باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ(نامہ نگار مختیار احمد اعوان)کندھ کوٹ میں مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی عہدیدار سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کا ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے صدر میر فاٸق علی جکہرانی کے رہائشگاھ پر پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کا ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کا تنظیمی دورہ دورے کے بعد جکہرانی ہائوس میں مقصود علی ڈومکی کا صدر میر فاٸق علی جکہرانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کانفرنس کے دوران مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے بعد سندھ بھر کے ساتھ ضلع کشمور کی عوام زیادہ متاثر ہوئے ہیں جن کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت نے آج تک شہریوں کی بحالی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے حکومت کو چاہیے کہ شہریوں کے بحالی کے لیے جلد از جلد اقدامات اٹھائیں اور اندرونی سندھ کے اندر حکومت کی نااہلی کے باعث ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے جس کے باعث گھوٹکی کشمور شکارپور میں اغوا برائے تاوان کا بازار گرم ہو چکا ہے انتظامیہ شہریوں کے جان اور مال کا تحفظ کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے حکومت کو چاہیے کہ ڈاکو راج ختم کرنے کے لیے کچے کے علاقے میں پولیس رینجرز اور پاک فوج کا مشترکہ آپریشن کر کے سندھ کے اندر سے ہمیشہ کے لیے ڈاکو راج ختم کر کے حکومت کی رٹ قائم کی جائے تاکہ سندھ کے شہری سکون سے رہ سکیں
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

کندھ کوٹ : مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی عہدیدار سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی پریس کانفرنس
-

چترال : مختلف سڑکوں کی کشادگی، مرمت اور تعمیر کیلئے خصوصی فنڈز منظور
باغی ٹی وی ،چترال سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کی کوششوں سے وفاقی وزیر مواصلات مفتی اسد محمود نے چترال کی مختلف سڑکوں کی کشادگی، مرمت اور تعمیر کیلئے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کی منظور ی دی ہے جس پر چترال کے عوام اور بالخصوص جمعیت علمائے اسلام کے اراکین نے وفاقی وزیر مواصلات کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں
-

دبئی ۔ صدر پاکستان پیپلزپارٹی سوشل میڈیا سیل گلف و مڈل ایسٹ ملک خرم شہزاد اعوان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
دبئی (باغی ٹی وی )صدر پاکستان پیپلزپارٹی سوشل میڈیا سیل گلف و مڈل ایسٹ ملک خرم شہزاد اعوان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
تفصیل کے مطابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی سوشل میڈیا سیل گلف و مڈل ایسٹ ملک خرم شہزاد اعوان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔
شادی کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔جس میں ملک خرم شہزاد اعوان اور انکی اہلیہ کے قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دبئی سے دوست بھی شریک ہوئے ۔سینئر رہنما پیپلزپارٹی اکرم فاروقی، اسامہ خیل الحامدی، بلاول حسین ایڈوکیٹ، یاسر محمود ، محمد آصف ملک ،محمد حسیب، ثاقب علی، بشارت علی ،حسنین علی ،جنید بن سہیل،وقاص نذیر،محمد عمران،یاسر منیر،داود علی،محمد حسین،بلاول حسین،
و دیگر نے شرکت کی، تمام دوستوں اور رشتہ داروں نے زندگی کے اس نئے سفر کیلئے کامیابی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.


-

گوجرہ: حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پرکھاد نہ دی تو اس بار شدید احتجاج کریں گےـ چوہدری غلام نبی گورائیہ
باغی ٹی وی،گوجرہ( عبدالرحمن نامہ نگار )حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پرکھاد نہ دی تو اس بار شدید احتجاج کریں گےـ چوہدری غلام نبی گورائیہ
تفصیل کے چوہدری غلام نبی گورائیہ سابق چیئرمین نے میڈیا نمائندہ چوہدری عبدالرحمن جٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت کی بناء پر یوریا اور ڈی اے پی کھاد بلیک میں فروخت ہو رہی ہے کہ پنجاب بھر میں گندم کی بوائی شروع ہوگئی ہے اور کسانوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیلروں اور ذخیرہ اندوزوں نے کھاد کی بلیک میں فروخت پر نوٹس نہ لیا تو کسان برادری سڑکوں پر نکل آئے گی انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور کھاد ڈیلروں نے بعض افسروں کی ملی بھگت سے اور عدم توجیہی کی بناء پر کھادوں کے ذخائر خفیہ مقامات پر رکھے ہوئے ہیں اور دوکانوں پر صرف کھاد کی چند بوریاں رکھی ہوئی ہیں اور بلیک کی رقم وصول کرنے کے بعد دوبارہ آکر کھاد بوریاں دینے کا ذخیرہ اندوز اور ڈیلرز کہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کھاد کی بلیک میں فروخت کے باعث کسانوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے چوہدری غلام نبی گورائیہ چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر کھاد ساز فیکٹری سے ڈیلروں اور دوکانداروں کی فراہم کی جانے والی کھاد کا ریکارڈ حاصل کریں اور اس کی فروخت کو محکمہ زراعت اور محکمہ مال کے افسروں اور انسپکٹروں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی موجودگی میں یقینی بنایا جائے انہوں نے الزام لگایا کہ بعض افسران اور بااثر لوگ کھاد ڈیلروں کے حصہ دار بھی ہیں۔
ہمارا ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ ہے کہ ہمارے مطالبات کو مانا جائے ورنہ ہمارا اگلا لائحہ عمل ملکاں والا چوک میں احتجاج کا ہوگا۔ -

پیرمحل: سندھیلیانوالی شہر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال
پیرمحل باغی ٹی (وقاص شریف نامہ نگار) سندھیلیانوالی شہر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق :شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھر مارسکول روڈ سے چھٹی کے وقت بچیوں کو سڑک کراس کرنے میں انتہائی مشکلات گھنٹوں ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گئی شہریوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا مین روڈ پر دکان دارو نے اپنے اپنے فرنٹ آٹھ سے دس فٹ رینٹ پر دے رکھے ہیں، ناجائز تجاوزات کی بہت زیادہ ہ اس چکی ہے جس کی وجہ سے حادثات کا ہونا معمول بن چکہ ہے اس بارے کافی دفعہ پہلے بھی احکام بالا کو توجہ دلانے کی کوشش کی لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا عوام نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پُر زور اپیل کی ہے کے شہر بھر سے ناجائز تجاوزات ختم کروائی جائے ،تاکہ حادثات اور دیگر مسائل سے محفوظ رہے سکیں ۔ -

ٹھٹھہ : مقامی صحافی کی بیٹی کی وفات،بڑی تداد میں معززین کی نمازِ جنازہ میں شرکت
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی) مقامی صحافی کی بیٹی کی وفات،بڑی تداد میں معززین کی نمازِ جنازہ میں شرکت
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے سینئیر صحافی شمس ڈی بی ناھیو کی جواں سالہ بیٹی گذشتہ روز فوت ہوگئی تھی جس کی جنازہ نماز آج صبح دس بجے درگاہ شاہ گورگنج میں ادا کی گئی،نمازجنازہ میں ٹھٹھہ کی معزز اور کراچی کی شخصیات سمیت ٹھٹھہ عوامی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری ملک منظور ،راجہ قریشی اور ممبر حضرات آکاش بھٹو کے علاوہ شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،نماز جنازہ کے بعد جنگشاہی روڈ مکلی قبرستان پر سپرد خاک کردیا گیا، سینئیر صحافی شمس ڈی بی ناھیو کی جواں سالہ بیٹی کی ناگہانی وفات پراس سے تمام.دوستوں اور رشتہ داروں نے گہرے دکھ کااظہار کیا اورصبرکی تلقین کی- -

ٹھٹھہ :شہری گن پوائنٹ پرلٹ گئے ،منشیات فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی ) ڈکیتی کی واردات، شہری گن پوائنٹ پرلٹ گیا،منشیات فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
تفصیل کے مطابق گذشتہ رات فقیر گوٹھ شری چندر مندر کے شیوادرین مولچند اور ویرسی مل سے موٹر سائیکل سوار وں نے پیچھا کر کے ان سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لئے ہیں،شہریوں کاکہنا ہے کہ اب ٹھٹھہ کے شہری نہ دن کو محفوظ ہیں اور نہ ہی رات انہیں سکون کی نیند آتی ہے ہرطرف خوف کے سائے ہیں چوری اور ڈکیتی وارداتیں اب معمول بن چکی ہیں،شہری خوف میں مبتلا ہیں،اسی خوف سے چھٹکارا پانے کیلئے شہریوں نےایس ایس پی ٹھٹھہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث مجرموں ں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے.
دوسری طرف .ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپکٹر گلزار علی تنیو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر گاڑہو شہر میں کامیاب کارروائی کرکے 1 بدنام منشیات فروش ملزم غلام علی ولد غلام حیدر رند کو 1 ہزار 5 سو 95 پچانوے (1595) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ گاڑہو پر مقدمہ درج کردیا۔ مقدمہ نمبر 54/2022 سیکشن 9C نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ گاڑہو۔

