باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ڈسٹرکٹ پولیس شیخوپورہ فصیل مختار کے احکامات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ عثمان منیر سیفی نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد،مجرمان اشتہاری،ڈکیت گینگز،منشیات فروش اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں کر نے کی ہدایت کی جس پر عمل درآمد کرتے ہو ئے شیخوپورہ پولیس نے گذشتہ روز ضلع بھر میں ایسے افرا د کے خلاف کاروائیاں کرتے ہو ئے نو افراد کوگرفتار کر لیا جن میں دوکس خطرناک مجرمان اشتہاری جو قتل کے مقدمات میں کافی عرصہ سے مطلوب تھے۔چار کس بدنامے زمانہ منشیات فروش اور تین کس ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان شامل ہیں۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے تین کلو منشیات (چرس) پچاس لیٹر دیسی شراب اور ناجائز اسلحہ تین عدد پسٹل تیس بور برآمد ہوئے شیخوپورہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

شیخوپورہ :51کروڑ روپے مالیت کے 60ترقیاتی کاموں اوپن نیلامی کی بجائے من پسند ٹھیکیداروں میں بندر بانٹ
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے)ضلع کونسل شیخوپورہ میں 51کروڑ روپے مالیت کے 60ترقیاتی کاموں کی میرٹ پر اوپن نیلامی کی بجائے افسران نے بندر بانٹ کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا ہے، پروفیشنل ٹھیکیداروں نے اس لاقانونیت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ا ن ترقیاتی کاموں کی از سر نو نیلامی کا مطالبہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ چیف آفیسر احسن عنایت سندھو نے سیاسی دباؤ اور اپنے من پسند ٹھیکیداروں سے لاکھوں روپے کے عوض ملی بھگت کرکے انہیں غیر قانونی طور پر ٹینڈر جاری کئے ہیں جو کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی میرٹ پالیسی کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایک ایم این اے اور چار ارکان صوبائی اسمبلی کو مجموعی طور پر 51کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جس میں گلیوں کی پی سی سی اور سڑکات کی تعمیر و مرمت کے 60کے قریب منصوبہ جات شامل ہیں ضلع کونسل کے چیف آفیسر نے ان ترقیاتی کاموں کے اجراء پر سو سے زائد ٹھیکیداروں سے درخواستیں وصول کیں مگر انہیں ٹینڈرز فار م جاری نہ کئے گئے اور بندکمرے میں ان ترقیاتی کاموں کو سیاسی اثر و رسوخ اور مبینہ طور پر مک مکا کرکے لاکھوں روپے پول کے عوض چہیتے ٹھیکیداروں کو ترقیاتی کام الاٹ کردیئے گئے جس سے سرکاری خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، ٹھیکیداروں نے اس صورتحال سے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو بھی آگاہ کیا مگر انہوں نے بھی اس پر کوئی نوٹس نہ لیا جبکہ ان ترقیاتی کاموں کی مد میں محکمہ کے افسران اور ٹھکیداروں نے مجموعی طور پر 13فیصد پول وصول کیا ہے جو کہ کروڑوں روپے میں بتایا جارہاہے،واضح رہے کہ نئے ڈپٹی کمشنر طارق بسراء کی تعیناتی کے بعد کسی بھی سرکاری ادارے کے یہ پہلے ترقیاتی کام تھے جن کے ٹینڈرز میں بندر بانٹ کردی گئی ہے، رابطہ کرنے پر ضلع کونسل کے ذرائع نے ٹینڈرزکی بندر بانٹ کی تصدیق نہ کی ہے اور کہا ہے کہ ٹھکیداروں کو ٹینڈرز جاری کئے گئے ہیں۔
-

ٹھٹھہ : سندھ یونیورسٹی کیمپس کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کے لئے اعلیٰ حکام کو خط لکھیں گے – ڈپٹی کمشنر
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنرکا سندھ یونیورسٹی کیمپس کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کے لئے اعلیٰ حکام کو خط
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ میں سندھ یونیورسٹی کیمپس کی بلڈنگ کے قیام کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کے متعلق اعلیٰ حکام کو خط ارسال کیا جائے گا تاکہ یہاں پر جلد سندھ یونورسٹی کا ایک مکمل سیٹ اپ قائم کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ یونیورسٹی کیمپس میں میرین ریسرچ لیبارٹری اور اوشیانوگرافک سروے یونٹ کے افتتاح کے بعد ساحلی اور سمندری زون میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات آلودگی اور قدرتی وسائل کا بے تحاشہ استعمال چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میرین ریسرچ لیبارٹریز اور اوشیانوگرافک سروے یونٹ کے قیام سے ضلع بھر بالخصوص ساحلی علاقوں کی ترقی اور وہاں کی غریب عوام کی زندگی میں بہتری کیلئے مثبت کردار ادا کرے گی انہوں نے سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ سی سی ڈی ایس کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں انہوں نے کہا کہ ٹھٹہ ضلع میں اہم شخصیات کی علمی و ادبی خدمات شامل ہیں یہ ہی سبب ہے کہ اسلام کی ابتداء بھی یہاں سے ہی ہوئی تھی جوکہ ہمارے لئے نہ صرف باعث فخر بلکہ حوصلے بلند کرنے کی بات بھی ہے انہوں نے کہا کہ اسی ہی طرح ہم سب کو بھی اپنے اداروں کی بہتری کیلئے سخت محنت اور جدو جہد کرنی چاہئے تاکہ ضلع کا نام دنیا بھر میں روشن ہو سکے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قانون کے تحت روینیو اور پولیس کی مدد سے محکمہء فشریز کے ذریعے بھولو اور گجو جال کے استعمال کی پابندی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مچھلی کی نسل کشی کو بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ میرین ریسرچ لیبارٹری کے قیام میں کیمپس کے اساتذہ سمیت پرو وائس چانسلر کا بھی کلیدی کردار ہے جنہوں نے ان تھک محنت سے اس مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا سیمینار سے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رفیق میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی پٹی میں تحقیق کی بہت گنجائش ہے ٹھٹہ کیمپس قابل ستائش کام کر رہا ہے جبکہ یے منصوبہ علم کی دولت لائے گا جس سے پالیسی سازوں کو اس کے مطابق لائحہ عمل واضع کرنے میں مدد ملے گی اس موقعہ پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر مختیار احمد مہر نے اب تک جاری تحقیقی سرگرمیوں اور ان کے نتائج کی وضاحت کی اور عزم کیا کہ پراجیکٹ کا باقی کام مقررہ وقت میں پورا کیا جائے گا انہوں نے اب تک منگوائے گئے پراجیکٹ کا سامان دکھایا اور آلات کے افعال کی وضاحت بھی کی سیمینار سے کیمپس کوآرڈینیٹر فضاء شاہ نے میرین ریسرچ کے نتائج پیش کیے اور ٹھٹہ ضلع کے ساحلی علاقوں میں حیوانات اور نباتات کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی، جنہیں ماحولیاتی حالات کی وجہ سے بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے انہوں نے سفارش کی کہ ضلعی حکومت ماہی گیری، مینگروز اور تجارتی لحاظ سے اہم شیل فشریز کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے سیمینار سے کراچی یونیورسٹی کی ڈاکٹر شہناز راشد، ڈائریکٹر فشریز محمد اسلم انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈسٹرکٹ مینیجر سرسو احمد خان سومرو، میر محمد بلوچ، اختر سموں، مس حمیرہ، مس مہرین بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقعہ پر ضلع کے مختلف محمکوں کے افسران، اساتذہ، طلبہ و طالبات، این جی اوز، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ -

ٹھٹھہ : غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم کو سیل کردیاگیا
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ نامہ (نگار راجہ قریشی)غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم کو سیل کردیاگیا
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور سکروکے علاقہ گھگھر پھاٹک کے قریب نیوی روڈ پر بنائی جانے والی Dream Garden ہاؤسنگ اسکیم کو اسسٹنٹ کمشنر میرپورساکرو نے غیرقانونی قرار دیکر سیل کردیاہے -ذرائع سے معلوم ہوا ہی کہ Dream Garden ہاؤسنگ اسکیم کا پروجیکٹ چلانے والے مالکان کے پاس زمین اور ہاؤسنگ اسکیم کی کوئی قانونی دستاویزات موجود نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر میرپورساکرو نے کارروائی کرتے ہوئے اس ہاؤسنگ سکیم کو سیل کردیا ہے۔دوسری طرف مبینہ طور پر غیرقانونی ہاؤسنگ کالونی میں اپنی چھت کا خواب سجائے پلاٹ لینے والے شہریوں کے خواب چکناچور ہونے کے علاوہ ان کی زندگی بھر جمع پونجی بھی ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ،شہریوں کاکہنا ہے اگر یہ ہاؤسنگ سکیم غیرقانونی تھی اس وقت ادارے حرکت میں کیوں نہ آئے جب یہ تشہیری مہم چلارہے تھے ،اب اس کالونی کوسیل کردیاگیا ہے ،اگرہماری سری زندگی کی جمع پونجی ڈوب گئی تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی ،پلاٹ لینے والے شہریوں اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے. -

ٹھٹھہ : جھمپیر اور برادآباد کے درمیان مال گاڑی کا انجن فیل ،شاہ عبداللطیف ایکسپریس جھمپیراسٹیشن پررک گئی،مسافرپریشان
باغی ٹی وی ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)جھمپیر اور برادآباد کے درمیان مال گاڑی کا انجن فیل ،شاہ عبداللطیف ایکسپریس جھمپیراسٹیشن پررک گئی،مسافرپریشان،کراچی سے پنجاب، میرپور خاص اور پنجاب سے کراچی انے والی مختلف ٹرینیں جھمپیر، جنگ شاھی برادآباد اور دوسرے اسٹیشن پر روک دی گئیں
تفصیل کے مطابق جھمپیر اور برادآباد کے درمیان مال گاڑی کا انجن فیل ہوگیا جس کی وجہ سے شاہ عبداللطیف بھٹائی ایکسپریس کئی گھنٹوں سے جھمپیر ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے ، مسافروں کو سخت پریشانی کاسامنا ہے کیونکہ جھمپیر ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کافقدان ہے ،دوسرا یہ کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ کب مال گاڑی کا انجن ٹھیک ہوگا اور کب لائن کلیئر ہوگی اورکب ان کی ٹرین روانہ ہوگی
دوسری طرف محکمہ ریلوے نے کراچی سے پنجاب، میرپور خاص اور پنجاب سے کراچی آنے والی مختلف ٹرینیں جھمپیر، جنگ شاھی، برادآباد اور دوسرے ریلوے اسٹیشنز پر روک دی گئی ہیں – -

ٹھٹھہ :چنگ چی رکشہ کی ٹکر سے نوجوان نہرمیں جاگرا،پانی میں ڈوبنے سے جاں بحق
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی )چنگ چی رکشہ کی ٹکر سے نوجوان نہرمیں جاگرا،پانی میں ڈوبنے سے جاں بحق
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقہ چھتو چاند کے نزد درگاہ لا لا پیر کے قریب کے ڈی اے نہرکنارے نوجوان لطیف عرف ڈولو ھیجب کنارے پر کھڑا تھا تو اسے سامنے آنے والے چنگ چی رکشہ نے ٹکر ماردی ، جس سے نوجوان نہر میں جا گرا اوروہ نہر کے پانی ڈوب کرجاں بحق ہو گیاجس لاش کو مقامی غوطہ نہر تلاش کررہے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک چنگ چی کی ٹکرسے گرکرجاں بحق نوجوان نہیں ملی تھی. -

سانحہ وزیر آباد اور حصول انصاف کا قانونی طریقہ کار
سانحہ وزیر آباد اور حصول انصاف کا قانونی طریقہ کار
تحریر:محمد ریاض ایڈووکیٹ
وزیر آباد کی حدود میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ایک قیمتی جان کا نقصان ہوا اور عمران خان سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس ہولناک واقعہ پر پاکستان کے ہر مکتبہ فکر کے افراد نے افسوس اور مذمت کا اظہار کیا۔ ایک طرف افسوناک واقعہ پرعوام الناس میں غم وغصہ دیکھنے کو ملا وہیں پر اتنے بڑے سانحہ کی ایف آئی آر کے اندراج میں حد درجہ تاخیر دیکھنے کو ملی۔ پاکستانی معاشرے میں ایف آئی آر کے اندراج کا نہ ہونا یا اندراج میں تاخیر ہونا، اندراج کروانے یا اندراج رکوانے کے لئے دباؤ جیسے واقعات کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے۔ کیونکہ پاکستانی معاشرے میں یہ عام سی بات ہے۔ مگر حیرانی اس بات کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان جیسی قد آور شخصیت پر ہونے والے قاتلانہ اور دہشتگردی جیسے واقعہ پر ایف آئی آر کے اندراج کے لئے بالآخر عدالت عظمیٰ کو آرڈر جاری کرنا پڑا۔ بہرحال آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف یعنی جرم کے خلاف انصاف حاصل کرنے کا طریقہ کار۔ جرائم جیسا کہ چوری، ڈکیتی، زنا، قتل، لڑائی جھگڑا، اقدام قتل، منشیات وغیرہ کے خلاف حصول انصاف کے لئے پاکستانی کریمینل (فوجداری) جسٹس سسٹم میں واضع ہدایات موجود ہیں۔فوجداری قوانین جیسا کہ تعزیرات پاکستان اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت درج ذیل طریقہ کار موجود ہیں۔جیسا کہ تھانہ میں ایف آئی آر (ٖFirst Information Report) کا اندراج، پولیس تفتیش، عدالتی کارروائی،بریت یا سزا، سزا کے خلاف اپیل، بریت وغیرہ وغیرہ۔
پولیس کو اطلاع:
چوری ڈکیتی، حادثات،قاتلانہ حملہ، جنسی زیادتی وغیرہ کی صورت میں پولیس کو بروقت اطلاع انتہائی ضروری ہے۔پولیس کو بروقت اطلاع دینے کے لئے 15 پر کال کرنی چاہئے۔اسکے ساتھ ساتھ 1122 کو بھی کال کرنی چاہئے تاکہ متاثرہ شخص کو فی الفور طبی امدار مہیا کی جاسکے۔
طبی معائنہ:
جسمانی ضربات کی صورت میں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے سب سے پہلے میڈیکل لیگل رپورٹ یا سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہو تی ہے۔ فوجداری نظام انصاف میں میڈیکل لیگل رپورٹ بہت ہی زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔یہ رپورٹ صرف حکومت کی جانب سے کسی سرکاری ہسپتال میں تعینات میڈیکل آفیسر ہی جاری کرنے کا مجاز ہوتا ہے۔ زخموں کی نوعیت ہی جرم کی شدت کا تعین کرتی ہے۔اور اسی بناء پر ایف آئی آر میں تعزیرات پاکستان میں درج جرائم کی دفعات کا اندراج کیا جاتا ہے اور مجرم کو سزاء بھی انہی دفعات کی بناء پر ملتی ہے۔ زخمی کو سرکاری ہسپتال پہنچانے سے پہلے تھانہ میں پہنچ کر پولیس ڈاکٹ حاصل کرنا ہوتی ہے۔ (جان جانے کا خطرہ لاحق ہو یا بہت ہی زیادہ ہنگامی صورتحال میں متاثرہ شخص کو تھانہ لیجانے کی بجائے فوراسرکاری ہسپتال میں داخل کرواناچاہئے کیونکہ سرکاری ہسپتال میں قائم پولیس چوکی سے پولیس ڈاکٹ حاصل کی جاسکتی ہے)۔ پولیس ڈاکٹ کے حصول کے بعد سرکاری ہسپتال میں میڈیکل آفیسر متاثرہ شخص کا طبی معائنہ اور علاج کرتا ہے۔ اور میڈیکل لیگل رپورٹ تیار کرتا ہے۔
ایف آئی آر کا اندراج:
ٖضابطہ فوجداری کی شق 154 کے تحت کوئی بھی شخص کسی قابلِ سماعت اور قابل دست اندازی جرم کی اطلاع دے کر ایف آئی آر درج کرواسکتا ہے۔ اس کا متاثرہ شخص سے کسی قسم کا تعلق ہونا ضروری نہیں ہے۔یعنی متاثرہ شخص یا کوئی اور بھی ایف آئی آر کا اندراج کرواسکتا ہے۔قانونی طور پر پولیس کی مدعیت میں بھی ایف آئی آر درج کی جا سکتی ہے۔
پولیس کا عدم تعاون:
تھانہ میں FIR کا اندراج نہ ہونا، پولیس کا عدم تعاون یا ناقص تفتیش کی صورت میں سائل مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت جسٹس آف پیس اور علاقہ مجسٹریٹ کے پاس براہ راست رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ مندرجہ ذیل طریقوں سے عدالت سے دادرسی یا انصاف حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے جسٹس آف پیس عمومی طور پر سیشن جج صاحبان ہوتے ہیں۔
نمبر 1: ضابطہ فوجداری کی شق 22 اے اور بی کے تحت متاثرہ فریق جسٹس آف پیس کی عدالت میں جا کر بتا سکتا ہے کہ پولیس اس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار ی ہے جس پر عدالت پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتی ہے۔ اگر پھر بھی پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکار کرے تو متاثرہ فریق ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر سکتا ہے۔
نمبر 2: اگر پولیس ایف آئی درج نہیں کررہی یا ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تعاون نہ کر رہی ہو یا ناقص تفتیش کررہی ہے تو مدعی براہ راست مجسٹریٹ کی عدالت میں استغاثہ(شکایت) دائر کرسکتا ہے۔ضابطہ فوجداری کی شق 190 کے تحت علاقہ مجسٹریٹ کو استغاثہ (Complaint) کااندراج کروایا جاسکتا ہے۔ استغاثہ میں باقاعدہ ٹرائل ہوتا ہے اور ملزمان کو طلب کرنے کا حکم جاری کیا جاتا ہے۔ ضابطہ فوجداری کی شق 200 کے تحت مجسٹریٹ شکایت کی جانچ پڑتال کے بعد معاملہ مزید عدالتی کاروائی کے لئے متعلقہ عدالت میں بھیج دیتا ہے۔
سانحہ وزیر آباد کی ایف آئی آر کی تاخیر کے منفی اثرات:
عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے بعد عمران خان کو وزیرآباد، گجرات، گوجرانوالہ یا لاہور کے کسی سرکاری ہسپتال میں لیجانے کی بجائے شوکت خاتم ہسپتال لیکر جایا گیا۔ نہ تو پولیس ڈاکٹ حاصل کی گئی اور نہ ہی سرکاری ہسپتال میں داخل کروا کرطبی معائنہ اور علاج کروایا گیا۔جس بناء پر سرکاری میڈیکل آفیسر سے میڈیکل لیگل رپورٹ بھی حاصل نہ کی گئی۔ صوبہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت کے زیراہتمام کسی بھی سرکاری ہسپتال میں عمران خان کو داخل نہ کروا کر سنگین قانونی غلطی کی گئی ہے۔ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر ایسا کیوں کیا گیا؟ عمران خان کو اس سنگین قانونی غلطی پر اپنی پارٹی کی اعلی سطح کمیٹی تشکیل دینی چاہئے کہ وہ کون افراد تھے جنہوں نے عمران خان کو سرکاری ہسپتال میں داخل کروانے کی بجائے شوکت خانم ہسپتال پہنچایا اور سانحہ وزیر آباد کے مقدمہ کو نہایت کمزور کروادیا۔ اور اس بات کی حیرانی ہے کہ نہ جانے پی ٹی آئی قیادت پولیس کے عدم تعاون پر درج بالا دستیاب قانونی ذرائع کو بروئے کار کیوں نہ لائی؟

-

ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائیاں ،چور،منشیات اور کئی گٹکہ فروش گرفتار
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، چوری کی گئے 26 آئرن راڈز برآمد
تفصیلات کے مطابق مورخہ 09 اکتوبر 2022 کو رات کے وقت 4 ملزمان نے عقیلی محلہ ٹھٹھہ میں سارنگ سومرو کے گھر میں داخل ہوکر 26 آئرن راڈز چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ ٹھٹھہ میں سارنگ سومرو کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ انسپکٹر محمد اسلم گگو بمعہ اسٹاف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان قادر بخش قمبرانی اور منیر قمبرانی کو گرفتار کرلیاہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے مدعی سارنگ سومرو کے گھر سے چوری کئے گئے 26 آئرن راڈز برآمد کرلئے گئے ہیں۔ملزم قادر بخش قمبرانی تھانہ ٹھٹھہ کے مقدمہ نمبر 249/2022 سیکشن 451B ت۔پ میں روپوش تھا، اس کے علاوہ ملزمان نے ٹھٹھہ تھانہ کی حدود میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کریمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس نے ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ فرار ملزمان کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ٹھٹہ پر مقدمہ درج کردیا گیا ہےمقدمہ نمبر : 288/2022 سیکشن 457,380 ت۔پ ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

گذشتہ رات جنگشاہی پولیس کی کاروائی جنگشاہی میں درگاہ کے عرس کے موقع پر پولیس نے ایک بڑے گینگ کو قابوکرلیا بھاری سامان بر آمدکار سے سے برآمد شدہ سامان میں موبائل فون ،کیشکے علاوہ قیمتی سامان بر آمد کرکے کار کے ساتھ ملزمان بھی گرفتار ایک اور کاروائی جس میں ایک پسٹل اور کئی مووبائل فون کے ساتھ اور بھی سامان بر آمد پولیس کی مزید تفشیش جاری ہے-

ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر جرائم، منشیات اور گھٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری۔
2 ہزار 7 سو (2700) گرام چرس اور دیسی شراب برآمد1 اشتہاری سمیت 2 منشیات فروش ملزمان گرفتار کرلیا ،ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپیکٹر آمداد علی پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت پرانی پل KDA نالے کے قریب کارروائی کرکے تھانہ گھارو کے مقدمات نمبر 87/2021 اور 88/2021 میں اشتہاری ملزم رمضان ولد جمعوں بھٹ کو 1 ہزار 5 سو (1500) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا.مقدمہ : مقدمہ نمبر 145/2022 سیکشن 9C نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ گھارو۔ اس کے علاوہ آری کیمپ لنک روڈ گھارو پر کارروائی کرکے *1 منشیات فروش ملزم منظور ولد نواز علی چانڈیو کو 30 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ: مقدمہ نمبر 146/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھارو دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ دہابیجی سب انسپیکٹر لیاقت علی کنبھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ریلوے پل دہابیجی کے قریب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم عبدالحفیظ ولد کمال جوکھیو کو 1 ہزار 2 سو (1200) گرام چرس سمیت کرکے تھانہ دہابیجی پر مقدمہ درج کردیا گیا۔مقدمہ: مقدمہ نمبر 104/2022 سیکشن 9C نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ دہابیجی-

-

ٹھٹھہ اور سجاول میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اوربے روزگاری خاتمہ کرنے کیلئے ٹیکنیکل ادارے قائم کئے جائیں- صادق لاکو
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی ) ٹھٹھہ اور سجاول میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اوربے روزگاری ختم کرنے کیلئے ٹیکنیکل ادارے قائم کئے جائیں- صادق لاکو
تفصیل کے مطابق سندھ کلچر فارم کے مرکزی چیئرمین صادق لاکو نے کہا ہے کہ ہم سجاول اور ٹھٹھہ کے منتخب نمائندوں پیپلزپارٹی کے ایم این اے ایاز شاہ شیرازی ،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری ی وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے سید شاہ حسین شاہ شیرازی سے ایک بار پھرمطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری نوجوان نسل کوبے روزگاری سے بچانے کیلئے اوران کیلئے روزگار کے مواقع پیداکرنے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ادارے قائم کئے جائیں ، سندھ کلچر فارم تین چار سال سے سجاول اور ٹھٹھہ ضلع کے بااختیارممبران پارلیمنٹ سے کئی بار بالمشافہ اور متعددبار خط و کتابات کے ذریعے یہ مطالبہ کرتے آررہے ہیں کہ خداراہماری سندھی نواجوان نسل آنے والے کل کامقابلہ کرنے کیلئے رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ادارے قائم کئے جائیں لیکن آج تک ہمارے ارباب اختیار کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ،صادق لاکو نے مزید بتایا کے سکرنڈ اور جیکب آباد میں ایسے ادارے موجود ہیں ، لیکن ٹھٹھہ ،سجاول، بدین اور ٹنڈو محمد خان اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے غریب کسانوں کے بچوں کیلئے جدید زرعت اور لائیوسٹاک سے متعلق تعلیم اور تربیت سے محروم ہیں اس لۓ ہم وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ پیپلزپارٹی کے نوجوان چئیرمین بلاول بھٹو زردواری پورزورمطالبہ کرتے ہیں کہ سجاول اور ٹھٹھہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن ادارے قائم کئے جائیں تاکہ ہمارے نوجوان نسل اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں کامیاب ہوسکے- -

ننکانہ صاحب بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات اکھنڈپاتھ کی رسم سے اختتام پذیر
باغی ٹی وی ،ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز کی خصوصی رپورٹ) بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات اکھنڈپاتھ کی رسم سے اختتام پذیر ہوئی اختتامی تقریب میں یاتریوں کی پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی گئی. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک اور ڈی پی او سید خالد ہمدانی اختتامی تقریب میں شریک باباگورونانک کے جنم دن کی خوشی میں آتش بازی اور آگ کے غباروں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا آتش بازی اور آگ کے غباروں سے آسمان رنگارنگ سج گیا
سکھ یاتریوںسمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے آتش بازی اور آگ کے غباروں کا نظارہ دیکھا سکھ یاتریوں نے کہا بابا جی کے جنم دن کی تقریبات کے شاندار انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے مشکور ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے جنم دن کے موقع پر صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے مثالی انتظامات کیےپوری دنیا کے سکھ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں پاکستانی مسلمان بھائیوں کی مہمان نوازی اور پیار عمر بھر یادرہے گا اور پاکستان ایک پرامن اور محبت کرنے والا ملک ہےمہمان یاتری ہماری پرخلوص میزبانی کی خوشگوار یادیں لے کر جائیں اور باربار یاترا کے لیے پاکستان آئیں پاکستان آئے سکھ یاتری محبت اور بھائی چارے کا پیغام لیکر جارہے ہیں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں یہاں پر مکمل محفوظ اور آزاد ہیں
