Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تلہ گنگ:مسلم لیگ ن پبلک سیکرٹریٹ این اے 65 میں سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد

    تلہ گنگ:مسلم لیگ ن پبلک سیکرٹریٹ این اے 65 میں سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد

    باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) مسلم لیگ ن پبلک سیکرٹریٹ این اے 65 میں سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد، پبلک سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن این اے 59 تلہ گنگ میں سابق ایم این اے رہنماء مسلم لیگ ن سردار منصور حیات ٹمن سے مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کے ایکٹیو ورکرز کی ملاقات، سردار منصور حیات ٹمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کسی بھی جماعت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے، مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم پر مزید ورک کی ضرورت ہے، جس سے پارٹی کا بیانیہ بہتر طریقے سے عوام تک پہنچ سکے گا۔ سردار منصور حیات ٹمن نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر افواج پاکستان پر تحریک انصاف کی جانب سے گھٹیا مہم چلائی جارہی ہے جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں، ہمارا علاقہ شہیدوں اور غازیوں کا علاقہ ہے جو کسی صورت پاک فوج کیخلاف گھٹیا پروپگنڈہ کرنے والوں کی حمایت نہیں کرے گا۔

  • تلہ گنگ:ڈی پی او کی  تھانہ صدر تلہ گنگ میں کھلی کچہری

    تلہ گنگ:ڈی پی او کی تھانہ صدر تلہ گنگ میں کھلی کچہری

    تلہ گنگ (شوکت ملک سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال/تلہ گنگ کامران نواز پنجوتھا نے تھانہ صدر تلہ گنگ میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا، جس میں ضلع تلہ گنگ کے چاروں تھانوں سے سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں تھانہ سٹی، صدر، ٹمن اور لاوہ کے ایس ایچ اووز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ سائلین نے ڈی پی او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر ڈی پی او نے موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔ صحافیوں کی جانب سے اجتماعی مسائل پر ڈی پی او نے کہا کہ اب وہ ہر منگل کو ایس ڈی پی او تلہ گنگ کے آفس میں عوامی مسائل سنیں گے۔ ضلع تلہ گنگ میں تلہ گنگ اور لاوہ دو پولیس سرکل بنائے جا رہے ہیں، جبکہ تین مزید تھانوں ہے قیام کےلئے بھی ورک جاری ہے۔ ہمارے پاس چکوال تلہ گنگ کے دونوں اضلاع میں پولیس ملازمین کی مجموعی تعداد گیارہ سو سے بارہ سو تک کی ہے۔ اب ضلع تلہ گنگ کیلئے گیارہ سو نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ جس سے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔ ڈی پی او کامران نواز پنجوتھا نے مزید کہا کہ لوگوں کو پولیس سے ہی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں لہذٰا اگر کوئی درخواست گزار تھانے آئے تو پرچہ بنتا ہو یا نہیں بنتا ایس ایچ او کو سختی سے ہدایت دے رہا ہوں کہ دونوں پارٹیوں کو بلا کر معاملہ سلجھا دیں تاکہ لوگوں کی امیدیں ختم نہ ہوں۔ تلہ گنگ میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ پر ٹریفک اسٹاف سے ملکر لفٹر کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ ٹریفک جام کا مسئلہ بھی حل ہو سکے۔ سوشل میڈیا پر آئے روز مذہبی منافرت پر اسٹیک ہولڈرز سے ملکر میکنزم بنائیں گے تاکہ ایسے معاملات کو فوری کنٹرول کیا جا سکے اور جھوٹی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ انہوں نے چاروں تھانوں کے ایس ایچ اووز اور تفتیشی افسران کو ہدایت دیں کہ کھلی کچہری میں پیش کئے جانے والے تمام مسائل کو حل کر کے کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔

  • تلہ گنگ:گورنمنٹ سٹی ہسپتال تلہ گنگ کی ماہ اکتوبر کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

    تلہ گنگ:گورنمنٹ سٹی ہسپتال تلہ گنگ کی ماہ اکتوبر کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

    تلہ گنگ (شوکت ملک سے) گورنمنٹ سٹی ہسپتال تلہ گنگ کی ماہ اکتوبر کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری، رپورٹ جاری کرنے کا مقصد گورنمنٹ اداروں کی کارکردگی کو عوام کے سامنے لانا ہے۔ ایم ایس سٹی ہسپتال ڈاکٹر طیب خان، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طیب میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سٹی اسپتال تلہ گنگ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ اکتوبر 2022 گورنمنٹ سٹی اسپتال تلہ گنگ گورنمنٹ کے اداروں کی کارکردگی اور عوام کا اعتماد گورنمنٹ سٹی اسپتال انتظامیہ نے عوام الناس کی آگاہی کے لئے ہر ماہ کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے، ماہ اکتوبر میں 29896 او پی ڈی مریضوں نے ہسپتال سے استفادہ حاصل کیا، ایمرجنسی میں 15712 مریض آئے، ماہ اکتوبر میں گردوں کے 449 ڈائیلیسز کیے گئے، 1166 مریضوں کو داخل کیا گیا، 124بچوں کی پیدائش سٹی اسپتال میں ہوئی، 42 مریضوں کے بڑے آپریشن Section c ہوئے، ‏لیبارٹری میں 10298ٹیسٹ کیے گئے، اسی طرح 2308 ایکسرے ہسپتال میں ہوئے دیگر سرجریز(جراحی)میں 96مریضوں کے چھوٹے بڑے آپریشن کیے گئے، 987 الٹرا ساؤنڈز کئے گئے، شعبہ داندان 753 مریضوں علاج معالجہ کیا گیا اسی شعبہ میں 42 مریضوں کے آپریشن بھی ہوئے، اسپتال میں 1028مریض ایکسیڈنٹ کے آئے جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی جو کہ اکثریت موٹرسائیکل اور رکشا تصادم کی صورت میں زخمی ہوئے، ماہ اکتوبر میں 130مریضوں کو راولپنڈی اسلام آباد کے لیے ریفر کیا گیا جن کا علاج معالجہ یہاں ممکن نہ تھا ان میں زیادہ تر مریض دل کا دورہ پڑنے سے فالج ہونے حادثہ کی صورت یاد دماغی چوٹوں کے باعث راولپنڈی اسلام آباد ریفر کیا ہے۔

  • تلہ گنگ: الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن نے  سٹی ہسپتال  میں مریضوں کو کھانے کی فراہمی شروع کردی ہے

    تلہ گنگ: الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سٹی ہسپتال میں مریضوں کو کھانے کی فراہمی شروع کردی ہے

    تلہ گنگ (شوکت ملک سے) الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ کی جانب سے سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں مریضوں کو کھانے کی فراہمی کا سلسلہ شروع، ایم ایس سٹی ہسپتال تلہ گنگ ڈاکٹر طیب خان نے کھانے کی فراہمی کا اغاز کیا، تفصیلات کے مطابق الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ کی جانب سے سٹی ہسپتال تلہ گنگ کے وارڈ میں داخل مریضوں کیلئے دن کے کھانے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، اس عظیم کام کا آغاز ایم ایس سٹی ہسپتال ڈاکٹر طیب خان نے اپنے دست مبارک سے کیا اور مریضوں تک کھانا پہنچایا، اس موقع پر صدر الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد کاشف بھی آپ کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر طیب خان نے الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا جبکہ مریضوں نے الفلاح اور اس کے معاونین کا دعائیہ کلمات کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔

  • گوجرخان : افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کااہتمام

    گوجرخان : افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کااہتمام

    گوجرخان افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کااہتمام
    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) جمعہ کے روز سول سوسائٹی تاجروں اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے افواج پاکستان آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے گوجرخان چوک میں ایک ریلی نکالی گئی اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج اور آئی ایس آئی سے مکمل اظہار یکجہتی کااظہار کیا اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی سخت مذمت کی۔ ریلی میں شرکت کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے سید ندیم عباس بخاری پی پی پی کے راجہ خاقان بابر گوجرخان تاجراتحاد کے مرزا محمد وقاص اور دیگر رہنما شامل تھے

  • ٹھٹھہ :چنگ چی رکشہ کی ٹکر سے نہر میں گر ڈوبنے سے جاں بحق نوجوان کی لاش نہ مل سکی ،حکومتی عدم تعاون ورثاء کااحتجاج

    ٹھٹھہ :چنگ چی رکشہ کی ٹکر سے نہر میں گر ڈوبنے سے جاں بحق نوجوان کی لاش نہ مل سکی ،حکومتی عدم تعاون ورثاء کااحتجاج

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی ) گذشتہ روز چنگ چی رکشہ کی ٹکر سے نہر میں گر ڈوبنے سے جاں بحق نوجوان کی لاش نہ مل سکی ،حکومتی عدم تعاون ورثاء کااحتجاج
    تفصیل کے مطابق چھتو چنڈ کے نزدیک گذشتہ روز کے ڈی اے نہر میں ڈوبنے والے جس کو چنگ چی رکشہ نے ٹکر ماری چالیس سالہ ڈولو ہیجب کی اب تک لاش نہ مل سکی اس کے گھر والوں اور عزیزوں نے نیشنل ہاۓ وۓ بند کر کے احتجاج کیا اور کہا کے کل سے ہمارا بندہ ڈوب گیا اس کی لاش اب تک نہیں مل رہی ضلعی انتظامیہ نے اب تک کوئی بھی مدد نہ کی ہے ہم لاش کیسے نکالیں ہم ڈی سی ٹھٹھہ سے مطالبہ کرتے ہیں کے ہمیں ندی سے لاش نکالنے والے بندے دیں ہم کو لاش مل سکے اور احتجاج کرنے والوں نے سخت نعری بازی بھی کی

  • ٹھٹھہ : چوروں کوپڑ گئے مور، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رٹیلر کا موٹرسائیکل چور لے اُڑے

    ٹھٹھہ : چوروں کوپڑ گئے مور، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رٹیلر کا موٹرسائیکل چور لے اُڑے

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) چوروں کوپڑ گئے مور،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رٹیلر کا موٹرسائیکل چور لے اُڑے،بے نظیرانکم سپورٹس پروگرام کا ریٹیلر جو غریب خواتین کے ہزاروں روپے ناجائز طور ہڑپ کررہاہے کو چوروں نے تھوڑا ساجھٹکا دیا ہے .تھانہ مکلی کے حدود مکلی ڈگری گرل کالج میں قائم سینٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک ریٹیلر نبی بخش سموں کی کچھ عرصہ قبل موٹر سائیکل CD 70 نمبر 0365/ K O D. موڈل 2020 Black color دن دہاڑے پولیس انتظامیہ کے ہوتے ہوئے چابی میکر بآسانی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھا،اب
    اس موٹرسائیکل چور CCTV فوٹیج منظر عام پر آگئی ایس ایچ او مکلی نے یقین دہانیکرائی ہے کہ انشاءاللہ جلد سے موٹر سائیکل ریکور کریں گے

  • ٹھٹھہ : محکمہ جنگلات کے کرپٹ ملازمین سرکاری زمین بیچنے لگے ،ریٹ مقرر

    ٹھٹھہ : محکمہ جنگلات کے کرپٹ ملازمین سرکاری زمین بیچنے لگے ،ریٹ مقرر

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)محکمہ جنگلات کے کرپٹ ملازمین سرکاری زمین بیچنے لگے ،ریٹ مقرر،آفیسران اپنا حصہ لیکر خاموش
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب کچہ بیٹ میں محکمہ جنگلات کے کرپٹ ملازمین نے سانپا موری کے قریب بیٹ میں جنگلات کی سرکاری زمینوں کے ریٹ مقرر کرکے بااثر زمینداروں کوبیچنے لگے ،سرکاری زمین پر محکمہ جنگلات کے آفیسران پودے کاشت کرانے کی بجائے بھاری رقم لیکر کھیتی باڑی کرنے کی اجازت دے دی ہے مگر بیٹ میں مقامی لوگوں اپنے مویشیوں کیلئے چارا کاشت کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے جن کی گذراوقات صرف مویشیوں پر ہے جوکہ بیروزگاری تنگدستی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں سانپا موری اور کچہ بیٹ کے مقامی لوگوں بلاول پالاری اور دیگر نے میڈیا کوبتایا اور انہوں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین مشین آپریٹر منیر ببر اور جمعدار سلیم خاصخیلی نے محکمہ جنگلات کی سرکاری زمینیں بااثر زمینداروں اور ابادکاروں کو بڑی رشوت عوض فصلات کاشت کرنے کی اجازت دے دی ہے مگر کسی مقامی شخص کو جو رشوت دینے سے قاصر ہیں انہیں زمین آباد کرنے نہیں دی جارہی ہے جس سے وہ بچوں کا پیٹ پال سکیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہاری زمین کا ٹکڑا خرچ کرکے زمین آباد کرتا ہے ان سے بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے رشوت نہ دینے کی صورت میں انہیں پریشان کرکے پولیس اور متعلقہ حکام کی دھمکیاں دیکر خوف زدہ کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے برسات پھر سیلاب نے بہت نقصان کیا ہے جس کی وجہ سے روزگار نہ ہونے کی وجہ سے ہم بڑے پریشان ہیں ہمارے بچے فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے محکمہ جنگلات ضلع ٹھٹھہ کے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رشوت خور محکمہ جنگلات کے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کارروائی کرکے مقامی زمینداروں آباد گاروں کو زمینیں آباد کرنے کا موقع فراہم کیا جائیے تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں

  • ڈیرہ غازی خان: سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالہ بارے جائزہ اجلاس

    ڈیرہ غازی خان: سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالہ بارے جائزہ اجلاس

    باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالہ بارے جائزہ اجلاس کیمٹی روم میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے صدارت کی۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو طیب خان،پی اے اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز شکیب سرور،اصغر اقبال،جمیل حیدر شاہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نظام الدین،ڈپٹی ڈائریکٹرز غلام محمد،محمد احمد ظفر،ڈاکٹر سعید احمد و دیگر نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے جوائنٹ سروے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سروے میں22متاثرین نے اپنے نقصانات بارے درخواستیں دیں۔ریڈریسل کیمٹی نے متاثرین کے درخواستوں کا بغور جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کے تخمینہ کیلئے جوائنٹ ٹیم نے سروے مکمل کرلیا ہے،پاک آرمی،پی ڈی ایم اے،اربن یونٹ،لوکل گورنمنٹ،لائیو سٹاک،ریونیو سٹاف کی ٹیموں نے منظم انداز میں سروے کیا،
    سروے میں پی ڈی ایم اے کی ہدایات کو فالو کیا گیا،ڈی سی ڈیرہ غازی خان نے کہا کہ میں منظم اور شفاف سروے پر تمام افسران کو مبارکباد دیتا ہوں،ڈیرہ غازی خان کی تاریخ میں پہلی بار پائلٹ سروے ہوا ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے،سروے میں تمام نقصانات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،نقصانات کی تفصیلات عوام تک ضرور پہنچائیں گے،محمد انور بریارنے کہا کہ سیلاب متاثرین کے ہر نقصان کا ازالہ کیا جائے گا،
    سیلاب کی تباہ کاریوں،امدادی سرگرمیوں،تمام محکموں کی کاوشوں کو ڈیٹا بینک کی شکل میں اجاگر بھی کیا جارہا ہے۔

  • شیخوپورہ:محکمہ لوکل گورنمنٹ میں ترقیاتی کاموں کےآڑ میں تقریباً 2 ارب روپے مالیت کی بوگس ادائیگیوں کا انکشاف

    شیخوپورہ:محکمہ لوکل گورنمنٹ میں ترقیاتی کاموں کےآڑ میں تقریباً 2 ارب روپے مالیت کی بوگس ادائیگیوں کا انکشاف

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر تقریباً 2 ارب روپے مالیت کی بوگس ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے دفتر محکمہ لوکل گورنمنٹ پر چھاپہ مار کر بوگس ادائیگیوں میں ملوث سب انجینئر رائے اورنگزیب کو گرفتار کر لیا جبکہ بوگس ادائیگیوں کے مبینہ سکینڈل میں ملوث ایکسین ایس ڈی او اور دیگر عملہ دوسرے شہروں میں فرار ہوگیا ہے چیف سیکرٹری پنجاب نے ایک تحریری درخواست پر محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں 2 ارب روپے کی بوگس ادائیگیوں کے سکینڈل کی تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن کو جاری کی تھی جس کے شروع ہوتے ہی انکشاف ہوا کہ اس محکمہ کے افسروں انجینئروں اکاؤنٹنٹ اور ڈرافٹ مین اور کلرکوں نے ملی بھگت سے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے جس میں ایک ایسا جعلی سب انجینئر بھی شامل ہے جو 12 برس تک اس دفتر میں جعلی احکامات کے ذریعے سب انجینئر بنا رہا ہے اور اس کا باپ پاک ڈبلیو ڈی میں بوگس ادائیگیوں میں پکڑا گیا تو وہ اسے پلی بار گینگ کے تحت 3 روز بعد ہی تقریباً 48 لاکھ روپے جمع کروا کر رہا کروانے میں کامیاب ہوگیا تحقیقات کے شروع ہوتے ہی انکشاف ہوا کہ سب انجینئر نے اپنی بیوی کے نام پر ایک جعلی کنسٹریکشن فرم بنا رکھی ہے جس کے نام پر گاؤں دھامونکی سے چک نمبر چار رسالہ تک لنک روڈ کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس کے نام پر مذکورہ جعلی فرم کے ذریعے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا اس سکینڈل میں محمد طلحہٰ قاری ایس ڈی او وسیم الدین اکاؤنٹنٹ محمد ابراہیم اور ایکسین مدثر میاں بھی شامل ہیں اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق موقع پر لنک روڈ کی بجائے پیاز کی فصلیں ہیں ادھر پتہ چلا ہے کہ سابق خاتون اول محترمہ بشریٰ بیگم کی سہیلی محترمہ فرح خان کے دبئی جانے کے بعد ان کے آبائی گاؤں گھنگ میں بھی محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے نام پر بوگس ادائیگیاں کی ہیں محترمہ فرح خان نے اپنے گاؤں میں عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبے منظور کروائے تھے مگر ان کے دبئی چلے جانے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے بعض انجینئروں اور افسروں نے ان ترقیاتی کاموں کے نام پر بوگس ادائیگیاں کر دی اور جو ترقیاتی کام ہوچکے تھے ان کو نیا منصوبہ ظاہر کر دیا محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام نے بتایا ہے کہ اب محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں گذشتہ دس برس کے دوران ہونے والے ترقیاتی کاموں کی فزیکل چیکنگ بھی کروائی جائے گی