باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسراکے حکم پر مضافات میں غیر قانونی پیٹرول پمپس یونٹوں کے خلاف کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں میں موجود کالی بھیڑؤں کی آشیر باد سے نئے پیٹرول پمپ لگائے جانے لگے ، غزنی روڈ پر دونئے غیرقانونی یونٹ کولگا کر ملاؤٹ شدہ پیٹرول کادھندہ شروع کردیا گیا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والوں کو انکا حقیقی چہرہ میڈیا دکھاتارہے گا،سروے رپورٹ کے مطابق اندرون شہر بھکھی روڈ،طارق روڈ،خالد روڈ،سول لائن،ریلوئے روڈ،شرقپور روڈ،جنڈیالہ روڈ،محلہ احمدپورہ روڈ،قلعہ روڈ سمیت دودرجن سے زائد غیر قانونی مشین مافیاکے خلاف ابھی تک کریک ڈاؤن نہیں گیا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا کے لیے بھی کسی چیلنج سے کم نہ ہے غیرقانونی ڈبہ اسٹیشنوں کے خلاف جب تک اے اسی سٹی اپنی نگرانی میں قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی مدد سے انکا صفایانہیں کروائے گے اس وقت تک یہ مکروہ دھندہ انسانی جانوں کے لیے کسی خطرہ سے کم نہ ہوگا،آتشزدگی آلات نہ رکھ کر ضرورت مند مسافروں کے لیے موت کے یہ بااثر سوداگر سادہ لوح عوام کو آتشزدگی کے حوالہ کرنے کاباعث اس لیے بن سکتے ہیں کہ پیٹرول فروخت کرنے والے دکاندار سیگریٹ نوشی کے عادی ہیں تو دوسری جانب بعض پیٹرول کی دکانوں کے ساتھ ویلڈنگ کی دکانیں بنی ہوئی ہیں جو راہگیروں اورمسافروں کے علاوہ مکینوں کو کسی بڑی مصیبت میں مبتلا کرسکتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح فیروز والہ میں غیر قانونی طور پر دکانوں میں پیٹرول پمپ کھولنے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے اسی طرح اندرون شہرمیں بھی غیرقانی دھندہ اپنی نگرانی میں بند کروایاجائے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : دھابیجی میں پاک فوج کے حق میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی) دھابیجی میں پاک فوج کے حق میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقہ دھابیجی میں ڈاکٹر مشرف اور حاجی عبدالسلام کی قیادت میں پاک فوج کے حق میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی، ریلی میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاۓ گئے ریلی میں کثیر تعداد میں محب وطن پاکستانیوں نے شرکت کی.
پاک فوج کے حق میں شدید نعرے بازی کی جن کے نعروں سے شہر گونج اٹھا اس موقع پر مقررین کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری پاکستانی عوام پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے عوام ہر مشکل گھڑی میں فوج کیساتھ ہے۔سرحدوں پر ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سخت گرمی ہو یا سردی زلزلہ ہو یا سیلاب اور طوفان ہر جگہ ملک وقوم کی خدمت کے فرائض سر انجام دینے والے پاک فوج کے جوان ہمارے سر کا تاج ہیں،قوم کا بچہ بچہ فوج کیساتھ کھڑا ہے۔ہمار ا تن من دھن پاک فوج پر قربان ہے -

ٹھٹھہ : مکلی کے رہائشیوں کو کربلا کا سامنا "8 ” روز سے پانی بند ،شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
باغی ٹی وی ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی ) مکلی کے رہائشیوں کو کربلا کا سامنا "8 ” روز سے پانی بند ،شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
تفصیل کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کی نااہلی ہمیشہ کی طرح برقرار مکلی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے 8 دنوں سے پانی کی سپلائی معطل ہے کروڑوں کا بجٹ ہونے کے باوجود پانی سپلائی کی موٹر کی مرمت نہ کرائی گئی ،مکلی کی چھچھ ناری نہر سے مکلی کی 80 فیصد ابادی کو موٹروں کےذریعے بغیر فلٹر کئے سالوں سے آلودہ پانی سپلائی کیا جاتا ہے نہر سے اکثر مردہ جانور بھی برآمد ہوچکے ہیں حکومت سندھ نے جب سے محکمہ پبلک ہیلتھ کو پانی کا سسٹم دیا ہے تب سے مکلی ٹھٹھہ اور دیگر علاقوں میں پانی کا بحران رہتا ہی رہتا ہے مکلی ہیڈ کوارٹر کی 80 فیصد آبادی 8 دنوں سے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہے مکلی پوسٹ آفس ایریا شاھ لطیف کالونی۔ کچی آبادی۔حیدری چوک وغیرہ کے علاقوں کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں مگر کروڑوں کا بجٹ استعمال کرنے والا محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ 8 دنوں سے خراب پانی سپلائی کرنے کی موٹر کو مرمت نہیں کراسکا ہے جبکہ نہر کا پانی پینے سے چند سالوں میں سیکڑوں افراد پیٹ کی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں مگر محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی مکلی کے رہائشیوں نے وزیر اعلی سندھ ڈی سی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کی انتظامیہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور پانی بند کرنے کا فوری نوٹس لیا جائے -

ٹھٹھہ : مکلی میں ملاوٹ شدہ مضرصحت ، مہنگا دودھ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) مکلی میں ملاوٹ شدہ مضرصحت اور مہنگا دودھ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ اور مکلی کے شہریوں کے طرف سے ملنے والی شکایات کے بعد ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کے خاص ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شفیق احمد آریسر کی طرف سے مکلی شہر کے مختلف علاقوں میںدودھ کے دکانوں پر چھاپے ، سرکاری قیمت سےزیادہ پر دودھ فروخت اور دودھ میں ملاوٹ کرنے والے (6) چھ دکانوں پر چھاپے اور جرمانے جبکہ دودھ کا نرخ سرکاری لسٹ کے مطابق 120 روپے فی کلو ہے لیکن دکانداروں نے من مانی کرتے ہوئے 170 روپیہ فی کلو دودھ بیچ ر ہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر نے ملاوٹ کرنے اور زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے کو جرمانے کئے اور وارننگ دی کہ اگرکسی نے سرکاری قیمت سےاوپر دودھ فروخت کیا یا ملااوٹ کی تو ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جاۓ گی اس موقع پر اسسٹنٹ مختیار کار ٹھٹھہ عزیز میمن بھی اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آریسر کے ساتھ موجود تھا

-

ایس ایچ او کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی ،مقدمہ درج،ایس ایچ او گرفتار
ایس ایچ او کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی ،مقدمہ درج،ایس ایچ او گرفتار
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان (ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی کی رپورٹ ) پنجاب پولیس کے ایس ایچ او سیف اللہ کی غازی یو نیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی کا معاملہ تھانہ گدائی میں ایس ایچ او سیف اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے
تفصیل کے مطابق غازی یونیورسٹیکی متاثرہ طالبہ نے بیان دیا ہے کہ ایس ایچ او سیف اللہ نے مجھے گھر سے بلایا اور کسی نامعلوم سنسان جگہ پر گاڑی میں لے گیا جب میں نے ویران جگہ دیکھی تو میں نے اصرار کیا کہ مجھے گھر واپس جانا ہے لیکن ایس ایچ او سیف اللہ نے مجھے دھمکیاں دینا شروع کر دی اور کہا میری بات مانیں کیونکہ آپ کچھ نہیں کرسکتی اگر کچھ کی تو میں آپ کے گھر تک پہنچ کر آپ کو برباد کر دوں گا اور سیف اللہ نے مجھے ایک گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا متاثرہ طالبہ نے کہا کہ مجھے اپنی جان کا بھی خطرہ ہے اور غیرت کا بھی برائے مہربانی مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ورنہ میں خودکشی کرلوں گی اس حوالے سے شہریوں نے بھی وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی اوڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم سیف اللہ کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیں اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کریں

-

ٹھٹھہ پولیس کی کارروائی،75 کلو گٹکہ ، 36 بنڈل تمباکو پتی، 350 پیکٹ گٹکہ ماوا، 2 کاریں،خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(راجہ قریشی نامہ نگار) پولیس کی کارروائی،75 کلو گٹکہ ، 36 بنڈل تمباکو پتی، 350 پیکٹ گٹکہ ماوا، 2 کاریں،خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپکٹر فیض علی شاہ اور انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ سب انسپیکٹر لیاقت علی کنبھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ساکرو تا غلام اللہ روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے مہران کار نمبر BNW-402 میں گھٹکہ مٹیریل اور گھٹکہ ماوا سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گھٹکہ فروش ملزم عنایت اللہ ولد علی محمد کھیو کو 15 کلو چورہ سپاری، 12 بنڈل نجمہ تمباکو پتی، 18 بنڈل راجا جانی تمباکو پتی، 6 بنڈل عزیزی تمباکو پتی، 250 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا۔
مقدمہ نمبر 111/2022 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔
اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپکٹر فیض علی شاہ اور انچارج پولیس پوسٹ بہارا اے ایس آئی غلام حیدر جانوری بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر دکا موری بہارا شہر کے قریب کارروائی کرکے 2 منشیات فروش ملزمان سباگو ولد آدم بلوچ اور شکیل ولد عبدالغفور قاضی کو 42 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا۔
مقدمہ نمبر112/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ ساکرو۔
تھانہ مکلی کے سب انسپکٹر منظور چانڈیو بمعہ اسٹاف سی آئی اے ٹھٹہ نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر بائی پاس چوک مکلی کامیاب کارروائی کرکے *سوک کار نمبر AHM-319 میں گھٹکہ مٹیریل اور گھٹکہ ماوا سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گھٹکہ فروش ملزم محمد جاوید عرف گڈو ولد امام دین قریشی سمیت 1 خاتون ملزمہ شیر بانو زوجہ محمد طاہر راجپوت کو 4 کٹہ چورہ سپاری وزن 60 کلو اور 100 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا۔ -

عمران خان کے لانگ مارچ نےتیسری جان لے لی،ایک اور نوجوان کنٹینر کی زد میں آکر جاں بحق
باغی ٹی وی ،گوجرانوالہ:پاکستان تحریک انصا ف کے لانگ مارچ میں مسلسل حادثاتی اموات کا سلسلہ جاری ہے، اب سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ گوجرانوالہ کے قریب مبینہ طورپرکنٹینرکے غلط ٹرن لینے کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شامل کنٹینرکے غلط ٹرن لینے کی وجہ سے ایک اور نوجوان کی ہلاکت ہو گئی جبکہ اس سے قبل حالی روڈ پر ٹرک سے گرنے والا پی ٹی آئی کا ورکر4 دن بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
کچھ دن پہلے نجی ٹی وی کی خاتون صحافی صدف نعیم کی کنٹینرکے نیچے آنے سے جان کی بازی ہار گئی تھی، خاتون صحافی کی موت کے بعد عمران خان نے ان کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔ایک صحافی کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 14 سالہ لڑکا مبینہ طور پر عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرجاں بحق ہو ا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے کی موت عمران خان کے کنٹینرکی بجائے ساؤنڈ سسٹم والے کنٹینر سے ٹکرانے کے باعث ہوئی ہے.
https://twitter.com/arshdchaudhary/status/1587729971258314752?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1587729971258314752%7Ctwgr%5Ea4df793c70aae22fff3ff3fba0c20fbf995d36e4%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fummat.net%2F2022%2F11%2F02%2F785049%2F
ایک اور صحافی ارشد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ "گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینرنے موٹرسائیکل پر سوار 14 سالہ لڑکے کی جان لے لی ،جبکہ 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیاپی ٹی آئی کا کینٹینر رانگ سائیڈ سے تیز رفتاری میں آرہا تھا، جس پر شہریوں نے روڈ بند کرکے عمران خان کے خلاف نعرے لگانے شروع کردیے۔ -

تونسہ شریف:جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن جو وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے-میاں عبدالشکور
باغی ٹی وی ،تونسہ شریف ( عبدالسلام نامہ نگار)جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن جو وعدہ کرتی ہے اسکوں پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر محترم سراج الحق صاحب نے کہا تھا کہ متاثرین کی بحالی تک ہم کام کرتے رہے گے آج تونسہ شریف میں زمان میرج حال میں ایک پرقار سادہ الخدمت کسان بحالی پروگرام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محترم میاں عبدالشکور صاحب تھے اس موقع پر خطان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے مرحلے کے بعد اب بحالی و تعمیرِ نو کے کام کا آغاز کرچکی ہے۔ الخدمت کسان بحالی پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ کسانوں میں بیج،کھاد اور کیڑے مار ادویات تقسیم کرے گی اسکا کا آغاز ہم سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں شروع کر چکے ہیں آج الحمد اللہ ہم نے تونسہ شریف کے100 متاثرہ کسانوں جن کی پانچ ایکڑ یا اس سے کم زمین ہے ان میں بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات تقسیم کی ہیں چئیرمین الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب و امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر کا اس موقع پر یہ کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ڈیرہ غازی خان تحصیل تونسہ شریف میں تقریبا 30 کڑور کی خطیر رقم متاثرین سیلاب میں خرچ کر چکی ہے متاثرین کی بحالی تک الخدمت فاؤنڈیشن اپنا کام کرتی رہے گی دیگر مہانان گرامی میں جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن انجنئیر عمار یاسر نائب صدر الخدمت جنوبی احمد نواز چیمہ ، امیر ضلع و چئیرمین الخدمت فاؤنڈیشن پروفیسر رشید احمد اختر، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ڈیرہ شکیل احمد احمدانی، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 189 نعیم اللہ عاربی ایڈووکیٹ، امیدوار پی پی 285 و صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل تونسہ شریف عزیز اللہ قیصرانی، امیدوار پی پی 286 مظہر محمود ایڈووکیٹ، امیر جماعت اسلامی تحصیل تونسہ شریف ایاز حیدر ملغانی، امیر جماعت اسلامی تونسہ شہر اعجاز حسین بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ضلع ڈیرہ مولانا معین موسی خیل، نائب امیر تحصیل مہر محمد صادق کریم، ملک آصف کھوکھر، شاہد سلیم بزدار، پروفیسر عطا محمد کھوسہ، پروفیسر غلام اکبر قیصرانی ، میاں محمد عثمان نذیر، فدا محمد گجر، محبوب الرحمان مغل، غلام مصطفی، عبدالرحمن مٹھوانی شریک تھے چئیرمین الخدمت فاؤنڈیشن تونسہ شریف اعجاز حسین بلوچ نے تمام مہمانان گرامی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ اتنی دور سے ہمارے علاقے کی خدمت کرنے کے لیے خصوصی طور پر تشریف لائے علاوہ ازیں الخدمت فاؤنڈیشن تونسہ شریف کی پوری ٹیم کو بہترین انتظامات پر مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا
-

ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس
باغی ٹی وی ،ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایازنامہ نگار)ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ صاحب کو اکتوبر میں 9557 کالز موصول ہوئیں جن میں 2033 ایمرجنسی کالز تھیں۔2033 موصول ہونے والی ایمرجنسیز کالز میں سے431سڑک کے حادثات،1241میڈیکل ایمرجنسیز ،22 آگ لگنے کے واقعات،44لڑائی جھگڑوں کے واقعات، پانی میں ڈوبنے کے 2 واقعات،عمارتوں کے منہدم ہونے کے3 واقعات اور 290 دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں مزید براں ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ7منٹس ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے2033 ایمرجنسیز میں 1979متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں 254زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ1681متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران44متاثرین جان کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے533مریضوں کو ریفر کر دیا جنہیں ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ فوگ سیزن میں فوگ لائیٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے مزید براں ناگزیر حالات میں بھی حد رفتار سے تجاوز نہ کریں
-

ضلع بھر میں پولیو مہم 21 نومبر سے شروع ہوکر 27 نومبرتک جاری رہے گی ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )پنجاب حکومت وطن عزیز سے پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے، ضلع بھر میں پولیو مہم 21نومبر سے شروع ہوکر27نومبر تک جاری رہے گی جس کے دوران 02لاکھ 74ہزار03سو1 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے مدافعتی قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے ان خیالات کا اظہار 21نومبر سے شروع ہونےو الی پولیومہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد راشد خان،اریڈیکشن آفیسر PEOڈاکٹر عابد سہیل،ڈی ایچ او ننکانہ ڈاکٹر کامران واجد ودیگر محکمہ صحت کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اریڈیکشن آفیسر PEOڈاکٹر عابد سہیل نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیو مہم کے دوران اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینے والی محکمہ صحت کی 1200 موبائل ٹیمیں گھر گھر اور تعلیمی درسگاہوں میں ،72فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت ، ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں،30ٹرانزٹ ٹیمیں اہم چوکوں ، چوراہوں ، بس اسٹاپس اور بازاروں میںکل 1302ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے اس موقع پر محکمہ صحت،محکمہ پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے لینے سے نہ رہ جائے
