Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی آئی خان: حادثات،جعلی چیک،لین دین کا تنازعہ ،منشیات فروشی سمیت کئی واقعات ،مقدمات درج

    ڈی آئی خان: حادثات،جعلی چیک،لین دین کا تنازعہ ،منشیات فروشی سمیت کئی واقعات ،مقدمات درج

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)تھانہ کینٹ کی حدود میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے دوافرادزخمی ،کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ، واقعے کے بعد ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مدعی شیکرملک ولد یاتوخان قوم ملک سکنہ محلہ جوگیانوالا نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ رات نوبجے میں اوربھتیجاموٹرسائیکل پر روانہ تھے کہ موٹرکارنمبرATX850کے ڈرائیورکی تیزرفتاری کی وجہ سے ہمیں ٹکر ماردی جس سے لگ کر میں اورمیرابھتیجا زخمی ہوئے ہیں اورہمارے موٹرسائیکل کابھی نقصان ہواہے ۔ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے
    کینٹ پولیس نے جعلی چیک دینے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مدعی عبدالوہاب ولد اسلم راجپوت سکنہ محلہ چمن چوک نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزم امتیازاحمدولد غلام رسول بلوچ سکنہ کیچ نے کاروباری لین دین پر 35لاکھ روپے کا جعلی چیک دیا جوکیش نہ ہوسکا۔تھانہ کینٹ پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف دھوکہ دہی اورفراڈ کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
    ڈی ایس پی کینٹ کی قیادت میں ایس ایچ او گل شیر نے زکوڑی قبرستان کے قریب ملزم ایوب ولد اسماعیل سکنہ بستی درکھانوالی سے 214گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ،کینٹ پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا
    لین دین کے تنازعہ پر تھانہ کینٹ کی حدودبستی گھائیانوالی میں باپ کی 2 بیٹوں کے ہمراہ مخالف سے گالم گلوچ اور مارپیٹ، ملزم راشد نے قتل کی نیت سے چاقو کے وار سے زخمی کردیا، پولیس نے زخمی شخص کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔
    تھانہ کینٹ پولیس نے پچاس لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،ملزم فرارہونے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مدعی اسفندیار ولدسیف الرحمان سکنہ مجیدآباد نے رپورٹ درج کرائی کہ اراضی کے لین دین کے تنازعہ پر ملزم عبدالغفورقریشی ولد بدرالدین نے پچاس لاکھ روپے کا جعلی چیک دیا جوکہ کیش نہ ہوسکا ۔کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف جعلی چیک کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
    تھانہ چودھوان میں لکڑیاں کاٹنے کے تنازعہ پر خاتون پر تشدد،تھانہ چودھوان میں ملزم کے خلاف مقدمہ در ج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان میں مدعیہ غزالہ بی بی دخترسلطان شاہ قوم سید سکنہ چودھوان نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزم میرے گھر میں داخل ہوا اورمجھے پکڑکرزدوکوب کیاجس سے میری عفت میں خلل پڑا ۔ وجہ عداوت لکڑیاں کاٹنے پر ہواہے ۔ تھانہ چودھوان پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
    ڈی ایس پی کڑی خیسورکی قیادت میں آئی ایچ سی قیصرعباس نے ملزم آصف ولد غلام رسول آرائیں سکنہ جھوک ماچھی سے ایک پستول تیس بور بمعہ دس کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرلیا۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں کا ڈی پی او ڈیرہ شعیب خان کو ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش ۔

  • اُستانی کی 12سالہ سٹوڈنٹ سے جنسی زیادتی،مقدمہ درج

    اُستانی کی 12سالہ سٹوڈنٹ سے جنسی زیادتی،مقدمہ درج

    باغی ٹی وی : رحیم یارخان میں انوکھاواقعہ،استانی نے نشہ آورچیزکھلاکربچے سے زیادتی کی ،ویڈیوبناکر بلیک میل کیا،استانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔خیال رہے کہ پاکستان میں بچوں کے ساتھ زیادتی ،اغواء اورقتل کے واقعات مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں ۔
    تفصیل کے مطابق مقامی اخبارروزنامہ نیاکل ملتان نے ایک خبر شائع کی ہے کہ رحیم یارخان میںایک انوکھاواقعہ رونما ہواہے جس میںایک خاتون ٹیچرکے خلاف 12سالہ بچے سے زیادتی کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،جناح پارک رحیمیارخان کے رہائشی زوہیب احمدنے تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرایا ہے،مقدمے کے اندراج کیلئے دی گئی درخواست میں مئوقف اختیارکیا گیا کہ لیڈی ٹیچرنے اس کے بھائی کو نشہ آورچیزکھلاکربے ہوش کیااور پھراس سے زیادتی کی جب کہ متعددباراس کی ویڈیوبناکربلیک میل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں بچوں کے ساتھ زیادتی ،اغواء اورقتل کے واقعات مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں ،جس نے والدین کی لاپرواہی اورپولیس کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھادئے ہیں،گذشتہ ماہ پنجاب کے ضلع قصورکی تحصیل چونیاں میں بچوںکے بعدقتل کے واقعات سامنے آئے تھے جہاں پرچاربچے اغواء کے بعدقتل کئے گئے اور تین ماہ پہلے بھی چاربچے پراسرارطورپرلاپتہ ہوئے تھے۔

  • ڈی آئی خان :پیسکو کی شہر ومضافات میں ناجائز ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری

    ڈی آئی خان :پیسکو کی شہر ومضافات میں ناجائز ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)واپڈاپیسکو کی جانب سے شہر ومضافات میں ناجائز ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ، شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ، کئی کئی گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں کا چیف ایکسین واپڈاسے ظالمانہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کامطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا پیسکو کی جانب سے شہر ومضافات میں ناجائز ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کوگھریلوامورمیں دشواری کاسامناکرناپڑتاہے جبکہ کاروبارزندگی بری طرح متاثرہورہی ہے ۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مسجدوں میں پانی ناپیدہوتاہے جس کی وجہ سے نمازیوں کوتکلیف کاسامناکرناپڑتاہے ۔اس سلسلے میں ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے کہاکہ واپڈاپیسکو اپنی ہٹ دھرمی ختم کرے اورشیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ختم کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ چوبیس گھنٹے میں صرف چھ یاآٹھ گھنٹے بجلی ہوتی ہے ۔ساراسارادن بجلی غائب رہتی ہے جس کی تمام ذمہ داری واپڈاپر عائد ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگرناجائز ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ختم نہ کیاگیا تو واپڈادفتر کے سامنے احتجاج کیاجائے گا اورنقصان کی تمام ذمہ داری واپڈاحکام پر عائد ہوگی ۔انہوںنے چیف ایکسین واپڈا سے لوڈشیڈنگ دورانیہ کم کرکے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

  • ڈی آئی خان :ریسکیو1122میں  مقامی افراد کی بجائے دوسرے اضلاع سے بھرتی ،کارکردگی متاثر

    ڈی آئی خان :ریسکیو1122میں مقامی افراد کی بجائے دوسرے اضلاع سے بھرتی ،کارکردگی متاثر

    باغی ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان(احمدنواز مغل)ریسکیو1122میں مقامی افراد کی بجائے دوسرے اضلاع سے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی تعیناتی کی وجہ سے ریسکیو1122کی کارکردگی پر منفی اثرپڑنے لگا،ریسکیو1122کے کنٹرو ل روم میں تعینات اہلکارضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زمینی راستوں سے ناواقف ہیںاورکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریض تک رسائی مشکل ہوتی ہے جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہاہے ،اکثروبیشترواقعات میں فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے مریض زندگی کی بازی ہار جاتے ہیںجبکہ ریسکیو1122کے کنٹرول روم میں تعینات عملے نے عوام سے بدتمیزی سے پیش آنامعمول بنالیاہے ،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122فضل منان سے فوری نوٹس لینے اورفرائض میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے کامطالبہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122میںسیاسی بنیادوں پرمقامی افراد کی بجائے دوسرے اضلاع سے اہلکار بھرتی کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ریسکیو1122کی کارکردگی پر منفی اثرپڑنے لگاہے۔ریسکیو1122کے کنٹرو ل روم میں تعینات اہلکارضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زمینی راستوں اورحقائق سے ناواقف ہیںاورکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو عملے کی مریض تک رسائی مشکل ہوجاتی ہے اور مسائل میں اضافہ ہوجاتاہے۔اکثروبیشترواقعات میں مریض فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتاہے۔ ریسکیو1122کے کنٹرول روم میں تعینات عملے نے عوام سے بدتمیزی سے پیش آنامعمول بنالیاہے ۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122فضل منان سے فوری نوٹس لینے اورکنٹرول روم میں مقامی افراد کی تعیناتی کامطالبہ کیاہ ہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان: بے ہنگم ٹریفک نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی

    ڈیرہ اسماعیل خان: بے ہنگم ٹریفک نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(احمدنواز مغل)بے ہنگم ٹریفک نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ، شہر کے اہم چوکوں چوراہوںپر ٹریفک سگنل نصب نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے ،بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرٹریفک سگنل کی اہمیت بڑھ گئی ہے اوروقت کاتقاضہ ہے ،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوںکاڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان سے شہر کی مین شاہرائوں پر ٹریفک سگنل نصب کرانے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں چوکوں اوربازاروں میں ٹریفک سگنل نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہاہے جبکہ ٹریفک پولیس رش کو کنٹرول کرنے میں قاصرنظرآتی ہے ۔بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے عوام کوآمدورفت میںمشکلات کاسامناہے اورمنٹوںکاسفرگھنٹوںمیںطے ہوتاہے۔ٹریفک سگنل نصب نہ ہونے کی وجہ سے اکثروبیشترناخوشگوارواقعات پیش آنامعمول بن گیا ہے جبکہ حادثات میں اضافہ ہوگیاہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان سے شہر کی مین شاہرائوں اوربازاروں میں ٹریفک سگنل نصب کرانے کامطالبہ کیاہے تاکہ ٹریفک کے مسائل پر قابوپایاجاسکے۔

  • ٹھٹھہ : مہنگائی عروج پر پہنچ گئی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ،غریب فاقوں پر مجبور

    ٹھٹھہ : مہنگائی عروج پر پہنچ گئی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ،غریب فاقوں پر مجبور

    باغی ٹی وی ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)مہنگائی عروج پر پہنچ گئی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ، بسکٹ ،کیچپ، چاکلیٹ اور دیگر اشیاء بنانے والی کمپنیاں کروڑوں روپے کمانے لگیں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں غریب عوام فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی کہیں ٹماٹر 250 روپے کہیں 220 روپے جبکہ ہر سبزی اور فروٹ دکاندار اپنی مرضی کی قیمتوں پر چلارہے ہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیاء بنانے والی کمپنیوں نے بھی ہر چیز پر دگنے ریٹ بڑھا دئیے ہیں جسکی وجہ سے کمپنیز کو کروڑوں روپے کا فائدہ پھنچ رہا ہے جیسا کہ 10 روپے والا کیچپ کا ساشہ 30 روپے بچوں کے پیمپرز کا ایک سیٹ 50 روپے سے بڑھا کر 80 روپے اور اسی طرح ہر کھانے پینے اور روز مرہ کے استعمال کی چیزوں پر من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں مگر مہنگائی کے اس بھوت کو کوئی روکنے والا نظر نہیں آرہا ہے جسکی وجہ سے غریبوں کے ساتھ ساتھ سفید پوشی کی زندگی گزارنے والے بھی سخت مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ ہزاروں افراد ایسے بھی ہیں جو تین وقت کے بجائے ایک یا دو وقت کی روٹی کھانے پر مجبور ہیں.

