Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سورۃ الفاتحہ کی فضیلت

    سورۃ الفاتحہ کی فضیلت

    سورۃ الفاتحہ کی فضیلت
    تحریر:محمد ریاض ایڈووکیٹ
    قرآن مجید کا آغاز سورۃ الفاتحہ سے اور اختتام سورۃ الناس پر ہوتا ہے۔ سورۃ الفاتحہ قرآن مجید کی پہلی سورۃ ہے، جسکی احادیث میں بہت فضلیت آئی ہے۔فاتحہ کے معنی آغاز اور ابتداء کے ہیں۔اسلئے اسے الفاتحۃُیعنی فاتحۃ الکتاب کہا جاتا ہے۔ اسکے اور بھی متعدد نام احادیث سے ثابت ہیں۔ مثلاًام القرآن، اسبع المثانی، القرآن العظیم، اشفاء، الُرقیۃُ(دم)۔ اسکا ایک نام الصلٰوٰۃ بھی ہے۔جیسا ایک حدیث قدسی میں ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ”میں نے صلاۃ (نماز) کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان تقسیم کردیا ہے۔مراد سورۃ الفاتحہ ہے جسکا نصف حصہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنااور اسکی رحمت اور ربوبیت اور عدل و بادشاہت کے بیان میں ہے۔اور نصف حصے میں دعا و مناجات ہے، جو بندہ اپنے اللہ کی بارگاہ میں کرتا ہے۔اس حدیث میں سورۃ الفاتحہ کو ”نماز“ سے تعبیر کیا گیا ہے۔جس سے یہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ نماز میں اسکا پڑھنا بہت ضروری ہے۔چنانچہ نبی کریم ﷺ کے ارشادات میں اسکی خوب وضاحت کردی گئی ہے۔ جیسا کہ ”اس شخص کی نماز نہیں جس نے سورۃ الفاتحہ نہیں پڑھی۔اک حدیث مبارکہ میں مذکور ہے کہ نماز کی حالت میں جب بندہ”الحمداللہ رب العالمین“پڑھتا ہے تو اللہ کریم ارشاد فرماتے ہیں کہ میرے بندے نے میری تعریف کی ہے۔جب بندہ ”الرحمن الرحیم“کہتا ہے تو اللہ کریم ارشاد فرماتے ہیں کہ میرے بندے نے میری ثناء بیان کی ہے، جب بندہ”ملک یوم الدین“ کہتا ہے تو اللہ کریم ارشاد فرماتے ہیں کہ میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی ہے۔سورۃ الفاتحہ مکی سورت ہے یعنی اسکا نزول مکہ مکرمہ میں ہجرت مدینہ سے پہلے ہوا۔سورۃ الفاتحہ کی پہلی چار آیات میں اللہ کریم کی حاکمیت و بادشاہت کا تذکرہ ہے۔ سب تعریف اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ (آیت نمبر 1)یعنی تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں یا اسکے لئے خاص ہیں کیونکہ تعریف کا اصل مستحق صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ کسی کے اندر اگر کوئی خوبی، حسن یا کمال ہے تو وہ بھی اللہ تعالیٰ کا پیداکردہ ہے۔الحمداللہ یہ کلمہ شکر ہے جسکی فضیلت احادیث میں بہت آئی ہے۔رب، اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ میں سے ہے، جسکے معنی ہیں ہر چیز کو پیدا کرکے اسکی ضروریات مہیا کرنے اور اسکی تکمیل تک پہنچانے والا۔بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا (آیت نمبر 2)۔ یعنی اللہ بہت رحم کرنے والا ہے اور اسکی یہ صفت دیگر صفات کی طرح دائمی ہے۔دنیا میں اسکی رحمت عام ہے جس سے بلاتخصیص کافر و مومن سب فیض یاب ہورہے ہیں اور آخرت میں وہ صرف رحیم ہوگا، یعنی اسکی رحمت صرف مومنین کے لئے خاص ہوگی۔بدلے کے دن (یعنی قیامت) کا مالک ہے (آیت نمبر3)۔ روز قیامت اللہ تعالیٰ ہر شخص کو اسکے اچھے یا بُرے اعمال کے مطابق مکمل جزاء اور سزادیگا۔آخرت میں تمام اختیارات کا مالک صرف اور صرف اللہ تعالیٰ ہی ہوگا۔اللہ تعالیٰ روز قیامت فرمائے گا کہ آج کس کی بادشاہت ہے، پھر خود ہی جواب دے گا کہ صرف ایک اللہ غالب کے لئے۔ اس دن کوئی ہستی کسی کے لئے کوئی اختیار نہیں رکھے گی، سارا معاملہ اللہ کے ہاتھ میں ہوگا۔یہ ہوگا جزاء کا دن۔(سورۃ الانفطار)۔ ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں (آیت نمبر4)۔ یعنی جس ذات کے ساتھ محبت بھی ہو، اسکی مافوق الاسباب طاقت کے سامنے عاجزی و بے بسی کا اظہار بھی ہواور اسباب و مافوق الاسباب ذرائع سے اسکی گرفت کا خوف بھی ہو۔نہ عبادت اللہ کے سوا کسی کی جائز ہے اور نہ استعانت (مدد)کسی اور سے جائز ہے۔ ان الفاظ سے شرک کا سدباب کردیا گیاہے۔ لیکن جن کے دل میں شرک کا روگ راہ پاگیا ہے وہ مافوق الاسباب اور ماتحت الاسباب استعانت میں فرق نظر انداز کرکے عوام کو مغالطے میں ڈال دیتے ہیں۔اور کہتے ہیں کہ دیکھو ہم بیمار ہوتے ہیں ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں۔ بیوی، ڈرائیور و دیگر افراد سے مدد مانگتے ہیں۔اسی طرح وہ باور کراتے ہیں کہ اللہ کے علاوہ انسانوں سے بھی مدد مانگنا جائز ہے۔حالانکہ اسباب کے ماتحت ایک دوسرے سے مدد مانگنا اور مدد کرنا یہ شرک نہیں ہے، یہ تو اللہ کا بنایا ہوا نظام ہے جس میں سارے کام ظاہری اسباب کے مطابق ہی ہوتے ہیں۔ شرک تو یہ ہے کہ ایسے شخص سے مدد طلب کی جائے جو ظاہری اسباب کے لحاظ سے مدد نہ کرسکتا ہو، جیسا کہ کسی فوت شدہ شخص یا بُت کو مدد کے لئے پکارنا، اسکو مشکل کشااور حاجت روا سمجھنا، اسی کا نام مافوق الاسباب طریقے سے مدد طلب کرنا ہے اور اسی کا نام شرک ہے۔ ہمیں سیدھی (اور سچی) راہ دیکھا (آیت نمبر5)۔یعنی ہماری صراط مستقیم کی جانب رہنمائی فرما۔یہ صراط مستقیم وہی ”الاسلام“ ہے جسے نبی کریم ﷺ نے دنیا کے سامنے پیش فرمایا۔ان لوگوں کی راہ جن پر تم نے انعام کیا، انکی نہیں جن پر غضب کیاگیا(یعنی وہ لوگ جنہوں نے حق کو پہنچانامگر اس پر عمل پیرا نہ ہوئے)اور نہ گمراہوں کی (یعنی وہ لوگ جو جہالت کے سبب راہ حق سے بھٹک گئے)(آیت نمبر6 اور 7)۔ان آیات میں صراط مستقیم کی وضاحت کردی گئی ہے کہ یہ سیدھا رستہ وہ ہے۔جس پر وہ لوگ چلے، جن پر تیرا انعام ہوا (جن کی تفصیل سورۃ النسا ء میں درج ہے یعنی انبیاء، شہدا، صدیقین، صالحین)۔بعض روایات سے ثابت ہے کہ (جن پر تیرا غضب نازل ہوا) سے مرادیہودی اور (گمراہوں) سے مرادنصاریٰ یعنی عیسائی ہیں۔سورۃ الفاتحہ کے آخر میں آمین کہنے کی نبی کریم ﷺ نے بڑی تاکید اور فضیلت بیان فرمائی ہے۔اس لئے امام اور مقتدی ہر ایک کو آمین کہنا چاہئے۔آمین کے معنی مختلف بیان کئے گئے ہیں۔جیسا کہ اسی طرح ہو، ہمیں نامراد نہ کرنا، اے اللہ ہماری دعا قبول فرمالے۔خاتم النبیین نبی کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ کا ارشاد پاک ہے کہ میری جانب سے لوگوں تک پہنچاؤ چاہے ایک ہی آیت کیوں نہ ہو۔اللہ کریم ہم سبکو قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دین و دنیا میں سرخرو ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

  • مہذب معاشرے میں گالی گلوچ ، تشدد کی قطعی اجازت نہیں ہوتی ، عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے  ہیں اشرف جان سندھو ۔

    مہذب معاشرے میں گالی گلوچ ، تشدد کی قطعی اجازت نہیں ہوتی ، عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اشرف جان سندھو ۔

    پیرمحل باغی ٹی(وقاص شریف نامہ نگار) مہذب معاشرے میں گالی گلوچ ، تشدد کی قطعی اجازت نہیں ہوتی ، سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اشرف جان سندھو ۔
    تفصیلات کے مطابق۔اقلیتی رہنما اشرف جان سندھو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہذب معاشرے میں گالی گلوچ اور تشدد کی قطعی اجازت نہیں ہوتی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی دیکھنے میں آئے لیکن کسی بھی حملہ آور گروہ کو سزانہ ہونے سے آئے روز ملک میں یہ واقعات ہورہے ہیں۔سیاسی عدم استحکام ملک کی بنیاد کو کھوکھلا کررہا ہے۔ملک میں یہ بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی آنے والے وقت میں خطرناک ثابت ہوگی ۔ ریاست سے جتنے بھی لوگ وفادار ہیں جن میں ہمارے مذہبی اقابرین ، اعلیٰ عدلیہ کے حج صاحبان ، مسلح افواج اور سوسائٹی کے ہر فرد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ایسے حملہ وار عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستانی اقلیتوں نے ایک خوش حال مملکت کاخواب دیکھا ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں آج بھی پاکستانی مسیحی برادری اپنے کردار سے مطمئن ہے۔ غربت ، بے روزگاری آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگا ئی نے سوسائٹی کے ہر فرد کو متاثر کیا ہے۔اس کی بڑی وجہ سیاست دانوں کا آپس میں قومی معاملات پر ہم آہنگی نہ ہونا ہے۔ اس موقع پر اقلیتی ونگ کے نئے منتخب صدر چوہدری لیاقت رضا بھی ان کے ہمراہ تھے

  • سجاول : گاؤں راول کنڈرا میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

    سجاول : گاؤں راول کنڈرا میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

    باغی ٹی وی ،ضلع سجاول( نامہ نگار یاسر علی پٹھان)گاؤں راول کنڈرا میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
    تفصیل کے مطابق : ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز ابڑو اور ڈی ایچ او سجاول احمد علی پلیجو کی مشترکہ کاوشوں سے گاؤں راول کنڈرا میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں آنے والے مریضوں کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔

  • سجاول : میرپور بٹھورو میں گنج بحر کینال سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    سجاول : میرپور بٹھورو میں گنج بحر کینال سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    باغی ٹی وی ،ضلع سجاول (نامہ نگار یاسر علی پٹھان)میرپور بٹھورو میں گنج بحر کینال سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
    تفصیل کے مطابق سجاول میرپور بٹھورو میں گنج بحر کینال سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے لاش THQ ہسپتال میرپور بٹھورو منتقل کردی، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاوارث نعش ایدھی عملداروں کے حوالے کردی گئی۔جو اس لاوارث نعش کو کفن دفن کا انتظام کریں گے.

  • سُجاول : پرائمری سکول کی چھت گرنے 2 طالب علم زخمی، اہل علاقہ کا احتجاج

    سُجاول : پرائمری سکول کی چھت گرنے 2 طالب علم زخمی، اہل علاقہ کا احتجاج

    باغی ٹی وی ،ضلع سجاول (نامہ نگار یاسر علی پٹھان )پرائمری سکول کی چھت گرنے 2 طالب علم زخمی، اہل علاقہ کا احتجاج
    تفصیل کے مطابق سجاول،جاتی کے گاؤں عرس ٹیمرو کی پرائمری اسکول کی چھت گرنے سے دو اسٹوڈنٹ مقصود ٹیمرو اور احسان ٹیمرو زخمی ہوگئے ہیں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس اور گاؤں والوں کا احتجاجی مظاہرہ، گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے اس اسکول کا کام نہیں ہوا ، اسکول کے ہیڈ ماسٹر رحیم بخش ٹیمرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار شکایت درج کرائی ھے مگر انتظامیہ نے کوئی بھی جواب نہیں دیا.

  • سجاول : آئل اور گیس کے فنڈز سے جاری ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لئے ڈی سی سجاول نے اقدامات شروع کردئے ہیں

    سجاول : آئل اور گیس کے فنڈز سے جاری ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لئے ڈی سی سجاول نے اقدامات شروع کردئے ہیں

    باغی ٹی وی ،ضلع سجاول( نامہ نگار یاسر علی پٹھان)ضلع سجاول میں آئل اور گیس کے فنڈز سے جاری اسکیموں کو مکمل کرنے کے لئے ڈی سی سجاول نے اقدامات شروع کردئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے تحصیل جاتی کا دورہ کرکے آئل و گیس کے فنڈز کی مد میں عوامی فلاح و بہبود کے مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔
    اس موقع پر انہوں نے متعلقہ تمام افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرکے معیاری کام کے ساتھ وقت کے اندر مکمل کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو جاری ترقیاتی منصوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جاتی محمد عمران، انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن سجاول محمد فرخ، ڈسٹرکٹ انجینئر ضلع کونسل امتیاز علی زرداری، اسسٹنٹ انجینئر ایجوکیشن ورکس ڈویژن محمد شیخ، اسسٹنٹ انجینئر ڈسٹرکٹ ہائی وے ڈویژن محمد توفیق میمن، اسسٹنٹ انجینئرز ڈسٹرکٹ بلڈنگ ڈویژن غلام رسول شیخ اور انیس احمد سیال، اسسٹنٹ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن ندیم شاہ اور محمد عثمان میمن و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی سجاول امتیاز ابڑو نے اسکیموں کو معیاری بنانے اور بروقت مکمل کرنے کیسخت احکامات دئے ہیں

  • ٹھٹھہ : جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی کے ٹریننگ کرنے والے امیدواروں کی عبدالحمید پھنور سے ملاقات

    ٹھٹھہ : جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی کے ٹریننگ کرنے والے امیدواروں کی عبدالحمید پھنور سے ملاقات

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(راجہ قریشی نامہ نگار)جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی کے ٹریننگ کرنے والے امیدواروں کی عبدالحمید پھنور سے ملاقات
    تفصیل کے مطابق جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی کے ٹریننگ کرنے والے امیدواروں کی محسن ہاؤس ٹھٹھہ پر پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے سینیئر نائب صدر عبدالحمید پھنور سے ملاقات کی ہے ، اس موقع پر پیپلزپارٹی ضلع ٹھٹھہ کے نائب صدر نے کہا تاریخ گواہ ہے کےپیپلزپارٹی نے روزگار کے مواقع پیدا کۓ ہیں ، میرٹ پر سارے پاس امید واروں کو روزگار فراہم کرنے کے لۓ ہماری کوشش جاری ہے.،تمام امیدوار کو میرٹ پر جلد آفر لیٹر جاری ہوجائیں گے .

  • سجاول : 8 ملزمان گرفتار،37 کلو گرام گٹکہ چورہ سپاری،17070 پوری گٹکا،58 پیکٹ نجمہ تمباکو پتی,30 لیٹر دیسی شراب ٹھرو اور دو مشکوک موٹر سائیکل برآمد

    سجاول : 8 ملزمان گرفتار،37 کلو گرام گٹکہ چورہ سپاری،17070 پوری گٹکا،58 پیکٹ نجمہ تمباکو پتی,30 لیٹر دیسی شراب ٹھرو اور دو مشکوک موٹر سائیکل برآمد

    باغی ٹی وی . ضلع سجاول( نامہ نگار یاسر علی پٹھان) ڈسٹرکٹ پولیس سجاول نے ایس ایس پی سجاول سید امداد علی شاہ کے احکامات پر مختلف تھانوں کی حدود میں گٹکا/ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری،8 ملزمان گرفتار،37 کلو گرام گٹکہ چورہ سوپاری،17070 پوری گٹکا،58 پیکٹ نجمہ تمباکو پتی,30 لیٹر دیسی شراب ٹھرو اور دو مشکوک موٹر سائیکل برآمد
    تفصیلات کے مطابقایس ایچ او چوھڑ جمالی ایاز حسین میمن کی چوھڑ شہر میں مخفی اطلاع پر مختلف مقامات گٹکہ مٹیرل اور گٹکہ سیلر دکانداروں پر الگ الگ کامیاب چھاپہ مار کاروائیاں،ملزم نوشاد ولد عبدالمجید میمن اور جاوید ولد محمد اسماعیل میمن،12 کلو گرام گٹکا چورہ سوپاری اور 5000 پوری تیارشدہ گٹکا سمیت گرفتار جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم گلاب خان ولد جمعہ خان پٹھان،15 کلو گرام گٹکہ چورہ سپاری، 58 پیکٹ نجمہ تمباکو پتی اور ایک ہزار پوری تیارشدہ گٹکا سمیت گرفتار کرلیا ہے دونوں کارروائیوں کے تھانہ چوھڑ پر الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں

  • ٹھٹھہ: سندھ کلچر فارم اپنی روایات کو برقرار رکھے  ہوئے ہے

    ٹھٹھہ: سندھ کلچر فارم اپنی روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہے

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) سندھ کلچر فارم اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بچیوں کے تعلیم کے لۓ کوشش جاری رکھے ہوئے ہے ترقی پسند اور سندھ دوست ادیب فقیر عبدالغفور الستی کے آٹھویں برسی ٹھٹھہ کے نزدیک گاؤں محمد عارب سولنگی نامیاری تعلیمی رضا کار حاجن سولنگی کی ساتویں کلاس میں پڑھنے والی بچی سورٹھ حاجن سولنگی کی صدارت میں منقعد ہوئی، برسی کی تقریب سندھ کلچر فورم کے مرکزی چیئرمین صادق لاکھو ،الست تنظیم کے کو آرڈینیٹر الستی قادر بخش اوٹھو، نوجوان صحافی حاجن سولنگی سینئر لکھاری استاد اللہ جڑیو برفت سندھی ادبی سنگت شاخ ٹھٹھہ کے سیکریٹری فقیر اکرم منگھار ،شاعر گگدام غلام حسین خاصخلی، سندھ ترقی پسند پارٹی کے سرپرست صاحب ڈنو سموں اور دوسروں نے فقیر عبدالغفور الستی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا آخر میں سارے معززین نے ملکر عبدالغفور الستی کی تصویر پر گل پاشی کی اس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا.

  • بابا گورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن،تقریبات پر 4000 پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے

    بابا گورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن،تقریبات پر 4000 پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر میلہ بابا گرو نانک دیو جی کے 553 جنم دن کا سیکورٹی پلان جاری تین روزہ تقریبات پر 4000 پولیس افسران اور جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ،ننکانہ، قصور، شیخوپورہ اور دیگر اضلاع کے پولیس افسران و ملازمان تین شفٹوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دینگے ، ڈی پی او آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے گوردوارہ جنم استہان میں یاتریوں کی سہولت کے لیے پولیس ہیلپ ڈسیک قائم کیا گیا ہے CCTV کنٹرول روم سےگردواروں اور نگر کیرتن جلوس کی مانیٹرنگ یقینی بنائیجائیگی گی شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کی بحالی اور متبادل راستوں کا پلان ترتیب دیا گیا ہےڈی پی او ننکانہ تمام ڈیوٹی کی بطور نگران اعلی سپر ویژن کریں گے تمام گوردواروں اور جلوس کے روٹ پر روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹکٹرز اور تھری لیئرز چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا سول ڈیفنس اور سپیشل برانچ کا ٹیکنیکل سٹاف گوردواروں اور جلوس کے روٹ کی سرچ اینڈ سویپنگ کرے گا سکھ برادری اور گوردواروں کی حفاظت یقینی بنانا اہم ذمہ داری ہے،ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ ہم بابا گورونانک جی کے جنم دن کی تقریبات کو پر امن کامیاب بنانے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