Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر حادثہ ، ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار جانبحق دوسرا شدید زخمی

    گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر حادثہ ، ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار جانبحق دوسرا شدید زخمی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر المناک روڈ حادثہ پیش آنے کی وجہ سے ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار جانبحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گھارو شہر کے سیاسی و سماجی گھرانے کا چشم و چراغ داد محمد شہزاد کے فرزند برازیل فٹبال کلب گھارو کے کیپٹن سہیل شہزاد کے چھوٹے بھائی بیس سالہ نوجوان جہانزیب جوکھیو اور بارہ سالہ شاکر جوکھیو گزشتہ رات دیر سے اپنے ہوٹل سے جو کہ شہر سے کچھ فاصلے پر واقع ہے موٹر سائیکل پر رات کو گھر کی طرف آرہے تھے کہ روڈ پر کھڑی ہوئی خراب گاڑی کے پیچھے جا ٹکرائے جسکے نتیجے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر پولیس موبائل کے ذریعے رورل ہیلتھ سینٹر گھارو پہنچایا گیا جہاں پر طبی امداد فراہم کرنے کے دوران شدید زخمی ہونے والے نوجوان جہانزیب جوکھیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ پولیس اور اسپتال کے عملہ نے ضروری قانونی کارروائی کرنے کے بعد جانبحق ہونے والے نوجوان کا جسدِ خاکی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا اور دوسری جانب زخمی شاکر جوکھیو کو طبی امداد دی جا رہی ہے جسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اور ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مرحوم جہانزیب جوکھیو کی بارہ دنوں کے بعد 13 نومبر کو شادی ہونے والی تھی کہ یہ افسوسناک حادثہ پیش آگیا اور جیسے ہی نعش ان کے گھر پہنچی خوشیوں والے گھر میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔

  • لانگ مارچ،خونی مارچ میں تبدیل ہونے لگا , دوسری ہلاکت ہوگئی،ٹرک سے گرکر 49 سالہ کارکن دم توڑ گیا

    لانگ مارچ،خونی مارچ میں تبدیل ہونے لگا , دوسری ہلاکت ہوگئی،ٹرک سے گرکر 49 سالہ کارکن دم توڑ گیا

    لاہور (باغی ٹی وی )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں دوسری حادثاتی موت ہوگئی ہے۔
    رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے حالی روڈ پرتحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پہلے روز ٹرک سے گرکر زخمی ہونے والا 49 سالہ پی ٹی آئی کارکن حسن بلوچ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔حسن بلوچ کو ویڈیو میں پی ٹی آئی کے بینر لگے ٹرک سے گرتے دیکھا گیا تھا،49 سالہ حسن لوہاری گیٹ کا رہائشی تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوگئی تھیں۔

