Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • وقت عمران خان سے اور بھی سچ اُگلوائے گا

    وقت عمران خان سے اور بھی سچ اُگلوائے گا

    وقت عمران خان سے اور بھی سچ اُگلوائے گا
    تحریر: محمد ریاض ایڈووکیٹ
    اتوار 30 اکتوبر جی ٹی روڈ مریدکے میں لانگ مارچ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کرپٹ ہے، زرداری چور ہے، یہ اسٹیبلشمنٹ نے مجھے بتایا۔ عمران خان نے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی نے نواز شریف اور زرداری پر مقدمات بنوائے تھے اور اسٹیبلشمنٹ ہی نواز شریف اور زرداری کو کرپٹ اور چور کہا کرتی تھی اور اب انہی چوروں اور ڈاکوؤں کا ساتھ دے رہی ہے۔ مسند اقتدار سے آئینی طریقہ کار سے ہٹائے جانے کے بعد عمران خان کی جانب سے پاکستانی عسکری قیادت پر حملوں کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ مسند اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد ہر گزرتے لمحے عمران خان کے رویے اور لہجے میں تلخی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لاہور میں یوٹیوبرز سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف سے عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ادارے نے سوچا ہوگا عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں شاید پاکستان کی حالت بہتر ہو جائے لیکن جس ادارے نے عمران نیازی کو پالا اس نے اسی کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا، ڈائن بھی تین گھر چھوڑ کر حملہ کرتی ہے لیکن عمران نیازی نے افواج پاکستان پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ دھکا اسٹارٹ گاڑی بھی چل پڑتی ہے مگر عمران خان نہیں چل پائے، عمران خان نے پاک فوج کے جوانوں اور شہدا کو بھی نہیں چھوڑا، لوگوں کے گھر والوں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا، میں سمجھتا ہوں کہ جو وطن کا نہیں وہ کسی کا نہیں۔ عمران خان کے بیان کے ردعمل میں ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے آج ایک اور اعترافِ گناہ بھی کر لیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ نواز شریف اور جمہوری قیادتوں پر اُن کی بہتان تراشی حقائق پر مبنی نہیں بلکہ آمریتوں کی جانب سے دی گئی ڈکٹیشن تھی۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جسے عمران خان اپنی 26 سالہ جدوجہد کہتے ہیں آج اسی کو غیروں سے سُنا سُنایا جھوٹ تسلیم کر رہے ہیں۔ پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ ابھی وقت عمران خان سے اور بھی سچ اُگلوائے گا۔ عمران خان کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ پر تابڑ توڑ حملوں کے بعد پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کے الزامات کو میڈیا کے سامنے کھل کرباطل قرار دے دیا ہے اور ساتھ ہی عمران خان کے دو رخی اور دو رنگی رویوں کو منظر عام پر لائے ہیں کہ جن مقتدر شخصیات کو آپ دن کی روشنی میں میر جعفر، میر صادق اور غدار قرار دیتے ہیں انہی سے رات کے اندھیروں میں خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں۔ یہ بات طے شدہ ہے کہ پاکستانی سیاسی تاریخ میں کسی بھی سیاسی رہنما کی جانب سے پاکستانی عسکری اداروں کے خلاف جتنے بیانات عمران خان نے دیے ہیں انکی مثال نہیں ملتی۔عمران خان کے یوٹیوب پر بیانات اس بات کی گواہی دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اقتدار ملنے سے پہلے اور اقتدار کھو جانے کے بعد عمران خان کے عسکری اداروں کے خلاف بیانات میں مماثلت اتفاقیہ نہیں ہے۔ حیرانی تو اس بات پر ہورہی ہے کہ عمران خان کو مسند اقتدار پر پہنچانے کے لئے اپنا کندھا دینے والوں کو آخر عمران خان کے اندر ایسی کونسی خوبی نظر آئی تھی؟ شہباز شریف کی اس بات میں بہت وزن نظر آتا ہے کہ جس ادارے نے عمران نیازی کو پالا اس نے اسی کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا، ڈائن بھی تین گھر چھوڑ کر حملہ کرتی ہے۔کیونکہ عمران خان اس بات سے انکار نہیں کرسکتے کہ انکو مسند اقتدار میں پہنچانے میں کس نے کیا کردار ادا کیا۔ اگر عمران خان اس بات کا گمان کرتے ہیں کہ انکی 22 سالہ سیاسی محنت نے انکو ایوان وزیراعظم تک پہنچایا تو یہ مبالغہ آرائی ہوگی۔ کیونکہ عمران خان کی سیاست شوکت خانم ہسپتال اور 1992 کے ورلڈ کپ کی کامیابی کے گرد ہی گھومتی ہے جس کا اظہار آج تک عمران خان اور انکی پارٹی کرتی آئی ہے۔ یاد رہے اگر ان دونوں کارناموں کی بناء پر عمران خان نے وزیراعظم بننا ہوتا تو عمران خان 1996 ہی میں مسند اقتدارپر براجمان ہوچکے ہوتے، آخر اس وقت کی نوجوان نسل اور پوری پاکستانی قوم جس نے عمران خان کے ان دونوں کارناموں کو اپنی آنکھوں کے سامنے شرمندہ تعبیر ہوتے ہوئے دیکھا تھا، عمران خان کو اک قومی ہیرو کے طور پر تو قبول کیا لیکن انتخابات میں وزیراعظم پاکستان کے عہدے کے لئے ناقابل قبول شخصیت قرار دے کر انتخابات میں مسترد کیوں کیا؟ مریدکے میں عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیان خود انکے کردار کی نفی کرتا دیکھائی دیتا ہے۔ کیونکہ مشرف کے سب سے بڑے حامی کے طور پر عمران خان منظر عام پر آئے تھے۔ یاد رہے نواز شریف کے خلاف مشہور زمانہ پانامہ کیس خود عمران خان نے نواز شریف کے دور اقتدار ہی میں سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔ عمران خان کے دور اقتدار میں ن لیگ اور پی پی پی قیادت کے خلاف مقدمات اور گرفتاریاں ہوئیں۔ اور مریدکے میں عمران خان کے اعترافی بیان کہ نواز شریف،مریم نواز سمیت ن لیگی اور پی پی پی قیادت کے خلاف پانامہ کیس اور اپنے دور اقتدار میں دیگر مقدمات عمران خان نے اسٹیبشلمنٹ کے کہنے پر دائر کروائے تھے؟۔درحقیقت عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ پر غصہ ”غیر سیاسی“ ہونے پرہے۔ ویسے عمران خان کتنے بھلکر ہیں جو اپنے بیانات، اعلانات بھول جاتے ہیں یا پھر میرے کپتان بہت ہی بھولے بھالے ہیں جن کو یہ پتا ہی نہ چلا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلی بن کر پونے چار سال اقتدار کے مزے اُڑاتے رہے(کیونکہ عمران خان کے بیانات آن ریکارڈ ہیں کہ وہ بے اختیار تھے)۔ ایک بات طے شدہ ہے کہ پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کی سیاسی زندگی قول و فعل کے تضادات سے بھرپور ہے۔

  • روجھان  میں نوجوان اغوا ، پولیس اور کچہ کے ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

    روجھان میں نوجوان اغوا ، پولیس اور کچہ کے ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

    باغی ٹی وی ،راجن پور (نامہ نگار)روجھان میں نوجوان اغوا ، پولیس اور کچہ کے ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ
    تفصیلات کے مطابق تھانہ روجھان کے حدود موضع چک چانڈکہ میں نا معلوم مسلح افراد نے نوجوان کو اغوا کر لیا ،،شوکت ولد صدردین اپنے رقبے پر کاشتکاری کر رہا تھا ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر اسے اغوا کر لیا۔ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان کو اغوا کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے ۔ دوسری جانب ڈاکوؤں نے کچہ میں موجود پولیس پر حملہ کردیا ، ترجمان پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ پولیس کی جانب سے شدید جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ اور ٹیمز کے بروقت رپسپانس کی بدولت ڈاکو فرارہوگئے ۔پکٹ پر موجود تمام پولیس ملازم محفوظ، پولیس کی مزید بھاری نفری موقع پر موجود ہے،کچہ میں ڈاکوؤں کو ان کے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،پولیس ترجمان کامزید کہنا ہے کہ کچہ میں فرنٹ لائن پر تعینات پولیس ملازمان کے حوصلے بلند ہیں،پولیس کی جانب سے ہر محاظ پر کچہ ڈاکوؤں کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،

  • ڈیرہ غازی خان: ہیلتھ کیئر کمیشن کی مجرمانہ چشم پوشی، غیرقانونی لیباٹریوں کی بھرمار

    ڈیرہ غازی خان: ہیلتھ کیئر کمیشن کی مجرمانہ چشم پوشی، غیرقانونی لیباٹریوں کی بھرمار

    باغی ٹی ویڈیرہ غازی خان(نامہ نگار) ہیلتھ کیئر کمیشن کی مجرمانہ چشم پوشی، غیرقانونی لیباٹریوں کی بھرمار
    تفصیل کے مطابق زرائع کا کہنا ہے کہ مطابق محکمہ ہیلتھ کیئرکمیشن کی مجرمانہ چشم پوشی سے ڈیرہ غازی خان شہر بھر میں غیرقانونی لیباٹریوں کی بھرمار،سفید کوٹ مافیا مریضوں کے علاج کی تشخیص کے نام پر لواحقین کی جیبوں پر ڈاکے مارنے میں مصروف ہے،شہر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتال میں عرصہ دراز سے کمائی والی سیٹوں پر بیٹھے کرپٹ ٹولہ نے لیبارٹری مافیا سے گٹھ جوڑ کر کے حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے فنڈز اور ہمہ اقسام کی مشینری فراہم کرتے ہوئے غریبوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیت مہیا کرنے کے ویژن کی دھجیاں اُڑا دیں، آئے روز قیمتی مشینری جس میں سٹی سکین مشین قابل ذکر ہے کو خراب کر کے کمیشن کی مد میں لاکھوں کی دیہاڑیاں لگانا معمول بنا رکھا ہے ،واضح رہے کہ اربوں روپے کے فنڈز سے منگوائی گئی جدید ترین لیب ،سٹی سکین،ایکسرے ،الٹراساونڈ وغیرہ کی مشینری اور ماہانہ کروڑوں روپے تنخواہوں پر رکھے گئے لیب ٹیکنیشن اور عملہ کے ساتھ مرمتی کے بھاری بلوں کی ادئیگیوں کے باوجود قیمتی مشینیں بند ہونا سوالیہ نشان بنا ہوا ہے جبکہ اس سے کئی کم درجے پرانی سٹی سکین ،ایکسرے ،الٹرا ساؤنڈ ، لیب ٹیسٹ مشینیں لیبارٹری مافیا نے رکھ کر بغیر ایکسپرٹ کے دیہاڑی دار مزدوروں کو رکھ کر مریضوں کی کھال اْتار رہے ہیں جن کی مشینیں آج تک خراب نہیں ہوتی جو کہ لمحہ فکریہ ہے ،با وثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے،سٹی سکین ،ایکسرے سنٹر کی تمام رپوٹیں ٹیچنگ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز تیار کر کے دیتے ہیں جبکہ اکثر لیبارٹریوں کی شوگر رپورٹس تک ایک دوسرے سے میچ نہیں ہوتی ہیں ، جبکہ سرکاری ہسپتال سمیت پرائیوٹ ڈاکٹرز نے باقاعدہ لیبارٹرز مافیا سے ففٹی ففٹی کی بنیاد پرکمیشن رکھا ہوا ہے ، اکثر ڈاکٹرصاحبان نے کمائی کیلئے خود ہی لیبارٹریاں بنا رکھی ہیں جہاں پر فرضی رپورٹیں بنا کر مریضوں کو لوٹا جاتا ہے جو سے ایک خطرناک صورتحال پیدا ہو چکی ہے ، ایک سرکاری اہلکار نے دوران گفتگو انکشاف کیا کہ ہمارے محکمہ کے پاس آج تک پتھالوجی لیبارٹریوں کی قانونی یا غیرقانونی ہونے کی کوئی لسٹ تک نہ بنائی گئی ہے اور نہ ہی ہمارے پاس ان کے خلاف فوری سخت کارروائی کا اختیار ہے، ہم صرف ان غیر قانونی لیباٹریوں کو سیل کر کے کیس بنانے تک محدود رہے ہیں جبکہ کئی سال سے ہمہ قسمی اختیارات ہیلتھ کیئر کمیشن کے پاس ہیں جن کا اب دفتر تک ملتان شفٹ ہو چکا ہے جن کی فرضی کاروائیوں سے حالات مزید بگڑ گئے ہیں ، اہل شہر نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی ،چیف سیکرٹری پنجاب، وزیرصحت پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ جنوبی پنجاب،کمشنر ڈیرہ،ڈی سی ڈیرہ سے محکمہ ہیلتھ کیئرکمیشن،محکمہ صحت کی مجرمانہ چشم پوشی اورٹیچنگ ہسپتال کے کرپٹ ٹولے لیبارٹری مافیا کے معاملات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کاروائیا ں عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے –

  • دڑو: سینئر استاد،  علاقہ کی قابل احترام شخصیت ، پیپلز پارٹی کے بنیادی جیالا رجب علی شورو 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    دڑو: سینئر استاد، علاقہ کی قابل احترام شخصیت ، پیپلز پارٹی کے بنیادی جیالا رجب علی شورو 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    باغی ٹی وی ،دڑو (امتیاز آکاش میمن کی رپورٹ) دڑو کے نواحی گاؤں رجب شورو کے سینئر استاد، علاقہ کی قابل احترام شخصیت اور پیپلز پارٹی کے بنیادی جیالا رجب علی شورو 90 سال کی عمر میں علالت کے باعث انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدر ارباب وزیر احمد میمن، سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر میڈم ریحانہ لغاری، پیپلز پارٹی کے رہنما سجاد شورو، محمد حسن کھڈو، سبحان اللہ نذیر احمد سومرو، شاعر مولائی ممتاز سوڈھو، غنی کھڈو سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سینئیر استاد رجب علی شورو علاقے کی انتہائی معزز شخصیت کے طور پر جانے پہچانے جاتے تھے، انہوں نے اپنی زندگی میں کئی طالب علم پیدا کیے، انہیں سینکڑوں روشن آنکھوں کے ساتھ گاؤں کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

  • دڑو : جسقم کا مچھر کالونی میں 2 نوجوانوں کے بہیمانہ قتل پر احتجاج اور قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ

    دڑو : جسقم کا مچھر کالونی میں 2 نوجوانوں کے بہیمانہ قتل پر احتجاج اور قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ

    باغی ٹی وی ،دڑو (امتیاز آکاش میمن کی رپورٹ)جسقم کا مچھر کالونی میں 2 نوجوانوں کے بہیمانہ قتل پر احتجاج اور قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ
    تفصیل کے مطابق دڑو میں جسقم کی جانب سے کراچی کے مچھر کالونی والے ایریا میں جنونی علائقہ مکینوں کے ہاتھوں ٹھٹہ کے رہائشی نوجوان انجنئیر ایمن سعید اور نوشہرو فیروز کے اسحاق پنہور کے بہیمانہ قتل کے خلاف انور ملاح، کامریڈ عزیز سومرو، احسان سومرو، کامریڈ شوکت سومرو، فیاض مٹھو میمن، ٹی ایل پی رہنما حافظ اعجاز سومرو اور دیگر کی قیادت میں کارکنوں نے پنجاری پل پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے نعرے لگائے، اس موقع پر انور ملاح، کامریڈ عزیز سومرو اور دیگر نے کہا کہ کراچی میں جنونی دھشتگروں نے ٹیلی کمنیوکیشن کے دو انجنئیروں کو بی گناہ پھتر مارکر شہید کردیا ہے، اس افسوس ناک واقعے پر سندھ بھر میں غم اور غصے کا ماحول بنا ہوا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کے تمام جنونی قاتلوں کو فورن گرفتار کر کے پھانسی کے تختے پر لٹکایا جائے۔

  • تونسہ : پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس تونسہ شریف کا اہم اجلاس

    تونسہ : پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس تونسہ شریف کا اہم اجلاس

    باغی ٹی وی ،تونسہ شریف( عبدالسلام نامہ نگار) ممبران تونسہ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس تونسہ شریف کا اہم اجلاس،صدر تونسہ پریس کلب عظمت فاروق بزدار نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ مزمل قریشی جنرل سیکرٹری تونسہ پریس کلب کی طرف سے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔اجلاس میں تونسہ ضلع کا معاملہ زیر بحث آیا تمام ممبران نے تونسہ ضلع کے حوالے سے ،سابق سی ایم پنجاب سردار عثمان خان بزدار ممبر قومی اسمبلی خواجہ شیراز محمود اور ایم پی اے پی پی 285 خواجہ داؤد سلیمانی کی انتھک کاوشوں کو سراہا گیا اور جماعت اسلامی تونسہ،اہلیانِ تونسہ و کوہ سلیمان مقامی صحافیوں اور سول سوسائٹی کے جذبے اور کردار کی تعریف کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی طرف سے تونسہ ضلع کے اعلان کے بعد نوٹیفکیشن کی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرار داد بھی پاس کی گئی۔قرار داد میں تونسہ کے منتخب ممبران سے مطالبہ کیا گیا کہ نوٹیفکیشن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیکر تمام منتخب نمائیندگان کو نوٹیفکیشن جاری کرانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔قرار داد میں تونسہ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس تونسہ کے تمام ممبران نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سی ایم پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے بھی پرزور مطالبہ کیا گیا کہ تونسہ کی عوام کی تکالیف اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ضلع تونسہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ عوام میں پایا جانیوالا اضطراب ختم ہو۔ اجلاس کے اختتام پر پاکستان میں پائیدار امن کیلیے دعا کرائی گئی

  • ٹھٹھہ : ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ اور گندگی کی وجہ سے شہری خطرناک بیماریوں کا شکارہورہے ہیں-سید الطاف شاہ شیرازی

    ٹھٹھہ : ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ اور گندگی کی وجہ سے شہری خطرناک بیماریوں کا شکارہورہے ہیں-سید الطاف شاہ شیرازی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ اور گندگی کی وجہ سے شہری خطرناک بیماریوں کا شکارہورہے ہیں-سید الطاف شاہ شیرازی
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے سماجی رہنماء سید الطاف شاہ شیرازی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کیوجہ سے سندھ کا تاریخی شہر ٹھٹھہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا اور یہاں کے رہائشی لوگ ملیریا سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں گلیوں محلوں میں گٹر کا پانی جمع ہو نے کی وجہ سے اسکول جانے والے بچوں اور رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا انتظامیہ کیجانب سے اب تک مچھر مار اسپرے نہیں کیا گیا ہے ڈاکٹر گلی سمیت آس پاس کے محلوں میں گٹر الٹا بھنے کیوجہ سے گندہ پانی موجود راستوں پر موجود گٹروں کے ڈھکن غائب سماجی رہنماء سید الطاف شاھ شیرازی نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں جہاں گندگی کے ڈھیر اور گٹروں سے پانی ابل کر باہر نکل رہا ہے اسکی فل فور صفائی کروائی جائے تاکہ کاروبار بہتر ہو اور عوام کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم ہوسکے اور مچھر مار اسپرے کروایا جائے تاکہ مزید علاقہ مکین بیماریوں میں مبتلاء ہونے سے بچ سکیں جبکہ دوسری جانب میونسپل انتظامیہ اپنے جائز مطالبات کیلئے سراپا احتجاج ہیں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کیوجہ سے شہر کے حالات خراب ہیں بالا حکام سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں

  • شیخوپورہ : پی ٹی آئی کا لانگ مارچ انڈر پاس فائبر کی چھت گر گئی۔ ایلیٹ اہلکار سمیت 7 افراد زخمی، 2 کی حالت نازک

    شیخوپورہ : پی ٹی آئی کا لانگ مارچ انڈر پاس فائبر کی چھت گر گئی۔ ایلیٹ اہلکار سمیت 7 افراد زخمی، 2 کی حالت نازک

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ تحصیل مریدکے میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ انڈر پاس پر بنی فائبر کی چھت گر گئی۔ملبے تلے دب کر ایلیٹ اہلکار سمیت 7 افراد زخمی 2 کی حالت نازک۔زخمیوں میں فیصل ، آصف ، قاسم ، رضی اللہ ، عارف اور رضوان شامل ہیں ۔ ریسکیو ذرائع شدید 2 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو مریدکے سے لاہور میو ہسپتال ریفر کر دیا گیا یے ۔ ریسکیو ذرائع زیادہ تعداد میں لوگ چھت پہ جمع ہونے سے حادثہ رونما ہوا ۔

  • چونیاں: اتائی ڈاکٹروں نے درجنوں میڈیکل سٹور بنا لئے جوعلاج کے نام پر موت بانٹنے لگے

    چونیاں: اتائی ڈاکٹروں نے درجنوں میڈیکل سٹور بنا لئے جوعلاج کے نام پر موت بانٹنے لگے

    باغی ٹی وی ، چونیاں (نامہ نگار) اتائی ڈاکٹروں نے درجنوں میڈیکل سٹور بنا لئے، اتائی عوام میں سرعام موت بانٹنے لگے،گلی محلوں میں موجود میڈیکل سٹور ہسپتالوں کی شکل اختیار کرنے لگے،میڈیکل سٹوروں سے مبینہ طور پر منتھلی اکٹھی کی جاتی ہے، شہری۔ڈی سی قصور نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے علاقے چھانگا مانگا، کنگن پور، الہ آباد اور اس کے گردو نواح میں درجنوں اتائی ڈاکٹروں نے غیر لائسنس یافتہ میڈیکل سٹور قائم کر رکھے ہیں گلی محلے میں موجود یہ میڈیکل سٹور ہسپتالوں میں تبدیل ہو چکے ہیں جہاں پر بڑی بیماریوں کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے اور ساتھ مڈوائف یا دائیوں کے ذریعے سے ڈلیوری (آپریشن) بھی کئے جا رہے ہیں ان خود ساختہ میڈیکل سٹوروں اور ہسپتالوں میں کئی خواتین دوران ڈلیوری اپنی جان سے ہاتھ دھو چکی ہیں یا ہمیشہ کے لئے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کھو چکی ہیں۔ یہ اتائی سر عام موت بانٹ رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں انہیں، گلی محلے کے میڈیکل سٹور مالکان نے زیادہ تر ادویات دکانوں کی بجائے اپنے گھروں اورخفیہ سٹوروں میں چھپائی ہوتی ہے یہ مکروہ دھندہ تحصیل بھر میں عروج پر ہے سی او ہیلتھ قصور، ڈی ڈی ایچ او تحصیل چونیاں اور ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے جاری ہے جن کے خاص بندے ان جگہوں سے منتھلی اکٹھی کرتے ہیں جس پر شہریوں دین محمد، مختیار احمد، عبدالجبار شہزاد احمد قاسم علی ابراہیم وغیرہ نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی او ہیلتھ قصور سید اظہر نقوی نے موقف میں کہا اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرواتا ہوں، چند عطائیوں کی معلومات ہیں جلد آپریشن کریں گے.

  • چونیاں: سینئر صحافی ، معروف اینکر پرسن ارشد شریف کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے- حافظ شریف اشرف

    چونیاں: سینئر صحافی ، معروف اینکر پرسن ارشد شریف کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے- حافظ شریف اشرف

    باغی ٹی وی، چونیاں (نامہ نگار)سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن ارشد شریف کی شہادت پوری قوم افسردہ کا ناقابل تلافی نقصان ہوا، حافظ شریف اشرف تفصیلات کےv مطابق معروف صحافی اور اینکر ارشد شریف کی شہادت پر سرپرست مرکزی پریس کلب حافظ محمد شریف اشرف نے کہا کہ حق سچ کی آواز کو دبانا یزیدیت کا فعل ہے ارشد شریف انتہائی محب وطن، مخلص،وفادار اور انسان دوست صحافی تھے ان کی شہادت سے صحافت کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے وہ کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔ ارشد شریف ایک عظیم صحافی تھے جنہوں نے پاکستان کی سرحدوں پر جاکر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پروگرام کئے ،ارشد شریف کی شہادت کی اچانک خبر سے پورے ملک میں غم و غصہ کی لہر تھی حافظ شریف اشرف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور پاکستان کے صحافیوں سمیت پوری دنیا میں موجود پاکستانی صحافیوں کے جان مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اختتام پر ارشد شریف شہید کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