Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ صاحب : پولیس میں ایس ایچ اوز و دیگر افسران کے تقرر و تبادلے

    ننکانہ صاحب : پولیس میں ایس ایچ اوز و دیگر افسران کے تقرر و تبادلے

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )پولیس میں ایس ایچ اوز و دیگر افسران کے تقرر و تبادلے
    تفصیل کے مطابق ضلعی پولیس میں ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کے تقرر و تبادلے ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے احکامات جاری کر دیئے سب انسپکٹر مظہر حسین ایس ایچ او تھانہ صدر شاہکوٹ تعینات سب انسپکٹر رائے صدی احمد ایس ایچ او تھانہ سٹی سانگلہ ہل تعینات سب انسپکٹر فیروز بھٹی پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہکوٹ تعینات سب انسپکٹر جہانگیر بیگ پی ایس او ٹو ڈی پی او ننکانہ تعینات انسپکٹر لیاقت ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہکوٹ سے تبدیل، انچارج DIB برانچ تعینات تمام افسران اپنی جائے تعیناتی پر فوری رپورٹ کریں ڈی پی او سید خالد ہمدانی
    عوامی جان و مال کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ یقینی بنائیں

  • عمران خان نے معاشرے میں نفرتوں کی جو آگ لگائی،  اب خود ہی اسی آگ میں جلنے  والے ہیں-مولانا فضل الرحمن

    عمران خان نے معاشرے میں نفرتوں کی جو آگ لگائی، اب خود ہی اسی آگ میں جلنے والے ہیں-مولانا فضل الرحمن

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے معاشرے میں نفرتوں کی جو آگ لگائی،
    اب خود ہی اسی آگ میں جلنے والے ہیں،سیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کا استعمال انہیں لے ڈوبے گا۔وزیرآباد واقعہ پہ ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ واقعہ پنجاب کی حدود میں پیش آیا،جہاں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت ہے،ملزم کو پی ٹی آئی کارکن نے پکڑ کے پنجاب پولیس کے حوالہ کیا، پنجاب پولیس نے ہی ملزم سے بیان لیا جس میں ملزم نے اعتراف جرم کیا کہ عمران دین کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں لیکن عمران خان اور اس کے رفقا بلاتحقیق وزیراعظم، رانا ثناء اللہ اور آئی ایس آئی کے افسران پہ الزام لگا کر اشتعال پھیلا رہے ہیں،جس سے معاملہ مشکوک ہو گیا ہے،
    چنانچہ اس معاملہ کی اعلی سطحی تحقیقات ضروری ہو گئی ہے تاکہ قوم کو اصل حقائق سے باخبر رکھا جا سکے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایسے واقعات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے، کل کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے، عمران مذہب سے ناوقف ہیں لیکن ہر معاملہ میں مذہبی ٹچ دیکر اپنے کارکنوں کو گمراہ کرنے کے علاوہ مذہبی جنونیت کو فروغ دے رہیں جس کے نتائج ملک اور معاشرہ کے علاوہ خود عمران اور اس کی جماعت کے لئے بھی اچھے نہیں ہوں گے۔

  • ٹھٹھہ :میونسپل کمیٹی  ناکارہ . ٹھٹھہ مکلی گندگی ،تعفن سے بیماریاں پھیلنے لگیں

    ٹھٹھہ :میونسپل کمیٹی ناکارہ . ٹھٹھہ مکلی گندگی ،تعفن سے بیماریاں پھیلنے لگیں

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی ) میونسپل کمیٹی ناکارہ . ٹھٹھہ مکلی گندگی ،تعفن سے بیماریاں پھیلنے لگیں
    ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی ناکارہ ہوگئی ، کارگردگی صفر، ٹھٹھہ مکلی کے بیشتر علاقوں میں گندا پانی کچرا کوئی صفائی نہیں،شہری کئی قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، ملیریا، ڈائیریا، ڈینگی جیسی خطرناک بیماریوں اضافہ ہورہاہے ،جبکہ میونسپل کمیٹی کے عملے نے کئی روز کی ہڑتال کی اس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کے اسسٹنٹ صادق علی میمن کا وفد ممتاز علی میمن میونسپل کیمیٹی کے عملے کے پاس پہنچا اور ان کے سارے مطالبات مانے اور کہا ایک مہینے میں آپ کی تنخواہ ریگولائزکر دی جاۓ گی ،ٹائم اسکیل سمیت اور سارے مطالبات مانے اس کے بعد میونسپل عملے نےہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا اس کے باوجود ٹھٹھہ مکلی میں ابھی تک کوئی صفائی عمل میں نہیں لائی سکی جبکہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ٹھٹھہ مکلی کی عوام خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو چکی ہے ،ٹھٹھہ کی عوام کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ نوٹس لے اور صفائی کا عمل شروع کرایاجائے. .

