Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیلاب کے بعد غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے کسان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا – ڈاکٹر اقرار احمد خان

    سیلاب کے بعد غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے کسان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا – ڈاکٹر اقرار احمد خان

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)اکستان میں سیلاب کے بعد ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے کسان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے،گندم اور مکئی کا آٹا ملا کر کھانے سے گندم کی ضرورت میں کمی کی جاسکتی ہے ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد غذائی ضروریات کو پورا کرنے ،ملک کو خود کفیل کرنے کے لیے مہم چلائی جارہی ہے۔ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا بدترین سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں غذائی بحران پیدا ہوا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور محکمہ زراعت توسیع کا اشتراک زرعی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار
    اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت آ فیسر توسیع نے گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے شرکاء کو آگاہ کیا زرعی یونیورسٹی کے طلباء نے کسانوں کے گھر گھر جا کر گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے کسانوں کو آگاہ کر کے نئی روح پھونک رہے ہیں
    غذائی استحکام ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہے۔میڈیم مریم افتخار زراعت آفیسر توسیع شاہ کوٹ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا شاہ کوٹ محکمہ زراعت توسیع کے شانہ بشانہ کسانوں کی خدمت کا عزم پروگرام میں تحصیل بھر سے کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس کے علاوہ میڈیا نمائندگان.سول سوسائٹی اساتذہ ،طلباء ،کسان اورمعزین علاقہ نے بھرپور شرکت کی

  • پاکستان کی معیشت کو اوپراٹھانے کے لیے ہر سطح پر پاکستان کےساتھ ہیں۔ویلیم میکناول

    پاکستان کی معیشت کو اوپراٹھانے کے لیے ہر سطح پر پاکستان کےساتھ ہیں۔ویلیم میکناول

    پاکستان کی معیشت کو اوپراٹھانے کے لیے ہر سطح پر پاکستان کےساتھ ہیں کاروباری کمیونٹی اور ملکی معیشت کی بحالی کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع کا دورہ کررہے ہیں امریکن قونصل جنرل(لاہور) ویلیم میکناول
    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)امریکن قونصل جنرل(لاہور) ویلیم میکناول کی ننکانہ صاحب آمد
    تفصیل کے مطابق تاریخی اہمیت کے حامل گوردوارہ کی بہترین تزئین وآرائش کے لیے حکومت پاکستان اور ضلعی انتطامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں،پاکستان کی معیشت کو اوپراٹھانے کے لیے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ ہیں،کاروباری کمیونٹی اور ملکی معیشت کی بحالی کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع کا دورہ کررہے ہیں۔امریکن قونصل جنرل(لاہور) ویلیم میکناول نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں تاجر برادری سے ملکی معیشت کے حوالے سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔سابق وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ سید خالد محمود ہمدانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جنت حسین نیکوکارا،پی ٹی آئی راہنما شہزاد خالدخاں،صدر تاجر ایسوسی ایشن شیخ رضوان شوکت سمیت دیگر تاجر برادری کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے اس موقع پر امریکن قونصل جنرل ویلیم میکناول کو ننکانہ پروفائل اور بابا گورونانک کے 553ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انٹرنیشنل لیول کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، ننکانہ صاحب آنےو الے سکھ یاتری اپنی عبادت گاہ آکرروحانی سکون اور خوشی محسوس کرتے ہیں، جنم دن کی تقریبات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جاتے ہیں ۔بعدازاں سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمد نائیک اور ڈی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی جانب سےامریکن قونصل جنرل ویلیم میکناول کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئی۔ علاوہ ازیں امریکن قونصل جنرل(لاہور) ویلیم میکناول نے گوردوارہ جنم استھان کا تفصیلی دورہ بھی کیا-

  • ٹھٹھہ : سپیشل افراد منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں. غضنفر علی قادری

    ٹھٹھہ : سپیشل افراد منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں. غضنفر علی قادری

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)سپیشل افراد منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں. ان کا بھی ملازمت پر اتنا ہی حق ہے جتنا کہ صحتمند افراد کا۔ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ
    تفصیل کے مطابق چیئرمین ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ سپیشل افراد منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور وہ بھی ان ہی مواقع کے مستحق ہیں جتنا کہ صحتمند افراد جبکہ سپیشل افراد کو معاشرے میں مساوی سلوک اور سہولیات و خدمات تک رسائی کا حق بھی حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کی روشنی میں سپیشل نوجوانوں کو مختلف سرکاری محکموں میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کیلئے انٹرویو لینے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خالی اسامیوں پر بھرتیاں اہلیت کی بنیاد پر صاف و شفاف طریقے سے ہوں گی اور کسی سے بھی نا انصافی نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وصول کی گئی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد تمام سپیشل افراد کے انٹرویو لئے جا رہے ہیں جن میں سے اہل و قابل تعلیم یافتہ سپیشل افراد کو کوٹہ سسٹم کے تحت نوکریاں دی جائیں گی جن کی فائنل لسٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے تمام ممبران کی مشاورت سے فائنل کرنے کے بعد وہ لسٹ اعلی حکام کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی تاکہ انہیں روزگار فراہم کرکے اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔ اس موقع پر اراکین ریکروٹمنٹ کمیٹی سیکشن افسر ایس جی اے سی اشرف حسین انصاری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری حضور بخش خاصخیلی و ديگر نے بھی معذور نوجوانوں سے انٹرویو لئے جبکہ مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

  • ٹھٹھہ : مکلی قبرستان پر غنڈہ راج،مقامی لوگوں کو اپنے پیاروں  کی قبروں پر جانے کے لۓ بھی ٹیکس دینا پرتا ہے

    ٹھٹھہ : مکلی قبرستان پر غنڈہ راج،مقامی لوگوں کو اپنے پیاروں کی قبروں پر جانے کے لۓ بھی ٹیکس دینا پرتا ہے

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی) مکلی قبرستان پر غنڈہ راج،مقامی لوگوں کو اپنے پیاروں کی قبروں پر جانے کے لۓ بھی ٹیکس دینا پرتا ہے
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ مکلی قبرستان کے مین گیٹ پر غنڈوں اور بھتہ خوروں کاراج ہے ، ٹھٹھہ ضلع کے مقامی باشندوں کو اپنے پیاروں کی قبروں پر جانے کے لۓ بھی اس مافیا ء کو گنڈہ ٹیکس دینا پڑتا ہے ، فرضی پرچیاں کاٹ کر زبردستی غنڈہ گردی کر کے مقامی لوگوں سے زبردستی پیسے لۓ جاتے ہیں اگر کوٸی پوچھے تو اسےجان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ، جبکہ اسں مافیاء میں آثار قدیمہ کے افسر بھی شامل ہیں ،افسوس کامقام تو یہ ہے جس ادارے نے کارروائی کرنی تھی وہی اس غیرقانونی اور غیراخلاقی دھندے ملوث ہیں. مقامی لوگوں نے مکلی قبرستان پر زبردستی غنڈہ ٹیکس لینے والوں کے خلاف ارباب اختیار سے نوٹس لیکر قانونی کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے-.

  • ڈی آئی خان : جان سے مارنے کی دھمکی,ارضی تنازعہ،ناجائز اسلحہ، منشیات فروشی کے واقعات پر پولیس کی کارروائی

    ڈی آئی خان : جان سے مارنے کی دھمکی,ارضی تنازعہ،ناجائز اسلحہ، منشیات فروشی کے واقعات پر پولیس کی کارروائی

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)تھانہ نواب شہید پولیس نے مدعی وحیداللہ کی رپورٹ پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید میں مدعی وحیداللہ ولد عزیز خان قوم نورنگ خیل سکنہ وانڈالوہانی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنے دیگراہل خانہ کے ہمراہ گھر کے صحن میں سورہے تھے کہ اول خان، روزی خان، رضوان،شیرزمان پسران حمیداللہ، عرفان ولد حبیب نواز اقوام جوارخیل، روزی خان ولد سید احمدقوم جھنگ خیل سکنہ وانڈابڈھ آتشیں اسلحہ سمیت میرے گھرآئے اوردروازے پرہمیں ڈرانے دھمکانے کیلئے فائرنگ کی۔ وجہ عداوت سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی ہے۔ تھانہ نواب پولیس نے مدعی وحید اللہ کی رپورٹ پر سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے-
    تھانہ صدرکی حدود میں اراضی کے تنازعے پرپانچ ملزمان کے تشددسے ایک شخص زخمی،صدرپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرمیں مدعی اسلم ولد عبدالرحمان قوم وزیر سکنہ گرہ حیات نے رپورٹ درج کرائی کہ میں اپنی اراضی میں کام میں مصروف تھا کہ اس دوران ملزمان اکرم، علی خان، نعیم پسران ارباب خان، اختر ولد نامعلوم، شاہجہان ولد نامعلوم اقوام یاسین زئی ودیگرنامعلوم ملزمان اسلحہ آتشیں،ڈنڈے،کلہاڑیوں سے مجھے زدوکوب کیا۔ کلہاڑیوں کے وار سے مجھے شدید زخمی کردیااورمیرے ٹریکٹر کے ٹائروں میں فائرنگ کرکے نقصان کیاہے۔وجہ عداوت اراضی کاتنازعہ چلاآرہاہے۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
    ڈی ایس پی تھانہ یونیورسٹی کی قیادت میں پی اے ایس آئی سلیمان نے پولیس نفری کے ہمراہ روڑہ کے مقام پر ملزم رمضان ولد فیضو قوم ماہڑہ سکنہ روڑہ سے ایک بندوق بارہ بور اورپانچ کارتوس برآمدکرلیے، تھانہ یونیورسٹی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔
    ڈی ایس پی پہاڑپورفضل رحیم خان گنڈہ پورکی قیادت میں اے ایس آئی جاوید نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم عرفان ولد گل خان قوم بھٹی سکنہ حال گندی بستی بگوانی شمالی سے ایک پستول تیس بور بمعہ تین کارتوس برآمدکرلیے، تھانہ پہاڑپور میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔
    ڈی ایس پی درابن کی قیادت میں ایس ایچ اوعبدالرشید نے پولیس نفری کے ہمراہ درابن چیک پوسٹ پر منشیات فروش عبدالقدیر ولد عربستان قوم شیرانی سکنہ محلہ ملاخیل درابن سے پانچ سوگرام چرس اورآہنی مکہ برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا-
    ڈی ایس پی پہاڑپورفضل رحیم خان گنڈہ پور کی قیادت میں ایس ایچ اوظفرعباس نے ملزم نصراللہ ولد سردارعلی سکنہ میرن جائی کواشتہاری ملزم کامل نواز ولد نوراسکنہ جھوک عمرے والی کوپناہ وخوراک دینے پر گرفتارکرلیا۔

  • ڈی آئی خان : لیڈی ہسپتال میں خواتین مریضوں سے عملہ کی بدتمیزی،شہریوں کا شدید ردعمل،غم وغصے کا اظہار، نوٹس لینے کامطالبہ

    ڈی آئی خان : لیڈی ہسپتال میں خواتین مریضوں سے عملہ کی بدتمیزی،شہریوں کا شدید ردعمل،غم وغصے کا اظہار، نوٹس لینے کامطالبہ

    باغی ٹی وی ،ڈی آئی خان (نامہ نگار) لیڈی ہسپتال میں خواتین مریضوں سے عملہ کی بدتمیزی،شہریوں کا شدید ردعمل،غم وغصے کا اظہار، نوٹس لینے کامطالبہ
    تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو صوبہ خیبرپختونخواہ کادوسرابڑاضلع ہونے کا اعزازحاصل ہے مگریہاں پر دورجدید کی سہولیات ناکافی ہیں۔ زنانہ ہسپتال میں علاج کی غرض سے لائی جانے والی خواتین کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ڈاکٹرز،نرسز وعملہ کی جانب سے مریضوں کے ساتھ ہتک آمیزرویہ اختیارکیاجاتاہے جبکہ اکثروبیشترعملہ ڈیوٹی سے غائب ہوتاہے اورمریض خواتین مسیحاکے انتظارمیں اذیت کے لمحات گزارنے پر مجبورہوتی ہیں۔زنانہ ہسپتال میں کرپشن کا بازارگرم ہے۔نومولود بچے کی پیدائش پر اس کے رشتہ داروں سے مٹھائی کے نام پر رشوت لی جاتی ہے اورنہ دینے والوں کوبے عزتی کا سامناکرناپڑتاہے۔زنانہ ہسپتال میں ڈاکٹرجلاد جبکہ نرسزوعملہ ان کے ٹاؤٹ بنے ہوئے ہیں اورمریضوں کو پرائیویٹ کلینکس پرعلاج کیلئے مجبورکیاجانے لگاہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور،صوبائی وزیربلدیات سردارفیصل امین خان گنڈہ پور،ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخواہ،سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخواہ اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے زنانہ ہسپتا ل کے عملے کومریضوں کے ساتھ دوران ڈیوٹی خوش اخلاقی سے پیش آنے اوربروقت علاج کرنے کامطالبہ کیاہے۔

  • ٹھٹھہ : گرلز ہائی اسکول میں طالبات کے والدین اوراساتذہ کی سکول کے مسائل پر میٹنگ

    ٹھٹھہ : گرلز ہائی اسکول میں طالبات کے والدین اوراساتذہ کی سکول کے مسائل پر میٹنگ

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار قریشی)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں طالبات کےوالدین اور اسٹاف میں اسکول کے مسئلے پر اہم میٹنگ، والدین کی جانب سے اسکول ہیڈ مسٹریس عملے اور طالبات کے خلاف ہونے والی سازشوں کی سخت الفاظوں میں مذمت اسکول کے پلاٹ پر قبضہ بالکل برداشت نہیں کیا جائیے گاوالدین کا موقف
    تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں اسکول اسٹاف اور طالبات کے والدین کے ساتھ اسکول کے مسائل پر ایک میٹنگ اسکول میں منعقد کی گئی، میٹنگ میں اسکول اسٹاف اور طالبات نے والدین کو اسکول کے مسائل سے آگاہ کیا ، میٹنگ کے بعد والدین رشید مگسی، قادر خشک رئیس احمد اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اسکول میں موجود اسٹاف اور طالبات ہماری بہن بیٹیاں ہیں ان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دینگے انہوں نے کہا کہ اسکول کے پلاٹ پر بہت جھاڑیاں موجود ہیں جہاں سانپ ،گو ۔بچھو ۔وغیرہ جیسے خطرناک جانور موجود ہیں جو اکثر کلاسوں میں گھس جاتے ہیں جس سے طالبات اور اسٹاف میں خوف طاری ہو جاتا ہے جب اسکول ہیڈ مسٹریس نے ڈی سی ٹھٹھہ سے کہہ کر جھاڑیاں کٹوانا چاھیں تو بااثر افراد نے جھاڑیاں کاٹنے والوں کو گالیاں دیکر بھگا دیا آج بروز جمعرات پھر یہی واقعہ ہوا ہے یہ پلاٹ اسکول کا ہے جس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اسٹاف اور طالبات کو حراساں کیا جارہا ہے اور اسٹاف کو عدالتوں میں گھسیٹا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ ، وزیر اعلی سندھ ، آئی جی سندھ ، ڈی سی ٹھٹھہ ، ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول اسٹاف اور طالبات کو حراساں کرنے والے بااثر افراد کے خلاف فوری نوٹس لیکر قانونی کارروائی کی جائے.

  • ٹھٹھہ : متحدہ کے ضلعی رہنماؤں  نے وفد کے ہمراہ کراچی مچھر کالونی میں وحشیانہ تشددسے شہید ہونے والے نوجوان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا

    ٹھٹھہ : متحدہ کے ضلعی رہنماؤں نے وفد کے ہمراہ کراچی مچھر کالونی میں وحشیانہ تشددسے شہید ہونے والے نوجوان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹھہ متحدہ قومی موومنٹ کے ضلعی رہنماء نے وفد کے ہمراہ کراچی مچھر کالونی میں وحشیانہ تشدد کے واقعے میں شہید ہونے والے نوجوان کے ورثاء سے اظہار تعزیت و ہمدردی۔
    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) ضلع ٹھٹھہ کے سینئر رہنماء ضمیر حسین پیروزانی اور محمد جنید صدیقی نے اپنے ایک وفد کی صورت میں کراچی مچھر کالونی میں وحشیانہ تشدد کے واقعہ میں شہید ہونے والے نوجوان انجنیئر محمد ایمن جاوید کی رہائشگاہ ٹھٹھہ پہنچ کر ان کے والد سینئر صحافی ڈاکٹر سعید جاوید سے تعزیت کرتے ہوئے اپنے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک اور انسانیت کا سر شرم سے جھکا دینے والا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے اقتدار میں بیٹھے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید انجنیئر ایمن جاوید اور اسحاق پنہور کے پر تشدد قتل کرنے کے واقعہ میں جتنے بھی افراد ملوث ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے پر تشدد واقعات کی روک تھام کیلئے ایسی مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونماء نہ ہو سکیں اس موقعہ پر سینئر رہنماء ایم کیو ایم پاکستان ضمیر حسین پیروزانی اور محمد جنید صدیقی نے شہید انجینیئر ایمن جاوید کے والد ڈاکٹر سعید جاوید سے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان کے تمام سینئر رہنماء اور کارکنان برابر کے شریک ہیں انہوں نے مقتول کے ورثاء کو اپنے مکمل تعاون اور ہر قسم کی مدد کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی اس موقعہ پر ضلع ٹھٹہ کے مختلف ٹاؤنز یوسیز اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر کارکنان عطاء محمد جانوری، شیر خان عارفانی، مخدوم عابد حسين، ماموں میربحر، امجد بھٹی، شاہجہان بلوچ، شوکت پٹھان، ممتاز علی شورو، علی اصغر شاه، شہزاد عارفانی، کاشف علی شیخ، حاجی الہڈنو رند، قمر پنجوانی، زاہد جوکھیو، ممتاز موندو، قادر ہالو، ڈاکٹر ٹوپن رائے شرما، بابن آشوانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے

  • پنجاب میں بننے والے نئے اضلاع میں متعدد بی ایچ یوز کو آر ایچ سی میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں بننے والے نئے اضلاع میں متعدد بی ایچ یوز کو آر ایچ سی میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں نئے بنے والے اضلاع کے متعدد بی ایچ یوز کو آر ایچ سی میں اپگریڈ کرنے کا فیصلہ،وزیراعلٰی ہاؤس نے دیگر اضلاع کی طرح ضلع تلہ گنگ کے بی ایچ یوز کی اپ گریڈیشن کےلئے بھی فزیبلٹی رپورٹ طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں حکومت پنجاب کا عوام دوست صحت پالیسی کے تحت بڑا اقدام، پنجاب میں نئے بنے والے اضلاع کی عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کےلیے متعدد بی ایچ یوز کو آر ایچ سی میں اپگریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس ضمن میں وزیراعلٰی پنجاب ہاؤس کی جانب سے دیگر نومولود اضلاع کی طرح ضلع تلہ گنگ کے متعدد بی ایچ یوز کی اپگریڈیشن کےلیے بھی متعلقہ محکموں سے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی ہے اور فی الفور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، ضلع تلہ گنگ کے بی ایچ یو سے ررول ہیلتھ سنٹرز میں اپگریڈ ہونے والے بنیادی مراکز صحت میں چینجی بھلومار، ملتان خورد، کوٹسارنگ، ونہار اور پیڑہ فتحال شامل ہیں۔ اہلیانِ ضلع تلہ گنگ نے وزیرِ اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔

  • ٹھٹھہ :  جھرک کے قریب کے ڈی اے نہر سے ایک نوجوان کی لاش برآمد

    ٹھٹھہ : جھرک کے قریب کے ڈی اے نہر سے ایک نوجوان کی لاش برآمد

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )گذشتہ رات جھرک کے قریب کے ڈی اے نہر سے ایک نوجوان کی لاش برآمد،
    تفصیل کے مطابق گذشتہ رات جھرک کے قریب کے ڈی اے نہر سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت سندیپ ولد رتن تھرپار کے گاؤں اسماعیل سنگراسی سے ہوئی ہے، نوجوان چار دن سے لاپتہ تھا سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی ہے.
    چار دن روزقبل قاسم آباد سے لاپتہ ہونے والالڑکا تھر پارکر کے علاقے چاچرو کے نزدیک گاؤں اسماعیل سنگراسی کا رہائشی تھا. نوجوان سندیپ کمار ولد رتن کی لاش جھرک سائیڈ کے پاس کے بی فیڈر نہر میں سےملی، مقامی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال مکلی منتقل کر دیا ، جہاں لاش کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے . فوت ہونے والے نوجوان کی جیب سےاس کا شناختی کارڈ کے مطابق وہ چاچرو کا رہائشی تھا, جو حیدر آباد قاسم آباد میں رہائش پزیر تھا اور ڈسپینسری کا کورس کر رہا تھاجو چار دن پہلے پر اسرار نمونے گم ہو گیا تہا ،جس کی لاش کے بی فیڈر سے ملی پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے.