باغی ٹی وی ، سجاول (نامہ نگاریاسر علی پٹھان) سیکریٹری پٹرولیم میرین ڈویلپمنٹ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو نے کہا ہے کہ عوام کو صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے چیئرمین پیٹرولیم میرین ڈویلپمنٹ کمیٹی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے پیٹرولیم میرین فنڈز کے تحت بنیادی مرکز صحت سید قادر ڈنو شاہ شیرازی کے لیے خریدی گئی ایمبولینس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احمد علی پلیجو اور ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی سید غلام حیدر شاہ کے حوالے کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سجاول کی جانب سے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ یہاں کے لوگ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکیں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سجاول :ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی زیر صدارت دربار ہال ڈی سی آفس میں اہم اجلاس
باغی ٹی وی،سجاول ( نامہ نگار یاسر علی پٹھان)چیئرمین پیٹرولیم میرین ڈویلپمنٹ کمیٹی اور پٹرولیم سوشل ویلفیئر کمیٹی ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی اور چیئرپرسن پٹرولیم سوشل ڈولپمنٹ کمیٹی و ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی زیر صدارت دربار ہال ڈی سی آفس سجاول میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر کمیٹیز کے سیکریٹری ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے اجلاس کو ضلع سجاول میں آئل اور گیس فنڈنگ کے تحت پبلک ہیلتھ، ایجوکیشن ورکس، بلڈنگز، ہائی وے، ضلع کونسل اور میرین ریسرچ یونٹ کے قیام سمیت دیگر جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے اجلاس کو اعداد و شمار کے تحت بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انجنیئرز کی جانب سے ضلع میں اسکولز کی مرمت، فرنیچر اور سولر سسٹم کی فراہمی، صحت مراکز کی مرمت تزئین و آرائش اور ضروری سامان کی فراہمی، واٹر سپلائی اور پیور بلاک اسکیمز، اسپورٹس، روڈز، ڈرینیج و ديگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام میں سست روی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس کے باعث منصوبے التوا کا شکار ہیں، جس پر کمیٹیز کے چیئرمین اور چیئرپرسن نے تمام متعلقہ محکموں کے انجنیئرز کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع میں جاری منصوبوں کو معیار کے ساتھ ساتھ مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ اس موقع پر تمام افسران پر واضح کیا گیا کہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر اور غیر معیاری کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر متعلقہ انجنیئرز و افسران نے تمام جاری منصوبے وقت پر مکمل کرنے کی یقینی دہانی کرائی۔ قبل ازیں میرین ریسرچ لیبارٹری اور سروے یونٹ کے جاری روجیکٹ کے متعلق پروفیسر ڈاکٹر مختیار مہر نے بھی اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایم پی اے ہیر سوہو، ایم پی اے سید شاہ حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے محمد علی ملکانی، پاکستان پٹرولیم کے عمران نور محمد اکرم، ماڑی پیٹرولیم کے جمال عبدالناصر، یو ای پی کے علی عباس جونیجو، ای این آئی کے خالد عزیز، ندیم سومرو کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، روینیو، پراونشل بلڈنگز، ایجوکیشن ورکس، الیکٹریکل، ہائی ویز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
-

ڈی آئی خان :شادی پرہوائی فائرنگ،خاتون کوقتل کی دھمکی سمیت کئی سنگین جرائم کے کئی واقعات
باغی ٹی وی ،ڈی آئی خان(نامہ نگار)شادی پرہوائی فائرنگ،خاتون کوقتل کی دھمکی سمیت کئی سنگین جرائم کے کئی واقعات
تفصیل کے مطابق تھانہ پہاڑپورمیں خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج،ملزم فرارہونے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورمیں مدعیہ صفیہ خانم زوجہ ملک ساجد قوم لودھی سکنہ محلہ حافظ آباد بگوانی شمالی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ واقعے کے روزملزم ملک اللہ نواز میرے گھر آیا اورکہاکہ اگرتم نے اپنی بھانجی فاطمہ احمد کارشتہ کہیں اورکیاتو تمہیں تمہاری بہن ساجدہ اوربھانجی کو جان سے ماردوں گا۔ ملزم ملک اللہ نواز نے مجھے دھکے دے کرزدوکوب کیا جس کی وجہ سے میری عفت میں خلل پڑا۔تھانہ پہاڑپورپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
دوست کی شادی پرہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کے خلاف تھانہ پہاڑپورمیں مقدمہ درج ،ملزم فرارہونے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورکے آئی ایچ سی فرمان اللہ نے دوست کی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم شاہد ولد ہدایت اللہ قوم مروت سکنہ محلہ فخر آباد کے خلاف ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی سٹی کی قیادت میں ایس ایچ اوخانزادہ نے ملزم یاسر ولدغلام جعفر قوم کھوکھرسکنہ حیدری چوک سے 218 گرام چرس برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزم کوگرفتارکرکے تھانہ سٹی میں پابندسلاسل کردیاگیا ہے ۔
ڈی ایس پی کی قیادت میںایس ایچ اونواب عظیم اللہ نے خانی کوٹھاسے ملزم آفاق ولد رسول خان قوم احمدخیل سکنہ حیات خیل لکی مروت کے قبضہ سے ایک ایس ایم جی بمعہ چارکارتوس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا،نواب پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا ہے ۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی کینٹ کی قیادت میں آئی ایچ سی نعمان نے پولیس نفری کے ہمراہ نیوبنوں چونگی پرناکہ بندی کے دوران ملزم جمعہ خان ولد رمضان قوم کھوکھر سکنہ گندانالہ پہاڑپورسے 75گرام چرس برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزم کوگرفتارکرکے تھانہ کینٹ میں پابندسلاسل کردیاگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی کینٹ کی قیادت میں آئی ایچ سی نعمان نے پولیس نفری کے ہمراہ نیوبنوں چونگی پرناکہ بندی کے دوران ملزم جمعہ خان ولد رمضان قوم کھوکھرسکنہ گندانالہ پہاڑپورسے 75گرام چرس برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزم جمعہ خان کوگرفتارکرکے تھانہ کینٹ میں پابندسلاسل کردیاگیا ہے ۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوںنے منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کوزبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کیاہے۔
ڈی ایس پی کینٹ کی قیادت میں آئی ایچ سی سبطین نے الشیخ مسافرخانہ سے ملزم الطاف الرحمان ولد نصراللہ حال منیجر الشیخ مسافرخانہ قلعہ اقبال گڑھ روڈ کومسافرخانہ کی ناقص سیکورٹی کے باعث گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ ملزم الطاف الرحمان کوگرفتارکرکے تھانہ کینٹ کے حوالات میں بند کردیاگیاہے۔ -

ڈی آئی خان: پولیس نے سات سالہ بچے کوذبح کرنے والے سفاک قاتل کوگرفتارکرلیا
باغی ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کے احکامات پر ڈی ایس پی پرواعابداقبال کی قیادت میں پولیس نے سات سالہ بچے کوذبح کرنے والے سفاک قاتل کوگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،مقتول اورملزم آپس میں رشتہ دار بتائے جارہے ہیں ،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے قاتل کی گرفتاری پر ڈی پی او شعیب خا ن کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزفتح موڑ سے سا ت سالہ بچے کی ذبح شدہ نعش گنے کے کھیتوں سے برآمدہوئی ۔ڈی ایس پی پرواعابد اقبال نے جدیدسائنسی تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس دردناک واردات میں ملوث قاتل کامل ولد مروت خان قوم محسود سکنہ علاقہ فتح موڑ کوگرفتارکرلیا۔ قاتل کا مقتول بچے سے خونی اور خاندانی رشتہ پایا جاتا ہے۔پڑوسی ہونے کے ساتھ ملزم کا باپ اور مقتول کا باپ خالہ زاد بھائی ہیں۔سفاک ملزم کی گرفتاری پرڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں ومختلف مکتبہ فکر کی عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خا ن کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے ۔
-

تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے ہونے والا نقصان کا سروے مکمل
باغی ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے ہونے والا نقصان کا سروے مکمل ہوچکا ہے۔ ہر ایک ٹیم نے مکمل جانفشانی اور خلوص نیت سے سروے مکمل کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ہدایات کے مطابق نقصان سروے میں اگر کوئی علاقہ کوئی گھر جو رہ گیا ہے ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بروز سوموار مورخہ21/11/2022کو اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے دفتر میں درخواست جمع کروا دیں تاکہ ان کو ریلیف دیا جاسکے۔ مورخہ23/11/2022کے بعد کسی قسم کی کوئی درخواست کو انٹرٹین/زیر تجویز نہیں کیا جائے گا اور تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان کا سروے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے ہونے والا نقصان کا سروے مکمل ہوچکا ہے۔ ہر ایک ٹیم نے نقصان سروے پروگرام میں مکمل جانفشانی اور خلوص نیت سے سروے مکمل کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ہدایات کے مطابق نقصان سروے میں اگر کوئی علاقہ کوئی گھر جو رہ گیا ہے ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بروز سوموار مورخہ21/11/2022کو اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے دفتر میں درخواست جمع کروا دیں تاکہ ان کو ریلیف دیا جاسکے۔ مورخہ23/11/2022کے بعد کسی قسم کی درخواست پرعمل نہیں کیا جائے گا اور تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان کا سروے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔
-

ڈی آئی خان : محکمہ تعلیم میں پڑھے لکھے 23 کلاس فور ملازمین کو اپ گریڈ کر کے کلرک کے عہدوں پر ترقی
باغی ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان ( احمد نواز مغل )صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کاتاریخ میں پہلی مرتبہ احسن اقدام،محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پڑھے لکھے 23کلاس فور ملازمین کو اپ گریڈ کر کے کلرک کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی،ایجوکیشن آفس میں منعقد ہ تقریب میں سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور نے اپ گریڈ ہونے والے خوش نصیب کلاس فور ملازمین میں آرڈر تقسیم کردیے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پڑھے لکھے 23 کلاس فور ملازمین کو اپ گریڈ کر کے کلرک کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ایجوکیشن آفس میں منعقد ہ تقریب میں سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ نے اپ گریڈ ہونے والے خوش نصیب کلاس فور ملامین میں آڈر تقسیم کیے۔محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اپ گریڈ ہونے والے 23کلرکس نے پروموشن آڈر ملنے پرسابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پوراورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ کاخصوصی شکریہ اداکیا ۔ اس موقع پرکریم نوازبلوچ ودیگربھی موجودتھے۔
-

ٹھٹھہ میں ڈاکو راج ،نارتھ ناظم آباد کے کوسٹرمیں سوار زائرین کو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ میں ڈاکو راج قائم ،نارتھ ناظم آباد کے کوسٹرمیں سوار زائرین کو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا
تفصیل کے مطابق شیخ سومار سے واپسی میں آتے ہوئے کراچی نارتھ ناظم آباد کے رہائشی زائرین قریشی درگاہ پر لنگر نیاز باٹنے کے بعد واپسی پرگوٹھ موسیٰ خاصخیلی برادری میں زائرین کی کوسٹر کو 8،9 اسلحہ لیس ڈاکوؤں نے کوسٹر روک کر نقد رقوم اور موبائل فون اوردیگرقیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے ،جبکہ ٹھٹھہ پولیس اور ایس ایچ او ٹھٹھہ کارات کا گشت صرف معززخاندانوں کے گھروں میں بغیروارنٹ گرفتاری داخل ہوکر گھرمیں موجود خواتین کو ہراساں کرنا ہے جبکہ جب تھانہ ٹھٹھہاور تھانہ مکلی میں موجودہ ایس ایچ اوزتعینات ہوئے ہیں شہر میں کرائم ریٹ بڑھ گیا ہے ،ذرائع کیا کہنا ہے کہ ان دونوں ایس ایچ اوز کے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ یارانے ہیں ،اس لئے جرائم پیشہ مجرمان کے خلاف کارروائیاں نہ ہونے کی وجہ سے یہ وارداتوں روزافزوںاضافہ دیکھنے کومل رہاہے،اب ٹھٹھہ شہر میں آنے والے زائرین اور جو سیروتفریح کیلئے سیاح آتے ہیں وہ بھی محفوظ نہیں رہے، ٹھٹھہ کی عوم اب کس سے اپنی فریادیں جاکرکریں ،ایس ایس پی ٹھٹھہ کی ان ہوشرباء ہونے والی وارداتوں مبینہ خاموشی سے کئی سوالات جنم لینے لگے ،عوام میں چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں ،ارباب اختیار نوٹس لینے کاعوامی مطالبہ- -

ٹھٹھہ : ظہیر خٹک یوتھ ایمبیسڈر، فیفا عالمی فٹبال کپ میں گراؤنڈ آفیشل کے طور پر شرکت کے لئے قطر روانہ
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی)ظہیر خٹک یوتھ ایمبیسڈر، فیفا عالمی فٹبال کپ میں گراؤنڈ آفیشل کے طور پر شرکت کے لئے قطر روانہ
تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ظہیر خٹک یوتھ ایمبیسڈر، فیفا عالمی فٹبال کپ میں گراؤنڈ آفیشل کے طور پر شرکت کے لئے قطر روانہ ہو گئے ان کی روانگی سے قبل سول سوسائٹی اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے مختلف کلبز کے آرگنائزرز نے ظہیر خٹک کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا اس موقعہ پر شمس الدین تھیم، سمیع اللہ بابڑو، سہیل شہزاد جوکھیو، داد محمد جوکھیو، راحیل شہزاد جوکھیو، فاضل چانڈیو، علی محمد جت، جگدیش مہاراج، بشام جوکھیو، محمد خان سیلمان خیل، سلطان ملاح، حماد اشرف راجپوت صاحب، احمد آرائیں، لالا تھیم، شہریار خان خٹک، فاروق بٹ، و دیگر نے خطاب کیا اور ظہیر خٹک کی حوصلہ افزائی کے اس موقعہ پر ظہیر خٹک کے والد حاجی عبداللہ خٹک بھائی محمد علی خٹک اور شاہد خٹک بھی موجود تھے جنہوں نے تمام دوست احباب جو کہ ظہیر خٹک کو سپورٹ کر رہے ہیں ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا -

ٹھٹھہ : ریاض میں پاکستان رائیٹرز کلب کے صدر کے اعزاز میں ایک خوبصورت "الوداعی نشست” کا انعقاد
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان رائیٹرز کلب کے صدر نوید الرحمن کی جانب سے سینئیر صحافی اعجاز احمد طاہر اعوان کی پاکستان واپسی پر ان کے اعزاز میں ایک خوبصورت "الوداعی نشست” کا انعقاد کیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کا شرف زبیر بھٹی کو حاصل ہوا جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺ معروف صحافی اور نعت خواں عابد شعمون چاند نے پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو منور کر دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان اور پاکستان رائیٹرز کلب کے صدر نوید الرحمن نے کہا کہ بابائے صحافت اعجاز احمد طاہر اعوان کی صحافتی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ایک صحافی کا قلم اور اہمیت ایک پھل دار درخت کی مانند ہوتی ہے، وہ اپنے قلم کے ذریعے اور اپنی تحریر میں جدت کی روانی کو معاشرے کی مکمل عکاسی کے طور پر بھی پورا کرتا ہے،تقریب کے مہمان خصوصی اعجاز احمد طاہر اعوان نے پاکستان رائیٹرز کلب کے صدر نوید الرحمن کا خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مثبت اور معیاری صحافت کو پروان چڑھایا جائے اپنے ہم وطنوں کی خدمت ہی میرا سرمایہ حیات ہے تقریب سے ؛ زبیر بھٹی ؛ پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ ، ڈاکٹر تعظیم حسین ؛ اطہر معین ، گوہر رحمن ؛ مبشر انوار ، ماجد معیز ، ملک عرفان علی ، ولید اعجاز، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے اعجاز احمد طاہر اعوان کی اعلی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں پاکستان رائیٹرز کلب کے صدر نوید الرحمن کی جانب سے ممتاز صحافی اعجاز احمد طاہر اعوان کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا
-

ٹھٹھہ : سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی
باغی ٹی وی ٹھٹھہ(راجہ قریشی نامہ نگار)سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی
تفصیل کے مطابق زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر انتظام اندرون سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی حوالے سے ضلع ٹھٹھہ کی 3 تحصیلوں، ٹھٹھہ، میرپورساکرو اور گھوڑا باری کے 300 سیلاب متاثرہ خاندانوں کو مکمل عزت و شرف کے ساتھ، مسالک و مکاتب، تعلقات و سفارش سے بالاتر ہوکر، استحقاق کے پیش نظر، ان کی خدمت میں امدادی سامان پیش کیا گیا۔300پیکٹ اشیائے خورد و نوش ،300 عددمچھر دانیاں ،کے پی کے اور پنجاب کے علاوہ اب تک سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، اسی سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال(سائبان) مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب اور ہنگامی امدادی تعاون جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔
