Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری میں شدید بارش اور ریکارڈ  ژالہ باری،سبزیاں اور دیگر فصلات تباہ

    ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری میں شدید بارش اور ریکارڈ ژالہ باری،سبزیاں اور دیگر فصلات تباہ

    ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری میں ریکارڈ ژالہ باری،سبزیاں اور دیگر فصلات تباہ
    تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری میں آنے والی موسلادھار بارش کے ساتھ طوفانی ژالہ باری نے ہرطرف تباہی مچادی ،سبزیوں اور دوسری فصلات کوشدید نقصان پہنچا ہے.یاد رہے ضلع موسی خیل صوبہ بلوچستان ، صوبہ خیبر پختون خواہ اور صوبہ پنجاب کے سرحدی سنگم پر واقع ہے باقی بلوچستان کی نسبت یہاں بارشیں کچھ زیادہ ہوتی ہیں

  • دڑو :60 سالہ شخص لاپتہ ،پولیس نے گرفتار کر کے گم کردیا ہے ،ورثاء  ، ہم نے گرفتار نہیں کیا : پولیس

    دڑو :60 سالہ شخص لاپتہ ،پولیس نے گرفتار کر کے گم کردیا ہے ،ورثاء ، ہم نے گرفتار نہیں کیا : پولیس

    باغی ٹی وی ،دڑو(امتياز آکاش ميمن کی رپورٹ )60 سالہ شخص لاپتہ ،پولیس نے گرفتار کر کے گم کردیا ہے ،ورثاء کاالزام ، ہم نے گرفتار نہیں کیا : پولیس
    تفصیل کے مطابق دڑو کے نواحی گاؤں طاہر سومرو کا رہائشی 60 سالہ محمد عمر سومرو ایک ہفتے سے لاپتہ ہے۔جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ ایک ہفتے سے تلاش کر رہے ہیں لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جس سے ہم بہت پریشان ہیں۔دڑو میں گمشدہ عمر سومرو کے بھائی حسین سومرو اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں، ہمیں کچھ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہمارے بھائی کو پولیس نے گرفتار کرکے گم کردیا ہے،جبکہ دڑو پولیس کا کہنا ہے کہ عمر سومرو کو ہم نے گرفتار نہیں کیا۔

  • دڑو :مختلف علاقوں میں گیسٹرو اور ملیریا پھیل گیا، گیسٹرو سے 7 سالہ بچہ جاں بحق،وبائی امراض سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

    دڑو :مختلف علاقوں میں گیسٹرو اور ملیریا پھیل گیا، گیسٹرو سے 7 سالہ بچہ جاں بحق،وبائی امراض سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

    باغی ٹی وی ،دڑو (امتیاز آکاش میمن نامہ نگار)مختلف علاقوں میں گیسٹرو اور ملیریا پھیل گیا، گیسٹرو سے 7 سالہ بچہ جاں بحق،وبائی امراض سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی
    تفصیل کے مطابقدڑو اور گرد نواح کے مختلف گاوُں میں گیسٹرو اور ملیریا نے تباہی مچادی، گیسٹرو کے باعث 7 سالہ بچہ تڑپ تڑپ کے مر گیا، گیسٹرو اور ملیریا سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی۔دڑو کے نواحی گاؤں بچو ماچھی میں 7 سالہ بچہ عبدالکریم ولد رمضان ماچھی گیسٹرو سے جاں بحق ہو گیا، بچے کو رورل ہیلتھ سینٹر دڑو لے جایا گیا جہاں وہ تڑپ تڑپ کے دم توڑ گیا۔دڑو، بنوں، لائق پور، حسین پور اور گردو نواح کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں علاقہ مکینوں کو گیسٹرو، ملیریا اور دیگر متعدی امراض کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔گاؤں بچو ماچھی، گاؤں گل ملاح، گاؤں پیر محمد بھنبرو، گاؤں بابو لاشاری، گاؤں رتو لاشاری، ابڑال سمیت مختلف دیہاتوں میں ملیریا، گیسٹرو اور دیگر بیماریاں پھیلنے لگیں۔کئی معصوم بچے اور بڑے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہوچکے ہیں، متاثرہ دیہاتی شدید غربت کی وجہ سے علاج کرانے سے قاصر ہیں۔سجاول کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے گیسٹرو، ملیریا اور دیگر بیماریوں پر قابو پانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے.

  • ٹھٹھہ :منصور احمد مہر کی پہلی برسی کے موقعہ پر قرآن خوانی

    ٹھٹھہ :منصور احمد مہر کی پہلی برسی کے موقعہ پر قرآن خوانی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی) منصور احمد مھر کی پہلی برسی کے موقعی پر قرآن خوانی کے ٹھٹھہ سمینٹ فیکٹری کی ورکر کالونی میں خصوصی دعا مانگی گئی جاوید صبغت اللہ مھر الطاف حسین تنیو سمیت محکمہ ایجوکشن کے ملازمین و آفیسران کی شرکت لنگر نیاز کا خصوصی اہتمام تفصیلات کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالاجی ایمپلائیز ایسوسی ایشن سندھ کے سابقہ مرکزی رہنما ڈی اے او ایجوکشن آفیس ٹھٹھہ کے کمپویٹر آپریٹر مرحوم منصور احمد مھر جو کہ کینسر کی وجہ سے اس دنیا سے کوچ کر کہ مالک حقیقی سے جاملی تھی ان کے والد محترم ٹھٹھہ سمینٹ فیکٹری کے ملازم میر محمد مھر بھائی انجنیئر مقصود مھر محسن مھر کی جانب سے مرحوم کے ایثال ثواب کلئے رھائش گاھ ٹھٹھہ سمینٹ فیکٹری میں قرآن خوانی و لنگر نیاز کا بندوبست کیا گیا جس میں سیکریٹری گورنمینٹ آف سندھ جاوید صبغت مھر سنیئر صحافی اعجاز مھر الطاف حسین تنیو محکمہ ایجوکشن کے احمد نواز پٹان اعجاز تنیو مسرور خشک جھانگیر میمن فواد مشوری قریبی دوستوں رشتیداروں نے بھرپور شرکت کی اور خصوصی دعا مانگی

  • چوک قریشی:  پٹرولنگ پولیس پوسٹ ہیڈ  بكائنی کی 1124 ہیلپ لائن کی عوام الناس میں  آگاہی مہم

    چوک قریشی: پٹرولنگ پولیس پوسٹ ہیڈ بكائنی کی 1124 ہیلپ لائن کی عوام الناس میں آگاہی مہم

    چوک قریشی(جمشید سہرانی کی رپورٹ) پٹرولنگ پولیس پوسٹ ہیڈ بكائنی کی 1124 ہیلپ لائن کی عوام الناس میں آگاہی مہم
    تفصیل کے مطابق انچارج پٹرولنگ پوسٹ سب انسپکٹر سعید احمد اور محمد مصطفی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن محمد شریف جٹ کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع مظفرگڑھ عمران عارف سیال کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ بکائنی کے بیٹ ایریا میں عوام الناس کو پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124 سے متعلق آگاہی مہم دی جا رہی ہے جس کا مقصد عوام الناس کو اس کی اہمیت سے متعلق آگاہ کرنا ہے روڈ پر سفر کرتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی اور مشکل میں پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124 کو کال کیا جا سکتا ہے انشاءاللہ پٹرولنگ پولیس بروقت پہنچ کر آپ کو مدد فراہم کرے گی پٹرولنگ پولیس عوام دوست پولیس ہے اس کا مقصد عوام الناس کو تحفظ دینا اور شاہراہوں کو محفوظ کرنا ہے

  • دبئی – صدر پاکستان ‪  پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہاہش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

    دبئی – صدر پاکستان ‪ پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہاہش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

    باغی ٹی وی ،دبئی: صدر پاکستان ‪ پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہاہش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
    تفصیل کے مطابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی جانب سے عمران گورایا میڈیا ایڈوائزر سابق وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز اور غفار بھٹی کے اعزاز میں ان کی رہاہش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں عمران گوراہا میڈیا ایڈوائزر سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جن مشکلات کا سامنا ھے۔موجودہ حکومت بہترین انداز میں معاشی پالیسی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ھےاور بہت جلد ہم ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیگیں ۔میاں منیر ہانس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب ملکر اپنے ملک کی بقا اور ترقی کے لیے کام کرینگےتا کہ پاکستان جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکے۔عشاعیہ تقریب میں پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کی قیادت نے شرکت کی۔ملک اسلم نے خطاب کرتے ہو کہا کہ ہمیں اس وقت مساوات اور یکجہتی کی اشد ضرورت ھے،تاکہ قوم ایک نظریہ کے ساتھ سے پروان چڑھ سکے۔ہر ادارے کی اپنی اپنی حدود ہیں اس لیے بہتر ھے کہ ہر ادارہ اپنی حدود اپنا کام کرے۔ملک خرم شہزاد اعوان نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا کو بہتر سے بہترین کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے بہت جلد ممبر سازی کی جائے گی۔اور پورے گلف میں اس کا دائرہ کار بڑھایا جاے گا۔دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ اب بہت وقت گزر چکا ھے بہت تجربے ہوگئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی اختلافات بھلا کر جدوجہد کرنا ہو گی۔تاکہ غریب کو اسکا حق مل سکے۔اور انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل پائے۔
    تقریب میں شرکت کرنے والوں میں عمران گورایا ، غفار بھٹی کے علاوہ ملک اسلم ، سردار اختر گوپانگ ، میاں عمر ابراہیم ، بابر بھٹی ، مجید مغل ، جمیل بنگیال ، خواجہ عبدالوحید پال ، محمد جمن تنیو ، وسیم انجم ، چوہدری وقار ، ملک خرم شہزاد اعوان ، رانا صفدر ، فرخ سیدان ، حافظ زاہد ، منظور بھٹی ، رانا ارشد ، محمد صمدانی نے شرکت کی،آخر میں میاں منیر ہانس نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

  • ٹھٹھہ : عوامی پریس کلب کے ممبران اور پولیس اہلکار کے درمیان تنازعہ ختم ،صلح کرادی گئی

    ٹھٹھہ : عوامی پریس کلب کے ممبران اور پولیس اہلکار کے درمیان تنازعہ ختم ،صلح کرادی گئی

    ٹھٹھہ نامہ( نگار راجہ قریشی )عوامی پریس کلب کے ممبران اور پولیس اہلکار کے درمیان تنازعہ ختم ،صلح کرادی گئی
    تفصیل کے مطابق عوامی پریس کلب کے ممبران مراد خاصخیلی اور ای بی شورو اور ڈی آئی بی بیٹ مکلی کے پولیس اہلکار موسیٰ پالاری کے بیچ میں پیدا ہونے والی تکرار کو ختم کرنے کے لۓ ٹھٹھہ کی معزز شخصیت سید سرور شاہ بہاداہی کی نگرانی میں عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں ایک پروگرام منعقد کیاگیا ،جس میں عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں اور سید سرور شاہ بہادائی نے اپنی نگرانی میں دونوں فریقین کی باتیں سنیں اور اس کے بعد معاملے کو رفع دفع کرتے ہوئے دونوں فریقین میں صلح کرادی .

  • ٹھٹھہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے پیپلز بس سروس شروع کی جائے – عوام کا مطالبہ

    ٹھٹھہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے پیپلز بس سروس شروع کی جائے – عوام کا مطالبہ

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) سیاحت کے فروغ کیلئے پیپلز بس سروس شروع کی جائے – عوام کا مطالبہ
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ سندھ کا قدیمی شہر کے ساتھ لاکھوں کی آبادی رکھنے والا شہر ہے اور بہترین سیاحتی مرکز ہے، یہاں پر سیاحتوں کے لۓ قدیمی شاہجہاں مسجد اور کینجھر جھیل اور قدیمی مکلی قبرستان اور آثار قدیمہ جیسی جگہیں موجود ہیں لیکن ٹھٹھہ شہر میں 25 سال پہلے حیدرآباد اور کراچی کے لۓ ایس آرٹی بس سروس چلتی تھی وہ ختم کردی گئی اب پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کی ویگنیں چلتی ہیں جن کی تین سیٹوں پر چار بندے بٹھاۓ جاتے ہیں کرایہ بھی زیادہ لیتے ہیں اور ایک گھنٹے کا سفر تین گھنٹوں میں مکمل ہوتا ہے ،ٹھٹھہ کے سیاسی ،سماجی کاروباری اور مذہبی حلقوں نے حکومت سندھ سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح سندھ کے دوسرے اضلاع میں پیپلز بس سروس شروع کی گئی ہے اسی طرح وہی بس سروس ٹھٹھہ کراچی اور حیدرآباد کے لۓ بھی شروع کی جاۓ تاکہ جو سیاحت کیلئے والے سیاحوں کے علاوہ دوسرے شہری جو سفر کرتے ہیں انہیں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پرے ،جلد ازجلد وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ پیپلز پروگرام تحت ٹھٹھہ کیلئے بھی پیپلز بس سروس شروع کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ
    ٹھٹھہ کی عوام کو مہنگی اور پرائیویٹ ویگنوں کے تکلیف دہ سفر سے نجات مل سکے.

  • جمہوریت کی بحالی، قانون کی بالادستی میں صحافیوں کا اہم کردار رہا ہے- الطاف تنیو

    جمہوریت کی بحالی، قانون کی بالادستی میں صحافیوں کا اہم کردار رہا ہے- الطاف تنیو

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)جمھوریت کی بحالی قانون کی بالادستی میں صحافیوں کا اہم کردار رہا ہے پریس کلب اس معاشرے میں اہم حثیت کا حامل ہے صحافیوں کی خدمات ناقابل فراموش ہے سچ لکھنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظھار صحافتی تنظیم کے اعزازی کوارڈینٹر سندھ انٹرنیشنل ہیومن رائٹیس موومنٹ کے رہنما نے کراچی پریس کلب گورننگ باڈی 2022 کے اعزاز رکھے جانے والے پروگرام میں شرکت کے بعد ٹھٹھہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئی مزید کہا کہ کراچی پریس کلب سن 1958 سے لیکر آج تک جھموری آئینی انداز میں ہر سال الیکشن کرواتا ہے ڈیموکریٹس پینل نے مسلسل کامیابی کو برقرار رکھا اور جس میں صدر فاضل جمیلی سیکریٹری رضوان بھٹی و دیگر نے کلین سوئیپ کیا جن کی بھترین کارکردگی اور ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب پاکستان گجراتی جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور ورلڈ گجراتی آرگنازیشن کی طرف سے رکھا گیا جس میں سنیئر صحافی رضوان بھٹی اسلم خان مقصود یوسفزئی آصف جنیجہ بشیر محمد منشی رئیس خان عبدالکریم بیگانی عبدالقادر سلاٹ نسیم اوسا والا یاسین مرچنٹ عبدالمجید عابدانی پریس کلب کے عھدیدارورں سمیت مختلف مختب فکر کے ساتھ ہم نے بھی خصوصی طور شرکت کی اس تقریب میں سنیئر صحافی بشیر محمد منشی نے کہا کہ کراچی پریس کلب صحافیوں کلئے ایک آشیانہ ہے موجودہ باڈی نےپریس کلب کی بھتری کلئے کام کیا ہے جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان موقعی پر سنیئر صحافی اور کراچی پریس کلب کی سیکریٹری رضوان بھٹی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ جو صحافی اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں ان کی فیملی کلئے ایک فنڈ قائم کیا جائے تاکہ ان کی مالی مدد کی جائے جس کلئے ہم کوشش کررہے ہیں

  • ضلع سجاول  اور ٹھٹھہ میں پی ٹی آئی کے کارکنان کا احتجاج

    ضلع سجاول اور ٹھٹھہ میں پی ٹی آئی کے کارکنان کا احتجاج

    باغی ٹی وی ضلع سجاول،ٹھٹھہ ( نامہ نگار یاسر علی پٹھان،راجہ قریشی )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ضلع سجاول میں پی ٹی آئی کارکنوں نے عبد الرحمٰن ملاح کی سربراہی میں بھرپور احتجاج کیا گیا ۔اُدھر ٹھٹھہ میں پاکستان تحریک انصاف کے طرف سے ضلعی صدر رئیس ارسلان بروہی کی ہدایات پر ٹھٹھہ میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان پر قاتلانہ حملےخلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، پی ٹی آئی ضلع صدر رئیس ارسلان بروہی کی سر پرستی می پی ٹی آئی کارکنان ہوش محمد عباسی، سید امجد شاہ، عرفان مالکانی،وقار میمن، رمضان گندرو، کے سرپرستی میں ٹائروں کو جلا کے احتجاج کیا اور کہا کے یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت عمران خان کی لانگ مارچ کو ختم کرنے کے لۓ اس پر قاتلانہ حملہ کرایاگیا ان کو زخمی کردیا گیا ، اس عمل کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں –