Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سجاول : پولیس کی کارروائی ،3 ملزمان گرفتار، چرس،گٹکا ،TT پسٹل اور ایک مشکوک موٹر سائیکل برآمد

    سجاول : پولیس کی کارروائی ،3 ملزمان گرفتار، چرس،گٹکا ،TT پسٹل اور ایک مشکوک موٹر سائیکل برآمد

    باغی ٹی وی ،سجاول(یاسرپٹھان نامہ نگار) پولیس کی کارروائی ،3 ملزمان گرفتار، چرس،گٹکا ،TT پسٹل اور ایک مشکوک موٹر سائیکل برآمد
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی سجاول سید امداد علی شاہ کے احکامات پرضلع سجاول پولیس کا مختلف تھانوں کی حدود میں رات گئے دیر سے گٹکا/ منشیات فروشوں اور کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3 ملزمان گرفتار، برآمد،540 گرام چرس،5000 پوری گٹکا اور ،TT پسٹل بمعہ دو گولیاں اور ایک مشکوک موٹر سائیکل برآمد ،ایس ایچ او سجاول ولی محمد چانگ کی انچارج ون فائیو کے ھمراھ دوران گشت سچارو لنک روڈ گھوٹارو موری کے قریب کامیاب کارروائی،ملزم نیاز احمد پیر، 5000 پوری تیار شدہ گٹکہ سمیت گرفتار،گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سجاول پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،FiR#211/2022u/s 4,8.SPM&GM.Act.
    ایس ایچ او بٹھورو بشیر احمد چانڈیو کی دوران گشت سومرا لنک روڈ کے قریب کارروائی، منشیات فروش ملزم سڌير عرف نانا شورو، 540 گرام چرس سمیت گرفتارFiR#152/2022u/s 9b.Narcotics Act.
    انچارج جاتی چوک،محمد صفر ڈاوچ کی دوران گشت جاتی روڈ،گندی سم نالی کے قریب کامیاب کاروائی،ملزم حنیف لاشاری،ایک ٹی ٹی پسٹل بمعہ دو راونڈ اور ایک مشکوک موٹر سائیکل سمیت گرفتار مقدمہ درجFiR#153/2022،u/s 23iA.Arms Act.

  • ڈیرہ غازی خان :مویشی منڈی جیب کتروں نے 80سالہ بزرگ کی جیب کاٹ لی،پولیس نے 40 ہزار روپے  لیکر ملزم چھوڑ دیا

    ڈیرہ غازی خان :مویشی منڈی جیب کتروں نے 80سالہ بزرگ کی جیب کاٹ لی،پولیس نے 40 ہزار روپے لیکر ملزم چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار)مویشی منڈی جیب کتروں نے 80سالہ بزرگ کی جیب کاٹ لی،پولیس نے 40 ہزار روپے لیکر ملزم چھوڑ دیا
    تفصیل کے مطابق مویشی منڈی نزد دانش سکول جیب کتروں نے 80سالہ بزرگ کو بھی نہ بخشا،مویشی منڈی کے ٹھیکدار نے جیب کترے کو پکڑ کر پولیس اہلکار ارشاد کے حوالہ کیا جنہوں نے چالیس ہزار روپے لیے اور ملزم چھوڑ دیا ارشاد نے کہا آپ کو 20 ہزار واپس دیتا ہوں جب آج بزرگ شہری نے رقم واپسی کا کہا تو پولیس اہلکار نے گالیاں دیں، ٹھیکدار نے کہا بزرگ کو رقم واپس کریں تو انہیں بھی برا بھلا کہا موقع سے فرار ہونے میں عافیت جانی اعلی حکام نوٹس لیں ،جب پولیس اہلکار ارشاد سے موقف جاننا چاہا تو انہوں نے کہا ایسا واقع میرے علم میں نہیں مزید دیکھئے یہ رپورٹ

  • ننکانہ صاحب : تمام محکمے فصلوں کی باقیات،کوڑا کرکٹ، چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ کو جلانے  والو کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں  لائیں

    ننکانہ صاحب : تمام محکمے فصلوں کی باقیات،کوڑا کرکٹ، چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ کو جلانے والو کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب(نامہ نگار احسان اللہ ایاز )حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق سموگ سے بچاﺅ کے لیےتمام متعلقہ محکمہ جات فصلوں کی باقیات،کوڑا کرکٹ، چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے والوکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں، ماحولیاتی آلودگی اورسموگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ضلع بھر کی عوام کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے ان خیالات کا اظہاراینٹی سموگ سکواڈ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات چوہدری عبدالقیوم ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری محمد اشرف و دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات چوہدری عبدالقیوم نے اس موقع پر اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی جانب سے جن اشیاءکے جلانے پرپابندی عائد کی گئی ہے وہ حالیہ موسم میں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں، عوام کو سموگ کے خطرہ سے بچانے کے لیے محکمہ ماحولیات سمیت تمام اداروں کی جانب سے فیلڈسٹاف دیہاتوں،قصبوں اور شہروں میں اپنی ڈیوٹی کو سو فیصدیقینی بنائیں اور فصلوں کی باقیات،کوڑاکرکٹ ،ربڑ کی مصنوعات جلانے والوں پر خصوصی نظر رکھیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کروائیں اور کم از کم 50ہزار روپے کا جرمانہ عائد کریں

  • جھنگ: پولیس ان ایکشن، ڈکیتی اور زنا بالجبر سمیت 9 سنگین مقدمات میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار، پسٹل برآمد

    جھنگ: پولیس ان ایکشن، ڈکیتی اور زنا بالجبر سمیت 9 سنگین مقدمات میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار، پسٹل برآمد

    باغی ٹی وی جھنگ( نامہ نگارعظیم حمید)جھنگ پولیس ان ایکشن، ڈکیتی اور زنا بالجبر سمیت 9 سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کا پولیس کے ساتھ آمنا سامنا،ملزم زخمی حالت میں گرفتار، پسٹل برآمد،تین مشکوک مسلح موٹر سائیکل سواروں کو پولیس نے سرگودھا روڈ سیم پل کے قریب رکنے کا اشارہ کیا،چیکنگ پوائنٹ پر پولیس کے اشارے پر مشکوک مسلح افراد نے موٹر سائیکل نہ روکا۔مشکوک افراد کے تعاقب کیلئے ناکہ بندی پوائنٹس کو الرٹ کیا گیا۔بائی پاس کے قریب مشکوک مسلح افراد کا پولیس کے ساتھ آمنا سامنا، مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ۔پولیس پارٹی کی حقِ حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ،فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران ایک مسلح شخص اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار، پسٹل برآمد ،زخمی مسلح شخص کے بقیہ دونوں ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔زخمی ملزم کی شناخت صفدر کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ملزم کریمینل ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی اور زنا بالجبر کے 9 مقدمات میں ملوث نکلا ،زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیموں کے سرچ آپریشن جاری ہیں۔جھنگ امن پسند شہریوں کا ضلع ہے،کسی شر پسند کو برداشت نہیں کیا جائیگا، ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت، ڈی پی او جھنگ نے کہا ہے کہ ڈاکووں ، چوروں اور بدمعاشوں کی کمین گاہوں پر گرینڈ آپریشن کئے جارہے ہیں،کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کو انکے مذموم عزائم میں ناکام کریں گے۔

  • ننکانہ صاحب : محکمہ سول ڈیفنس کی غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائیاں

    ننکانہ صاحب : محکمہ سول ڈیفنس کی غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائیاں

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)حکومت پنجاب کی واضح ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں بغیر لائسنس ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والواور غیرقانونی طور پر پٹرول کی فروخت کرنےو الوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا، تمام متعلقہ ادارے بلا خوف و خطر قانون شکن افراد کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے بغیر لائسنس ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والے اور غیر قانونی پٹرول کی فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرننکانہ احمرنائیک کی ہدایت پرڈسٹرکٹ آفیسرسول ڈیفنس ننکانہ محمود حسین انجم کی سربراہی میں ننکانہ سٹی ،کھیاڑے کلاں وگردونواح میں غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کی گئی ،کاروائی کے دوران 03عدد دوکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 05دوکانوں کے چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے مزید کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ اور غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف انتظامی افسران کی کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیںگی کیونکہ بظاہر یہ معمولی کام ہے لیکن کبھی بھی کسی بڑے حادثہ کاسبب بن سکتا ہے ،ایسے دکانداروں کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی

  • جھنگ:ڈپٹی کمشنر  کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    جھنگ:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    باغی ٹی وی جھنگ(نامہ نگارعظیم حمید)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں سموگ پر قابو پانے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا کہنا تھا حکومت پنجاب کی جانب سے فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی ہے۔فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ زراعت اور محکمہ ماحولیات کے افسران وعملہ فیلڈ میں رہیں ۔اگر کوئی قانون کی خلاف وزی کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اسسٹنٹ کمشنرز سموگ کی روک تھام کیلئے کئے جانیوالے اقدامات پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کے حوالے سے روزانہ میٹنگ کریں اور رپورٹ پیش کریں ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں، صنعتوں کیخلاف کریک ڈاﺅن مزید تیز کیا جائے اور ضلع میں صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی کے حامل بھٹو ں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی ۔

  • ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس آفیسر ٹھٹھہ محمد جمن میمن کو ضلع سجاول کا اضافی چارج دے دیا گیا

    ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس آفیسر ٹھٹھہ محمد جمن میمن کو ضلع سجاول کا اضافی چارج دے دیا گیا

    باغی ٹی وی،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس آفیسر ٹھٹھہ محمد جمن میمن کو ضلع سجاول کا اضافی چارج دے دیا گیاایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس آفیسر ٹھٹھہ محمد جمن میمن کو ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس آفیسر سجاول کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس حکومت سندھ کی جانب سے باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

  • ٹھٹھہ : مکلی پولیس  نے چادرچاردیواری کا تقدس پامال کردیا،گھر میں داخل ہوکر معزز گھرانے کی خواتیں کو ہراساں کرنے لگی

    ٹھٹھہ : مکلی پولیس نے چادرچاردیواری کا تقدس پامال کردیا،گھر میں داخل ہوکر معزز گھرانے کی خواتیں کو ہراساں کرنے لگی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )مکلی پولیس نے چادرچاردیواری کا تقدس پامال کردیا،گھر میں داخل ہوکر معزز گھرانے کی خواتیں کو ہراساں کرنے لگی
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شھر کے معزز خاندان سے تعلق رکھنے والے حسن عرف سورج اشر افق قریشی اور اس کی بہن کے اوپر ایف آٸی آر کے بعد ٹھٹھہ پولیس اور مکلی پولیس کا گھناؤنا برتاؤ جبکہ ان کے والد کے انتقال کو چار ماہ نہیں گزرے اس کی امی عدت میں ہے اس کے با وجود پولیس کا گھر کے اندر داخل ہونا اور دن میں کتنی بار ان کی تلاش میں پولیس کا ان کی فیملی کو بار پریشرائز کرنا جبکہ اشر افق قریشی کومکلی پولیس نے گرفتار کیا اور اس کا ایک دن کا ریمانڈ بھی لیا اس کی بہن کی ضمانت بھی ہو گئی اور حسن عرف سورج قریشی گھر میں موجود نہیں وہ ڈیوٹی پرکراچی میں ہے اس کے با وجود ایس ایچ او ٹھٹھہ اور ایس ایچ او مکلی اور سب انسپیکٹر مکلی اپنی بٹا لین کے ساتھ ان کی فیملی کو بار بار تنگ کررہے ہیں اور یہ کہاں کا انصاف ہے ان کے گھر والوں کی ارباب اختیار اور ایس ایس پی ٹھٹھہ اور وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی سندھ سے اپیل ہے کہ جھوٹ پر مبنی مقدمہ کے ذریعے ہراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیں اور انصاف کیا جاۓ جو بندہ یہاں موجود ہی نہیں ہے اورسرکاری ڈیوٹی پر اس کے آفس کا ریکارڈ بھی چیک کرایا جاسکتا ہے کہ وہ کب چھٹی پر گھر گیا اور پھر یہ جرم کیا ، جس جرم کو بنیاد بناکر جھوٹی ایف آئی آردرج کرکے پھر ہم لوگوں کو پولیس تنگ کر رہی ہے یہ کہاں کا انصاف ہے حسن عرف سورج اشر افق قریشی کی والدہ کی دہائی ،دوسری طرف ٹھٹھہ مکلی میں کھلے عام منشیات گٹکا ماوا بک رہا ہے،جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھر رہے ہیں ان جرائم پیشہ عناصرکوکنٹرول کرنے کیلئے ایس ایچ او ٹھٹھہ اور ایس ایچ او مکلی اور ان کی بٹالین کے پاس وقت نہیں ہے کیوں کے وہاں سے ہفتہ مل رہا ہے اوریہ فیملی ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آرہی ہے انہیں بھاری رشوت نہیں دے اس لۓ ان کی فیملی کا بار بار تنگ کیا جارہا ہے ، عمل ہے رات کو سونے کے ٹاٸم پر پولیس کا آنا کیا صحیح عمل اتنا تنگ منشیات فروشوں کو بہی نہیں کیا جا تا جتنا انہیں تنگ کیا جا رہا ہے یہ تصویر کل رات کے وقت کی ہے پولیس فیملی گھر میں ایسی اندر داخل ہو تی ہے.

