Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ صاحب : روزمرہ ٹریفک حادثات سے شرح اموات خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔محمد اکرم پنوار

    ننکانہ صاحب : روزمرہ ٹریفک حادثات سے شرح اموات خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔محمد اکرم پنوار

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) سیکرٹری /ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی قیادت میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ننکانہ صاحب میں ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاددہانی کا عالمی دن منایاگیا اس سلسلہ میں آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا جس میں ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران،کنٹرول روم انچارج محمد نوید و دیگر ریسکیو افسران اور ریسکیورز نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی اقدامات سے حادثات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے موٹرسائیکل سوار سائیڈ مرر اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں تا کہ حادثات میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی سیمینار کے بعد آگاہی واک میں شرکاء نے آگاہی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

  • ٹھٹھہ : عوام کو صحت سمیت تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر

    ٹھٹھہ : عوام کو صحت سمیت تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر

    باغی ٹی وی،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی) عوام کو صحت سمیت تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت سمیت تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ عوام کو صحت سمیت تمام مطلوبہ بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال مکلی میں سینٹرل اسٹرلائیزیشن اینڈ سپلائی ڈپارٹمنٹ کا افتتاح کرنے کے موقعہ پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس شعبہ کے قیام سے مختلف آپریشنز اور مریضوں کے چیک اپ میں استعمال ہونے والے آلات کو بہتر طریقے سے صاف اور جراثیم سے پاک کرکے مریضوں کو مختلف وبائی امراض سے بچایا جا سکتا ہے اس موقعہ پر ریجنل منیجر مرف آدم ملک، سول سرجن ڈاکٹر سید صفدر حسین شاہ امیر خانی، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شیام کمار اور دیگر شعبوں کے ڈاکٹرز و عملہ موجود تھے بعد ازیں ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے سول ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے محکمہء صحت کے افسران اور ڈاکٹرز کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے انہوں کا کہنا تھا کہ مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی سمیت ادویات کی موجودگی اور صفائی ستھرائی کے عمل کو بھی ہر ممکن یقینی بنایا جائے انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے تیمارداروں سے شفقت اور عاجزی کے ساتھ پیش آئیں اور انہیں بہترین علاج و معالجہ کی فراہمی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ایمانداری، سچائی، مخلصی اور نیک نیتی سے ڈیوٹی سر انجام دی جائے کیونکہ ڈاکٹرز انسانی زندگی بچانے کیلئے مسیحہ کا کردار ادا کرتے ہیں اس ضمن میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف کارروائی کیجائے گی۔

  • ٹھٹھہ : این جی او کا یوسی بجورا میں ایجٹوں کے ذریعے  جعلی سروے،تحقیقات کامطالبہ

    ٹھٹھہ : این جی او کا یوسی بجورا میں ایجٹوں کے ذریعے جعلی سروے،تحقیقات کامطالبہ

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی )این جی او کا یوسی بجورا میں ایجٹوں کے ذریعے جعلی سروے،تحقیقات کامطالبہ
    تفصیل کے مطابق سافکواین جی او کا یوسی بجورا میں ایجٹوں کے ذریعے جعلی سروے،جعلی سروے کر کے غیر مستحق بندوں میں راشن کی تقسیم اور نقد رقم اور بیج کھاد تقسیم کردئے جبکہ اصل حقداروں کو ان کی حق سے محروم رکھا جا رہاہے،حقداروں کا حق مار کر ناا نصافی کی جارہی ہے ، عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی ٹھٹھہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے، جعلسازی کرنے والی این جی او کا این اوسی کینسل کیا جائے اور سافکو ڈونر کو چاہئےکہ شفافیت برقرار نہ رکھنے پر ان کی فنڈنگ بندکی جائے اور انکوائری کی جاۓ.ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے.

  • ٹھٹھہ : مسافر پرندوں کا شکار اور  فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔غضنفر علی قادری

    ٹھٹھہ : مسافر پرندوں کا شکار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔غضنفر علی قادری

    باغی ٹی وی،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی )مسافر پرندوں کا شکار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔غضنفر علی قادری
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے محکمہ وائلڈ لائف، پولیس اور ریونیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ مقامی اور نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے شکار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرندوں کے غیر قانونی شکار کے خلاف قانون پر عملرآمد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر کوتاہی اور غفلت کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں وائلڈ لائف، پولیس اور ریونیو افسران سے بجرت کرکے آنے والے پرندوں کے غیر قانونی شکار کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ڈپٹی سینکچری وارڈن وائلڈ لائف رشید احمد، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محفوظ علی سومرو، مختیارکار ٹھٹھہ اقتدار حسین بہرانی، ڈی آئی بی انچارج اے ڈی شیخ، پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر سید ریاض شاہ و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سردی کی موسم شروع ہوتے ہی پرندوں کی آمد شروع ہو گئی ہے اس ضمن میں ایک ایسی حکمت عملی تشکیل دی جائے تاکہ ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مختلف مقامات پر پرندوں کے شکار کیلئے نصب کئے گئے جال ضبط کئے جائیں اور ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف جرمانہ عائد کرنے سمیت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مقامی و آبی پرندوں کے شکار پر عائد پابندی کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے مختلف شہروں اور علاقوں کا دورہ کرکے غیر قانونی طور پر پرندوں کا شکار اور فروخت کرنے والوں کی اطلاع اسسٹنٹ کمشنر، مختیاکار اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کی دی جائے تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

  • ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کی ہدایت پر گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کی ہدایت پر گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت کی گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری،کھلی کچہری سے سروس ڈلیوری میں بہتر ی اورمتاثرین کی بروقت داد رسی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ڈی پی او جھنگ

    باغی ٹی وی ،جھنگ( نامہ نگارعظیم حمید ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت نے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی اور شہریوں کی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے مسجد گلزار مدینہ گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری کاا نعقاد کیا۔ اس موقع پرDSP/SDPO احمد پور سیال محمد اشرف، SHO تھانہ گڑھ مہاراجہ ذیشان حیدر، پی آر او ٹو ڈی پی او محمد عون رضا، انجمن تاجران، میڈیا نمائندگان اور سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات بیان کیں جس پرDPOجھنگ نے متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری حل اور جلد از جلداس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شہریوں کی شکایات و مسائل کے حل اور متاثرین کی فوری داد رسی کو یقینی بنایا جارہاہے۔ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کے حل میں تاخیر ہرگز براداشت نہیں،کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی بغیر کسی سفارش کے انصاف تک آسان رسائی کو یقینی بنانا ہے۔امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کے محاسبہ کیلئے شہری پولیس سے تعاون کریں۔ ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا انعقاد شہریوں اور پولیس کے مابین حائل خلیج کو کم کرنے کی کاوشوں کی ایک کڑی ہے جس سے سروس ڈلیوری کے معیار میں بہتر ی اورشہریوں کی داد رسی بر وقت اور باآسانی ہو رہی ہے۔کھلی کچہری کے انعقاد پر شہریوں نے ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے تھانہ گڑھ مہاراجہ کا وزٹ بھی کیا اورجرائم کی روک تھام وکمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے نمبرداران علاقہ تھانہ گڑھ مہاراجہ سے میٹنگ کی۔نمبرداران سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ میٹنگ کا مقصدجرائم کے خاتمے کیلئے پولیس اور معززین علاقہ میں رابطے کی فضا ء کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

  • ٹھٹھہ :ایس ٹی پی ہاؤس مکلی میں  شہید سندھ الطاف جسکانی کی دوسری برسی منائی گئی

    ٹھٹھہ :ایس ٹی پی ہاؤس مکلی میں شہید سندھ الطاف جسکانی کی دوسری برسی منائی گئی

    باغی ٹی وی،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی )ایس ٹی پی ہاؤس مکلی میں شہید سندھ الطاف جسکانی کی دوسری برسی منائی گئی
    تفصیل کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع کے طرف سے ایس ٹی پی ہاؤس مکلیمیں شہید سندھ الطاف جسکانی کی دوسری برسی منائی گئی، برسی کی تقریب ایس ٹی پی زیر نگرانی ناتھو بروہی ، جمیل سموں ، سومار ملاح، بشیر جوکھیو ، ستار قریشی،راجو قریشی سمیت اور بھی کارکنان عوامی فورم کے حیدر شورو نے خطاب کیا،شہید الطاف جسکانی کی کی زنگی اور قربانیوں اور جہدو جہد پر روشنی ڈالی گئی اور انہیں خراج تحسین پیش کیاگیا ، اور کہا شہید الطاف جسکانی ایک بہادر پارٹی کا ممبر تھا جس جگہ کوئی بھی نہیں لے سکتا اس کی قربانیاں ھمیشہ یاد رکھی جائیں گی برسی میں پارٹی کارکن نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

  • ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہلے دل ہسپتال کو جلد فنکشنل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہلے دل ہسپتال کو جلد فنکشنل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی)ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہلے دل ہسپتال کو جلد فنکشنل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی دسمبر کے پہلے ہفتہ ڈی جی خان آمد متوقع ہے جہاں وہ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ساتھ دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے دل ہسپتال کا دورہ کیا اور افتتاح کے معاملات دیکھے ۔پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید ،ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی اور دیگر موجود تھے ۔آئی ڈیپ کے نمائندوں نے بریفنگ دی.کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نہ صرف ڈیرہ غازی خان ڈویژن بلکہ بلوچستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ کے نزدیکی اضلاع کے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرے گا۔سٹیٹ آف دی آرٹ پانچ منزلہ عمارت میں133 بیڈز مختلف وارڈز ابتدائی مرحلہ میں فنکشنل ہوں گے۔سات دسمبر سے ماہرین طب کے ساتھ معاون سٹاف کی بھرتی شروع کردی جائے گی۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کےلئے بجلی کا الگ فیڈر نصب کیا جائیگا۔

  • ڈی جی خان :کمشنر آفس کے سامنے دھرنا ۔کمشنرخود احتجاجیوں کے پاس پہنچ گئے، ٹرسٹ کی زمین واگذاراور المنظور آئی ٹرسٹ ہسپتال بنانے کا اعلان

    ڈی جی خان :کمشنر آفس کے سامنے دھرنا ۔کمشنرخود احتجاجیوں کے پاس پہنچ گئے، ٹرسٹ کی زمین واگذاراور المنظور آئی ٹرسٹ ہسپتال بنانے کا اعلان

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی )کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے اپنے آفس کے سامنے دھرنا اور مظاہرہ کرنے والوں کے پاس جاکر مذاکرات کئے اور ٹرسٹ کی زمین کے قبضہ مافیا کے خلاف موئثر قانونی کارروائی کرتے ہوئے المنظور آئی ٹرسٹ ہسپتال کے قیام کی نوید سنادی ہے.کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کے وسط میں موجود 15 کنال رقبہ مخیر شخصیت نے 1982ء میں آنکھوں کے ہسپتال کےلئے وقف کیا اور آئی ہسپتال کےلئے ٹرسٹ رجسٹرڈ ہوچکا ہے۔تین کنال رقبہ پر قبضہ کی کوشش کی گئی ہے جسے واگزار کرانے کےلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں آنکھوں کے ہسپتال کی اشد ضرورت ہے۔یہاں کریشر یونٹ،سیمنٹ فیکٹری اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے آنکھوں کے امراض بڑھ گئے ہیں۔المنظور آئی ٹرسٹ ہسپتال کےلئے ٹرسٹی کے ساتھ ڈیڑھ سو سے زائد مخیر حضرات کی کونسل بھی بنائیں گے تاکہ مستحق مریضوں کو مفت سہولیات فراہم ہوسکیں۔المنظور آئی ٹرسٹ ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال سے منسلک کیا جائیگا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مرحوم مخیر شخصیت نے جس نیک مقصد کےلئے اربوں روپے کا رقبہ مختص کیا۔ہم شہریوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرسٹ آئی ہسپتال بنائیں گے۔

  • ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی, 155 لیٹر اور 16 بیگز دیسی شراب برآمد، ایک منشیات فروش گرفتار

    ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی, 155 لیٹر اور 16 بیگز دیسی شراب برآمد، ایک منشیات فروش گرفتار

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگارراجہ قریشی ) پولیس کی کارروائی, 155 لیٹر اور 16 بیگز دیسی شراب برآمد، ایک منشیات فروش گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپکٹر زاھد حسین شیخ اور انچارج پولیس پوسٹ اونگر اے ایس آئی شوکت علی درس بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر شیخ سومار واہ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مارکر 1 بدنام منشیات فروش ملزم غلام قادر ولد گل محمد رونجھوکو گرفتار کرلیا۔دیسی شراب کی بٹھی سے 5 پلاسٹک کین جن میں 155 لیٹر اور 16 بیگز دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا. مقدمہ نمبر 77/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ جھرک ،دوسری جانب ٹھٹھہ اور مکلی پولیس اپنے اسٹاف کے ہمراہ ناجائزمقدمہ درج کرکے حسن اور سورج قریشی کاجینا حرام کررکھا ہے، ان کے گھر والوں کو دن رات تنگ کرتی رہتی جبکہ حسن عرف سورج قریشی کراچی میں ڈیوٹی پر ہے پہر بھی ایس ایچ او مکلی اور ایس ایچ او ٹھٹھہ ان کے گھر والوں کو خواہ مخواہ پریشرائیز کر رہے ہیں ، جبکہ ٹھٹھہ مکلی کے دکانوں پر کھلے عام منشیات بک رہی ہے ایسا لگتا ہے اب پولیس کے بس میں نہیں کے وہ منشیات فروشی پر قابو پا سکے.

  • ٹھٹھہ : عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے جھرک  کے سپر وائزنگ  تپیدار ، مختیار کار آفس کلرک کوعہدوں سے معزول کرکے ضلع بدر کردیا

    ٹھٹھہ : عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے جھرک کے سپر وائزنگ تپیدار ، مختیار کار آفس کلرک کوعہدوں سے معزول کرکے ضلع بدر کردیا

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی )عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے جھرک کے سپر وائزنگ تپیدار ، مختیار کار آفس کلرک کوعہدوں سے معزول کرکے ضلع بدر کردیا-
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے جھرک کے سپر وائزنگ تپیدار حاجی انور پارہیڑی اور مختیار کار آفس ٹھٹھہ کے کلرک اصغر پارہیڑی کو اپنے عہدوں سے ہٹا کے ضلع بدر کردیا، ڈی سی ٹھٹھہ کے طرف سے کمشنر حیدرآباد کو جاری کردہ لیٹروں میں بتایاگیا ہے کہ ان کے خلاف کئی عوامی شکایات موصول ہوئیں اور یہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، اس وجہ سے ان کو یہاں سے ہٹا کے کمشنر آفس حیدر آباد میں رپورٹ کے لۓ بیھجا ہے اور کسی ضلع میں اور کسی پوسٹنگ کے لۓ رپورٹ کریں.