باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن حسن عمران سید کی بڑی کاروائی۔
اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری تھانہ اے ڈویژن پولیس نے انتھک کوشش کے بعد گمشدہ ننھی جنت نور نامی بچی کو تلاش کر لیا ایس ایچ او حسن عمران سید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مسلسل کوشش کے بعد بچی کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیاجنت نور کی عمر تقریباََ 3 سال ہے جنت نور گھر سے نکلی اور لاپتہ ہو گٸی تھی جس پر لواحقین کی کال پر ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بچی کی تلاش شروع کر دی مسلسل محنت اور اپنے تمام تر وساٸل کو بروٸے کار لاتے ہوئے بچی کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا جس پر لواحقین نے پولیس ٹیم کو ڈھیروں دعاٸیں دیں پولیس کے علاوہ والدین اور آپ سب کا بھی فرض ہے کہ ان ننھے پھولوں کی حفاظت کریں اور آپ کی اور آپ کے پیاروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے: ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن حسن عمران سید
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

شیخوپورہ : پولیس نے انتھک کوشش کے بعد گمشدہ ننھی بچی تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردی
-

شیخوپورہ : مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال رح ایک درویش صفت عالمی لیڈر اور قومی شاعر تھے- جلیل شرقپوری
باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل شرقپور شریف (محمد طلال سے) سابق ضلع ناظم شیخوپورہ،سابق ایم این اے ، سابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے علامہ محمد اقبال رح کے ایک سو پنتالیسویں یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ
مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال رح ایک درویش صفت عالمی لیڈر اور قومی شاعر تھے جنہوں نے عالم اسلام کی ترجمانی کرتے ہوئے پوری امتِ مسلمہ سمیت عوام کی راہنماٸی فرماٸی، علامہ محمد اقبال رح کے فرمودات سے ہمیں اسلام کا حقیقی پیغام سمجھنے میں مدد ملتی ہے اگر آج بھی ان کے افکار پر عمل کیا جاۓ تو ہمارے سارے مساٸل حل ھو سکتے ہیں۔مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا علمیہ یہ ھے کہ نواز شریف اور زرداری جیسے لالچی لوگ خود کو اس قوم کے لیڈر سمجھے ہوئے ہیں اور عوام میں سے بھی کچھ افراد انہیں راہنما سمجھ بیٹھے ہیں، پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں علامہ اقبال کے افکار کی طرف جانا ھو گا اور ملکی آئین اور قانون کی تمام کتابیں قران و سنت کے عین مطابق بنانی ہوں گی ۔ اس عظیم ملک کو بچانا ھے تو نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن جیسے نام نہاد کرپٹ مافیا سے جان چھڑانی ضروری ہے تا کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں وہ ریاست بنایا جائے جس کا تصور علامہ اقبال رح نے دیا تھا۔ -

بابا گورونانک دیو جی کے 553ویں جنم دن کی تقریبات پر ریسکیوافسران و ریسکیورز نے اپنی اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دیں۔محمد اکرم پنوار
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 553ویں جنم دن کی تقریبات کے دوران200 ریسکیو افسران و ریسکیورز مرکزی گوردوارہ جنم استھان اور دیگر گوردواروں میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اہم مقامات پر ریسکیو موبائل پوسٹیں، فائر سیفٹی پوسٹ،سروور پر واٹرریسکیو پوسٹ اورریپڈ ریسپانس ٹیمیں ہمہ وقت ہائی الرٹ رہی اور نگر کیرتن جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر مکمل ریسکیو کور فراہم کیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ بابا گورونانک دیو جی کے 553ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات پر دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ریسکیو کور فراہم کرتے ہوئے ریسکیو1122عملہ نے 80متاثرین کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا اس کے ساتھ یو کے سے آئی ہوئی ماں بیٹی ہجوم میں بچھڑ گئیں جنہیں ریسکیو 1122عملہ نے بیٹی لکی صابو کو تلاش کر کے ماں سے ملوا دیا علاوہ ازیں گوردوارہ تنبو صاحب میں ڈیوٹی پر موجود ریسکیو عملہ کو لنگر ہال کے قریب سے موبائل فون ملا جو کہ یو کے سے آئی ہوئی فیملی مس سرندر کور کا تھاریسکیو عملہ نے اعلان کروا کر لواحقین کے حوالے کیا اس موقع پر یو کے کی دونوں فیملیز نے ریسکیو 1122عملہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے انٹرنیشنل میگا ایونٹ پر انتہائی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دینے والے ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارکباد دی اور تعریفی اسناد سے نوازا
-

ٹھٹھہ :شہر میں گھروں میں داخل ہو کر چوری کرنے والا نشئی موقع پر پکڑا گیا ،پولیس کے حوالے
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )شہر میں گھروں میں داخل ہو کر چوری کرنے والا نشئی موقع پر پکڑا گیا ،پولیس کے حوالے
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں شہریوں کے گھروں میں داخل ہو کر چوری کرنے والا آئیس پینے والے کے گروہ کے دو نشئیوں کو قاضی محلہ میں ایک شہری کے گھرے داخل ہوتے ہوتے ہوا پکڑ لیاگیا ہے اورانہیں پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے ،ٹھٹھہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف اعلیٰ پیمانے پر انکوائری ہونی چاہیے کہ یہ لوگ آئس کہاں سے لیتے ہیں اوراب تک کتنے گھروں سے چوریاں کرکے کتنے شہریوں کواجاڑ چکے ہیں ،شہریوں کاکہناہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پولیس ان کو نشئی کہہ کر چھوڑدیگی، ٹھٹھہ کے شہریوں نے کہا ہے کہ ہم ایک عذاب میں مبتلا ہیں چور کو پولیس کے حوالے کرتے ہیں تو پولیس ان کونشئی کہ کر چھوڑ دیتی ہے ،شہریوں نےایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبات ہے کہ تحقیقات کی جاۓ اور اس دھندے میں ملوث عناصرکو قانون کے مطابق سزا دی جاۓ.
ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر جرائم، منشیات اور گھٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری، اہم کامیابی
ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپیکٹر امداد حسین پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر میمن محلہ گجو شہر میں بدنام گھٹکہ فروش اسامہ میمن کی گھٹکہ فیکٹری پر چھاپہ مار کامیاب کارروائی کرکے گھٹکہ فیکٹری سے 1 پیکنگ مشین، 300 پیکٹ گھٹکہ ماوا،1 پلاسٹک ٹب اور 2 کلو ریپر پنی* برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا. فرار ملزمان کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں پولیس کی دبنگ کارروائی پر گھارو گجو کے رہائشیوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو انسپکٹر ممتاز علی بروھی اور سب انسپکٹر امداد حسین پھنور۔ اور پوری پولیس پارٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے

ایس ایس پی ٹھٹہ کا ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں میٹنگ کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو صاحب نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ انچارج CIA ٹھٹہ اوز اور انچارجز پولیس پوسٹز کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب احکامات پر جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و روپوش ملزمان کی گرفتاری، A کلاس کیسز کو جلد از جلد ٹریس آؤٹ منشیات و گھٹکہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں بہترین کارکردگی کے لیے موثر حکمت عملی مرتب دی گئی ہیں اور کسی بھی ذرائع سے جرائم کے متعلق ملنے والی اطلاع کی فوراً تصدیق کرنے کے بعد قانونی کارروائی کرکے مقدمہ درج کریں اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیس پراپرٹی ریکور کریں ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیوں کے ساتھ تفتیشی امور کو مزید موثر اور یقینی بنایا جائے ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹز اپنی پیشہ ورانہ مہارت حاصل کی گئی تربیت اور تجربوں کے بدولت مقدمات کو ناصرف منطقی انجام تک پہچائیں بلکہ متعلقہ عدالتوں سے ملوث ملزمان کو مثالی سزائیں بھی سنوائیں ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے مزید کہا کہ جدید تکنیکی سسٹم اور شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف باقاعدہ نشاندہی کے تحت کارروائیوں کو مزید موثر بنایا جائے اس کے علاوہ درج کیسسز کی تفتیش ایمانداری باریک بینی اور میرٹ کے بنیاد پر کی جائے کسی قسم کی بدعنوانی بددیانتی اور کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائیگا ایس ایس پی ٹھٹہ نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات و گھٹکہ کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور کسی بھی افسر یا پولیس اہلکار کو ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ پیٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور پکٹنگ میں مزید تیز کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نا ہو ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے اس کے علاوہ تمام ایس ایچ اوز اور پی پی انچارجز کو احکامات دیے کہ تمام افسران روزانہ کي بنیاد پر اپنے پولیس اسٹیشن اور پولیس پوسٹز پر موجود رہ کر شہریوں کی شکایات اور مسائل حل کریں۔

-

سندھ میں 2013 سے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس امیدواروں کو ملازمت نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرے
دڑو ،کندھ کوٹ، سجاول ،ٹھٹھہ باغی ٹی وی (نمائندگان )سندھ میں 2013 سے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس امیدواروں کو ملازمت نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرے –
تفصیل کے مطابق دڑوسے امتیاز آکاش میمن نے رپورٹ دی ہے کہ 2013 میں این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں نے آفر آرڈرز جاری نہ ہونے کے خلاف پنچاری پل پر احتجاجی دھرنا دیا۔این ٹی ایس پاس امیدواروں ظہیر احمد بھٹی، شفیع پلیجو، سید سلیم شاہ، ممتاز سومرو، منور بھٹو اور دیگر نے دڑو میں پنچاری پل چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔امیدواروں نے وزیر تعلیم سندھ اور سیکریٹری تعلیم سے مطالبہ کیا کہ تمام این ٹی ایس پاس اساتذہ کو فوری طور پر آفر آرڈر جاری کئے جائے، اور پیدا ہونے والی بے چینی کو ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔
کندھ کوٹ سے مختیار اعوان کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر محکمہ تعلیم کے سیکریٹری کی ناانصافیوں کے خلاف زوردار نعرے بازی کی اس موقع پر ضلع کشمور کے چیف آرگنائزر ممتاز علی شیخ ۔ محمد کہوسو۔ امداد کے باجکانی۔ نبی بخش گولو۔میر علی رضا سندرانی۔ اور دیگر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں ہم نے NTS جیسے معروف ادارے سے اساتذہ کی بھرتی کا ٹیسٹ پاس کیا اور 60 سے 97 پلس تک اسکور لیا لیکن 9 سال گزرنے کے باوجود ہمیں آفر آرڈر نہیں مل سکا، جب کہ ہم معزز عدالتوں تک پہنچے ہیں جہاں سے ہمارے حقوق کے حوالے سے ہمارے فیصلے ہوئے، ہیں سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہیں کر رہی، جس کے بعد 14 جون کو سردار شاہ سے بات ہوئی، نوٹیفکیشن جاری ہوئے اور کمیٹی مقرر کی گئیں، سردار شاہ اپنے وعدے پر قائم نہیں رہے، اس دوران کراچی میں پرامن احتجاجی مظاہرے، میں امیدوارون پر تشدد اور جبر و تذلیل کرکے گرفتار کیا گیا، خواتین کی عزت کا خیال تک نہیں کیا گیا، اساتذہ کو مختلف تھانوں میں بند کردیا گیا، ہم چور اور ڈاکو نہیں بلکہ پاکستان کے پڑھے لکھے اور پرامن شہری ہیں۔ مظاہرین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، میڈم فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے آفر آرڈر دے کر بے چینی ختم کی جائے بصورت دیگر ہم مرتے دم تک اپنے حقوق کے لیے مسلسل جنگ جاری رہیں گے۔
سجاول سے نامہ نگار یاسر علی پٹھان کی رپورٹ کے مطابق سجاول میں این ٹی ایس 2013 پاس کرنے والے امیدواروں نے آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف پلے کارڈز لے کر احتجاج کیا، راجیش، پردیپ، مول چند، جیکی کمار، گلزار بدن اور دیگر کی قیادت میں سورج سجاولی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حکومت سندھ تعلیم دشمن پالیسیاں بنا کر تعلیم کا جہاز ڈبو رہی ہے جبکہ ہم معزز عدالتوں میں پہنچ چکے ہیں جہاں سے ہمارے حقوق کے حوالے سے فیصلے ہو چکے ہیں حکومت عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہیں کر رہی۔ ہم سے کاغذات مانگے اور نوکریاں دینے کا وعدہ کیا لیکن اس نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ مسلسل جدوجہد میں کراچی میں پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران ہمیں تشدد، جبر اور تذلیل سے گرفتار کیا گیا، خواتین کی عزت کا خیال تک نہیں کیا گیا، یہ کیا گیا ہے، ہم چور ڈاکو نہیں ہیں بلکہ ہم پڑھے لکھے، باشعور ہیں۔ اور پاکستان کے پرامن شہری، ہم تعلیم سے محبت کرتے ہیں، ہم ملنسار لوگ ہیں، ہم تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہم معاشرے اور معاشرے کے بہترین استاد ثابت ہوں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے۔میڈم فریال تالپر، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ۔ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ سے پرزور گزارش ہے کہ محکمہ تعلیم میں بے چینی ختم کرنے کے لیے ہمیں آفر آرڈر دیں بصورت دیگر جدوجہد مرتے دم تک جاری رہے گی۔
ٹھٹھہ نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے مطابق 2013 میں این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے نوجوان نعمان جوکھیو،غلام سرور بروہی، محمد اسماعیل میمن ،نواز جاکرو، واجد علی جوکھیو، اصغر شاہ اور بہت سے امیدواروں نے ٹھٹھہ میں احتجاج کرتے ہوے کہا ہم نے 2013میں این ٹی ایس جیسے بہترین ادارے سے اساتذہ کی بھرتی کے لۓ ٹیسٹ پاس کر کے، 60 سے 97 فیصد مارکس لیں لیکن 9 سال گزرنے کے باوجود ہمیں آفر آرڈر نہ مل سکے عدالت کے فیصلے کے باوجود ہمیں آفر آرڈر نہیں ملے ، انہوں نے کہا صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ سے 14جون کو باتیں کر کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے کمیٹی مقرر کی گئی ، لیکن انہوں نے اپنے وعدے پورے نہ کئے،مظاہرین نے کہا کہ ہم پڑھے لکھے نوجوان تعلیم سے پیار کرتے ہیں پر امن احتجاج کرنے پر ہم پر لاٹھیاں برسائی جاتی ہیں، انہوں نےپی پی پی کے چیئرمین بلاول بہٹو زرداری .میڈم فریال ٹالپور، اور سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اورصوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جلد ازجلد آفرلیٹر دیکر بے چینی ختم کی جاۓ ، دوسری صورت میں ہم مرگ بھوک ہرتال کریں گے. -
ٹھٹھہ :آج ہم شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں- بلاول سموں
ٹھٹھہ نامہ نگار راجہ قریشی عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں نے کہا ہے کہ آج ہم شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اقبالؒ کے نظریات، اقدار، نئی سوچ نے کئی نسلوں کو متاثر کیا، شاعر مشرق کا خواب قائد اعظم کی متحرک قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا۔ علامہ اقبالؒ کا خودی کا تصور ملک کو ترقی دینے کیلئے مشعل راہ ہے، شاعر مشرق نے نوجوانوں کو عظمت حاصل کرنے، نئے امکانات کی تلاش کا درس دیا، ہمیں یوم اقبال پر ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو دوبارہ ترتیب دینے کا عہد کرنا ہوگا۔
آج علامہ اقبال کا یوم پیدائش عقیدت واحترام سے منا رہی ہیں، اقبال نے نوجوانوں کو اسلاف کی قربانیوں ،عظمت اور کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کرایا،شاعر مشرق نے امت کے نوجوانوں کو شاہین سے تعبیر دی۔ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو علم و تحقیق کی منازل طے کرنے کی تلقین کی، مسلمانوں کیلئے برصغیر پاک وہند میں ایک علیحدہ ریاست کا خواب دیکھا، شاعر مشرق کا پاکستان امن کا گہوارہ . -

ننکانہ صاحب بابا گرو نانک کے 553 جنم دن کی تقریبات کا آخری روز دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف
ننکانہ صاحب بابا گرو نانک کے 553 جنم دن کی تقریبات کا آخری روز دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف آج مرکزی تقریب میں گردوارہ جنم استھان نگرکیرتن کا جلوس بھی نکالا جائے گا
مزید جانتے ہیں اپنے نمائندے احسان اللہ ایاز کی اس رپورٹ میں -

تھانہ ٹھٹھہ کا ہیڈ محرر ملازمت سے برطرف
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نگار راجہ قریشی)تھانہ ٹھٹھہ کا ہیڈ محرر ملازمت سے برطرف
تفصیل کے مطابق پولیس اسٹیشن ٹھٹھہ کے ہیڈ محرر رحمت اللہ کوسو کوملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے اس کی جگہ دوست محمد کو تہانہ ٹھٹھہ میں ہیڈ محررکا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے دوست محمد اس سے قبل گھوڑاباری تحصیل کے تھانے میں اپنی ڈیوٹیسر انجام دے رہا تھا
برطرف ہیڈمحرر رحمت اللہ کو اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر انکوائری میں تمام الزامات سچ ثابت ہونے پر ڈسمس فرام سروس کیاگیا ہے -

شیخوپورہ : خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گاؤں مانگٹ میں ہونے والا اندھا قتل ٹریس
باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شیخوپورہ تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گاؤں مانگٹ میں ہونے والا اندھا قتل ٹریس،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختارنے گزشتہ روز تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں درج اندھے قتل کے مقدمہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صفدرآباسرکل محمد توصیف کی سربراہی میں مقدمہ کو ٹریس کرنے کے لئے تھانہ خانقاہ ڈوگراں پولیس ٹیم کو سپیشل ٹاسک دیا شیخوپورہ پولیس کے لئے اندھے قتل کو ٹریس کرنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہ تھا پولیس ٹیم نے سی ڈی آر لوکیشن، ہیومن انٹیلی جنس اور جدید سائنٹیفک طریقوں کی مدد سے اندھے قتل کے مقدمہ کو ٹریس کیا دن رات پولیس ٹیم کی انتھک محنت کے بعد پولیس ٹیم خانقاہ ڈوگراں نے کم سن دس سالہ بچے زین علی کے قاتل ثناء اللہ عرف سنی کو گرفتار کر لیا ہے عثمان منیر سیفی ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ کا مزید کہنا تھا کہ دوران تفتیش مرکزی ملزم ثناء اللہ عرف سنی نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کوننگا دیکھ کر بد فعلی کیلئے دل میں شیطان آگیا جو کہ بچے نے بدفعلی کی کوشش کے دوران شور مچانا شروع کر دیا جس پر میں نے بچے کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس کا زور سے گلا دبا یا جس سے وہ موقعہ پر ہی مرگیازین علی کو قتل کر کے لاش میں نے زین علی کے گھر کی عقب سائیڈ جھاڑیوں میں پھینک کر وہاں سے فرار ہوگیا اور اہل علاقہ اور پولیس کے ساتھ مل کر بچے کو تلاش کرنے کا ڈرامہ کرتا رہاتاکہ کسی کو مجھ پر شک نہ ہو۔ جس کی مزید تفتیش جاری ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ عثمان منیر سیفی، ڈی ایس پی صفدرآباد سرکل محمد توصیف، ایس ایچ او تھانہ خانقاہ ڈوگراں اور انکی ٹیم کو اندھا قتل ٹریس کرنے پر شاباش دی۔
-

شیخوپورہ:پولیس اغواء کا مقدمہ قتل کی صورت میں ٹریس کرنے میں کامیاب
باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شیخوپورہ تھانہ مانانوالہ کے نواحی گاؤں لاگر میں نرگس بی بی نے مورخہ 23-09-22کواپنے خاوند محمد اشفاق کے اغواء کا مقدمہ تھانہ مانانوالہ میں درج کروایا۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ نے اغواء کے مقدمہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ عثمان منیر سیفی کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر ہدایات کیں کہ مقدمہ میں مغوی کو جلد از جلد ٹریس کر کے بازیاب کروایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے جس پر ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ عثمان منیر سیفی نے مقدمہ کے حوالہ سے سپرویژن کرتے ہوئے پولیس ٹیم ایس ڈی پی او صفدرآباد سرکل توصیف احمد، ایس ایچ او تھانہ مانانوالہ انسپکٹر رب نواز معہ تفتیشی افسران مقدمہ کو ٹریس کرنے کے لئے سر توڑ محنت شروع کر دی۔ پولیس ٹیموں کے لئے مقدمہ کو ٹریس کر کے مغوی کو بازیاب کروانا کسی بھی بڑے چیلنج سے کم نہ تھا۔ پولیس تفتیشی ٹیموں نے سی ڈی آر ڈیٹا لوکیشن، ہیومن انٹیلی جنس اور جدید سائنٹیفک طریقوں کی مدد سے مرکزی ملزمہ شکیلہ بی بی کو ٹریس کیا۔ عثمان منیر سیفی ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزمہ شکیلہ بی بی نے دوران انٹیرگیشن اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مغوی محمد اشفاق کے میرے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔میرا اپنے خاوند کے ساتھ گھریلوناچاکیوں پر جھگڑا ہوگیا تھا تو میں واپس اپنے میکے سمبڑیال ضلع سیالکوٹ آگئی۔ محمد اشفاق جو کہ مجھ سے بار بار ملنے کے لئے بضد رہتا تھا اور وہ ایک روز مجھ سے ملنے کے لئے سمبڑیال آگیا۔ ہم دونوں آبادی سے تھوڑا دو ر نہر کنارے جا کر بیٹھ گئے۔ میں گھر سے ہی پلاننگ کر کے نکلی تھی کہ آج اس سے ہرصورت جان چھڑوا لونگی۔ ہم نے راستے سے پینے کیلئے جوس لیا جو کہ جوس میں نشہ آور گولیاں ملا کر محمد اشفاق کو پلا دیا جیسے ہی محمد اشفاق جوس پینے کے کچھ دیر بعد نیم بیہوشی کی حالت میں ہوگیا جس کو میں نہر کی دیوار پر بیٹھے دھکا دے دیا ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ عثمان منیر سیفی کا مزید کہنا تھا کہ بعدازاں مقتول اشفاق کی نعش کو تلاش کرنے کیلئے اشتہاروغوغہ جاری کئے گئے جس سے مقتول کی نعش کو تلاش کرنے میں آسانی ہوئی اور مقتول کی نعش کے بارے میں معلوم ہونے پر نعش کو قبضہ پولیس میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوایا گیا اس طرح اغواء کا مقدمہ قتل کی صورت میں ٹریس کرنے میں کامیاب ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے پولیس ٹیموں کو مقدمہ ٹریس کرنے پر شاباش دی۔