Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سجاول : قتل کاروپوش ملزم ،منشیات فروش گرفتار،منشیات اور2   مشکوک موٹر سائیکل بھی برآمد

    سجاول : قتل کاروپوش ملزم ،منشیات فروش گرفتار،منشیات اور2 مشکوک موٹر سائیکل بھی برآمد

    باغی ٹی وی ،ضلع سجاول( نامہ نگار یاسر علی پٹھان)قتل کے مقدمہ میں روپوش ملزم سمیت چار ملزمان گرفتار، تیس لیٹر دیسی شراب ٹھرو،54 پیکٹ گٹکہ تمباکو پتی،500 پوری گٹکہ اور دو عدد مشکوک موٹر سائیکل برآمد،
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی سجاول سید امداد علی شاہ صاحب کی ہدایت پر ضلع سجاول پولیس کا مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات/گٹکا فروشوں اور روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، قتل کے مقدمہ میں روپوش ملزم سمیت چار ملزمان گرفتار، ایس ایچ او لاڈیوں عنایت حسین چانڈیو کی دوران گشت مخفی اطلاع پر لاڈیوں چھچھ روڈ جاتی گولائی کے قریب کامیاب کاروائی،قتل کے مقدمہ میں روپوش ملزم میر مرتضی جتوئی کو گرفتار کر لیا ہےگرفتار ملزم تھانہ لاڈیوں کے مقدمہ 25/2022 دفعہ 302,109,34PPC میں روپوش تھا .انچارج جاتی چوک محمد صفر ڈاوچ کی جاتی چوک اسٹاپ کے قریب کارروائی،پولیس کارروائی کے نتیجے میں منشیات فروش ملزم فرار، دس لیٹر دیسی شراب ٹھرو تحویل میں لے کرمفرور ملزم کے خلاف تھانہ بٹھورو پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    ایس ایچ او بٹھورو،مصری خان کھوسو کی دوران گشت بٹھورو،دڑو روڈ کھارک لنک روڈ کے قریب کامیاب کاروائی،منشیات فروش ملزم اسلم بکیرو، دس لیٹر دیسی شراب ٹھرو سمیت گرفتار مقدمہ درج.ایس ایچ او بٹھورو،مصری خان کھوسو کی دوران گشت بٹھورو،جھوک روڈ شاھ واھ کے قریب ایک اور کامیاب کاروائی،منشیات فروش ملزم جان محمد سونارو، دس لیٹر دیسی شراب ٹھرو سمیت گرفتار مقدمہ
    ایس ایچ او بٹھورو،مصری خان کھوسو کی دوران گشت بٹھورو،سجاول روڈ جتوئی سم نالی کے قریب ایک اور کامیاب کاروائی،گٹکہ فروش ملزم عرس باگھل، 54 پیکٹ گٹکہ تمباکو پتی اور 500 پوری گٹکہ سمیت گرفتار مقدمہ درج،
    انچارج مرید کھوسو غلام مصطفی سولنگی نے دوران گشت سجاول چوھڑ روڈ فقیر گولائی کے قریب سے دو عدد چائنا موٹر سائیکل لاوارث حالت میں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کی ہےکاروائی نمبر 7/2022 قلم ۔550Cr.Pc ،کاروائی نمبر 8/2022،قلم ۔550Cr.Pc

  • ڈی آئی خان : ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

    ڈی آئی خان : ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی کی قیادت میں تھانہ مریداکبر پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی کی قیادت میں تھانہ مریداکبر پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزم مرید اکبر پولیس کو علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں مطلوب تھا۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او ڈیرہ کو کامیاب کاروائی پر بے حد سراہاہے۔
    ڈی ایس پی کینٹ کی قیادت میں آئی ایچ سی سبطین نے پولیس نفری کے ہمراہ موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مریدعباس نے رپورٹ درج کرائی کہ میرابیٹا ظہیرعباس گلی شارع عام بالمقابل بنگلہ مخدوم کاظم شاہ پہنچاتوملزم اکبر علی عرف بلاولدعبدالعزیز قوم بلوچ سکنہ بستی گھائیانوالی نے میرے بیٹے کوروکااورموٹرسائیکل زبردستی چھین کربھاگنے کی کوشش کی تو میرے بیٹے نے شورشراباکیاتوبنگلے میں موجوداشخاص باہرنکلے جنہوں نے ملزم اکبر علی کوپکڑنے کی کوشش کی جوکہ موٹرسائیکل لے کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔میرے بیٹے نے وقوعہ کی بابت بذریعہ موبائل فون اطلاع دی میں موٹرسائیکل کوزبردستی چھین کرلے جانے کادعویدارہوں۔ تھانہ کینٹ پولیس کے آئی ایچ سی سبطین نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے

  • تونسہ شریف :  نیو سنگھڑ فیڈر کا افتتاح کردیا گیا

    تونسہ شریف : نیو سنگھڑ فیڈر کا افتتاح کردیا گیا

    باغی ٹی وی ،تونسہ شریف( عبدالسلام نامہ نگار)تونسہ میں نیو سنگھڑ فیڈر کا افتتاح کردیا گیا
    تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے کے مقامی رہنماؤں امیدوار ۔این اے 189 سردار میر بادشاہ قیصرانی سابق ایم پی اے رہنمامیدوار pp286 خواجہ نظام المحمود نے اپنے دست مبارک سے کیا اس موقع پر سابق چئیرمینز حاجی لطیف خان قیصرانی ، پیر بشیر خان جعفر سردار حفیظ خان میرانی ، ملک منصور احمد سردار اسلم بزدار ، اقبال خان ملکانی ، سردار ذیشان خان تنگوانی سردار حسنین خان کھتران ملک سرور بھٹہ ایڈووکيٹ بشیر خان قیصرانی ایکسین واپڈا ذاکر حسن دھانی ایس ڈی او تونسہ اقبال خان قیصرانی زونل چیرمین سردار شوکت علی شیدانی ندیم بزدار ٠ہارون خان قیصرانی فرخ لطیف قیصرانی٠ اطہر فدی ہیروی غلام عباس ہڈوار نانا عارف ملکانی ،صدام بزدار و دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے٠اس موقع پر سردار میربادشاہ قیصرانی خواجہ نظام المحمود نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوٸۓ کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تونسہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواۓ وفاقی حکومت
    کی جانب س سنگھڑ فیڈر بننے سے بجلی کے فراہمی مزید بہتر ہوگی گرڈ اسٹیشن کا بوجھ کم ہوگا

  • ٹھٹھہ : پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو کی مچھر کالونی واقعہ میں فوت ہونے والے نوجوان کے والد سے تعزیت

    ٹھٹھہ : پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو کی مچھر کالونی واقعہ میں فوت ہونے والے نوجوان کے والد سے تعزیت

    باغی ٹی وی ،ٹھٹہ نامہ (نگار راجہ قریشی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو کی مچھر کالونی واقعہ میں فوت ہونے والے نوجوان کے والد سے تعزیت
    تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے ٹھٹھہ پہنچ کر گذشتہ روز کراچی کے مچھر کالونی واقعے میں ٹیلی کام کمپنی کے فوت ہونے والے انجنیئر محمد ایمن سعید کے والد سینئر صحافی ڈاکٹر سعید جاوید سے تعزیت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مچھر کالونی واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے اور پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کچھ افراد کو شناخت کے لئے حراست میں لے لیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے سی سی ٹی وی کی مدد سے حراست میں لئے گئے افراد کی واقعے میں ملوث شناخت کا عمل بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوسکتی تاہم سندھ حکومت نے فوت ہونے والے افراد کے ورثاء کے لئے پانچ 5 ملین روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید صلاحیتوں کی بنیاد پر ہجوم سے نمٹنے کے لئے تربیت دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے واقعات رونماء نہ ہوسکیں اس موقعہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی و ضلعی رہنماء ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، امتیاز احمد قریشی، سید محمود عالم شاہ بخاری، پیر غلام رحمانی، ممتاز جلبانی و دیگر بھی موجود تھے۔

  • کندھ کوٹ : ضلع بھر میں ڈاکو راج ،مبینہ طور پر ایس ایچ او اغواء ،پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا

    کندھ کوٹ : ضلع بھر میں ڈاکو راج ،مبینہ طور پر ایس ایچ او اغواء ،پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا

    باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ .کندھ کوٹ ضلع بھر میں ڈاکو راج شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس بھی غیر محفوظ تھانہ درانی مہر کا ایس ایچ او مبینہ طور اغوا پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ضلع بھر میں ایک معصوم بچے سمیت مغویوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے شہریوں نے تشویش کا اظہار کر دیا .مزید دیکھئے مختیار احمد اعوان کی یہ رپورٹ

  • ڈی آئی خان :تھریشر چلانے، گرد وغبار پر جھگڑا، خاتون سمیت 2 افراد قتل، ایک راہ گیر سمیت تین زخمی

    ڈی آئی خان :تھریشر چلانے، گرد وغبار پر جھگڑا، خاتون سمیت 2 افراد قتل، ایک راہ گیر سمیت تین زخمی

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)تھانہ منذان کے علاقہ بڈا میر عباس علاقہ منڈان میں مبینہ طور پردو فریقین کے مابین تھریشر کے چلانے، گرد وغبار پر جھگڑا، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، ایک راہ گیر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فریقین نعیم اور والی دادکے مابین مکئی تھریشر چلانے اور گرد و غبار پھیلانے کے تنازعہ پر فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فریق اول سے مسمی نعیم اللہ ولد امان اللہ جاں بحق اور شبیر احمد ولد شیراحمد زخمی جبکہ فریق دوئم سے مسمات (ب) زوجہ ولی دادبڈامیرعباس جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا ادریس ولد ولی داد سکنائے بڈا میر عباس زخمی ہوگئے اسی طرح فائرنگ کی زد میں آکر دکاندار فلک ناز ولد نورزمان زخمی ہوگئے۔ وقوعہ گورنمنٹ ہائی سکول بڈا میر عباس کے ساتھ رونما ہوا آخری اطلاعات تک دونوں فریقین کی جانب سے رپورٹ درج کرائی جارہی تھی۔

  • ڈی آئی خان : گومل زام ڈیم کی بحالی اورڈسٹریوں کی مرمت اورنہری سسٹم چالوکرنے کیلئے 15کروڑ روپے منظور

    ڈی آئی خان : گومل زام ڈیم کی بحالی اورڈسٹریوں کی مرمت اورنہری سسٹم چالوکرنے کیلئے 15کروڑ روپے منظور

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)نمائندہ زمینداران وکاشتکاران کے وفد کی صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان،وزیرآبپاشی،چیف سیکرٹری اورایڈیشنل سیکرٹری سے گزارش کی ہے کہ حالیہ سیلاب اوربارشوں سے گومل زام ڈیم کانہری سسٹم کافی متاثرہواہے اور نہر اب تک بندہے اورلوگوں کی خریف کی فصلات سیلاب کی وجہ سے اورپانی نہ ہونے کی وجہ سے ختم ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے گومل زام ڈیم کی بحالی اورڈسٹریوں کی مرمت اورنہری سسٹم چالوکرنے کیلئے پندرہ کروڑروپے کی منظوری دی ہے جس کے ٹینڈرتیرہ اکتوبر اورانیس اکتوبر کوہوچکے ہیں لیکن تاحال اس پرکام شروع نہیں ہوسکاہے۔ ابھی تک سپرنٹنڈنگ انجینئرمحکمہ ایری گیشن نے ان ٹینڈرزپر دستخط نہیں کیے ہیں اورکام منظوری نہیں دی ہے جس کی وجہ سے ڈسٹریوں کی تعمیر تاخیرکاشکارہے۔انہوں نے کہاکہ زمینداران وکاشتکاران پہلے ہی سیلاب سے متاثرہوئے ہیں اب نہری سسٹم میں پانی نہ چلانے کی وجہ سے ان کی ربیع کی فصل کو بھی خطرہ ہے اوروہ فصل کاشت نہیں کرسکیں گے۔ اس سلسلے میں علاقے کی عوام میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔عوام میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ سپرنٹنڈنگ انجینئر سے ٹینڈرزمنظورکرائیں تاکہ وہ زندگی بسرکریں۔انہوں نے کہاکہ ٹینڈرزپر دستخط نہ ہوئے تو مشکلات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان،وزیرآبپاشی،چیف سیکرٹری اورایڈیشنل سیکرٹری سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ذمہ داران اورغفلت کے مرتکب افسران کے خلاف تحقیقات کرائیں جائیں جن کی غفلت کی وجہ سے ابھی تک ڈسٹریوں کی مرمت وبحالی کاکام شروع نہیں کرایاجارہاہے۔زمینداروں وکاشتکاروں کاکہناہے کہ گومل زام ڈیم کانہری سسٹم ٹوٹ پھوٹ ہونے کی وجہ سے لاکھوں ایکڑرقبے پرمحیط اراضی بنجر ہونے کاخطرہ ہے۔گومل زام ڈیم کانہری سسٹم فیل ہوچکاہے۔گومل زام ڈیم کی تعمیر کامقصدایک لاکھ اکانوے ہزار ایکڑرقبے کوسیراب کرنا17.4میگاہاٹ بجلی پیداکرنااورسیلاب سے علاقوں کومحفوظ کرنا تھا لیکن یہ اہداف پورے نہ ہوسکے ہیں۔۔انہوں نے کہاکہ غیرملکی امداد کرپشن کی نذرہوگئی اورکوئی خاطرخواہ فائدہ نہیں ہوسکاہے۔ڈسٹریوں کی بحالی کاکام نہیں ہواہے۔زمینداروں اورکاشتکاروں نے نہروں اورڈسٹریوں کی بحالی کے کام میں تاخیرکے حوالے سے محکمہ ایری گیشن کے ذمہ داران کے خلاف سخت تحفظات کااظہارجبکہ احتجاج اوردھرنے کااعلان بھی کیاہے۔

  • ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر آفس میں آگ لگ گئی،کمپیوٹر روم کے اندر کمپیوٹرز،دیگر آلات جل کر خاکستر

    ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر آفس میں آگ لگ گئی،کمپیوٹر روم کے اندر کمپیوٹرز،دیگر آلات جل کر خاکستر

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے آفس میں آگ لگ گئی کمپیوٹر روم اور اس میں موجود کمپیوٹر اور دیگر آلات جل کر خاکستر،فائر بریگیڈ کے عملے نے پھنچ کر آگ پر قابو پاکر زیادہ نقصان ہونے سے بچالیا ،آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے-

    دوسری طرف ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر جرائم، منشیات اور گٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے
    دیسی شراب بٹھی برسٹ 1 ہزار 5 سو 10 دس (1510) لیٹر اور 30 بیگز دیسی شراب برآمد، 2 بدنام منشیات فروش ملزمان گرفتار،ایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپکٹر فیض علی شاہ اور سب انسپکٹر شبیر احمد ڈاوچ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ساکرو شہر کے قریب بدنام منشیات فروش سلیم کھیرو کی دیسی شراب کی بٹھی پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے 2 بدنام منشیات فروش ملزمان انور ولد خمیسو عرف کراچی کھیرو اور اللہ ڈنو ولد پینار واریا کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران دیسی شراب کی بٹھی سے 21 ڈرم جن میں 1 ہزار 5 سو 10 دس (1510) لیٹر اور 30 بیگز دیسی شراب برآمدبرآمد کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا.۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

  • چشتیاں :حاصل پور روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم 3 جاں بحق 7  سات افراد زخمی

    چشتیاں :حاصل پور روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم 3 جاں بحق 7 سات افراد زخمی

    باغی ٹی وی ،بہاولنگر(محمدعرفان کی رپورٹ )چشتیاں میں حاصل پور روڑ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم 3 جاں بحق 7 سات افراد زخمی
    تفصیل کے مطابق چشتیاں میں حاصل پور روڈ چک سیداں والے کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے اس حادثے کے نتیجے میں ایک مرد ، خاتون اور بچی سمیت3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سات افراد زخمی ہو ئے، ریسکیو 1122کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چشتیاں منتقل کر دیاہے

  • لانگ مارچ میں دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے شہیدہونے والےپولیس ڈرائیور کی نماز جنازہ ادا کر دی گی۔

    لانگ مارچ میں دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے شہیدہونے والےپولیس ڈرائیور کی نماز جنازہ ادا کر دی گی۔

    خانقاہ ڈوگراں ،شیخوپورہ باغی ٹی وی ( نمائیندگان)لانگ مارچ میں ڈیوٹی کرنے والا پنجاب پولیس کا شہید ڈرائیور کنسٹیبل لیاقت علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گی۔ ڈرائیور کنسٹیبل گزشتہ روز دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے شہید ہوۓ تھے۔شہید کی نمازجنازہ انکے آبائی گاوں خانقاہ ڈوگراں میں ادا کی گی۔شہید کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی گی۔شیخوپورہ نماز جنازہ میں ڈی پی او فیصل مختار,پولیس افسران,سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شیخوپورہ شہید کے اہلخانہ سے ڈی پی او فیصل مختار نے تعزیت بھی کی. شہید کانسٹیبل03 بیٹیوں اور 01 بیٹی کا باپ تھا۔شہید کانسٹیبل کی چھوٹی بیٹی کی عمر 07 سال ہے۔ شہید کنسٹیبل کا تعلق خانقاہ ڈوگراں سے تھا۔