Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : 4 دن قبل چنگ چی رکشے کی ٹکر سے نہر میں گرنے والے نوجوان کی لاش نہ مل سکی، نیوی کا لاش کی تلاش کیلئے اپریشن

    ٹھٹھہ : 4 دن قبل چنگ چی رکشے کی ٹکر سے نہر میں گرنے والے نوجوان کی لاش نہ مل سکی، نیوی کا لاش کی تلاش کیلئے اپریشن

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی )4 دن قبل چنگ چی رکشے کی ٹکر سے نہر میں گرنے والے نوجوان کی لاش نہ مل سکی،پاک نیوی کالاش کی تلاش کیلئے ریسکیو اپریشن جاری ہے
    تفصیل مطابق لطیف عرف ڈولو ہیجب کی لاش ابھی تک نہ مل سکی،لاش نہ ملنے کی وجہ سے ورثاء سخت پریشان ہیں دوسری جانب نہر میں ڈوبنے والے شخص کے ورثاء کے جانب سے لاش نہر سے نکالنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون نہ کرنے پر دو مرتبہ احتجاج کرنے کے بعد پاکستان نیوی کے ریسکیور نہر سے لاش کی تلاش کیلئے اپریشن شروع کردیا ہے تاہم ا بھی لاش نہ مل سکی اور نیوی نے لاش کی تلاش کیلئے مزید اپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

  • گوجرہ : کھویابنانے والوں کی بھٹیوں سے عوام کا جینامحال  ہوگیا ،نوٹس لیا جائے ،عوامی  مطالبہ

    گوجرہ : کھویابنانے والوں کی بھٹیوں سے عوام کا جینامحال ہوگیا ،نوٹس لیا جائے ،عوامی مطالبہ

    باغی ٹی وی ،گوجرہ ( عبدالرحمن ،نامہ نگار) کھویابنانے والوں کی بھٹیوں سے عوام کا جینامحال ہوگیا ،نوٹس لیا جائے ،عوامی مطالبہ
    تفصیل کے مطابق گوجرہ میں حیدر پارک روڈ چک 298 ج ب روڈ چوک بابا ولی شیر کی نزدیکی آبادیوں حسین ٹاؤن کے کچھ لوگوں نے اپنے گھروں اور حویلیوں میں کھویا بنانے کے لئے بڑے بڑے کڑاہے لگائے ہوئے ہیں اور بٹھوں کی طرح ان سے دھواں نکلتا ہوتا ہے قریبی رہائشی علاقوں میں زندگی دشوار ہوگئ ہے۔جس سے سموگ اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑے اور بچوں میں سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ اہل علاقہ کا موقف ہے کہ دھوے کے بھٹوں کو بند کروادیا جائے۔ اہل علاقہ کا ڈی سی او صاحب ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صاحب سے مطالبہ ہے کہ دھواں نما بھٹوں کو فوری طور پر بند کروادیا جائے ۔ تاکہ اہل علاقہ سانس جیسی موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں

  • ٹھٹھہ : پولیس کا خوف یا حادثہ ،منشیات فروش کی کارالٹ گئی ،بھاری مقدار میں منشیات کا سامان برآمد، ملزم موقع سے فرار

    ٹھٹھہ : پولیس کا خوف یا حادثہ ،منشیات فروش کی کارالٹ گئی ،بھاری مقدار میں منشیات کا سامان برآمد، ملزم موقع سے فرار

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس کا خوف یا حادثہ ،منشیات فروش کی کارالٹ گئی ،بھاری مقدار میں منشیات کا سامان برآمد، ملزم موقع سے فرار
    تفصیل مطابق ٹھٹھہ کے علاقہ گجو کے قریب ایک کار حادثہ شکار ہوئی جس کابعد میں پتہ چلا کہ جو کارحادثہ کاشکار ہوئی ہے ،منشیات فروش کی کی ہے جس سے بھاری مقدار میں منشیات کا سامان برآمد ہوا ہے جبکہ کار میں سوار منشیات فروش ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،پولیس اطلاع ملتے ہی فوراََ جائے حادثہ پر پہنچ گئی ،ماوا اور گٹکے میں استعمال ہونے والا مٹیریل اور 20 کٹے چھالیہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے

  • ٹھٹھہ : محکمہ زراعت بند ،ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگے،عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے صرف چندملازمین کی حاضری

    ٹھٹھہ : محکمہ زراعت بند ،ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگے،عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے صرف چندملازمین کی حاضری

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(راجا قریشی نامہ نگار) محکمہ زراعت بند ،ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگے کر،عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے صرف چندملازمین کی حاضری
    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک زرعی ملک ہے ،اس کی 70فیصد آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے اور بیشترلوگوں کی زندگی کادارومدار زراعت پر ہے اور زراعت کوہی پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے لیکن ٹھٹھہ میں یہ سب الٹ ہوچکا ہے ،جس محکمہ نے کسانوں کی فصلوں کی کاشت سے برداشت تک کے مراحل کی راہنمائی کرنی تھی اور پیداوار بڑھانے کے طریقے بتانے تھے،فیلڈآفیسر سے لیکرڈپٹی ڈائریکٹرتک کے تمام ذمہ داران کا پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی مضبوطی یعنی زراعت کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے لیکن ٹھٹھہ میں الٹی گنگا بہنے لگی کرپشن وہوس زرنے محکمہ زراعت کی بنیادیں کھوکھلی کرڈالیں،اس وقت محکمہ زراعت کے آفس میںتقریباََ 100 کے قریب ملازم ہیں اتنی بڑی تعداد میں ملازم ہونے کے باوجود صرف چار سے پانچ ملازمین کا دفترآنابہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے جوکہ تمام ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیںذرائع کاکہناہے کہ جوملازمین ڈیوٹی پر نہیں آتے اور اپنے گھروں میں یاکوئی دوسرے کاروبار میں مصروف ہیں وہ اپنی تنخواہ میں سے ماہانہ کی بنیاد پر ہیڈکلرک ،اکائونٹنٹ اورڈپٹی ڈاریکٹرزراعت کو باقاعدہ منتھلی دیتے ہیں،مبینہ طور پرکرپٹ آفیسر کی وجہ سے محکمہ زراعت ٹھٹھہ تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے ،عوامی وسماجی حلقوںاور کسانوں نے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی زراعت کومزیدتباہی سے بچانے کیلئے سیکرٹری زراعت سندھ،چیف سیکرٹری سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

  • اسد عمر کا جھنگ میں پاور شو ناکام ،3 ایم این اے ،6 ایم پی اے  4 ہزار کرسیاں بھی نہ بھر سکے

    اسد عمر کا جھنگ میں پاور شو ناکام ،3 ایم این اے ،6 ایم پی اے 4 ہزار کرسیاں بھی نہ بھر سکے

    با غی ٹی وی ،جھنگ (عظیم حمید نامہ نگار)اسد عمر کا جھنگ میں پاور شو ناکام ،3 ایم این اے ،6 ایم پی اے 4 ہزار کرسیاں بھی نہ بھر سکے
    تفصیل کے مطابق جھنگ پی ٹی آئی کے تین ایم این اے چھ ایم پی اے پاور شو کرنے میں نا کام شفقت شہید گراؤنڈ میں اسد عمر جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا جلسہ بری طرح ناکام پنڈال میں چار ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ مقامی تنظیم نے کیا ھے تاھم کرسیاں بھرنے میں تین ایم این اے ،چھ ایم پی اے اور تحریک انصاف کی تنظیم ناکام ھوگئی ھے کیونکہ جلسہ عوامی توجہ حاصل نہ کرسکا،پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اسد عمر کی آمد کے موقع پر جھنگ کو چارو طرف سے بند کردیا گیا جھنگ گوجرہ پاٹک بند ،کچہری چوک بند ،کالج چوک بند، اسٹیشن چوک بند، چوبرجی چوک بند ،جھنگ پورے کا پورا بند رہا ،جھنگ کے عوام کے راستے ہر طرح سے پورا دن بند رہے آج جھنگ کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں کو جیل بنا کر پورا دن گزارا.

  • سجاول :منشیات تحریک کا اجلاس,مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤںکی شرکت

    سجاول :منشیات تحریک کا اجلاس,مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤںکی شرکت

    باغی ٹی وی ضلع سجاول (یاسر علی پٹھان) منشیات تحریک کا اجلاس۔
    تفصیل کے مطابق منشیات تحریک کا اجلاس ہوا جس میں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع سجاول سے منشیات کے خاتمے کی تحریک کے دوسرے مرحلے میں ضلع کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس، بھوک ہڑتال اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ جس کے بعد شہروں میں تین مرحلوں میں مکمل ہڑتال اور دھرنے ہوں گے۔
    پورے ضلع کے منشیات فروشوں کی معلومات حاصل کرنے کے بعد تحقیقات اور تصدیق ڈی آئی جی حیدرآباد، آئی جی سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ کو بھیجی جائے گی۔

  • سجاول :پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں  نے کراچی میں مظاہرین پر تشدد کے خلاف پبلک پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی

    سجاول :پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں نے کراچی میں مظاہرین پر تشدد کے خلاف پبلک پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی

    باغی ٹی وی ضلع سجاول (یاسر علی پٹھان) پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں نے کراچی میں مظاہرین پر تشدد کے خلاف پبلک پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی
    تفصیل کے مطابق سجاول میں پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں کی جانب سے کراچی میں مظاہرین پر تشدد کے خلاف پبلک پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈاکٹر عثمان سرویچ، ڈاکٹر انور میمن، فہیم میمن، منظور لغاری، سلیمان منارو، سکینہ بوبک پی ٹی آئی رہنما ممتاز شاھ اور دیگر نے کی احتجاج کرنے والے شرکاء نے سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اجتجاج کرنے والے شرکاء کا کہنا تھا کے پر امن احتجاج ہر پاکستان میں رہنے والے شہری کا جمہوری حق ہے پر امن مظاہرین پر لاٹھیاں برسانا کہاں کا انصاف ہے
    کراچی میں پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف پر تشدد شرمناک عمل ہے اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیئے گئے تو ایمرجنسی اور لیبر روم کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا انہوں کا مذید کہنا تھا کہ فوری طور پر گرفتار رہنماؤں کو رہا کیا جائے اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا رسک الاؤنس فل فور بحال کیا جائے۔

  • شیخوپورہ :میڈیکل سٹورز پر نشہ آور اور جنسی ادویات کی کھلے عام فروخت،محکمہ صحت کے ارباب اختیار خاموش

    شیخوپورہ :میڈیکل سٹورز پر نشہ آور اور جنسی ادویات کی کھلے عام فروخت،محکمہ صحت کے ارباب اختیار خاموش

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے)محکمہ صحت کے افسران نے میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات فروخت کر نے والے عناصر کے خلاف کاروائی کو اپنی ذاتی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے محکمہ کا ڈپٹی ہیلتھ آفیسر شہر کے مختلف میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارنے کے بعد انہیں مبینہ طور پر مک مکا کرکے چھوڑ دیتا ہے جس کی وجہ سے شہر میں نشہ آور ادویات کی فروخت دن بدن بڑھتی جارہی ہے چوک چوراہوں گلیوں میں نوجوان خود کو نشہ آور انجیکشن لگاتے اور مارفین کی گولیاں و نشہ آور کیپسول استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں جو اپنی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں یہ میڈیکل سٹورز گزشتہ تین سالوں سے محکمہ کے بعض افسران و ملازمین کی مبینہ پشت پناہی سے موت کے سوداگر بنے ہوئے ہیں جن کے خلاف کاروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو درجنوں درخواستیں دی جاچکی ہیں مگر ان پر عمل صرف معمول کی کاروائیوں تک محدود ہے اور اب میڈیکل سٹورز پر دیدہ دلیری سے سرعام نشہ آور ادویات فروخت ہورہی ہیں شہریوں نے بتایا ہے کہ ان میڈیکل سٹورز کے خلاف منظم کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے تاکہ ادویات کی آڑ میں نشہ آور اشیاء کی فروخت کا سلسلہ بند ہوسکے ایک محتاط اندازے کے مطابق شہر کے تقریباً25سے زائد میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات فروخت ہورہی ہیں جن سے کئی ماؤں کے لعل نشہ کے عادی ہو کر دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں مگر محکمہ صحت کے افسران کی بے حسی اور کرپشن کی وجہ سے یہ مکروہ دھندہ بند ہونے کا نام نہیں لے رہا، کئی مقامات پر درجنوں نوجوان سڑکوں پر نیم مردہ حالت میں پڑے دکھائی دیتے ہیں جو سارا دن مانگ تانگ کر نشہ پورا کرنے کے بعد چوک چوراہوں اور گلیوں بازاروں میں نیم بے ہوشی کی حالت میں دیکھے گئے ہیں۔

  • یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کی ٹیم کا تحصیل ڈسکہ کا دورہ سیلاب زدگان پر فنڈنگ کر نے والی فاؤنڈیشنز میں انعامات تقسیم کی

    یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کی ٹیم کا تحصیل ڈسکہ کا دورہ سیلاب زدگان پر فنڈنگ کر نے والی فاؤنڈیشنز میں انعامات تقسیم کی

    باغی ٹی وی ،چونیاں (عدیل اشرف نامہ نگار)یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کی ٹیم کا تحصیل ڈسکہ کا دورہ سیلاب زدگان پر فنڈنگ کر نے والی فاؤنڈیشنز میں انعامات تقسیم کیے۔
    تفصیل کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے مر کزی صدر با بر سلہری، کوارڈینیٹر سنٹرل پنجاب اٗسامہ رانا اور چیرمین ضلع سیالکوٹ راناعابد نے ڈسکہ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے انسانی حقوق پر کام کر نے والی سول سو سائٹی تنظیموں جن میں ساوتھ پنجاب میں غریب عوام اور سیلاب زدگان کو پانی کے فری فلٹریشن پلانٹ اور گھر بنا کر دینے والی تنظیم پیغام فانڈیشن، غریب اور یتیم بچوں کی تعلیم کے لیے تحصیل ڈسکہ میں چودہ فری سکول قائم کر نے اورسیلاب زدگان کے لیے فنڈنگ کر نے کے ساتھ ساتھ فری لنگر خانہ قائم کر نے والی تنظیم نیکی فاونڈیشن، نشے کے عادی نوجوانوں کے فری علاج لیے پاکستان کا ایک بڑا سنٹر قائم کرنے اور سیلاب زدگان کے لیے بڑئے پیمانے پر فنڈنگ و تھیلسیمیاں کے مریض بچوں کو فر ی بلڈ ڈو نیٹ کر نے والی تنظیم ینگ بلڈ فو نڈیشن ڈسکہ، سیلاب زدگان کے لیے فنڈینگ کرنے اور غریب عوام کو فری ادویات تقسیم کر نے والی تنظیم قادری ویلفیر فاونڈیشن ڈسکہ کا دورہ کیا۔ مر کزی صدر بابر سلہری نے تنظیمی صدور سے بر یفنگ بھی لی اور ملک و قوم کی خدمت پر تعریفی سر ٹیفکیٹ بھی دیے۔اس مو قع پر بابر سلہری نے کہا ایسی سول سو سائٹی تنظیمں ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہمیں ان کی قدر کر نی چاہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان: پڑھا لکھا خیبر پختونخواہ کے دعوے ٹھاہ

    ڈیرہ اسماعیل خان: پڑھا لکھا خیبر پختونخواہ کے دعوے ٹھاہ

    باغی ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)پڑھالکھاخیبرپختونخواہ کے دعوے ٹھاہ ،ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میںسیکنڈٹائم شفٹ کیلئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کئی کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ، واضح رہے کہ جنوری 2022سے سیکنڈ شفٹ شروع ہے اوراساتذہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں مگران کے حقوق ادانہیں کیے گئے ہیں اورانہیں تنخواہوں کی ادائیگیاں نہیں ہوئی ہیں۔ ڈیرہ میں سیکنڈشفٹ کیلئے بھرتی ہونے والے چاروں سکولوں میں کسی بھی اساتذہ کو تنخواہ نہیں ملی ہے اور پچھلے پانچ مہینوں سے سیکنڈ ٹائم شفٹ کے لیے بھرتی ہونے والے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میںپڑھالکھاخیبرپختونخواہ کے دعوے ٹھاہ ہوگئے ہیں۔محکمہ تعلیم میںسکولوں میںسیکنڈٹائم شفٹ کیلئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کوپانچ مہینوں سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ جنوری 2022سے سکولوں میںسیکنڈ شفٹ شروع ہے اوراساتذہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں مگران کے حقوق ادانہیں کیے جارہے ہیں۔ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکنڈشفٹ کیلئے بھرتی ہونے والے چاروں سکولوں کے کسی اساتذہ کو تنخواہ نہیں ملی ہے اور پچھلے پانچ مہینوں سے سیکنڈ ٹائم شفٹ کے لیے بھرتی ہونے والے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں۔متاثرہ اساتذہ نے کہاہے کہ ہمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ ،ڈپٹی ڈی او ڈاکٹر عاصم سعید اورایس ڈی ای او ڈاکٹر عبدالحفیظ جویانے امید دلائی ہے کہ ان کی کوششوں ہے دسمبر تک تمام پیسے آجائیں گے ہمیں برداشت کرنا پڑے گا اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ۔متاثرہ اساتذہ نے کہاہے کہ ہمیں احتجاج پر مجبورنہ کیاجائے اورتنخواہوں کی ادائیگی کی جائے تاکہ ہم معمولات زندگی جاری رکھ سکیں۔