  • چونیاں : تحصیل بھر میں کم وزن روٹی و نان زائد قیمت میں فروخت جاری

    چونیاں : تحصیل بھر میں کم وزن روٹی و نان زائد قیمت میں فروخت جاری

    باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار) تحصیل بھر میں کم وزن روٹی و نان زائد قیمت میں فروخت جاری، تحصیل انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں نے عوام کو ناجائز منافع خور تندور و ہوٹل مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا عوام نے دہائیاں دیتے ہوئے اے سی خرم حمید چونیاں ڈی سی قصور فیاض موہل اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے فوری نوٹس لے کر بااثر ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی اور تحصیل پرائس کمیٹیوں کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلاف کے مطابق چونیاں، الہ آباد کنگن پور ،چھانگا مانگا و دیگر علاقوں میں تندور اور ہوٹل مالکان نے نان و روٹی کے من مرضی کے ریٹس مقرر کرکے وصول کرنا شروع کر رکھے ہیں جبکہ روٹی اور نان کے مقررہ وزن 100 گرام کی بجائے 60 سے 70 گرام اور روٹی کی قیمت 20 روپے،اسی طرح نان کی قیمت بھی 30 سے 40 روپے وصول کی جارہی ہےتحصیل انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں بااثر تندور و ہوٹل مالکان کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں اور عوام کو ناجائز منافع خور تندور و ہوٹل مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔شہریوں شہزاد غوری، یاسین ملک، امجد چوہدری، عدیل ارشد و دیگر کا کہنا ہے کہ ایک طرف سوئی گیس بھی کبھی کم اورکبھی پوری آتی اور کبھی بندکا سلسلہ جاری ہے اور غریب عوام جب اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کیلئے نان و روٹی خریدنے کیلئے تندوروں کا رخ کرتے ہیں تو یہ تندور و ہوٹل مالکان دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ روٹی و نان کا وزن بھی کم ہوتا ہے اگر ان سے ریٹس اور وزن کے متعلق شکایت کریں تو یہ بدتمیزی اور بدمعاشی پر اتر آتے ہیں۔ لگتا ہے تحصیل انتظامیہ ان کے سامنے بے بس ہو چکی ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمیشنر لاہور، ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے فوری نوٹس لے کر بااثر ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی اور تحصیل پرائس کمیٹیوں کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • چونیاں : آج ایک محنتی اور مخلص ساتھی سے محروم ہو رہے ہیں -عبداللہ امجد

    چونیاں : آج ایک محنتی اور مخلص ساتھی سے محروم ہو رہے ہیں -عبداللہ امجد

    باغی ٹی وی ،چونیاں (نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کے سینئر استاد ملک جاوید عباس کی سروس سے ریٹائر ہونے پر ہیڈ ماسٹر سکول ہذا عبداللہ امجد نے کہاکہ ملک جاوید عباس انتہائی محنتی اور مخلص ساتھی کی رفاقت سے محروم ہوئے ہیں لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ انہوں نے اپنی سروس انتہائی ایمانداری مزید برآں اس پر مسرت موقع پر ان کے دیرینہ ساتھی جناب انجینئر شیخ احسان الحق یزدانی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جاوید عباس نے 26 سالہ دور میں انتہائی شفیق استاد کے طور پر محنت لگن سے کام کیا اور ایک منفرد ٹیچر ہونے کا ثبوت دیا اور اس کے علاوہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج کے پرنسپل خالد بابر جوئیہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید عباس نے اپنی سروس کا زیادہ وقت چونیاں میں ہی گذارا اور ان کے سیکٹروں شاگرد اعلی تعلیم یافتہ ہو کر مختلف سرکاری اور غیر سرکاری محکموں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جو اپنے استاد کو اچھے لفظوں میں بیان کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بمعہ تصویر

  • ٹھٹھہ : سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پرمعذور کوٹہ پربھرتی کیلئے انٹرویو کیلئے دربار ہال03 نومبرکو تشریف لائیں – غضنفر علی قادری

    ٹھٹھہ : سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پرمعذور کوٹہ پربھرتی کیلئے انٹرویو کیلئے دربار ہال03 نومبرکو تشریف لائیں – غضنفر علی قادری

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں چیئرمین ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے اپنی ایک جاری کردہ پریس رلیز میں کہا ہے کہ ان تمام معذور افراد جنہوں نے معذور کوٹہ تحت مختلف محکموں میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کیلئے پہلے سے ہی درخواستیں جمع کرائی ہیں انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ 03 نومبر 2022 بروز جمعرات بوقت صبح 09 بجے دربار ہال ڈپٹی کمشنر دفتر ٹھٹہ میں اپنے اصل دستاویزات اور شناختی کارڈ کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کے سامنے انٹرویو کے لیے حاضر ہوں – واضح رہے کہ انٹرویو کے لیے حاضر ہونے والے امیدوار کسی ٹی اے، ڈی اے کے حقدار نہیں ہوں گے۔

  • ڈیرہ غازیخان :اینٹی کرپشن کی پلانٹڈ کھلی کچہری،عوام  پٹواریوں اور پولیس کے خلاف پھٹ پڑے

    ڈیرہ غازیخان :اینٹی کرپشن کی پلانٹڈ کھلی کچہری،عوام پٹواریوں اور پولیس کے خلاف پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار) ڈیرہ غازیخان میں اینٹی کرپشن کی پلانٹڈ کھلی کچہری منعقد کی گئی ،جس میں پٹواریوں اور پولیس کے خلاف سائل کو پیش ہونے کا موقع دیا گیا جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن میں ہونے والی کرپشن پر کسی کو بات کرنے کی اجازت نہ دی گئی،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان سید احمد حبیب عرفانی نے اپنے دفتر کے باہر منعقدہ کھلی کچہری میں عوام کی شکایات سن کر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لوٹا گیاعوامی اور حکومتی پیسہ واپس دلوانے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن سرگرم عمل ہے۔ معاشرے کے”بنارسی ٹھگ“ نوکریوں کے جھانسے دیکر لوگوں کی مجبوریاں خریدتے ہیں اور لوگوں کو جمع پونچی سے محروم کردیتے ہیں۔عوام کی زیادہ تر شکایات پٹواری اور پولیس کے خلاف ہیں۔جیسے دیگر سرکاری دفاتر کے افسران و اہلکاران کے خلاف شکایات پر کاروائی ہوتی ہے اینٹی کرپشن کے افسرا ن اور اہلکاران کے خلاف شکایات پر بھی ویسے ہی نبٹاجاتاہے،اینٹی کرپشن کاتمام سسٹم کمپیوٹرائزڈ کرنے پر کام جاری ہے،افسران کو انویسٹی گیشن کے جدید ترین طریقہ سے متعارف کرایاجارہاہے،امید ہے کہ افسران اپنے کام میں روایتی سستی کاہلی چھوڑ کر فرائض کی ادائیگی میں دلجمعی اور پیشہ ورانہ تربیت سے کام لیکر سائیلین کوانصاف کی فراہیمی یقینی بنائیں گے۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ضیاء الحق،اعجاز حیدر ADC,۔زاہد مبارک ADL/ڈپٹی ڈائریکٹر ویجیلنس۔ محمد اظہر COڈی جی خان،محمدبہزاد صادق ریڈر RD،عرفان غنی،راناعزیر ریڈر ADC،بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں چاروں اضلاع کے درجنوں سائلان نے اپنی شکایات ریجنل ڈائریکٹر کے سامنے پیش کیں۔ مظفر گڑھ کے محمدامتیازنے رورل ہیلتھ سینٹر خانگڑھ کے ڈاکٹر نعیم اختر کے خلا ف شکایت کی کہ میرے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی لیکن ڈاکٹر نے میڈیکل میں NILدکھادیاریجنل ڈائریکٹر نے ADویجیلنس کو معاملہ کی انکوائری کیلئے لکھ دیا۔خانپور بگا شیر کی شکیلہ بیوہ سراج الدین نے شکایت کی کہ میرے تایااور چچا کے بیٹے مجھے عورت ہونے کے ناطے وراثت کاحصہ نہیں دیتے پٹواری ان کے ساتھ ملا ہواہے 15سال سے دھکے کھارہی ہوں اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں،ریجنل ڈائریکٹر نے ADC اعجاز حیدر کو کیس ریفر کردیا،تونسہ کے عبدالرحمان نے کہاکہ موضع بنڈی میں اپنے رقبہ کا 12سال سے گرداوری اور انتقال ہے پٹواری کو میں نے ساڑھے چار لاکھ بھی دیے لیکن اس نے پھر بھی ونڈہ مختلف کردیا میرے رقبہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ڈیرہ غازیخان پر قابض ہے اس لیے بااثر ہونے کی بناء پر پٹواری پیسے لینے کے باوجود میری نہیں سنتا میرا کیس عدالت میں بھی چل رہاہے جس پر اس کیس کو ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کے سپرد کردیاگیا۔لیہ چوک اعظم وارڈ نمبر4کے عبدالغنی نے شکایت کی کہ پولیس نے میرے 6ملزموں میں سے چار کو بے گناہ کرکے چھوڑ دیاہے دو نے ضمانت کرالی مجھے کبھی تفتیش کیلئے نہیں بلایانہ میری کبھی سنی ڈی ایس پی چوبارہ کو بھی درخواست دی لیکن کچھ نہ ہوا ریجنل ڈائریکٹر نے کیس شنوائی کیلئے COلیہ انسپکٹر سرفراز کو بھجوادیا۔ڈیرہ غازیخان کے علاقہ موضع سکھیرا ارائیں کے نذر حسین نے شکایت کی کہ سیلاب میں میرا نقصان ہوا لیکن وہ لکھا نہیں گیا اظہر پٹواری نے مجھ سے 5000ہزار روپے بھی لیے لیکن میرا کام نہ ہوا یہ کیس ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ضیاء الحق کو بھجوادیاگیا۔گدائی ڈی جی خان کے انس اقبال نے شکایات کی کہ زمین میری ہے اور اس پر سٹے ہے لیکن پٹواری نے سٹے کے باوجود انتقال دے دیایہ کیس بھی ADCاعجاز حیدر کو دے دیاگیا۔عبدالکریم نے شکایت کی کہ میرا کیس تھانیدار نے دوسروں سے پیسے لیکر ختم کردیاتھانے میں انصاف کی توقع نہیں میرا کیس یہیں سناجائے۔مظفر گڑھ کے محمد نعیم احمد نے شکایت کی کہ وہ 2014میں ریٹائرڈ ہوا لیکن اے سی آفس کے دو اہلکاران محمد جاوید اور محمد سلیمان جن کے پاس لاٹ الاٹمنٹ ہے نے میرے کاغذات چھپادیے اور مجھے بلیک میل کرکے مزید رقم کی طلب کررہے ہیں یہ کیس مظفر گڑھ انسپکٹر ارشد رند کوبھجوادیاگیا۔ڈی جی خان کے خدابخش نے شکایت کی کہ مجاہد پٹواری نے جعلی انتقال درج کرائے اس پر پرچہ کرایاجائے۔چوٹی زیریں معموری کے شاکر عباس نے شکایت کی کہ جامپور کے رہائشی مجاہد حسین جو کہ دانش سکول ہیڈ آفس لاہور میں نائب قاصد کی نوکری کرتاہے نے میرے چھوٹے بھائی کی پولیس میں بطور کانسٹیبل نوکری لگوانے کیلئے 4لاکھ طلب کئے میں نے 3لاکھ 90ہزار روپے دے دیئے لیکن نوکری نہ مل سکی خو دکو ظہور گجر سیکریٹری کا دست راست بتاتاہے کاروائی کی جائے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطہر کانجو کو کیس بھجوادیاگیا۔جامپور کے ڈاکٹر رضوان نے شکایت کی کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی عمران عباس جو کہ واٹر منیجمنٹ میں ملازم ہے کو ریگولرکرانے کیلئے لعل محمد جو کہ ڈپٹی سیکریٹری لاہور کا ڈرائیور ہے کو 14لاکھ روپے دیے لیکن نوکری نہ لگوائی رقم کھاگیامذکورہ ڈرائیورآدھے جامپور کو لوٹ چکاہے کاروائی کی جائے۔

  • ڈیرہ غازیخان : رجسٹری برانچ حکومتی ریونیو کے اضافے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ،عوامی حلقے

    ڈیرہ غازیخان : رجسٹری برانچ حکومتی ریونیو کے اضافے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ،عوامی حلقے

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان (شہزادحان.نامہ نگار)سب رجسٹرار رجسٹری برانچ مہر محمد شمعون اور رجسٹری محرر ماجد خان لغاری عامر غوری نے اپنے فرائض عوامی مفاد میں سر انجام دیتے ہوئے حکومتی ریونیو کے اضافے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں خود غرض عناصر کی طرف سے جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈے انہیں فرائض کی ادائیگی سے نہ روک سکیں گے ان خیالات کا اظہار عوامی سماجی رہنماؤں کونسلر شیخ محمد اقبال ,ڈاکٹر ندیم قریشی۔راشد انصاری ۔عرفان خان انصاری۔عبدالجبار۔ہارون شیخ محمد زاہد۔طارق محمود۔محمد عابد نے مشترکہ طور پر کیا انہوں نے کہا سب رجسٹرار مہر شمعون اور رجسٹری محرر ماجد خان لغاری اور عامر غوری نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھ رہے ھیں اسی طرح حکومتی ریونیو میں بھی اضافے کا سبب بن رھے ھیں رجسٹری برانچ میں تمام قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر تمام رجسٹریاں کی جا رہی ھیں کمپیوٹرائزڈ رجسٹریاں ہونے کی وجہ سے جعلی رجسٹریوں کا بھی خاتمہ ممکن ہوگیا ھے انہوں نے سب رجسٹرار مہر شمعون اور رجسٹری محرر ماجد خان اور کلرک عامر غوری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت رجسٹریاں ہونے کی وجہ سے عوام کو بے حد ریلیف مل رھا ھے انہوں نے مزید کہا کہ سب رجسٹرار مہر شمعون اور رجسٹری محرر ماجد خان اور عامر غوری اپنے فرائض مکمل ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں مگر اس کے برعکس مفاد پرست عناصر رجسٹری برانچ کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈے کر رھے ھیں جن میں کوئی صداقت نہ ھے ایسے عناصر عوامی فلاح و بہبود کے دشمن ھیں انہوں نے کہا کہ مفاد پرست عناصر کے بے بنیاد پراپیگنڈے سب رجسٹرار مہر شمعون اور رجسٹری محرر ماجد خان کو فرائض کی ادائیگی سے نہ روک سکیں گے اور وہ مزید عوامی مفاد میں اپنے مشن کو جاری رکھیں گے ۔

  • غازی یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے دیگر تعلیمی اداروں میں خوبصورتی کے معاملے میں اپنی مثال آپ ہے۔

    غازی یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے دیگر تعلیمی اداروں میں خوبصورتی کے معاملے میں اپنی مثال آپ ہے۔

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ( شزادخان نامہ نگار) غازی یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے دیگر تعلیمی اداروں میں خوبصورتی کے معاملے میں اپنی مثال آپ ہے۔ اور اس کو صاف رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر غازی یونیورسٹی۔
    غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی ہدایت پرحکومت پنجاب کے ویژن "کلین اینڈ گرین پاکستان” اور "میرا ادارہ، میری ذمہ داری” کے تحت شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام ایک صفائی مہم کا آغازہوا جس میں شعبہ کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، طلبہ نے چہرے پر ماسک اور ہاتھوں میں دستانے پہنے اور صفائی کی اہمیت اور ماحولیات سے متعلق آگاہی کے پینا فلیکس اور پلے کارڈ پکڑے ہوئے تھے۔ صدر شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر محمد علی تارڑ نے اس مہم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا کہ ہمارا دین اسلام ہمیں صفائی کا درس دیتا ہے اور صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیا گیاہے۔ غازی یونیورسٹی کا کیمپس خوبصورتی کے معاملے میں پورے جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اپنی مثال آپ ہے، اس کیمپس کی خوبصورتی کو قائم رکھنے میں طلباء و طالبات کا بہت اہم کردار ہے اور ہم سب کو اپنی یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانی ہے۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر کامران نے اس مہم کے آغاز پر حاضرین سے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے حضور پاک ﷺ کی سیرت طیبہ کے حوالے سے صفائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ آپ کا اپنا گھر ہے اور اپنے گھر کو صاف رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔انہوں نے طلبا و طالبات کو صفائی ستھرائی، شجر کاری اور مثبت سرگرمیوں کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ایک مثبت شہری بنانا ہے جو خود شناس اور ذمہ دارہوں اور ملک کے لئے مفید شہری ثابت ہو سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ میں ایسی سرگرمیاں مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیئیں۔ ۔اس مہم کے آغاز پر ایک ریلی نکالی گئی، اس ریلی کے شرکاء نے عملاً جامعہ کے مختلف پلاٹس میں سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا ، اس مہم میں شیخ الجامعہ اور دیگر اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد علی تارڑ نے کہا کہ ان کا شعبہ جامعہ کے دیگر سٹوڈنٹس کو مثبت سرگرمیوں کے لیے ترغیب دیتا رہے گا۔ اور وہ نظامت امور طلباء کیے تحت قائم شدہ کلینلینیس کلب کے ساتھ مل کر مستقبل میں صفائی کی منظم مہمات کے اقدام کریں گے۔

  • ننکانہ :  ریسکیو 1122میں تعینات 26 سالہ نوجوان ڈینگی کی وجہ سے جان کی بازی ہارگیا

    ننکانہ : ریسکیو 1122میں تعینات 26 سالہ نوجوان ڈینگی کی وجہ سے جان کی بازی ہارگیا

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122لاہور میں تعینات26سالہ عدیل احمد (بیسک۔34) بطور ڈرائیور بھرتی ہوکر ریسکیو اسٹیشن سگیاں لاہور میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ڈینگی بخار ہونے کیوجہ سے میؤ ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھا مگر صحت یاب نہ ہو سکا اوردنیا فانی سے رخصت ہو گیا جس کا نمازِ جنازہ صبح 10 بجے ان کے آبائی گاؤں سید والا میں ادا کیا گیا نمازِ جنازہ میں ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اعظم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار،ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد رضوان اور ریسکیو افسران و ریسکیورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور متوفی کی قبر پر پھول چڑھائے گئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر اور ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر ریسکیو افسران نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان پر صبرِ جمیل کی دعا کی گئی

  • ٹھٹھہ : محترمہ سسی پلیجو نے مچھر کالونی میں وحشیانہ تشدد سے شہید ہونے والے نوجوان کی وفات پر اس کے والد  سے  تعزیت کیلئے ان کے گھر گئیں

    ٹھٹھہ : محترمہ سسی پلیجو نے مچھر کالونی میں وحشیانہ تشدد سے شہید ہونے والے نوجوان کی وفات پر اس کے والد سے تعزیت کیلئے ان کے گھر گئیں

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار)سابق سینیٹر سابق صوبائی وزیر محترمہ سسی پلیجو نے مچھر کالونی میں وحشیانہ تشدد سے شہید ہونے والے نوجوان انجینئر ایمن سعید کی وفات پر اس کے والد سینئر صحافی ڈاکٹر سعید جاوید سے تعزیت کی اور کہا کے اس سانحہ میں ملوث تمام ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں اب ان سے پوچہ گچہ شروع ہے کسی بھی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جاۓ گی.
    دوسری طرفضلعی اطلاعات افسر ٹھٹھہ محفوظ علی سومرو نے سینیئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر سعید جاوید سے افسوس کا اظہار اور تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید انجنیئر محمد ایمن جاوید کو اپنی جوار رحمت میں جگہ و بلند درجات عطا فرمائے اور شہید کے تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے اور انہیں صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے – اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک اور وحشیانہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے – ضلعی اطلاعات افسر محفوظ علی سومرو نے سینیئر صحافی ڈاکٹر سعید جاوید سے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی مجھ سمیت محکمہ اطلاعات سندہ کے اعلیٰ افسران و عملہ برابر کے شریک ہیں –