  • ننکانہ۔ باباگرونانک 553 جنم دن کی تقریبات،ڈی پی او،ڈی سی کی بریفنگ

    ننکانہ۔ باباگرونانک 553 جنم دن کی تقریبات،ڈی پی او،ڈی سی کی بریفنگ

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) بابا گرو نانک کے 553جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے گردوارہ جنم استھان میں میڈیا بریفننگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ جنم دن کی تقریبات میں تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گا تاکہ ملک کے وقار میں اضافہ ہو ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر کے اردگرد تین پارکنگ ایریا بنائے گئے ہیں اور پہلی بار پارکنگ سے لیکر گردوارہ جنم استھان تک شٹل سروس کا چلائی جارہی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ سیکورٹی کے سلسلے میں فول پروف سکیورٹی کےانتظامات کیے گئے ہیں اور گردوارہ جنم استھان کے اندر اور باہر بڑی تعداد میں سفید کپڑوں میں بھی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں

  • گوجرخان : مرکزی یونین آف جرنلسٹس تحصیل کے عہدیداران کا اعلان کردیا گیا

    گوجرخان : مرکزی یونین آف جرنلسٹس تحصیل کے عہدیداران کا اعلان کردیا گیا

    مرکزی یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان کے عہدیداران کا اعلان
    گوجرخان باغی ٹی وی( شیخ ساجد قیوم نامہ نگار ) آج تحصیل بھر کے صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم "مرکزی یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر سے صحافیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں سال 2022-2023 کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا ۔ چئرمین راجہ ساجد محمود،وائس چیئرمین۔راجہ عمر لطیف،صدر زاہد شفیق قریشی،نائب صدراول نوید آصف ملک،نائب صدر۔ نجیب جرال،جنرل سیکرٹری حکیم عبد الروف کیانی،جوائنٹ سیکرٹری ۔طارق اقبال نجمی،ایڈیشنل سیکریٹری کامران بن ظہور،میڈیا سیکرٹری۔۔ مبین مرزا
    ،فنانس سیکرٹری۔۔ ضیاء رشید قریشی، لیگل ایڈوائزر کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ۔کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں جن صحافیوں نے شرکت کی ان میں ملک جاوید،اقبال جنرل سیکرٹری پوٹھوہار پریس کلب گوجر خان ۔خان لیاقت سابق صدرپوٹھوہارپریس کلب،قدیر خان،وقار بٹ، سخاوت مغل نائب صدرپوٹھوہارپریس کلب چوہدری کاشف نوشاہی۔نوید مرزا،عاصم خان، حاجی اعظم، سعادت نومی بٹ، ایم شفیق ناز و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ حاضرین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔اور پھولوں کے ہار ڈالے۔نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافیوں کے حقوق کی بجا آوری اولین ترجیح یو گی اجلاس میں ارشد شریف اور صدف نعیم کے شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

  • غازی یونیورسٹی میں  خواتین میں بریسٹ کینسر کی بڑھتی ہوٸی شرح پر ایک سیمینار

    غازی یونیورسٹی میں خواتین میں بریسٹ کینسر کی بڑھتی ہوٸی شرح پر ایک سیمینار

    باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازیخان ( شہزادخان نامہ.نگار)غازی یونیورسٹی میں خواتین میں بریسٹ کینسر کی بڑھتی ہوٸی شرح پر ایک سیمینار
    تفصیل کے مطابق شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی ہدایت پر "پروگرام بسلسلہ کینسر آگاہی مہم غازی یونیورسٹی میں”نظامت امور طلباء کی زیر سرپرستی خواتین میں بریسٹ کینسر کی بڑھتی ہوٸی شرح پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرا کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کا اعزاز بی ایس تاریخ کی طالبہ رابعہ مریم نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول ﷺ کی سعادت شعبہ تاریخ کی طالبہ طوبی شہاب نے حاصل کی۔ سیمینار کی صدارت رجسٹرارغازی یونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے کی۔ سیمینار کے أغاز پر ڈاٸریکٹر سٹوڈینٹس افیٸرز ڈاکٹر محمد ابراہیم نے مہمانوں کا تعارف اور سیمینار سے أگاہی کے پہلو پر گفتگو کی۔ سیمینار کے موضوع سے متعلقہ امور پر گفتگو ماہر Iمرض کینسر ڈاکٹر عالیہ بشیر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازیخان نے کی۔ ڈاکٹر عالیہ بشیر نے بریسٹ کینسر کے پھیلاو کی وجوہات ,علامات اور علاج پر گفتگو کی۔ جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے سیمینار کی افادیت اہمیت اور أگاہی مہم کو سرIہا اور ایسے سیمینار کرانے پر زور دیا۔ سیمیینار کی نظامت کے فراٸض شعبہ اردو سے ڈاکٹر راشدہ قاضی نے سرانجام دٸے۔ پروگرام میں ڈاکٹر سہیل اختر ڈپٹی ڈی ایس اے, ڈاکٹر طاہر بتول قیصرانی, ڈاکٹر صغییر عطا ڈاٸریکٹر ORIC , ڈاکٹر عابدہ کوثر شعبہ تاریخ, ڈاکٹر وسیم گل شعبہ اردو, حنا نسیم, محمد حسام شعبہ أٸی ٹی ڈاکٹر نازیہ اور روممیسہ نجیب شعبہ تاریخ سمیت اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ أخر میں ڈاٸریکٹر سٹوڈینٹس افیٸرز نے مہمانوں کا سب شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کے اختتام پر گروپ فوٹو اور أگاہی واک بھی کی گٸ۔

