Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • بھارت سے آئے ہوئے سکھ کمیونٹی کے وفد کی خانقاہ ڈوگراں آمد

    بھارت سے آئے ہوئے سکھ کمیونٹی کے وفد کی خانقاہ ڈوگراں آمد

    باغی ٹی وی ،خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) بھارت سے آئے ہوئے سکھ کمیونٹی کے وفد کی خانقاہ ڈوگراں آمد ،چوہدری طفیل ملہی کی جانب سے دیے گئےظہرانہ میں شرکت کی چوہدری سمیع اللہ بھٹی , میاں عباس ڈوگر ،میاں عباد ڈوگر ، اور قاسم سے خصوصی ملاقات کے موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا وفد میں بھارت کے ضلع سنگرور سے تعلق رکھنے والے سوارن سنگھ ملہی ،گلچرن سنگھ ملہی،و دیگر شامل تھے

  • سابق امیدوارتحصیل میئرگوہر خان بابرکی مقامی صحافی کے والدین ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے پرجلد صحت یابی کی دعا

    باغی ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)سابق امیدوارتحصیل میئرگوہر خان بابڑ کی مقامی صحافی شیرازاحمدمغل سے ان کے والدین کے روڈایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے پراظہارافسوس،اللہ پاک سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ ٹانک روڈ پر چہکان کے قریب ٹریفک حادثہ میںچیف ایڈیٹرروزنامہ مثل خیبر صبغت اللہ مغل اہلیہ سمیت زخمی ہوگئے تھے جن کی تیمارداری کیلئے سابق امیدوارتحصیل میئرگوہر خان بابڑ نے احمدنوازمغل اورشیرازاحمدمغل سے ملاقات کی۔ سابق امیدوارتحصیل میئرگوہر خان بابڑنے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پران کے بیٹوں سے تیمارداری اورافسوس کااظہارکیاجبکہ اللہ پاک سے زخمیوں کوجلدشفائے کاملہ عطاکرنے کی خصوصی دعاکی۔

  • شیخوپورہ : ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر انٹر تحصیل بیڈ منٹن لیگ کا آغاز

    شیخوپورہ : ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر انٹر تحصیل بیڈ منٹن لیگ کا آغاز

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر انٹر تحصیل بیڈ منٹن لیگ کا آغاز ہوگیا ہے تین روزہ بیڈمنٹن لیگ کا آغاز ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے سروس شارٹ کھیل کرکیا ۔لیگ میں شیخوپورہ شرقپور فیروزوالا مریدکے اور صفدر آباد سے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں بیڈ منٹن لیگ کے فاٸنل مقابلے 19 نومبر کو شیخوپورہ سپورٹس کمپلکس میں ہونگے بیڈ منٹن لیگ کے افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونيو سرمد تیمور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظہر علی سرور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوید شاکر ڈسٹرکٹ انفارميشن آفیسر فیصل جاوید سمیت بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوٸی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرميوں سے دور رکھنے کے لیے کھیل انتہائی ضروری ہیں جس کے لیے ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور سکول کی سطح پر بھی ضلع میں کھیلوں کی سرگرميوں کا آغاز کیا جارہا ہے تاکہ گراس روٹ لیول سے کھیلوں کا ٹیلنٹ سامنے آسکے اور کھلاڑی اپنا شہر اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔

  • شیخوپورہ : بھکھی روڈ شیخوپورہ کو بنانے کےلیے منصوبے کا افتتاح کیاگیا

    شیخوپورہ : بھکھی روڈ شیخوپورہ کو بنانے کےلیے منصوبے کا افتتاح کیاگیا

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ تحصیل شرقپور شریف (محمد طلال سے ) صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری اور صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے آج بھکھی روڈ شیخوپورہ کو بنانے کےلیے منصوبہ کا افتتاح کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں چوہدری ندیم گھگ،مختار بخاری وغیرہ بھی شامل تھے یہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی تعمیر کے لیے کئی بار احتجاج بھی کیا گیا متعدد حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں لیکن کسی بھی نمائندہ حکومت کی طرف سے طرف اہل علاقہ کےلیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا اب اس علاقے کی عوام کے دیرینہ مطالبہ پر اس روڈ کی تعمیر کےلیے خصوصی کاوش سابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری شامل ہے اہل علاقہ نے سڑک کی تعمیر شروع کرنے پر صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک اور صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری کا خصوصاً شکریہ ادا کیا۔

  • ٹھٹھہ: ڈپٹی کمشنر کا سینئر صحافی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

    ٹھٹھہ: ڈپٹی کمشنر کا سینئر صحافی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) ڈپٹی کمشنر کا سینئر صحافی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے مکلی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ضلعی رپورٹر روزنامہ کلیان اور سوبھہ کے سینئر صحافی علی اکبر دلوانی سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر تعزیت اور اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق عطاء فرمائے اس موقعہ پر انہوں نے صحافی علی اکبر دلوانی سے کہا کہ آپ کی والدہ ماجدہ کا اس طرح اچانک بچھڑ جانے کی وجہ سے انہیں بہت ہی دکھ اور افسوس ہوا ہے ڈپٹی کمشنر نے انہیں کہا کہ آپ کی دکھ کی اس گھڑی میں وہ اور ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران و عملہ برابر کے شریک ہیں۔
    دوسری طرف ٹھٹھہ کے سینئیر صحافی عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے ممبر شمس ڈی بی ناھیو کی بیٹی کے اچانک انتقال پر عوامی پریس کلب کے ممبر اور صدر بلاول سموں اور باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی نے اس کے بیٹی کے وفات پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم اپنے بھائی کے غم میں برابر کے شریک ہیں

  • گوجرہ :جماعت اسلامی چنیوٹ کے امیر پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں- حافظ فرحان اللہ

    گوجرہ :جماعت اسلامی چنیوٹ کے امیر پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں- حافظ فرحان اللہ

    باغی ٹی وی،گوجرہ(.عبدالرحمن نامہ نگار)جماعت اسلامی چنیوٹ کے امیر پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیرمولاناحافظ فرحان اللہ نے جھنگ روڈگوجرہ میں تنظیمی آفس میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی او چنیوٹ نے چنیوٹ جماعت اسلامی کے امیرچوہدری محمد اسلام کوڈاکٹرز اور نرسوں کی حمایت کر نے پرناجائز طور پر تشددکا نشانہ بنایاجس کی ہم پر زشور مذمت کر تے ہیں اور مطالبہ کر تے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر کارروائی کر تے ہو ئے انہیں معطل کر کے انکوائری کی جائے۔اگرانہیں معطل کر کے کارروائی نہ کی گئی تو آئی جی پنجاب پولیس کے دفتر گھیراؤ کرکے اپنے مطالبات منوائیں گے۔

  • سنی علما کونسل گوجرہ کے زیر اہتمام”پاک فوج زندہ باد“ریلی وجلسہ

    سنی علما کونسل گوجرہ کے زیر اہتمام”پاک فوج زندہ باد“ریلی وجلسہ

    باغی ٹی وی ،گوجرہ(عبدالرحمن نامہ نگار )سنی علما کونسل گوجرہ کے زیر اہتمام”پاک فوج زندہ باد“ریلی وجلسہ کا انعقاد کیاگیا۔ریلی تکیہ پھمن سائیں سے شروع ہو کرپاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہو ئے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی چوک ملکانوالہ پہنچی۔جہاں پر جلسہ سے مقررین سنی علما ء کونسل کے صدرمولانا عبدالقدوس،جماعت اسلامی کے رہنما مولانا رحمت اللہ ارشد،مولانا اسد مدنی اور صرافاں ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرہمایوں منظور نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ پاک فوج ہے تو ملک ہے پاک فوج کی بدولت سے ہی ہمارا دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتاکلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے گئے ملک پاکستان کی حفاظت کیلئے ہماری پاک فوج پورے جوش وجذبہ کے ساتھ دشمن کے سامنے کھڑی ہے اورقوم بھی اپنی پاک فوج کے پیچھے شانہ بشانہ ہے ہماری فوج پوری دنیامیں نمبرفوج کی حیثیت رکھتی ہے اور ہماری آئی ایس آئی کا نام بھی دنیامیں صف اول میں ہے۔جو ہمارے وطن عزیز کے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کا ہنر جانتی ہے،مقررین نے کہاکہ کچھ سیاسی جماعتیں ملک کی جڑیں کھوکھلی کر نے اور ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کیلئے پاک فوج کے خلاف زہر اگل رہی ہیں جس کی بھر زور مذمت کر تے ہیں اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری پاک فوج کی بہادری کو امریکہ بھی تسلیم کر تاہے۔مقررین نے کہاکہ ہم مسلمان قوم تعداد سے نہیں لڑتے بلکہ جذبہ ایمانی سے لڑتے ہیں ہماری تاریخ گواہ ہے۔مقررین نے کہاکہ ہمارے قبلہ اول مسجد الحرام پر شر پسندوں نے حملہ کیا تواس وقت بھی پاک فوج کو ہی پکاراگیاجنہوں نے دشمنان اسلام کے تمام منصوبے ناکام بنائے۔ہم اپنی پاک فوج کی عظمت،جرات اور بہادی کو سلام پیش کر تے ہیں جوملک اور قوم کے دفاع کیلئے دن رات چوکیدارہ کر تے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو بھی پاک فوج کے خلاف عوام کو سڑکوں پر نکالنے کی ناکام کوشش کرے گا اس کو منہ کی کھانا پڑے گی۔آخرپر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔شرکاء ریلی نے پاک افواج کے حق میں ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرزاٹھارکھے تھے۔اور شرکاء ریلی پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

  • گوجرہ : سردی کے آتے ہی عوام سوئی گیس سے محروم ،چولہے ٹھنڈے پڑگئے

    گوجرہ : سردی کے آتے ہی عوام سوئی گیس سے محروم ،چولہے ٹھنڈے پڑگئے

    باغی ٹی وی ،گوجرہ (عبدالرحمن نامہ نگار ) سردی نے کیا منہ دکھایا گوجرہ کی عوام سوئی گیس سے محروم ہو گئی۔ صارفین کو سوئی گیس کی 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا۔عوام بازاری کھانا کھانے پر مجبور ہونے لگے۔ عوامی حلقوں کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق سردیوں کے موسم میں سوئی گیس عوام کی اہم ضرورت بن جاتی ہے۔ مگر جب ضرورت پوری نہ ہو تو مشکلات جنم لیتی ہیں۔ سردی نے ابھی منہ دکھایا ہی ہے کہ عوام کو سوئی گیس کو 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑگیا۔ گھریلو خواتین گیس کے چولہوں پر کھڑی ایسے انتظار میں کھڑی رہتی ہیں جیسے یوٹیلیٹی سٹور پر قطار میں غریب عوام کھڑی ہوتی ہے۔ سوئی گیس کی فراہمی ہی ایک واحد سہولت میسر تھی وہ بھی ہوشرابہ مہنگائی میں چھین لی گئی ہے۔عوام مہنگے داموں مضرصحت بازاری کھانا کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ صارفین سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں۔عوام جائیں تو جائیں کہا ں؟عوامی حلقوں کو کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں جلانے کی لکڑی، کیروسین آئل، ایل۔پی۔جی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ اعلیٰ حکام گھریلو صارفین کیلئے بلا تعطل سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔

  • ضلع کشمور کندھ کوٹ میں ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس

    ضلع کشمور کندھ کوٹ میں ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس

    باغی ٹی وی،کندھ کوٹ (نامہ نگار)ضلع کشمور کندھ کوٹ میں ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس آج ضلعی الیکشن کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ، ظہیر احمد سہتو کی سر براہی میں ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں اور سول سو سائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی الیکشن کمشنر ظہیر احمد سہتو نے تمام معزز ممبران سے گزارش کی کہ وہ اپنے حلقہ احباب میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کریں اور ضلع کشمور کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج قو می شناختی کارڈ پر موجود مستقل/موجودہ پتے پر یقینی بنائیں۔جن کا ووٹ اندراج ہے وہ اپنا اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کی تصدیق کو یقینی بنائیں۔ووٹ کی اہمیت کے سلسلے میں آگاہی دینے کے لئے سول سو سائٹی اور مختلف اسٹیک ہولڈر ز کو چاہیے کہ وہ اس قو می فریضے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ساتھ دیں اور اپنی عام زندگی میں ووٹ کی اہمیت کو اور اس کے اندراج کے حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں مہم چلائیں تا کہ ضلع کشمور کے ہر فرد تک یہ اہم پیغام پہنچ سکے اور وہ اپنے ووٹ کے اندراج کویقینی بنا سکیں۔اجلاس میں طلبہ و طالبات کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے اسکول اور کالجز میں سیمینار منعقد کیے جا رہے ہیں ۔ اجلاس میں نادرا کے نمائندے نے آگاہ کیا کے نادرا کی طرف سے جمعہ کا دن صرف خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ دور دراز علاقوں میں خواتین و دیگر اشخاص کے قومی شناختی کارڈ بنانے کی غرض سے نادرا کی گاڑی (MRV) بھیجی جاتی ہیں ۔ مزید یہ کہ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ معذور لوگوں اور اقلیتی برادری کو بھی ووٹ کی اہمیت کے بارے میں روشناس کیا جائے ۔
    اس مو قع پر اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام اسٹیک ہو لڈرز اور سول سو سائٹی کے نمائندگان نے یقین دیہانی کرائی کہ اس قومی فر یضے میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔بعد ازاں الیکشن کمشنر نے 7 دسمبر ووٹر ڈے کی تیاری کی مناسبت سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی نمائندگان سے تبادلہ خیال کیا ۔

  • کندھ کوٹ ملیریا کی لپیٹ میں آگیا ، مزید ایک نوجوان دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی

    کندھ کوٹ ملیریا کی لپیٹ میں آگیا ، مزید ایک نوجوان دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی

    بغی ٹی وی ،کندھ کوٹ (نامہ نگارمختیاراعوان )کندھ کوٹاور مضافات ملیریا کی لپیٹ میں آگئے مزید ایک نوجوان دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41 ہو گئی
    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ کے گاؤں لنجو خان ​​جکرانی میں 8 سالہ بچہ مہران جکرانی ملیریا کے باعث دم توڑ گیا بارش کے بعد پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے سے امراض نے جنم لیا ہے بارشوں کے متاثرین کو علاج معالجے کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث خیموں اور گرم کپڑوں سمیت کوئی بھی سہولت فراہم نہیں کی جا سکی متاثرین نے اعلی حکام سے فوری طور پر سہولیات اور مکانات بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔کندھ کوٹ اور گردو نواح میں اب تک ملیریا اور وبائی امراض سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی ہے ،عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالاسے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.