  • ڈی آئی خان :محکمہ پولیس میں سزا و جزا کے عمل کا آغاز ،جرائم کے کئی واقعات رپورٹ

    ڈی آئی خان :محکمہ پولیس میں سزا و جزا کے عمل کا آغاز ،جرائم کے کئی واقعات رپورٹ

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی سیٹ سنبھالنے کے بعد ڈی پی او محمد شعیب نے محکمہ پولیس میں سزا و جزا کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے2ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ محمد شعیب نے چارج سنبھالنے کے بعد علاقہ پنیالہ میں اشتہاری مجرمان کے آزادانہ گھومنے پر عوامی شکایات پر نوٹس لے کر بڑا ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او پنیالہ سب انسپکٹرعبدالغفار خان کو معطل کردیاجبکہ علاقہ کڑی خیسور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او کڑی خیسور شاہ جہان کو بھی معطل کر دیا۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب نے چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سزا و جزا کے عمل کا آغاز کرنے کی نوید سنائی تھی جس کاباقاعدہ آغازکردیاگیاہے۔
    تھانہ پہاڑپور کی حدود سے نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے،تھانہ پہاڑپورمیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ،ملزمان واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
    تھانہ کینٹ کی حدود سے نامعلوم ملزمان چھ عددبھینسیں چوری کرکے لے گئے ، کینٹ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مدعیہ روہنہ عنایت بی بی زوجہ عرفان اللہ بلوچ سکنہ یوسف گیلانی ٹائون نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ فارم واقع حمزہ سٹی دریابند سے نامعلوم ملزمان میری چھ عددبھینسیں چوری کرکے لے گئے ہیں ۔ مدعیہ کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
    تھانہ سٹی میں زوہیب حسن کاظمی ولد سید امداد علی شاہ قوم سید سکنہ گلی فقیر والی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزم حیدر علی ولد سید اظہر علی شاہ نے گاڑی کے لین دین پر تین لاکھ روپے کا چیک دیاجوجعلی نکلا۔تھانہ سٹی میں ملزم حیدرعلی کے خلاف جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔
    ڈی ایس پی کی قیادت میں ایس ایچ اوکلاچی فہیم ممتاز نے لونی پل کے نزدیک منشیات فروش ملزم صلاح الدین ولد عظیم قوم عثمان خیل سے تین سو گرام چرس اور155گرام ہیروئن برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزم کوگرفتارکرکے تھانہ کلاچی میں پابندسلاسل کردیاگیا ہے ۔
    ڈی ایس پی تھانہ یارک کی قیادت میں یارک پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملزمان سے اسلحہ ومنشیات برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ملزمان کو گرفتارکرکے پابندسلاسل کردیاگیاہے
    ڈی ایس پی درابن کی قیادت میں ایس ایچ اوعبدالرشید نے ملزم گل جان ولد شاہنواز قوم ہوڑاسکنہ گنڈی عاشق سے ایک رپیٹربارہ بور اورسترہ کارتوس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا، درابن پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا ہے
    اے ایس آئی کیسب نے ملزم ہمایوں ولد عبدالغفارقوم مروت سکنہ وانڈاگنڈھیرسے ایک پستول تیس بور بمعہ پانچ کارتوس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا، سٹی پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی سٹی کی قیادت میں اے ایس آئی کیسب نے ملزم ہمایوں ولد عبدالغفارقوم مروت سکنہ وانڈاگنڈھیرسے ایک پستول تیس بور بمعہ پانچ کارتوس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ سٹی پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا ہے۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔

  • ڈی آئی خان :محکمہ ایری گیشن نے نہر چالو کرنے کیلئے تاریخ پر تاریخ دینے لگے ،زمیندار اور کسان پریشان

    ڈی آئی خان :محکمہ ایری گیشن نے نہر چالو کرنے کیلئے تاریخ پر تاریخ دینے لگے ،زمیندار اور کسان پریشان

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)محکمہ ایری گیشن نے پہلے MPA کلاچی کی موجودگی میں5نومبرکو نہر کھولنے کا وعدہ کیاجس کو بعد میں7نومبر،10 نومبر پھر15اور اب19نومبر کی تاریخ دی ہے۔عوام وزمینداران خوش تھے کہ ٹانک والے مین کینال والے کام ہو گئے ہیںحالانکہ زمینیداران نے کام کی کوالٹی پر اعتراض کیا تھامگر محکمہ ایری گیشن کی طرف سے یقین دھانی کرائی گئی تھی کہ پانی کی روانی میں کوئی مسئلہ نہیں آئے گا۔ اصل ٹھیکیدار کی جگہ پوندوں نے بھرائی کی۔ ان لوگوں نے ڈسٹریوں کی ناقص بھرائی کی۔ اصل ٹھیکیدار نے کوئی کمپیکشن نہ کی کیونکہ یہ ٹھیکے تو لے لیتے ہیں مگر ان کے پاس نہ تومطلوبہ مشینری ہوتی ہے اور نہ ٹیکنیکل اسٹاف ہوتاہے۔ پتہ نہیں ان کو ٹھیکیدار کون منتخب کر لیتا ہے۔ ان کا مقصد صرف لوٹنا رہ گیا ہے۔ محکمہ ایری گیشن والے پتہ نہیں کیوں خود کو ان کے سامنے عاجز تصور کرتے ہیں جبکہ ان کے پاس بلیک لسٹ سے لے کر اور بہت سارے قانونی طریقے ہوتے ہیں۔ عام شنید ہے کہہ ٹینڈر منظور اس وقت تک نہیں ہوتے جب تک محکمہ15سے20فیصدکمیشن نے رکھے ۔ اگر ایسا ہے تو اس کے بعد تو یقینا ٹھیکیدار کا پلڑا بھاری ہو گا اور محکمہ ناقص کام کو بھی درست قرار دے گا۔۔ غلط کام کو دوبارہ درست کرانا محکمہ کی زمہ داری ہے جس کا بوجھ عوام اور پھر ممبران کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ڈسٹریوں کی صفائی صحیح طریقے سے نہیں ہوتی ہے۔ٹھیکیدارمٹی کے ساتھ پیٹرول روڈ پر ڈال کر چلا جاتا ہے۔ جنگل اور جھاڑیاں ہر سال کاغذی کاروائیوں میں صاف ہوتی ہیں۔ پینل کے پیچھے بارش کا پانی جاتا ہے اور نہر کے ساتھ روڈکھڈوں کی وجہ سے چلنے کے قابل نہیں رہتی ہے۔زمینداروں وعوام نے صوبائی سیکرٹری زراعت خیبرپختونخواہ اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے گومل زام کمانڈایریا کی ڈسٹریوں میں ناقص تعمیر اورکام کی سست روی پر محکمہ ایری گیشن حکام اورٹھیکیدارکے خلاف انکوائری کامطالبہ کردیاہے۔