  • حقیقی آزادی لانگ مارچ گوجرخان آمد کے سلسلہ میں PTI  کے عہدیداران کی میٹنگ

    حقیقی آزادی لانگ مارچ گوجرخان آمد کے سلسلہ میں PTI کے عہدیداران کی میٹنگ

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی و صدر PTI ضلع راولپنڈی کی حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے میٹنگ
    گوجرخان آج تحریک انصاف کی حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے نجی ہوٹل میں میٹنگ کا انعقاد ھوا جس میں خصوصی طورپر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی و صدر پی ٹی آئی واثق قیوم عباسی اور ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد زبیر نے شرکت کی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکيٹ MPA, چوہدری ساجد محمود MPA, چوہدری محمد عظیم سابق امیدوار برائے MNA, سابق MPA راجہ طارق کیانی تحصيل صدر ملک عبدالوحید ، جنرل سیکرٹری راجہ عبدالوحید فرخ محمود سیال راجہ سہیل عباس کیانی سابق تحصيل ناٸب ناظم امیر افضل قریشی سابق سٹی ناظم راجہ تنویر اختر ایڈووکيٹ سپریم کورٹ, جنرل سیکرٹری راجہ عبدالوحید نے میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کرایا تلاوت قرآن پاک کی سعادت چوہدری اخلاص ایڈووکيٹ نعت رسول مقبول کے لیے منیب الرحمان اس کے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی و صدر ضلع راولپنڈی واثق قیوم عباسی نے حقیقی آزادی مارچ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیٸرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مزمت کی اور انہوں نے اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا کہ عمران خان اس بزدلانہ قاتلانہ حملے بچ گٸے اس حملے میں جو شہید ہوا اس کے لیے فاتحہ خوانی اور جو زخمی ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی انہوں نے کہا پاکستان کو بچانے کی واحد امید عمران خان ہیں عمران خان ہماری ریڈ لاہن ہیں
    ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے حقیقی آزادی مارچ کے گوجرخان آمد و استقبال کے حوالے سے بات چیت کی جبکہ سابق چوہدری محمد عظیم چوہدری جاوید کوثر ایم پی اے چوہدری ساجد محمود ایم پی اے سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی تحصيلی صدر ملک عبدالوحید ، تحصيلی جنرل سیکرٹری راجہ عبدالوحید ، فرخ محمود سیال راجہ تنویر اختر ایڈووکيٹ راجہ سہیل عباس کیانی ایڈووکيٹ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حقیقی آزادی لانگ مارچ جب گوجرخان پہنچے گا تو اس کا تاریخی استقبال کیا جاۓ گا اور ان شاء اللہ عمران خان کے چاہنے والے بھرپور شرکت کریں گے آخر میں عمران خان اور دیگر زخميوں کی صحتیابی کے لیے دعا مانگی میٹنگ کے اختتام پر واثق قیوم عباسی نے لوکل قاٸدین کے ساتھ چوک اور کار اسٹینڈ کا وزٹ کیا ، میٹنگ میں شرکت شہزادہ خان ، راجہ ضیا۶الحق انفارميشن سیکرٹری ، راجہ فیصل کیانی ، مرزا محمد بشیر ، حاجی محمد اشرف ، چیٸرمین مارکیٹ کمیٹی راجہ آصف رضا ، راجہ روٸیداد ، راجہ یاسر کرسال ، اعجاز پرویز اعوان ، مرزا توقیر ، جہانزیب منہاس ، خواجہ محمد اسلم ، جلیل کیانی ، مبین افضل قریشی ، عبدالوہاب سیٹھی ،راجہ عتیق کوثر ، حاجی حبيب وارثی ، نوید منہاس ، راشد منہاس ، راجہ احسان الحق، عبدالمنان ، غالب شاہ ، ربنواز قریشی ، شیخ وقاص ، عفت عاٸشہ ،میڈم روبینہ شاہین۔ میڈم طاہرہ یاسمین ، فرزانہ ، ریحانہ،صنوبر ، سلیقہ منیر ، پروین اختر ، ثناء گل ، نسرین ، صوفیہ مظہر نے شرکت کی۔

  • جھنگ: پولیس کی طرف سے آزادی مارچ  کی ریلیوں و جلسہ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل

    جھنگ: پولیس کی طرف سے آزادی مارچ کی ریلیوں و جلسہ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل

    باغی ٹی وی ،جھنگ(عظیم حمید نامہ نگار) جھنگ پولیس کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی ریلیوں و جلسہ کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ شرکاء کو 3 لیئرز سکیورٹی چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی ۔ ریلیوں و جلسہ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پوائنٹس اور روٹس کو 8 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ھے ۔ جلسہ اور اطراف کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ھے ۔ ریلیوں و جلسہ کی ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی ۔ جلسہ گاہ اور اطراف میں اونچی عمارتوں پر ایلیٹ فورس کے سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں ۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس لائن جھنگ میں ریزرو ہائے سٹینڈ بائی ہوں گی ۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور آمدو رفت کیلئے ٹریفک سٹاف بھی تعینات کیا گیا ھے۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی طرف سے پولیس افسران و جوانوں کو پولیس لائن جھنگ میں بریفنگ دی گئی ھے کہ جملہ افسران اپنی ڈیوٹی الرٹ ہو کر سر انجام دیں۔ اس سلسلہ میں ڈی پی او جھنگ کی طرف سے سپروائزری افسران کو ہدایت کی گئی ھے کہ الرٹ ڈیوٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے

  • ٹھٹھہ :مکلی میں ایک آوارہ  فیک آئی ڈی سے معززگھرانے کی پرائیویٹ ٹیچرکوبلیک میل کرنے لگا

    ٹھٹھہ :مکلی میں ایک آوارہ فیک آئی ڈی سے معززگھرانے کی پرائیویٹ ٹیچرکوبلیک میل کرنے لگا

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( راجہ قریشی نامہ نگار) مکلی میں ایک آوارہ فیک آئی ڈی سے معززگھرانے کی پرائیویٹ ٹیچرکوبلیک میل کرنے کا انکشاف
    تفصیل کے مطابق مکلی میں ایک آوارہ فیک آئی ڈی سے معززگھرانے کی پرائیویٹ ٹیچرکوبلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،بلیک میلر نے قریشی نام کی ایک فیک آئی ڈی بنائی ہوئی ہے جس کے ذریعے ایک پرائیویٹ سکول کی معززگھرانے کی ٹیچرلڑکی کو جعلی فحش تصویریں اپ لوڈ کر کے وائرل کردی ہیں جس کی وجہ لڑکی سخت دباؤ اور ڈپریشن کا شکار ہوکر بسترکولگ چکی ہے اس علاوہ اسی فیک آئی ڈی سے ڈیسینٹ اسکول ترکی کالونی کو بھی بدنام کررہاہے ،جس میں اس الزام لگایا ہے کہ ڈیسینٹ سکول ٹیچرز طالبات کی ساتھ ریپ کرتے ہیں ،لیکن افسوس سکول کی انتظامیہ نے اتنے بڑے الزام پر کوئی نوٹس نہیں لیا،واضح رہے کہ بلیک میلنگ کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ٹیچر لڑکی بھی اسی سکول میں پڑھاتی ہے اس انتہائی حساس معاملے پر ڈیسینٹ سکول کی انتظامیہ پر اسرار طور مجرمانہ خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، اورذرائع مزید معلوم ہوا ہے کہ اس اوباش نے اور بھی کئی لڑکیوں کو بلیک میل کر کےان کی زنگیاں تباہ کرچکا ہے ، متاثرہ لڑکی کہنا ہےکہ اس بلیک میلر نے میرے نام سےکئی فیک آئی ڈیز بناکر میسینجر پر بے ہودہ اور اخلاق باختہ میسجز مذکورہ شخص نے مجھے بھیج کر بدنام اور رسواء کرنے کی کوشش کی ہے اس سے میرا کوئی بھی تعلق نہیں میرے پاس ٹچ موبائل بھی نہیں ہے ، متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مذکورہ فیک آئی ڈی والے آوارہ کوٹریس کر کے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے .

  • شیخوپورہ : شہر و گردونواح میں جعلی نمبر پلیٹ لگی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی بھرمار

    شیخوپورہ : شہر و گردونواح میں جعلی نمبر پلیٹ لگی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی بھرمار

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ وگردونواح میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی بھرمار،جعلی نمبر پلیٹ لگا کر استعمال کی جانے لگی،چنگ چی رکشہ پھٹہ رکشہ،ان ٹرینڈ کم عمر ڈرائیورز نہ شناختی کارڈ نہ لائسنس نہ نمبر پلیٹ نہ رجسٹریشن مگر شہر بھر کی سڑکوں پروند ناتے پھرتے ہیں جو حادثات کا سبب بھی بن رہے ہیں،مگر افسوس ہے کے کوئی پوچھنے والا نہیں ٹریفک وارڈن شیخوپورہ بائی پاس بتی چوک لوڈنگ ٹرک چنگ چی رکشہ کو روک کر ڈیہاریاں لگانے میں مصروف نظر آتے ہیں،اور محکمہ ایکسائز سمیت دیگر متعلقہ حکام خاموش تماشائی بن گئے، بغیر نمبری موٹر سائیکل چنگ چی رکشہ پھٹہ رکشہ سمیت بڑی گاڑیاں ودیگر کا کئی سالوں سے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر لاکھوں کا نقصان ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں غیر رجسٹر گاڑیوں کی بھر مار ہو گئی ہے،اکثریت بغیر نمبر پلیٹ،پولیس کی نمبر پلیٹ،سرکاری نمبر پلیٹ یا اپلائیڈ فار نمبر پلیٹ کی بھر مار ہے اور بااثر افراد غیر رجسٹر گاڑیاں چلا رہے ہیں۔