-

شیخوپورہ :غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی10 سے زائد گھر اور کمرشل شادی حال سیل کر دیئے
شیخوپورہ تحصیل مریدکے(محمد طلال سے) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کی ہدایات پر ایم او پی انسپکٹر بلڈنگ طاہر حفیظ شاہد مقصود صراحی اکبر کے ہمراہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی دس سے زائد گھر اور کمرشل شادی حال سیل کر دیئے مزید کاروائیاں جاری رہے گی تفصیلات کیمطابق مریدکے میں عوامی پریس کلب کا غیر قانونی تعمیرات کی نشاندھی کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپتی کمشنر شیخوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کی ہدایات پر ایم او پی میڈم معصومہ نے انسپکٹر طاہر حفیظ اور ٹیم شاہد مقصود صراحی اکبر کے ہمراہ بصرہ کالونی حدوکی داوکے جی ٹی روڈ ایم ایچ شادی ہال کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا ایم او پی میڈم معصومہ اور انسپکٹر طاہر حفیظ کیمطابق غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائیاں جاری رکھی جائنگی بالخصوص ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کی ہدایات پر کاروائیاں جاری رکھی جائے گی۔
-

گوجرخان : الیکشن کے سوا ملک کودلدل سے نکالنے کاکوئی راستہ نہیں – عمران خان
گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جمعہ کی شام گوجرخان میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک خطاب کیا اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کے ھم حقیقی آزادی مارچ عبادت اور جہاد سمجھ کر کر رھئے ھیں ملک کودلدل سے نکالنے کیلئے انتخابات ضروری ھیں الیکشن ہی ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ ہے قوم سمجھ گئی ہے حقیقی آزادی مارچ کے کیا مقاصد ھیں ھفتہ کے روز بتاوں گا کہ مارچ کب راولپنڈی پہنچے گا عمران خان نے مزید کہا ملک اب جس طرح کے حالات ھیں اس طرح کے حالات تو جنرل مشرف کے دور میں بھی نہ تھے ایک مجرم لندن میں بیٹھ کر ملک کے فیصلے کر رھا ھے ان چوروں ڈاکوؤں کو کو من مانے فیصلے نہیں کرنے دیں گے پاکستان کی عوام کوئی بھیڑ بکریاں نھیں گوجرخان میں عمران خان کا خطاب سنانے کے لیے ایک بڑی سکرین لگائی گئی تھی اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے عوام کی ایک بڑی تعداد گوجرخان جی ٹی روڈ پر خطاب سننے کے لیے موجود تھی
-

گوجرخان :حقیقی آزادی تک جدوجہد جاری رہےگی – شاہ محمود قریشی
حقیقی آزادی تک جدوجہد جاری رھئے گی شاہ محمود قریشی کا گوجرخان میں خطاب
گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) جمعہ کی شام حقیقی آزادی مارچ گوجرخان پہنچ گیا گوجرخان چوک کےقریب پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے مارچ کا پرجوش استقبال کیا گوجرخان میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے سی پی او راولپنڈی اورڈی سی راولپنڈی تمام تر صورتحال کاجاہزہ لیتے رھئیے ھزاروں پولیس اہلکار اورافسران مارچ کی سیکیورٹی کے لئے تعینات کیے گئے ھیں
جمعہ کی شام حقیقی آزادی مارچ دینہ سے جب گوجرخان پہنچا تو پی ٹی آئی کے ھزاروں کارکنوں اور مقامی رہنماؤں نے شاندار استقبال کیا اس موقع پر مقامی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایم پی اے چوہدری ساجد محمود سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم راجہ سہیل کیانی راجہ عبدالغفور کیانی نایاب خاور جایڈووکیٹ شہزادہ خان راجہ فیصل کیانی فرخ سیال اور دیگر عہدیداران موجود تھے گوجرخان آمد کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کے حقیقی آزادی مارچ حقیقی آزادی تک جاری رہے گا ھماری جدوجہد جلد اپنی منزل پالے گی عوام نے ھمارے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ھمارے اوپر قاتلانہ حملہ کرایا جاتا ہے اور ھماری ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی-
