باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )بااثر منشیات فروش گرفتار،علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ،ہرطرف فائرنگ ،منشیات فروش کو زبردستی چھین لیا گیا،پولیس کی مزید نفری طلب
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقہ بھارا شہرکے رہائشی بااثر منشیات فروش جبار کنبھارکو آج بھارا شہر کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے
گرفتار کرلیا لیکن بااثر منشیات فروش جبار کنبھارکواس کے محافظوں نے پولیس پر دھاوابول دیااور علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا .منشیات فروش کے محافظوں نے پولیس سے زبردستی جبار کنبہار کو آزاد کرالیا ، یاد رہے جبار کنبھار منشیات فروش ٹھٹھہ کی پوری ساحلی پٹی میں کتھا ، ردی ،تمباکو اور چھالیہ بھی ہول سیل میں سپلائی کرتا ہے ،جس پر بھارا پولیس نے اس بدنام زمانہ منشیات فروش جبار کنبھار کے خلاف کارروائی کرکے اسے گرفتار کرنے کامیاب ہوگئی لیکن اس کے محافظوں نے آتشیں اسلحہ پولیس کے خلاف استعمال کر کے اسے چھڑا لیا،پولیس مقابلے کیلئے مزید نفری طلب کرلی ہے.

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : بااثر منشیات فروش گرفتار،علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ،ہرطرف فائرنگ ،منشیات فروش کو زبردستی چھین لیا گیا،پولیس کی مزید نفری طلب
-

شیخوپورہ : ڈکیت گینگ گرفتار، ملزمان سے مال مسروقہ برآمد
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ایس ایچ او تھانہ ہاٶسنگ کالونی بشارت علی گجر کی کارروائی۔
ڈکیت گینگ گرفتار, ملزمان سے مال مسروقہ برآمدتھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے کارواٸی کرتے ہوٸے ڈکیت گینگ کے 3 ارکان کامران ولد رفیق قوم آراٸیں سکنہ بھکھی روڑ, علی رضا ولد رمضان قوم جٹ سکنہ شاد مان اور رمضان عرف بلو ولد عثمان قوم ملک سکنہ آراٸیانوالی پلی کو گرفتار کر لیا شیخوپورہ تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے کارواٸی کرتے ہوٸے متعدد وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا, ملزمان سے موٹر ساٸیکلز, موبائل فون اور لاکھوں روپے نقدی برآمد عوامی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ ہاٶسنگ کالونی بشارت علی گجر کو خوف کی علامت سمجھے جانے والے ڈاکوٶں کی گرفتاری پر خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ہاٶسنگ کالونی بشارت علی گجر نے ضلع بھر میں متعدد وارداتوں میں ملوث خوف اور دہشت کی علامت ڈکیت گینگ جس نے ضلع بھر میں دہشت پھیلا رکھی تھی ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب عامر عرف عامری ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے اسلحہ, موٹر ساٸیکلز, موبائل فون اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلیے گئے خوف کی علامت بننے والا مزکورہ گینگ بزریعہ موٹر سائیکل کسی بھی جگہ لوگوں کو نقدی ، اسلحہ کے زور پر موبائل فون سے محروم کر دیتا تھا یقینا مزکورہ گینگ کی گرفتاری سے وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی عوامی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ ہاؤسنگ کالونی بشارت علی گجر کو خطرناک گینگ کی گرفتاری پر خراج تحسین پیش کیا ہے ایس ایچ او تھانہ ہاؤسنگ کالونی بشارت علی گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جراٸم پیشہ افراد کی میرے علاقے میں کوٸی جگہ نہیں, جراٸم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاٸے گا, جراٸم پیشہ افراد یا تو میرا علاقہ چھوڑ جاٸیں یا پھر جیل کی تیاری کریں, ایسے لوگ کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ -

ڈیرہ غازی خان : الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرانتظام سویٹ ہوم فری میڈیکل کیمپ
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار)آج بروز بدھ 9 نومبر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان ڈیرہ غازی خان کے زیر انتظام سویٹ ہوم بیت المال ڈیرہ غازی خان میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ماہر نفسیات ( Psychologist) ڈاکٹر ظہیر ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عدنان لغاری اور سرجن ڈاکٹر نوید آصف یوسفی نے فری میڈیکل کیمپ میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔ مختلف شعبوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے بچوں کا معائنہ کیا ۔ اور تشخیص کے بعد انہیں ادویات فراہم کیں۔ مزید یہ کہ بچوں کے نفسیات اور علاج کے خاطر چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عدنان لغاری نے مہینے کے ہر ہفتے میں ایک دن آنے کا وعدہ کیا ۔ اس کے علاوہ بچوں کے لئے جوسز اور کھانے کے انتظام کیا گیا ۔ ان کے ساتھ کھانا کھایا اور بچوں کو فزیکل پریڈ انسٹرکٹر الیاس سدوزئی نے کرائی ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے روحانی تربیت سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے سینئر سالک محمد علی بخاری نے کی ۔ اس دوران تقریبا 70 بچوں کا معائنہ کیا گیا ۔ ادویات فراہم کی گئیں ۔ یہ سارا انتظام ڈاکٹر نوید آصف یوسفی ڈویژنل صدر الفلاح فاؤنڈیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے اپنے ٹیم سمیت بہت احسن طریقے سے سرانجام دیا


-

شیخوپورہ : گورنمنٹ ہائی سکول میں سنگین بے ضابطگیوں ,اساتذہ کے درمیان گروپ بندی , مبینہ الزامات کا نوٹس
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گاؤں منڈیالی کے گورنمنٹ ہائی سکول میں سنگین نوعیت کی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کے علاوہ اساتذہ کے درمیان گروپ بندی کے مبینہ الزامات کا نوٹس لے لیا ہے اور اس بارے میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو تحقیقات کروا کر رپورٹ بھیجنے کی ہدایت جاری کی ہے ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ سکول کونسل کے اراکین ذوالفقار علی عابد حسین عزادار حسین محمد نواز بھٹی اسد محمود حاجی جاوید احمد اور محمد ریاض بھٹی کی تحریری درخواست پر جاری کی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ سکول اساتذہ کی گروپ بندی کے باعث امتحانی نتائج سو فیصد سے کم ہو کر 23 فیصد رہ گئے ہیں درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ سکول میں نیا سولر پینل لگانے طلباء کے داخلوں کی فیس کی وصولی بیٹریوں کے استعمال فرنیچر کی خریداری اور مرمت کے علاوہ سکول کنٹین کے ٹھیکہ میں وسیع پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں دریں اثناء سکول کے ہیڈ ماسٹر شاکر علی کے قریبی ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے
-

شیخوپورہ : رجسٹری برانچوں میں کرپشن ختم ہونے کی بجائے بڑھ گئی
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ضلع شیخوپورہ کی رجسٹری برانچوں میں کرپشن ختم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہے باخبر ذرائع کے مطابق اس ضلع میں رجسٹری برانچوں کی تعداد 5 ہے جن میں سے ہر برانچ میں یومیہ 3 تا 5 لاکھ روپے کی کرپشن ہوتی ہے اور بعض رجسٹری برانچوں میں فیڈرل ٹیکسوں کی معافی حاصل کرنے کے لیے جعلی انکم ٹیکس رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ بھی استعمال کیئے جانے کی اطلاعات مل رہی ہیں ذرائع کے مطابق پچھلے ماہ محکمہ سپیشل برانچ نے ان برانچوں کے بارے میں علیحدہ علیحدہ رپورٹ تیار کر کے اعلیٰ حکام کو بھیجی تھی جن میں یومیہ کرپشن اور کئی کئی برس سے ان برانچوں میں کام کرنے والے ملازمین کے ناموں کی نشاندہی کی گئی تھی مگر ان رپورٹوں کا کوئی اثر نہ ہوا ہے اور 5 سے بعض برانچوں میں کرپشن کے ریٹ بڑھ گئے ہیں دریں اثناء رجسٹری برانچز کے ذرائع نے کرپشن وغیرہ کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے
-

شیخوپورہ : اگلے عام انتخابات کیلئے موزوں پولنگ اسٹیشنوں کی تلاش کاکام شروع کر دیا گیا ہے- ذرائع
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) باخبر ذرائع کے مطابق اگلے انتخابات کے لیے ضلع شیخوپورہ میں موزوں پولنگ اسٹیشنوں کی تلاش کاکام شروع کر دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پچھلے انتخابات کی نسبت اگلے انتخابات کے لیے ووٹوں کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوگیا ہے جس کی نسبت سے اگلے انتخابات کے لیے تقریباً 2000 پولنگ اسٹیشنوں کی ضرورت ہوگی پچھلے عام، بلدیاتی اور حالیہ ضمنی انتخابات کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کیئے جائیں اور دیہی علاقوں کی سرکاری عمارتوں میں باقی ماندہ سہولتوں کی فراہمی کے نام پر کروڑوں روپے کی خرد برد کی وجہ سے اب بھی سینکڑوں سکولوں سمیت مختلف محکموں کی عمارتیں صاف پانی واش روم بجلی اور چار دیواری کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنوں کا تعین کرنے کے لیے سرکاری عمارتوں میں سے موزوں عمارتوں کا انتخابات کیا جا رہا ہے جن میں مطلوبہ سہولتیں میسر ہوں ذرائع کے مطابق زیادہ پولنگ اسٹیشن محکمہ تعلیم کی زیر نگرانی چلنے والے سرکاری تعلیمی اداروں میں بنائے جائیں گے جبکہ محکمہ صحت لائیو سٹاک سوشل سیکیورٹی لیبر زراعت سوشل ویلفیئر بلڈنگز ہائی وے آبپاشی وغیرہ کے دفاتر میں بھی پولنگ اسٹیشن تجویز کیئے جا رہے ہیں
-

تلہ گنگ : عمران خان پر قاتلانہ حملہ میں محفوظ رہنے پر ، اللّٰہ کی راہ میں صدقہ دیتے ہوئے اونٹ ذبح کیا گیا
تلہ گنگ (شوکت ملک سے) رہنما پاکستان تحریک انصاف حکیم نثار کی قیادت میں عمران خان پر قاتلانہ حملے میں محفوظ رہنے پر اللّٰہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے راوالپنڈی میں اللّٰہ کی راہ میں صدقہ دیتے ہوئے اونٹ ذبح کیا گیا، اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف پریزیڈنٹ نارتھ پنجاب عامر محمود کیانی، ایم پی اے چوہدری عدنان صدیقی، ایم پی اے آصف محمود، ایم پی اے عمر تنویر بٹ، جبکہ ضلع تلہ گنگ سے سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن، سابق ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ سلطان سرخرو اعوان، سابق ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ملک آ فتاب پچنند، سابق چیئرمین ٹمن ملک عظمت حیات ٹمن، کرنل ریٹائرڈ تیمور سلطان، ملک اقبال ڈھرنال، ملک گلاب خان، حسبان چوہدری، سید وقار حسین شاہ ڈھوک مصاحب، حافظ بلال عبداللّٰہ، ملک مشتاق دندہ، قاضی مختار احمد، ملک عمر تلہ گنگ، ارسلان آ صف، عرفان ملک، ملک لجپال احمد، ملک نعمان اسلم، ڈاکٹر نثار، ملک اشفاق احمد بڈھیال سمیت ضلع تلہ گنگ کے سینکڑوں کارکنانِ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

-

شیخوپورہ :غازی منارہ بائی پاس سرگودھا روڈ ، تیز رفتار کارکی موٹر سائیکل کو ٹکر ,خاتون جاں بحق جبکہ 3 زخمی
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)غازی منارہ بائی پاس سرگودھا روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ,خاتون جاں بحق جبکہ 3 زخمی
تفصیل کے مطابق شیخوپورہ غازی منارہ بائی پاس سرگودھا روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو پولیس کے حوالے کردیا۔ -

شیخوپورہ : شادیوں پر ہوائی فائرنگ ،پولیس کا ضلع بھر میں کریک ڈاؤن 6 گرفتار
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شادیوں پر ہوائی فائرنگ ،پولیس کا ضلع بھر میں کریک ڈاؤن 6 گرفتار
تفصیل کے مطابق شیخوپورہ شادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن۔ شیخوپورہ بھکھی , فیکٹری ایریا اور فیروزوالہ کے علاقوں میں کاروائیاں کی گی ،دولہا اسکے رشتہ دار اور دوست اسلحہ سمیت گرفتار 6 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج ، ڈی پی او فیصل مختار نے کہا کہ اپنی خوشیوں کو غم میں نہ بدلیں شادی پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ لہرانے کی سخت ممانعت ہے

-

ٹھٹھہ : سہولیات کا فقدان،سیلاب متاثرین کے 2 بچے جاں بحق
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( راجہ قریشی نامہ نگار) سہولیات کا فقدان،سیلاب متاثرین کے 2 بچے جاں بحق
تفصیل کے مطابق مکلی میں درگاہ محمد علی کے قریب برساتی سیلاب متاثرین کے کیمپ میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے 20 دن کے دوران دوبچے جاں بحق ہوگئے ہیں ایک دس دن کی فاطمہ بنت عرفان شیخ ، دوسری دس سالہ رضیہ بنت رمضان شیخ صحت اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے فوت ہو گئی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ارباب اختیارخاموش تماشائی بنے ہوئے، برساتی سیلاب متاثرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے