Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : سندھ ملاح  فورم  کے جانب سے ماہی گیروں کا عالمی دن منایا گیااور ریلی بھی نکالی گئی

    ٹھٹھہ : سندھ ملاح فورم کے جانب سے ماہی گیروں کا عالمی دن منایا گیااور ریلی بھی نکالی گئی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)سندھ ملاح فورم کے جانب سے ماہیگیروں کا عالمی دن منایا گیااور ریلی بھی نکالی گئی
    تفصیل کے مطابق سندھ ملاح فورم ضلع ٹھٹھہ کے جانب سے ماہیگیروں کا عالمی دن منایا گیا21 نومبر کے دن کومنانے کے لۓ پبلک پارک مکلی میں ماہی گیروں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی بھی نکالی گئی ، ملاح فورم کے مرکزی سینئیر نائب صدر دادا آدم گندرو ضلع ٹھٹھہ کے صدر ایوب ملاح وڈیرو محمد عرس ڈاکٹر نور احمد ملاح کے سرپرستی میں ریلی نکالی گئی ،جس میں ملاح برادری کے لوگوں نے شرکت کیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملاح فورم کے سرپرست دادا آدم گندرو محمد ایوب ملاح محمد خان ملاح اوردیگر نے کہاکہ یہ دن ہماری ملاح برادری کیلئے عید سے کم نہیں ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم ملک کی بڑی آبادی ہوتے ہوئے بھی ہمیں نظر انداز کیا جاتا ہے ، ہمیں تمام انسانی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے ،غیرماہی گیروں اور مشینری کے استعمال کی وجہ سےماہی گیر بد حالی کا شکار ہیں.

  • ٹھٹھہ : پانی بند ،شہری جوہڑوں کا گندہ پانی پینے پرمجبور، ہرطرف گندگی کے انبار،محکمہ ریونیومیں کرپشن،شہرلاوارث

    ٹھٹھہ : پانی بند ،شہری جوہڑوں کا گندہ پانی پینے پرمجبور، ہرطرف گندگی کے انبار،محکمہ ریونیومیں کرپشن،شہرلاوارث

    ٹھٹھہ نامہ نگار راجہ قریشی)شہرمیں ایک ہفتہ سے پینے کا پانی بند ،شہر کربلا کا منظر پیش کرنے لگا،شہری جوہڑوں کا گندہ پانی پینے پرمجبور

    ٹھٹھہ سٹی میں ایک ہفتے سے لے کر پینے کا پانی بند ہے ، واٹر سپلائی کی مین سپلائی کرنے والی موٹر خراب ہونے کی وجہ سے سٹی کی عوام پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہی ہے ، پبلک ہیلتھ کے اعلی افسران کسی کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں، کروڑوں روپے کے بجٹ ہڑپ ہورہے ہیں دوسری طرف ٹھٹھہ سٹی کے گلی محلوں میں کچرے گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،میونسپل کمیٹی کیا عملہ صفائی غائب ہے ،منتخب عوامی نمائندوں کی عدم توجہ سے تاریخی شہر ٹھٹھہ کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے ،اگر ریونیو آفس میں کسی کام سے جاؤ تو تپی دار اور مختیار کار آسمان پر اُڑ رہے ہیں، غریب عوام دفتروں کےچکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں، چھوٹے زمیندار اپنی زمینوں کی انٹریاں داخل نہیں کروا سکتے ہیں ،زرائع کا کہنا ہے ایجنٹوں کے ذریعے لاکھوں روپے زمین کی انٹری کے وصول کئے جاتے ہیں، مختیار کار اور تپہ دار آفس کے بجائے اپنے بنگلوں پر ایجنٹوں کے ذریعہ کام چلا رہے ہیں،ٹھٹھہ ضلع بالکل لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے ،ٹھٹھہ شہر کی عوام نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سےاپیل کی ہے کہ ٹھٹھہ کی عوام پر بھی نظرکرم ڈالیں اور ٹھٹھہ شہر میں جو کرپٹ آفیسر ہیں ان کے خلاف انکوائری کی جائے.

  • ٹھٹھہ : کراچی نیشنل ہائی وے پر  سیم نالے کے قریب کوسٹر اور ٹرک میں تصادم متعدد زخمی

    ٹھٹھہ : کراچی نیشنل ہائی وے پر سیم نالے کے قریب کوسٹر اور ٹرک میں تصادم متعدد زخمی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی )کراچی نیشنل ہائی وے پر سیم نالے کے قریب کوسٹر اور ٹرک میں تصادم متعدد زخمی
    تفصیل کے مطابق کراچی ٹھٹھہ نیشنل ہائی وے پر سیم نالہ کے نزدیک کوسٹر اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے اس ہونے والے حادثہ کے نتیجہ میں متعدد بزرگ خواتین اور بچے زخمی ہو گۓ ہیں لیکن پولیس اور کوئی ریسکیو ٹیم موقع پر نہ پہنچی،ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ میں زخمی ہونے والے مردوخواتین اور بچوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیااور زخمیوں کو سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا .

  • ٹھٹھہ : ایک ماہ قبل نامعلوم چور میری بیٹی کا جہیز کاسامان اور سونے کے زیور چرا کر لے گئے،پولیس چوروں کاسراغ نہ لگا سکی-گلشیر احمد خان

    ٹھٹھہ : ایک ماہ قبل نامعلوم چور میری بیٹی کا جہیز کاسامان اور سونے کے زیور چرا کر لے گئے،پولیس چوروں کاسراغ نہ لگا سکی-گلشیر احمد خان

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی )ایک ماہ قبل نامعلوم چور میری بیٹی کا جہیز کاسامان اور سونے کے زیور چرا کر لے گئے،پولیس چوروں کاسراغ نہ لگا سکی-گلشیر احمد خان
    تفصیل کے مطابق ترکش کالونی مکلی کا رہائشی گلشیر احمد نے مکلی میں صحافیوں کو بتایا کے ایک مہینہ پہلے میرے گھر سے نا معلوم چوروں نے اس کی غیر موجودگی میں اس کے گھر میں داخل ہو کر الماری توڑکر الماری سے میری بیٹی کےجہیز کا سامان، ایک سونے کی چین،2 سونے کی انگوٹھیاں اور چالیس ہزار روپیہ نقد رقم چراکر لے گئے ،جس کی رپوٹ ترکش کالونی میں مکلی تھانہ کی چوکی میں جاکردرج کرائی ،اور مکلی تھانے میں بھی رپورٹ درج کرانے کے باوجود پولیس نے نہ تو چوری واپس دلا سکی اور نہ ہی چوروں کو گرفتار کر سکی ، اس نے مزید بتایا جو کچہ میرے پاس تھا وہ چور لے گئے ہیں اب تو میرے پاس اپنی بچی کا جہیز بھی نہیں ہے، جو میں بچی کو گھر سے رخصت کر سکوں، اس نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد ، ایس ایس پی ٹھٹھہ اور دیگرارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے چوری ملوث ملزمان کوٹریس کرکےایک ماہ قبل میرے گھر سے چوری ہونے والا میری بیٹی کا جہیز واپس دلایا جاۓ نہیں تو میں پولیس کے کردار اور رویہ پر انتہائی قدم اٹھانے پر مجبورہوں گا- دوسری جانب تھانہ مکلی کی حدود میں چوری ڈکیتی کے وارداتوں میں روزانہ کی بنیاد پراضافہ ہوتا جارہاہے ، مکلی میں شام ہوتے ہی جنگل کاقانون نافذ ہوجاتا ہے ہر ڈاکوؤں کاراج ہوتا ہے ،کوئی شہری محفوظ نہیں ہے کسی سے موبائل فون چہھینا جاتا ہے تو کسی کےپیسے چھن جاتے ہیں ،ایس ایچ او تھانہ مکلی کو صرف ایک کام آتا ہے کہ کسی معزز اور قانون کا احترام کرنے والےگھرانےمیں رات کی تاریکی میں بغیر سرچ وارنٹ کے گھروں میں گھس کر خواتین کو حراساں کرنے کیلئے ایس ایچ او تھانہ مکلی کے پاس پٹرول ہے اور بڑی تعداد نفری موجود ہے لیکن ایک ماہ ہو گیا ہے گلشیر احمد کے گھر سے اس کی بیٹی کا جہیزکاسامان اور سونے کے زیور چوری ہوئے لیکن پولیس کو کچھ بھی معلوم نہیں ہے. دوسری طرف گذشتہ تھانہ مکلی کی حدود میں 8،9 مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کراچی سے آئے زائرین کی کوسٹر کوزبردستی روک کر ان سے نقدی،موبائل فون ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے . چوری اور ڈکیتی کی نہ نان سٹاپ وارداتیں ایس ایس پی ٹھٹھہ کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہیں ،شہریوں نے آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • شیخوپورہ :جیل میں منشیات کی فروخت مالی کرپشن ،قیدیوں پر تشدد ،قیدیوں کو ناقص خوراک کے الزامات، تحقیات کاحکم

    شیخوپورہ :جیل میں منشیات کی فروخت مالی کرپشن ،قیدیوں پر تشدد ،قیدیوں کو ناقص خوراک کے الزامات، تحقیات کاحکم

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل نے ڈسٹرکٹ جیل میں منشیات کی فروخت مالی کرپشن قیدیوں پر تشدد قیدیوں کو ناقص گوشت کی فراہمی وغیرہ کے الزامات کے بارے میں جیل حکام کے مؤقف کو مسترد کر دیا ہے اور محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں سنگین نوعیت کی مالی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کے بارے میں کارروائی کریں فاضل عدالت میں ایک شہری عادل کمبوہ کی طرف سے دائر کی گئی انسانی حقوق کی پٹیشن میں جیل کے حالات کے بارے میں خوفناک منظر پیش کیا گیا تھا جس کے بارے میں کمنٹس طلب کرنے پر جیل حکام نے فاضل عدالت کو بتایا کہ یہ الزامات درست نہ ہیں محض بلیک میلنگ کی خاطر ایسی درخواستیں دی جاتی ہیں جس کے بعد فاضل عدالت نے اس پٹیشن کو نمٹاتے ہوئے حکم جاری کیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن سرکل شیخوپورہ کے حکام پٹشنر عادل کمبوہ کی درخواست پر کارروائی کریں۔

  • شیخوپورہ :محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ایکسین , ایس ڈی او کی عبوری ضمانت منظور

    شیخوپورہ :محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ایکسین , ایس ڈی او کی عبوری ضمانت منظور

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن نے پی پی 139 سمیت مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے نام پر تقریباً دو ارب روپے کے بوگس بلوں کی ادائیگیوں کے مقدمہ میں ملوث محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ایکسین میاں مدثر اور ایس ڈی او وسیم الدین کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں کو منظور کر لیا ہے اور اینٹی کرپشن کے حکام کو حکم دیا ہے کہ ان ملزمان کو 28 نومبر تک گرفتار نہ کیا جائے فاضل عدالت نے اس مقدمے کا ریکارڈ بھی 28 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے یاد رہے کہ اس مقدمہ میں ملوث سب انجینئر رائے اورنگزیب کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاچکا ہے۔

  • خانقاہ ڈوگراں:دیوان پریس کلب کے سابق صدر نے اپنے ہی پریس کلب کے ممبرکو 25 لاکھ روپے کاچونا لگادیا

    خانقاہ ڈوگراں:دیوان پریس کلب کے سابق صدر نے اپنے ہی پریس کلب کے ممبرکو 25 لاکھ روپے کاچونا لگادیا

    خانقاہ ڈوگراں(علی رضا رانجھا) دیوان پریس کلب کے سابق صدر نے اپنے ہی پریس کلب کے ممبرکو 25 لاکھ روپے کاچونا لگادیا
    تفصیل کے مطابق دیوان پریس کلب کے سابق صدر اصغر آرائیں نے اپنے ہی پریس کلب کے ممبر ارشد اقبال کے ساتھ پچیس لاکھ روپیے کا فراڈ کر لیا زرائع کے مطابق ارشد اقبال کا کہنا ہے کہ اصغر آرائیں نے مجھ سے دو ماہ پہلے پچاس لاکھ روپیے ادھار مانگے میں نے سوچا کہ میرا اچھا دوست ہے میں اس کو پیسے دئے،میں نے اس کو مورخہ 13-09-22 کو پچاس لاکھ روپیے دیے چند دنوں بعد اصغر آرائیں نے پچیس لاکھ روپیے واپس کیے اور باقی پچیس لاکھ روپیے کا مورخہ 15-11-22 کا پنجاب بنک برانچ خانقاہ ڈوگراں کا چیک نمبر 2002272269 دیا اور جب میں نے اپنی اکاؤنٹ برانچ سرکلر روڈ قصور برانچ کروایا تو متعلقہ بنک سے ڈس آنر ہو گیا تو بنک نے مورخہ 16-11-22 کو ڈس آنر سلپ لگا کر چیک واپس کر دیا تو میں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن اے ڈویژن ضلع قصور میں بو گس چیک کی ایف آئی آر کروائی میرا مقدمہ نمبر 875/22 درج رجسٹر کر کے پولیس نے اصغر آرائیں کو گرفتار کیا –

  • سجاول:منشیات کی فروخت کے خلاف انسداد منشیات تحریک کی جانب سے  شہر میں مظاہرہ اور دھرنا

    سجاول:منشیات کی فروخت کے خلاف انسداد منشیات تحریک کی جانب سے شہر میں مظاہرہ اور دھرنا

    باغی ٹی وی،سجاول (نامہ نگار یاسر علی پٹھان)منشیات کی فروخت کے خلاف انسداد منشیات تحریک کی جانب سے جاتی شہر میں مظاہرہ اور دھرنا ،
    ہماری یہ جہدو جہد آخری سانس تک جاری رہے گی.احتجاجیوں کا اعلان
    تفصیل کے مطابق ضلع سجاول میں ایس ایس پی سجاول، منتخب نمائندوں اور سفید پوش سرمایہ داروں نے منشیات کی فروخت کے خلاف انسداد منشیات تحریک کی جانب سے جاتی شہر میں مظاہرہ اور دھرنا دیا۔ ہم سندھیوں کی نسل کشی کرنے والے ان ملک دشمن شرپسندوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام صحیح کریں اور انسانیت کے دشمنوں کو کھل کھیلنے کا موقع نہ دیں اگر انتظامیہ اورپولیس نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ہم انسداد منشیات تحریک کا دائرہ دوسرے شہروں تک بڑھادیں گے.

  • سجاول:کرپشن کی نااہلی،پبلک ہیلتھ انتظامیہ5 روز گذرنے کے باوجود کالج  گراؤڈ سے سیوریج کاپانی نہ نکالا

    سجاول:کرپشن کی نااہلی،پبلک ہیلتھ انتظامیہ5 روز گذرنے کے باوجود کالج گراؤڈ سے سیوریج کاپانی نہ نکالا

    باغی ٹی وی ،سجاول(نامہ نگار یاسرعلی پٹھان)کرپشن کی نااہلی،پبلک ہیلتھ انتظامیہ5 روز گذرنے کے باوجود کالج گراؤڈ سے سیوریج کاپانی نہ نکالا
    تفصیلات کے مطابق سجاول:کرپشن کی نااہل پبلک ہیلتھ انتظامیہ سے پانچ روز تک رابطہ کرنے کے بعد بھی گورنمنٹ ڈگری کالج سجاول کے گراؤنڈ سے سیوریج کا پانی نہیں نکالا جا سکا۔ جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کومشکلات کا سامنا ہے اور وہ پریکٹس یا کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔ ادھر پبلک ہیلتھ انتظامیہ کی نااہلی کا کہنا ہے کہ ڈسپوزل لیکیج کی وجہ سے ٹوٹا ہوا ہے۔ پانچ دن گزرنے کے باوجود ٹھکانے لگانے کا کام نہ ہوسکا۔ اگر گندے پانی کو ٹھکانے نہ لگایا گیا تو نتیجہ یہ ہوگا کہ پورا کالج پانی میں ڈوب جائے گا۔ ناقص صحت عامہ کی نا اہلی کا بیڑہ غرق ہونا چاہیے۔ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لے کر گندے پانی کو ٹھکانے لگانے کے لیے سخت اقدامات کریں۔

  • سُجاول : چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد،2 منشیات فروش گرفتار

    سُجاول : چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد،2 منشیات فروش گرفتار

    باغی ٹی وی،سجاول ( نامہ نگار،یاسر علی پٹھان)چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد،2 منشیات فروش گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی سجاول سید امداد علی شاہ کے احکامات پرایس ایچ او بٹھورو بشیراحمد چانڈیو کی بہترین کاوشوں اور محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے،مخفی اطلاع پہ بٹھورو سٹی کے نواحی علائقے میں چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں ایک مہینہ قبل بٹھورو کے شہری سلیم میمن کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کراکے مالک سلیم میمن کے حوالے کی، اس موقع پر شہری سلیم میمن نے بٹھورو کے سینئر صحافی شاہد سموں کی موجودگی میں ایس ایچ او بٹھورو کو سندھی اجرک پہنایا اور اور ضلع پولیس کمانڈر ایس ایس پی سجاول جناب سید امداد علی شاہ صاحب کی نوٹیس لے کر گاڑی برآمد کرانے پر شکریہ ادا کیا
    دوسری کارروائی میں یس ایچ او بٹھورو بشیر احمد چانڈیو کی دوران گشت، خفیہ اطلاع پر بٹھورو تھانہ کی حدود میں دو الگ الگ کاروائیاں
    دو ملزمان جن میں ایک سکندر علی بلوچ،515 گرام چرس جبکہ دوسرا ملزم شھباز چانڈیو ایک ہزار پوری دیسی گٹا سمیت گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ بٹھورو پر الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔FiR#154/2022u/s 9b.Narcotics Act-FiR#155/2022u/s 4,8.SPM&GM.Act