Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • عوام کش پالیسی،یوٹیلیٹی اسٹورز پر OTP سسٹم  عوام کیلئے وبال بن گیا، غریب بغیر خریداری واپس لوٹنے لگے

    عوام کش پالیسی،یوٹیلیٹی اسٹورز پر OTP سسٹم عوام کیلئے وبال بن گیا، غریب بغیر خریداری واپس لوٹنے لگے

    باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار) تحصیل بھر کے شہری انتظار کی سولی پر لٹک گئے متعدد شہری یوٹیلیٹی اسٹورز پر OTP سسٹم سے تنگ و پریشان اوٹی پی جلد نہ آنے سے بغیر خریداری واپس لوٹنے لگے، جدید ٹیکنالوجی او ٹی پی تاخیر کا شکار، شہری خوار، شہری بازار سے مافیا کے ہاتھوں لٹنے لگے مہنگی قیمت پر ایشیا ضروریات خریدنے پر مجبور شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا او ٹی پی کوڈ کے لیے انتظار کی اذیت برداشت نہیں ہوتی، سسٹم مکمل نا کام ہے یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کی طرف سے حکم جاری ہوتا ہے کہ آپنے موبائل فون سےاو ٹی پی کوڈ حاصل کریں یہ سہولت یوٹیلیٹی اسٹورز پر نہیں ہم کہاں سے اوٹی پی کوڈ لائیں، حکومت یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام مشکلات آسان کرے شہری اس ناکارہ سسٹم سے تنگ آگئے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر یہ تو ظلم نہ ڈھائے شہریوں کا مطالبہ شہریوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نوٹس لیں اور فوری سسٹم کو بحال کروائیں۔

  • چونیاں :گردونواح میں مضر صحت اور کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے

    چونیاں :گردونواح میں مضر صحت اور کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے

    باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار) گردونواح میں مضر صحت اور کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے ناقص دودھ مختلف بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بننے لگا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بن گئے ہیں سیاسی وسماجی حلقوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چونیاں، چھانگا مانگا، دربار شیخ علم دین، الہ آباد، کنگن پور، شام کوٹ، واں کھارا، حجرہ روڈ اور گردونواح میں مضر صحت اور کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے شہریوں کو دودھ کے نام پر بیماریاں فروخت کی جا رہی ہیں شہر اور گردونواح کے علاقوں میں کیمیکل ملا دودھ لوگوں کو موت کے منہ میں لے جا رہا ہے دودھ کی دکانوں کے مالکان سمیت دودھ سپلائی کرنے والے لوگ منافع کی غرض سے کیمیکل ملا دودھ لوگوں کو فروخت کر رہے ہیں کیمیکل ملا دودھ انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اس دودھ سے جس سے نہ صرف دودھ کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اس دودھ کو پینے سے اہل علاقہ مہلک بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں یہ دودھ پینے سے بچے اور بڑے، بڑی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں تحصیل بھر میں زیادہ تر برف کے کارخانوں پر کھاد، آئیل، سرف، پاؤڈر اور دیگر مضر صحت کیمیکل ملا کر گاڑیوں کے ٹینکرز میں دودھ تیار ہو رہا ہے مضر صحت دودھ کو زیادہ تر رائے ونڈ، لاہور اور بڑے شہروں میں فروخت کیا جاتا ہے تحصیل انتظامیہ،فوڈ اتھارٹی اور دیگر محکمے ان مضر صحت دودھ تیار کرنے اور بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام پنجاب فوڈ اتھارٹی اور کمشنر لاہور سے اپیل کی ہے کہ اس دودھ کو لیب میں چیک کیا جائے اور ناقص دودھ بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان : نان سٹاپ  جرائم کا سلسلہ جاری ،پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام

    ڈیرہ اسماعیل خان : نان سٹاپ جرائم کا سلسلہ جاری ،پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)تھانہ کینٹ میں ڈکیتی کی واردات میں دونامعلوم ملزمان دکاندار سے اسلحہ کی نوک پر چالیس ہزارروپے چھین کر فرار،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کری،ملزمان عدم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مدعی آصف ولد محمدنواز قوم وینس سکنہ محلہ فتح بادشاہ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنی دکان واقع سرکلرروڈ پر بیٹھاتھا کہ دوملزمان میری دکان میں داخل ہوئے اوراسلحہ کی نوک پرمجھ سے نقدرقم چالیس ہزارروپے چھین لی۔تھانہ کینٹ پولیس نے دونامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔
    سودکے تنازعے پردوملزمان کا میاں بیوی پر تشدد،ملزمان بیوی سے تین ہزارروپے چھین کرفرار،تھانہ کینٹ میں مدعیہ کی رپورٹ پر دوملزمان کے خلاف سود ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا، واقعے کے بعدملزمان فرارہونے میں کامیاب،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مدعیہ عظانہ ثمرین زوجہ خالد محمودسکنہ بستی استرانہ شمالی نے رپورٹ درج کرائی ہے بنددھپانوالاکے قریب دوملزمان نوراسلام، اسلم ولد نامعلوم سکنائے نیوبنوں چونگی نے مجھے اورمیرے خاوند کوروکااورزدوکوب کیا اورپستول تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اورمجھ سے زبردستی تین ہزار روپے بھی چھین لیے۔مدعیہ نے رپورٹ میں درج کرایاکہ ملزمان سود کا کاروبار کرتے ہیں اورانہوں نے ہمیں پھنسایاہواہے۔تھانہ کینٹ میں دوملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیاہے۔کینٹ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔
    تھانہ سٹی کی حدود محلہ عالم شیر میں آئس نشے کے عادی ملزم کابھائی اوربھابھی پر چھری سے حملہ،بھائی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج، ملزم واقعے کے بعد فرارہونے میں کامیاب،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں شاہداقبال ولد فیض محمدقوم بھٹی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرابھائی زاہد اقبال آئس کا نشہ کرتاہے اورسرکش ہوچکاہے۔ واقعے کے روزنشے کے پیسے نہ دینے پر اس نے مجھ پر اورمیری بیوی پر چھری اٹھاکرحملہ کیا اورہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔مدعی کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ پولس نے ملزم زاہد اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ کینٹ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔
    ڈی ایس پی تھانہ نواب کی قیادت میں اے ایس آئی سبطین نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم جوہرعلی ولد مرزاعلی قوم مروت سکنہ وانڈاشیرو سے ایک پستول تیس بور بمعہ سترہ کارتوس برآمدکرلیے، تھانہ نواب میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔
    ڈی ایس پی سٹی کی قیادت میں ایس ایچ او خانزادہ نے پولیس نفری کے ہمراہ گھاس منڈی کے قریب ملزم وقار ولد اسلم قوم شیخ سکنہ نیوبنوں چونگی سے ایک پستول تیس بور، ایک پستول نائن ایم ایم بمعہ 23 کارتوس برآمدکرلیے، تھانہ سٹی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا
    ڈی ایس پی کی قیادت میں ایس ایچ او زین نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ کیچ سے ملزم عظیم ولد گل نواز قوم محسودسکنہ بالی شمالی سے ایک پستول نائن ایم ایم بمعہ دس کارتوس برآمدکرلیے، تھانہ بندکورائی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔

  • ٹانک : ڈپٹی کمشنر ٹانک کے احکامات پر غیرقانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

    ٹانک : ڈپٹی کمشنر ٹانک کے احکامات پر غیرقانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

    ٹانک : ڈپٹی کمشنر ٹانک کے احکامات پر غیرقانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹانک کے احکامات پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹانک کاتحصیل میونسپل آفیسر چوہدری عطاء اللہ کی نگرانی میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن،ٹانک کے عوامی سماجی حلقوں کا ناجائز تجاوزات کے خاتمے پر تحصیل میونسپل آفیسر چوہدری عطاء اللہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ٹانک کے احکامات پر تحصیل میونسپل آفیسرٹانک چوہدر ی عطاء اللہ کی نگرانی میں ٹی ایم اے عملہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے دکانداروں کی جانب سے لگائے گئے غیرقانونی تھڑوں کو مسمار کردیا۔غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں جدید مشینری کا استعمال کیاگیا۔غیرقانونی تجاوزات کے باعث عوام کوآمدورفت میں شدیددشواری کاسامناتھا جبکہ ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافے کا باعث بن گئے تھے۔ غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں پولیس بھی ٹی ایم اے عملے کے ہمراہ تھی۔ٹانک کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے تحصیل میونسپل آفیسرٹانک چوہدری عطاء اللہ کوغیرقانونی تجاوزات کاخاتمہ کرانے پر زبردست الفاظ میں خرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اس اقدام کو سراہاہے۔

  • ڈی آئی خان : مہنگائی کاجن بے قابو،مصنوعی مہنگائی کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ یا آڑھتی؟ عوام پریشان

    ڈی آئی خان : مہنگائی کاجن بے قابو،مصنوعی مہنگائی کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ یا آڑھتی؟ عوام پریشان

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان (انوسٹی گیشن رپورٹ)ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مہنگائی کاجن بوتل سے آزاد،مصنوعی مہنگائی کا ذمہ دارڈپٹی کمشنر یاپھر آڑھتی؟ رتہ کلاچی سبزی وفروٹ منڈی میں آڑھتیوں کی من مانیاں ڈپٹی کمشنراور اسسٹنٹ کمشنر کیلئے کھلاچیلنج،یومیہ لاکھوں روپے کمانے والے آڑھتی بے لگام ہوکراپنے من مانے نرخوں فروٹ وسبزی فروخت کررہے ہیں جن کے خلاف ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کویہ گوارہ ہی نہیں ہے کہ اس مافیا کے خلاف کوئی کاروائی کرے یاپھران پرہاتھ ڈال سکے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان رتہ کلاچی سبزی وفروٹ منڈی میں 78لائسنس دار آڑھتیوں کے علاوہ بلالائسنس دار آڑھتیوں کی بھرمار،آڑھتیوں نے لوٹ مار کابازارگرم کردیاہے۔آڑھتی کسانوں سے فی سبزی وفروٹ کانگ تقریباً دوسوروپے کم خرید کرکے دکانداروں کو مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں اورآڑھتی غریب دکاندارو ں سے بھی کمیشن کے نام پر لوٹ مارکابازارگرم کررکھاہے جوکہ مہنگائی میں اضافہ کاموجب ہے۔آڑھتیوں نے سبزی وفروٹ منڈی میں اپنی من مانیاں شروع کررکھی ہیں اورڈپٹی کمشنرڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے آڑھتیوں پرچیک اینڈبیلنس اورکاروائی نہ کرنے کی وجہ سے مہنگے داموں سبزی وفروٹ کی فروخت کاسلسلہ جاری ہے۔فی آڑھتی کسان سے دوسوروپے کم نگ خرید کراوسطاًتین لاکھ روپے یومیہ ناجائز طریقے سے کمارہاہے جبکہ یہی آڑھتی کمیشن کے نام پر بھی منافع کمارہاہے۔اگر78آڑھتیوں کی یومیہ کرپشن کاحساب لگایاجائے تویومیہ تقریباًتین لاکھ روپے کمارہے ہیں اور78آڑھتیوں کایومیہ حساب لگایاجائے تو 2کروڑ46ہزار روپے کی رقم ناجائز طریقے سے کمارہے ہیں اوران کے خلاف کوئی ایکشن لینے والانہیں ہے اس کے علاوہ رتہ کلاچی سبزی وفروٹ منڈی میں بلالائسنس دار آڑھتیوں کی فوج ظفرموج مزے کررہی ہے اورغیرقانونی طورپررجسٹرڈآڑھتیوں کی ملی بھگت اورپشت پناہی سے غیرقانونی کاوبار کررہے ہیں جس کااگرحساب لگایاجائے تو ایک سو سے زائد غیرقانونی بلالائسنس دار آڑھت کاکاروبار کرنے والے یومیہ چھ لاکھ روپے کمارہے ہیں اوراگران سوسے زائد غیرقانونی بلالائسنس دار آڑھت کاکاروبار کرنے والوں کو چھ لاکھ روپے سے ضرب دی جائے تو یومیہ چھ کروڑروپے غیرقانونی طریقے سے کمارہے ہیں۔ اس کاسب سے بڑانقصان محکمہ زراعت (توسیع)اورصوبائی حکومت کوہے کہ غیرقانونی طریقے سے آڑھت کاکاروبار کرنے والوں نے حکومتی قوانین کی خلاف ورزی کرکے کروڑوں روپے ٹیکسوں سے خود مستثنیٰ کیاہواہے جبکہ سبزی وفروٹ منڈی میں آڑھتیوں کی جانب سے غیرقانونی طورپر تھڑے لگاکر 20000ہزارروپے ماہانہ کرایہ کے نام پربھتہ وصولی بھی کی جارہی ہے اور ماہانہ بیس لاکھ روپے ماہانہ آڑھتی کرایوں کی مدمیں کمارہے ہیں جبکہ سبزی وفروٹ منڈی کے انٹری گیٹ کاٹھیکہ تقریباًایک کروڑچھ لاکھ روپے پردیاگیاہے اوراس کے ساتھ تقریباًسائیکل سٹینڈپارکنگ کاٹھیکہ آٹھ لاکھ روپے پر ٹھیکیدارکودیاگیاہے اسی کے ساتھ ساتھ نرخنامے کاٹھیکہ بھی تقریباًچھ لاکھ روپے پردیاگیاہے اورمنڈی میں صفائی، پانی، نکاسی،بجلی ودیگرسہولیات کافقدان ہے اور صورتحال انتہائی خراب ہے۔اس حوالے سے ٹیکس وصول کرنے والے اداروں کیلئے بھی کھلاچیلنج ہے کہ وہ اس مافیا کے خلاف کس طرح سے کاروائی کرتے ہیں جن میں محکمہ FBR،ایکسائز اینڈٹیکسیشن،ٹی ایم اے کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ، سیکرٹری زراعت اسرارخان اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے رتہ کلاچی سبزی وفروٹ منڈی میں لائسنس داراوربلالائسنس دارآڑھتیوں کی کرپشن پر نوٹس لینے اورملوث آڑھتیوں کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

  • ٹھٹھہ : ایڈمنسٹریٹر کے خلاف ثبوت نہ ملنے پر اینٹی کرپشن  نے فائل بند کردی

    ٹھٹھہ : ایڈمنسٹریٹر کے خلاف ثبوت نہ ملنے پر اینٹی کرپشن نے فائل بند کردی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ایڈمنسٹریٹر کے خلاف ثبوت نہ ملنے پر اینٹی کرپشن نے فائل بند کردی
    تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹر الطاف بھٹو کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی کرپشن کی پوسٹوں پراینٹی کرپشن سندھ نے نوٹیس لیا اورتحقیقات کا آغاز کیا ، ابتدائی انکوائیری میں الطاف بھٹو کے خلاف یونین کونسل گھوڑا باری اور کیٹی بندر میں فنڈز میں کرپشن کرنے کا کوئی ثبوت نہ ملنے پر اینٹی کرپشن کے طرف سے اس کے اوپربنایا مقدمہ اور انکوائری فائل بند کردی اور کیس کوداخل دفتر کردیا

  • گوجر خان : پولیس نے 3 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ پکڑ لیا

    گوجر خان : پولیس نے 3 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ پکڑ لیا

    باغی ٹی وی ،گوجرخان( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم )پولیس نے 3 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ پکڑ لیا
    تفصیل کے مطابق گوجرخان پولیس نے گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے والا تین رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،ملزمان جی ٹی روڈ پر کھڑی اور خراب گاڑیوں کو لوٹتے تھے-ایس ایچ او کا کہناہے کہ ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کیا گیا ہے، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، راولپنڈی پولیس متحرک اور منظم گینگز کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے

  • میونسپل کمیٹی الہ آباد کے معطل کلرک کی بنک مینجر سے بدتمیزی، سنگین نتائج کی دھمکیاں،پولیس کارروائی سےگریزاں

    میونسپل کمیٹی الہ آباد کے معطل کلرک کی بنک مینجر سے بدتمیزی، سنگین نتائج کی دھمکیاں،پولیس کارروائی سےگریزاں

    باغی ٹی وی ،چونیاں (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی الہ آباد کے معطل کلرک افضال اور دیگر عملہ کی میزان بنک کے مینجر سے بدتمیزی، گالی گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں، چھ روز گزرنے کے باوجود الہ آباد پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی، ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 27 اکتوبر کو میونسپل کمیٹی الہ آباد کے معطل کلرک افضال اور دیگر عملہ نے میزان بنک پر دھاوا بول دیا بنک گارڈ اور دیگر عملہ کے ساتھ بدتمیزی کر کے بنک کے باہر لگے ہوئے بینچوں اور شامیانے وغیرہ کو اکھاڑ دیا بنک مینجر ممتاز اسلم نے بتایا کہ ڈی پی او قصور اور مقامی ایس ایچ او کی پولیسی کے مطابق بنک میں ہر آنے والے صارف کو چیک کر کے بنک میں داخل کیا جاتا ہے باقی لوگوں کو بنک کے باہر بٹھا دیا جاتا ہے تاکہ بنک ڈکیتیوں کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے میونسپل کمیٹی کے عملہ معطل کلرک افضال وغیرہ نے بنک مینجر کو غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بنک انتظامیہ نے مقامی پولیس کو درخواست گزاری لیکن چھ روز گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کاروائی نا کی ہے زرائع کے مطابق مزکورہ کلرک افضال کئی بار معطل ہو چکا ہے لیکن کماؤ پوت ہونے کی وجہ سے ناجائز تجاوزات ختم کرنے کے نام پر سی ای او میونسپل کمیٹی کی ملی بھگت سے دہاڑیاں لگا رہا ہے ڈی سی قصور فی الفور نوٹس لیں اور اس کرپٹ کلرک کو حوالات میں بند کروائیں۔

  • ٹھٹھہ : عمران خان پر قاتلانہ  حملے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاج

    ٹھٹھہ : عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاج

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی )عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاج
    تفصیل مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ٹھٹھہ شہر میں پی ٹی آئی رہنما رئیس ارسلان بروہی ، ہوش محمد عباسی، امجد شاہ, ذوالفقار شورو، وقار میمن، عرفان مالکانی، ساجد جوکھیو، جاوید لطیف میمن ، کی سر پرستی میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی کارکنان کا کہنا تھا کہ یہ غنڈہ گردی ، دہشتگردی بند کریں ہم چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مزمت کرتے ہیں حملہ آور کو کیفر کردار تک پہنچا یا جاۓ نہیں تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے.

  • چونیاں : ایک درجن سے زائد جنسی ہراسمنٹ کے کیسز میں مبینہ طور پر ملوث ایم ایس تبدیل

    چونیاں : ایک درجن سے زائد جنسی ہراسمنٹ کے کیسز میں مبینہ طور پر ملوث ایم ایس تبدیل

    باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار) کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے! ایک درجن سے زائد جنسی ہراسمنٹ کے کیسز میں مبینہ طور پر ملوث ایم ایس تبدیل، ڈاکٹر اختر کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، مزکورہ ڈاکٹر ایک عرصہ سے عدالتی اسٹے پر بطور ایم ایس تعینات تھا جسے آج عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں ڈاکٹر رائے بلال بن منیر کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے تبدیل کر دیا ہےمذکورہ ڈاکٹر کے خلاف تعیناتی کے دوران متعدد خواتین عملہ کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کی درخواستیں مختلف محکموں کو ارسال ہیں جن پر انکوائریاں چل رہی ہیں متعدد انکوائریوں میں وہ ملوث بھی پائے گئے تھے ، تقریباً سات ماہ قبل بھی انکو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن عدالت سے اسٹے آڈر لینے کے بعد وہ عہدے پر براجمان رہے،ڈاکٹر رائے بلال بن منیر کی تبدیلی کے بعد سرجن ڈاکٹر اختر کو ایم ایس کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ایم ایس کی تبدیلی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