Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرخان کے سینیئر صحافی منیر احمد ملہوترہ کو اخبار فروش یونین کا تاحیات صدر بننے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری

    گوجرخان کے سینیئر صحافی منیر احمد ملہوترہ کو اخبار فروش یونین کا تاحیات صدر بننے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری

    گوجرخان باغی ٹی وی ( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے صدراحمدنواز کھوکھر،جنرل سیکرٹری زرین خان،سابق صدر عامر وزیر ملک اور اسدراجہ نے اخبار فروش یونین کے بلا مقابلہ منتخب عہدیداران بالخصوص گوجرخان پریس کلب کے صدراور چیئرمین گوجرخان میڈیا سینٹر منیراحمدملہوترہ کے تاحیات صدر چناؤ کا زبردست خیرمقدم کیا اورانکی خدمت اورٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے منیر ملہوترہ کو اخبار فروشوں،صحافیوں سمیت پوری اخباری صنعت اورماحول معاشرہ کاقابل قدراثاثہ قرار دیا ہے،وہ پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر ارکان راجہ شفقت علی کیانی،راجہ محمد اقبال، مرزا ندیم،فاروق اعوان،راجہ فیصل کے ہمراہ گوجرخان میڈیا سنٹر ملہوترا بلڈنگ میں مبارکباد کے موقع پر استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے،پریس فوٹو گرافر خواجہ جہانزیب جیبی،جنرل سیکرٹری امجدحسین ملک،نائب صدر بشیراحمد سیٹھی اور تاحیات صدر منیر احمد ملہوترہ نے خطاب میں انکاشکریہ اداکیا،اس موقع پر باربر ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز صادق بٹ بھی موجود تھے،اپنے خطاب میں عامروزیرملک نے کہا کہ اخبار فروشوں کی مثالی یکجہتی کیساتھ ساتھ اپنی قیادت کی سوچ کے مطابق اپنے ساتھیوں کو معاشرہ میں ممتازومنفرد مقام دلانے، اخبار فروش اور نیوزایجنٹس کے مابین پُل کا کردار ادا کرنے، معاشرتی برائی اور طاقتور سے کمپرومائز کی بجائے مظلوم اورپسے طبقہ کوحق دلانے کیلئے منیر ملہوترہ نے تن تنہا قلمی جہادسے معاشرہ میں بلندمقام پایا،احمدنوازکھوکھر نے کہا کہ اخبار فروشوں کو در پیش انفرادی واجتماعی مسائل کے ممکنہ وفوری حل کیلئے آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کی قیادت بالخصوص تا حیات سیکرٹری جنرل ٹکاخان سے مکمل رہنمائی اورانکے ویژن کے مطابق متعلقہ مجاز شخصیات،ادارہ جات سے مل بیٹھ کراپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک بھرکے اخبار فروشوں،اخباری اداروں اور فیڈریشن میں بھرپورعزت کیساتھ ساتھ آج ٹکاخان کے معاون خصوصی جیسے اہم ترین منصب پر فائز ہیں،احمدنوازکھوکھرنے پوٹھوہار پریس کلب کیجانب سے انکے لئے”لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ“ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ منیرملہوترہ کوصرف اخبارفروشوں اورصحافیوں ہی نہیں بلکہ70کی دہائی میں انجمن تحفظ حقوق شہریوں کے پلیٹ فارم،مرکزی میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،1973کی تحریک ختم نبوت اور1977کی تحریک بحالئی جمہوریت سے سماجی،مذہبی اور سیاسی میدان سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں خاص عزت وشہرت ملی جبکہ انکے بیٹے یاور ملہوترہ اورمعتمد ترین ساتھی امجدملک،بشیرسیٹھی وفاوخدمت میں انکے ہمرکاب ہیں،شرکاء نے اجتماعی فاتحہ خوانی کرتے ہوئے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے نائب صدر پنجاب عقیل احمد عباسی کے بڑے بھائی شکیل عباسی،زرین خان کے والدجلال خان،امجد ملک کی خواہرنسبتی (سالی)، عمر بھٹہ کے والد لطیف بھٹہ،راجہ صادق کی اہلیہ مرحومہ،مقامی سینئر مقامی صحافیوں مرحومین ڈاکٹر یوسف علی شاہ،ملک وزیرمحمد،سردارمحمد ضیاء پاکستانی،محمدنوازکھوکھر، ڈاکٹر اعجاز بٹالوی کیلئے دعائے مغفرت کی،قبل ازیں پوٹھوہار پریس کلب کے عہدیداران اور ارکان کاگوجرخان میڈیا سینٹر پہنچنے پر شایان شان استقبال کیا گیا

  • ٹھٹھہ : مکلی کرکٹ سٹیڈیم کی جلد بحالی تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر  حل کئے جائیں گے -چیف انجنیئر سپورٹس

    ٹھٹھہ : مکلی کرکٹ سٹیڈیم کی جلد بحالی تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے -چیف انجنیئر سپورٹس

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی کرکٹ سٹیڈیم کی جلد بحالی تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے -چیف انجنیئر سپورٹس
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی جانب سے ارسال کی گئی سفارشات اور کاوشوں سے اور محکمہ کھیل سندھ کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر بھیجے گئے چیف انجنیئر کراچی نجم الدین شیخ کی سربراہی میں ایک وفد نے مکلی کرکٹ اسٹیڈیم گراونڈ کا تفصیلی دورہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لیا- اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر محمد شریف گجر ، ڈپٹی کمشنر کے پی ایس او ندیم اختر میمن، سابقہ صدر اسپورٹس ایسوسی ایشن احمد علی بلوچ و دیگر متعلقہ افسران اور کھلاڑیوں کے علاوہ علاقائی معززین بھی موجود تھے- اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر محمد شریف گجر نے چیف انجنیئر اسپورٹس سندھ کو مکلی کرکٹ اسٹیڈیم گراؤنڈ کیلئے مطلوبہ ضروریات اور سہولیات کی فراہمی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے درپیش تمام مسائل سے بھی آگاہ کیا اور انہیں مکلی کرکٹ اسٹیڈیم گراونڈ میں سہولیات کی فراہمی اور بہتری کے متعلق مختلف تجاویزات بھی پیش کی، جس پر چیف انجنیئر اسپورٹس سندھ نے کہا مکلی کرکٹ اسٹیڈیم گراونڈ میں گراؤنڈ کی پچنگ، گراؤنڈ کے باؤنڈری وال کو چاروں طرف سے لوہے کی گرل، نئے کمروں کی تعمیر، اسٹیڈیم کی مکمل تزئین و آرائش اور مرمتی کام کروانے کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے سامان سمیت تمام مطلوبہ چیزیں فراہم کی جائینگی تاکہ یہاں کے نوجوان کھیلوں کی طرف راغب ہو سکیں اور انہیں منشیات جیسی لعنت اور دیگر سماجی برائیوں سے بھی بچایا جا سکے، اور وہ آگے چل کر کھیلوں کے مقابلوں میں اپنا اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں- انہوں نے کہا کہ جلد ہی مکلی کرکٹ اسٹیڈیم گراؤنڈ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائینگے- اس ضمن میں محکمہ اسپورٽس نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف گامزن کرنے کیلئے سندھ بھر کے تمام شہروں میں کھیلوں کے فروغ، کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے کوشاں ہے

  • گوجرہ : تھانہ نواں لاہور کی حدود میں  پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری ، مقدمہ درج

    گوجرہ : تھانہ نواں لاہور کی حدود میں پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری ، مقدمہ درج

    باغی ٹی وی گوجرہ ( نامہ نگار )، تھانہ نواں لاہور کی حدود میں سرکاری پارکو تیل پائپ لائین سے تیل چوری ، مقدمہ درج ملزمان کی تلاش جاری مقدمہ میں سابقہ صوبائی وزیربھی شامل
    تفصیلات کے مطابق تحصیل گوجرہ کے تھانہ نواں لاہور کی حدود برلب جھنگ روڈ کے قریب سے گزرنے والی پارکو (پاک عرب ریفائنری) کی بڑی انٹرنیشنل تیل کی پائپ لائن گزر رہی ہے، جس سے معروف سابقہ صوبائی وزیر ملک خالد ٹوانہ کے ذاتی پٹرولپمپ پر بڑی پارکوکی پائپ لائن کو نقب لگا کر تیل چوری کیا جارہا تھا، جبکہ پائپ لائن کے سکیورٹی انچارج کوشک گزرنے پر متعلقہ پولیس کو اطلاع کردی گئی، جس پر تھانہ نواں لاہور کی پولیس اور پارکو کے عملہ کی مشترکہ کاروائی پر پائپ لائن کو چیک کیا گیا تو تیل پائپ لائن کے ساتھ پائپ کو منسلک کرکے تیل چوری کی واردات جاری تھی، تو اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر پائپ لائن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری کردی گئی ہے ، واضع رہے کہ دوران چیکنگ پٹرولپمپ کے مالکان سمیت دیگر عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ، جبکہ پہلے بھی اسی پائپ لائن سے تیل چوری کیا جاتا رہا ہے ، جس میں کئی پولیس آفیسران بھی اس گھناؤنے دھندے میں ملوث رہے ہیں ، اس دفع بھی پولیس کی شمولیت پر علاقہ مکینوں کے شک و شبہات منسلک کئیے جا رہے ہیں ، یہ پائپ لائن سرکاری اداروں ،پاک فوج اور عام پبلک کو تیل کی ترسیل کا سب سے بڑا زریعہ ہے ، حکومت پاکستان اور ابوظہبی کا مشترکہ ادارہ ہے ، جو وزارت پٹرولیم کے زیر نگرانی کام کر رہا ہے ، اس طرح وطن عزیز کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، حکومت وقت اس واقع کی خود چھان بین کرکے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہچانے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے.

