باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 553ویںجنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ایک مرکزی تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں یوکے،آسٹریلیا،امریکہ،کینیڈا اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے اس موقع پر آنے والے مہمان یاتریوں کوبابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں یہاں پر مکمل محفوظ اور آزاد ہیں،بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے دنیا بھر سے مہمان یاتری ہماری پرخلوص میزبانی کی خوشگوار یادیں لے کر جائیں اور بار بار یاترا کے لیے پاکستان آئیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے کہا کہ اسلام ہمیں تمام مذاہب کا احترام سیکھاتاہے اور یہا ں رہنے والی تمام غیر مسلم اقلیتیں اور ان کی عبادت گاہیں پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے مزید کہا کہ باباگورونانک کا پیغام امن ومحبت،صلح و آشتی اور نیکی کا پیغام ہے جسے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے بتایا کہ پاکستان سکھوں سمیت دنیا بھر کے مذاہب اور عقائد کے پیروکاروں کے لیے محبت اور احترام کے جذبات رکھتاہے۔ تقریب سے چیئرمین متروکہ وقف املاک حبیب الرحمن گیلانی ،پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداران ودیگر نے بھی خطاب کیا اورننکانہ صاحب میں بابا جی کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے بہترین انتظامات کرنے پرحکومت پاکستان کا شکریہ اداکیا۔تقریب کے آخر میں مہمانوںاورضلعی انتطامیہ کی خدمت میں سکھ برادری کی طرف سے خصوسی سروپے پیش کیے گئے ۔بعدازاں سکھ یاتریوں کی طرف سے نگرکیرتن کا جلوس بھی نکالا گیا جوکہ ساتوں گوردوارہ جات سے ہوتا ہو گوردوارہ کیارہ صاحب اختتام پذیر ہوا
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

دڑو :11 روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے 60 سالہ مزدور کی لاش برآمد
باغی ٹی وی ،دڑو : (امتياز آکاش ميمن نامہ نگار)دڑو کی قریب11 روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے 60 سالہ مزدور کی لاش برآمد، اطلاع ملتے ہی مشتعل اہل علائقہ اور مقتول کے لواحقین ڈھنڈے اٹھاکر پورے شہر کو بند کرا دیا، خواتین اور بچوں کا 6 گھنٹے تک احتجاجی دھرنا جاری، دڑو شہر کی تمام سڑکیں بند.دڑو کے نواحی گاؤں طاہر سومرو سے 11 روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے 60 سالہ مزدور عمر سومرو کی لاش بھڈو تالپر کے قریب جنگل سے برآمد ہوئی ہے۔لواحقین نے دڑو پولیس پر مزدور کو گرفتار کرنے کے بعد قتل کرنے کا الزام لگایا ہے، جبکہ مشتعل افراد اور مزدور کے لواحقین نے شہر میں ڈنڈے اٹھاکر تمام دکانیں بند کرادی، اور سیکڑوں افراد نے سوزوکی سٹاپ پر 6 گھنٹے تک احتجاجی دھرنہ دئے کر بیٹھ گئے،مشتعل مظاہرین نے دڑو، میرپوربٹھورو، بنوں، ابرال، بیلو روڈ سمیت پورے شہر کی تمام سڑکیں بند کردی ہیں۔سومرا برادری اور مقتول عمر سومرو کے لواحقین دائود سومرو، عزیز کارو سومرو، عاشق، رفیق سومرو، شوکت سومرو، یامین سومرو اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگ عمر سومرو کو 11 روز قبل دڑو پولیس نے گرفتار کیا تھا اور مبینہ طور پر قتل کرکے لاش پھینک دی ہے، جب تک دڑو پولیس کے ایس ایچ او کے خلاف قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوتا، تب تک احتجاجی دھرنہ جاری رہے گا۔اس ضمن میں دڑو پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل عمر سومرو نامی شخص کے لواحقین نے دڑو پولیس اسٹیشن پر گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی، جبکہ 3 نومبر کو بڈھو تالپر کے قریب سے ایک لاوارث حالت میں لاش ملی تھی، جسے ایدھی ھوم کے حوالے کر دیا گیا تھا، لواحقین نے تصویرو ذریعے اس کی شناخت کی ہے۔دڑو پولیس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے-

ٹھٹھہ سے نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے مطابق نئی آبادی میں ایس ایچ او گھارو ممتاز علی بروہی کی سربراہی میں اس کی ٹیم نے گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کر عمر خاصخیلی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بڑی تعداد میں گٹکا بر آمد کرلیا پولیس کی زیادہ تفشیش جاری ہے. -

تونسہ پریس کلب ,تلہ گنگ کی سول سوسائٹی، انجمن تاجران اور انجمن تحفظ حقوقِ شہریاں کے زیر اہتمام پاک،، فوج زندہ باد ،، ریلی
تونسہ شریف،تلہ گنگ (نمائندگان)پریس کلب تونسہ کے زیر اہتمام پاک،، فوج زندہ باد ،، ریلی کا ہتمام کیا گیا جس پریس کلب تونسہ کے ممبران عظمت فاروق بزدار ، ملک منصور احمد ، سہیل شہزاد گاڈی ، یاسر فرید حیدرانی ، حنیف بلوچ، ڈاکٹر اطہر سومرو،مزمل قریشی، فیاض خان، خلیل احمد ، عاصم امام سومرو، ملک عمر فاروق ،سید صغیر حسین شاہ ، عبدالسلام ، آفتاب عطا بزدار، میاں فیاض، ملک آصف منصور ، ملک ظفر اقبال،وسیم قیصرانی رفیق ناصر،قاضی ضیاء الحق، عصمت اللہ بزدار،غلام محمد، حاجی غلام سجاد آرائیں ،حاجی مسرور خان،محمد یوسف سکھانی، کاشف بلوچ،شاہد ملک ، حافظ محمد ریاض کے علاوہ سول سوسائٹی سے درجنوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب عظمت فاروق بزدار ، ملک منصور احمد ، عبدالسلام٫ سہیل شہزاد گاڈی ، ڈاکٹر اطہر سومرو،مزمل قریشی ، یاسر فرید حیدرانی ، حنیف بلوچ ، رفیق ناصر و دیگر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے روز اول سے ہی وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ، پاک فوج کی تاریخ لاوزال قربانیوں کی بے مثال نظیر ہے ہم پاک فوج اور انکی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا پاک فوج کے خلاف کسی بھی بات کو برادشت نہیں کیا جائے گا پاک فوج ہماری شان ہے
تلہ گنگ کی سول سوسائٹی، انجمن تاجران اور انجمن تحفظ حقوقِ شہریاں کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی مرکزی جامع مسجد عید گاہ سے شروع ہوئی جو پرانا لاری اڈہ سے ہوتے ہوئے چوک میاں غازی شہید کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔
جہاں مقررین عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع کے امیر مولانا عبیدالرحمن انور، مولانا اخلاق احمد مہتم جامع مدرسہ ظہور السلام، مولانا عبد الرحمٰن، چودھری غلام ربانی، ملک ظفر اقبال موگلہ، ملک طارق محمود ایڈووکیٹ، افضل انصاری، چودھری عامر حسین نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارا علاقہ غازیوں اور شہیدوں کا علاقہ ہے اس کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ پیار کرتا ہے۔ ہم اپنی افواج کے خلاف دشمنوں کی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ پاک فوج کی عزت ہماری عزت ہے جس پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ -

ٹھٹھہ : گندگی کے ڈھیر ،گٹروں کا گندہ پانی دکانوں اور گھروں میں داخل،شہری مشکلات کا شکار
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)گندی کے ڈھیر ،گٹروں کا گندہ پانی دکانوں اور گھروں میں داخل،شہری مشکلات کا شکار
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں میونسپل عملے کی ہڑتال ختم ہونے کے باوجود بھی ٹھٹھہ میں گندگی کے ڈھیر موجود ہیں گٹروں کا گندہ پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوچکا ہے ، تمام رستے گندے تالابوں میں تبدیل ہوگئے ہیں ،ٹھٹھہ میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال چند روز پہلے ختم ہوگئی ہے لیکن صفائی کا عملہ ابھی تک لاپتہ ہے ، ٹھٹھہ شاہی بازار ،سونار گلی بخاری محلہ، شیرازی ،محلہ ستیوں روڈ اور دیگر کئی مقامات پر گندگی کے ڈھیر موجود ہیں اور گٹر ابل پڑے ہیں گٹروں کا گندہ پانی سڑکوں گھروں اور دکانوں کے نذدیک گھٹنوں گھٹنوں کھڑا ہے جس کی وجہ سے کاروبار بھی سخت متاثر ہوئے ہیں لوگوں کی آمدورفت میں سخت مشکلات پیدا ہورہی ہیں خاص طور پر نمازیوں کو بھی سخت دشواری پیش آرہی ہے گندگی کے باعث مچھروں کی تعداد میں بے پناہاضافہ ہوگیا ہے اور ملیریا سمیت مختلف بیماریاں بھی پھیل گئی ہیں- -

ٹھٹھہ : جنگ شاہی کے قریب گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بند, عملہ لاپتہ، طالبات تعلیم سے محروم
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)محکمہ تعلیم اور محکمہ ایجوکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی جنگ شاہی کے قریب گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بند عملہ لاپتہ طالبات تعلیم سے محروم
تفصیل کے مطابق جنگ شاہی کے قریب گائوں علی محمد جوکھیو کا گرلز پرائمری اسکول کافی عرصے سے بند پڑا ہے اسکول مکمل زبوں حالی کا شکار بھی ہوگیا ہے اسکول میں مقرر عملہ بھی لاپتہ ہے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسکول کی مرمت کے لئے لاکھوں روپے کے فنڈز بھی جاری ہوئے تھے جنکا آج تک پتہ نہیں چلا کہ فنڈز کون سے کھاتے میں چلے گئے ہیں اسکول کے بند ہونے کی وجہ سے کئی سو طالبات تعلیم سے محروم ہو گئی ہیں مگر محکمہ تعلیم نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا ہے نہ ہی اسکول کے بند ہونے کی کوئی وجہ بتائی ہے جبکہ محکمہ ایجوکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ جوکہ کروڑوں کے ٹھیکے چند سالوں میں مختلف اسکولوں کی تعمیر کے لیے جاری کرچکا ہے مگر یہ محکمہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے گائوں حاجی علی محمد جوکھیو کے رہائشیوں نے وزیر اعلی سندھ وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائمری اسکول کو اسٹارٹ کرواکر اسکی مرمت بھی کرائی جائے-

ٹھٹھہ سے نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ ریونیو امپلائیز ایسوسیشن کی طرف سے اپنے حقوق کے لۓ فھد ببر کی سرپرستی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، انہوں نے مطالبہ کیا مختیار کار ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر اور میجسٹریٹ کے اختیارات بحال کۓ جائیں اور ملازمین کو صحت کارڈ دۓ جائیں یاد رہے محکمہ ریونیو کے ملازمین نے پورے سندھ میں قلم چھوڑ ہرتال جاری رکھی ہوئی ہے. -

9نومبر 1947،بھارت کا جوناگڑھ پر قبضہ،پاکستان میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی)9نومبر 1947 کو بھارتی فوج نے طاقت کا استعمال کر کہ ریاست جوناگڑھ پر قبضہ کیا تھا کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں 9 نومبر یوم سیاھ کو طور پر منایا جائے گا ج وناگڑھ پاکستان ہے الطاف حسین تنیو تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے رہنما الطاف حسین تنیو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جوناگڑھ کل بھی پاکستان تھا آج بھی پاکستان ہے جوناگڑھ کی مظلوم عوام انصاف کی منتظر ہے 9 نومبر یوم سیاہ حکومتی سطع پر منانا چاہئے ریاست جوناگڑھ کا مسئلا نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر دلاور خانجی کا مسئلا نہیں پاکستان کا مسئلا ہے جوناگڑھ پر قبضہ عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے ہم سب کو مل کر جوناگڑھ کے مسئلء کو اجاگر کرنا ہوگا الطاف حسین تنیو نے مزید کہا دیوان آف جوناگڑھ صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب نے "قراردادِ جوناگڑھ” کے تاریخی 14 نکات پیش کئی تھے جن پر عملدرآمد کیا جائے
1. جوناگڑھ کی عوام پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ جوناگڑھ کےمسئلے کو اجاگر کرنے کے عمل کو اپنے منشور کا حصہ بنائیں ۔
2. حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ جوناگڑھ کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ دے۔
3. فیصلہ کیا گیا ہے کہ جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل اور جوناگڑھ اسٹیٹ ایڈوائزری کونسل کے تمام ممبران کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
4. صدارتی آرڈیننس نمبر15 آف 1972 جوناگڑھ ریاست کی پاکستان کی الحاقی دستاویزکی شق 9 کے ساتھ براہ راست متصادم ہے۔ لہٰذا حکومت پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ریاست جوناگڑھ کے معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے صدارتی آرڈر نمبر 15 پر نظر ثانی کرے ۔ مسئلہ جوناگڑھ بین الاقوامی نوعیت کا ہے اور دوسری شاہی ریاستوں سے مختلف ہے جو پاکستان میں شامل اور ضم ہو گئی ہیں۔ اس لیے جوناگڑھ کو مختلف انداز میں دیکھے جانے کی ضرورت ہے۔
5. حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کیا جاتا کہ وہ 15 ستمبر کو ہر سال جوناگڑھ کا پاکستان سےالحاق کے پیش نظر’’ یوم الحاق ‘‘اور 9 نومبر کوجوناگڑھ پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے دن کو” یوم سیاہ ‘‘کے طور پر منائے تاکہ مسئلہ جوناگڑھ کے مقصد کو یاد اور زندہ رکھا جاسکے۔
6. تمام میڈیا ہاؤسز سے گزارش ہے کہ وہ مسئلہ جوناگڑھ کو اپنے پروگرامز اور ڈاکومینٹریز میں اجاگر کریں۔ خاص طور پر 15 ستمبر اور 9 نومبر کواس حوالے سے خصوصی پروگرامز نشر کئے جائیں۔
7. حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ کشمیر سیکریٹریٹ کی طرح اسلام آباد میں جوناگڑھ سیکریٹریٹ قائم کرے، تاکہ مسئلہ جوناگڑھ کو وسیع پیمانے پر اجاگر کرنے میں وسیع پیمانے پر پیش رفت ہوسکے۔
8. حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ مسئلہ جوناگڑھ کے بارے میں عوام میں آگاہی بڑھانے کے لیے اسلام آباد کی کسی ایک اہم شاہراہ کو جوناگڑھ کے نام سے منسوب کیا جائے۔
9. ہم پاکستان کے دفتر خارجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسلام آباد میں موجود تمام ممالک کےسفارت کاروں کو سرکاری خط لکھے تاکہ جوناگڑھ پر 9 نومبر 1947 کو بھارت کے غیر قانونی قبضے کو بےنقاب کیا جا سکے جو کہ اخلاقی اور اصولی طور پر بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔
10. ہم پاکستان کے دفتر خارجہ سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ اور اس کے تمام ذیلی اداروں کومسئلہ جوناگڑھ پر سرکاری خط لکھے۔ پاکستان کو چاہئے کہ اقوام متحدہ کے سامنے جوناگڑھ کے پاکستان سے الحاق اور بھارت کے غیر قانونی قبضے کو واضح کرےجو کہ فوجی طاقت کے زور پر کیا گیا جو اقوام ِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
11. وفاقی اور صوبائی وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ مسئلہ جوناگڑھ سے متعلقہ مواد کومطالعہ پاکستان اور جنرل نالج کے نصاب میں شامل کیا جائے۔
12. صدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان سےگزارش کرتے ہیں کہ وہ ہر سال15 ستمبر کو یومِ الحاقِ جوناگڑھ کے موقع پر ریاستی سطح پر پالیسی بیان جاری فرمائیں ۔
13. 1730 سے 1947 تک جوناگڑھ کا جو رقبہ رہا ہے خاص طور پر 1947 میں جوناگڑھ اور پاکستان کے درمیان جو معاہدہ طے ہوا اسکی رُو سے جوناگڑھ کا تمام رقبہ آج بھی عملاً پاکستان کا حصہ ہے اور یہی وہ قانونی جواز ہے جس کی بنیاد پر ہمارا یہ سلوگن ہے کہ “جوناگڑھ اِز پاکستان” (جوناگڑھ پاکستان ہے)۔ اور پاکستا ن کی اس زمین پر بھارت غیر قانونی طور پر قابض ہے۔
14.اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ موجود جوناگڑھ کی تمام نمائندہ جماعتیں، نواب آف جوناگڑھ عالیجاہ نواب جہانگیر خانجی ، نوابزادہ علی مرتضیٰ خانجی، اور میں خود دیوان آف جوناگڑھ ہم سب یہ عزم کرتے ہیں کہ ہندوستانی تسلط سے ریاستِ جوناگڑھ کی آزادی تک ہماری جدوجہد پر امن طریقے اور قانونی راستے سے جاری و ساری رہے گی ان تمام نقطات پر فوری طور پر عمل کیا جائے حکومت وقت اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیمیں جوناگڑھ ریاست میں جاری بھارتی حکومت کے ظلم کو بینقاب کرے اور مظلوم مسلمانوں کو ظلم و ستم کی حکومت سے آزاد کرائے -

سجاول : سول اسپتال،پیرامیڈکس کا احتجاج ،حقوق کے لیے لڑو چلو، چلو، کراچی چلو۔
باغی ٹی وی سجاول (نامہ نگار یاسر علی پٹھان)سول اسپتال،پیرامیڈکس کا احتجاج ،حقوق کے لیے لڑو چلو، چلو، کراچی چلو،ہیلتھ ورکرز کے جائز مطالبات کے خلاف ضلع سجاول کے سول ہسپتال سے ہیلتھ ورکرز کی کراچی کی طرف روانگی۔
3 دن سے زائد او پی ڈی کا بائیکاٹ ہے۔پیامیڈیکل سٹاف کے بائیکاٹ کی وجہ ہسپتال او پی ڈی سمیت اپریشن ٹھیٹر شیڈول بھی متاثر ہوا ہے جس دور دراز کے علاقوں سے آئے غریب مریضوں کو کافی مشکلات سامناکرنا پڑا ہے یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کیجانب سے پیرامیڈیکل اسٹاف کا رسک الاؤنس بند کئے جانے کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کال پر شروع کی جانے والی ہڑتال کئی روز بھی جاری،پیرمیڈیکل سٹاف نے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فاقہ کشی کی زندگی گزارنے سے بچائیں اور انہوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے انکے ساتھ انصاف نہیں کیا تو وہ اپنے احتجاجی مظاہرے کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر مجبور ہو کر کشمور سے کراچی تک کے تمام ہسپتالوں میں مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا جس کی زمہ داری صوبائی حکومت سندھ پر ہو گی -

ٹھٹھہ :تمام آفیسران بلا رنگ و نسل ، انسانیت کی بنیاد پر عوام کی خدمت ، مسائل حل کے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)تمام آفیسران بلا رنگ و نسل ، انسانیت کی بنیاد پر عوام کی خدمت ، مسائل حل کے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ تمام محکموں کے افسران بلا رنگ و نسل اور بلا تفریق صرف اور صرف انسانیت کی بنیاد پر ضلع کے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیم خانہ کلب کے تزئین و آرائش اور مرمتی کام کی تکمیل کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری سمیت مختلف محکموں کے افسران اور این جی اوز کے نمائندے موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جب انہوں نے ٹھٹھہ کی چارچ سنبھالی تو دیکھا کہ اسپورٹس کامپلیکس غیر فعال حالت میں تھا اور کوششیں لے کر اسے فعال بنایا، اسی طرح جیم خانہ کی بھی حالت زار تھی جو آج اللہ کے کرم سے بغیر کسی سرکاری خرچے کے اس کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور ممبرشپ کی فیس کے تحت تزئین و آرائش اور مرمتی کام مکمل کروایا گیا ہے جو سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیم خانہ کا مقصد ہے کہ ہم یہاں کے شہریوں اور افسران کو ایک اچھا اور پر سکون ماحول سمیت اچھی انٹرٹینمنٹ فراہم کریں تاکہ یہاں آکر کچھ وقت سکون سے گذار سکیں – ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ ایک شاندار فیملی پارک کے قیام کیلئے بھی کوشاں ہیں تاکہ یہاں کے لوگ اپنی فیملی کے ساتھ آکر خوشگوار ماحول میں انٹرٹینمنٹ کر سکیں ۔ -

ڈی آئی خان : اشتہاریوں ،غیرقانونی ریت اٹھانےاور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کے اشتہاریوں کے خلاف احکامات پر ڈی ایس پی پہاڑپورکی قیادت میں ایس ایچ او ظفرعباس نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم سبطین ولد حبیب اللہ قوم چوہان سکنہ بیلی والا اوراشتہاری ملزم سلیم اللہ ولد امان اللہ کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کے اشتہاریوں کے خلاف احکامات پر ڈی ایس پی پہاڑپورکی قیادت میں ایس ایچ او ظفرعباس نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم سبطین ولد حبیب اللہ قوم چوہان سکنہ بیلی والا اوراشتہاری ملزم سلیم اللہ ولد امان اللہ کوگرفتارکرلیا۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کو اشتہاریوں کی گرفتاری کے احکامات دینے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔
تھانہ صدرپولیس نے غیرقانونی طورپرریٹ اٹھانے پر ملزم عبدالرحمان ولد گل اصغر سکنہ انڈس کالونی سی آربی سی چوک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزم فرارہونے میں کامیاب، صدرپولیس نے ملزم کی تلاش کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرپولیس نے غیرقانونی طورپرریٹ اٹھانے پر ملزم عبدالرحمان ولد گل اصغر سکنہ انڈس کالونی سی آربی سی چوک کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ملزم غیرقانونی طورپر دریائے سندھ سے ریٹ لوڈکررہاتھا۔واقعے کے بعد ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔
ڈی ایس پی کی قیادت میں نواب پولیس نے ملزم گل محمدولد جان محمدقوم کٹہ خیل سکنہ وانڈاکریم درکھان سے 45گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ کرلیا، ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے
ڈی ایس پی کی قیادت میں ایس ایچ او مغل کوٹ رحمت اللہ نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروش ملزم حضرت اللہ ولد پیر غلام سکنہ وانڈالالی پہاڑپور سے 14400گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ کرلیا، ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے
ڈی ایس پی یونیورسٹی کی قیادت میں آئی ایچ سی عرفان نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم میراسلم ولد گل سلام قوم مروت سکنہ لنڈہ شریف سے ایک پستول تیس بور بمعہ پانچ کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرلیا،ملزم کے خلاف تھانہ یونیورسٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ -

ڈی آئی خان : سی آربی سی نہر کی بندش پر جملہ زمینداران کااہم اجلاس ، آئندہ کے لائحہ عمل پر غور
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)سی آربی سی نہر چالونہ ہونے پر جملہ زمینداران وفدکااجلاس حاجی ملک عبدالرشیددھپ،سابق امیدوارصوبائی اسمبلی ہارون اعوان ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقدہواجس میں صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ سے سی آربی سی نہر کو چالو کرنے پرزوردیاگیا،زمینداروں نے کہاکہ سی آربی سی نہرکو چالو کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، علاقہ کی تعمیر وترقی کا انحصار زراعت کی ترقی پرہے،نہروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو انتہائی مشکلات کاسامناہے اورگندم اورچاول کی فصل پانی نہ ہونے کی وجہ سے ناقابل کاشت ہے جس کا معیشت پر برااثرپڑے گا۔تفصیلات کے مطابق سی آربی سی نہر چالونہ ہونے پر معروف زمیندارحاجی ملک عبدالرشیددھپ اورسابق امیدوارصوبائی اسمبلی ہارون اعوان ایڈووکیٹ کی صدارت میں زمینداران کااجلاس منعقدہواجس میں صوبائی حکومت سے سی آربی سی نہر کو چالو کرنے پرزوردیاگیا۔اس موقع پرزمینداروں نے کہاکہ سی آربی سی نہرکو چالو کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ علاقہ کی تعمیر وترقی کا انحصار زراعت پرہے اورزراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔حاجی ملک عبدالرشیددھپ اورسابق امیدوارصوبائی اسمبلی ہارون اعوان ایڈووکیٹ نے صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کوآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ نہروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو انتہائی مشکلات کاسامناہے اورگندم اورچاول کی فصل پانی نہ ہونے کی وجہ سے ناقابل کاشت ہے جس کا معیشت پر برااثرپڑے گا۔انہوں نے صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ سے سی آربی سی نہرکی مرمت کرکے چالوکرنے کامطالبہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سنجیدگی کامظاہرہ کرے اورہنگامی بنیادوں پر سی آربی سی نہرکوچالوکیاجائے۔
