Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کندھ کوٹ: افواج پاکستان کے حق میں ریلی ،سینکڑوں اساتذہ، طلباء اور شہریوں کی شرکت، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے

    کندھ کوٹ: افواج پاکستان کے حق میں ریلی ،سینکڑوں اساتذہ، طلباء اور شہریوں کی شرکت، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے

    باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ(مختیار اعوان نامہ نگار) افواج پاکستان کے حق میں ریلی ،سینکڑوں اساتذہ، طلباء اور شہریوں کی شرکت، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے
    تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول غوثپور کے اساتذہ اور طلباء نے پاکستان آرمی کی حمایت میں ریلی نکالی ریلی سکول سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ریلی کی قیادت عبدالرحمن شاہ، شاہنواز میرانی، خان محمد اور دیگر نے کی شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا کر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ریلی میں شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم ملک اور افواج پاکستان سے محبت کرتے ہیں کسی کو بھی اس کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں دیتے ملک اور فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے ہم جان کا نذرانہ دینے کے لیے تیار ہیں۔

  • ٹھٹھہ : دھابیجی پولیس کی کارروائی چرس برآمد،ایک منشیات فروش گرفتار

    ٹھٹھہ : دھابیجی پولیس کی کارروائی چرس برآمد،ایک منشیات فروش گرفتار

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی ) دھابیجی پولیس کی کارروائی چرس برآمد،ایک منشیات فروش گرفتار
    تفصیل کے مطابق تھانہ دھابیجی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر لیاقت علی کنبھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر آچار سالار لنک روڈ بس اسٹاپ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم راشد ولد کریم بخش بھٹو کو 1 ہزار 5 سو (1500) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ دھابیجی پر مقدمہ درج کردیا۔ مقدمہ نمبر 106/2022 سیکشن 9C نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ دہابیجی۔

  • ٹھٹھہ :  پولیس گم شدہ موبائل فونز  برآمد کرنے میں ناکام،پولیس کے پاس موبائل فونز کے ڈبے بھی گم

    ٹھٹھہ : پولیس گم شدہ موبائل فونز برآمد کرنے میں ناکام،پولیس کے پاس موبائل فونز کے ڈبے بھی گم

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) درجنوں افراد کے گم شدہ موبائل فونز پولیس برآمد کرنے میں ناکام،پولیس کے پاس بیشترموبائل فونز کے ڈبے بھی گم ہونے کا انکشاف
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں درجنوں افراد کے گم شدہ موبائل کافی عرصے سے نہ مل سکے موبائل کے کئی ڈبے بھی گم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ٹھٹھہ کے کئی سینئر صحافیوں کے بھی گم شدہ موبائل بھی کئی سالوں سے پولیس برآمد نہیں کرسکی .ٹھٹھہ کے درجنوں افراد نے کچھ عرصے کے دوران ایس پی ٹھٹھہ آفس میں گمشدہ موبائل کے لئے رپورٹ کے ساتھ موبائل کے ڈبے بھی دئیے تھے جس میں دو سال قبل سینئر صحافی مرزا محمد حسن کا موبائل اور سینئر صحافی شمس ڈی بی ناھیو کا موبائل اور اسکے علاوہ رمضان کے مہینے میں کسی جیب کترے نے مکلی مارکیٹ سے سینئر صحافی ثمر بیگ کا موبائل اور رقم جیب سے نکال لی تھی جس کی رپورٹ مکلی تھانے میں لکھائی گئی تھی مگر صحافی برادران کے موبائل فونز کا بھی اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے جبکہ موبائلز کے ڈبے بھی لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں ایس ایس پی آفس میں موبائل ٹریسنگ سسٹم کے بارے میں اکثر کہہ دیا جاتا ہے کہ سسٹم صحیح نہیں ہے جسکی وجہ سے لوگ اب تک اپنے اپنے موبائل فونز سے محروم ہیں ،سینئیر صحافیوں اور گم شدہ موبائل فون مالکان نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گم شدہ موبائلز جلد برآمد کرائے جائیں-

  • ٹھٹھہ : گھروالوں کویرغمال بنا کر گن پوائنٹ پرکسان کی بیٹی اغواء

    ٹھٹھہ : گھروالوں کویرغمال بنا کر گن پوائنٹ پرکسان کی بیٹی اغواء

    ٹھٹھہ : گھروالوں کویرغمال بنا کر گن پوائنٹ پرکسان کی بیٹی اغواء
    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار)گھروالوں کویرغمال بنا کر گن پوائنٹ پرکسان کی بیٹی اغواء
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ مکلی تھانہ کے حدود میں شورا موری کے ساتھ ایک کار اور ایک موٹر سائیکل سوار 6مسلح افرادنے ایک غریب کسان پير محمد شورو کے گھر پر دھاوابول دیا، ملزمان نے گھر والوں کو اسلحہ کے زور پر یرغماال بناکر نوجوان لڑکی بے نظیر ولدیت پیر محمد شورو کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے، کسان کے جانب سے ملزمان کی پہچان عباسی ولدعثمان شورو، اسلم ولدعثمان شورو، رمضان ولد مگیلدو ،محمد ولد مگیلدو شورو کی ہے جبکہ دو نامعلوم ملزمان بھی شامل ہیں ، مقامی لوگوں نے اور لڑکی کے لواحقین نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے نوٹس لے لیکر نوجوان لڑکی برآمد کرانے کامطالبہ کیا ہے،یادرہے کہ ٹھٹھہ شھر میں ایسی وارداتیں روز کامعمول بنتی جارہی ہیں ،پولیس عملاََ جرائم کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے..

  • جھنگ : ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ضلع بھر میں غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے

    جھنگ : ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ضلع بھر میں غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے

    با غی ٹی وی جھنگ (نامہ نگار عظیم حمید)ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ضلع بھر میں غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے
    ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر نگرانی ضلع میں میں غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ،اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایک ایجنسی سیل کر کے مالک ایجنسی کو پولیس کے حوالے کیا اور موقع پر 5ہزار کا جرمانہ عائد کیا ۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد کا کہنا تھاکہ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں جاری رہے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

  • ٹھٹھہ : شہرمیں آئس،گٹکہ،ماوا،سفینا اور چرس  عام اشیاء کی طرح دکانوں پر دستیاب،پولیس کی فرضی کارروائیاں جاری

    ٹھٹھہ : شہرمیں آئس،گٹکہ،ماوا،سفینا اور چرس عام اشیاء کی طرح دکانوں پر دستیاب،پولیس کی فرضی کارروائیاں جاری

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)شہرمیں آئس،گٹکہ،ماوا،سفینا اور چرس عام اشیاء کی طرح دکانوں پر دستیاب،پولیس کی فرضی کارروائیاں جاری
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شھر میں منشیات آئس ئگٹکا ماوا، سفینا اور چرس کی کھلے عام فروخت جاری، شھر میں ایسی کوئی دکان نہیں جھاں یہ چیز نہ مل سکیں، منیشیات استعمال کرنے والے منشیات کیلئے پیسے پورے کرنے کیلئے راتوں کو لوگوں کے گھروں کے دروازوں کوتوڑ کرچوریاں کرتے ہیں،جس کیوجہ شھر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں شہریوں کا کہنا ہے ہم ان نشیئوں سے تنگ ہو گۓ ہیں پولیس اصل منشیات فروشوں کو پکڑتی نہیں ہم اور ہمارا سامان اب گھروں میں محفوظ نہیں ہیں،کسی بھی وقت رات کو جب ہم سوۓ ہوتے ہیں دروازے توڑ کر ہمارا سامان چوری کر لے تے ہیں ہماری داد فریاد کوئی سننے والا نہیں ہے، پولیس کے پاس جاتے ہیں تو کوئی کاروائی عمل میں نہیں آتی ہماری ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ ہے کے منشیات فروشوں کے خلاف اوریجنل کارروائیاں کرائیں دکھاوے کی کارروائیوں کی اب بس کریں ،اصل مجرموں کو قانون مطابق سزا دی جاۓ

  • ٹھٹھہ ۔ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات،دیگر کوفنڈز اور وردی الاؤنس نہ ملنے پر،گھارومیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین کا احتجاج

    ٹھٹھہ ۔ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات،دیگر کوفنڈز اور وردی الاؤنس نہ ملنے پر،گھارومیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین کا احتجاج

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی)ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات،دیگر کوفنڈز اور وردی الاؤنس نہ ملنے پر،گھارو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین کا احتجاج
    تفصیل کے مطابق گھارو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین کے کہنے کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو بقایا جات نہیں دیئے جارہے اور دیگر ملازمین کو فنڈز اور وردی الاؤنس بھی نہیں دیا جا رہا۔جس پرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین نے ضلع ٹھٹہ کے شہر گھارو پمپ ہاؤس میں پیپلز لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری سید محسن رضا، معشوق حسین  لغاری، رخدان اللہ،  چاند عمران بٹ اور آؤٹ اسٹیشن کے ملازمین کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ انتظامیہ ہمارے مزدور ملازمین کے فنڈز کے پیسے وردی کے پیسے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات نہیں دے رہی پیپلز لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری سید محسن رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ کو پرائیویٹ ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا واٹر بورڈ کے سی ای او کو اس احتجاج کے ذریعے بتانا چاہتے ہیں کہ ملازمین کے ساتھ ظلم کرنا بند کیا جائے دوسری صورت میں 22 نومبر کو کراچی میں سخت احتجاج کیا جائیگا محسن رضا نے کہا کہ ملازمین پچھلے کئی سالوں سے اپنے واجبات نہیں لے پا رہے ہیں واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کتنے ہی گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں اور ملازمین اور بیواؤں کے واجبات بھی نہیں مل سکے ہیں جسکی وجہ سے وہ زہنی مریض بن گئے ہیں آؤٹ اسٹیشن کے ملازمین جو ڈیوٹی کر رہے ہیں جہاں پر آئے دن وارداتیں ہوتی رہتی ہیں اور کسی بھی اسٹیشن پر کوئی سیکورٹی کے انتظامات نہیں ہم انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کے ملازمین کے جان و مال کا خیال رکھتے ہوئے سیکورٹی کا بندو بست کیا جائے اگر وقت پر واجبات نہیں دیئے گئے اور سی ای کو ہٹایا نہ گیا تو ملازمین سخت احتجاج کریں گے. 

  • جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام کی سندھ کابینہ سے منظوری،  کراچی یونین آف جرنلسٹس کا خیرمقدم

    جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام کی سندھ کابینہ سے منظوری، کراچی یونین آف جرنلسٹس کا خیرمقدم

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام کی سندھ کابینہ سے منظوری، کے یو جے کا خیرمقدم
    کمیشن کا قیام صحافیوں کے تحفظ کی راہ میں اہم سنگ میل ہے، صدر شاہد اقبال
    کمیشن صحافیوں کیخلاف ہونے والے جرائم پر کارروائی کرسکے گا، ازخود نوٹس بھی لے سکے گا۔ جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی
    تفصیل کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس نے جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام کی سندھ کابینہ سے منظوری اور اس کے نوٹیفکیشن کے اجرا کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کی راہ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال جولائی میں سندھ اسمبلی سے جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا وہ واحد ملک بن گیا تھا جہاں صحافیوں کے تحفظ کے قوانین موجود ہیں اور آج اس قانون کے تحت سندھ ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی کی سربراہی میں جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن قائم کرکے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ صرف زبانی جمع خرچ پر یقین نہیں رکھتی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی بھی اس کمیشن کے نامزد رکن ہیں کمیشن کے قیام سے صوبے بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز میں ایک تحفظ کے احساس نے جنم لیا ہے کہ اب سرکاری سطح پر ایک ایسا ادارہ موجود ہے جہاں صحافی یا میڈیا ورکر کے خلاف ہونے والے جرائم پر ایکشن لیا جاسکے گا۔ بیان میں سندھ بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر آئندہ کسی صحافی یا میڈیا ورکر کو کسی فرد یا ادارے کی جانب سے ہراساں کیا جائے، اسے یا اس کے اہلخانہ کو کسی قسم کا نقصان پہنچایا جائے یا سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ فوری طور پر کمیشن کو اس کی اطلاع دے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق کمیشن ایسے واقعات کا ازخود نوٹس بھی لے سکے گا۔ بیان میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے قانون مرتضی وہاب اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن ایکٹ کی سندھ اسمبلی سے منظوری سے لے کر کمیشن کے قیام تک خصوصی دلچسپی لی۔ بیان میں جرنلسٹس پروٹیکشن کے قانون کا ڈرافٹ تیار کرنے والی کمیٹی کے ارکان سینئر صحافی مظہر عباس اور کے یو جے کے سابق نائب صدر قاضی آصف کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کمیشن کے رولز رواں سال مئی میں بن چکے ہیں جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی 11 مئی کو جاری کیا جاچکا ہے بیان میں کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی سے کمیشن کا جلد از جلد اجلاس بلانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان:آفیسران کے کچن متاثرہونے کاخدشہ، 32موضع جات کمپیوٹر ائیزڈ نہ ہوسکے

    ڈیرہ غازی خان:آفیسران کے کچن متاثرہونے کاخدشہ، 32موضع جات کمپیوٹر ائیزڈ نہ ہوسکے

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی )آفیسران کے کچن متاثرہونے کاخدشہ، 32موضع جات کمپیوٹر ائیزڈ نہ ہوسکے ۔
    تفصیل کے مطابق محکمہ مال ڈیرہ غازی خان میں تین سو کے قریب موضع جات ہیں جن میں سے 32 موضع جات ایسے ہیں ان میں ڈیرہ غازی خان شہر بھی شامل ہے ،جن کوپٹواری حضرات کمپیوٹرا ئیزڈ کرنے کو تیار نہیںہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے روک رکھا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کے ان موضع جات میں تعینات ہونے کے لئے پٹواری حضرات لاکھوں روپے رشوت کے طور پر افسران اور سیاسی لوگوں کو دیکر ان بغیر کمپیوٹرا ئیزڈ موضع جات میں تعیناتی کے آڈر کراتے ہیں اور دل کھول کر مال پانی بناتے ہیں، اس بارے ذرائع کا کہناہے کے محکمہ مال کے یہی موضع جات ہیں جوسرکاری تقریبات کا سارا خرچہ بھی اٹھا تے ہیں اس لے محکمہ مال اور بڑ ے آفیسران اس طرف توجہ نہیں دیتے اور جان بوجھ کر سستی کا مظاہرہ کر رہے تاکہ افیسران کے کچن کا خرچہ پانی چلتا رہے ۔اور پٹواری بھی تکہ بوٹی اور کباب کھاسکیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ان موضع جات کے کمپیوٹر ائیزڈ ہونے کے ابھی تک کوئی عملی کوشش نہیں کی گئی، زمینداروں اہلیان شہر ،عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کے تمام موضع جات کو فی الفور کمپیوٹرا ئیزڈ کیا جائے اورڈیرہ سٹی کے شہریوں کو اس مصیبت سے نجات دلائی جاے اور ڈیجیٹل پاکستان کا خواب پورا ہوسکے گا ۔

  • حکومت پنجاب صحت کے تمام شعبہ جات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے – عثمان جیلس

    حکومت پنجاب صحت کے تمام شعبہ جات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے – عثمان جیلس

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل فیروزوالہ(محمد طلال سے)اسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ عثمان جیلس کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انوش اور ان کی ٹیم جہانزیب امتیاز خان اے وی ایس،محمد ندیم ہیڈ کلرک،رانا جاوید،حافظ منیر، محمد عدنان،و ہیلتھ ورکرز نے فیروزوالہ کوٹ عبدالمالک رانا ٹاؤن رچنا ٹاون امامیہ کالونی نظام پورہ ڈھاکہ و دیگر علاقوں میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ہمراہ  گھر گھر جا کر چیکنگ کی اور آگاہی فراہم کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر عثمان جیلس اور ڈاکٹر انوش کا کہنا تھا کہ شہری ہلکے سے بخار کو بھی معمولی نہ لے بخار نہ اترنے کی صورت میں فوری ڈینگی ٹیسٹ کروائیں ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہماری ہیلتھ ورکرز کی ٹیمیں بھرپور محنت لگن سے کام کررہی ھے کوشش ھے کہ وائرس کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھر کی چھت پر کوڑ کباڑ نہ جمع کریں اور فریج کی ٹرے اور پودوں کے گملوں و دیگر جگہوں پر پانی جمع نہ ھونے دیں شہریوں کو چاہیے کہ وہ ڈینگی سروے چیکنگ کیلئے آنے والی ہیلتھ ٹیم کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس وائرس مچھر کی افزائش کو روکا جاسکے.