Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ صاحب پولیس کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی کی رپورٹ جاری

    ننکانہ صاحب پولیس کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی کی رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ضلعی پولیس ننکانہ صاحب کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ننکانہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور سرکوبی کے عمل کو یقینی بناتے ہوئے درج ذیل کاروائیاں کیں ضلعی پولیس نے ماہ اکتوبر میں 4 خطرناک ڈکیت گینگز کے 18 سرکردہ ملزمان گرفتار کیے ملزمان سے 15 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال اور نقدی برآمد کی۔ مختلف کاروائیوں کے دوران قتل، ڈکیتی و چوری سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 70 مجرمان اشتہاری، 58 عدالتی مفروران اور 23 سابقہ ریکارڈ یافتگان گرفتار کیے۔ چوری اور ڈکیتی سمیت مختلف مقدمات میں ملزمان سے 16 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور مال مسروقہ برآمد کیا۔ مزید کاروائیوں میں ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر 82 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 57 پسٹل، 9 کلاشنکوف، 8 رائفل، 6 بندوقیں 2 کاربین اور 352 گولیاں اور کارتوس برآمد کیے۔ منشیات و شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاون میں 56 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 15 کلو سے زائد چرس، 1 کلو افیون، 610 گرام ہیروئن، اور 512 لیٹر شراب برآمد کی۔ دریں اثناء مزید کاروائیوں کے دوران پکار 15 پر بوگس اور جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف 5 مقدمات درج کیے۔ ننکانہ صاحب پولیس نے خدمت مراکز پر آنے والے 587 شہریوں کو سہولیات فراہم کیں جبکہ ٹریفک پولیس ننکانہ نے 1346 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے لرنر لائسنس جاری کیے۔ ڈی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ ضلع سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور قانون کی بالا دستی اولین ترجیح ہے

  • بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات،سکھ یاتریوں کے لئے جامع ایکشن پلان کے تحت فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات

    بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات،سکھ یاتریوں کے لئے جامع ایکشن پلان کے تحت فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) بابا گورونانک دیوجی کے 553ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے مربوط اورجامع ایکشن پلان کے تحت بہترین اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے ان خیالات کااظہار بابا گرونانک دیوجی کے 553ویںجنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ آصف اقبال ،ڈی ایس پی ٹریفک ،ڈی آر ٹی اے چوہدری محمد سلیم گھمن ، سول ڈیفنس ،اوقاف و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنرننکانہ کو بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں کیے جانے والے سیکورٹی ودیگر انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے کہا کہ گذشتہ سالوں کیطرح امسال بھی گوردوارہ جنم استھان کے اندر نیشنل بنک،ٹیلی فون، واپڈا،سول ڈیفس،ٹی ایم اے،محکمہ صحت،پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت تمام ضلعی محکمے اپنا اپنا کاﺅنٹر قائم کریں گے تاکہ سکھ یاتریوں کودرپیش آنے والی کسی بھی طرح کی ممکنہ مشکلات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تقریبات کے ایام میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل کوریج کے لیے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم ہے، گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے ایام میں صفائی ستھرائی کے لیے سپیشل صفائی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں جو کہ شہر بھر کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں گی

  • گوجرخان :موٹرسائیکل سوار 2حقیقی بھائی ھائی ایس کی ٹکر سے جاں بحق

    گوجرخان :موٹرسائیکل سوار 2حقیقی بھائی ھائی ایس کی ٹکر سے جاں بحق

    موٹرسائیکل سوار 2حقیقی بھائی ٹویوٹا ھائی ایس کی ٹکر سے جاں بحق
    گوجرخان ( باغی ٹی وی ، نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) گوجرخان روات جی ٹی روڈ ساگری موڑ کے قریب موٹرسائیکل سوار 2حقیقی بھائی راولپنڈی کی جانب سے آنے والی تیز رفتار ٹویوٹا ھائی ایس کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے المناک حادثہ بدھ کے روز تھانہ روات کے علاقہ ساگری موڑ کے قریب رونما ھوا جھمٹ مغلاں کے رھائشی 2حقیقی بھائی مہتاب اور سکندر حادثے میں جاں بحق ہو گئے دونوں بھائی اپنی ڈیوٹی پر جارھئیے تھے

