باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار) سرکاری ہسپتال میڈیسن کمپنیوں نے خرید لیا،ڈاکٹر غیرملکی دوروں پر اور تحفوں کی برسات
تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں میں میڈیکل ریپ نے ایم ایس سمیت دیگر ڈاکٹروں کو یرغمال بنا لیا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کو لاہور کے معروف ہوٹلوں میں لنچ، الیکٹرونک وفرنیچر کا سامان، ملکی و غیر ملکی دورے دے کر کمیشن پر ڈاکٹروں سے ہسپتال میں موجود ادویات کی بجائے باہر کی پرائیویٹ من پسند ادویات لکھوائی جا رہی ہیں، شہریوں کی جیبوں پر سرعام ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر صحت،کمیشنر لاہور ،ڈی سی قصور سمیت سی ای او ہیلتھ قصور سےفوری نوٹس لینے کا مطالبہ، محکمہ صحت پنجاب، صحت کے نام پر اربوں روپے کا بجٹ خرچ کر رہا ہے لیکن اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے جو کہ بڑا المیہ ہے۔سینئر صحافیوں و دیگر شہریوں کا ہسپتال میں جانے کا اتفاق ہوا تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز معروف کمپنیوں کے میڈیکل ریپ سے دوران ڈیوٹی خوش گپیوں میں مصروف تھےاور مریض اور لواحقین بے یارو مددگار انتظار کر رہے تھے سلیم اکبر، اسماعیل، شکیل احمد و دیگر مریضوں نے بتایا کہ ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے ڈاکٹرز ڈیوٹی پر لیٹ جبکہ ٹائم سے پہلے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں اور باوثوق ذرائع کے مطابق ہسپتال میں موجود نرسنگ عملہ کی موجودگی میں سویپر مریضوں کو انجیکشن لگاتے ہیں رات کو ڈیوٹی ڈاکٹر ڈیوٹی دینے کی بجائے اپنے کمرے یا رہائش پر سو جاتے ہیں اسماعیل شہری نے بتایا کہ چند روز قبل میری ہمشیرہ کی طبیعت خراب ہو گئی تحصیل ہسپتال چونیاں میں رات دو بجے لایا گیا تو کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا مجبوراً پرائیویٹ چیک اپ کروانا پڑا۔ میڈیکل ریپ والوں کی وجہ سے غریب مریضوں کو مجبوراً مہنگی ادویات پرائیویٹ سٹوروں سے خریدنا پڑتی ہیں مقامی شہریوں نےوزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر صحت،کمیشنر لاہور ،ڈی سی قصور سمیت سی ای او ہیلتھ قصور سےفوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ کروڑوں اور اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود اگر عوام کو ادویات باہر سے لینی ہیں اور دیگرصحت کی سہولیات نہیں دینی تو پھر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو بند کر دیا جائے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

چونیاں : سرکاری ہسپتال میڈیسن کمپنیوں نے خرید لیا،ڈاکٹر غیرملکی دوروں پر اور تحفوں کی برسات
-

ٹھٹھہ :پیرا میڈیکل سٹاف پر کراچی میں وحشیانہ تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف ساحلی پٹی کے سرکاری ہسپتالوں کی تالا بندی
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار) پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے مطالبات کی منظوری اور کراچی میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ملازمین اور خواتین پر تشدد کے خلاف ساحلی پٹی کے سرکاری ہسپتالوں کی تالا بندی کی گئی ، ایمرجنسی سینٹر کینجھر کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے کالی پٹیاں باندھ کر آر ایچ سی جھرک سینٹر جی جی ایچ اے کے کارکن نذیر سومرو سمیت جی ایچ اے کی مرکزی قیادت پر جھوٹی ایف آٸی آر درج کرانے اور کراچی میں لیڈی ھیلتھ ورکرز پر وحشیانہ تشدد اور گھارو کی تین لیڈی ھیلتھ ورکرز کی گرفتاری کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاج کیا.,ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے پرامن مظاہرہن پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی ہم مذمت کرتے ہیں، رسک الاؤنس سمیت دیگر مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، دوسری جانب پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج کے باعث مریض دربدر رہے اور پیرا میڈیکل ملازمین نے سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے باز ی کی گئی

