Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • جھنگ : ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں جاری ہیں

    جھنگ : ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں جاری ہیں

    باغی ٹی وی جھنگ صدر( عظیم حمید نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایات پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ میٹنگ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر کو گزشتہ سات دنوں کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل بھر کے ہاٹ سپاٹس کو روزانہ ڈینگی لاروا کی نشاندہی اور فوری تلفی کے سلسلہ میں مکمل طور پرچیک کیا جارہاہے، جبکہ حکومتی احکامات کے مطابق ڈینگی کا باعث بننے والوں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندارج بھی کروایا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرویلنس کو مزید موثر انداز میں کیاجائے اور جہاں سے بھی لاروا ملتا ہے وہاں لاروا سائیڈنگ کے عمل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونا دیا جائے کیونکہ کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں۔

  • جھنگ: تیز رفتار آٹو رکشہ اور ہائی ایس میں تصادم،4 افراد شدید زخمی

    جھنگ: تیز رفتار آٹو رکشہ اور ہائی ایس میں تصادم،4 افراد شدید زخمی

    باغی ٹی وی جھنگ( عظیم حمید نامہ نگار) تیز رفتار آٹو رکشہ اور ہائی ایس میں تصادم،4 افراد شدید زخمی
    تفصیل کے مطابق جھنگ بھکر روڈ پر علی آباد کے قریب روڈ ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں ایک تیز رفتار آٹو رکشہ اور ہائی ایس کی زد میں آگیا جس سے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمی ہونے والوں میں عزیز مائی زوجہ اللہ دتہ 60 سال.ساجدہ بی بی زوجہ عنصر 25 سال.اظہر ولد منظور 55 سال.عبد الرحیم ولد عبد المجید 40 سال شامل ہیں، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاہے جہاں ان کاعلاج جاری ہے

  • ڈی جی خان : عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے،میٹریل کے معیار اور مدت تکمیل پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا- کمشنر

    ڈی جی خان : عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے،میٹریل کے معیار اور مدت تکمیل پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا- کمشنر

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار):ڈی جی خان کے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کا عزم،کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا ٹاسک دے دیا. اس سلسلے میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور دیگر افسران موجود تھے. کمشنر نے پبلک ہیلتھ،ہائی ویز اور لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں کا جائزہ لیا. انہوں نے کہاکہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے،میٹریل کے معیار اور مدت تکمیل پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،سیوریج پائپ لائن کی تنصیب میں ریت کی بھرائی کی جائے،پاسپورٹ آفس ے گدائی اور پل ڈاٹ سے ریلوے پھاٹک روڈ کو جلد مکمل کرایا جائے. کمشنر نے کہاکہ تیار روڈز کی این او سی کے بغیر کھدائی پر مقدمات درج کرائیں گے،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،سپرنٹنڈنگ انجینئرز شعیب فیاض خلیل احمد کھوسہ،ایگزیکٹو انجینئرز میاں افتخار احمد،ذیشان فرید،ثقلین کھوسہ اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی.

  • شیخوپورہ : فیروزوالہ،رجسٹری برانچ میں محرر کی تبدیلی کے بعد بھی کرپشن کا سلسہ نہ رک سکا

    شیخوپورہ : فیروزوالہ،رجسٹری برانچ میں محرر کی تبدیلی کے بعد بھی کرپشن کا سلسہ نہ رک سکا

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ تحصیل فیروزوالہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا کے احکامات محرر ظفر شاہ نے ھوا میں اڑا دیئے ریونیو رجسٹری برانچ محرر رانا نذر کی تبدیلی کے بعد بھی کرپشن کا سلسہ نہ رک سکا رانا نذر کا جوڑی دار محرر ظفر شاہ دیگر تعینات اہلکاروں کو کرپشن کے نت نئے طریقے سیکھانے لگا، رانا نذر اور ظفر شاہ کی تعیناتی کے دوران ٹیکسوں میں غبن کی گئی سینکڑوں رجسٹریوں کا ریکارڈ ہی غائب ھے رشوت نہ دینے والوں کی رجسٹریاں کئی ماہ سے کلیر نہیں کی گئی سائلین انتظار کی سولی پر لٹکے ہوے ہیں زرائع کا انکشاف عوامی حلقوں کا کہنا ھے کہ بااثر محرر ظفر شاہ تعلقات کی بناء پر انڈر ویلیو رجسٹریاں کرنے کا ماہر ھے ایسے کرپٹ رجسٹری محرر کی موجودگی دیگر عملے پر بھی اثر انداز ہو رہی ھے اسے یہاں سے فوری تبدیل کیا جائے تاکہ قومی خزانے کو لاکھوں روپے کے ماہانہ کے حساب سے ھونے والے نقصان سے بچایا جاسکے میڈیا سروے میں افتخار شاہ، ارشد جٹ، محمد فاروق،عاصم علی ودیگر نے بتایا کہ گزشتہ ماہ بھی فیروزوالہ موضع کی جعلی رجسٹریوں کا سکینڈل پکڑا گیا اور سمال انڈسٹری میں پلج کی گئی جائیداد کی بھی رجسٹریاں پاس کردی گئی جن کی انکوائری افسران کے زیر سماعت ہیں جو کے کرپٹ محرران رانا نذر اور ظفر شاہ کی تعیناتی کے دوران سکینڈل سامنے آئے ہیں مگر یہ بااثر ھونے کی بناء پر محکمہ کو ماموں بناکر بار بار اس رجسٹری برانچ میں تعینات ھوتے ہیں اور کرپشن کے ریکارڈ توڑتے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا،اے ڈی سی آر شیخوپورہ سرمد تیمور،اسٹنٹ کمشنر عثمان جیلس فوری طور پر نوٹس لے کر محرر ظفر شاہ کو تبدیل کریں جو محمکہ کی بدنامی کا باعث بن رہا ھے اور سائیلن کیلئے درد سر ھے تاکہ شہریوں کی پریشانی کا سدباب ھوسکے.

  • کندھ کوٹ :سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے مزید ایک فرد کے لواحقین کو امدادی چیک دیا گیا

    کندھ کوٹ :سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے مزید ایک فرد کے لواحقین کو امدادی چیک دیا گیا

    باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ(نامہ نگار) سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے مزید ایک فرد کے لواحقین کو امدادی چیک دیا گیا
    تفصیل کے مطابق حکومت سندھ کے اعلان کے مطابق ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھانی نے ضلع کشمور میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے مزید ایک فرد غلام علی کے لواحقین کو امدادی چیک دیاگیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد میں فی کس 10 لاکھ روپے تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں ضلع کشمور میں 08 متوفی کے ورثا میں چیک تقسیم کیے گئے جبکہ آج مزید 01 متوفی کے ورثا میں چیک دیا گیا ہے مزید ورثاء میں چیک تقسیم کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ضلع کشمور میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث 31 انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

  • گوجرہ : دنیا میں ہرسال 7لاکھ سے زائد بچےنمونیا کی وجہ سے مرجاتے ہیں-

    گوجرہ : دنیا میں ہرسال 7لاکھ سے زائد بچےنمونیا کی وجہ سے مرجاتے ہیں-

    باغی ٹی وی،گوجرہ (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)دنیا میں ہرسال 7لاکھ سے زائد بچےنمونیا کی وجہ سے مرجاتے ہیں-
    تفصیل کے مطابق ایم ایس تحصیل ہسپتال گوجرہ ڈاکٹررانا وسیم حیات ،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر شہزاد بخاری نےکہا ہے کہ سردیوں میں نمونیا کی تکلیف کو نظرانداز کرنا سخت خطرناک اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ہرسال 7لاکھ سے زائد بچےنمونیاکی بیماری کی وجہ سے مرجاتے ہیں جبکہ پاکستان میں ہرسال نمونیہ سے مرنے والےبچوں کی تعداد70ہزارسے زائد ہے۔انہوں نےورلڈنمونیا ڈے کےموقع پر شہریوں سے کہا کہ نمونیا عام طور پر5سال یا اس سےکم عمر کےبچوں میں زیادہ عام ہے،وائرل اور بیکٹیریل نمونیا دونوں متعدی ہیں جوچھینک،کھانسی سےہوا میں خارج ہونے والی بوندوں سےسانس کے ذریعےایک سے دوسرے شخص میں پھیل سکتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ نمونیا سے بچوں کو بچانے کیلئے بچوں کا گلہ خراب کرنے والی کھٹی مٹیھی ٹافیاں،سرد ہوا،فاسٹ فوڈز،ٹماٹوکیچپ،ٹھنڈاپانی،مشروبات کا استعمال بند کردیں۔نمونیا کامقابلہ صحت مند انسانی جسم کرسکتاہےجبکہ بچوں کیلئےاس کا مقابلہ مشکل ہوتا ہےچنانچہ بچوں کوسردی سے بچانےکےعلاوہ موٹرسائیکل کےفرنٹ پرہرگز نہ بٹھائیں،مکمل گرم لباس میں سفر کریں،چھوٹےبڑے فیس ماسک لازمی استعمال کریں۔کسی بھی تکلیف کی صورت میں بچےکا مکمل علاج کرانےکیلئے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرسےرجوع کریں۔

  • ٹھٹھہ:سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ بارش اور سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ڈپٹی کمشنر

    ٹھٹھہ:سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ بارش اور سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ڈپٹی کمشنر

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ بارش اور سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ڈپٹی کمشنر
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ بارش اور سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کر رہی ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے حالیہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کے نقصانات کے سروے کے کام کی تکمیل کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پاک فوج، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز کے علاوہ پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، تعلیم، صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جن علاقوں سے سروے نہ ہونے کے متعلق لوگوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں ان علاقوں میں جاکر کل شام تک سروے مکمل کریں تاکہ رپورٹ کو حتمی شکل دیکر اعلی حکام کو ارسال کرکے بارش و سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کر جلد یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے پاک فوج سمیت تمام محکموں کے افسران عملے کو ریسکیو، رلیف اور بحالی کے کام میں دن رات انتھک محنت اور بھرپور مثبت کردار ادا کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والی سروے ٹیموں کی محنت اور جدوجہد سے یہ کام تقریبن مکمل کیا گیا ہے۔

  • ٹھٹھہ :5 روز بعد رکشے کی ٹکر سے نہر میں گرکر جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء کو ڈپٹی کمشنر کا دلاثہ،لاش کی تلاش جاری

    ٹھٹھہ :5 روز بعد رکشے کی ٹکر سے نہر میں گرکر جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء کو ڈپٹی کمشنر کا دلاثہ،لاش کی تلاش جاری

    باغی ٹی وی ، ٹھٹھہ (نامہ نگار راجاقریشی ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کوخیال آہی گیا،5 روز بعد رکشے کی ٹکر سے نہر میں گرکر جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء کودلاثہ،لاش کی تلاش جاری.
    تفصیل کے مطابق 5 روز قبل رکشہ کی ٹکر سے چھتوچنڈ کے نزدیک نہر میں گرکر جاں بحق ہونے والے شخص لطیف ہیجب جاکرو کی ابھی تک لاش نہ مل سکی جبکہ ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے،اس قبل نہر میں ڈوب کرجاں بحق شخص کے ورثاء نے ضلعی کے عدم تعاون پر دو دن احتجاج کیا تھااور باربار مطالبہ دہراتے رہے کہ ضلعی انتظامیہ لاش تلاش کرنے میں مدد کرے لیکن کسی کے کان پر جوں نہ رینگی،3 دن بعد نیوی نے لاش تلاش کرنے کیلئے نہر میں اپریشن شروع کیا جنہیں ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی.جس پرلطیف ہیجب جاکرو کے ورثاء مسلسل پريشانی میں مبتلا ہیں اورنہرکنارے موجود ہیں دوسری جانب 5 دن بعد ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری گجھو ریگیولیٹر پر پہنچ کر نیوی کی ٹیم سے ملاقات کی اور تفصیلات معلوم کیں اور محکمہ انہار کے ذمہ داران کو پانی کا بہاؤ کم کرنے کی ہدایات جاری کیں اور ساتھ میں ڈوبنے والا لطیف ہیجب جاکرو کے ورثاء کو دلاثہ دیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دلایا.

  • ٹھٹھہ : زمین پر قبضہ کیلئے ایم پی اے کے بیٹے نے گولیاں چلادیں،ایک خاتون جاں بحق اور کئی زخمی،باثر ملزمان گرفتار کئے جائیں-دادا آدم گندرو

    ٹھٹھہ : زمین پر قبضہ کیلئے ایم پی اے کے بیٹے نے گولیاں چلادیں،ایک خاتون جاں بحق اور کئی زخمی،باثر ملزمان گرفتار کئے جائیں-دادا آدم گندرو

