Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • شیخوپورہ :اراضی  فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث محکمہ مال کے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت تحقیقات

    شیخوپورہ :اراضی فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث محکمہ مال کے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت تحقیقات

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)شیخوپورہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب پر مشتمل اتھارٹی نے قصبہ فاروق آباد کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کے فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث محکمہ مال کے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی ہے اور محکمہ فنانس پنجاب ایڈیشنل سیکرٹری ملک محمد اویس کو انکوائری آفیسر نامزد کر دیا ہے اتھارٹی نے اس فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث سابق تحصیلدار غلام حر نائب تحصیلدار ارشد شاہین اور سابق پٹواری محمد شریف کو چارج شیٹ بھی جاری کر دی ہے محکمہ مال کے ذرائع کے مطابق تحصیلدار غلام حر آج کل اے سی ہیڈ کوارٹر سرگودھا تعینات ہے اس عملے نے ایک پارٹی سے ملی بھگت کر کے قصبہ فاروق آباد میں 86 کنال 16 مرلے اراضی ان کے نام لگا دی اور اس کا انتقال نمبر 3176 بھی درج کر ڈالا جس کیلئے ایک عدالتی ڈگری کو بنیاد بنایا گیا جو 23 دسمبر 1996ء کو جاری ہوئی تھی اس ڈگری میں اس اراضی کی الاٹمنٹ کے احکامات نہ ہیں۔

  • شیخوپورہ : 6 مسلح افراد کی نوجوان کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) اندرون شہر چوک امام بارگاہ کلاں کے قریب 6 مسلح افراد کی نوجوان عبدالحفیظ کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی تھانہ سٹی بی ڈویژن نے عبدالحفیظ جو محلہ چوڑی گراں کا رہائشی ہے کی رپورٹ پر 6 نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 506 / 148 / 149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے پولیس رپورٹ میں عبدالحفیظ نے بتایا ہے کہ وہ نماز مغرب ادا کر کے اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا جس کے راستہ میں گھات لگا کر بیٹھے ہوئے 6 میں سے 2 افراد نے مجھ پر فائرنگ کی مگر میں معجزانہ طور پر بچ گیا جس کے بعد مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تو وہاں متعدد راہگیر اکٹھا ہو جانے پر حملہ آورفرار ہوگئے۔

  • شیخوپورہ : ڈاکٹر رائے سمیع کے معطل ہونے کے بعد محکمہ صحت میں مزید  بے ضابطگیوں کا انکشاف

    شیخوپورہ : ڈاکٹر رائے سمیع کے معطل ہونے کے بعد محکمہ صحت میں مزید بے ضابطگیوں کا انکشاف

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)شیخوپورہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع کے معطل ہونے کے بعد محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ میں مزید متعدد بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری شفاء خانوں کے لیے خریدی جانے والی ادویات کے سٹاک میں شدید کمی پائی گئی ہے اور محکمہ صحت میں حالیہ بھرتیوں کے دوران بھی بعض حکام نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا تھا اور چند ماہ کے دوران محکمہ صحت کے ملازمین کے کام بھی بھاری رشوت لے کر کیئے جاتے تھے جس کی وجہ سے اس محکمہ کے چھوٹے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی تھی جبکہ انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی جعلی رپورٹیں تیار کی جاتی رہی ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ میں کرپشن اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا ایم ایس بننے کے لیے 2 ڈاکٹروں کی لڑائی کے بارے میں صوبائی وزیر قانون چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ڈاکٹررائے محمد سمیع کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006ء کے تحت محکمانہ تحقیقات کروائی جائے اور اس کے خلاف اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جائے صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ سی ای او ہیلتھ نے سرکاری فنڈز سے اپنے دفتر کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے خرچ کیئے اور محکمہ صحت کے ویئر ہاؤسز میں ادویات دستیاب نہ ہیں اور اس سی ای او کے دور شپ میں ویکسی نیشن کی بھی جعلی رپورٹس بعض علاقوں میں تیار کی جاتی رہی ہیں۔

  • شیخوپورہ : نوٹوں کی چمک ،مختلف محکموں کے آفیسران  تبادلے رکوانے کیلئے سرگرم ہوگئے

    شیخوپورہ : نوٹوں کی چمک ،مختلف محکموں کے آفیسران تبادلے رکوانے کیلئے سرگرم ہوگئے

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)شیخوپورہ کو کرپٹ سرکاری افسران کی سونے کی چڑیا قرار دیئے جانے کی وجہ ایک بار پھر واضح طور پر سامنے آگئی ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں شیخوپورہ سے ٹرانسفر کئے جانے والے بعض افسران نے تبادلوں کے احکامات رکوانے کی خاطر ایڑھی چوٹی کا زور لگانا شروع کردیا ہے، مختلف محکموں کے جن افسران کے تبادلے ہوئے ان میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ غلام مصطفی، سی ای او ہیلتھ رائے سمیع اللہ،سی ای اوایجوکیشن شفقت محمود،اے سی شیخوپورہ جمیل احمد،اریگیشن ڈیپارٹمنٹ اپر گوگیرہ کے ہیڈ کلرک شیخ طاہر محمود و دیگر شامل ہیں جن میں اکثریت کو مالی بدعنوانیوں اور کرپشن کے الزامات کی بنیاد پر تبدیل کیا گیا تاہم ان افسران نے تعیناتی کے احکامات کے تحت دیگر اضلاع میں جاکر امور ذمہ داری انجام دینے کی بجائے اپنے تبادلے رکوانے کی جدوجہد شروع کردی ہے اور اسسٹنٹ کمشنرمیاں محمد جمیل اس میں کامیاب بھی ہوئے ہیں جنہوں نے پھر سے بطور اے سی سٹی چارج سنبھال لیا ہے۔

  • شیخوپورہ : مالی بدعنوانیوں اور خواتین سٹاف سے جنسی ہراسمنٹ میں ملوث شخص کو محکمہ تعلیم میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کردیاگیا

    شیخوپورہ : مالی بدعنوانیوں اور خواتین سٹاف سے جنسی ہراسمنٹ میں ملوث شخص کو محکمہ تعلیم میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کردیاگیا

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)محکمہ تعلیم شیخوپورہ میں چند روز قبل تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر سجاد اسلم کے بارے میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس سے پہلے ڈائریکٹر پنجاب ویلفیئر فنڈ تعیناتی کے دوران مالی بدعنوانیوں اور موج مستی کی وجہ سے وہاں سے نکالے گئے جس پر انہوں نے ہائیکورٹ میں واپس اسی عہدے پر تعیناتی کیلئے پٹیشن کی جس پر سیکرٹری لیبر پنجاب نے سجاد اسلم کی پرسنل انکوائری کرکے فیصلہ کرنے کا حکم سنایا جس پر سیکرٹری لیبر پنجاب نے جو فیصلہ کیا کہ مالی بدعنوانیوں اور خواتین سٹاف سے جنسی حراسمنٹ ثابت ہونے پر انہیں دوبارہ اس عہدے پر تعینات نہی کیا جاسکتااور ان کو واپس سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ واپس کر دی گئیں جہاں انہوں نے اپنے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے آڈر بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایجوکیشن شیخوپورہ کروا لیاجہاں تعینات ہوتے ہی انہوں نے آکسن اکیڈمی کے ساتھ سازباز ہو کر سرکاری سکولوں میں آکسن اکیڈمی کے سلیبس کو بطور سپلیمنٹری لگوا دیا جس کی شکایات موصول ہونے پر سابقہ سی ای او ایجوکیشن افیسر شفقت محمود نے انہیں سرینڈر کرنے کا کہا جس کو موجودہ سی ای او نے ماننے سے انکار کر دیا جس سے ان میں سرد جنگ کا آغاز ہوا جس کا نتیجہ سابقہ سی ای او ایجوکیشن شفقت محمود کے ٹرانسفر اور سجاد اسلم کے بطور سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ سے نکلا سجاد اسلم کے بطور سی ای او ایجوکیشن تعینات ہوتے ہی ان کے کار خاص نزاکت کلرک حال تعینات گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول شرقپور نے تبادلہ جات کی مد میں 30,000 روہے فی تبادلہ کے حساب سے پیسے پکڑ کر ٹرانسفر کروانے شروع کر دیئے، نزاکت نامی کلرک کو کچھ عرصہ پہلے ڈی ڈی او ایجوکیشن شرقپور نے بھی کرپشن کے معاملات ثابت ہونے پر سرینڈر کرنے کا کہا تھا جو نئے سی او کے آتے ہی ہوا میں اڑ گیا اس کے ساتھ ہی اپنی تہہ کردہ ڈیل پر آکسن اکیڈمی کے سلیبس کو دوبارہ گورنمنٹ سکولوں میں لگوانا شروع کر دیاجن میں کئی سکولوں میں پرائیویٹ آکسن اکیڈمی کا سپلیمنٹری سلیبس لگادیا ہے اس سلیبس کی قمیت ہزاروں روپے میں بنتی ہے جن سکولوں میں یہ سلیبس لگوایا گیا ہے ان میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول شرقپور،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ محمود، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول برج اٹاری،گورنمنٹ ہائی اسکول نون،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جنڈیالہ شیر خان اور بھاکو ڈیال کے سکول شامل ہیں۔چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن شیخوپورہ محمد سجاد کاہلوں نے اس میں بڑی کمیشن کمائی اور اب بھی ٹیچرز ہیڈ کو اس سلیبس کو لاگو کروانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں اس سلیبس کے یوں لاگو ہونے پر شہری حلقوں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ان کے پیسے والدین کہاں سے دیں گئے۔

  • شیخوپورہ :آبادی کے قریب واقع صنعتوں سے اٹھنے والا دھواں اور کیمیکل زدہ پانی کا اخراج رہائشیوں کیلئے وبال جان بن گیا

    شیخوپورہ :آبادی کے قریب واقع صنعتوں سے اٹھنے والا دھواں اور کیمیکل زدہ پانی کا اخراج رہائشیوں کیلئے وبال جان بن گیا

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)لاہور روڈ کی آبادی منصور آباد کے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آبادی کے قریب واقع صنعتوں میں اٹھنے والا دھواں اور کیمیکل زدہ پانی کا اخراج رہائشیوں کیلئے وبال جان بن چکا ہے زیر زمین پانی نہ صرف پینے کے قابل نہیں رہا بلکہ فضائی آلودگی کے باعث سانس لینا تک دشوار ہوچکا ہے جس سے لوگ مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں محکمہ ماحولیات کو متعدد بار آگاہ کیا گیا مگر شنوائی نہیں ہوسکی، محکمہ ماحولیات کے بعض افسران و دیگر متعلقہ حکام فیکٹری مالکان سے مبینہ رشوت لیکر کاروائی کرنے سے قاصر ہیں اور انہیں عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، درخواست گزار نے مطابق عائشہ ٹیکسٹائلز، پریمئر پیپر ملز، میاں لطیف پیپر ملز، ایم ایم پیپرملز، پاک لینڈ پیپر ملز سے خارج ہونے والا زہریلہ دھواں ایک طرف رہائشیوں کی ناک میں دم کئے ہوئے ہے تو دوسری طرف سارا دن علاقہ میں راکھ برستی ہے جبکہ کیمیکل زدہ پانی کے اخراج سے آبی آلودگی میں شدید اضافہ ہوا ہے اور مویشی ہلاک ہونے متعدد شہری بھی سانس اور پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو کرجان گنوا چکے ہیں، درخواست گزار مدثر ناز و دیگر اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر طارق بسراء و دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • شیخوپورہ:سرعام فائرنگ کرکے ایک شخص کوزخمی کرنے والے ملزم کو اے ایس آئی نے رشوت لیکر بےگنا ہ قرار دیدیا

    شیخوپورہ:سرعام فائرنگ کرکے ایک شخص کوزخمی کرنے والے ملزم کو اے ایس آئی نے رشوت لیکر بےگنا ہ قرار دیدیا

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)تھانہ مانانوالہ کے رہائشی محنت کش مختار احمد کو سرعام فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم کو اے ایس آئی نے رشوت لیکر بے گنا ہ قرار دیدیا ملزم نے متاثرہ محنت کش کے خاندان کو سنگین نتائج دھمکیاں دینا شروع کردیں، پولیس داد رسی کرنے سے قاصر، متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ، مدعی مقدمہ محمد شعبان کے مطابق علی الصبح انکے دروازے پر ملزم تیمور سردار نے اپنے تین مسلح ساتھی ملزمان کے ہمراہ دستک دی اور میرے والد مختار احمد کو باہر بلوایا ملزم نے تقاضا کیا کہ اپنی سابقہ بیوی کو میرے خلاف مقدمہ کی پیروی سے باز کرو جس پر میرے والد نے ملزم کو بتایا کہ میں طلاق دے چکا ہوں اب اسکے کسی معاملے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں اس جواب پر ملزم تیمور سردار مشتعل ہوگیا اور فائرنگ کرکے میرے والد کو شدید زخمی کردیا جسے ہم نے فوری ہسپتال منتقل کیا جبکہ تھانہ مانانوالہ پولیس کو کاروائی کی درخواست دی تو تفتیشی اے ایس آئی تنویر نے ملزم سے ساز باز کرکے اسے بے گناہ قرار دیدیا جس کے عوض اس نے ملزم سے پانچ لاکھ روپے رشوت لی ہم انصاف کے حصول کیلئے تھانہ کے مسلسل چکر کاٹ رہے ہیں مگر داد رسی نہیں ہورہی اور ملزمان ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مدعی مقدمہ محمد شعبان، زخمی محنت کش مختار احمد و دیگر اہلخانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے اور تحفظ و انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • سجاول  : جدید علوم حاصل کر نا  آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے- امتیاز علی ابڑو

    سجاول : جدید علوم حاصل کر نا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے- امتیاز علی ابڑو

    باغی ٹی وی ،ضلع سجاول( نامہ نگار یاسر علی پٹھان) جدید علوم حاصل کر نا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے- امتیاز علی ابڑو
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سجاول نے کہا ہے کہ آج کے دور میں تعلیم کی ضرورت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سجاول ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے کہا ہے کہ آج کے اس تیز ترین دور میں تعلیم کی ضرورت بڑی اہمیت کی حامل ہے جبکہ جدید علوم حاصل کر نا بھی آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے ان باتوں کا اظہار انہوں نے ضلع سجاول کی تحصیل جاتی میں کیڈٹ کالج کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے فراہم کردہ زمین کا دورہ کرنے پر کیا اس موقعہ پر لیفٹینینٹ کمانڈر بتیس (32) کریک ایس ایم عذیر شاہ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے کیڈٹ کالج کیلئے مختص کردہ زمین کا معائنہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ بھی لیا اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ضلع سجاول کی تحصیل جاتی میں کیڈٹ کالج کی تعمیر کیلئے موزوں جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ اس عظیم تعلیمی منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج کی تعمیر سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں تیزی آئے گی اور اس سے مستفید ہونے والے ضلع سجاول سمیت پسماندہ علاقوں کے لوگ ہوں گے

  • فیروزوالہ ،حکومت پنجاب کا حکم کھوہ کھاتے سموگ کا تدارک کرنے کی بجائے انتظامیہ لسی پی کرسوگئی

    فیروزوالہ ،حکومت پنجاب کا حکم کھوہ کھاتے سموگ کا تدارک کرنے کی بجائے انتظامیہ لسی پی کرسوگئی

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے )فیروزوالہ حکومت پنجاب کا حکم کھوہ کھاتے سموگ کے حوالے سے انتظامیہ کی خاموشی تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ بغیر زگ زیگ ٹینالوجی کے دھواں چھوڑتے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹے اور گملے بنانے والی بھٹیاں سموگ پھیلانے میں نمبر ون پر عدلیہ اور صوبائی حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے فیکٹری مالکان اور بھٹہ مالکان دھواں چھوڑتی گاڑیاں زہریلے دھوئیں سے فضاکو آلودہ کرنے لگے
    شہریوں کا انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان خواب غفلت سے بیدار ہو کر انسانی صحت سے جڑے اہم ایشو پر خواب غفلت سے فوری بیدار ہونے کا مطالبہ
    پودوں کے گملے اور مٹی کے برتن بنانے والی بھٹیاں فضائی آلودگی کی سب سے بڑی اور مہلک ترین وجہ بن کر لوگوں کو سانس کی بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں ،سموگ انسانی صحت اور عمل تنفس کیلیئے زہر مہلک ھے اور اس وقت اعلی عدلیہ اور صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے سموگ پھیلانے کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن اور بھاری جرمانوں کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں لیکن تحصیل فیروزوالہ میں اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی صفر ھے،تحصیل انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی آنکھوں کے سامنے اینٹیں بنانے والے بھٹوں کی چمنیاں، گاڑیاں اور پودوں کیلیئے گملے بنانے والے بھٹے زہریلا دھواں اگل رہے ہیں اور غیر ذمہ دار عناصر کی جانب سے کوڑا کرکٹ کو آگ لگا کر جلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن ان کیخلاف تحصیل فیروزوالہ میں کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی سموگ کے حوالے سے تحقیق کی تو یہ انکشاف بھی سامنے آیا ھے کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل بھٹوں کے مالکان صرف دفتری اوقات میں بھٹوں کو زگ زیگ پر چلاتے ہیں جبکہ دفتری اوقات کے بعد زگ زیگ بند کر کے بچت بڑھانے کی غرض سے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی پرانی ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے مالی بچت بڑھانے کیلیئے ماحول اور انسانی صحت کیساتھ انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث کھیلنے میں آزادانہ مصروف ہیں،اس کے ساتھ جب پودوں کے گملے بنانے والی بھٹیوں کی چمنیوں سے نکلنے والے دھوئیں کے متعلق جب ہماری بات شعبہ صحت اور ماہرین ماحولیات سے ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ دھواں سموگ کے ساتھ انسانی صحت کیلیئے سب سے مہلک ترین زہر ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ تحصیل انتظامیہ فیروزوالہ سے محکمہ تحفظ ماحولیات شیخوپورہ کو خواب غفلت سے بیدار کر کے اہم ایشو پر ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ سموگ کے حوالے سے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ھے تاکہ شہری سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں

  • ٹھٹھہ : جئے سندھ محاذ کا جھرک شہر میں احتجاجی مظاہرہ

    ٹھٹھہ : جئے سندھ محاذ کا جھرک شہر میں احتجاجی مظاہرہ

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) جئے سندھ محاذ کا جھرک شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جیئے سندھ محاذ کے مرکزی چیئرمین ریاض علی چانڈیو کے گھر پر چھاپہ مارنےاور سندھ میں افغانیوں اور بنگالیوں اور بہاریوں سمیت دوسروں کی آباد کاری، برسات اور سیلاب متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. احتجاج کی سر پرستی کامریڈ امجد شورو، جانی ملاح ، باسط میمن اور ارسلان کنبھار اور کارکنان نے کی.