-

سُجاول : پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار
باغی ٹی وی، سجاول ( یاسر علی پٹھان نامہ نگار ) پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی سجاول سید امداد علی شاہکی ہدایت پر،ضلع سجاول پولیس کا منشات /گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،ایس ایچ او بٹھورو مصری خان کھوسو کی رات گٹے دیر سے دوران گشت، بٹھورو جاتی چوک روڈ، درگاھ قاسم علی شاھ کے قریب کامیاب کارروائی،منشیات فروش ملزم محمد یوسف سوھو، 250 گرام چرس سمیت گرفتارگرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بٹھورو پر نارکو ٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درجFiR#148/2022،u/s9b.Narcotics Act -

ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائیاں 1030گرام چرس، 130 لیٹر،115بیگز دیسی شراب اور900 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد 5 ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کی کارروائیاں 1030گرام چرس، 130 لیٹر،115بیگز دیسی شراب اور900 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد 5 ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر آغا ارسلا خان پٹھان اور سب انسپکٹر مشتاق حسین پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ولیج آللہ بخش گندرو اور ولیج محمد صدیق موندو مکلی میں کارروائیاں کرکے 1 منشیات فروش غلام حسین گندرو کو 1 ہزار 30 (1030) گرام چرس اور 1 گھٹکہ فروش پیار علی موندو کو 400 پیکٹ گھٹکہ ماوا، سمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ : مقدمہ نمبر 176/2022 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ مکلی۔مقدمہ : مقدمہ نمبر 177/2022 سیکشن 9C نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ مکلی جبکہایس ایچ او تھانہ دہابیجی سب انسپکٹر لیاقت علی کنبھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت پمپ ہائوس دہابیجی کے قریب دیسی شراب کی بٹھی پر کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم شکیل احمد بھٹو کو 70 لیٹر اور 90 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ دہابیجی پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ : مقدمہ نمبر 105/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ دہابیجی اورایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپکٹر زاھد حسین شیخ اور انچارج پولیس پوسٹ اونگر اے ایس آئی شوکت علی درس بمعہ اسٹاف نے دوران گشت چل سائیڈ جھرک کے قریب دیسی شراب کی بٹھی پر کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم شوکت گندرو کو 60 لیٹر اور 25 بیگز دیسی شراب* سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ : مقدمہ نمبر 73/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ دہابیجی دوسری طرفایس ایچ او تھانہ کینجھر سب انسپکٹر بشیر احمد ملاح بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ولیج سومار ماچھی کے قریب کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ملزم نیاز علی ماچھی کو 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا* سمیت گرفتار کرکے تھانہ کینجھر پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ: مقدمہ نمبر 48/2022 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ کینجھر -

ٹھٹھہ : سی ایم ہاؤس کے باہر احتجاجی پیرامیڈکس پرلاٹھی چارج،کئی گرفتار
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )پیرامیڈکس کا سی ایم ہاؤس کے باہراحتجاجیوں پرلاٹھی چارج،کئی گرفتار
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کے ملحقہ شہروں گھارو،ساکرو،ٹھٹھہ سے ہسپتالوں کے پیرامیڈکس نےرسک الاؤنس کی بندش پرسی ایم ہاؤس کے باہر احتجاجی قافلے کراچی پہنچے کراچی سے کریم بانڈ نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی میں پر امن احتجاج کے لۓ سی ایم ہاؤس کے طرف بڑھنے لگے تو ان پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کیاتشدد کے نتیجے میں کئی خواتین ملازم بے ہوش گئیں اور ہمارے کئی ملازمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو کہ قابل مذمت ہے کریم بانڈ نے مزید کہا ہیلتھ ملازمین اپنے رسک الاؤنس کی بحالی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے گفتار ہونے والوں میں جھرک کے کارکن نذیر احمد اور گھارو کی تین ھیلتھ ورکرز شمیم, نشاد اور راشدہ کی احتجاج میں پولیس نے گرفتار کیا ان کی کھلے الفاظ مزمت کرتے ہیں. -

دڑو :بنوں شہر کے بھرے بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ، سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل
باغی ٹی وی ،دڑو(امتیازآکاش میمن)بنوں شہر کے بھرے بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ، سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل، ملزمان قتل کے بعد مقتول کی موٹر سائیکل اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے، کوئی گرفتاری یا مقدمہ درج نہیں ہوا۔
تفصیل کے مطابق دڑو کے قریب بنوں شہر میں ملزمان تاج محمد عرف تاجو کنڈرا اور فقیر محمد کنڈرا نے دن دہاڑے اپنے بہنوئی دھنی بخش ولد رمضان کنڈرا کو فائرینگ کرکے قتل کردیا، ملزمان نے قتل کی واردات کرنے کے بعد مقتول کی بائیک اور موبائل فون بھی اپنے ساتھ لیکر فرار ہوگئے، جائے وقوعہ پر موجود ورثہ نے مقتول دھنی بخش کنڈرا کو بنوں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مقتول اور ملزمان گاؤں داؤد کنڈرا کے رہائشی ہیں اور آپس میں سالے اور بہنوئی ہیں، مقتول دھنی بخش نے دو شادیاں کی تھیں، پہلی بیوی کا انتقال ہو چکا ہے۔ جس سے اس کی 5 بیٹیاں ہیں اور دوسریبیوی سے ایک بیٹا ہے۔ مقتول کو قتل کرنے والے ملزمان اس کی پہلی فوت ہوئی بیوی کے بھائی ہیں۔ تاہم بنوں میں سرعام قتل کے واقعے کے بعد پورے شہر میں شدید خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ ممکنہ خونریزی کو روکنے کے لیے بنوں پولیس نے فوری طور پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا ہے۔ جبکہ ابھی تک نہ تو قتل کا مقدمہ درج ہوا ہے، اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ -

منگروٹھ :ڈپٹی ڈی ایچ او تونسہ کی کارروائی کئی اتائیوں کے کلینک سیل
منگروٹھ (عمران لنڈ نامہ نگار )ڈپٹی ڈی ایچ او تونسہ کی کارروائی کئی اتائیوں کے کلینک سیل
تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تونسہ شریف ڈاکٹر شعیب اختر میانہ نے گذشتہ روز تونسہ سٹی ٹبی قیصرانی نتکانی ترمن میں کارروائی کرتے ہوئے اتاءیوں کے کلینک ، ڈینٹل کلینک ، میڈیکل سٹورز کو سیل کیا اور متعدد کو وارننگ جاری کی مزید ان کا کہنا تھا کہ کسی کو انسانی جانوں سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا متعدد لیبارٹریاں ڈینٹل کیئر جو کہ صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے عوام الناس کو علاج معالجہ دینے کی بجائے مزید بیماری میں مبتلا کر رہی ہیں لہذا ایسی لیبارٹریوں ڈینٹل کیئر اور غیر قانونی پریکٹس کرنے والوں کا کریک ڈاؤن کیا جائے گا غیر قانونی طور پر اتائی جو انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ان کے خلاف دائرہ کار سخت کیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی -

پیرمحل : قومی رضا کار نوکری سے فارغ ، گھروں میں چولہے ٹھنڈے گئے اور فاقوں پر مجبور.
پیرمحل باغی ٹی وی (وقاص شریف نامہ نگار ) قومی رضا کار نوکری سے فارغ ، گھروں میں چولہے ٹھنڈے گئے اور فاقوں پر مجبور.
تفصیلات کے مطابق: قومی رضاکاروں کو نوکری سے فارغ کیے جانے کے بعد گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے فاقہ کشی پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ محکمہ پولیس کی جانب سے قومی رضاکاروں کو فارغ کیے جانے کے بعد بے یارومددگار چھوڑ دینے سے غریب رضاکاروں کو زندگی گزارنا انتہائی دشوار ہو کر رہ گیا ہے ۔ قومی رضاکار محکمہ پولیس میں پولیس جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے اور دن رات ڈیوٹی سر انجام دیتے تھے ۔ جن کو محکمہ پولیس کی جانب سے فارغ کیے جانے کے بعد فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ رضاکاروں کا زندگی کا ایک حصہ نوکری میں گزر چکا ہے جس کی وجہ سے کوئی دوسرا کام نہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی کے اس دور میں گزر بسر کرنا دشوار ہو کر رہ گیا ہے ۔ قومی رضا کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت 6 دسمبر رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پر قومی رضاکاروں کو نوکری پر بحال کرے ۔ تاکہ ان کے روز و شب بھی بہتر طریقے سے گزر سکیں ۔ عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلی پرویز الہی سے قومی رضاکاروں کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے -

شیخوپورہ: ٹریفک پولیس لائسنس برانچ، ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے کرپشن کا بازار گرم
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ٹریفک پولیس شیخوپورہ کی لائسنس برانچ نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران اپنی مرضی کے قواعدوضوابط بنا کر لوگوں کو فیل کرنا شروع کر دیا ہے اور مبینہ طور پر رشوت دینے والے افراد کو ڈرائیونگ ٹیسٹ میں پاس کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے 13،13 فٹ کے فاصلے پر کون لگائی جاتی ہے جہاں امیدوار کو گاڑی ان کونوں کے درمیان سے گزارنی پڑتی ہے مگر ٹریفک لائسنس برانچ کے بعض اہلکاروں نے پیسے نہ دینے والے امیدواروں کو فیل کرنے کی خاطر کون کا فاصلہ 8 فٹ ک دیتے ہیں جس سے ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا شخص فیل ہو جاتا ہے اور چند لمحوں کیلئے انٹرنیٹ کیمرے بند کر کے دوبارہ کونیں 13 فٹ کے فاصلے پر لگا کر اپنے مخصوص امیدواروں کو ڈرائیونگ ٹیسٹ میں پاس کیا جا رہا ہے اس سنگین صورتحال پر ڈسٹرکٹ بار کے سنیئر ایڈووکیٹ قربان علی سدھو نے انسپکڑ جنرل پولیس پنجاب،ڈی آئی جی ٹریفک،ایس پی ٹریفک اور ڈی پی او شیخپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے۔
-

سجاول : ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت دربار حال میں اجلاس
باغی ٹی وی،سجاول( نامہ نگار یاسر علی پٹھان )ڈپٹی کمشنر سجاول کی زیر صدارت دربار حال میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو چاہئے کہ وہ نیک نیتی سے پولیو کے خاتمے کیلئے جدو جہد کریں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو کی زیر صدارت دربار ہال ڈی سی کمپلیکس میں 24 تا 30 نومبر 2022ء تک کی گذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کی کامیابی کا انحصار بہترین مائکرو پلان اور مشترکہ ٹیم ورک سے ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کا قومی فریضہ بھی ہے اس لئے تمام اداروں کو چاہئے کہ وہ نیک نیتی سے پولیو وائرس کیخلاف جدو جہد کریں تاکہ اس خطرناک بیماری سے نجات حاصل کی جاسکے انہوں نے محکمہء صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے محکمہء صحت سمیت تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ گذشتہ مہم کے دوران ہونے والی کوتاہیوں کو دور کرتے ہوئے ایک ایسی مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے تاکہ آئندہ مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہیاں نہ ہو سکیں انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کیجائے گی بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کیجائے گی انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے اختتام پر جانچ پڑتال (کلسٹر) بھی سختی سے کیجائے بچوں کی انگلیوں پر مارکنگ کا بھی خاص خیال رکھا جائے اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مائکرو پلان کو وقت پر بنا کر اس پر مکمل عمل کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے معصوم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں پر ایف آئی آر درج کروا کر قانون کے مطابق کارروائی کیجائے اس موقعہ پر تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احمد علی پلیجو، روينيو،صحت، پی پی ایچ آئی، تعلیم، پولیس، لوکل گورنمنٹ و دیگر مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