باغی ٹی وی تلہ گنگ (شوکت ملک سے) شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات، کھلے مین ہول،عوام پریشان
تفصیل کے مطابق شہر و گردونواح کے محلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، تلہ گنگ شہر و گردونواح کے محلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سماجی و کاروباری حلقوں اور شہریوں میں شدید تشویش، سماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہر و گردونواح کے محلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سماجی و کاروبای حلقوں سمیت شہریوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ سماجی و کاروباری حلقوں اور شہریوں نے ڈی۔سی تلہ گنگ سے ترجیح بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ تلہ گنگ شہر و گردونواح کے محلوں میں صفائی کا جامع پلان ترتیب دیا جائے۔سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ صفائی کے عملے کو اس بات کا بھی پابند بنایا جائے کہ جس جگہ سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے اس جگہ پر چونا ڈال دیا جائے تاکہ تعفن پھیلنے کا خدشہ کم ہو سکے۔دوسری طرف ملکوال روڈ، الکرم روڈ (جناح پارک روڈ)، محلہ محمد آباد، محلہ چھوئی، محلہ پیر بخاری، سلطان روڈ،گلی سیٹھیاں،گلی مہاجرین اور مین روڈ سمیت دیگر محلوں کے نالے اور نالیوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے ساتھ کھلے مین ہول کو کور کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

تلہ گنگ : شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات، کھلے مین ہول،عوام پریشان
-

ٹھٹھہ :پاک فوج کی حمایت میں نوجوانوں کی طرف سے ایدھی سینٹر سے مین رکشہ اسٹاپ تک ریلی نکالی گئی
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )پاک فوج کی حمایت میں نوجوانوں کی طرف سے ایدھی سینٹر سے مین رکشہ اسٹاپ تک ریلی نکالی گئی
پاکستان زندہ پاک فوج زندہ باد کےنعرے لگاۓ گئے ، پاک سول سولجر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام صدام سومرو ،ادریس شورو، شفقت بروہی ، رحیم بروہی، عبدالغفار بروہی اور کارکنان کی زیر نگرانی میں ریلی نکالی گئی، پاک فوج کی کی حمایت میں نعری بازی کی گئی، کچھہ ملک دشمن قوتیں سوشل مڈیا پر انتشار پھیلا کر ملک کے اہم ادارے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہیں جن کایہ عمل قابل مزمت ہے ،پاک فوج دنیا کا مانا ہوا ادارہ ہے جو ہر محاذ پر ملک دشمنوں کو منہ توڑجواب دیتا ہے، ملک کی عوام کو مصیبتوں سے نکالتا ہے ، پاک فوج کے خلاف سوشل مڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے ہوش سے کام لیں سرپرستوں کا ریلی سے خطاب. -

ٹھٹھہ :کينجھر جھيل ،اداروں کی غفلت،مچھلی، سائبیرین اور مقامی پرندوں کی کھلے عام نسل کشی جاری
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(راجہ قریشی نامہ نگار) موسم سرما میں سرد ترین ممالک سے ہجرت کر کے سندھ بشمول ٹھٹھہ کا رخ کرنے والے آبی پرندوں کی نسل خطرے میں پڑ گئی۔سندھ میں آئے مہمان پرندوں کے شکار سے ان کی نسل کو خطرات لاحق ہونے کے ساتھ جھیل کا قدرتی حسن بھی ماند پڑ رہا ہے۔
ہر سال تقریبا 9 لاکھ پرندے کينجھر جھیل پر آتے ہیں لیکن وہاں مسلح شکاری سرگرم رہتے ہیں۔ گو اس سال آنے والے پرندوں کی تعداد کم ہے لیکن جو آتے ہیں انہیں جال لگا کر پکڑ لیا جاتا ہے۔آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مہمان پرندوں کو غیر قانونی طور پر شکار سے روکنے والا کوئی نظر نہیں آتا۔

ايک طرف کينجھر جھيل پر کھلے عام مچھلی کی نسل کشی ہو رہی ہے محکمہ وائلڈ لائف کا کینجھر میں نام ونشان بھی نہیں ہے ،محکمہ وائلڈ لائف فقط عرب شہزادوں کے آگے پیچھے دوڑنے میں مصروف ہیں ۔ گذشتہ روز DG فشريز نے ایک شکایت پر کینجھر جھیل میں آپریشن کرنے کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ لیکن افسوس کینجھر جھیل 105 کلو ميٹرکی پٹی پر مشتمل ہے اس جھیل کی صرف ایک مختصر جگہ پر چھاپا مار کر دو تین غیر قانونی جال ضبط کرنے سے کینجھر جھیل کو بچايا نہیں جاسکتا۔ مقامي لوگوں کی طرف سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ ہمارے لیگل جال بھی ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ٹھٹہ لے گیا ہے ۔دوسری طرف اسسٹنٹ ڈائریکٹر کینجھر کو اس آپریشن کا علم تک نہیں، مطلب کینجھرجھیل کے انچارج کو آپریشن کا پتہ تک نہیں۔ لوگوں کاکہناہے کہ ہم التجا کرتے ہیں کہ خدارا فقط فارمیلٹی پوری کرنے سے کینجھر جھیل کو بچایا نہیں جا سکتا یہاں مسلسل سرچ آپریشن کی ضرورت ہے جو ڈپٹی ڈائیریکٹرکی غفلت اوراقرباء پروری کی وجہ کامیاب نہیں ہوسکتا، اور لائسنس کے حوالے سے کسی بھی سینٹر پر کوئی نوٹس آویزاں نہیں کیا گیا یا نہ ہی کوئی عملہ نظر آتاہے ۔ کینجھر جھیل میں کروڑوں کی تعداد میں مچھلی کی ہیچری کوچھوڑا گیا جوڈسٹرکٹ منیجمنٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے تباہ ہورہا ہے ۔ خداراکینجھرجھیل کے حسن کوماند ہونے سے بچانے کیلئے مچھلی اور پردیسی و مقامی پرندوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں-

-

گوجرہ:شہرمیں خوبصورت تتلیوں کے ڈیرے،نوجوان اُن کے سحر میں مبتلا ،پولیس کی روائتی چشم پوشی
باغی ٹی وی گوجرہ ( نامہ نگار ، عبد الرحمن جٹ)شہرمیں خوبصورت تتلیوں کےاڈے قائم،نوجوان ان کے سحر میں مبتلا ہونے لگے،پولیس کی روائتی چشم پوشی .
تفصیل کے مطابق گوجرہ شہر میں لڑکیوں کے زریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا ہے،گروہ 5 مردوں اور تین خوبرو لڑکیوں پر مشتمل ہے جو ان کی اپنی عزیز ہوتی ہیں،ذرائع کاکہناہے کہ آج کل ان کی رہائش حسنیہ کالونی ٹوبہ روڑ سمندری روڈ گریڈ اسٹیشن کے قریب البرکت سکول کی پچھلی طرف ان کے مکروہ کاروبار کے اڈے ہیں مقامی انتظامیہ کو معلوم ہونے کے باوجود خاموش ہے افسران بالا ڈی سی او
ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ایس ایس پی سپیشل برانچ فیصل آباد ، انچارج آئی بی برانچ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی ایس پی گوجرہ کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے کیونکہ ان کا ادارہ پولیس نوجوان نسل تباہ ہوتا دیکھ رہا ہے لیکن عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں اس وجہ سے جرائم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے. اہلیان شہر کا پرزور مطالبہ ہے ان کے خلاف اور ان کی پشت پناہی کرنے والے لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے جناب ڈی پی او صاحب سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان کے بارے میں خفیہ ایجنسیاں سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں -

گوجرہ : نام نہاد معزز سود خور صحافی بن گئے،صحافت کی آڑ میں غیرقانونی کام عروج پر،ادارے خاموش
باغی ٹی وی گوجرہ (عبد الرحمن جٹ نامہ نگار) نام نہاد معزز سود خور صحافی بن گئے،صحافت کی آڑ میں غیرقانونی کام عروج پر،ادارے خاموش
تفصیل کے مطابق گوجرہ اور اس کے گرد ونواح میں کچھ معزز سودخوروں نے اپنا کالا دھن چھپانے کیلئے خود یا اپنی اولادوں کو صحافت کی چھتری تلے لاکھڑا کیا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ اب کوئی صحافی اخبار میں انکے کالے دھن سود کے بارے میں خبریں شائع نہیں کرتا اور یہ سودخور مافیا صحافت کی آڑ لیکر مختلف محکموں ، شعبوں جات کے اعلی افسران سے تعلق بنا لیتے ہیں اور بے فکر ہوکراپنے مکروہ عزائم دھندا میں مصروف ہیں ان سودخوروں نے مختلف اخبارات کی نمائندگی حاصل کی ہوئی ہے حیران کن بات یہ ہئے کہ کیا ان سودخور مافیا سے اخبارات کے مالکان اور صحافتی تنظیمیں بے خبر اور لاعلم ہیں یا پھر چمک دمک تحفے تحائف کا کمال ہے جب کہ اللہ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واضح طور پر فرمایا ہے کہ سود کا کاروبار کرنے والے ہمارے کھلے دشمن ہیں سود دینے لینے گواہی دینے تحریر لکھنے اور انکا ساتھ دینے والے جہنمی ہیں کوئی بھی مسلمان ایمان رکھنے والے انکا ساتھی حمایتی نہیں ہوسکتا صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ان سودخور جیسے ناسور کی پشت پناہی کرنے کی وجہ سے بدنامی کا باعث بنا ہوا ہے صحافی برادری کو چاہئے کہ ان سودخوروں، منشیات فروش ، کوٹھے چلانے والے ٹاوٹ مافیا مکروہ دھندہ کرنے والی کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکال دیں .عوامی وسماجی اور مزہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ صحافتی ادارے اخبارات اورچینل مالکان معاشرتی بگاڑ کاباعث بننے والے ایسے عناصر کو صحافت کی چھتری مہیا نہ کریں بلکہ اپنے مسلمان ہونے اور صحافتی زمہ داری نبھاتے ہوئے اپنا فرضِ ادا کریں ان معاشرتی برائیوں کو نکال باہر کریں ان کا محاسبہ کریں- -

گوجرخان : پولیس کا قماربازی کے اڈے پر چھاپہ 8 جواری گرفتار
گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) ھفتہ کی شب گوجرخان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جی ٹی روڈ پر قائم گولڈن پلازہ کے اوپر بنانے گئے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 8 جوابازوں کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا اور تقریبا 1لاکھ 7سات ھزار روپے کی رقم اور 1لاکھ 97 ھزار روپے مالیت کے 8عدد موبائل فون قبضہ میں لے لئے گرفتار شدگان میں شہر کی معروف سیاسی سماجی شخصیات شامل ہیں شہری حلقوں نے ایس ایچ او گوجرخان ملک نذیر احمد گھیبہ کی اس کارروائی کو سراہا ہے گرفتار شدگان کے نام محمد بشیر کیانی۔ محمد ظفر۔ اسرار حسین۔ خواجہ محمد امین۔ محمد عمر۔ نصیراحمد۔یاسرمحمود ۔ محمد عدنان بٹائے جاتے ہیں گوجرخان پولیس نے ھر قسم کے دباو کو نظر انداز کرتے ہوئے 8 قماربازوں کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

-

جھنگ : سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جاں بحق ایک زخمی ، ڈرائیور گرفتار
باغی ٹی وی ،جھنگ (نامہ نگارعظیم حمید) سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جاں بحق ایک زخمی ، ڈرائیور گرفتار
تفصیل کے مطابق جھنگ میں سرگودھا روڈ بیر والا کے قریب مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا،حادثے میں مسرت بی بی بعمر 45 سال ، صاباں بی بی بعمر 25 سال ، ظفر اقبال بعمر 13 سال جاں بحق جبکہ غلام رضا بعمر 18 سال زخمی ہو گیا ،پولیس تھانہ قادر پور نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بس ڈرائیور محمد نذیر کو گرفتار کر لیا ،جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز کو برائے ملاحظہ آر ایچ سی شاہ جیونہ منتقل کر دیا گیا ۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد نے کہا ہے کہ گرفتار ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرکے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی ۔غیر تربیت یافتہ ڈرائیوران اور ٹرانسپورٹ کمپنیز کے لائسنس منسوخ کئے جائیں گے.تاکہ آئے روز کے حادثات سے بچا جاسکے-

-

ٹھٹھہ :مکلی تھانے کا نشے میں ٹُن شیر جوان کا رکشہ ڈرائیور پر حملہ ،سرکھول دیا
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) مکلی تھانے کا نشے میں دھت شیر جوان کا رکشہ ڈرائیور پر حملہ ،سرکھول دیا
تفصیل کے مطابق مکلی تھانے کا نشے میں دھت شیر جوان کا رکشہ ڈرائیور پر حملہ ،سرکھول دیا،پولیس اہلکار کار میں سوار تھا رکشہ والے کو ہارن بجایا رکشہ والا مین ہائی وے پر کرایہ لے کر جا رہا تھا اس کو زبردستی روک کر کہا کے تمہیںہارن دیا تم نے رکشہ سائیڈ نہیں کیا پھر اہلکار نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اس پر تشدد کیا رکشہ ڈرئیور صادق علی کھیرو پر اتنا تشدد کیا کے وہ خون میں نہاگیا اس کا سر پھٹ گیا اور ڈرائیور کو زخمی حالت میں چھوڑکر فرار ہو گۓ ، رکشہ ڈرائیور صادق علی کھیرو نے تصدیق کی ہے کے پولیس اہلکار کا نام اللہ جڑیو درس ہے جو نشۓ کی حالت میں مجھ پر تشدد کیا ، جب کے میں کرایہ لے کر مین نیشنل ہائی وے پر اپنی سائیڈ پر جا رہا تھا،اس پولیس اہلکار نے زبردستی میری رکشہ رکوا کر مجھہ پر تشدد کیا میری ایس ایس پی ٹھٹھہ سے اپیل ہے مجھے انصاف دیا جاۓ دوسری طرف ویڈیو موجود ہے رکشہ ڈرائیو صادق علی کھیرو کی جو زخمی حالت میں جس کے سر سے خون نکل رہا ہے دوسری جانب مکلی تھانے کا ایس ایچ او مکلی ٹھٹھہ ایس ایچ او پولیس سے کسی معزز شہری کی عزت محفوظ نہیں ہے بغیر وارنٹ کے شہریوں کی دیواریں پھلانگنا معمول بنا لیا ہے
-

ٹھٹھہ: شہر وگردونواح میں کھلے عام منشیات کی فروخت جاری، پولیس حصہ لیکر خاموش
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی )شہر وگردونواح میں کھلے عام منشیات کی فروخت جاری، پولیس حصہ لیکر خاموش
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر اور اس کے آس پاس گاؤں میں منشیات کی کھلے عام فروخت جاری ہے، جنگشاھی , جھمپیر ، ساکرو، گاڑہو ، گھارو , دابیجی سمیت بیشتر علاقوں میں منشیات آئس، چرس ،گٹکہ، کچی شراب شامل ہیں ذرائع کاکہناہے کہ جنگشاھی میں نواب ھالو نامی شخص کی کچی شراب کی فیکٹری کھلے عام چل رہی ہے جس کی اطلاع مکلی تھانہ ایس ایچ او کو دی گئی کارروائی کے لۓ ایس ایچ نے بہانہ بنایا کہ ہمارے پاس پٹرول نہیں ہے اور نہ ہی نفری ہے لیکن جب ایس ایچ او مکلی تھانے کو کسی عزت دار خاندان کے گھروں میں گھسنا ہو تو پھر بیوہ خاتون جو عدت میں ہو اس کا بھی خیال نہیں کیا جاتا کیونکہ انہیں وہاں سے منتھلی نہیں ملتی ، تب ایس ایچ او مکلی کے پاس پٹرول بھی ہوتا ہے اور نفری بھی موجود ہوتی ہے اور چادرچادردیواری کے تقدس کا خیال بھی نہیں رکھاجاتاجب بات ہو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی پھر ایس ایچ او مکلی کے نئے دور کاتھانیدار بن جاتا ہے. دوسری طرف جھمپیر شھر میں کھلے عام آئس فروخت جاری ہے اور ٹھٹھہ شھر تو منشیات کا مین أڈہ بن گیا ہے جہاں پر صرف آئس اور بہت سی منشیات کھلے عام بک رہی ہے لیکن کارروائی صرف کاغذوں تک محدود ہے- -

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا گھارو شہر کا دورہ ،جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا گھارو شہر کا دورہ ،جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ –
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے گھارو شہر کا دورہ کرکے پ پ پ ایم پی اے جام اویس بجار خان جوکھیو کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے سی سی بلاک روڈز سمیت دیگر جاری اسکیموں کا جائزہ لیا – اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی گھارو عبدالغفور ھیجب ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیگر متعلقہ افسران و انجنیئرز بھی موجود تھے – ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران و انجنیئرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھارو شہر میں جاری سی سی بلاک روڈز سمیت تمام جاری اسکیموں کو مزید تیز کرکے معیاری کام کرنے کے ساتھ ساتھ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے – انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سست رفتاری، غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی -اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی گھارو عبدالغفور ھیجب جاکھرو سمیت دیگر افسران و انجنیئرز نے ڈپٹی کمشنر کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی –