باغی ٹی وی ،سجاول (نامہ نگار یاسر علی پٹھان)ایس ایس پی سجاول جناب سید امداد علی شاہ صاحب کی ہدایت پر،ضلع سجاول پولیس کا منشات /گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ،ایس ایچ او بٹھورو مصری خان کھوسو کی دوران گشت، سجاول ،بٹھورو روڈ، درگاھ خاکی شاھ کے قریب کامیاب کاروائی،گرفتار منشیات فروش ملزم شیر محمد چانڈیو، 480 گرام چرس سمیت گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا،گرفتار اور مفرور ملزم کے خلاف تھانہ بٹھورو پر نارکو ٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج.FiR#147/2022زیردفعہ u/s9b.Narcotics Act

ٹھٹھہ نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ پولیس نےکامياب کارروائی کرتے ہوئے روڈ پرڈکیتی کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے گرفتار مورخہ 02 نومبر 2022 کو رات کے وقت 4 ملزمان نے ساکرو تا غلام اللہ روڈ ڈورو نالی کے قریب محمد صدیق سمیجو، عبدالقادر سمیجو، ماموں سمیجو اور ڈرائیور عبالکریم کنبھار سے اسلحہ کے زور پر 98650 رپے اور 3 موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ ساکرومیں محمد صدیق سمیجو کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپکٹر فیض علی شاہ اور اے ایس آئی عبدالہادی سھتو بمعہ اسٹاف نے قریشی فارم لنک روڈ ولیج انگاریو پٹیل خاصخیلی کے قریب کامیاب کارروائی کرکے روڈ پرڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 4 کریمنلز عثمان ولد خدا بخش لکھانی بلوچ، شبیر ولد رانو لکھانی بلوچ، جلال ولد حاجی خان حمرانی بلوچ اور ریاض ولد ایوب ملاح کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضہ سے روڈ ڈکیتی میں استعمال کی گئی 1 موٹر سائیکل، ملزم عثمان لکھانی بلوچ سے 1 پسٹل, 13 ہزار کیش، ملزم شبیر لکھانی بلوچ سے 1 پسٹل، 10 ہزار کیش، ملزم جلال حمرانی بلوچ سے 1 موبائل فون، 8 ہزار کیش اور ملزم ریاض ملاح سے 1 موبائل فون اور 9 ہزار کیش ٹوٹل 40 ہزار (40000) رپے اور 2 موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہے۔
اس کے علاوہ ملزمان نے گاڑہو، ساکرو تھانوں کی حدود میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کریمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ساکرو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر : 118/2022 سیکشن 397,392 ت۔پ تھانہ ساکرو۔مقدمہ نمبر : 120/2022 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ ساکرو۔مقدمہ نمبر: 121/2022 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ ساکرو۔

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سجاول اور ٹھٹھہ میں پولیس کی کارروائی منشیات فروش اور4 ڈکیت گرفتار
-

سجاول : ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کو جلد پورا کیا جائے – ریحانہ لغاری
باغی ٹی وی،سجاول (نامہ نگار یاسر علی پٹھان) ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کو جلد پورا کیا جائےگی- ریحانہ لغاری
تفصیل کے مطابق ضلع سجاول میں ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کی شکایات موصول ہورہی ہیں،سرکاری ہسپتالوں اورڈسپنسریوں میں مسلسل مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہا ہے،سردیوں کے موسم میں ڈینگی،ملیریا اوردیگرموسمی وائرسززیادہ موثرہوجاتے ہیں ان سے بچائوکے اقدامات کے ساتھ ان کے علاج کے لئے بھی ضروری اقدامات کرنے جی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہارقائم مقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے اپنے دفترمیں ضلع صحت افسرڈاکٹراحمدعلی پلیجو اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ / سول سرجن ڈاکٹرعبدالجبارجمالی کے ساتھ ضلع صحت سجاول کے مسائل بشمول ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کے حوالے سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سردیاں شروع ہوچکی ہیں اورساتھ ساتھ ڈینگی،ملیریا اوردیگرموسمی وائرسزغیرمعمومی طورپر فعال ہوچکے ہیں جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں اورڈسپنسریوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا اورمریض ڈاکٹروں اوراسٹاف کی کمی کی شکایت کررہے ہیں۔
اس موقع پر ضلع صحت افیسرسجاول ڈاکٹراحمدعلی پلیجو نے بتایا کہ بارش کے باعث سرکاری اسپتالوں اورڈسپنسریوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جس کا تخمینہ لگاکر محکمہ صحت کراچی کو ارسال کردیا گیا ہے جبکہ اضافی مالی اخراجات کے لیے بھی درخواست کی گئی ہے۔ اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال سجاول نے بتایا کہ ایک سینئرمیڈیکولیگل آفیسر،2سینئرسی ایم او،5سی ایم او گریڈ17,ایک اینستھیزئٹس،ایک ای این ٹی،ایک گائناکالوجسٹ،ایک نیفرولوجسٹ،ایک اوپتھلمولاجسٹ،ایک پیتھالوجسٹ اورایک فیزیشن کی پوسٹ سول ہسپتال میں خالی ہیں جس کے باعث مریضوں اورہسپتال انتظامیہ کوشدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
قائم مقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا تمام ترمسائل پرمبنی تفصیلی رپورٹ تیارکی جائیں اورڈاکٹروں کی کمی اورپوسٹنگ کے حوالے سے سیکریٹری صحت کوآگاہ کیا جائے اور وہ خود ان مسائل کے حل کے لئے وزیرصحت سندھ سے ملاقات کریں گی۔

ہلال احمر کی جانب سے سجاول کے قریبی گاؤں راہب آمڑو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں سینکڑوں مریضوں کو سپیشلسٹ ڈاکٹروں چیک کیا اور مریضوں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں. -

سجاول :محکمہ تعلیم کی چشم پوشی، شہرکے گلی محلوں میں نان رجسٹرڈ سکول خودروجھاڑیوں کی طرح اُگنے لگے
باغی ٹی وی، سجاول (نامہ نگار یاسر علی پٹھان)محکمہ تعلیم کی چشم پوشی، شہرکے گلی محلوں میں نان رجسٹرڈ سکول خودروجھاڑیوں کی طرح اُگنے لگے
تفصیل کے مطابق وزیرتعلیم سندھ اور سیکریٹری تعلیم سندھ کے بلند وبانگ دعوؤں کےبرعکس ضلع سجاول میں محکمہ تعلیم کا نیاکارنامہ اور مافیاکا سائیڈ بزنس سامنے آیاہے، ضلع سجاول کے سرکاری اسکولوں میں جہاں سہولیات کی شدید قلت موجود ہے وہاں ضلع کے مختلف شہروں میں مختلف گلی محلوں میں غیررجسٹرڈ اسکول پھوٹ رہے ہیں۔پرائیویٹ اسکول مافیا اور متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے ان غیررجسٹرڈ اور غیرمعیاری اسکولوں میں نہ صرف والدین سے کروڑوں روپے کی لوٹ مار کی جارہی ہے بلکہ بچوں کے قیمتی بنیادی تعلیمی سال بھی ضایع کرائے جارہے ہیں، ذرائع کے مطابق سجاول سمیت دیگر شہروں میں گلی محلوں کے گھروں میں مطلوبہ سہولیات کے بغیرپرائیویٹ اسکول کھول لئے گئے ہیں جہاں پر بچوں کی ایڈمیشن، ماہانہ فیس، ڈریس، کورس کتب و مختلف تقاریب کے نام پر بھاری رقوم اینٹھ لی جاتی ہے لیکن اسکول کے لئے لازمی سہولیات نہ ہونے کے برابرہیں جبکہ تعلیمی معیار میں بھی شدید شکایات ہیں،بچوں اور والدین کو جب معلوم ہوتاہے اور اپنے بچے دوسرے اسکول منتقل کرناچاہتے ہیں تو انہیں سرٹیفکیٹ دینے کے لئے بھی تیارنہیں ہوتے کیوں کہ ان کی رجسٹریشن ہی نہیں ہوتی، اس طرح بچوں کے قیمتی تعلیمی سال ضایع کرائے جارہے ہیں، ایسے اسکول مالکان بعض رجسٹرڈ اسکولز سے ملی بھگت کرکے بچے ان کے پاس بھی شفٹ کراتے ہیں تاکہ ان کا پول نہ کھلے جبکہ عملہ میں اساتذہ بھی غیرتربیت یافتہ اور کم اجرت والے رکھ کر ان کو محض چندہزار کی تنخواہ ادا کررہے، ایسے اسکولوں کے خلاف والدین کی جانب سے کئی بار متعلقہ تعلیمی افسران کے پاس شکایات درج کرانے کے باوجودان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے، مذکورہ غیررجسٹرڈ غیرمعیاری پرائیویٹ اسکولزمافیاایک منظم انداز میں سرکاری تعلیمی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے والدین کو بچے اپنے اسکولوں میں داخل کرانے کی ترغیب دیتی ہے تاہم والدین مختصر عرصے میں نالاں ہوکر پریشان پھررہے ہوتے ہیں، ضلع سجاول میں یہ کاروبار اس وقت عروج پر پہونچ چکاہے، اور بچوں کے قیمتی بنیادی تعلیم سال ضایع کراکے ان کے مستقبل کا نقصان کیاجارہاہے، ضلع سجاول کے شہریوں اور والدین نے وزیر تعلیم، سیکریٹری تعلیم اور دیگر سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر اس طرف توجہ دیکر بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایاجائے، سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سہولیات بڑھائی جائیں اور پرائیویٹ و غیررجسٹرڈ اسکولوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے ان کی آڈٹ کرائی جائے، والدین سے تمام تروصولی، اور اخراجات و عملہ کی تنخواہوں و سہولیات کی فراہمی کو چیک کیاجائے،غیررجسٹرڈ غیرمعیاری اسکولوں کو فوری بندکرایاجائے تاکہ بچوں کا تعلیمی سال ضایع نہ ہوسکے،حالیہ چند سالوں میں ضلع سجاول کے مختلف شہروں کی گلی محلوں میں ایسے اسکولوں کی تعداد بے تحاشہ بڑھتی جارہی ہے، جس میں پرائیویٹ اسکول مافیاکو مبینہ طورپر مقامی تعلیمی افسران کی غیرمعمولی آشیرباد بھی حاصل ہے،مقامی سطح پر کافی شکایات کے باوجود بھی ان کے خلاف معمول کی کاروائی بھی نہیں کی گئی ہے، والدین نے اپیل کی ہے کہ سجاول میں فوری طورپرتھرڈ پارٹی اسپیشل ٹیم سے کاروائی کرکیایسی مافیاکو بے نقاب کرکیان کاکاروبار بندکرائیں اور تصدیق شدہ اسکولز کے نام شایع کئے جائیں اور ہراسکول کے باہرایک لسٹ آویزاں کی جائے تاکہ والدین کسی غیررجسٹراور غیرمعیاری اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اسکول مافیاکے منظم جھانسیسے بچ سکیں۔اور اپنے بچوں کو بہترتعلیم دلاسکیں،شکایت کے بعد کاروائی کے لئے بھی متحرک مکینزم بنایاجائے تاکہ پرائیویٹ اسکولزمیں لوٹ مار، کم اجرت اور دیگر شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔علاوہ ازیں سرکاری اسکولوں میں تاحال فرنیچر،اساتذہ اور سہولیات کی قلت کو بھی فوری طورپر دورکیاجائے تاکہ والدین وہاں اپنے بچوں کو داخل کرسکیں، -

سجاول : ہیروئن اور آئس کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا،اینٹی نارکوٹیکس فورس اور پولیس کی آنکھیں بند
باغی ٹی وی سجاول (نامہ نگار یاسر علی پٹھان) ہیروئن اور آئس کا کاروبار عروج پرپہنچ گیا،اینٹی نارکوٹیکس فورس اور پولیس کی آنکھیں بندکرلی ہیں
تفصیل کے مطابق 1984،85 میں پاکستان خصوصاََ سندھ میں نوجوان نسل ہیروئن شکارہوئی جس کا مرکز سجاول تھا۔اب دوبارہ 2022 میں1984،85 الی صورت حال پیدا ہوچکی ہے ،اس وقت جنرل ضیاء کا مارشل لاء تھا اور ہیروئن کھلے عام فروخت ہو رہی تھی، فوجی حکومت نے انہیں سزا نہیں دی۔اب سول حکومت ہے سیاسی اثر رسوخ اور لالچ کی وجہ موت کے سوداگروں کے خلاف کارروائیاں نہیں پائیں ،اُس وقت ہیروئن کے نشہ میں مبتلا ہوکر صرف سجاول شہر کے 60 سے زائد نوجوان موت کی وادی میں چلے گئے جن میں انجینئر واپڈا عبدالقادر بھان، ظہیر تہرانی، جوریل شاہ، شیراز عمرانی، رفیق عمرانی، عیسیٰ بھان، موسیٰ بھان، محمد موسیٰ عرف داؤ میمن اور دیگر شامل ہیں۔اس وقت ہیروئن ساتھ ایک اور تباہی آئس کی صورت میں ظاہر ہوئی ہے جس میں نوجوان نسل تیزی سے مبتلا ہورہی ہے اورپولیس پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، عوامی و سماجی حلقوں کاکہنا ہے کہ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ سجاول پولیس ہیروئن اور آئس کادھندہ کرنے والوں کو پکڑے کی بجائےصرف دکھاوے کیلئے سپاری اور گٹوں پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔سپاری اور گٹکہ کے برعکس ہیروئن اور آئس کی وباء اتنا خطرناک ہے کہ 6 ماہ میں 20 سال کے نوجوانوں کو لاشوں میں تبدیل کر دیتی ہے۔عوامی ،سماجی اور مذہبی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اب قوم کے محافظوں کو چاہیے کہ وہ رشوت ستانی بند کریں اور نوجوانوں کی جانیں بچائیں جو کہ ان کے فرائض میں شامل ہے.ہیروئن اور آئس کے دھندے میں ملوث معاشرتی ناسوروں کی خلاف کارروائیاں کریں . -