  • پنڈی بھٹیاں: ٹول پلازہ پر محکمہ ہائی وے کی مبینہ ملی بھگت سے اوور چارجنگ جاری

    پنڈی بھٹیاں: ٹول پلازہ پر محکمہ ہائی وے کی مبینہ ملی بھگت سے اوور چارجنگ جاری

    باغی ٹی وی ،پنڈی بھٹیاں:(شاھدکھرل) پنڈی بھٹیاں تا چنیوٹ روڑ پر موجود ٹول پلازہ پر محکمہ ہائی وے کی مبینہ ملی بھگت سے اوور چارجنگ جاری، 70 کی بجائے 150 روپے وصول کئیے جانے لگے، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی، تفصیلات کے مطابق چنیوٹ پنڈی بھٹیاں تا چنیوٹ روڑ ٹبہ شاہ بہلول کے ساتھ واقع ٹول پلازہ پر عرصہ دراز سے جگا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ٹرانسپورٹرز۔ سرکاری شیڈیول کے مطابق ڈمپرز کا ٹول ٹیکس 70 روپے ہے جبکہ 150 روپے وصول کیا جارہا ہے اسی طرح باقی ٹرانسپورٹ ڈرائیور سے بھی اضافی رقم وصول کی جارہی ہے، اضافی رقم نہ دینے کی صورت میں ٹول پلازہ پر موجود عملہ بدمعاشی پر اتر آتا ہے اور غلیظ زبان کا استعمال بھی کیا جاتاہے اور ساتھ مارنے کی بھی دھمکیاں دی جاتی ہے، ٹیکس کے شیڈیول کے جو بوڈ آویزاں تھے اکھاڑ کر سائیڈ پر رکھ دیے ہیں، مسافروں کا یہ موقف بھی سامنے آیا ہے کہ روڈ کی خستہ حالی کو اگر دیکھا جائے تو ٹیکس دینا بنتا ہی نہیں، یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ڈمپرز ڈرائیور نے اوور چارجنگ سے تنگ آکر روڑ بھی بلاک کیا تھا، تقریباً دو گھنٹے روڑ بلاک رہنے کے بعد ٹھیکدار شبیر بھٹی اور ڈمپرز ڈرائیور کے ساتھ مذکرات اس بنیاد پر طے ہوئے کہ آج کے بعد 70 روپے ہی وصول کیا جائے گا، کچھ دن بعد ہی دوبارا جگ ٹیکس پھر سے شروع کر دیا گیا، ٹرانسپورٹرز نے احکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ ٹھیکدار کا ٹینڈر کینسل کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز جگہ ٹیکس دینے سے بچ سکیں،

  • اوور لوڈنگ من مانے کرایے ، غریب عوام رُل گئی

    اوور لوڈنگ من مانے کرایے ، غریب عوام رُل گئی

    اوور لوڑنگ من مانے کرایے غریب عوام کہاں جاۓ ،ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار ڈبل کرایہ، سواریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسنےلگے
    باغی ٹی وی ،پنڈی بھٹیاں (شاھدکھرل)پنڈی بھٹیاں اوور لوڑنگ من مانے کرایے غریب عوام کہاں جاۓ 14سیٹوں والی ویگن میں22سواریاں۔احتجاج کرنے والی سواریوں سے بدتمیزی معمول بن گیا۔ حکومت کی طرف سے سستاپٹرول کا عوام کو کوئی فائدہ نہ ہوسکا۔حکومت نے دومرتبہ پٹرول سستاکیا۔ مگرٹرانپسورٹروں نے کرایوں میں کمی نہیں کی۔تمام روٹوں پرحکومتی کرایہ کی بجائے من مرضی کے کرائے وصول کئے جاررہے ہیں 100روپے کی بجائے 200روپے کرایہ وصول کیاجارہا ہے۔اورجس ویگن کی14سیٹیں منظورہیں اس میں22سواریاں بھیڑ بکریوں کی طرح سوارکی جاتی ہیں۔ڈبل کرایہ اور اوورلوڈنگ تمام امورٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے ہوتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے اہلکار اڈے کے باہرگوجرانوالہ روڈ پر کھڑے ہوتے ہیں جس گاڑی نے منتھلی دی ہوتی ہے اس کوجانے کی اجازت ہوتی ہے دوسراٹریفک پولیس کا ناکہ علی چوک میں ہوتاہے وہاں بھی جس گاڑی نے ماہانہ بھتہ دیا ہوتاہے اس کو جانے دیا جاتاہے اورجس نے منتھلی نہ دی ہواسکو بھاری جرمانہ کیاجاتاہے یا اڈہ مینجرکو فون پر منتھلی دینے کی یقین دہانی کروائی جاتی ہے۔اگرٹریفک پولیس پبلک ٹرانسپورٹروں اور گاڑیوں سے منتھلی نہ لیتی ہوتونہ اوورلوڈنگ ہوسکتی ہے اور نہ ہی سواریاں بھیڑ بکریوں کی طرح بٹھائی جاسکتی ہے ۔آر پی اوگجرات اور ڈی پی او حافظ آباد سے مطالبہ کیاجاتاہے وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار کا نوٹس لیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

  • تلہ گنگ میں پنجاب ایسو سی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز (پیکٹ) کا اجلاس

    تلہ گنگ میں پنجاب ایسو سی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز (پیکٹ) کا اجلاس

    باغی ٹی وی ، تلہ گنگ (شوکت ملک سے) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 تلہ گنگ میں پنجاب ایسو سی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز ضلع تلہ گنگ (پیکٹ) کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں ضلعی باڈی تلہ گنگ اور تحصیل باڈی تلہ گنگ کیلئے عہدوں کا چناؤ کیا گیا۔ متفقہ طور پر ضلع تلہ گنگ کیلئے ملک عاصم رشید کو صدر منتخب کیا گیا۔ ملک مظہر اقبال AEO کی سربراہی میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ محمد ساجد ہائی سکول اکوال کو جنرل سیکرٹری، طاہر الرحمٰن ہائی سکول لاوہ (میل) کو سینئر نائب صدر، میڈم منزہ رباب گرلز ہائی سکول نمبر 2 سینئر نائب صدر، عرفان صدیق ہائی سکول نکہ کہوٹ کو نائب صدر، ضیاء اللّٰہ خان ہائی سکول نمبر 2 جوائنٹ سیکرٹری، مدثر امین ہائی سکول ڈھلی، ماجد حسین ہائی سکول ٹمن کوارڈینیٹر، وقاص اعجاز فنانس سیکرٹری، احتشام الحق ہائی سکول جھاٹلہ انفارمیشن سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ ضلع تلہ گنگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ملک عاصم رشید اور میڈم منزہ رباب گرلز ہائی سکول نمبر 2 سینئر نائب صدر کو انکی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی گئی۔ اس موقع پر نو منتخب صدر ملک عاصم رشید کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے ہر جائز حق کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھوں گا۔ اساتذہ کے درمیان اتحاد اور انکے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہو گی۔ ملک مظہر اقبال اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کی پوری کمیونٹی کی طرف سے نو منتخب باڈی کو مبار ک باد پیش کی گئی۔

  • تلہ گنگ: سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

    تلہ گنگ: سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

    باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن پاکستان تحریک انصاف کو پیارے ہو گئے ہیں، سردار فیض ٹمن کی شمولیت سے پی ٹی آئی تلہ گنگ و لاوہ میں مضبوط ہو گی کارکنان تحریک انصاف، تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن نے پاکستان تحریک کے صدر شمالی پنجاب عامر محمود کیانی سے ملاقات کی جس کے بعد سردار فیض ٹمن نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر کرنل سلطان سرخرو اعوان، سردار شہزاد خان ٹمن، حکیم نثار احمد، رانا عظمت حیات ٹمن، ملک اقبال ڈھرنال اور ملک مشتاق احمد بھی موجود تھے۔ سردار فیض ٹمن کی تحریک انصاف میں شمولیت پر کارکنوں کی جانب بھر پور خوش آمدید کہا جا رہا ہے، دوسری جانب ن لیگی کارکنوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف کے حلقوں کی جانب سے ضلع تلہ گنگ میں سردار فیض ٹمن کی شمولیت سے تحریک انصاف یقینی طور پر مضبوط ہو گی اور عرصہ دراز سے جس لیڈر شپ کی ضرورت تھی وہ پوری ہو گئی ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 18 نئے ترقیاتی منصوبوں کی مشروط منظوری, ایک ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 18 نئے ترقیاتی منصوبوں کی مشروط منظوری, ایک ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار): ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 18 نئے ترقیاتی منصوبوں کی مشروط منظوری دے دی گئی ہے جن پر ایک ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے منصوبوں کی منظوری دی.ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہائی ویز اور پبلک ہیلتھ کے دو منصوبوں پر 21 کروڑ 63 لاکھ روپے،ضلع لیہ میں روڈز کے 9 منصوبوں پر 91 کروڑ 47 لاکھ روپے اور ضلع مظفر گڑھ میں روڈ کے چار اور پبلک ہیلتھ کے تین منصوبوں پر 77 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں زیادہ وقت گزاریں۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،ایس ای ہائی ویز محمد نواز،ایس ای پبلک ہیلتھ شعیب،ایگزیکٹو انجینئرز میاں افتخار احمد،بابر یزدانی،محمد وقاص،خالد لغاری اوردیگرموجود تھے

  • ٹھٹھہ :پیرا میڈیکل اسٹاف ودیگر ملازمین  نے سول اسپتال مکلی کو تالے لگادئیے

    ٹھٹھہ :پیرا میڈیکل اسٹاف ودیگر ملازمین نے سول اسپتال مکلی کو تالے لگادئیے

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار) پیرا میڈیکل اسٹاف ودیگر ملازمین نے سول اسپتال مکلی کو تالے لگادئیے
    تفصیل کے مطابق پیرا میڈیکل اسٹاف اور سول اسپتال مکلی کے تمام ملازمین کی جانب سے اسپتال کی مکمل تالا بندی کردی گئی،ٹھٹھہ اور دیگر علاقوں سے آئیے ہوئے مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا ،ہسپتال کے ملازمین نے ایمرجنسی وارڈ کے سوا تمام شعبے بند کردئے،اس وقت پیرا میڈیکل اسٹاف اور سول اسپتال کے تمام ملازمین کا دھرنا جاری ہے اور سندھ حکومت اور وزیرصحت کے خلاف سخت نعرے بازی جاری ہے ،پیرامیڈیکل سٹاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارا رسک الاؤنس بحال کرے ہمیں میٹھی لولی پاپ دینے کا سلسلہ بند کرکے ہمارے جائیز مطالبات منظور کئے جائیں،جب تک ہمارے جائز مطالبات پورے نہیں کئے جاتے اس وقت تک ہمارا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا.

  • ٹھٹھہ : جانور چوری میں ملوث  2 چور 2 پسٹل سمیت گرفتار،چوری شدہ 2 بیل بھی برآمد

    ٹھٹھہ : جانور چوری میں ملوث 2 چور 2 پسٹل سمیت گرفتار،چوری شدہ 2 بیل بھی برآمد

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹھہ پولیس کی کامياب کارروائی جانور چوری میں ملوث 2 چور 2 پسٹل سمیت گرفتار،چوری شدہ 2 بیل بھی برآمد
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 28 اکتوبر 2022 کو رات کے وقت نامعلوم ملزمان نے دیہہ جاڑادالی سے احمد خان جاڑو کے 2 بیل چوری کرکے فرار ہوگئے تھے، اس کے علاوہ مورخہ 21 اکتوبر 2022 کو ور شہر کے قریب رشید جت کے 2 بیل چوری ہوگئے تھے جن کے الگ الگ مقدمات تھانہ گھوڑاباڑی پر مدعی احمد جاڑو اور مدعی رشید جت کی مدعیت میں درج کردیے گئے تھے۔ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر سب انسپکٹر مختیار حسین کلہوڑو تھانہ گھوڑاباڑی، انچارج پولیس پوسٹ ور اے ایس آئی راجا ظفر راجپوت بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر دکو موری لنک روڈ ور کے قریب کامیاب کارروائی کرکے کیٹل تھیفٹ کے مقدمات میں ملوث 2 بدنام ایکٹو کرمنلز عبدالرحمان عرف گھوڑو ولد جھونجار چانڈیو اور شیر ولد بچل چانڈیوکو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے کیٹل تھیفٹ کے مقدمات میں چوری کیے گئے 2 بیل اور جرائم میں استعمال کی گئیں 2 پسٹلز برآمد کرلی گئی ہے اس کے علاوہ ملزمان نے تھانہ ساکرو اور گھوڑاباڑی کی حدود میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے مزید کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ گھوڑاباڑی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