باغی ٹی وی ،چوک قریشی(جمشید سہرانی کی رپورٹ ) مظفرگڑھ بھر خشت بھٹہ مالکان کی من مانیاں اینٹوں کے ریٹ میں خودساختہ اضافہ hiانتظامیہ خاموش تماشائی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے کا عوامی حلقوں کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے علاقوں قصبہ بصیرہ،چوک گودر،نورکبڑا،غازیگھاٹ،شاہجمال،چوک قریشی،قصبہ گجرات،سناواں،باڑہ سادات، کالو چوک،ودیگر علاقوں میں خشت بھٹہ ملکان بارشوں اورسیلاب ہونے کے بعد اپنی من منیوں پر اتر آئے ، بارش اور سیلاب سے قبل 20 ہزار روپے والی ٹرالی جس میں 3 ہزار انیٹ ہوتی ہے اب وہ ،32سے,35 ہزار روپے میں فروخت کرنے لگے اسی ریٹ کو مقررکردیا انتظامیہ کی کمزور گرفت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوردنوش کی قیمتوں میں جس طرح دوکانداروں نے اضافے کئے ہوئے ہیں اب ان کے راہ چلتے ہوئے خشت بھٹہ مالکان نے بھی موقع کو غنیمت سمجھ کرخوب فائدہ اٹھا رہے ہیں۔بارشیوں اور سیلاب 20 ہزار روپے میں فروخت ہونے والی 3 ہزارکی ٹرالی اب 32 سے 35 ہزار روپے میں فروخت کررہے ہیں جب کہ 12 ,15 ہزار روپے خودساختہ ریٹ کا اضافہ کر دیا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے اس معاملہ پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور کمشنر ڈیرہ غازیخان سے خود ساختہ مقررکردہ خشت بھٹہ ملکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے-
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

مظفرگڑھ میں خشت بھٹہ مالکان کی من مانیاں اینٹوں کے نرخ میں خودساختہ ،اضافہ انتظامیہ خاموش تماشائی
-

تونسہ شریف:سابق وزیر اعلی پنجاب بزدار سردار عثمان بزدار کا بارتھی کوہ سلیمان کا دورہ
باغی ٹی وی ،تونسہ شریف (نامہ نگار )سابق وزیر اعلی پنجاب پارلیمانی لیڈر چیف آف تمن بزدار سردار عثمان احمد خان بزدار کا بارتھی کوہ سلیمان کا دورہ سردار عثمان احمد خان بزدار نے بارتھی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمیونٹی سنٹر سولر گرڈ اسٹیشن بارتھی پنجاب بینک نادرا سنٹر ریسکیو 1122 سنٹر بارتھی سمیت مختلف زیر تعمیر منصوبوں کا دورہ کیا سردار عثمان بزدار کی FWO حکام سے ملاقات چوکی والا تا بلوچستان روڈ کی تعمیر کے حوالے سے افسران سے بریفنگ لی سردار عثمان احمد خان بزدار نے ہسپتال میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور سہولیات بارے جائزہ لیا سردار عثمان احمد خان بزدار کو مختلف محکموں کے افسران نے بریفنگ دی سردار عثمان احمد خان بزدار سے قبائلی عمائدین اور علاقہ کے عوام سے ملاقات کی،
سردار عثمان بزدار سے قبائلی عوام کا جمع غفیر ملاقات کرنے پہنچ گیا،سردار عثمان بزدار نے عوام سے فرداً فرداً ملاقات کی سردار عثمان احمد خان بزدار نے قبائلی عوام سے بلوچی میں حال احوال کیا،کوہ سلیمان اور قبائلی عوام کی ترقی میرا مشن ہے__سردار عثمان بزدار سوڑا ڈیم کا کام بھی شروع ہورہا ہے جس سے عوام کی قسمت بدلے گی ہزاروں افراد کو روزگار کے ساتھ زرعی اور معاشی انقلاب آئے گا سردار عثمان بزدار کوہ سلیمان میں اربوں کے پراجیکٹ دیئے جس پر ہم آپکے شکر گزار ہیں قبائلی عوام کی سردار عثمان بزدار سے گفتگو قبائلیوں نے سردار عثمان بزدار زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے سردار عثمان بزدار کا استقبال کیا -

گوجرہ : سکول ٹیچرمسلح ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے میں کامیاب
باغی ٹی وی گوجرہ (نامہ نگار عبدالرحمن )سکول ٹیچر اپنے ساتھ ہو نے والی مسلح ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے میں کامیاب ہو گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل چک نمبر300ج ب کے محمد سلیم سکول ٹیچر سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ڈاکوگاؤں کے قریب سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل وقیمتی موبائل وغیرہ چھین کر فرارہو گئے۔پولیس جس کا مقدمہ درج کر نے کی بجائے مدعی کومختلف حیلوں بہانوں سے ٹر خا نے اور بلا جوازتھانہ کے چکر لگوانے میں مصروف تھی۔آخر کار صدرپولیس گوجرہ نے کئی روز بعد مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
-

گوجرہ :تیزرفتارکار کی اچانک بریک لگنے سے موٹر سائیکل سوارکی کار سے ٹکر،نوجوان زخمی
باغی ٹی وی،گوجرہ (عبدالرحمن نامہ ۔ نگار )تیزرفتارکار کی اچانک بریک لگنے سے موٹر سائیکل سوارکی کار سے ٹکر ہوگئی،موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ جھنگ سٹی کارہائشی 58سالہ صفدر علی اپنے موٹر سائیکل نمبر2537جے جی ایم پر سوار گوجرہ آیااور جھنگ روڈ رسول نگرچوک کے قریب آگے جانیوالی تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی جس کے نتیجہ میں صفدر علی موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اوراس کی کار کے ساتھ پیچھے سے ٹکر ہو گئی اور موٹر سائیکل سے گر کرشدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں اسے طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔کار ڈرائیور موقع سے کار سمیت فرارہونے میں کامیاب ہو گیا سٹی پولیس مصروف کارروائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ -

ٹھٹھہ : ڈی آئی جی حیدرآباد پولیس ہیڈکوارٹر مکلی میں مال خانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ڈی آئی جی حیدرآباد پولیس ہیڈکوارٹر مکلی میں مال خانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ
تفصیل کے مطابق ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر مکلی میں قائم اے ڈی پی میں شامل مال خانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی پی حیدر آباد رینج سید پیر محمد شاہ کو ٹھٹہ آمد پر پولیس ہیڈکوارٹر مکلی میں ٹھٹہ پولیس کے چاک اور چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ نے پولیس ہیڈکوارٹر مکلی قائم اے ڈی پی میں شامل مال خانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اس کے علاوہ کرائم سین یونٹ (CSU) کا دورہ کیا اس کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹر ہاسپیٹل کا دورہ کیا وہاں موجود ڈاکٹرز و اسٹاف سے معلومات حاصل کی بعد ازاں رسورس مینیجمینٹ سسٹم (RMS) کا جائزہ لیا وہاں موجود عملے سے معلومات حاصل کی اور رکارڈ مینٹین رکھنے اور صفائی ستھرائی رکھنے پر ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کی جانب سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اضلاع میں پولیس بلڈنگس کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا دورہ کیا ہے، آج پولیس ہیڈکوارٹر مکلی میں زیر تعمیر مال خانے کی بلڈنگ سائٹ کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس بلڈنگس کے تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد رینج میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور انہیں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا. -

کندھ کوٹ: کشمور میں تعلیمی نظام کو بہتر اور غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی- ڈپٹی کمشنر
باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ (مختیاراعوان نامہ نگار) ضلع بھر میں تعلیمی نظام کو بہتر اور غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی نے ضلع کشمور کندھ کوٹ کے گاؤں نور محمد جمالی اور بھٹائی اسکول کندھ کوٹ کا دورہ کیا اسکول انتظامیہ کے پرنسپل کو ھدایت کی کہ سرکاری اسکولوں کے اندر بہتر تعلیم مہیا کی جائے اور شاگردوں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر کشمور نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کشمور ضلع اندر سرکاری اسکولوں میں تعلیم کو زیادہ سے زیادہ بہتر کیا جائےچیف مانیٹرنگ آفیسر نزاکت دھانی بھی موجود تھےجسکے بعد ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی نے سول ہسپتال کندھ کوٹ کے ڈائیلاسز سینئر اور ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا،
-

جتوئی : مظفرگڑھ ماہ اکتوبر کی بہترین کارکردگی،ایس ایچ او جتوئی ارشد منیر ضلع بھر میں اول
جتوئی (نذیر شجراء کی رپورٹ )مظفرگڑھ ماہ اکتوبر کی بہترین کارکردگی،ایس ایچ او جتوئی ارشد منیر ضلع بھر میں اول
تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی زیرِ قیادت ماہ اکتوبر 2022 میں بہترین کارکردگی پر ضلع مظفرگڑھ کے اے کلاس تھانوں میں ایس ایچ او جتوئی ارشد منیر ضلع بھر میں اول پوزیشن پر برقرار بہترین کارکردگی پر ڈی پی او مظفرگڑھ کی جانب سے شاباش
تھانہ جتوئی کی حدود میں کی گزشتہ کئی عرصہ سے جرائم و کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا تھا جس کی وجی سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا تھا ایس ایچ او تھانہ جتوئی ارشد منیر کی تعیناتی کے بعد مسلسل جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاتاخیر کاروائیاں کی گئیں جو کہ ابھی بھی جاری ہیں مسلسل جدوجہد دن رات محنت کے نتیجہ میں جرائم و کرائم میں واضح کنٹرول کر کے ضلع بھر کے تھانوں کی پراگریس رپورٹ میں مسلسل تیسرے ماہ میں بھی اول پوزیشن پر برقرار ہے اس بہترین کارکردگی پر انجمن تاجران،سول سوسائٹی کے لوگوں نے خوب سراہتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ اور ایس ایچ او تھانہ جتوئی ارشد منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا -

شیخوپورہ: مریدکے میونسپل کمیٹی میں کرپشن کاراج، شادی ہالز و کمرشل بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیرات جاری
باغی ٹی وی: شیخوپورہ(محمد طلال سے) تحصیل مریدکے سے میونسپل کمیٹی کا حکومت کو کروڑوں روپوں کا ٹیکہ شادی ہالز و کمرشل بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیرات کوڑا اٹھانے والی کروڑوں روپوں کی مشینری منظر عام سے غائب لیکن پٹرول قومی خزانہ سے نکلوائے جانے اور دیگر بے ضابطگیوں کے انکشافات شہریوں کا وزیراعلی چیف سیکرٹری سیکرٹری بلدیات پنجاب سے انکوائری کا مطالبہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میونسپل کمیٹی کی حدود میں کمرشل پلازوں سمیت جی ٹی روڈ نادرا آفس کی بلڈنگ ایم ایچ شادی ہال پیلس کی بلڈنگ بغیر نقشہ منظوری کے تعمیر شادی ہالز قواعد وضوابط کے برعکس بے ضابطگیوں کے مبینہ انکشافات اور دوسری جانب چند روز قبل میونسپل کمیٹی میں کروڑوں روپوں کی کوڑا اٹھانے والی مشینری جس میں 20 سے زائد کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں شامل ہیں افتتاح کے فوری بعد میونسپل کمیٹی سے غائب ہو گئی شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر شاہین یونین کے صدر ساجن چوہان جنرل سیکرٹری شاہد مبارک کی سربراہی میں سینٹری ورکرز نے میونسپل کمیٹی میں احتجاج بھی کر دیا ہے کوڑا اٹھانے والی فرضی گاڑیوں کا پٹرول اور دیگر اخراجات روزانہ قومی خزانہ سے نکالنے کے مبینہ انکشافات ہیں سرکاری ملازمین کا سرکار کے قومی خزانہ کو ماہانہ کروڑوں اور سالانہ اربوں روپوں کا مبینہ چونا لگانا لمحہ فکریہ ہے شہریوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب وزیر بلدیات پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری بلدیات پنجاب محتسب اعلیٰ وفاق و پنجاب سے فوری انکوائریاں کر کے ذمہ داران کیخلاف کارروائیاں کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
-

ٹھٹھہ : چوروں نے تالے توڑ کر دکان کاصفایاکردیا،کرولا کار سے منشیات برآمد، ملزم گرفتار
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )ٹھٹھہ کے فقیر گوٹھ میں نشیئوں نے عوام کا جینا محال کردیاہے
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقہ فقیر گوٹھ میں آئس کے نشئیوں نے عوام کا جینا محال کردیا،گذشتہ رات عزیز جاکھرو نامی شخص کے دکان کے تالے توڑدۓ گئے ہیں اور نامعلوم چوروں نے دکان کاصفایا کردیا ہے مقامی لوگوں کا کہناہے یہاں چوریاں صرف نشئی ہی کرتے ہیں کئی باریہ لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے لیکن انہیں پولیس چھوڑ دیتی ہے ، عوامنے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.
دوسری طرف بگھان پولیس نے کارروائی کر کے ایک کرولا کار سے منشیات پکڑ کر ملزم عبدالرحمان پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے مزید پولیس کی تفشیش جاری ہے جبکہ بگھان پولیس نے رشوت کے عوض کار، منشیات اور ملزمان چھوڑ دئے تھے تواس کا ڈی آئی جی حیدرآباد نے سختی سے نوٹس لیا ہے اور حکم جاری کیا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے. -

جھنگ:طالب علم پر تشدد کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی جھنگ(عظیم حمید نامہ نگار)ڈی پی او کا فوری ایکشن طالب علم پر تشدد کرنے والے 5 ملزمان پولیس نے گرفتارکرلئے ،مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق جھنگ میں علاقہ تھانہ موچیوالا میں طالب علم پر تشدد کے معاملہ کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا فوری ایکشن ،طالب علم پر بہیمانہ تشدد کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں اور تھانہ موچیوالا پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ڈی پی او جھنگ نے کہاہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