باغی ٹی وی ،ڈی آئی خان (نامہ نگار )کوہاٹ پولیس نے انتہائی مطلوب اور دہشت کی علامت اشتہاری مجرم شیرمحمد عرف گل شیر کو گرفتار کرلیا ہے۔انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی میں گرفتار خطرناک اشتہاری مجرم کے قبضے سے بڑی تعداد میں گولہ بارود اور خود کار اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا پولیس کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل زیر حراست اشتہاری مجرم دہشتگردی،فورسز پر حملوں،دھماکہ خیز مواد رکھنے،اغوا،بھتہ خوری،قتل و اقدام قتل اور بدامنی پھیلانے سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔زیر حراست اشتہاری مجرم نے گزشتہ عید الاضحی کے روز ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے توغ کے علاقے میں گھر کے اندر دو خواتین کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار کر خوشی کے موقعے کو ماتم میں تبدیل کردیا تھا۔اشتہاری مجرم نے جرائم پیشہ افراد پر مشتمل بین الاضلاعی گروہ بنا رکھا تھا جو کوہاٹ،کرک،ہنگو اور دیگر اضلاع میں بدامنی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔سفاک اشتہاری مجرم کی کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے روابط کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ ا یس پی آپریشنز کوہاٹ بلال احمد نے پولیس کی اس اہم اور کامیاب کاروائی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈا پورکی دوٹوک پالیسی کے مطابق ضلع بھر میں مطلوب اشتہاریوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کلین اپ کے تسلسل میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے ایس ڈی پی او صدر سیف الرحمان،ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر عظمت بنگش،ایس ایچ او ایم آر ایس قسمت خان،ایس ایچ او سٹی اسلام الدین، ایس ایچ او جنگل خیل محمد اقبال،انچارج ڈی ایس بی عظمت خان اور انچارج ریسکیو 15فیض اللہ کی قیادت میں کوہاٹ کے مضافاتی علاقہ تپی کے موضع تالاب بانڈہ میں ایک گھر پر اچانک چھاپہ مارا جہاں چھپے بھاری ہتھیاروں سے مسلح انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم شیر محمد عرف گل شیر ولد رئیس خان کو کافی مزاحمت کے بعد نہایت حکمت عملی سے گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ کامیاب آپریشن کے نتیجے میں گرفتار اشتہاری مجرم کے قبضے سے بڑی تعداد میں گولہ باروداور بھاری و ہلکے خود کار ہتھیار برآمد کرلئے گئے ہیں جس میں راکٹ لانچر،3عدد گولے،3عدد دستی بم،2کلاشنکوف،4چارجرز اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں۔ایس پی آپریشنز بلال احمد نے بتایا کہ سول حساس ادارے اور پولیس و ایلیٹ فورس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار اشتہاری مجرم خیبر پختونخوا پولیس کو دہشتگردی،فورسز پر حملوں،پولیس مقابلوں،اغوا،بھتہ خوری،قتل واقدام قتل،دھماکہ خیز مواد اور خود کار بھاری ہتھیار رکھنے سمیت درجنوں درجنوں سنگین وارداتوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو انتہائی مطلوب اور گزشتہ کئی سالوں سے روپوش اشتہاری مجرم تھا۔ایس پی آپریشنز کوہاٹ بلال احمد نے بتایا کہ کارروائی میں پکڑے جانیوالے اشتہاری مجرم نے جرائم پیشہ افراد پر مشتمل بین الاضلاعی گروہ بنا رکھا تھا جو علاقے میں بدامنی اور دہشت پھیلانے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔انہوں نے بتایا کہ سفاک اشتہاری مجرم نے ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے زاتی عناد پر عید الاضحی کے روزتوغ بالا کے علاقے میں مخالفین کے گھر میں گھس کر دو خواتین کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جسکی اس سفاکانہ اور لرزہ خیز واردات سے خوشی کا موقع غم میں تبدیل ہوکر پورا علاقہ سوگوار ہوگیا تھا۔ ایس پی آپریشنز نے مزید بتایا کہ گرفتار اشتہاری مجرم شیر محمد عرف گل شیر کے خلاف دہشتگردی،پولیس پر حملوں،قتل واقدام قتل،لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے اور غیر قانونی اسلحہ و گولہ بارود رکھنے سمیت دیگرسنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور اسکا کریمینل ریکارڈ مرتب کرلیا گیا ہے۔ایس پی آپریشنزبلال احمد نے بتایا کہ گرفتار خطرناک اشتہاری مجرم نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم کرتے ہوئے کئی سربستہ راز اگل دئیے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کیلئے عدالت کے سامنے پیش کرکے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔ادھر خوف و دہشت کی علامت خطرناک اشتہاری مجرم کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیکر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈا پور نے کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔کوہاٹ کے ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ خان گنڈا پور نے واضح کیا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصرجرائم سے توبہ تائب ہوکرخودکوقانون کے حوالے کردے بصورت دیگر انہیں سختی سے کچل دیا جائے گا۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈی آئی خان :ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن نے اقرباء پروری کے ریکارڈتوڑ ڈالے
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)یارانے اورمحبتیں عوام ذلیل وخوار،سیاسی بنیادوں پرتعیناتی اور پشت پناہی کی وجہ سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان تعینات ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یارنے اقرباء پروری کے ریکارڈتوڑڈالے ، نااہل ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی تعیناتی سے یوٹیلیٹی سٹورزپر اشیائے ضروریہ کا کوٹہ انتہائی کم کردیاگیا ہے جس کی وجہ سے عوام گھنٹوں قطاروں میں دھکے کھانے کے باوجود خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں ،ڈیرہ کے عوامی سماجی اورمختلف طبقہ فکر کے عوام کاڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے نااہل ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یار کے خلاف نوٹس لے کر ضلع بدرکرنے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک نااہل اورکرپٹ ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی سیاسی پشت پناہی کی بدولت تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جس کی نااہلی کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورزپراشیائے ضروریہ کا کوٹہ انتہائی کم کردیاگیا ہے۔عوام کویوٹیلیٹی سٹوروں پر گھی آٹاچینی دالیں ودیگراشیائے ضروریہ ملنامحال ہوگیاہے ۔ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یار نے یوٹیلیٹی سامان میں بندربانٹ شروع کررکھی ہے اوراپنوں کو نوازنے کاسلسلہ جاری کیاہوا ہے جبکہ عوام کئی کئی گھنٹے ذلیل وخوارہوکر خالی ہاتھ گھروں کولوٹ جاتے ہیں۔ نااہل ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی نااہلی کی بدولت یوٹیلیٹی عملہ گھروں میں بیٹھ کرتنخواہیں وصول کر رہاہے جبکہ عوام سے بدتمیزیاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورزعملہ عوام سے انتہائی بدسلوکی سے پیش آتاہے جس سے مسائل میں اضافہ ہورہاہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے نااہل ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یار کے خلاف نوٹس لے کر کاروائی کرنے اوراسے ضلع بدرکرکے ایماندارفرض شناس آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیاہے۔
-

ڈی آئی خان :گومل زام تباہی کے دہانے پر زمیندار پھٹ پڑے،نہروں کی مرمتی کام سست روی کا شکار احتجاج کی دھمکی