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجاقریشی نامہ نگار) زمین پر قبضہ کیلئے ایم پی اے کے بیٹے نے گولیاں چلادیں،ایک خاتون جاں بحق اور کئی زخمی،باثر ملزمان گرفتار کئے جائیں-دادا آدم گندرو
    تفصیل کے مطابق سندھ ملاح فورم کے مرکزی سرپرست اعلیٰ دادا آدم گندرو نے تلہار میں ایم پی اے میر اللہ بخش ٹالپور کے بیٹے عمران ٹالپور کے جانب سے عارب ماچھی، نازیہ ماچھی اور دوسرے کئی لوگوں زمین اس کے نام نہ کردینے پر گولیاں چلائیں جس ایک عورت جاں بحق ہوگئی جبکہ کئی زخمی ہوئے ،اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور کہا ہے کہ ماچھی لوگ لاوارث نہیں ہے جن کو وہاں کے ایم پی اے کے بیٹے نے اپنے مسلح جتھے کے ساتھ غریبوں کے گھروں پر دھاوابول دیااور چادر چاردیواروں کا تقدس پامال کیااور سرعام گولیاں برسائیں جس سے ایک عورت کو بیدردی سے قتل کیاگیا اور اس کے گھر کے لوگوں کو زخمی کر دیا، لیکن وہاں کی انتظامیہ نے ان دہشتگردوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے اور تماشائی بنی ہوئی ہے.دادا آدم گندرو نے کہا کہ اس واقعہ کا جتنا افسوس کریں کم ہے ،انہوں نے کہ کہا ہماری پرامن برادری ہے، ان پر ظلم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے دہشتگرد قاتلوں کو فوراََ گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ، زخمیوں کا علاج کراکر ان کی زندگیاں بچائیجائیں ،دوسری صورت میں سخت احتجاج کرینگے اور کہا کے ہندوستان میں قید ماہیگیروں کو بھی آزاد کرا کر ان کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کرائیں اور ماچھی برداری سے انصاف دیاجائے اور ان کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جاۓ اور ان کی تقدیر بھی بدل سکے-

  • ٹھٹھہ : جنگشاہی پیر کے سالانہ عرس سے موبائل چوری میں ملوث  1 ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ : جنگشاہی پیر کے سالانہ عرس سے موبائل چوری میں ملوث 1 ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ نامہ (نگار راجہ قریشی) جنگشاہی پیر کے سالانہ عرس سے موبائل چوری میںملوث 1 ملزم گرفتار ،جرائم میں استعمال کی گئی 1 مہران کار، 5 چوری شدہ موبائل فونز اور 1 پسٹل برآمد
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 09 نومبر 2022 کو جنگشاہی پیر کے سالانہ عرس کے موقعے نامعلوم ملزمان نے زائرین کے موبائل فونز اور پرس چوری کرکے 1 مہران کار نمبر AVA-585 میں فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ مکلی میں امیر علی جوکھیو کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا،ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر آغا ارسلا خان پٹھان اور اے ایس آئی غلام مصطفیٰ جاکھرو بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر جنگشاہی تا ہالیجی لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے موبائل چوری کے مقدمے میں ملوث 1 مرکزی ملزم بابو ولد عبد الکریم عرف عبدالرحیم بلوچ کو چوری کئے گئے 5 موبائل فونز اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 مہران کار سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر ضلع ٹھٹھہ کی حدود میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کریمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔اس کے علاوہ درگاہ جنگشاہی پیر روڈ پر کارروائی کرکے 1 ملزم جبار ولد عمر الدین خاصخیلی کو 1 پسٹل سمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر: 179/2022 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ مکلی۔
    مقدمہ نمبر : 180/2022 سیکشن 379,34 ت۔پ تھانہ مکلی۔
    دوسری طرف چار دن پہلے جنگشاہی پولیس کے جانب سے بابا جنگشاہی کے میلے سے 15 موبائل فون کے ساتھ بر آمد کار اب تک لاوارث بنی ہوئی,
    جبکہ پولیس نے میلے میں ہوئے میر پور کا رہائشی بابو ولد عبدالرحیم کلمتی بلوچ کو گرفتار کر کےچالان کردیا جبکہ بابو کلمتی کا کہنا ہے کے وہ بیگناہ ہے میں صرف میلہ دیکھنے آیا تھا، پیشاب کرنے کے لۓ باہر نکلا تو پولیس نے مجھے گرفتار کرلیا، میرا اس کار سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ بھی ذرائع معلوم ہواہے کہ مزکورہ کار گذشتہ ماہ 24 تاریخ کو مکلی مندر کے پاس اغواء کے کیس میں استعمال ہوئی تہی جس کے فوٹیج بھی موجود ہیں.