروں کو خوراک اور پینے کا صاف پانی بھی نہیں ملتا وہاں پر غربت بہت ہے اس لۓ برج فاؤنڈیشن کوہستانی میں رہائش پذیروں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کر رہا ہے.

  • ٹھٹھہ :گھوڑاباری میں سیلاب اور برسات سے متاثرہ 150خاندانوں میں راشن و دیگرضروری اشیاء کی تقسیم

    ٹھٹھہ :گھوڑاباری میں سیلاب اور برسات سے متاثرہ 150خاندانوں میں راشن و دیگرضروری اشیاء کی تقسیم

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)گھوڑاباری میں سیلاب اور برسات سے متاثر150خاندانوں میں راشن و دیگرضروری اشیاء کی تقسیم کی گئیں
    تفصیل کے مطابق نوجوانوں کی فلاحی سماجی تنظیم ھیومن پاکستان ویلفئر آرگنائزیشن ٹھٹھہ کی طرف سے تحصیل گھوڑاباری کی یونین کونسل بجورہ کے گاؤں کارو خاصخیلی کے ڈیڈھ سو گھرانوں میں راشن، بسکٹ، کپڑے اور دیگر ضرورت کا سامان برسات اور سیلاب کے متاثرین میں تقسیم کردیا یہ گاؤں برسات اور سیلاب سے زیرآب اگیا تھا اور تین ماہ بعد بحالی کے بعد گھروں کا معاوضہ نا ملنے اور روزگار نا ہونے کی وجہ سے فاقہ کشی کا شکار تھا اس موقع پر تنظیم کی صدر سعیدہ فزا شاہ نے کہا کہ ہماری تنظیم پہلے سروے کرکے ان مستحقین متاثرین کو تلاش کرتی ہے جن کی کسی نے مدد نہیں کی ہو نشاندہی کے بعد ان افراد میں راشن اور دگر سامان تقسیم کیا جاتا ہے سعیدہ فزا نے مزید کہا کہ ہم۔چایتے ہیں کہ ایسے افراد کو چھوٹے چھوٹے کاروبار کرنے کی تربیت دیکر ان کی مدد کی جائے گی تاکہ ان کی غربت ختم ہو

  • ڈیرہ غازیخان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔

    ڈیرہ غازیخان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمپنی کے بی او ڈی اجلاس کی صدارت چیئرمین ضیاء الرحمن خان کاکڑ نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین،بیرسٹر عباس علی نصوحہ،پرفیسرملک محمدالطاف،سی او ایم سی جوادالحسن گوندل،پروفیسر محمدعمران،جاوید اقبال جسکانی اور عباس ستار نے شرکت کی۔اجلاس میں بی او ڈی کی گزشتہ میٹنگ کے منٹس کی منظوری اور چیئرمین کی تقرری کے فیصلے کی تائید کی گئی جب کہ بی او ڈی کے ممبران کی تقرری کیلئے نئے نام طلب کرلئے گئے ہیں۔اجلاس میں کمپنی کی ورکنگ بہتر بنانے کیلئے ممبران و سینئر سٹاف کی ٹریننگ کا فیصلہ کیا گیا،کمپنی امیج اور بہتر سروس ڈیلیوری کیلئے چیئرمین کمپنی،پروفیسر محمد عمران،سی او ایم سی پر مشتمل کیمٹی بھی قائم کی گئی،ساتھ ہی دو ہفتوں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ویب سائٹ بھی تیار کرنیکا ہدف بھی بنایا گیا ہے،چیئرمین کمپنی ضیاء الرحمن خان کاکڑ نے کہا کہ فیلڈ سٹاف،سینٹری ورکرز کیلئے یونیفارم،بائیو میٹرک حاضری پراسس کو تیز کیا جائے گا،ہر معاملات میں شفافیت لائی جائے۔اجلاس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دیگر معاملات پر بھی غور کیا گیا۔