Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • بابا گورونانک دیو جی کے 553  ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

    بابا گورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)بابا گرو نانک دیو جی کے 553 جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر احمر نائیک اور ڈی پی او خالد محمود ہمدانی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ضلعی افسران ،مذہبی سکالر علامہ محب النبی طاہر ، ممبران ضلعی امن کمیٹی سمیت تاجر برادری کے عہدیداران کی اجلاس میں شرکت امن کمیٹی کے ممبران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اورملک میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کی یقینی دہانی کروائی مذہبی عبادت گاہوں میں سیکورٹی ،صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہےامن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگامحکمہ پولیس،ریسکیو1122،سول ڈیفنس،ہیلتھ و دیگرمتعلقہ محکموں کی جانب سے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے پارکنگ سے گوردوارہ جنم استھان تک شٹل سروس چلائی جائے گی تمام ادارے جنم دن کی تقریبات کے دوران پر امن ماحول قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے امن کو فروغ دینا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے*
    یاتریوں کی سہولت کے لیے گوردواہ جنم استھان کے اندر محکمہ پولیس کی عارضی چوکی قائم کی گئی ہےجامع ٹریفک پلان کے تحت شہر میں ٹریفک کے بہاﺅ کو ہر صورت یقینی بنایا جائےاجلاس کے اختتام پرملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی

  • جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین کی مچھر کالونی میں شہید ہونے والے نوجوان کے والد سے تعزیت

    جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین کی مچھر کالونی میں شہید ہونے والے نوجوان کے والد سے تعزیت

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین کی مچھر کالونی میں شہید ہونے والے نوجوان کے والد سے تعزیت
    تفصیل کے جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین صنعان قریشی نے مچھر کالونی میں درندہ صفت افراد کے ہاتھوں شھید کئے جانے والے ایمن سعید کے والد سے انکے گھر جاکر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی اس موقعہ پر انکے ہمراہ تنظیم کے سینئر وائس چیئرمین سرور خشک بھی موجود تھے صنعان قریشی نے کہا کہ مچھر کالونی واقعہ ایک دھشت گردی کا واقعہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ اسحاق پھنور اور ایمن سعید کو وحشی نما درندوں نے سخت تشدد سے قتل کیا یہ درد ناک واقعہ کبھی بھلایا نہیں جاسکتا انہوں نے کہا کہ ہم شھیدوں کے ورثاء کے ساتھ ہیں

  • تونسہ اور گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری نظام زندگی درہم برہم ۔

    تونسہ اور گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری نظام زندگی درہم برہم ۔

    باغی ٹی وی ، منگروٹھ (عمران لنڈ نامہ نگار )تونسہ اور گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری نظام زندگی درہم برہم ۔ ژالہ باری سے چارے اور دیگرفصلات شدید نقصان پہنچا۔
    تفصیل کے مطابق گذشتہ رات تونسہ شریف سٹی و گردونواح میں مختلف علاقوں یوسی کوتانی ۔یوسی لکھانی ، کڑی شموزئی اور جانگرہ کے علاقوں میں تیز بارش اورآندھی ساتھ تیز ژالہ باری بھی ہوئی ہے ،تونسہ میں تیز بارش کی وجہ سے بارش کا پانی نشیبی علاقوں واقع گھروں میں داخل ہوگیا بارش کیساتھ تیز ہوائیں چلنے سے نظام زندگی بھی متاثرہوا ہے،بارش کیساتھ ہونے والی ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور چارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

  • گھارو میں گرلز سکول کی بلڈنگ کی چھت مکمل گر گئی،  طلباء و طالبات  زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

    گھارو میں گرلز سکول کی بلڈنگ کی چھت مکمل گر گئی، طلباء و طالبات زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (خصوصیرپورٹ)حکومت سندھ تعلیم سے متعلق دعوے تو بہت کرتی ہے مگر ضلع ٹھٹھہ میں درجنوں سکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے ، ٹھٹھہ ضلع کے پمپ ہائوس کالونی گھارو میں گرلز ہائی اسکول کی بلڈنگ کی چھت مکمل گر گئی، طلباء و طالبات زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں حکومت سندھ اور محکمہ تعلیم سندھ ہمیشہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ دیگر صوبوں کی نسبت سندھ کا تعلیمی نظام بہتر ہے لیکن ضلع ٹھٹھہ کے درجنوں سکولوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے، ٹھٹھہ کے پسماندہ علاقے پمپ ہاوس کالونی گھارو میں قائم گرز ہائی اسکول کی چھت مکمل گر چکی ہے 100 سے زائد بچیاں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، سکول کی ٹیچرز کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی بار محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کولیٹر لکھے ہیں اس سکول کی حالت زار اور ممکنہ کسی حادثہ پرتوجہ دلانے کی کوشش کی ہے لیکن ہماری کوئی سننے کو تیار نہیں ہے ،ہم معصوم بچیوں کو کھلے آسمان تلے بیٹھا کر تعلیم دینے پر مجبور ہیں،مزید دیکھئے ٹھٹھہ سے ہمارے نمائندے کی یہ رپورٹ

  • گوجرخان : پی ٹی آئی کااحتجاجی مظاہرہ جی ٹی روڈ پر دھرنا

    گوجرخان : پی ٹی آئی کااحتجاجی مظاہرہ جی ٹی روڈ پر دھرنا

    باغی ٹی وی گوجرخان، ٹھٹھہ (نمائندگان )ہفتہ کی شام پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرقاتلانہ حملے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے جی ٹی روڈ بندکردی مظاہرے کی قیادت مقامی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی نے کی مظاہرے میں مقامی پی ٹی آئی رہنما جو شامل تھے ان میں فرخ سیال شہزادہ خان راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ ربنواز قریشی راجہ عبدالغفور کیانی راجہ فیصل کیانی آور دیگر رہنما شامل تھے مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عمران خان پرقاتلانہ حملے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اس موقع پر مقامی رہنماؤں نے خطاب بھی کیا جی ٹی روڈ پر احتجاج کے باعث سڑک بر ٹریفک کی روانی متاثر ھوئی گوجرخان چوک پہنچ کر مظاہرین نے سڑک پر دھرنا دے دیا

    اُدھرٹھٹھہ نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ عمران خان کے قتل کی کوشش کے خلاف آصف راجڑنےاپنے ردعمل میں کہا کہ میرے قائد عمران خان کو کچھ ہوا تو کرپٹ امپورٹڈ حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، یہ درآمد شدہ حکومت کا شرمناک عمل ہے انہوں نے ایک بار پھر اصل چہرہ دکھا دیا،آصف راجڑ نے کہا کہ عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں

  • گوجرخان پولیس  نے موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا

    گوجرخان پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا

    گوجرخان باغی ٹی وی (نامہ نگار/ شیخ ساجد قیوم )گوجرخان پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا
    تفصیل کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث کامی گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار ،05مسروقہ موٹرسائیکل برآمد،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ کامران عرف کامی،اللہ دتہ اور فرحت شامل ہیں، ایس ایچ او نے کہا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،دوسری طرف ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا ہے کہ منظم اورمتحر ک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے،شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنا یا جا رہا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

  • ٹھٹھہ : سول ہسپتال  میں پیرا میڈیکل سٹاف  کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری،

    ٹھٹھہ : سول ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری،

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر سول ہسپتال ٹھٹھہ میں پیرا میڈیکل عملے کا احتجاج جاری،
    او پی ڈیزکا بائیکاٹ کر کےاحتجاجی ریلی نکالی گئی سول ہسپتال ٹھٹھہ کے سول سرجن آفیس سے پیرا میڈیکل کی سر پرستی انور جاکرو، علی خاصخلی، عبدالکریم بانڈ، اشرف خشک،لیاقت عباسی ، عطا ناریجو، اور اسٹاف کی سر پرستی میں سول اسپتال کی مین گیٹ تک احتجاجی ریلی نکال لی گئی اور دھرنا دیا گیا،رسک الاؤنس سمیت چارٹر آف ڈمانڈ میں شامل صحت ملازمین کے مطالبات جلد تسلیم کۓ جائیں اور نوٹیفکیشن جاری کیا جاۓ ٹھٹھہ ضلع کے تحصیل کیٹی بندر ،گھوڑاباری، میر پور ساکرو کے سارے ھیلتھ سینٹر پر احتجاج اور ریلیاں نکال کے کام کا بائیکاٹ کیا گیا جبکہ یہ احتجاج 21 دنوں سے جاری ہے اس وجہ سے کتنے مریضوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے – ٹھٹھہ سول ہسپتال جب سے
    این جی اوز کو دی گئی ہے تب سے کوئی سہولیات دستیاب نہیں ہیں دوسری طرف پیرا میڈیکس کی ہڑتالیں ،مریض جائیں تو کہاں جائیں اور کس کو اپنی فریاد سنائیں.حکام سے دردمندانہ عوامی اپیل

  • ٹھٹھہ :کینجھر میں ایکسیڈنٹ میاں بیوی جاں بحق،6 زخمی،کریشن پلانٹ پر دل کادورہ پڑنے سے کے پی کے کا مزدور جاں بحق

    ٹھٹھہ :کینجھر میں ایکسیڈنٹ میاں بیوی جاں بحق،6 زخمی،کریشن پلانٹ پر دل کادورہ پڑنے سے کے پی کے کا مزدور جاں بحق

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ نامہ (نگار راجہ قریشی)کینجھر میں ایکسیڈنٹ میاں بیوی جاں بحق،6 زخمی،کرپشن پلانٹ پر دل کادورہ پڑنے سے کے پی کے کا مزدور جاں بحق
    تفصیل کے مطابق کینجھر کے قریب مین قومی شاہرہ پر رکشہ اور سوزوکی میں تصادم ہوا ہے ،اس حادثے میں میاں بیوی جانبحق جبکہ چھ افراد اسلم شاہ ، خدیجہ ، شگفتہ رحمان، معصوم بچی ماہین اور دیگر شامل ہیں اور زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے،جاں بحق میاں بیوی عائشہ اور یوسف حمائتی ہیں ، حادثہ میں زخمی اورجاں بحق ہونے والوں کا تعلق بھینس کالونی سے ہے جو اپنے رشتہ دار کے جنازے میں شرکت کے لئے آرہے تھے.
    ایک اور واقعہ میں مکلی کے نزدیک سیمینٹ فیکٹری کے پاس قائم کریشن پلانٹ پر کام کرنے والا کے پی کے کا رہائشی مزدور شھاب الدین دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا، جس کی لاش مکلی پولیس نے سول ہسپتال مکلی پہنچائی اورضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش وارثاءکے حوالے کر دی گئی.

  • ٹھٹھہ :ڈکیتی کے ملزم گرفتار،کھیت سے لاکھوں روپے کے تِل چوری

    ٹھٹھہ :ڈکیتی کے ملزم گرفتار،کھیت سے لاکھوں روپے کے تِل چوری

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)
    ٹھٹہ پولیس کی کارروائی روڈ پرڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار ،جرائم میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل، 1 پسٹل، 1 کلہاڑی اور لوٹی گئی رقم برآمد
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 16 اکتوبر 2022 کو رات کے وقت 3 ملزمان نے گاؤں مراد سومرو ہالاٹ کے قریب ظفر علی پلیجو سے اسلحہ کے زورپر 12 لاکھ رپے چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ مکلی ظفر علی پلیجو کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔اس مقدمہ میں ملوث3 ملزمان ذوالفقار علی عرف شبیر عرف شبو ولد محمد عیسیٰ سومرو، یونس ولد یار محمد سومرو اور ناصر ولد امید علی جوکھیو کو گرفتار کرلیا۔
    اس کے علاوہ ملزمان نے ٹھٹہ، مکلی اور ساکرو تھانوں کی حدود میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
    کراچی اسٹیل ٹاؤن پولیس میر پور ساکرو کے نزدیک گاؤں عمر خان مر گھر کلمتی میں پوکیس نے کاروائی کر کے چوری کی موٹرسائیکلبرآمدکر لی، اور تین ملزمان نثار مرگھر کلمتی ، رضوان مرگھر اور سجاد مرگھر کلمتی کو چوری کے الزام میں موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر کو گرفتار کرلیا ہے-
    ایک اور واقعہ میں جنگشاہی کے رہائشی منیر احمد جوکھیو گاؤں حاجی شفیع محمد جوکھیو کے کیت سے لاکھوں روپے کے تل چور چوری کر کے لے گۓ نا معلوم چوروں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر قانونی کارروائی کاآغاز کردیا ہے.

  • ٹھٹھہ : بااثر لینڈ مافیا کی 86 ایکڑ زرعی زمین پر قبضہ کی کوشش،جان لیوا دھمکیاں دے رہے ہیں ـ شفیع محمد ہنگورجا

    ٹھٹھہ : بااثر لینڈ مافیا کی 86 ایکڑ زرعی زمین پر قبضہ کی کوشش،جان لیوا دھمکیاں دے رہے ہیں ـ شفیع محمد ہنگورجا

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی) بااثر لینڈ مافیا نے میری 86 ایکڑ زمین قبضہ کرلیا ہے،جان لیوا دھمکیاں دے رہے ہیں ـ شفیع محمد ہنگورجا
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقہ غلام اللہ کے نذدیکی گاؤں جاڑو ہنگور جا کا رہائشی بزرگ شہری شفیع محمد ہنگورجا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر لینڈ مافیا نے میری زرعی زمین جوکہ 86 ایکڑ گجو میں ہے زمان پٹھان ، قاسم میمن، نسرین مہاجر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے اور میری زمین پر مسلح غنڈے لے کر آئے،مزاحمت پراب یہ مافیاء جان لیوا دھمکیاں دے رہے ہیں، اس نے مزید بتا یہ کے زمین میری سروے ہے جس کے اصل کاغذات میرے پاس موجود ہیں با اثر لو گوں نے جعلی کاغذ بنوا کرمجھے ہراساں کررہے ہیں، مجھے ان با اثر لوگوں سے جان کا خطرہ ہے اور اس نے کہا میں نے یہ شکایت ایس ایس پی ٹھٹھہ اور سیشن کورٹ ٹھٹھہ اور ڈی سی ٹھٹھہ کو کی ہے اس کے با وجود با اثر لو گوں نے میرا جینا عذاب بنا دیا ہے اس نے چیف جسٹس آف پاکستان سیشن ،کورٹ ٹھٹھہ ایس ایس پی ٹھٹھہ اور ڈی سی ٹھٹھہ سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے .