باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(احمد نواز مغل)واپڈاپیسکو نے عوام کا جینا محال کر دیا، قیوم نگر فیڈر پر تین گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے بعد ایک گھنٹہ بجلی دینے سے عوام شدید پریشان، واپڈا نے سردیوں میں بھی عوام کو نہ بخشا، اعلیٰ حکام سے لوڈشیڈنگ کاشیڈول تبدیل کرنے اورنارواظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق واپڈاپیسکو کی جانب سے قیوم نگرفیڈرپرناروا طویل ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام کے معمولات زندگی متاثرہورہے ہیں ۔واپڈاپیسکوکی جانب سے قیوم نگر فیڈر پر تین گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے بعد ایک گھنٹہ بجلی دینے سے عوام ذہنی کوفت کاشکارہوگئے ہیںجبکہ کاروبار زندگی بری طرح متاثرہورہاہے۔ واپڈا نے سردیوں میں بھی عوام کو نہیں بخشا ہے اورشیڈول سے ہٹ کرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔قیوم نگرفیڈر کے عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اوراعلیٰ حکام سے شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ کے خاتمے کامطالبہ کیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ واپڈاہمیں احتجاج پر مجبورکررہاہے ۔ اگرواپڈاپیسکو نے اپنی ہٹ دھرمی ختم نہ کی اورشیڈول سے ہٹ کرلوڈشیڈنگ کی تو تو سڑکوں پر نکل کراحتجاج کیاجائے گا جس کی تمام ذمہ داری واپڈاحکام پر عائد ہوگی ۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈی آئی خان : صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ ودیگرکیڈرکے ملازمین کے تبادلوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
باغی ٹی وی ،ڈی آئی خان( احمدنوازمغل) صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ ودیگرکیڈرکے ملازمین کے تبادلوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
تفصیل کے مطابق صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کی جانب سے محکمہ تعلیم میں اساتذہ ودیگرکیڈرکے ملازمین کے تبادلوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیاہے۔سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخواہ نے ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے تحت تمام تبادلوں پرپابندی ختم کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے ، واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم میں اساتذہ ودیگرکیڈرکے ملازمین کے تبادلوں اورپوسٹنگ پر پابندی عائد تھی جوکہ اب ختم کردی گئی ہے جس پر اساتذہ نے صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کے اس اقدام کی بھرپورتعریف کی ہے اوراسے بے حدسراہاہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کی جانب سے محکمہ تعلیم میں اساتذہ ودیگرکیڈرکے ملازمین کے تبادلوں پر پابندی ہٹادی گئی ہے۔سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخواہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے تحت تمام تبادلوں اورپوسٹنگ پرپابندی ختم کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم میں اساتذہ ودیگرکیڈرکے ملازمین کے تبادلوں اورپوسٹنگ پر پابندی عائد تھی جوکہ اب ختم کردی گئی ہے جس پر اساتذہ نے صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کے اس اقدام کی بھرپورتعریف کی ہے اوراسے بے حدسراہاہے ۔ انہوںنے تبادلوں پرپابندی ہٹانے پر خوشی اوراطمینان کااظہارکیاہے۔ -

دولتالہ :عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کردیا ہے،سیاسی افراتفری نے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا -راجہ جاوید اخلاص
باغی ٹی وی ،دولتالہ(نامہ نگار)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و رہنما مسلم لیگ ن راجہ جاوید اخلاص کا کہنا ہے کہ عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کردیا ہے،سیاسی افراتفری نے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،مسلم لیگ ن اس وقت صرف ملک بچانے کی سیاست کر رہی ہے،وہ گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے،گفتگو کرتے ہوئے راجہ جاوید اخلاص کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم برداشت کا ماحول پروان چڑھا کر ملک میں ایک افراتفری کا ماحول بنادیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک پیچھے کی جانب جا رہا ہے اور ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر پہنچ چکی ہے،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا اور ملک کو مضبوطی بخشی ہے،موجود حالات میں بھی مسلم لیگ ن کی سیاست ملک کو بحرانی کیفیت سے باہر نکالنے کے گرد ہی گھوم رہی ہے اور پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ومرکز بھی مسلم لیگ ن اور قائد عوام میاں محمد نواز شریف ہیں جن کی قیادت میں ملک ماضی کی طرح اب بھی ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے اور آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن عوام کی بھرپور حمایت سے واضح اکثریت حاصل کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ اپنے تمام ادوار میں عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنائے رکھا اور حلقہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کی ہے اور عوامی خدمت کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔
-

شیخوپورہ گردونواح میں چوری ,ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں سے شہری پریشان
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے)شیخوپورہ گردونواح میں ڈکیتی چوری اوررہزنی کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا تھانہ ماڈل سٹی اے ڈویژن کی حدود میں تین ڈکیتی کی وارداتیں ڈاکو طالبعلم سمیت فیملی سے طلائی زیوارت نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار،صابری روڈ پر مٹھوگجر کے ڈیرے قریب1مسلح ڈاکونے دن دیہاڑے حصول تعلیم کے لیے سکول جانیو الے طالبعلم حماد کواسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کراسکی موٹرسائیکل،اسٹیڈیم پارک میں موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو تاجر شکوراوراسکی فیملی کو گھر کی دہلیز پر یرغمال بناکر90ہزار روپے نقدی،طلائی زیورات اورموبائل فون،جبکہ اسی محلہ کی ملکاں والی گلی میں مسلح ڈاکو نوجوان سے موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے،گاؤں دھیاں کے قریب3امسلح ڈاکوؤں نے زمیندار عمران کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر ٹریکٹر 11ہزار روپے نقدی اورموبائل فون،تھانہ مانانوالہ کے علاقہ گردونوالی کے قریب3مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر عدنا ن سے اسکی موٹرسائیکل 20ہزار روپے نقدی اورموبائل فون،چھالاراوالی کے قریب2مسلح ڈاکوؤں نے عاقب نامی مسافر کو یرغمال بناکر28ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار،گوجرنوالہ روڈ کینال کے قریب2مسلح ڈاکوؤں نے کار سوار تاجر شہزاد کواسلحہ کی نوک پر روک کر 94ہزار رپے نقدی اورخواتین سے طلائی زیورات اتروالیئے،تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ ساہوکی ملیاں ریلوئے اسٹیشن کے قریب5مسلح ڈاکوؤں نے تاجرمحمد اشفاق کویرغمال بناکر2لاکھ 7ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرارگاؤں بٹر میں نامعلوم چوروں نے فداحسین کے نجی سکول سے کمپیوٹر لیپ ٹاپ اورقیمتی سامان اڑاکرفرارہوگئے۔
-

شیخوپورہ :مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت رہا ہے- رانا تنویر حسین
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے)شیخوپورہ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت رہا ہے۔پچھلے دس سالوں جب بھی ملک میں ترقی کیسفر اور عوامی خدمت کے دور کا آغاز ہوا تو عمرانی فتنے نے رکاوٹیں ڈال کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا شیخوپورہ کے علاقے منصور آباد میں گیس فراہمی کے منصوبے کی اپ گریڈیشن کے کام کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منصور آباد کو گیس کے انتہائی کم پریشر کا سامنا تھا پی پی 139 کے ضمنی الیکشن میں عوام سے کیا گیا وعدہ ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں پورا کردیا ہے اس منصوبے پر گیارہ ملین روپے لاگت آے گی اور یہ ایک ماہ میں مکمل ہوگا،شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں حاجی طارق ڈوگر اور یاسر اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اسی برس واپس آرہے ہیں جب محمد نواز شریف ملک میں آ?یں گے تو نا تو عمرانی فتنہ نظر آے گا اور نہ ہی اس کے حواری جھوٹ فراڈ اور افراتفری کی سیاست کو جاری رکھ سکیں گے۔رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کے ڈرامے اور ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق قوم تک پہنچانے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن کی تکمیل کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔عمران خان نے وزیر آباد میں صرف فلاپ لانگ مارچ سے جان چھڑانے کے لیے خود ساختہ حملے کا ڈرامہ رچایاجو بے نقاب ہوچکا ہے اور عوام نے بھی اسے مسترد کردیا ہے عنقریب وہ وقت بھی آنے والا ہے جب عمرانی فتنے کو منہ چھپانے کے لیے بھی جگہ نہیں ملے گی۔
-

شیخوپورہ : ڈپٹی کمشنر آفس میں غریب اور مستحق خاندانوں میں 25 ہزار روپے مالی امدادی کے چیک تقسیم
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے)شیخوپورہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر رکن صوبائی اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس سید اظہر عباس گیلانی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں غریب اور مستحق خاندانوں میں 25 ہزار روپے مالی امدادی کے چیک تقسیم کیے چیک وصول کرنے والے غریب اور ضرورت مند افراد نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مالی امداد کی اپیل کی تھی رکن صوبائی اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے اس موقع پر کہا کہ غریب لو گوں نے حکومت پنجاب کو مالی امداد کیلئے درخواستیں دی تھیں جن میں سے آج 4 مستحق افراد میں 25، 25 ہزار روپے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ غریب عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔
-

شیخوپورہ : ڈپٹی کمشنر آفس میں بدعنوانیوں کے انکشافات کاسلسلہ جاری ہے
باغی ٹی وی،شیخوپورہ (محمد طلال سے)شیخوپورہ ڈپٹی کمشنر آفس میں بدعنوانیوں کے انکشافات کاسلسلہ جاری ہے مالی بے ضابطگیوں اور بھتہ خوری کے الزامات اب ملازمین کی بوگس بھرتیوں کا بھی الزام سامنے آیا ہے، ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی میاں محمد جمیل جو گزشتہ دنوں او ایس ٹی بنا کر شیخوپورہ سے تبدیل کردیئے گئے تھے وہ دوبارہ اپنے عہدہ پر تعینات ہوکر پھر سے اپنی روش پر چل نکلے ہیں موصوف کی ناک تلے جہاں دیگر محکمانہ بدعنوانیاں اور مالی بے ضابطگیاں جاری ہیں وہاں ملازمین کی تعیناتیوں میں بھی بڑے پیمانے پر مجرمانہ غفلت برتی گئی ہے، ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفس میں تعینات کمپیوٹر آپریٹر جاوید بھٹی درحقیقت ڈرائیور بھتی ہواجسے بھاری رشوت لیکر کمپیوٹر آپریٹر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں حالانکہ وہ ا س اہم ذمہ داری کو نبھانے کا نہ کوئی تجربہ رکھتا ہے نہ یہ اس سکل سے آگاہ ہے جبکہ جاوید بھٹی سارا دن خوش گپیاں مار کر گھر لوٹ جاتا ہے جس کے باعث کمپیوٹر آپریٹر کے متعلقہ امور شدید متاثر ہورہے ہیں اور آفس کا ریکارڈبھی کمپیوٹر میں محفوظ کرنے کیلئے پرائیویٹ لوگوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں، جاوید بھٹی کے بارے میں ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ یہ جعلی اشٹام فروشوں کی بھی سرپرستی کرتا ہے اوران کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر کاروائی پر بھی اثر انداز ہورہا ہے جس کے باعث ضلع کچہری میں بوگس اشٹام دھڑلے سے فروخت ہورہے ہیں اور ان جعلسازوں سے جاوید بھٹی ہفتہ وار بھتہ لیکر اپنی جیب گرم کرنے سمیت اسسٹنٹ کمشنر و دیگر بعض افسران و ملازمین کو بھی مبینہ حصہ پہنچاتا ہے جس پر شہری حلقے احتجاج کرچکے ہیں مگر شنوائی نہیں ہوسکی۔
-

ٹھٹھہ : مظلوموں کی آواز صحافی، بالخصوص خواتین صحافیوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی نا گزیر ہے
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجا قریشی) مظلوم صحافیوں کی آواز بالخصوص خواتین صحافیوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی نا گزیر ہے
تفصیلات کے مطابق مظلوم کی آواز صحافی بالخصوص خواتین صحافیوں کے تحفظ کے لئےقانون سازی نا گزیر ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی بہبود ٹھٹہ کی تنظیم مظلوم کی آواز کے صدر عبد القیوم شیخ نے صحافیوں اور دیگر سماجی محنت کش خواتین کے پیشہ ورانہ تحفظ کے لیئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے گزشتہ کچھ روز قبل وزیر آباد میں یکم نومبر 2022ء نجی ٹی وی کے ادارے سے وابستہ خاتون صحافی صدف نعیم کی پیشہ ورانہ زمہ داریاں نبھاتے ہوئے ایک حادثے میں ناگہانی موت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ملک میں صحافیوں بالخصوص خواتین میڈیا کارکنان کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی بلا تاخیر کیجائے یہ بات سماجی بہبود کے صدر نے مظلوم کی آواز میں جنرل باڈی میٹنگ کے دوران انہوں کا کہنا تھا کہ میڈیا پاکستان سٹیزن پریس کے صحافیوں کو جاری کردہ بیان میں صدف نعیم کی کارکردگی پر پیش آنے والا اچانک حادثہ جو ایک المیہ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مرحومہ صحافی کے اہلخانہ کے لیئے امدادی رقوم فی الفور جاری کی جائیں وفاق اور سندھ میں جرنلسٹ سیفٹی اینڈ پروٹیکشن کا قانون موجود ہے مگر پنجاب بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں ابھی تک یہ قانون متعارف نہیں کروایا گیا صحافیوں سمیت خواتین محنت کش کارکنان کے لیئے قوانین ناکافی بھی ہیں اور ان پر عملدرآمد بھی نہ ہونے کے برابر ہے پنجاب میں صحافی کارکنان کے تحفظ کے قانون کے اجراء کی فل فور ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ آجر ادارے کی زمہ داری ہے کہ رپورٹرز کو خطرناک حالات میں رپورٹنگ کے حوالے سے سہولیات مناسب لباس اور ہدایت فراہم کرے تاکہ رپورٹرز کی سلامتی کو لاحق خطرات کو کم سے کم کیا جاسکے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صحافت ہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں خواتین محنت کشوں کو پیشہ ورانہ تحفظات کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں خاص طور پر کام کے اوقات کار ہراسانی ناسازگار ماحول پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران انسانی زندگی کو درپیش خطرات ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے تربیت کا فقدان اور تحفظ کے آلات کی عدم فراہمی کیوجہ سے بڑے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ -

ٹھٹھہ : دھابیجی ،سوشل ایکٹیوسٹ میڈم حسنہ قریشی اور صوبائی وزیر بلدیات کے کوآرڈینیٹر نزاکت علی خان کا نئی آبادی کا دورہ۔
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)دھابیجی ،سوشل ایکٹیوسٹ میڈم حسنہ قریشی اور صوبائی وزیر بلدیات کے کوآرڈینیٹر نزاکت علی خان کا نئی آبادی کا دورہ۔
تفصیلات کے مطابق دہابیجی گزشتہ روز سوشل ایکٹیویسٹ میڈم حسنہ قریشی اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے کوآرڈینیٹر نزاکت علی خان اور جرنلسٹ میڈیا کونسل پاکستان کے چیئرمین وحید اللہ کیجانب سے نئی آبادی کے دورے کے موقعہ پر عوامی شکایات کے بعد بلال نگر کے قدیمی قبرستان سے کچرا اٹھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ جلد ہی مزید دیگرے ترقیاتی کاموں کا آغاز بھی کردیا جائے گا اور مذکورہ کام قاری محمد فیاض، عبد الجبار آرائیں، کاشف آرائیں، علی گل جوکھیو، خائستہ خان، خان شمیر ودیگر کی نگرانی میں کرایا جا رہا ہے یاد رہے کہ نئی آبادی میں اس جدید دور میں بھی بجلی پانی اور گیس کی سہولیات سے ابھی تک یہاں پر رہنے والے لوگ محروم ہیں اور دوسری جانب نئی آبادی کے مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں کا کہنا تھا کہ ہم لوگ میڈم حسنہ قریشی اور نزاکت علی کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ -

ٹھٹھہ : پ ٹ الف کے سابق ضلعی صدر و معروف سماجی شخصیت سید ارشاد حسین شاہ بخاری کی پہلی برسی منائی گئی
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی) پ ٹ الف کے سابق ضلعی صدر و معروف سماجی شخصیت سید ارشاد حسین شاہ بخاری کی پہلی برسی مقامی ہوٹل میں منائی گئی
تفصیل کے مطابق پ ٹ الف کے سابقہ ضلعی صدر اور مشہور و معروف سماجی شخصیت مرحوم سید ارشاد حسین شاہ بخاری کی پہلی برسی گھارو سٹی کے نزدیک الحبیب ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی۔ پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع ٹھٹھہ کے سابقہ صدر اور معروف سماجی شخصیت سید ارشاد حسین شاہ بخاری مرحوم کی پہلی برسی پ ٹ الف کی جانب سے الحبیب ریسٹورنٹ نزد گھارو کے مقام پر منعقد کی گئی جس میں پ ٹ الف کے مرکزی صدر غلام رسول مہر اور سابقہ صدر انتظار حسین جھلگری کو مہمان خاص کے طور پر مدعو کیا گیا تھا جبکہ سالم علی زرداری، شریف تنیو، حاجی شفیع محمد سٹھیو، خیر محمد بروہی، غلام حیدر کلمتی، غلام حیدر سٹھیو، شکور سارنگ، عبد القادر پہنور سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے اساتذہ، سیاسی، سماجی، ادبی صحافیوں اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقعہ پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سید ارشاد حسین شاہ بخاری ایک پروقار شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اساتذہ کے حقوق کے لیے اٹھائی گئی آواز کو ایوانوں تک پہنچا کر ہی دم لینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اس عملی جدو جہد کے ساتھ ساتھ پرائمری اساتذہ یکجا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا انکی اساتذہ کے لیے کی جانے والی خدمات کبھی بھلائی نہیں جاسکتی انہوں نے کہا کہ آج بھی اساتذہ بہت سے مسائل سے دو چار ہیں جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے منظم جدو جہد کی ضرورت ہے باد ازیں مرحوم کے فرزندوں مہتاب شاہ، سید دلشاد شاہ، عاشق حسین شاہ بخاری نے اپنے والد مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
