Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • شیخوپورہ:سینئر صحافی محمد ندیم صادق گورایہ کے انتقال پر ان کے گھر  تعزیت کا اظہار

    شیخوپورہ:سینئر صحافی محمد ندیم صادق گورایہ کے انتقال پر ان کے گھر تعزیت کا اظہار

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)لیسکو واپڈا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر چوہدری محمود اختر گورایہ اور نواز لیگ کے سینئر رہنما حاجی طارق محمود ڈوگر نے سینئر صحافی محمد ندیم صادق گورایہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے جنت الفردوس اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اس موقع پر حاجی طارق محمود ڈوگر نے صحافی ندیم صادق گورایہ کیلئے پانچ مرلہ کا رہائشی پلاٹ دینے کا بھی اعلان کیا جس کی تعمیر کے اخراجات وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اپنی طرف سے ادا کریں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی پیر سید اشرف رسول اورمیاں عبدالرؤف نے بھی محمد ندیم صادق گورایہ مرحوم کے اہلخانہ کی مالی امداد کا اعلا ن کیا ہے۔

  • جتوئی :ضلع بھر کے سرکلز میں ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں بیک وقت گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔

    جتوئی :ضلع بھر کے سرکلز میں ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں بیک وقت گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔

    باغی ٹی وی ،جتوئی(نذیر شجراء )ڈی پی او احمد نواز شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر کے سرکلز میں ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں بیک وقت گرینڈ سرچ آپریشنز کا ساتواں روز، مختلف مقدمات میں 2 مجرمان اشتہاری سمیت 15جرائم پیشہ افراد گرفتار، منشیات وشراب اور نا جائز اسلحہ برآمد کرا لیا گیا،
    تفصیلات کےمطابق ڈی پی او احمد نواز شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر کے سرکلز میں ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں بیک وقت گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔ ضلع بھر میں ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز معہ ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ اور دیگر سرکل کی پولیس نے سرچ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 250گھروں کو چیک کیا گیا اور 300 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔بائیومیٹرک تصدیق کے دوران مختلف مقدمات میں ملوث 2 مجرمان اشتہاریوں سمیت 15جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں سے 1670 گرام چرس، 65 لیٹر شراب اور 1 عدد رائفل 7MM برآمد کر لی گئی ہیں اور تمام ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات تھانہ بند کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے ۔سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کی فضا قائم کرنا ہے تاکہ عوام میں تحفظ کا احساس برقرار رہے اور معاشرے میں جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

  • شیخوپورہ :کوآرڈینیٹر کی ہدایت پر بلدیہ  کے عملہ نے نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا

    شیخوپورہ :کوآرڈینیٹر کی ہدایت پر بلدیہ کے عملہ نے نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)بلدیہ شیخوپورہ کے کوآرڈینیٹر حاجی غلام نبی ورک کی ہدایت پر بلدیہ شیخوپورہ کے عملہ نے نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا ہے جو تین یوم جاری رہے گا اس سلسلہ میں وارڈ نمبر 23میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنما عاشر عظیم یزدانی کی نگرانی میں طارق روڈ کے نالوں کی صفائی کی گئی، اس موقع پر عاشر عظیم یزدانی نے معززین علاقہ رائے محمد ثاقب، عارف پہلوان مغل، رانا محمد ہارون، مصطفی خان، معاذ بدر بھٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالوں کی صفائی ستھرائی کے کام سے سیوریج سسٹم بہتر ہو جائے گا یہ حلقہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کئی سالوں کے بعد حاجی غلام نبی ورک کی خصوصی کاوش سے پورا ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا مرکز و محور ہے اور یہ کام بلا امتیاز و تفریق کیا جارہا ہے بہت جلد حلقہ میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام بھی شروع کردیا جائے گا جبکہ مین ہولز کے ڈھکنوں کی تعمیر و مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

  • ڈی آئی خان : پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں،ٹی ٹی پی کادہشت گرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان : پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں،ٹی ٹی پی کادہشت گرد جہنم واصل

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)درہ پیزو کے علاقے عبدالخیل میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے چھاپے کے دوران ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے تعلق رکھنے والا ارشاد عرف حیدر نامی دہشت گرد مارا گیا۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن کاسلسلہ شروع کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق درہ پیزو کے علاقے عبدالخیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس اورایلیٹ فورس نے چھاپہ مارا۔اس دوران دہشت گردوں نے پولیس اورایلیٹ فورس کے جوانوں کودیکھتے ہی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ جوابی فائرنگ سے ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے تعلق رکھنے والا ارشاد عرف حیدر نامی دہشت گرد مارا گیا۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے پولیس اورایلیٹ فورس نے سرچ آپریشن کاسلسلہ شروع کردیاہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹی پی ٹیبوگل گروپ سے تعلق رکھنے والاارشادعرف حیدرنامی دہشت گرد علاقے میں دہشت کی علامت بن چکاتھا اورپولیس کو کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی کی قیادت میں ایس ایچ اوعبدالغفارنے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم شریف اللہ ولد ظفرخان قوم ساگی سے ایک ایس ایم جی بمعہ بہترکارتوس کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرلیا،ملزم کے خلاف تھانہ نواب میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پرڈی ایس پی کی قیادت میں ایس ایچ اوعبدالغفارنے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم شریف اللہ ولد ظفرخان قوم ساگی سے ایک ایس ایم جی بمعہ بہترکارتوس کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرلیاہے۔ملزم کے خلاف تھانہ نواب میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے-
    ڈی ایس پی کی قیادت میں اے ایس آئی کیسب نے نواب پولیس ہمراہ منشیات فروش ملزم شاہ فیصل ولد عمرگل سکنہ کٹہ خی سے پچاس گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ کرلیا، ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے۔
    ڈی ایس پی یونیورسٹی کی قیادت میں آئی ایچ سی آصف نے پولیس نفری کے ہمراہ بنددھپانوالاسے ملزم اسماعیل ولد جہانگیر قوم موسیٰ خیل سکنہ ٹکواڑہ سے ایک رپیٹر تیس بور بمعہ نو کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرلیا،ملزم کے خلاف تھانہ یونیورسٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔
    تھانہ پروامیں گھر کی دیوارکے تنازعہ پرپانچ ملزمان کے دھکم پیل سے دوشیزہ کی عفت میں خلل ڈالنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔
    تھانہ درابن کی حدودمیں سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی،درابن پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • ٹانک:میاں لال شہید سمیع اللہ چوکی پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی

    ٹانک:میاں لال شہید سمیع اللہ چوکی پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی

    باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)ٹانک:میاں لال شہید سمیع اللہ چوکی پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق د تھانہ سٹی کی حدود میں واقع چوکی میاں لال شہید سمیع اللہ پر ایک موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پرموجودپولیس اہلکار پر ہینڈ گرینیڈ پھینک کر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل ثناء الرحمان زخمی ہوا جسے فوری طور پر علاج کی غرض سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔ حملہ کے فورآ بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک وقار احمد بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور بعد میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے زخمی کانسٹیبل کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ حملہ آور ابتدائی طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ان کوگرفتار کرنے کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

  • ٹانک: عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے خطرناک قیدی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فرار

    ٹانک: عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے خطرناک قیدی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فرار

    باغی ٹی وی ،ڈی آئی خان(نامہ نگار)ضلعی عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے خطرناک قیدی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں بھاگنے میں کامیاب،عوامی سماجی حلقوں کا خطرناک قیدیوں کے فرارپر اظہارتشویش،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سے ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بنوں سے لائے گئے خطرناک ملزمان پولیس وین سے اترتے وقت پولیس اہلکار سے مشین گن چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فرارملزمان پولیس اہلکارسے سرکاری SMG بھی ساتھ لے گئے۔فرارہونے والے ملزمان میں نعمان جرم 324فرہاد احمد 302میں جبکہ عبدالرحمن 302کے دفعات کے تحت پولیس کی قید میں تھے اورانہیں عدالتوں سے سزائیں سنائیں گئی تھیں۔سینکڑوں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود باآسانی بھاگنا انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں کئی بار ایسے ناخوشگوار واقعات رونماہوچکے ہیں جن میں خطرناک قیدی عدالتوں اورپولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فرارہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ٹانک کے عوامی سماجی حلقوں نے خطرناک قیدیوں کے فرار پر تشویش کااظہارکیاہے اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک وقاراحمد سے ملزمان کی گرفتاری اورپولیس کوڈیوٹی احسن طریقے سے اداکرنے کامطالبہ کیاہے۔

  • ٹانک : گاؤں نرسزمیں بارودی موادکے دھماکہ سے بجلی ٹاورکونقصان

    ٹانک : گاؤں نرسزمیں بارودی موادکے دھماکہ سے بجلی ٹاورکونقصان

    باغی ٹ وی ،ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) ٹانک میں گاؤں نرسزمیں بارودی موادکے دھماکہ سے بجلی ٹاورکونقصان،پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے بجلی کے ٹاورکوبارودی مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی اوربارودی مواد سے بجلی کے ٹاورکو نقصان پہنچا۔پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ ٹانک پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف واقعے کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تاہم کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔واضح رہے کہ دہشت گردوں نے ٹانک کواپنانشانہ بنایاہواہے اورآئے روز دہشت گردی کے واقعات رونماہورہے ہیں

  • ڈی آئی خان : ملتان روڈمریالی موڑ سے قریشی موڑ کے قریب سالہاسال سے موجود پرانے قدیمی درختوں کا صفایا

    ڈی آئی خان : ملتان روڈمریالی موڑ سے قریشی موڑ کے قریب سالہاسال سے موجود پرانے قدیمی درختوں کا صفایا

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)ملتان روڈمریالی موڑ سے قریشی موڑ کے قریب سالہاسال سے موجود پرانے قدیمی درختوں کو بیدردی سے کاٹاجارہاہے۔ ابھی تک واضح طورپر یہ معلومات نہیں مل سکی ہیں کہ ان درختوں کومحکمہ جنگلات، محکمہ این ایچ اوو سی اینڈڈبلیوکے حکام کے احکامات پر کاٹاجارہاہے یاپرائیویٹ لوگ ان درختوں کوبیدردی سے کاٹ رہے ہیں۔ماحول دشمن درختوں کو بیدردی سے کاٹ رہے ہیں اورحکومتی خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان ہورہاہے مگرسب نے اس پر چپ ساد ھ رکھی ہے۔ اتنی بڑی کرپشن پر اعلیٰ حکام کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کشنرڈیرہ نصراللہ خان سے اس بارے نوٹس لینے اور محکمہ اینٹی کرپشن سے فوری کاروائی کامطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان روڈمریالی موڑ سے قریشی موڑ کے قریب سالہاسال سے موجود پرانے قدیمی درختوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے بیدردی سے کاٹاجارہاہے۔ ابھی تک واضح طورپر یہ معلومات نہیں مل سکی ہیں کہ ان درختوں کومحکمہ جنگلات، محکمہ این ایچ اوو سی اینڈڈبلیوکے حکام کے احکامات پر کاٹاجارہاہے یاپرائیویٹ لوگ ان درختوں کوبیدردی سے کاٹ رہے ہیں۔ماحول دشمن درختوں کو بیدردی سے کاٹ رہے ہیں اوران کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔درختوں کوکاٹنے سے حکومتی خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان ہورہاہے مگرسب نے اس اہم معاملے پر چپ ساد ھ رکھی ہے۔ اتنی بڑی کرپشن پر اعلیٰ حکام کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کشنرڈیرہ نصراللہ خان سے اس بارے نوٹس لینے اور محکمہ اینٹی کرپشن سے ملوث کرداروں کے خلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

  • گومل یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز,وائس چانسلر کو پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کا چار سال کیلئے مستقبل ممبرمنتخب کرلیاگیا

    گومل یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز,وائس چانسلر کو پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کا چار سال کیلئے مستقبل ممبرمنتخب کرلیاگیا

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان ( )گومل یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مادر علمی کو چارچاند لگا دیے۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کوصوبہ خیبر پختونخواہ سے پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کا چار سال کیلئے مستقبل ممبرمنتخب کرلیاگیا۔ اب گومل یونیورسٹی اور فیکلٹی آف فیواس کو وفاقی کونسل میں مزید مضبوطی مل گئی ہے اور گومل یونیورسٹی کی آواز PVMC کی آواز بن چکی ہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی تعلیمی حلقوں نے رب کریم سے دعا ہے کہ ڈاکٹر شکیب اللہ اس کونسل کا وائس پریذیڈنٹ بن جائے۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مادر علمی کو چارچاند لگا دیے۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کوصوبہ خیبر پختونخواہ سے پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کا چار سال کیلئے مستقبل ممبرمنتخب کرلیاگیا۔ اب گومل یونیورسٹی اور فیکلٹی آف فیواس کو وفاقی کونسل میں مزید مضبوطی مل گئی ہے اور گومل یونیورسٹی کی آواز PVMC کی آواز بن چکی ہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی تعلیمی حلقوں نے رب کریم سے دعا ہے کہ ڈاکٹر شکیب اللہ اس کونسل کا وائس پریذیڈنٹ بن جائے۔

  • گوجرخان :تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعدحسین رضوی کی نکاح کی ایک تقریب میں شرکت

    گوجرخان :تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعدحسین رضوی کی نکاح کی ایک تقریب میں شرکت

    باغی ٹی وی،گوجرخان ( نامہ نگار / شیخ ساجد قیوم)تحریک لبیک کے سربراہ امیرالمجاہدین سعدحسین رضوی کی گوجرخان میں سابق صدر بار ایسوسی ایشن راجہ ظہور منظور ایڈوکیٹ کی بھانجی کے نکاح کی تقریب میں شرکت کیلئے انتہائی خاموشی کیساتھ آمد ٹی ایل پی پنجاب کے صدر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری اور امیر آزاد کشمیر علامہ عبدالغفور تابانی کے ہمراہ تحریک کے سربراہ کی اِس اچانک آمداورڈیڑھ گھنٹہ سے بھی زائد دورانیہ تک گوجر خان میں موجودگی بارے نہ صرف ٹی ایل پی کی مقامی تنظیم بلکہ اس VIPموومنٹ بارے مقامی انتظامیہ،پنجاب اور ہائی ویز پولیس کوبھی کانوں کان خبرنہ ہوئی،علامہ سعدرضوی نے گوجرخان شہر کی مضافاتی آبادی پروج روڈحیلیاں میں راجہ ظہورمنظورایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پرراجہ منظورکی بھانجی اورکوٹلی آزادکشمیر سے آئے ہوئے دُلہاصدام انقلابی ایڈووکیٹ کا نکاح پڑھایااور خطبہ نکاح دیا،امیرِ تحریک نے نماز مغرب کی امامت کرانے کے علاوہ نکاح کے موقع پر کھانے کی ضیافت میں بھی شرکت کی،اُنکی آمد پر دلہن کے والدشرافت افضل،ماموں راجہ شہزادافتخار،راجہ ظہورمنظور ایڈووکیٹ، راجہ عامرعباس اورراجہ وقاص وکی،دُلہا کے والد چوہدری محمدنذیر سمیت دلہاودلہن کے عزیزان واقربین نے پھولوں کی پیتاں نچھاورکیں اورہار و مالایئں پہنا تے ہوئے شایان شان استقبال کیا