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان ( نامہ نگار)گومل زام تباہی کے دہانے پر زمیندار پھٹ پڑے ۔گومل زام تباہی ذمہ دار عوامی نمائندے و ایریگیشن اور پی ڈی دفتر ہے۔نہروں کی مرمتی کام سست روی کا شکار احتجاج کی دھمکی۔تفصیلات کے مطابق گومل زام میں ہونے والی کرپشن اور حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے نہروں کا کام میں سست روی کے خلاف ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت سیاسی و سماجی شخصیت حافظ امداد اللہ خان گنڈہ پور آف پوٹہ نے کی جس میں گومل زام کے متعلقہ زمینداروں کی کافی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب میں گومل زام ڈیم کے نہری سسٹم کو بہت نقصان پہنچایا جس سے نہری نظام رک چکا ہے اس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ اداروں کے منتخب نمائندوں پر ہے ۔اس پراجیکٹ میں ہونے والی کرپشن اور نااہلی کے خلاف کسی منتخب نمائندے نے اسمبلی میں آواز بلند نہیں کی ۔مقرین کا کہنا تھا کہ گومل زام میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے ہمارے علاقے کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا جا رہا ہے لیکن کسی سیاسی نمائندے نے اس کرپشن کے خلاف کوئی آواز بلند نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ لینے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے کرنے والے اب کہاں ہے ۔زمینداروں کا کہنا تھا کہ گومل زام میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ایک رقبہ آباد کرنا تھا لیکن بہت کم علاقہ آباد ہوا ہے۔یہ متعلقہ اداروں کی ناکامی اور نا اہلی ہے ۔متعلقہ نمائندوں کی خاموشی پر افسوس ہے کیونکہ ہمارے ہی ووٹوں کی وجہ سے وہ اقتدار کے مزے لے رہے ہیں اب عوام کے مشکلات کا ازالہ کرنا ان کا حق بنتا ہے۔ کسی نے ابھی تک اسمبلی کے فلور پر آواز بلند نہیں کی جو کہ سراسر زیادتی ہے ۔گومل زام میں ہونے والی اتنے بڑے لیول کی کرپشن کو اسمبلی کے فلور پر اٹھانا ان پر فرض ہے۔ اگر انہوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا تو آنے والے جنرل الیکشن میں ووٹ کے ذریعہ احتساب کیا جائے گا ۔گندم کی فصل کا وقت تقریبا ختم ہونے والا ہے علاقے میں پہلے ہی بے روزگاری عروج پر ہے اور اب اتنے بڑے لیول پر فصلات کے نقصان سے علاقے میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں اور ہمارے منتخب نمائندوں پر ہیں۔جن کی نااہلی کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے جس کے خلاف میٹنگ کا انعقاد کیا گیا کہ سوشل میڈیا اخبارات اور اس میٹنگ کے اغراض و مقاصد اعلی حکام تک پہنچائے جا سکیں اور اس اہم ترین مسئلے کے حل کے لئے کوشش جاری ہے اور جاری رہے گی چاہے ہمارا کوئی منتخب نمائندہ ہمارا ساتھ دے یا نہ دے دے ان شاء اللہ عوامی طاقت سے اعلی حکام تک اپنا پیغام پہنچائیں گے اور تحریک کو کامیاب بنائیں گے ۔تمام مقررین نے ایڈمن گومل زام گروپ سیف الرحمان خان گنڈہ پور کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان ہی کی وجہ سے لوگوں میں آگاہی آئی اور آج اکٹھ بھی ان ہی کی وجہ سے ہوا سب سے پہلے انہوں نے آواز بلند کی اور علاقے کی ترقی کے لئے سب لوگوں کو یکجا کیا ۔میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مختلف کمیٹیاں بنا کر اپنے لوکل سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے جاکر ملاقات کریں گے اور ان سے تحریک میں ساتھ دینے کا کہا جائے گا ۔ اگر کسی سیاسی نے علاقے کے حقوق کے حصول کے لیے ساتھ نہ دیا اور آواز بلند نہ کی تو ہر سیاسی کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔میٹنگ میں سیف الرحمن خان گنڈہ پور آف پوٹہ زبردست الفاظ خراج تحسین پیش کیا گیا انہی کی وجہ سے عوام میں بیداری آئی ۔ میٹنگ میں عبدالمنان خان گنڈہ پور ،رفیع اللہ خان گنڈہ پور، صلاح الدین خان گنڈہ پور، محمد صہیب خان گنڈہ پور، سابقہ امیدوار تحصیل میئر قاری غلام فرید،ارشد خان گنڈہ پور،عالم شیرسگو،ملک غلام فرید،لیاقت خان، حاجی ربنواز،ملک صوبیدار ،عبدالغفار خان و دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پرکثیر تعداد میں زمینداروں نے شرکت کی ۔
-

ڈی آئی خان :عام انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کا سابق ممبرصوبائی اسمبلی نوابزادہ سمیع اللہ علیزئی کو ٹکٹ دینے سے انکار
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سابق ممبرصوبائی اسمبلی نوابزادہ سمیع اللہ علیزئی کوانکارکردیاگیا،مفاد پرستی کی سیاست نہ سمیع اللہ علیزئی کو کہیں کانہ چھوڑا، حلقہ سٹی ون اورسٹی ٹو کی عوام نے سمیع اللہ علیزئی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیاہے اور مخالف پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میںحلقہ سٹی ون اورسٹی ٹو کے عوام نے سمیع اللہ علیزئی کی ہار میں کرداراداکرنے کااعلان کردیاہے ۔ انہوںنے سخت غم وغصے کااظہارکرتے ہوئے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سمیع اللہ علیزئی کے خلاف تحفظات کا اظہارکردیاہے جبکہ دوسری جانب جمعیت علماء اسلام(ف)کے قائد مولانافضل الرحمان نے بھی اسے جمعیت کی صوبائی ٹکٹ دینے سے صاف انکارکردیاہے ۔ قائدجمعیت مولانافضل الرحمان کی جانب سے انکارکے بعد سمیع اللہ علیزئی کے پرکٹ چکے ہیں اوراس نے دوسری سیاسی پارٹیوں سے روابط بڑھانے شروع کیے مگریہاں بھی اسے ناکامی کاسامناکرناپڑا ۔سمیع اللہ علیزئی نے علیزئی خاندان کی نیک نامی اورساکھ کومٹی میں ملادیاہے ۔ مفاد پرستی کی سیاست کی وجہ سے وہ عوام میں بھی اپنی مقبولیت کھوچکاہے اورکہیں کابھی نہیں رہاہے ۔ واضح رہے کہ حلقہ سٹی ٹو کی عوام نے سابق ممبرصوبائی اسمبلی سمیع اللہ علیزئی کی کرپشن پراس کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی درخواستیں دائرکرائی ہوئی ہیں ۔
-

سکھر اور ڈی آئی خان ائیر پورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنانے کا اعلان
ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)سکھر اور ڈی آئی خان ائیر پورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنانے کا اعلان،وزیراعظم کے معاون خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم خان کنڈی کی کاوششیں رنگ لے آئیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم خان کنڈی کی کوششوں سے سکھر اور ڈی آئی خان ائیر پورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنانے کا اعلان کردیاگیاہے۔ ڈیرہ اسماعیل اسماعیل خان ١یرپورٹ کو انٹرنیشنل بنانے کا اعلان قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اور وزیر ہوا بازی سعدرفیق نے سکھر اور ڈی آئی خان ائیرپورٹس کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کردیاہے۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ سکھر اور ڈی آئی خان ائیرپورٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی کام مکمل ہوچکا ہے۔ ماضی میں سیاسی بنیادوں پرائیرپورٹ بنائے گئے۔ سیاسی بنیادوں پرائیرپورٹ نہیں بننے چاہئیں۔انہوں نے کہا کراچی ائیرپورٹ کے رن وے کو بھی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں۔
-

ڈیرہ اسماعیل خان:سابق ضلع ناظم نوابزادہ عزیز اللہ علیزئی نے سیاست چھوڑ دی ہے
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)سابق ضلع ناظم نوابزادہ عزیز اللہ علیزئی نے سیاست کوخیربادکہہ دیا،سٹی ون اورسٹی ٹو میں کھوئی مقبولیت کے باعث انہیں آئندہ عام انتخابات میں اپنی ناکامی کے آثارواضح نظرآنے لگ گئے تھے ،ناکامی کے خوف نے سابق ضلع ناظم کی نیندیں اڑاکررکھ دیں تھیں،سابق ضلع ناظم نوابزادہ عزیزاللہ علیزئی اپنے نظامت کے دورمیں عوام کی خواہشات پرپورانہ اترسکااورعلیزئی خاندان کی نیک نامی اور سیاست دفن کردی جبکہ خاندانی چپقلش بھی اس کی سیاست سے آئوٹ ہونے کاموجب بن گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ضلع ناظم نوابزادہ عزیزاللہ علیزئی نے سیاست کوخیرباد کہہ دیا ہے اورعوام کی نگاہوں سے اوجھل ہوگیاہے ۔ سابق ضلع ناظم نوابزادہ عزیز اللہ علیزئی نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کافیصلہ کرلیا ہے ۔اسے اپنی ناکامی کے آثار واضح نظرآنے لگے ہیں کیونکہ وہ اپنے سیاسی کیئریر میں عوامی امنگوں پرپورانہ اترسکا ۔اپنے سابقہ ضلع نظامت کے دورمیں عوام کے بنیادی مسائل جوں کے توں ہیں اورکوئی ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکے جبکہ نوابزادہ عزیز اللہ علیزئی کے بلدیاتی دورمیںکروڑوں روپے کے فنڈزپرملی بھگت سے ہاتھ صاف کرلیے گئے تھے ۔ ناکامی کے خوف نے سابق ضلع ناظم نوابزادہ عزیز اللہ علیزئی کی را ت کی نیندیں اڑادی تھیں جس کی وجہ سے اس نے سیاست کوخیربادکرنے کافیصلہ کرلیا ہے اورآئندہ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کافیصلہ کرلیا ہے ۔
-

بہاولنگر: اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ڈی پی او
باغی ٹی وی ،بہاولنگر( محمد عرفان کی رپورٹ )ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار کاتھانہ گھمنڈ پورمیں کھلی کچہری کا انعقاد،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب فیصل شاہکار کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تھانہ گھمنڈ پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔ -

سجاول: پاک فوج کے کمانڈر بریگیڈ 206 بریگیڈیئرکا ڈپٹی کمشنر و دیگر کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ
باغی ٹی وی ضلع سجاول (یاسر علی پٹھان )پاک فوج کے کمانڈر بریگیڈ 206 بریگیڈیئرکا ڈپٹی کمشنر و دیگر کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ
تفصیل کے مطابق پاک فوج کے کمانڈر بریگیڈ 206 بریگیڈیئر عمران ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ ضلع سجاول میں میرپور بٹھورو، جاتی اور شاہ بندر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران جوائنٹ سروے کمیٹیوں کی جانب سے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور نقصانات کے سروے کے کام میں ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی، لوگوں کے جانی و مالی نقصان بشمول مکانات، فصلوں، زرعی زمینوں، مویشیوں اور دیگر انفراسٹرکچر سمیت دیگر تمام صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ -

شیخوپورہ : ریلوے پھاٹک رسولنگر پر انڈر پاس کی جگہ فلائی اوور بنانے کا فیصلہ
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ میں ریلوے پھاٹک رسولنگر پر انڈر پاس بنانے کا منصوبہ تکنیکی بنیادوں پر حکومت پنجاب نے ختم کر دیا ہے اور اب ریلوے پھاٹک رسولنگر پر فلائی اوور تعمیر ہوگا اس بارے میں محکمہ ہائی وے کے حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود نے انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ منظور کروایا تھا مگر اس منصوبہ کی زد میں ممکنہ طور پر ضلع کچہری کی متعدد عدالتیں کوٹھیاں دوکانیں اور غریب بستیوں کے مکانات آجانے کشادہ انڈر پاس کی تعمیر کے لیے جگہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اس منصوبہ کو موجودہ صوبائی حکومت نے ڈراپ کر دیا ہے ذرائع کے مطابق فلائی اوور کی تعمیر کی خاطر نقشہ تیار کر لیا گیا ہے
-

شیخوپورہ : کھاد کی بلیک میں فروخت نہ روکنے پر احتجاج کی کال
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و کسان برادری کے رہنماء ملک نصراللہ خان وٹو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت کی بناء پر یوریا اور ڈی اے پی کھاد بلیک میں فروخت ہو رہی ہے انہوں نے یہاں کسان تنظیموں کے عہدیداروں اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد اکبر ورک ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں گندم کی بوائی شروع ہوگئی ہے اور کسانوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیلروں اور ذخیرہ اندوزوں نے کھاد کی بلیک میں فروخت پر نوٹس نہ لیا تو کسان برادری سڑکوں پر نکل آئے گی انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور کھاد ڈیلروں نے بعض افسروں کی ملی بھگت سے اور عدم توجیہی کی بناء پر کھادوں کے ذخائر خفیہ مقامات پر رکھے ہوئے ہیں اور دوکانوں پر صرف کھاد کی چند بوریاں رکھی ہوئی ہیں اور بلیک کی رقم وصول کرنے کے بعد دوبارہ آکر کھاد بوریاں دینے کا ذخیرہ اندوز اور ڈیلرز کہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کھاد کی بلیک میں فروخت کے باعث کسانوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ملک نصراللہ خان ووٹو ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر کھاد ساز فیکٹری سے ڈیلروں اور دوکانداروں کی فراہم کی جانے والی کھاد کا ریکارڈ حاصل کریں اور اس کی فروخت کو محکمہ زراعت اور محکمہ مال کے افسروں اور انسپکٹروں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی موجودگی میں یقینی بنایا جائے انہوں نے الزام لگایا کہ بعض افسران اور بااثر لوگ کھاد ڈیلروں کے حصہ دار بھی ہیں۔
