Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی آئی خان : سرائیکستان سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام عظیم ٹیلنٹ ایوارڈ شو گومل  یونیورسٹی میں ہوگا

    ڈی آئی خان : سرائیکستان سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام عظیم ٹیلنٹ ایوارڈ شو گومل یونیورسٹی میں ہوگا

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خا ن (نامہ نگار)سرائیکستان سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام عظیم ٹیلنٹ ایوارڈ شو گومل یونیورسٹی میں مورخہ29-1102022 بروزمنگل وقت 9 بجے صبح کو ہوگا جس میں گومل یونیورسٹی کے تمام سیشن کے فسٹ،سیکنڈ اورتھرڈ پوزیشن ہولڈرز کو اعزازی شیلڈز تقسیم کی جائیں گی،گومل یونیورسٹی کے تمام سیشن کے فسٹ،سیکنڈ اورتھرڈ پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور سرائیکی کلچر کو اجاگر کیا جائے گا،پروگرام میں مشاعرہ کاپروگرام بھی منعقدکیاجائے گا جس میں شاعرسرائیکی شاعری سے شائقین بزم کالہوگرمائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سرائیکی ستان سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام عظیم ٹیلنٹ ایوارڈ شو گومل یونیورسٹی میں مورخہ29-1102022 بروزمنگل وقت 9 بجے صبح کو ہوگا جس میں گومل یونیورسٹی کے تمام سیشن کے فسٹ،سیکنڈ اورتھرڈ پوزیشن ہولڈرز میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی جائیں گی۔سرائیکی ستان سٹوڈنٹس موومنٹ پروگرام میں گومل یونیورسٹی کے تمام سیشن کے فسٹ،سیکنڈ اورتھرڈ پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور پروگرام میں سرائیکی کلچر کو اجاگر کیا جائے گا۔سرائیکی پروگرام میں مشاعرہ کاپروگرام بھی منعقدکیاجائے گا جس میں شاعرسرائیکی شاعری سے شائقین بزم کالہوگرمائیں گے۔

  • ٹھٹھہ : پولیس موبائل کی دوران گشت موٹرسائیکل کوٹکر خاتون جاں بحق ،مرد زخمی

    ٹھٹھہ : پولیس موبائل کی دوران گشت موٹرسائیکل کوٹکر خاتون جاں بحق ،مرد زخمی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی )پولیس موبائل کی دوران گشت موٹرسائیکل کوٹکر خاتون جاں بحق ،مرد زخمی
    تفصیل کے مطابق تحصیل میر پور ساکرو کے شہر گھاڑو ، گھاڑو شوگرملز کے قریب پولیس موبائل دوران گشت موٹر سائیکل سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک عورت موقع پر جاں بحق ہوگئی اور مرد زخمی ہوگیا،موٹرسائیکل سوارجاں بحق خاتون اور مرد کا تعلق آچار لاشاری سومرا موری کے سے تھا. جاں بحق ہونے والی خاتون اور زخمی مرد کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے –
    گھارو میں منشیات ماوا کی فیکٹری قائم ،شریف حیدری منشیات فروش نیو پیکینگ میں ماوا مارکیٹ میں لے آیا، تیزی سے ٹھٹھہ ضلع سمیت گاؤں لیٹ ، لدیہ ،بابرا پر سپلائی جاری ہے جبکہ ایس ایس پی ٹھٹھہ کی طرف سے منشیات فروخت پر پابندی عائد ہے ، پھر بھی نٸیں منشیات کی فیکٹریاں کھلتی جارہی ہے وہاں کے عوام کا ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ ہے کے ایسے منشیات فروش جو انساانی جانوں کے دشمن بنے ان کے سخت سے کارروائی کر کے کیفر کردار تک پہنچا یا جاۓ.اور پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جو ان سماج دشمن عناصر کی پشت پناہی کرتے ہیں.

  • فیروزوالہ : رجسٹری برانچ میں کرپشن کنگ جوڑی کی سلطنت قائم

    فیروزوالہ : رجسٹری برانچ میں کرپشن کنگ جوڑی کی سلطنت قائم

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل فیروزوالہ(محمد طلال سے) فیروزوالہ رجسٹری برانچ میں افسران نے رانا نذر اور ظفر شاہ کو دوبارہ چمک دار سیٹ کے اختیارات دے دئیے کرپشن کنگ جوڑی سرکاری فیسوں میں مبینہ طور پر خرد برد کرکے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہی ھے اور روزانہ کی بنیاد پر رشوت کی رقم اکھٹی کرکے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ھے جبکہ رشوت نہ دینے والے سائلین خواتین و بزرگ  رجسٹری برانچ میں سارا دن ذلیل و خوار ھو رھے ہیں زرائع کے مطابق متعدد بار انکوائری کی زرد میں رہنے کے باوجود فیروزوالہ رجسٹری برانچ میں بار ہا بار تعینات ھوکر کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے محرران نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی وارننگ کے باوجود رجسٹری برانچ فیروزوالہ میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ھے سپیشل بیان فی رجسٹری 5 سے 10 ہزار روپے رشوت لے رھے ہیں باوثوق زرائع کے مطابق گذشتہ دنوں موضع فیروزوالہ کی جعلی رجسٹریوں کا سکینڈل بھی منظر عام پر آیا اور پنجاب سمال انڈسٹری میں ایکوائر کروائی گی اراضی کی رجسٹریاں پاس کئے جانے کا انکشاف ھوا ھے جن کی متعلقہ افسران کے زیر سماعت انکوائری لگی ہوئی ھے زرائع سے یہ بھی معلوم ھوا ھے کہ انکوائری میں ملوث افراد نے افسران کے عملے سے ملی بھگت سے فائلیں دبا کر غائب کردی ہوئی ہیں جن کے متاثرین عمر بھر کی جمع پونجی مافیا کے ہاتھوں لوٹا کر دربدر کی ٹھوکریں کھا رھے ہیں عوامی حلقوں وکلاء تنظیموں نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری ریونیو بورڈ پنجاب، ڈی سی او شیخوپورہ طارق علی بسرا،اے ڈی سی آر شیخوپورہ سرمد تیمور اسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ عثمان جلیس سے مطالبہ کیا ھے کہ رجسٹری برانچ فیروزوالہ کے کرپٹ اہلکاروں کو معطل کر کے فرض شناس رجسٹری محرر لگائے جائیں موقف جاننے کیلئے جب رابطہ کیا گیا تو رجسٹری محرران نے فون اٹینڈ نہیں کیا اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیے تو ادارہ من وعن شائع کرے گا.

  • گھارو کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمرز سے نامعلوم چور قیمتی کوائل چوری کرنے میں کامیاب

    گھارو کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمرز سے نامعلوم چور قیمتی کوائل چوری کرنے میں کامیاب

    باغی ٹی وی ،ٹھٹہ (نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمرز سے نامعلوم چور قیمتی کوائل چوری کرنے میں کامیاب
    تفصیل کے مطابق گھارو کے قریب میر پور ساکرو روڈ پر واقع پہلی نالی پر ناریل فارم کے مقام سے نامعلوم افراد نے بجلی کے ٹرانسفارمر کا میٹریل فلاحی ادارے ٹی سی ایف اور ایکو کے تعاون سے چلنے والے اسکولوں کے مشترکہ ٹرانسفارمر سے نامعلوم چوروں نے تمام مٹیریل نکالنے کے بعد صرف باڈی چھوڑ کر چلے گئے جس کی تفصیل مقامی اسکولوں ایکو کے سپروائزر محمد اسلم جوکھیو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل یہ واردات ہوئی ہے اور جائے وقوعہ پر سے پانچ افراد کے پاؤں کے نشانات لگے ہوئے ہیں جو ابھی تک موجود ہیں واردات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ واردات بجلی کے ماہر افراد نے کی ہے انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر تحقیقات کی رپورٹ میں نے گھارو تھانہ پر بھی درج کروائی ہے اور ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ اور واپڈا حکام اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد فوری طور پر اس کا نوٹس لے اور اسکولوں کی بجلی جلد از جلد بحال کی جائے۔

  • جھمپیر کے قریب  گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی

    جھمپیر کے قریب گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )جھمپیر کے قریب گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی
    تفصیل کے مطابق جھمپیر کے نذدیک کوہستانی پٹی رود ندی کے پاس سے سوئی گیس کی لائن جو وہاں سےکراس ہوتی ہے وہ دہماکے کے ساتھ پھٹ گئی ہےتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ گیس کی سپلائی معطل ہو گئی وہاں کے رہائشیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اس پائپ لائن پر اعلیٰ پیمانے کی تحقیقات یاانکوائری کرائیں کہ گیس پائپ لائن پھٹے کاوقعہ قدرتی ہے یا کوئی تخریب کاری یادہشت کارروائی ہے .

  • بابا گرونانک کے 553 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات گرودوارہ جنم استھان میں جاری ہیں ان تقریبات میں بھارت سمیت دنیابھر سے ہزاروں سکھ یاتری شریک

    بابا گرونانک کے 553 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات گرودوارہ جنم استھان میں جاری ہیں ان تقریبات میں بھارت سمیت دنیابھر سے ہزاروں سکھ یاتری شریک

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب،شخوپورہ (اپنے نمائندگان سے )سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 553 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات گرودوارہ جنم استھان میں جاری ہیں ان تقریبات میں بھارت سمیت دنیابھر سے ہزاروں سکھ یاتری شریک ہیں
    سکھ مذہب کے بانی اور پہلے گورو بابا نانک دیو جی کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات گوردوارہ جنم استھان سمیت شہر بھر میں موجود دیگر سات گوردواروں میں جاری ہیں , گرودوارہ جنم استھان میں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں تقریبات کا آغاز گزشتہ روز اکھنڈ پاٹ کی مذہنی رسم سے ہوا دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتری حکومت پاکستان ,متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے کیے جانے والے انتظامات پر بہت خوش دیکھاٸی دیتے ہیں
    سکھ یاتری تین روزہ تقریبات کے دوران اپنی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ماتھا ٹیکی کی اداٸیگی کر رہے ہیں پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے بہترین لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جبکہ یاترا کے لیے آنے والی خواتین مذہبی عبادات کے ساتھ ساتھ لنگر کی سیوا بھی کر رہی ہیں ,جنم دن کی تقریبات کے آخری روز گرودوارہ جنم استھان سے نگر کیرتن کا جلوس بھی نکالا جائے گا جو مختلف گرودواروں سے ہوتا ہوا گرودوارہ کیارہ صاحب پہنچنے کے بعد واپس گوردوارہ جنم استھان پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا ,دنیا بھر سے ننکانہ صاحب آنے والے سکھ یاتری بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کر کے بہت خوش محسوس کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کا پیار ناقابل فراموش ہے
    شیخوپورہ فاروق آباد میں بابا گورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیےہزاروں کی تعداد میں آۓ سکھ یاتریوں کی سچا سودا آمد ڈی پی او فیصل مختار نے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسراء کے ہمراہ دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو پھولوں کے گلدستوں کے ساتھ استقبال کیا۔سیکورٹی کے سخت حصار میں ننکانہ صاحب سے سچاسودا انکی مذہبی رسومات کی ادائیگی کروائی گی۔سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کا ڈی پی او فیصل مختار نے ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی کے ہمراہ جائزہ لیا۔

  • ٹھٹھہ میں موسم سرما کی پہلی بارش، کیچڑ اور پھسلن ،کئی موٹرسائیکل سوار گرکر زخمی، سردی کی شدت میں اضافہ

    ٹھٹھہ میں موسم سرما کی پہلی بارش، کیچڑ اور پھسلن ،کئی موٹرسائیکل سوار گرکر زخمی، سردی کی شدت میں اضافہ

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )ٹھٹھہ میں موسم سرما کی پہلی بارش، کیچڑ اور پھسلن ،کئی موٹرسائیکل سوار گرکر زخمی، سردی کی شدت میں اضافہ
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر اور گردو نواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ،گرج چمک کے ساتھ بارش،کہیں رم جھم ، کہیں موسلا دھا بارش، سردی کی شدت میں اضافہ، سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے باعث شہریوں نے گرم پکڑے نکال لئے۔ لنڈا بازاروں میں رش بڑھنے لگا۔ دکانداروں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا،دوسری طرف موسم سرما کی اس بارش میں سڑکوں پر کیچڑ اور پھسلن ہوگئی جس سے کئی موٹر سائیکل سوار گرکر زخمی ہوگئے ہیں ایک واقعہ شاہجہاں مسجد کے پاس تیز بارش ہونے کی وجہ موٹر سائیکل سلپ ہوگئ اس پر سوار فراز میمن ، محمد زين قریشی اور ایک چہوٹا بچا گرکرزخمی ہوگئے ،ان زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات بوندا باندی اور ہلکی بارش کی صورت میں نظر آرہے ہیں،مغربی ہواؤں کا سلسلہ شہر میں مزید پھیلنے سے بارش ہو سکتی ہے۔تجزیہ کاروں کامزید کہنا ہے کہ آج گرج چمک کے ساتھ معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے-

  • ٹھٹھہ : جب سے سول ہسپتال این جی او کے حوالے کیاگیا تب سے عوام سر درد کی گولی  اور سرنج بھی بازار سے خریدنے پر مجبور

    ٹھٹھہ : جب سے سول ہسپتال این جی او کے حوالے کیاگیا تب سے عوام سر درد کی گولی اور سرنج بھی بازار سے خریدنے پر مجبور

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )جب سے سول ہسپتال این جی او کے حوالے کیاگیا تب سے عوام سر درد کی گولی اور سرنج تک بازار سے خریدنے پر مجبور
    تفصیل کے مطابق سول ہسپتال ٹھٹھہ کو جب سے مرف این جی او کو ٹھیکیداری نظام پر دیا گیا ہے تب سے نہ ہسپتال میں نہ سر درد کی گولی ہے اور نہ ہی سرنج کوئی بھی سہولت یاعوام کو میسر نہیں ہے وہاں پر ایکسرے کی بھاری فیس لی جاتی ہے جبکہ ٹھٹھہ کے پرائیوٹ ہسپتالوں میں ایکسرے فیس اس سرکاری ہسپتال سے کم ہے ، عوام کا کہنا ہے گورنمنٹ کو سرکاری ہسپتال بند کردینا چاہئے جب علاج کیلئے پیسے ہی خرچ کرنے ہیں تو ذلیل ہونے سے تو بہتر ہے کہ سول ہسپتال جانے کی بجائے اپنے مریضوں کا علاج پرائیوٹ ہسپتال میں کیوں نہ کرائیں ،عوام نے مطا؛بہ کیا ہے اگر پیپلزپارٹی اور وزیراعلیٰ سیدمراد علی شاہ کی صوبائی حکومت عوام کوریلیف دینا چاہتی ہے تو اسے نوٹس لینا چاہئے اگر عوام کوسہولت نہیں دے سکتے تو اس سول ہسپتال ٹھٹھہ کو بند ہی کردیں تاکہ عوام ڈائریکٹ پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کرائیں-

  • ڈرو : معززین کی 40 سال سے جاری پرانی دشمنی ختم کرانے کی کوشش

    ڈرو : معززین کی 40 سال سے جاری پرانی دشمنی ختم کرانے کی کوشش

    باغی ٹی وی ،ڈرو (امتیاز آکاش میمن نامہ نگار) معززین کی 40 سال سے جاری پرانی دشمنی ختم کرانے کی کوشش
    تفصیل کے مطابق روتوچن کے گڑھے اور سوڈھا برادری کے درمیان دڑو کے قریب 40 سال سے جاری خونریزی کے تصفیے کے لیے سابق ضلع ناظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید شفقت حسین شاہ شیرازی اور پیپلز پارٹی ضلع سجاول ارباب کے سابق صدر نے 40 سال سے جاری خونی تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے .. وزیر احمد میمن کی قیادت میں ارباب ہاؤس میں اکٹھ کیا گیا جس میں متحارب برادری کی جانب سے زاہد حسن کھڈو، عبدالغنی کھڈو، سائیں حسن کھڈو، کارو کھڈو، وزیر کھڈو، مقبول احمد سوڈھو نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی شیر سوڈھو، علی نواز سوڈھو، غلام مصطفی سوڈھو، سید ریاض شاہ شیرازی، سید نصیر شاہ شیرازی، سید حاجی بادشاہ شاہ شیرازی، سید غلام حسین شاہ شیرازی، شیرازی گروپ کے رہنما علی اکبر عیسانی، ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ لیاقت جماری، غیاث میمن، ذوالفقار چانڈیو، محمد خان کچھی میمن، ڈاکٹر صدیق زانوار، نذیر احمد سومرو، محمد خان سومرو، سینئر صحافی امداد میمن، مختیار کوکڑ سمیت علاقے کے معززین اور ریاست کے نیک لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
    اس موقع پر ثالثوں نے فریقین کی بات سن کر تنازعہ کو حل کیا تاہم فیصلے میں بعض مسائل اور فریق نمبر 03 سوڈھا برادری کے عبدالحکیم سوڈھو اور دیگر کی عدم موجودگی کے باعث حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔ جس کے بعد فیصلے کے ثالث رہنماؤں سید شفقت حسین شاہ شیرازی اور ارباب وزیر احمد میمن نے کہا کہ معاملے کے حل کے لیے جلد نئی تاریخ مقرر کی جائے گی اور تمام فریقین کی موجودگی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

  • دڑو :محنت کش غائب ، مبینہ طور پرگرفتار،پولیس گرفتاری سے انکاری ،لواحقین کا احتجاج

    دڑو :محنت کش غائب ، مبینہ طور پرگرفتار،پولیس گرفتاری سے انکاری ،لواحقین کا احتجاج

    باغی ٹی وی ،دڑو(امتیاز آکاش میمن کی رپورٹ)محنت کش غائب ، مبینہ طور پرگرفتار،پولیس گرفتاری سے انکاری ،لواحقین کا احتجاج
    تفصیل کے مطابق دڑو کے نواحی گاؤں طاہر سومرو کا رہائشی 60 سالہ محمد عمر سومرو گذشتہ دس دنوں سے گھر سے لاپتہ ہو گیا ہے۔لاپتہ ہونے والے شخص کے ورثاءعاشق سومرو، سکینہ سومرو، رفیق سومرو، فاطمہ سومرو، اعجاز سومرو اور دیگر کی جانب سے سیکڑوں ڈندا بردار افراد اور خواتین و بچوں کے ساتھ مین ٹیکسی اسٹاپ پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیااور دھرنا دیکر بیٹھ گئے،مشتعل افراد نے روڈ پر رکاوٹیں ڈال کر کراچی حیدرآباد جانے والی قومی شاھرہ کو بند کردیا ہے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئی. احتجاجیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے گاؤں کے محنت کش کو پولیس نے گرفتار کرکے گم کردیا ہے، اگر ان کے خلاف کوئی مقدمہ ہے تو انہیں ظاہر کیا جائے، ورثاء نے مبینہ گم ہونے والے عمر سومرو کی بازیابی کے لیے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کردیا ہے۔دوسری جانب دڑو پولیس کے ایس ایچ او آفتاب میمن نے مبینہ گمشدہ محنت کش عمر سومرو کی گرفتاری سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ورثہ کے کہنے پر گمشدگی کی رپورٹ داخل کرکے اعلیٰ سطح کی تفتیش کر رہے ہیں،