  • گوجرہ : موٹرسائیکل سوار نوجوان  گدھاگاڑی  سے ٹکراکر جاں بحق

    گوجرہ : موٹرسائیکل سوار نوجوان گدھاگاڑی سے ٹکراکر جاں بحق

    گوجرہ(نامہ نگار )موٹرسائیکل سوار نوجوان گدھاگاڑی سے ٹکراکر جاں بحق
    تفصیل کے مطابق گوجرہ کے نواحی چک نمبر160گ ب کالیکی کے رزاق مسیح کا بیٹا احتشام موٹرسائیکل پر سوار مونگی بنگلہ کے قریب جا رہاتھاکہ اچانک گدھا ریڑھی سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طورپرتحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیاجہاں اسے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد اسے مخدوش حالت کے پیش نظرالائیڈہسپتال فیصل آباد ریفر کیاگیا جو راستہ میں ہی شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیااطلاع ملنے پرتھانہ صدر پولیس نے اس کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی ہے۔

  • گوجرہ:اوبا ش  نے سات سا لہ بچے کو زیا دتی کا نشا نہ بنا ڈا لا۔

    گوجرہ:اوبا ش نے سات سا لہ بچے کو زیا دتی کا نشا نہ بنا ڈا لا۔

    باغی ٹی وی ،گوجرہ(نامہ نگار ) اوبا ش نوجوا ن نے سات سا لہ بچے کو زیا دتی کا نشا نہ بنا ڈا لا۔ معلوم ہوا ہے کہ محلہ ندیم پا ر ک کے خو شی محمد کا سا ت سا لہ بیٹا فیضا ن علی محلہ میں کھیل رہا تھا کہ محلہ مذکور کا اوباش نوجوا ن حسنین عرف بلا اسکو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشا نہ بنا ڈا لا بچے کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ جمع ہو گئے تو ملزم مو قع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے

  • گوجرہ: موٹر سائیکل کی ٹکر سے رکشہ الٹ گیا 27سالہ نوجوان جاں بحق، بیوی اور بچے شدید زخمی

    گوجرہ: موٹر سائیکل کی ٹکر سے رکشہ الٹ گیا 27سالہ نوجوان جاں بحق، بیوی اور بچے شدید زخمی

    باغی ٹی وی ،گوجرہ(نامہ نگار )موٹر سائیکل کی ٹکر سے رکشہ الٹنے جانے سے 27سالہ نوجوان جاں بحق، بیوی اوربچے شدید زخمی ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر300ج ب کا 27سالہ آصف اپنی بیوی اور تین معصوم بچوں سمیت اپنے موٹر سائیکل رکشہ پر سوار ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہا تھاکہ ٹوبہ روڈ پر مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتارموٹر سائیکل سوارسے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں ان کا رکشہ الٹ گیااور وہ تمام افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے آصف جاں بحق ہو گیاجبکہ دیگر شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں کے قریب میں سپردخاک کر دیاگیا۔