  • ڈیرہ غازیخان : ماڈل بازار میں فیملیز سیکورٹی گارڈز کی وجہ سے غیر محفوظ

    ڈیرہ غازیخان : ماڈل بازار میں فیملیز سیکورٹی گارڈز کی وجہ سے غیر محفوظ

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار ) ماڈل بازار میں فیملیز سیکورٹی گارڈز کی وجہ سے غیر محفوظ
    تفصیل کے مطابق ماڈل بازار ڈیرہ غازی خان میں آنے والی فیملیز غیر محفوظ تعینات سیکورٹی گارڈ کی آنے والے شہریوں سے بدتمیزیاں بازار میں موجود دکاندار دوستیاں نبھانے میں مصروف بازار منیجر کی ملی بھگت سے دکاندار بازار میں آنے والے شہریوں کو لوٹنے لگے ناقص صفائی کے انتظامات معطل منیجر بحال ہوتے ہی دوبارہ منیجر ڈیرہ غازی خان تعینات سی او ماڈل بازار پنجاب اور کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق کمشنر ڈیرہ کی ریکوسٹ پر معطل کئے جانے والا منیجر ماڈل بازار عبدالرحمن بحالی کے بعد دوبارہ منیجر ماڈل بازار ڈیرہ غازی خان بن گیا ہے ذرائع کے مطابق سابق کمشنر ڈیرہ غازی خان نے ماڈل بازار کے وزٹ کے موقع پر شہریوں کی شکایات اور بازار میں ہونے والے دکانداروں کے مسائل کی شکایات پر ماڈل بازار پنجاب کی قیادت کو لیٹر لکھا تھا جس پر منیجر کو غفلت پر معطل کردیاگیا تھا لیکن تین ماہ بعد عبدالرحمن کے منیجر ماڈل بازار تعینات ہوتے ہی ان کا چہیتا سیکورٹی گارڈ تیمور نے ماڈل بازار میں آنے والے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کردی ہے بازار میں آنے والی خواتین فیملی ڈے پر بھی غیر محفوظ دیکھائی دیتے ہیں فیملی ڈے پر ماڈل بازار میں اوباش اور آوارہ نوجوان دیکھائی دیتے ہیں جو موبائلوں پر ٹک ٹاک بناتے دیکھائی دیتے ہیں اور بازار داخلہ اور خارجی گیٹ کے علاؤہ سیکورٹی گارڈ کہیں بھی دیکھائی نہیں دیتے جبکہ دکانوں پر دکانداروں کے ساتھ ان کے دوست اور عزیزواقارب دیکھائی دیتے ہیں دوسری جانب بازار میں فوڈ شاپس نے بھی عوام کو لوٹنا شروع کردیا ہے ہر چیز بازار سے مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے ذرائع کے مطابق ماڈل بازار منیجر عبدالرحمن روزانہ ریٹ شیڈول چیک کرنے کی بجائے اپنے آفس میں بیٹھ کر لسی پی کر سو کے ہیں انکا چہیتا سیکورٹی گارڈ فوڈ شاپس سے ڈیلی کی منتھلی لیکر ریٹ اوکے کی رپورٹس منیجر کو پیش کرتا ہے شہریوں کا کہنا تھا ہم ماڈل بازار اس لئے جاتے ہیں کہ ہمارے بچے محفوظ ہوکر خریدوفروخت کرسکے اور سیرو تفریحی سے مستفید ہوسکے مگر یہاں پر اشیاء کے ریٹ تو ڈبل ہوتے ہیں اور اوارں لوگوں کے بازار میں بغیر کسی خریدوفروخت اور موبائلوں پر سلفیاں بناتے دیکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہم اپنے اپکو محفوظ نہیں سمجھتے شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب، سی او ماڈل بازار پنجاب ، کمشنر ڈیرہ غازی خان سے ماڈل بازار کا ہنگامی وزٹ کرنے اور آر پی او ڈیرہ سے پنجاب پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • ٹھٹھہ : پولیس کی درگاہ بابو شاہ کے قریب کارروائی،ایک منشیات فروش گرفتار

    ٹھٹھہ : پولیس کی درگاہ بابو شاہ کے قریب کارروائی،ایک منشیات فروش گرفتار

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کی درگاہ بابو شاہ کے قریب کارروائی،ایک منشیات فروش گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او ٹھٹھہ اسلم گگو اور سب انسپکٹر ظفر علی زئنور نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر درگاہ بابو شاہ کے قریب کامیاب کارروائی کر کے ایک منشیات فروش سکندر عرف سکو ولد صالح ملاح کو ایک ھزار دس گرام چرس سمیت گرفتار کر کے تھانہ ٹھٹھہ میںمقدمہ درج کردیاہے جبکہ دوسری طرف درگاہ شاہ لکو کے قریب ایس ایچ او ٹھٹھہ اسلم گگونے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ایک منشیات فروش حاجی ولد سلیمان عرف بابو گندرو کو سولہ تھیلی کچا شراب کے ساتھ گرفتار کر ٹھٹھہ تھانہ میں مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ہے.

  • گوجرخان کے پوش ایریا میں مسلح ڈکیتی لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے

    گوجرخان کے پوش ایریا میں مسلح ڈکیتی لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے

    گوجرخان کے پوش ایریا میں مسلح ڈکیتی لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے
    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) گوجرخان ھاوسنگ اسکیم نمبر 1 میں جمعہ کے روز دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی کامیاب واردات مسلح ڈاکو گرین فارمیسی گوجرخان کے مالک کے گھر گھس گئے اور اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں کی تعداد دو بتائی جاتی ہے اور مسلح ڈاکو تقریبا 12لاکھ روپے نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے اطلاع ملتے پر گوجرخان پولیس موقع پر پہنچی

  • تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور میں سہولیات کا فقدان

    تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور میں سہولیات کا فقدان

    شیخوپورہ تحصیل شرقپور شریف (محمد طلال سے) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور میں سہولیات کا فقدان تفصیلات کے مطابق شہر اورگردونواح سے آنے والے ہزاروں افراد روزانہ اپنے علاج معالجے کے لیے مختلف ذرائع سے پہنچتے ہیں لیکن ان مریضوں میں زیادہ تر غریب اور نادار ہوتے ہیں جو پرائیویٹ ڈاکٹروں کی فیسیں ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے شرقپور شریف کے سرکاری ہسپتال کا رخ کرتے ہیں لیکن گھنٹوں انتظار کر کر کے تھک ہار کر پرچی لے کر جب ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو وہاں بھی مریض کو اپنے چیک اپ کروانے کیلیے گھنٹہ گھنٹہ انتظار کرنا پڑتا ہے گزشتہ ایک ماہ سے ہسپتال میں شوگر کے مریض ذلیل ہو گئے ہیں لیکن انسولین نہیں مل رہی متاثرہ شوگر کے مریضوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہم اپنی انسولین بازار سے نہیں خرید سکتے جب حکومت یہ انسولین ہمارے لیے بھیجتی ہے تو ہسپتال کا عملہ ہمیں انسولین دینے سے انکار کیوں کرتا ہے ہم کہاں جائیں کس سے فریاد کریں دوسری طرف ایک لاکھ کی آبادی والے اس شہر کے اس اکلوتے ہسپتال میں ناک کان گلے کیا امراض کے سدباب کے لیے ایک بھی فزیشن ڈاکٹر تعینات نہیں غریب عوام کدھر جائیں کوئی پرسان حال نہیں غریب عوام پھر مجبوری میں دوسرے شہروں کے پرائیویٹ ڈاکٹروں کے پاس علاج معالجے کے لیے جاتے ہیں اہلیان علاقے نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یا سمین راشد سے اپیل کی ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ کا قبلہ درست کیا جائے اہلیان تحصیل شرقپور شریف کے لیے وبائی امراض ناک، کان گلے کے لیے ڈاکٹر تعینات کیا جائے غریب نادار افراد کے لیے شوگر انسولین کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھی جائے