باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر جرائم، منشیات اور گھٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری اہم کامیابی۔ ایمبولینس میں گھٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام 1 سو (100) کلو گھٹکہ مٹیریل اور 5 سو 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد 3 ملزمان گرفتار.
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپکٹر فیض علی شاہ بمعہ اسٹاف نے دوران سنیپ چیکنگ ساکرو تا گھارو روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے ایمبولینس نمبر CU-6027 میں گھٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 3 ملزمان شیرین زادہ ولد عبدالغفار خانزادہ پٹھان، محمد طاھر ولد عبدالسلام سواتی پٹھان اور عبدالرحمان ولد محمد امین سواتی پٹھان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ایمبولینس کو حراست میں لیکر 1 سو (100) کلو گھٹکہ مٹیریل اور 5 سو 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا۔ فرار ملزمان کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 108/2022 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : ایمبولینس میں گٹکہ ودیگرمٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار
-

ٹھٹھہ : عید میلاد النبی کا پروگرام منقعد کیا گیا
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی ) عید میلاد النبی کا پروگرام منقعد کیا گیا
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں ٹکانی بردران حاجی اللہ بچایو ٹکانی ،اشفاق ٹکانی، معراج ٹکانی کے گھر پر عید میلاد النبی کا پروگرام منقعد کیا گیا جس میں شہر کے مشہور نعت خواں قادر بخش اور ان کے ساتھیوں نے نعت کا پروگرام قلام پاک کی تلاوت سے شروع کیا نعت خواں نے نعت پڑھ کر نعت پروگرام کو جھوما دیا ، محفل نعت میں شہر کے معززین اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی جس میں حاجی جمیل ٹکانی، سجیل قریشی، حاجی وسیم اختر ٹکانی،محمد عرفات قریشی،سونو شاہ شیرازی،سید اسماعیل،حاجی نعیم ٹکانی،نائیش ٹکانی،ابشام ٹکانی، شاہ،معززین سمیت شہریوں اور محلے داروں نے بڑے تعداد میں شرکت کی آخر میں دعا مانگی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا. -

تونسہ : شوہرکی فائرنگ سے بیوی قتل،دوسری عورت زخمی
باغی ٹی وی ،تونسہ شریف،منگروٹھہ (نمائندگان)شوہرکی فائرنگ سے بیوی قتل،دوسری عورت زخمی
تونسہ محلہ نظام آباد گھریلو تنازع پر شوہر نے فائر مار کر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ فائرنگ کی وجہ سے ایک اور عورت بھی گولیاں لگنے سے شدید ھو گئیں جن کو ٹی ایچ کیو تونسہ منتقل کر دیا گیا، پولیس کی طرف سے قانونی کاروائی جاری٫ جائے وقوعہ پر جان محمد ڈی ایس پی تونسہ پہنچ گئے مضروب لڑکی کے علاج معالجہ کے لیے میڈیکل سٹاف مصروف عمل ہے۔ایس پی انویسٹیگیشن ڈیرہ غازی خان غیور احمد خان نے ہدایت کی کہ وقوعہ میں ملوث ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔مقتول کی فیملی کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔جان محمد ڈی ایس پی سرکل تونسہ -

جتوئی : پولیس کی وردی میں چھپے بھیڑئے نے حقیقی چچاکے گھر گھس کربوڑھی دادی چچا پر بہیمانہ تشدد کرڈالا
باغی ٹی وی ،جتوئی (نذیر شجراء ) تھانہ شہر سلطان کے علاقہ موضع بیر بند میںوردی کا گھمند پولیس ملازم نے اپنے حقیقی چچا اور دادی کو نہ بخشا گھر میں گھس کر بہمانہ تشدد متاٹرین! کی ڈی مظفر گڑھ سے انصاف کی اپیل
تفصیل کے مطابق تھانہ شہر سلطان کے علاقہ موضع بیر بند کے رہائشی عبدالستار .دلدار اور جندن مائی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے اپنے بھتیجے اسد بلہ اس کے والد کے فوت ہونے کے بعد پروش کی اور اسے تعلیم بھی دلوائی اور جوان ہونے پر پولیس کی نوکری مل گئی ہم اپنے قریبی رشتہ دار کے ساتھ اپنی بیٹی کا رشتہ کیا تو وردی کے گھمنڈ یا نشہ پولیس ملازم اسد نے ہمارے گھر میں گھس کر خواتین بچوں اور بزرگوں بر لاٹھی چارج شروع کردی اور لاتوں مکوں سے ہم لوگوں پر بہمانہ تشدد کیا جس سے ہم زخمی ہو گئے اور پولیس ملازم اسد نے ہم پر تشدد کرنے کے ون فائیو پر کال کر دی اور پولیس نے الٹا اپنے پیٹی بھائی کو راضی کرنے کے لیے ہمیں گرفتار کر کے ساری رات شہر سلطان حوالات میں بند رکھا صبح کو ایس ایچ او نے ہمیں گالیاں دیتے ہوئے چھوڑ دیا اور ہم نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو پولیس ملازم کے خلاف درخواست گذاری ہے کیونکہ پولیس شہر سلطان اپنے پیٹی بھائی کےخلا ف کوئی کارروائی نہیں کی متاثرین کا یہ بھی کہنا ہے جب مرضی آئے ہمارے گھروں میں گھس کر خواتین بچوں اور بزرگوں پر تشدد کرتا ہے متاثرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسد کو وردی کا گھمند ہے اس سے ہم لوگوں کی عزت بھی محفوظ نہیں ہے متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او مظفر اور آر پی او ڈی جی خان سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے -

معاشی بدحالی
معاشی بدحالی
تحریر : نزرانہ اعوان
سردیوں کی یخ بستہ شام منہ لپیٹےایک مجبور ماں اپنے معصوم بچے کوایدھی سنٹر کےجھولے میں چھوڑ جاتی ہے۔۔۔۔اس سے سوال کیا گیا ؟؟ کہ کیا تجھے تمہاری ممتا ستائے گی نہیں ؟کیا اس بچے کی سسکیاں تجھ کو رولائیں گی نہیں؟ اسکے خشک و زرد ہونٹوں سے آواز آئی۔۔میں اپنا بھوکا پیٹ تو برداشت کر سکتی ہوں لیکن اپنے بچے کو بھوکا روتے نہیں دیکھ سکتی ۔اس پر یہ کہنا لازم ہےکہ.خاک میں ماں کی محبت کو ملا دیتی ہے
بھوک تہذیب کے آداب بھلا دیتی ہےدور حاضر میں ہر فرد اس بات پر لڑ رہا ہے کہ ہم اخلاقی بدحالی کا شکار ہیں ۔لیکن میرا یہ دعوٰی ہے کہ ۔۔۔ ہم اخلاقی بدحالی سے زیادہ معاشی بدحالی کا شکار ہیں کیونکہ تاریخی اوراق گواہ ہیں کہ جب جب اخلاقيات تباہی کے دہانے پر پہنچے تو اس کی اصل وجہ معیشت ٹھہری،اور آج کا سب سے بڑا مسئلہ بھی یہی ہے ہمیں چاہیے کہ اس کا جلد از جلد کوئی حل نکالیں،بجائے اس کے کہ ہم چند ووٹوں کے عوض سٹیج پر کھڑے ہو کر بڑی بڑی باتیں کرتے رہیں کیونکہ اخلاقیات ہر لحاظ سے معیشت کی محتاج ہے .
روٹی کے چند ٹکڑوں اور قابل گزارہ دودھ کی قلت، ان دم توڑتے بچوں کا مسئلہ اخلاقیات نہیں معیشت ہےجب ایک مجبور ماں اپنے بچوں سمیت ریل گاڑی سے ٹکرا جاتی ہے تو اس کامسئلہ اخلاقیات نہیں معیشت ہے۔ دو کلو آٹے کےلیے جب ایک بوڑھا ملتان میں نشتر ہسپتال کےباہر اپنا خون بیچتا ہے تو اسکی وجہ اخلاقیات نہیں معیشت ہے ۔جب کراچی کے علاقے لیاری میں رہائش پزیر سلطان نامی عمر رسید آدمی بیروزگای سے تنگ آکر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تو اسکا مسئلہ اخلاقیات نہیں معیشت ہے۔ جب ننکانہ صاحب میں 35سالہ فیاض اپنی بچوں سمیت دریا میں کود جائے تو اسکا مسئلہ ہماری معیشت ہے۔جب اک نوجوان مہنگائی کے ہاتھوں اپنے خاندان کی ضررویات زندگی پوری نہیں کر پائے گا تو پھر بے شک وہ چور اور ڈاکو ہی بنے گا۔ ایسے کئی سلطان اورفیاض اب بھی ہمارے معاشرے کاحصہ ہیں لیکن خوش قسمتی یہ ہے کہ ابھی تک انکی ہمت نے دم نہیں توڑا.
یہ زرد چہرے ،پتھريلی آنکھیں، عصمت لوٹاتی بیٹیاں، بھوک سے سسکتے بچے، فٹ پاتھ پر ٹھٹھرتی آدمیت ہماری معاشی بدحالی کامنہ بولتا ثبوت ہیں ۔۔
چہرا بتا رہا تھا کہ مارا ہے بھوک نے
اور لوگ کہہ رہے تھے کہ کچھ کھا کے مر گیا
تنگ دستی بھوک اور بدتر معاشی حالات اعلیٰ اخلاقیات کو پس پشت ڈال دیتے ہیں ۔کوئی بھی انسان اخلاقیات کی بات تو تب کرے گا جب اس کی زندگانی فاقہ کشی اور غم بے روزگاری سے عاری ہوگی. پچھلے کئی برسوں سے پاک وہند کے درمیان مسئلہ کشمیر پر جنگ جاری ہے. ہم اقوام متحدہ میں بار بار اپیل کر رہے ہیں مگر آج تک کوئی امید کی کرن نظر نہ آئی،اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا اس کی وجہ ہماری اخلاقی بد حالی ہے ؟
ہرگز نہیں ہے، اس کی وجہ تو ہماری معاشی بدحالی ہے،ہمیں اب یہ بات تسليم کرنا ہوگی بھارت معیشت میں ہم سے بہتر ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ بے دھڑک کشمیر پر آج بھی قبضہ کر کے بیٹھا ہے ۔ اور میری گزاش ہے ہمارے معزز حکمرانوں سے کہ آپس کے بحث و مباحثہ اور کرسی کے مفاد کے بجائے ملکی معیشت پر دھیان دیں۔اس بات میں کوئی شک کی گنجائش نہیں کہ دور حاضر میں ہر ملک اپنی اپنی معیشت کا رونا رو رہا ہے کیونکہ کروناوائرس نے تمام ممالک کی معیشت کو تباہ کردیاہے۔اور یہاں تک کہ امریکی معیشت جو کہ دنیا کی ترقی یافتہ معیشت ہے وہ بھی اس موذی وبا کی لپیٹ میں آگئی۔۔۔اور اب ہماری اولین ترجیح بھی معیشت کی بحالی ہونی چاہنے۔ کیونکہ یہ دورسائنس وٹیکنالوجی اورمعیشت میں ترقی کا دور ہے ۔ہمارے ملک کا المیہ تو یہ ہے کہ ہر کوئی فقط کرسی کے حصول تک محدود رہ گیا ہے ۔کوئی بھی اپنی کمزوری کو تسليم نہیں کررہا۔کوئی موجودہ حکومت کو معیشت کی ابتری کاذمہ دار ٹھہراتا ہے،کوئی تمام مسائل کی ہار سابقہ حکومت کے گلے میں ڈال دیتاہے۔اور یہی نہیں کوئی عقل سے عاری تو افواج پاکستان کو ہی نشانہ بنالیتا ہے ۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آپس کے جھگڑوں سے بالاتر ہو کراپنی معیشت پردھیان دیں.
لیکن اگر اب بھی آپکا دماغ میرے دعویٰ کو ماننے سے انکاری ہے تو میں آپ سے سوال کرتی ہوں۔
کہ جس کا اک ہی بچہ ہو بھوکا آٹھ پہروں سے
بتاؤ اہل دانش تم کہ گندم لے؟ یا تختی لے؟؟ -

126 سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے
بھارتی سکھ یاتریوں کی ساکا کی تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب آمد
باغی ٹی وی، ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ننکانہ صاحب 126 سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے گوردوارہ جنم استھان پہنچے مہمان سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ضلعی پولیس افسران محکمہ اوقاف و دیگر افسران نے مہمان یاتریوں کا پر جوش اسقبال کیا شاندار استقبال پر بھارتی سکھ یاتریوں کا ضلع انتظامیہ اور پولیس افسران و دیگر سے اظہار تشکر سکھ یاتریوں اور گوردوارہ جات کی سیکیورٹی یقینی بنانا اہم ذمہ داری ہے ساکا ننکانہ کی تقریبات کو تمام ممکنہ اقدامات سے پرامن کامیاب بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے -

ڈیرہ اسماعیل خان چہکان کے قریب موٹرکاراور مزدا ٹرک میں تصادم4 افرادجاں بحق23سے زائد زخمی
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(احمد نواز مغل کی رپورٹ ) چہکان کے قریب موٹرکاراورمزداٹرک میں تصادم چارافرادجاں بحق23سے زائد زخمی
تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈگرہ حیات کے قریب چہکان کے مقام پر ٹریفک کے المناک حادثے میں مزداٹرک اورموٹرکار میں سوارچار افرادجاں بحق جبکہ 23 افرادزخمی ہوگئے پولیس کے مطابق موٹرکارتیزرفتاری کی وجہ سے مزدورو ں سے بھرے ٹرک سے جاٹکرائی جس سے موقع پرچارافرادجاں بحق ہوگئے جن میں ایک خاتون ایک بچی دومردجاں بحق ہوئے ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیاجہاں ان کا علاج جاری ہےڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ پر آئے روز جان لیوا حادثات رونماہوتے ہیں جن میں متعددافراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعددافرادمعذوری کی زندگی گزاررہے ہیں -

ننکانہ : سید والا روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں ٹکر،3 زخمی
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) سید والا روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں ٹکر،3 زخمی
تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب سید والا روڈ نزد مہر پور گاؤں تیز رفتار دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے ،حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا، حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 عملہ نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سرکاری ہسپتال سید والا منتقل کر دیازخمیوں میں 45 سالہ اکرم علی، 40 سالہ محمد قیس اور 40 سالہ محمد اشرف شامل ہیں. -

ٹھٹھہ : قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار ، پسٹل اور گولیاں برآمد
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) قتل کیس میں ملوث 6 مرکزی ملزم گرفتار پسٹل اور گولیاں برآمد
تفصیل کے مطابق تفصیلات کے مطابق دو روز قبل مورخہ 30 اکتوبر 2022 صبع کے وقت دیہات ہیلایا کینجھر کے قریب ماچھی برادری کے درمیان گھریلو تنازعہ ہونے پر ملزم بلاول ماچھی نے علی اکبر ماچھی کو پسٹل سے فائر کرکے قتل کردیا تھا۔ جس کا مقدمہ تھانہ کینجھر پرمقتول علی اکبر ماچھی کے بھائی اللہ بچایو ماچی کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا، ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کینجھر سب انسپکٹر بشیر احمد ملاح بمعہ اسٹاف نے ماچھی گولائی کینجھر کے قریب کامیاب کارروائی کرکے مرڈر کیس میں ملوث مرکزی ملزم بلاول ولد بشیر ماچھی کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے مرڈر میں استعمال کیا گیا پسٹل بمعہ 5 کارتوس برآمد کرلیا گیا ہے اس کے علاوہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کینجھر پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔پولیس کی بہترین کارکردگی پر ضلع ٹھٹھہ کے عوام نے اور مقتول کے ورثاء نے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو سب انسپکٹر بشیر احمد ملاح اور پوری پولیس پارٹی کو مبارکباد پیش کی ہے -

کل سے یوٹیلیٹی سٹورز پر شناختی کارڈ اور موبائل فون کے بغیر خریداری بند
باغی ٹی وی ،منگروٹھہ (عمران لنڈ نامہ نگار) کل سے یوٹیلیٹی سٹورز پر شناختی کارڈ اور موبائل فون کے بغیر خریداری بند
تفصیل کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان یکم نومبر سے یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کیلۓ آنے والے صارف اپنے ساتھ اپنا شناختی کارڈ اور موبائل فون لے کر آنا ہوگا، صارف اپنے فون سے 5566 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر SMS کرینگے جس پر فوری صارف کے نمبر پر خریداری کیلۓ ایک میسج کوڈ نمبر موصول ھوگا،جو صارف کے فون پر otp کوڈ آۓ گا،اور صارف اپنے فون نمبر پر آنے والا otp کوڈ اسٹور انچارج کو بتائے گا، وہ otp کوڈ کمپیوٹر میں لگانے پر بِل کلئیر ھو گاورنہ خریداری نہیں ہوسکے گی ،شناختی کارڈ کی شرط صرف آٹا، چینی، گھی، دال، چاول، کیلۓ ضروری ھے، باقی تمام اشیاء کیلۓ شناختی کارڈ اور otp کوڈ ضروری نہیں ھے۔