Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • شیخوپورہ : عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے تمام حکومتی منصوبے نا کام

    شیخوپورہ : عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے تمام حکومتی منصوبے نا کام

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے تمام حکومتی منصوبے نا کام ہونے کہ باعث شہری ٹینکی مافیا کہ ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہو چکے ہیں شیخوپورہ کا زیر زمین پانی انتہائی گندا آلودہ ہونے کی وجہ سے شہری مجبوراً موٹر سائیکل رکشوں پر پلاسٹک کی ٹینکیاں رکھ کر پانی مافیا کہ آگے بے بس ہو چکے ہیں پانی مافیا لوگوں کو بغیر فلٹر اور گندا پانی فروخت کر رہا ہے جس کی حکومتی سطح پر کوئی چیکنگ بھی نہیں کی جارہی پانی مافیا نے شہریوں کو جو پانی مہیا کرتے ہیں اس کو فاروق آباد نہر اور خانپور نہر کا پانی بتا کر فروخت کر رہے ہیں جبکہ شہر میں متعد افراد پرائیوٹ فلٹر پلانٹ لگا کر بوتلوں میں پانی فروخت کرتے ہیں سرکاری ہسپتالوں،کچہری،سکولوں،کالجز کی کینٹینوں پر غیر معیاری اور غیر معروف کمپنیوں کا پانی فروخت کیا جارہا ہے جس کہ استعمال سے شہری موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں ایک سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اکثر پانی کی استعمال شدہ بوتلوں میں پانی دوبارہ ڈال کر فروخت کیا جا رہا ہے شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب،ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں غیر معیاری پانی فروخت کرنے والے مافیا کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

  • ٹھٹھہ :ریسکیو 1122 انٹرویوز، سینکڑوں بیروزگار نوجوان سارادن انتظارکی سولی پر لٹکتے رہے ، شام کو مایوس واپس

    ٹھٹھہ :ریسکیو 1122 انٹرویوز، سینکڑوں بیروزگار نوجوان سارادن انتظارکی سولی پر لٹکتے رہے ، شام کو مایوس واپس

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)ریسکیو 1122 انٹرویوز، سینکڑوں بیروزگار نوجوان سارادن انتظارکی سولی پر لٹکتے رہے ، شام کو مایوس واپس
    تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 میں گزشتہ روز اسٹیشن کوآرڈینیٹر کی آسامی کے لئے سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں سے سی ویز منگوائی گئیں اور بیچلر ہونے کی شرائط بھی رکھی گئی تھی کئی نوجوان جنہوں نے بیچلر نہیں کیا ہوا تھا انکو بھی انٹرویو میں بلوالیا گیا نوجوان صبح آٹھ 8 بجے سے شام پانچ 5 بجے تک بھوکے پیاسے بیٹھے رہے اور انٹرویوز دیکر آئے ٹیسٹ میں پچہتر 75 فیصد مارکس حاصل کرنے والوں کو آخر میں کہہ دیا گیا کہ آپ نے بیچلر نہیں کیا آپ اہلیت نہیں رکھتے امیدواروں نے کہا کہ بیچلر کی شرائط رکھنے کے باوجود بیچلر نہ کرنے والے امیدواروں کو کس وجہ سے انٹرویو پر بلاکر پورا دن ذلیل کیا گیا اس کا محکمہء صحت کے افسران کو نوٹس لینا چاہئے۔

  • ڈی جی خان : غازی یونیورسٹی،ترقیاتی کام کا 96میلن روپے کا ٹینڈر من پسند ٹھیکیدار میسرز رانجھا کمپنی کو ایوارڈ

    ڈی جی خان : غازی یونیورسٹی،ترقیاتی کام کا 96میلن روپے کا ٹینڈر من پسند ٹھیکیدار میسرز رانجھا کمپنی کو ایوارڈ

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان(شہزادخان نامہ نگار )غازی یونیورسٹی کے ترقیاتی کام کا 96میلن روپے کا ٹینڈر پروجيکٹ ڈائریکٹر غازی یونیورسٹی آفیسر نے من پسند ٹھیکیدار میسرزرانجھا کمپنی کو ایوارڈ کر دیاگیا –
    تفصیل کے مطابق گذشتہ روز غازی یونیورسٹی میں ہونے والے ٹینڈرز میں حصہ لینے کے لیے 3 ٹھیکیداروں کی کمپنیوں نے حصہ لیا جس میں ایک ٹھیکیدار نے 4.60فیصد سے زائد ریٹ بھرا اور باقی 2 ٹھیکیداروں نے 3عشاریہ 90فیصد ریٹ زائد بھرا۔جس سے مقابلہ ٹائی ہو گیا،مقابلہ ٹائی ہونے کے بعد پروجیکٹ ڈائریکٹر نے من پسند ٹھیکیدار میسرز رانجھا کمپنی کو کام ایوارڈ کر دیا حالانکہ Recon کمپنی کے اونر حافظ محمد رضوان نے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے استدعا کی کہ کام کو کینسل کر کے دوبارہ ٹینڈر اشتہار جاری کر کے نئی تاریخ دی جائے تاکہ پھر مقابلہ کیا جا سکے لیکن پروجیکٹ ڈائریکٹر پیپرا رولز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ٹینڈرز بکس پر ریٹ ردوبدل کر کے کہ کام میسرز رانجھا کو ایوارڈ کر دیا،حافظ محمد رضوان Recon کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ میں نے کمشنر لیاقت علی چھٹہ کو ری ٹینڈرنگ کے لیے درخواست دے دی ہے ،امید ہے وہ میرٹ کو مدنظر رکھ کر غازی یونیورسٹی کے ہونے والے کام کے لیے میرٹ پر اوپنگ کروائیں گے اور ٹینڈروں میں بے ضابطگیوں پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف بھی ایکشن لینگے.

  • ڈی جی خان : سٹی پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار، طلائی زیورات اور نقدی برآمد

    ڈی جی خان : سٹی پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار، طلائی زیورات اور نقدی برآمد

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان (شہزادخان نامہ نگار) پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار اور چوری ہونے والے طلائی زیورات دو عدد انگوٹھی و نقد رقم کی مد میں 3 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون ریکور۔
    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی نے صفیرو مائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ سٹی پولیس نے دن رات کی محنت سے ملزم کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ چوری میں ملوث ملزم زاہد ولد محمد شاہد کو گرفتار کر کےاس سے طلائی زیورات دو عدد انگوٹھی، موبائل فون اور رقم3 لاکھ 25 ہزار بھی ریکور کرتے ہوئے رقم طلاعی زیورات اور موبائل فون اصل مالک کے حوالے کر دئے۔ ریکور شدہ رقم ملنے پر مدعیہ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی حمید اللہ کا شکریہ ادا کیا اور پولیس تھانہ سٹی کی اس کاوش پر اہل علاقہ کی جانب سے بھی پولیس کو سراہا گیا۔

  • گوجرہ: موٹروے ایم فور پر کار میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

    گوجرہ: موٹروے ایم فور پر کار میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

    باغی ٹی وی ،گوجرہ(نامہ نگار ر)تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ موٹروے ایم فور پر کارمیں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔کارجل کر راکھ ہو گئی،کار سوارمعجزانہ طور پر محفوظ رہے،معلوم ہوا ہے کہ فیصل آباد کارہائشی شکیل اپنی کار نمبر9789ایل ای پر سواراپنے دوست کے ہمراہ فیصل آباد سے بذریعہ موٹر وے ایم فورگوجرہ کی جانب آرہا تھاکہ تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میں ان کی کار میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اور آگ نے بری طرح سے گاڑی کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پر گزرنے والے لوگوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی کر تے ہوئے آگ پر قابو پایا۔گاڑی میں سوار افراد معجزانہ طور پرمحفوظ رہے۔

  • گوجرہ: کار سواروں نے دوشیزہ کو گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا

    گوجرہ: کار سواروں نے دوشیزہ کو گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا

    باغی ٹی وی ،گوجرہ(نامہ نگار) کار سواروں نے دوشیزہ کو گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا
    تفصیل کے مطابق کار سواروں نے دوشیزہ کو گن پوائنٹ پر اغواء کر کے فرارہو گئے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر368ج ب دلم کی جمیلہ بی بی اپنی بیٹی کے ہمراہ شہر جانے کیلئے گاؤں سے بس سٹاپ کی جانب جا رہی تھی کہ راستہ میں ایک کار پر سوارنامعلوم خاتون سمیت چار افراد آگئے جنہوں نے اسلحہ کے زور پراس کی18سالہ بیٹی اقصیٰ کو اغواء کر لیاا ور فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدرپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان اورمغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • گوجرہ: مسلح ڈاکوشہری سے موٹر سائیکل،نقدی وقیمتی موبائل چھین کر فرارہوگئے

    گوجرہ: مسلح ڈاکوشہری سے موٹر سائیکل،نقدی وقیمتی موبائل چھین کر فرارہوگئے

    باغی ٹی وی گوجرہ(نامہ نگار )مسلح ڈاکوشہری سے موٹر سائیکل،نقدی وقیمتی موبائل چھین کر فرارہوگئے۔معلوم ہواہے کہ نیو پلاٹ گوجرہ کا منوراپنے موٹر سائیکل پر سوارچک نمبر297ج ب کے قریب جا رہا تھاکہ اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوآگئے اور اسے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے موٹر سائیکل،ہزاروں روپے کی نقدی وقیمتی موبائل چھین لیااور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔تھانہ سٹی پولیس کو واردات سے آگاہ کر دیا گیاہے تاحال مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

  • تونسہ شریف: زمین کے لیے والدکا بیٹوں کے ہمراہ شادی شدہ بیٹی کے گھر گھس کر بہیمانہ تشدد ،پولیس نے کارروائی نہ کی

    تونسہ شریف: زمین کے لیے والدکا بیٹوں کے ہمراہ شادی شدہ بیٹی کے گھر گھس کر بہیمانہ تشدد ،پولیس نے کارروائی نہ کی

    باغی ٹی وی ،تونسہ شریف ( نامہ نگار )زمین کے لیے والدکا بیٹوں کے ہمراہ شادی شدہ بیٹی کے گھر گھس کر بہیمانہ تشدد
    تفصیل کے مطابق تونسہ شریف کی رہائشی خاتون س بی بی زوجہ حاجی رفیق بچہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا والد زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے مجھے باربار زدوکو کرتا ہے میرے گھر میں گھس کر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے گزشتہ روز بھی میرے والد بشیر احمد چچہ نے اپنے بھائی محمد اقبال ،بیٹوں محمد صابر حسنین ، کوثر عباس ، دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر میں گھس کر اس گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جو میری والدہ نے مجھے دیا تھا ساتھ ہمارے دیگر پلاٹس پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش ۔ منع کرنے پر مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا پولیس کو اطلاع دی مگر وہ کارروائی سے گریزاں ہے میری جان کو شدید خطرات لاحق ہیں مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے

  • چونیاں: 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری کمرشل اراضی قابضین سے واگزار

    چونیاں: 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری کمرشل اراضی قابضین سے واگزار

    باغی ٹی وی چونیاں(نامہ نگار) 25 کروڑ سے زائد رقم کی سرکاری کمرشل آراضی واگزار، پختہ عمارتیں مسمار، مقدمات درج، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید تفصیلات کے مطابق چونیاں صوبائی حکومت کے خسرہ نمبر 6044 میں اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید نے شہری کی درخواست پر حلقہ اوتاڑ پٹواری غلام حسنین حیات سے سرکاری صوبائی رقبہ کی رپورٹ طلب کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر فیاض موہل کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار افضل ہراج، حلقہ اوتاڑ پٹواری غلام حسنین حیات و عملہ میونسپل کمیٹی چونیاں، پولیس اور سرکاری مشینری کے ہمراہ کچی آبادی کوٹ عمر وٹو میں ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا دوران آپریشن قابضین کے قبضے سے تقریباً 25 کروڑ روپے سے زائد رقم کی سرکاری کمرشل زمین کو واگزار کروا لیا۔اس موقع غلام حسنین حیات پٹواری نے فیاض دھون اور صابر چوہدری و دیگر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں موضع اوتاڑ کے علاقے میں صوبائی حکومت کا خسرہ نمبر 6044 کی تقریباً 25 کروڑ روپے کمرشل زمین واگزار کروا لی جس کو قبضہ مافیا عرصہ دراز سے جعلی اشٹاموں کے ذریعے فروخت کر رہے تھے انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی طرف سے خسرہ کی رپورٹ و ریکارڈ طلب کیا گیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ موقع پر سرکاری زمین پر بنے پختہ مکانات کو مسمار کر کے سرکاری کمرشل زمین واگزار کروالی ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین کی ایک ایک آنچ کی حفاظت ہماری اولین زمینداری میں شامل ہے قبضہ مافیا کتنا بھی با اثر کیوں نا ہو وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو گا ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ۔جس پر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید اور حلقہ پٹواری غلام حسنین حیات کو کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا

  • ٹھٹھہ : جئے سندھ محاذ کا پولیس کے خلاف  احتحجاجی مظاھرہ

    ٹھٹھہ : جئے سندھ محاذ کا پولیس کے خلاف احتحجاجی مظاھرہ

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)جئے سندھ محاذ کا پولیس کے خلاف احتحجاجی مظاھرہ
    تفصیل ک مطابق جئے سندھ محاذ کی جانب سے گذشتہ روز ٹھٹہ شھر میں احتحجاجی مظاھرہ کیا جس کی قیادت جِئے سندھ محاذ ضلع ٹھٹہ کے صدر امجد شورو نے کی احتجاجی مظاھرے سے خطاب کرتے ھوئے جئے سندھ محاذ کے رھنمائوں کا کہنا تھا کہ جئے سندھ محاذ کے مرکزی چیئرمین ریاض چانڈیو کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے ان کے گھر پر مارے جانے والے چھاپوں کی مذمت کرتے ھیں اور مطالبہ کرتے ھیں کہ فی الفور ان کے چیئرمین کی گرفتاری کے لئے مارے جانے والے چھاپے روکے جاِئیں جبکہ سندھ میں غیرقانونی مھاجرین اور غیرقانونی تارکین وطن کی آمد کو روکا جائے بصورت دیگر جئے سندھ محاذ کی جانب سے احتجاج جاری رہے گا مظاھرے میں جئے سندھ محاذ ضلع ٹھٹہ کے صدر امجد شورو ۔ جاوید ناھیو ۔ فرحاد چانڈیو ۔ ساگر ملاح مرتضی’ لاشاری رئیس کویجو سمیت مختلف رھنمائوں نے اور کارکنوں نے شرکت کی-