گوجرخان( باغی ٹی وی/ نامہ نگارشیخساجدقیوم)محض32گھنٹے کے دوران قتل،خود کشی اور کرنٹ لگنے کے الگ الگ 5واقعات میں 2خواتین سمیت5افراد جان گنوا بیٹھے،قتل کا وقوعہ کرم کسوال میں پیش آیاجہاں حبیب کنیال کے رہائشی سبزی وفروٹ تاجرمحمد شبیر کولاتوں اور مکوں سے مار مار کر کے قتل کر دیا،پولیس رپٹ کے مطابق محمد شبیر اپنے بیٹے اور بھانجوں کے ہمراہ سبزی منڈی گوجرخان سے سبزی و فروٹ خریدنے کے بعد جب سوزوکی میں سوار ہوئے توعابد حسین کے تین بیٹوں زرین عابد،محمد فاضل اورعلی قدر وغیرہ زبردستی گاڑی میں بیٹھ گئے اور اپنے گاؤں کے راستہ میں پہنچ کر انہوں نے محمد شبیر کو بُری طرح زودکوب کرتے ہوئے قتل کے بعد راہ فرار اختیار کر لی،کرنٹ لگنے کا وقوعہ میونسپل ٹرک وبس سٹینڈ کے قریب سروس روڈ پر پیش آیا جہاں 12/13بر سے گوجرخان میڈیا سنٹر کے ارد گردہمہ وقت موجود رہنے والی مخبوط الحواس نامعلوم عورت بجلی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی،خود کشی کے وقوعہ کی تفصیلات کے مطابق خاوند سے ناراض3بچوں کی ماں 30سالہ مہوش شہناز کی گھر چھوڑ جانے کے بعد اچانک خودکشی کی اطلاع پر اسکے خاوندچکوال کے محلہ غوثیہ جہلم روڈ کے رہائشی36 سالہ رضوان منیر ولد محمد منیرنے بھی گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی،رضوان کی خود کُشی کا وقوعہ گوجرخان کے غربی قصبہ دولتالہ میں حبیب بنک کے قریب مارکیٹ کی چھت پراسکے رہائشی کمرہ میں رونما ء ہوا،بتایا گیا ہے کہ میاں سے نزعی حد تک لڑائی جھگڑاکے بعد مہوش تھانہ دھمیال راولپنڈی کے علاقہ بنی سٹاپ میں رہائش پذیر تھی اوراس نے وقوعہ سے کچھ ہی دیر قبل خاوند سے فونک گفتگو کی اور خودکشی کر لی
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ :سیلاب متاثرین کے گھروں کا،سروے %80 ہوگیا ہے جہاں سروے رہ گیا ہے وہاں مکمل کرائیں گے صوبائی وزیر اقیلتی امور جھامن داس
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)سیلاب متاثرین کے گھروں کا،سروے %80 ہوگیا ہے جہاں سروے رہ گیا ہے وہاں مکمل کرائیں گے صوبائی وزیر اقیلتی امور جھامن داس
تفصیل کے مطابق اقیلیتی امور کے صبائی وزیر جھامن داس نے سینئیر صحافی ، تاجر برادری اور ہندو برادری جے رہنما جھامن داس سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے گھر گھر سروے کا کام %80 مکمل کرلیا ہے باقی سروے جلد مکمل کرلیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہے ہم الیکشن کریں گے انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ سے جھمپیر تک روڈ کی تعمیر کے لئے وہ وزیر اعلیٰ کو پرپوزل دیں گے اور اسعوڈ کی تعمیر کی پوری کوشش کریں گے -

ٹھٹھہ: کمبھار برادری کے300 خاندان برسات کے بعد شدید پریشانی کا شکار، منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ نے کوئی مددنہ کی- متاثرین فریادی
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی )کمبھار برادری کے300 خاندان برسات کے بعد شدید پریشانی کا شکار، منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ نے کوئی مددنہ کی- متاثرین فریادی
تفصیل کے مطابق حالیہ مون سون کی برسات نے جہاں ہزاروں گھر تباہ کردئے تھے اورلاکھوں لوگ بےگھر ہوئے،وہیں ٹھٹھہ شہر کے مٹی کے برتن بنانے والے کمبھار خاندان کے تین سو خاندان نہ صرف بے روزگار ہوگئے تھے بلکہ ان کے گھر بھی برسات سے ٹوٹ گئے تھے کمبھار برادری جو صدیوں سے مٹی کے برتن بنا کر کراچی سممیت سندھ بھر میں مٹی کے بنے ہوئے مٹکے، صراحئیاں، پلیٹیں ، پتیلیاں اور دیگر سامان فروخت کرکے اپنا گزر بسر کرتے تھے
برسات اور سیلاب کے سبب یہ جو مٹی دریا اور سمندر سے برتن بنانے کے کئے لاتے تھے وہ مٹی پانی میں بہہ گئی اور جو بنا ہوا سامان ان کے کارخانے میں تھا وہ برسات کے سبب ٹوٹ گیا جس سے یہ خاندان چار ماہ سے سخت بے روزگار ہیں کمبھار برادری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ منتخب نمائیندے ووٹ تو لینے آجاتے ہیں مگر ہماری کوئی مدد نہیں کی اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے کوئی مدد کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم سخت پریشانی کا شکار ہیں ہمیںنہ تو راشن دیا گیانہ ہمارے گھر کا سروے کیا گیا ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ سے گزارش کی ہے کہ ہماری بھی مدد کی جائے-ہم بھی پاکستانی اور سیلاب سے متاثرہ ہیں- -

گوجرہ : موٹر سائیکل کی ٹکر سے12سالہ نامعلوم بچہ شدید زخمی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر
گوجرہ، باغی ٹی وی (.عبد الرحمن جٹ ) موٹر سائیکل کی ٹکر سے12سالہ نامعلوم بچہ شدید زخمی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر
تفصیل کے مطابق موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے بارہ سالہ نامعلوم بچہ شدید زخمی ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ ایک بارہ سالہ نامعلوم بچہ موٹر سائیکل پر سوارلاری اڈاکے قریب جا رہا تھاکہ مخالف سمت سے آنیوالے نامعلوم تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کیاگیاجہاں سے اسے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آبادریفر کر دیاگیا آخری موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے جبکہ ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ -

گوجرہ : نامعلوم چور 2 دکانوں میں نقب لگا کر کھاد اور کریانہ کا سامان لے اُڑے
گوجرہ باغی ٹی وی(نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) نامعلوم چور 2 دکانوں میں نقب لگا کر کھاد اور کریانہ کا سامان لے اُڑے
تفصیل کے مطابق نامعلوم چورکھاد کی دکان کی دیوار کو نقب لگاکرکرہزاروں روپے مالیتی کھادکی بوریاں چوری کر کے فرارہوگئے۔جبکہ کریانہ سٹورکی چھت پھاڑکر ہزاروں روپے کی نقدی وسامان سمیٹ لیا۔معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر95ج ب کے محمد ناصرنے چک نمبر362ج ب اڈاکوریاں پرکھادکی دکان بنارکھی ہے جسے وہ حسب معمول بند کر کے گھر چلا گیاکہ رات کے اوقات میں نامعلوم چور اس کی دکان کی دیوار پھاڑکر اندرسے51بورے مالیت تقریبا63ہزارروپے چوری کر کے فرارہو گئے۔علاوہ ازیں چک نمبر92ج ب کے محمد اقبال فوجی نے اڈا دواکھڑی پر عوامی کریانہ سٹوربنا رکھاہے جسے وہ رات کے وقت بند کر کے گھر چلاگیا جس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چور دکان کی چھت پھاڑکر اندر سے45ہزارروپے کی نقدی وقیمتی سامان چوری کر کے فرارہو گئے، صدرپولیس گوجرہ کو وارداتوں سے آگاہ کر دیاہے۔تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔ -

جامشوروگرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی ، سندھ کے 5 اضلاع میں بجلی کی مکمل بند
حیدرآباد(باغی ٹی وی ) جامشورو کے 500 کے وی گرڈ اسٹیشن میں پاور ٹرانسفارمرکی فنی خرابی کے باعث سندھ کے 5 اضلاع میں بجلی کی فراہمی مکمل بند ہوگئی۔ترجمان حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے مطابق پاور ٹرانسفارمرکی فنی خرابی کے باعث میرپورخاص، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، بدین اور ٹنڈو محمد خان کے تمام گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ہیں۔ترجمان حیسکو کا کہنا ہےکہ فنی خرابی 5 بج کر 17 منٹ پر ہوئی جسے دور نہیں کیا جاسکا ہے۔ترجمان کے مطابق این ٹی ڈی سی نے ایک گھنٹے میں خرابی دور کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے، بجلی فراہم کی گئی تو فیڈرز سے سپلائی بحال کردی جائےگی۔
-

بہاولنگر : ایک روزہ پاکستان لائف سیورپروگرام کے حوالہ سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام
باغی ٹی ،بہاولنگر(محمد عرفان نامہ نگار) ایک روزہ پاکستان لائف سیورپروگرام کے حوالہ سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام
تفصیل کے مطابق پاکستان لائف سیورز پروگرام (PLSP )کمیونٹی سیفٹی ونگ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 بہاولنگر نے دانش پبلک سکول(گرل) چشتیاں میں ایک روزہ پاکستان لائف سیورپروگرام کے حوالہ سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں دانش پبلک سکول(گرل) چشتیاں کے ٹیچرز کوخون کے بہاو کو روکنے، دل اور پھیپھڑوں کی بحالی، آگ لگنے کی صورت میں فائر ایکسٹینگویشر کو استعمال کرنےاور کسی بھی ایمرجینسی صورتحال میں ریسکیو 1122 میں رابطہ کرنے iکے بارے لیکچر اور عملی مشق کروائئ گئی. پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122کا مقصد محفوظ بہاول نگر کا قیام ہے -

شیخوپورہ : سرکاری اداروں کے سربراہان وعملے کادیر سے دفاترآنا، فرضی دوروں، میٹنگز کا بہانہ معمول،عوام پریشان
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے ) شیخوپورہ کے سرکاری اداروں کے سربراہان اور دیگر عملہ وقت مقررہ پر دفتر آنے کی بجائے 12بجے کے بعد دفتر آتے ہیں اور ایک دو گھنٹے گپ شپ لگانے کے بعد نام نہاد دوروں میٹنگز کا بہانہ بناکر رفو چکر ہو جاتے ہیں جس سے دفاتر میں آنے والے سائلین خوار ہو نے لگے ہیں اور اکثر دور دراز سے آنے والی خواتین بزرگوں کو ایک معمولی سا کام کروانے کیلئے کئی کئی روز دفتر کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں کوئی بھی ادارہ ان سرکاری افسران کو دفتر کی ٹائمنگ کی پابندی کروانے کیلئے کام نہیں کررہاجبکہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر صاحبان بھی دفتر میں وقت مقررہ پر نہیں آتے اور لیٹ آنے کے بعد دفتری ٹائمنگ میں مختلف میٹنگز دورے کرتے ہیں جس سے دور دراز سے آنے والے سائلین کو ملاقات کیلئے وقت نہیں ملتا اور وہ مایوس ہو کر واپس گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں اس سنگین صورتحال پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری افسران کو اپنے دفاتر میں وقت مقررہ پر پہنچ کر لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی جائے اور بغیر اطلاع کے ان افسران کی دفتروں میں ٹائم کی چیکنگ کیلئے چھاپے مار ے جائیں۔
-

شیخوپورہ : شہر وگردونواح میں بڑھتے ٹریفک حادثات، ٹریفک پولیس ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی بجائے دیہاڑیاں لگانے میں مصروف
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات میں بے گناہ لوگوں کی اموات اور زخمیوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ٹریفک پولیس ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی بجائے شاہراہوں چوکوں چوراہوں میں ڈیوٹی کرنے کی بجائے اردگردکی دوکانوں اور اپنے مخصوص اڈوں پر بیٹھ کر شام کو چلے جاتے ہیں شہر میں اکثر موٹرسائیکل رکشہ منی ٹرک کوسٹر بسوں کے ڈرائیوروں کے پاس لائسنس بھی نہیں ہے اور ان کی عمریں بھی کم بتائی جاتی ہیں شہر میں موٹرسائیکل رکشہ،موٹرسائیکل کے حادثات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ممبر قربان علی سدھو ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایس پی ٹریفک نہ تو ٹریفک کنٹرول کرتے ہے اور نہ ہی اپنے اہلکاروں کو کنٹرول کر رہے ہیں شہر میں ٹریفک کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے کوئی پولیس آفیسر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو صحیح ڈیوٹی نہ کرنے پر سرزنش بھی نہیں کر رہے جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس کے بعض اہلکار بے لگام ہو چکے ہیں اور ان کا کام اڈوں سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی ماہانہ کرپشن آمدنی 80لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہیں انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس،ڈی آئی جی ٹریفک،ایس پی ٹریفک اور ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ میں ٹریفک کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ایماندار فرض سناش ٹریفک اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔
-

تونسہ :جمعیت علما پاکستان نورانی گروپ کے صدر صوبہ جنوبی پنجاب تحصیل شریف کا تنظیمی دورہ
باغی ٹی وی، تونسہ شریف(نامہ نگار) مرکزی رہنما جمعیت علما پاکستان نورانی گروپ کے صدر صوبہ جنوبی پنجاب محمد ایوب مغل ناٸب صدر مولانا مرید احمد نے تحصیل شریف کا تنظیمی دورہ کیا٠ تنظيمی اجلاس کا انعقاد پیرآف تونسہ خواجہ عبدالمناف سلیمانی کے ڈیرے پر ہوا٠اجلاس کی صدارت خواجہ عبدالمناف سیلمانی نےکی جس میں جمعیت علما پاکستان نورانی گروپ کے مقامی رہنماوں کارکنان علماکرام نے شرکت کی٠ اجلاس میں سٹیج سیکٹری کے فراٸض علامہ پروفيسر عثمان سعیدی نے انجام دہے
صوبائی صدر جے یو پی محمد ایوب مغل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوٸی مہنگائی آے روز بجلی گیس کے بلوں میں اضافہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے٠ اور قابل افسوس ہے٠ پی ڈی ایم اور پی ٹی آٸی کے غلط پاليسيوں پر تشویش کا اظہار کیا٠ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتیں امریکہ کے آشیرباد کے بغیر نہیں چل سکتی موجودہ اور سابقہ حکمتوں کی غریب دشمن پالیسوں میں کوٸی فرق نہیں٠ تمام مساٸل کا واحد حل ملک میں نظام مصطفیﷺ. کا نفاذ ہے،اجلاس کے آخری میں پارٹی باڈی عہددارن کا انتخاب عمل میں لایا گیا ،جس میں مولانا عبدالرحیم ہیروی صدر جی یو پی تحصیل تونسہ شریف مولانا عبدالماجد ناٸب صدر ٠ غلام یسین معینی جنرل سیکٹری٠ محمد یعقوب نظامی خزانچی٠اور مستری محمد اقبال سعیدی سکیٹری اطلاعات نشریات منتخت ہوۓ ،اجلاس کے اختتام پر خواجہ عبدالمناف سلیمانی نےخصوصی دعاکراٸی