ڈی آئی خان : سرکاری ہسپتالوں میں سستاعلاج خواب بن گیا
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی نظام رائج ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے،ڈیرہ کی غریب عوام اورمریض پرائیویٹ ہسپتالوں کے اخراجات سے بچنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں مگریہاں بھی ایم ٹی آئی نظام کے ذریعے ان کی چمڑی ادھیڑی جاتی ہے اورسستاعلاج ایک خوب بن کررہ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی نظام کے تحت جہاںعلاج کے نام پر غریب مریضوں کی چمڑ ی ادھیڑی جارہی ہے وہیں ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے اورعملے اکثروبیشترڈیوٹی سے غیر حاضر رہتاہے جس کی وجہ سے علاج کی غرض سے آنے والے مریض دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات فراہم نہیں کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے مہنگے داموں بازار سے ادویات خریدنے پر مجبورہوچکے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں اوپی ڈی ، ایمرجنسی ودیگروارڈز میں صفائی کی ابترصورتحال ہے ۔ڈاکٹرزنے ڈیوٹی اوقات میں اپنے پرائیویٹ کلینکس آبادکیے ہوئے ہیں جہاںوہ مریضوں کامہنگے داموں علا ج معالجہ کرتے نظرآتے ہیں ۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پو ر، صوبائی وزیربلدیات وممبر صوبائی اسمبلی سردارفیصل امین خان گنڈہ پور اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے ہسپتال انتظامیہ کومریضوں کا بروقت علاج کرنے اورسہولیات فراہمی کامطالبہ کیاہے ۔

-

ڈی آئی خان : گومل زام کے نہری سسٹم کی بحالی کے تعمیراتی کام میں کرپشن،ناقص میٹیریل کا استعمال
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)محکمہ ایری گیشن گومل زام کمانڈایریا اورٹھیکیدار وںکی ملی بھگت سے گومل زام کے نہری سسٹم کی بحالی کے تعمیراتی کام میں کرپشن کے ذریعے ناقص اورغیرمعیاری میٹریل کے استعمال کاانکشاف ۔گومل زام کے نہری سسٹم میں ڈسٹریوں کی مرمت میں ٹھیکیداروں نے ناقص تعمیرات کاسلسلہ جاری کیاہواہے جس پر متعلقہ زمینداروں نے شکوک وشہبات اورتحفظات کیاہے اورانہوںنے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان،سیکرٹری زراعت،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اورتحقیقاتی اداروں سے انکوائری کا مطالبہ کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایری گیشن ایکسین اورٹھیکیدار وںکی ملی بھگت سے گومل زام کے نہری سسٹم کی بحالی کے تعمیراتی کام میں صوبائی حکومت کی جانب سے ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈزپرڈاکہ ،گومل زام کے نہری سسٹم کی بحالی کے کام میں کرپشن کرکے ناقص اورغیرمعیاری میٹریل کے استعمال کاانکشاف ۔گومل زام کے نہری سسٹم میں ڈسٹریوں کی مرمت میں ٹھیکیداروں نے ناقص تعمیرات کاسلسلہ جاری کیاہواہے جس پر متعلقہ زمینداروں نے شکوک وشہبات اورتحفظات کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ گومل زام کے نہری سسٹم کی بحالی اوراس کے حوالے سے جس ایجنڈاکے تحت کام ہورہے ہیں وہ انتہائی ناقص ہیں۔انہوںنے کہاکہ سب ڈسٹریوں پر ابھی تک شگاف پڑے ہوئے ہیںجن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں کیاجاسکاہے اور کام بندہے۔انہوںنے کہاکہ گومل زام کے نہری سسٹم کی بحالی کے تعمیراتی کام نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے اورپانی نہ ہونے کی وجہ سے اراضیات پانی سے محروم ہے اورمطلوبہ ہدف پوراہوناناممکن ہے۔زمینداروں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان ، سیکرٹری زراعت،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اورتحقیقاتی اداروں سے انکوائری کا مطالبہ کردیاہے اورکرپشن میں ملوث محکمہ ایری گیشن کے افسران وٹھیکیداروں کے خلاف انکوائری کراکرتحقیقات کامطالبہ کیاہے ۔
-

ننکانہ : دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کے لیے پاکستان کا دورہ ایک ناقابل فراموش اور خوشگوار تجربہ ثابت ہوا- ڈپٹی کمشنر
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کے لیے پاکستان کا دورہ ایک ناقابل فراموش اور خوشگوار تجربہ ثابت ہوا،بابا گورونانک کے 553ویںجنم دن کی تقریبات کے دوران صفائی ستھرائی،فول پروف سیکورٹی ،جامع ٹریفک پلان ودیگر بہترین انتظامات کرنے پرتمام ضلعی محکمہ جات مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ آصف اقبال،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعود بھٹی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد راشد خان،سی او ضلع کونسل ساجد مشرف،سی او میونسپل کمیٹی راﺅ انوار سمیت محکمہ اوقاف ،ڈی آر ٹی اے، ریسکیو1122، مارکیٹ کمیٹی ،زراعت،پی ٹی سی ایل ،ریلوے ودیگر محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اس موقع پر بابا گورونانک کی جنم دن تقریبات کے دوران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے والے محکمہ جات کی کاوشوں کو سراہا جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کو اپنی کارکردگی کو بہترکرنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ آئندہ جہاں جہاں یاتریوں کی رہائش گاہوںکا انتظام ہواکرے گا وہاں صفائی ستھرائی کے لیے اضافی عملہ تعینات کیا جایا کرے گااوریاتریوں کو ریلوے اسٹیشن یا پارکنگ سے گوردوارہ جات تک رسائی کے لیے مزید بہترین ٹرانسپورٹ کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سے سیکورٹی پاسسز کے حامل سرکاری اہلکاران ،میڈیاودیگر کے لیے علیحدہ انٹری گیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا
-

شرقپور : روڈ پر غیر قانونی اڈے بن گئے ،پیدل چلنا بھی محال ،حادثات معمول
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) تحصیل شرقپور شریف بڑا اڈا لاریاں لاہور جڑانوالہ روڈ اور چھوٹا اڈا شرقپور شریف شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح مفلوج ہوکر رہ گیا ہے پیدل چلنے والے عام افراد کے لیے گزرنا بھی انتہائی دشوار ہو گیا ہے جگہ جگہ پارکنگ بنی ہوئی ہے جس کا دل جہاں چاہتا ہے بازار بند کردیتا ہے رکشوں ،ٹیوٹا ہائی ایس اور کاروں کی پارکنگ نے گزرنے والوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے سارا سارا دن ان دونوں مقامات پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے ٹریفک ملازمین کبھی بھی دکھائی نہیں دیتے جبکہ دوسری طرف شرقپور شریف میں تقریباً 4 ماہ قبل تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شرینہ جونیجو نے اپنے ائیر کنڈیشن آفس سے باہر نکل عام عوام کے دکھ درد اور تکالیف کو سمجھنے اور محسوس کرنے کی کبھی بھی کوشش ہی نہیں کی اسسٹنٹ کمشنر شرقپور شریف شرینہ جونیجو سارا دن آفس میں بیٹھ کر وقت گزار کر گھر چلی جاتی ہیں کبھی بھی بازاروں کا وزٹ کرنا گوارہ نہیں سمجھا شہر میں مہنگائی کا خود ساختہ طوفان برپا ہے سبزی فروش اپنی من مرضی کے ریٹ لگاتے ہیں اور چکن،بڑا گوشت اور چھوٹا گوشت کے سرکاری ریٹ قصابوں نے یکسر نظر انداز کردیے ہیں غریب عوام کی آہ و پکار سننے والا کوئی نہیں ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس خود ساختہ مہنگائی کے پیچھے تحصیل انتظامیہ کے اہلکار ہیں جو کبھی بھی بازاروں میں ریٹ لسٹ کی چیکنگ نہیں کرنے آتے ہر دوکاندر اپنی مرضی کی قیمت لگا کر اشیا فروخت کررہا ہے ہم کسے اپنا دکھ سنائیں اور کس سے ان کی شکایت کریں ہم نے کبھی بھی اسسٹنٹ کمشنر شرقپور شریف شرینہ جونیجو کو بازاروں کا دورہ کرتے نہیں دیکھا ان کی تعیناتی کے دوران شرقپور شریف میں کوئی بہتری نہیں آئی خدشہ ہے کہ ان کے ملازمین ان سے منتھلیاں وصول کرتے ہوں گے ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے پرزور اپیل ہے کہ خدا را ہم پر بھی ترس کھائیں اور اپنی تحصیل انتظامیہ کے ملازمین کا قبلہ درست کریں اور چیک ان بیلنس کا طریقہ بنائیں تاکہ غریب عوام اس خود ساختہ ہوشربا مہنگائی سے بچ سکیں۔
-

شیخوپورہ :علمائے کرام امن و امان، مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی , اتحاد بین المسلمین کیلئے اپنا کردار ادا کریں-طارق علی بسراء
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسراء نے علماء کرام پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے میں امن و امان کی بحالی، مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں جس کی آج ملک کو اشد ضرورت ہے اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے جو ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے اس پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کیلئے علماء کرام کا تعاون درکار ہے اس سے ہی ہم ایک خوشحال اور پر امن معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ امن کونسل کے رہنماؤں حاجی طاہر جاوید نقشبندی، حافظ عزیز الرحمن عزیز، حافظ محمد اشفاق گجر اور حاجی محمد اعظم سیکھو کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد جمیل، ڈی ایس پی سٹی رانا غلام عباس اور دیگر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے شیخوپورہ میں قیام امن کیلئے چاروں مکاتب فکر کے علماء کرام پر مشتمل متحدہ امن کونسل کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اس طر ح کا اتحاد یقینا معاشرہ میں مثبت و تعمیری روایات کے فروغ و باہمی تعاون کے فروغ کا موثر پلیٹ فارم ہے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ بھی متحدہ امن کونسل کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کرے گی جس کیلئے ضلع کی پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں، علماء کرام نے ملاقات میں یقین دلایا کہ حکومتی ضابطہ اخلاق کے مطابق دینی مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ علماء کرام انفرادی و اجتماعی طور پرہر ممکنہ تعاون کریں گے۔
-

شیخوپورہ :اینٹوں کے بھٹوں، ٹائر جلا کر سموگ پیدا کر نے والی فیکٹریوں پر چھاپے
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختارنے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے ہمراہ محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کے ساتھ مل کر ضلع بھر میں مختلف بھٹہ خشت و ٹائر جلا کر سموگ پیدا کر نے والی فیکٹریوں پر ریڈ کیے اور وہاں پر وائلیشن کرنے والے بھٹہ خشت و ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہو ئے اب تک 178مقدمات درج کر کے ان میں ملوث 421ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔اس کے علاوہ فصل (دھان) کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہو ئے اب تک 326مقدمات درج کیے گئے اور ان میں ملوث 406ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے بتایا ہے کہ بڑتی ہوئی سموگ کے پیش نظرلوگوں میں اس کے نقصانات کی آگاہی کے لیے ضلع بھر میں پولیس ٹیمیں محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کے ساتھ مل مساجد میں اعلانات،سوشل میڈیاپراس کی تشہیر لوگوں کو اس کے نقصانات کے متعلق آگاہی دی رہی ہیں اس کے باوجود جو لوگ اس کی والئلیشن کررہے ہیں ان کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں بھٹہ خشت،ٹائر جلانے اور فصل کی باقیات جلانے سے پیدا ہو نے والی سموگ کی روک تھام کے لیے ضلع بھر میں کریک ڈاون جاری ہے۔