  • ٹھٹھہ : جھمپیر میں چوریاں عروج پر ، پولیس روکنے میں ناکام ،شہری پریشان

    ٹھٹھہ : جھمپیر میں چوریاں عروج پر ، پولیس روکنے میں ناکام ،شہری پریشان

    باغی ٹی وی ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) جھمپیر میں چوریاں عروج پر ، پولیس روکنے میں ناکام ،شہری پریشان
    ٹھٹھہ کےقریبی علاقہ جھمپیر میں چوریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں وہاں کے شہریوں کا جینا مشکل ہوگیا تفصیلات کے مطابق جھمپیر شہر میں موٹر سائیکل چوروں نے وہاں کے عوام کا جینا عذاب کردیا ہے اگر کوئی شہری دودھ لینے جاۓ گاڑی کھڑی کرے واپسی میں موٹر سائیکل غائب ہوجاتا ہے آج تازہ واردات جھمپیرکے رہائشی عبدالقادر آٹھو کے گھر کے باہر سے اس کا نیا سی ڈی 70 موٹر سائیکل چوری ہو گیا وہاں کے شہریوں کے چھان بین سےمعلوم ہوا کہ چور چھتو چنڈ روڈ سے فرار ہوئے ہیں وہاں کے شہریوں ایس ایس پی ٹھٹھہ سے نوٹیس لے نے کا مطالبات کیا ہے اور کہا کے چور پکر کر ہماری موٹر ساٸیکل واپس دلاٸی جاۓ.

  • ننکانہ صاحب: حکومت پنجاب تعلیمی اداروں  میں مزید بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے- احمر نائیک

    ننکانہ صاحب: حکومت پنجاب تعلیمی اداروں میں مزید بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے- احمر نائیک

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک کے ویژن کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورونمنٹ گورونانک ہائی سکول میں سکولوں کی بہتری کے منصوبے پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن احسن فرید، ڈسٹرکٹ آفیسر سکینڈری ثمینہ عقیل ،ڈپٹی ڈی اوسکینڈری مرزا محمد سلیم ،ڈپٹی ڈی او فی میل رخسانہ بھٹی سمیت ضلع بھر کے ہائی اور ہائیرسکینڈری سکولوں کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن ونعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا ،شرکاءنے سرکاری اسکولوں کی بہتری کے منصوبے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طلباءکو عملی زندگی میں میںبہتر اور کامیاب بنانے کے لیے سرکاری سکولوں میں دستیاب سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی تجویزات پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی اداروں میںمزید بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے،قوم کے معمار اساتذہ اکرام ہی قوم کو بہتربناسکتے ہیں، سکولوں میں بنیادی تعلیم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے جدید علوم توضروری ہیں اس کے ساتھ ساتھ انسان کو انسانیت سے دوستی کے لیے اخلاقی تعلیم بھی بے حد ضروری ہے اسی تعلیم کی وجہ سے زندگی میں خدا پرستی م،عبادت،محبت ،وفاداری اور ہمدردی کے جذبات بیدار ہوتے ہیں

  • ٹھٹھہ : دابیجی میں قتل کے مجرموں  کی عدم گرفتاری ،ورثاء کا پولیس خلاف احتجاج

    ٹھٹھہ : دابیجی میں قتل کے مجرموں کی عدم گرفتاری ،ورثاء کا پولیس خلاف احتجاج

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) دابیجی میں قتل کے مجرموں کی عدم گرفتاری ،ورثاء کا پولیس خلاف احتجاج
    دابیجی غریب آباد مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرہ پولیس زاھد میمن اور راہب میمن کے قاتلوں کو گرفتار کرے ورثإ کا مطالبہ
    تفصیل کے مطابق دابیجی غریب آباد مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس زاھد میمن اور راہب میمن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے ، دو مہینہ پہلے گھر کے پلاٹ کے تکرار پر قتل ہونے والے دو نوجوانوں کے ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا کے ظفر شاہ اور مجاہد شاہ اور لامحمد شاہ کو فوری گرفتار کیا جاۓ اور جیلبھیجا جاۓ جو دو مہینوں سے عبوری ضمانت لۓ آزاد گہوم رہے ہیں ، جبکہ ہم شہر بھی نہیں جا سکتے کیوں کے وہ ہمیں کیس ختم کرنے اورقتل کی دہمکیاں دیتے ہیں ہم وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جاۓ.

  • ٹھٹھہ:گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں طالبات کے والدین اوراساتذہ  کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی

    ٹھٹھہ:گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں طالبات کے والدین اوراساتذہ کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں طالبات کے والدین اوراساتذہ کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی
    تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے پلاٹ پر بااثر افراد کی جانب سے قبضے کے خلاف ایک اہم میٹنگ کا انعقاد والدین کی اپیل پر کیا گیا میٹنگ میں طالبات کے والدین رشید مگسی راھی میرجت رئیس احمد غلام دستگیر اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی میٹنگ میں اسکول کے پلاٹ پر ہونے والے قبضے کی کوشش کے خلاف ایک کمیٹی بھی بنائی گئی میٹنگ میں تمام والدین نے اسکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم یاسمین انڑ اور تمام اسٹاف کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا اور والدین نے کہا کہ ہم اسکول کے پلاٹ پر کسی کو بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے