سردار فیض ٹمن اِن، ملک یاسر اعوان دندہ آؤٹ۔۔۔!!!
تحریر : شوکت ملک
گذشتہ دنوں سردار فیض ٹمن کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر گردش کرتے ہی راقم نےسوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی "سردار فیض ٹمن اِن، ملک یاسر اعوان دندہ آؤٹ” جس پر پاکستان تحریک انصاف کے کچھ دوستوں نے جذباتی کمنٹس کیے، حالانکہ یہ میرا ذاتی تجزیہ تھا، کسی کو سیاست کے میدان میں اِن آؤٹ کرنا میرے اختیار میں تو ہر گز نہیں ہے، مگر حالات و واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافت کا ایک ادنیٰ سا طالبعلم ہونے کی حیثیت سے تجزیہ پیش کرنا میرا حق ہے۔
اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ملک یاسر اعوان دندہ ایک انتہائی محنتی، مخلص، بہادر اور صاف گو نوجوان سیاسی لیڈر ہیں، نوجوان نسل میں ان کو خاصی پذیرائی حاصل ہے، وہ گزشتہ کئی ماہ سے تلہ گنگ و لاوہ کی سیاست میں بہت ایکٹو رہے، گویا کہ تلہ گنگ و لاوہ میں پی ٹی آئی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے والے عمران خان کے یہی سپاہی تھے، جنہوں نے پاکستان تحریک کے ورکر کا ہاتھ تھاما اور انہیں متحرک کیا، بطورِ ضلعی جنرل سیکرٹری ضلع چکوال تلہ گنگ و لاوہ کی تنظیم سازی میں بھی انہوں نے ایک نمایاں کردار ادا کیا، جس کے بعد وہ اہلیہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث بیرون ملک چلے گئے، جبکہ اس دوران ان کے باقی ساتھیوں نے حالات و واقعات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
مگر گزشتہ دنوں سردار فیض ٹمن کی تحریک انصاف میں شمولیت نے گویا کہ ساری کایا ہی پلٹ دی، ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر سن کر تحریک انصاف کے ورکر اور کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سردار فیض ٹمن ایک انتہائی منجھے ہوئے عوام دوست سیاست دان ہیں وہ سابق ایم این اے بھی رہ چکے ہیں اس کے علاوہ ان کا تلہ گنگ و لاوہ میں ایک وسیع حلقہ احباب، اثر و رسوخ، جان پہچان اور یونین سطح تک تگڑے گروپ موجود ہیں، سردار فیض ٹمن کی تحریک انصاف میں شمولیت نے حریف سیاسی جماعتوں کےلیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
سردار فیض ٹمن کو حلقہ این اے 59 میں قومی اسمبلی کا ٹکٹ ملنے کی صورت میں وہ ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئیں گے اور اگر یہی حالات رہے، تحریک انصاف کی ملک بھر مقبولیت یونہی قائم رہی تو آنے والے الیکشن میں ملک بھر کی طرح حلقہ این اے 59 کی سیٹ بھی سردار فیض ٹمن باآسانی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، وہ الگ بات ہے کہ کیا سردار فیض ٹمن ٹکٹ لینے میں کامیاب ہو جائیں گے، یا پھر اس بار بھی ق لیگ کیساتھ کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی، اور یوں حلقہ این اے 59 میں تحریک انصاف ایک بار پھر بیک فٹ پہ چلی جائے، مگر اس بار ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا کیوں تلہ گنگ و لاوہ کی مقامی قیادت پہلے ہی ق لیگ کے رویے سے نالاں ہے اور اعلیٰ قیادت کو بھی اس بات کا بخوبی علم ہے۔
دوسری جانب سردار فیض ٹمن کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پی ٹی آئی تلہ گنگ و لاوہ کی قیادت بھی انتہائی مطمئن اور خوشگوار موڈ میں نظر آئی جس کا یہ مطلب لیا جاسکتا ہے کہ سردار فیض ٹمن تمام فریقین کو قابلِ قبول ہیں اور وہ تمام دھڑوں کی حمایت حاصل کرتے ہوئے ٹکٹ لینے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے اور یوں پی ٹی آئی تلہ گنگ و لاوہ میں بھی ایک منظم انداز میں آگے بڑھ پائے گی، اور آنے والے الیکشن میں این اے 59 میں مسلم لیگ ن کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ ایسے میں پھر یہ کہنے میں کوئی دقت نہیں کہ تلہ گنگ و لاوہ کی سیاست میں سردار فیض ٹمن کی انٹری کے بعد ملک یاسر اعوان دندہ تقریباً آؤٹ ہوچکے ہیں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سردار فیض ٹمن اِن، ملک یاسر اعوان دندہ آؤٹ۔۔۔!!!
-

میر پور ساکرو شہر میں گاؤں سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں چلنے کا انکشاف
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی )میر پور ساکرو شہر میں گاؤں سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں چلنے کا انکشاف
ٹھٹھہ کے تحصیل میر پور ساکرو کے شہر اور گاؤں میں چوری کی موٹر سائیکل چلنے کا انکشاف ہواہے با خبر ذرائع کے مطابق ساکرو شہر میں چوری شدہ موٹر سائیکل چلائی جارہی ہے وہاں کی عوام کا ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کے یہاں پر چیکنگ کر کے چوری شدہ موٹر سائیکلیں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان موٹرسائیکلوں ضبط کیا جائے ،یہاں جتنے بھی کرائم ہورہے ہیں ان میں یہی چوری شدہ موٹر سائیکل استعمال ہورہے ہیں ،جبکہ سارے دو نمبر کام اب ساکرو میں ہورہیں وہاں پر پتا نہیں جنگل کا قانون ہے . -

ٹھٹھہ :دو گروپوں میں تصادم 10 سے زائد زخمی
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)دو گروپوں میں تصادم 10 سے زائد زخمی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ بائی پاس پر گندرا برادری کے دو گروپوں میں تصادم اس کے نتیجے میں دس سے زیادہ افراد زخمی ہوگۓ ، جن کو علاج کے لۓ سول ہسپتال مکلی منتقل کردیا گیا زخمیوں میں غلام گندرو،مصطفیٰ گندرو، عثمان گندرو سمیت دیگر شامل ہیں لڑائی کے دوران 15 پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس کے نہ پہنچنے کی وجہ سے لڑائی اور کشیدگی میںاضافہ ہوگیا .دونوں گرپوں کی طرف سے ٹھٹھہ تھانہ میں الگ الگ کیس داخل کراۓ گئے ہیں ،لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی اس وجہ سے پھر لڑائی کا اندیشہ ہےدوسری طرف گندرا برادری کے ایک گروپ نے احتجاجاََِ ٹھٹھہ سجاول روڈ بلاک کردیا ہے اور حملے آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرلیا ہے دوسری طرف روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی ہے لیکن انتظامیہ اب تک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے. -

سجاول، بٹھورو میں منشیات فروشوں اور انتظامیہ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے
باغی ٹی وی،سجاول(نامہ نگاریاسر علی پٹھان) بٹھورو میں منشیات فروشوں اور انتظامیہ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے
تفصیل کے مطابق ضلع سجاول، بٹھورو میں منشیات فروشوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی ،بٹھورو کے عوام منشیات سے پریشان ہو کر پیدل مارچ کیا،شھریوں کا کہنا ہے کہ سجاول بٹھورو میں سری عام ھیروئین، آئيس، کچا شراب، گٹکا، ماوا، سفینا، فروخت کیے جاتے ہیں،شھریوں کا کہنا ہے کہ ہم ایس ایس پی سجاول کو اپیل کرتے ہیں کہ اس پر نوٹس لے، اور ہمارے نوجوان نسل کو بچائیں،شہری اتہاد سجاول، سیاسی اور سماجی شخصیت، قومی کارکنوں، باشعور عوام کی بری تعداد میں شرکت کی.عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا اگرمنشیات اور گٹکہ فروشوں کیلخلاف کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کادائرہ وسیع کردیں گے

ٹھٹھہ سے نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں ایس ایس پی ٹھٹھہ کی طرف سے منشیات پر پابندی کے باوجود کھلے عام منشیات فروشی جاری ہے ، ٹھٹھہ ضلع میں ایس ایس پی کی طرف سے منشیات کی فروخت پر پابنی عائد کی گئی لیکن اب تمام منشیات فروشوں نے ٹھٹھہ کی تحصیل میر پور ساکرو کی طرف کرلیا ہے ، جس سے میرپور ساکرو منشیات کا گڑہ بن چکا ہے جہاں سے پورے ٹھٹھہ میں منشیات گٹکہ ،ماوا کی سپلائی کی جا رہی ہے جبکہ اب انڈین سفینا پری کی سپلائی بھی وہاں سے ہو رہی ہے جو پولیس کے اعلٰی حکام کیلئے لمحہ فکریہ اور عوامی و سماجی حلقوں سماج دشمن عناصر کیخلاف بھر پور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

-

قصور: ایچ اینڈ ایس ایسوسی ایٹس کے تیسرے بڑے آفس کا افتتاح
باغی ٹی وی ،قصور ( چوھدری فہیم قاسم سے)انتہائی سستی اور سہولتوں سے مزین رہائش کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایچ اینڈ ایس ایسوسی ایٹس کے تیسرے بڑے آفس کا افتتاح اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انتصار الحق چوہدری سی ای او ایچ اینڈ ایچ ایسوسی ایٹس اور عزیز محی الدین نے قصور میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سینٹرل پارک میں H&Sایسوسی ایٹس کے تیسرے بڑے آفس کے افتتاح کے موقع پر الحاج چوہدری غلام غوث سینئر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ،چوہدری قمر شاہد میو سابق صدر لاہور بار اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری لاہور بار، ملک کفیل کھوکھر، ڈائریکٹر ہاؤسنگ LDA، کیپٹن (ر) احمد فراز، چیئرمین White Pear City گوادر چوہدری سرور اور سابق ممبر پنجاب بار کونسل عبدالصمد خان بسریا نے شرکت کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے لاہور میں کامیابی کے بعد سینٹرل پارک اور دیگر سوسائیٹیز کے لوگوں کیلئے انتہائی سستی اور پر آرائش رہائش کے مواقع فراہم کریں گے۔ایچ اینڈ ایس ایسوسی ایٹس ہمہ وقت اس کیلئے کوشاں اور ان شاء اللہ اس دفتر کے افتتاح کے بعد ہمارے اس مشن میں مزید تیزی آئے گی۔
-

ٹھٹھہ: قریشی برادران کے گھر پر گیارویں شریف کا پروگرام منقعد کیا گیا
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی )قریشی برادران کے گھر پر گیارویں شریف کا پروگرام منقعد کیا گیا
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں قریشی برادران کے گھر پر گیارویں شریف کا پروگرام منقعد کیا گیا گیارویں شریف کا پروگرام کلام پاک کی تلاوت سے شروع کیا گیا اس کے بعد نعت خواں کا پروگرام شروع ہوا جس میں ٹھٹھہ کے مشہور نعت خواں اقبال میمن اور اس کی ٹیم نے پروگرام میں آئے ہوئے سامعین پر سحرطاری کردیا، اس پروگرام میں شہر کے معززین سمیت محلے کے لوگ اور برادری سمیت لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ، جس میں راجہ قریشی ، ايان قريشي، محمد فیصل قریشی، محمد زین قریشی،بلاول قریشی، ایڈوکیٹ شبیع الحسین قریشی،،ایان قریشی ، اور بھی بہت سے لوگوں نے شرکت کی جبکہ گیاررویں شریف میں دستار بندی سابقہ اسپیشل کورٹ جج دیدار حسین قریشی کو باندھی گئی اور گیارویں شریف میں دعا کی گئی آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا. -

ننکانہ صاحب:بابا گرو نانک کا 553 واں جنم دن، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین پہنچ گئی
باغی ٹی وی ،ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز کی رپورٹ)بابا گرو نانک کا جنم دن، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین ننکانہ صاحب پہنچ گئی
تفصیل کے مطابق سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین ننکانہ صاحب پہنچ گئی۔بابا گرو ناننک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے 3 ہزار کے قریب سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے، جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے انکا استقبال کیا۔واہگہ ریلوے اسٹیشن سے 880 سکھ یاتریوں کو پہلی خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ ریلوے اسٹیشن سے ننکانہ صاحب پہنچا دیا گیا ہے۔بابا گورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے بھارتی سکھ یاتری ٹرین کے ذریعے سیکیورٹی کے فول پروف حصار میں ننکانہ صاحب پہنچ گئےانڈین سکھ یاتریوں کا ریلوے اسٹیشن آمد پر شاندار استقبال ڈپٹی کمشنر احمر نائیک،ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے سکھ یاتریوں کو ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن پر مہمان یاتریوں کو مالائیں پہنائیں گئیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی بھارتی سکھ یاتریوں کا ضلعی انتظامیہ اور فول پروف سیکیورٹی اورشاندار استقبال پر اظہار تشکر،بھارتی سکھ یاتری مختلف مقامات پر اپنے مذہبی مقامات کی یاترا کے بعد 15 نومبر کو واپس لوٹ جائیں گے۔بابا گرو نانک کے 553 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب 8 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی۔
سکھ یاتریوں کے پہنچنے سے قبل ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے کہا کہ بابا گورونانک دیوجی کے 553ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے اندرون و بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار صفائی ستھرائی ،سیکورٹی ودیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔چیف آفیسر ضلع کونسل ساجد مشرف،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راﺅ انوار سمیت دیگر انتظامی افسران بھی ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے ریلوے روڈ سمیت گوردوارہ جنم استھان میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اس موقع پر بتایا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنے والے یاتریوں کی رہائشوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جنم دن کی تقریبات کے اختتام پر 15سے 20منٹ کے لیے خصوصی آتش بازی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد غبارے بھی چھوڑے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے پارکنگ سے گوردوارہ جنم استھان تک خصوصی شٹل سروس چلائی گی ہے

-

ٹھٹھہ : فلاحی تنظیم نے سندھ میں ساتویں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) فلاحی تنظیم نے سندھ میں ساتویں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے
تفصیل کے مطابق کراچی کے گیٹ وے گھارو میں فلاحی ادارے کی کی طرف سے مین نیشنل ھائے وے جام ھاؤس کے قریب ایک بہت بڑے ( ماڈرن نرسنگ کالج ہسپتال) کا سنگ بنیاد رکھا گیاہے جس میں 150 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی ہسپتال. جس میں ہر قسم کے ماہر ڈاکٹر موجود ہونگے اور مختلف قسم کے ٹیسٹ کیئے جائینگے جسے غریب طبقے کو بہت فائدہ ہوگا. کوسٹل بیلٹ میں اپنے طور پر یہ پہلا فلاحی ہسپتال ہوگا جس سے ہزاروں مریض فائدہ لینگے. سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مقررین کا کہنا تھا ہماری فلاحی تنظیم نے سندھ میں یہ ساتویں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا ہے. یہ پلاٹ بھی کسی انسانی ہمدردی رکھنے والے نے فری میں دیا ہے. سنگ بنیاد تقریب میں ملک کے نامور شخصیات تنظیم کے راہنماؤں اور گھارو شہر کے معززین صحافیوں. سماجی کارکنوں. انجمن تاجران گھارو کے عہدیداروں اور ہر طبقے کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایسے فلاحی کام کو سراہا آخر میں معزز مہمانوں کو سندھ ثقافت اجرک پہنائے گئے اور کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا. -

ڈیرہ غازی خان:جعلی کھاد فروخت کرنے والا موقع پر پکڑا گیا
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان (شہزادخان نامہ نگار)ڈیرہ غازی خان میں جعلی کھاد فروخت کرنے والا موقع پر پکڑا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم کوریہ نے کارروائی کرتے ہوئے میر باز کو گرفتار کرادیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ رپورٹ میں ڈی اے پی کی جعلی ثابت ہونے پر ایک ملزم کی گرفتاری میں لائی گئی ہے دوسرے مجیب الرحمٰن کی گرفتاری کےلئے بھی چھاپے لگائے جائیں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک کلیم نے بتایا کہ ڈی اے پی کی برآمدگی پر مقدمہ درج کرتے ہوئے نمونے تجزیہ کےلئے لیبارٹری میں بھجوائے گئے تھے ۔نمونہ ناقص قرار دئیے جانے پر ملزم کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جعلی کھاد کی تیاری اور فروخت پر بلا امتیاز پر کارروائی ہوگی۔کھاد کی کنٹرول نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کےلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
-

ڈیرہ غازی خان: میونسپل سروسز کی بہتری کے لئے محکمے ملکر کام کریں – کمشنر لیاقت علی چٹھہ
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان (شہزادخان نامہ نگار )میونسپل سروسز کی بہتری کے لئے محکمے ملکر کام کریں – کمشنر لیاقت علی چٹھہ
تفصیل کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ میونسپل سروسز کی بہتری کےلئے محکمے ملکر کام کریں۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،کارپوریشن،لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکمے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔انہوں نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری یونین کونسل اور کارپوریشن کے افسران شہر میں قانونی طور پر تعمیر ہونے والی عمارتوں کو سر بمہر کردیں۔تجاوزات اور عمارتی ملبہ ڈال کر شاہراہوں اور چوکوں کو بند کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔کمشنر نے کہا کہ واٹر سپلائی کی بوسیدہ پائپ لائن کی تبدیلی کےلئے آٹھ نومبر کو ٹینڈر جاری کردئیے جائیں گے۔مین ہول پر ڈھکن لگانے کے ٹھیکہ کو آوٹ سورس کردیا ہے۔عوامی مسائل کے حل کےلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