باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ(نامہ نگار) این ٹی ایس پاس امیدواروں کا وزیر تعلیم کے غلط الفاظ پر پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ
تفصیل کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں پلے کارڈز اٹھا کر محکمہ تعلیم کے وزیر سردار شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر ضلع کشمور کے چیف آرگنائزر ممتاز علی شیخ غلام شبیر باجکانی محمد کھوسو نے کہا کہ 2013 میں ہم پاکستان کے بڑے مشہور ایدارے این ٹی ایس کی ٹیسٹ پاس کر کے 60 سے 97 مارکس لیکر کامیاب ہوئے ہیں لیکن محکمہ تعلیم کی جانب سے ویٹنگ میں بیٹھا بیٹھا کر کل محکمہ تعلیم کے وزیر سردار علی شاہ نے این ٹی ایس پاس امیدوارن کے خلاف غلط زبان استعمال کی ہے اس کی ہم سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں مظاہرین نے مزید کہا کہ سردار علی شاہ اگر آپ اتنے بڑے تعلیم یافتہ ہو تو آپ ہمارے ساتھ این ٹی ایس ادارے کی ٹیسٹ میں بیٹھیں آپ سب امیدواروں سے آپ مزید مارکس لے ہم اپنا حقِ چھوڑ کر آپ سے معافی مانگے گیں، نہیں تو آپ نے جو لفظ استعمال کیے ہیں اس کی معافی مانگ کر ہمیں آفر آڈر دے کر ہماری بے چینی ختم کی جائے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

کندھ کوٹ: این ٹی ایس پاس امیدواروں کا وزیر تعلیم کے غلط الفاظ پر پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ
-

ٹھٹھہ : کراچی مچھر کالونی میں 2 نوجوانوں کے قتل پر احتجاج۔ بے گناہ نوجوانوں کی موت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قر یشی) کراچی کے مچھر کالونی میں غلط اطلاع پر دو نوجوانوں کو قتل کیا گیا تھا ، جن کے ملزمان کی فوری طور گرفتار ی کیلئے وائس آف سول سوسائٹی میر پور ساکرو کی طرف سے احتجاج مظاہرہ کیا گیا، اس کے علاوہ 2 بے گناہ نوجوانوں ایمن سعید اور اسحاق پنھور کے قتل کے خلاف پورا ٹھٹھہ سراپا احتجاج

ٹیلی کام کمپنی کے دو انجئنئر مچھر کالونی میں سگنل چیک کرنے گئے تھے کہ مسجد سے اعلان کیا گیا کہ علاقے میں دو ڈاکوں بچوں کو اغوا کرنے اگئے ہیں اس اطلاع پر سیکڑوں لوگوں نے شدید ازیت ناک تشدد کرکے دونوں نوجوانوں ٹھٹھہ کے ایمن سعید اور نوشہرو فیروز کے اسحاق پنھور کو ھلاک کردیا تھا ، جس پر جئے سندھ ترقی پسند پارٹی نے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاج کااعلان کیا اور شھید ایمن سعید کے گھر پر مرحوم کے والد کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرینس کرکے احتجاج کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جس پر ٹھٹھہ کی تمام سماجی، شہری، قوم پرست اور سیاسی تنظیموں نے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا اور اج احتجاج کی شروعات ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے مین اسٹاپ تک ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں سندھ ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے سید جلال شاہ، راجو قریشی، امتیازسموں، جمعیت علماء اسلام کے مولانا احمد سومرو ، مولانا عبدالوھاب، قومی عوامی تحریک کے راحیلہ بھٹو، یاسر جاکھرو، منور بھٹو، جماعت اسلامی کے عبدالمجید سموں، شہری اتحاد کے جاوید غنی میمن، حنیف چنڈ، ٹھٹھہ یوتھ کے نوجوانوں، تاجر اتحاد کے رہنماوں تحریک انصاف کے عہدیداران اور دگر سیکڑوں لوگ اور شہید ایمن کے والد سعید جاوید شریک تھے

اس موقع سیاسی اور سماجی و قوم پرست رہنماوں نے اس واقع کا زمہ دار سندھ حکومت کو ٹھیرایا، انہوں نے کہا کہ ائے دن کراچی میں اس قسم کے واقعیات ہوتے رہتے ہیں کبھی مزہب کے نام پر لوگوں کو زندہ جلادیا جاتا ہے کبھی کسی بہانے لوگوں کو مارا جاتا ہے اس کی خاص وجہ غیر مقامی لوگوں کی اباد کاری ہے جنہوں نے اکر سندھ کا دل کراچی جیسے شہر کو یرغمال بنا لیا ہے اور ائے دن اس قسم کے واقعیات ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں نوجوانوں کا قتل جس بے دردی سے کیا گیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قاتل باقائیدہ تربیت یافتہ ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فوری طور پر اس واقع میں ملوث افراد کو گرفتار کرے اور۔ جس کمپنی میں یہ نوجوان کام۔کرتے تھے اس کو بھی شامل تفتیش کرے.
وحشی درندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ٹھٹھہ کے رہائشی ایمن سعید کے موت پر اس کے والد صحافی سعید جاوید سے تعزیتوں کا سلسلہ جاری ہے،عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں ، راجہ قریشی، ای بی شورو، اور لوگوں نے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لۓ دعائیں مانگی اور سندہ حکومت سے مطالبہ کیا کے کراچی میں مچھر کالونی میں مرنے والے ٹیلی کمیونیکیشن کے دونوں ملازمین ایمن جاوید اور اسحاق پنہور کے سارے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفے کردار تک پہنچایا جاۓ جس کے لۓ پورا سندھ سراپا احتجاج ہے.

جئے سندھ قومی محاذ پارٹی کے رہنماء پیر گلزار شاہ جیلانی، سید عادل شاہ شیرازی، اور سول سوسائٹی کیجانب سے وکیل علی حسن ملاح، اشرف ملاح، اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی سربراہی میں گھارو سٹی میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کے قاتل شر پسند عناصر کیخلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے اس موقعہ پر انہوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی میں گزشتہ چند برسوں سے سندھی نوجوانوں کو سازش کے تحت مجرم ظاہر کر کے جان سے مارنے کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کتنے ہی سندھی نوجوان غیر مقامی لوگوں کے ہاتھوں سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں کراچی میں مسلسل ایسے واقعات پیش آنے کی وجہ سے سندھی زبان بولنے والے افراد کے لئے کراچی نوگو ایریا بنتا جا رہا ہے اور سندھ حکومت مکمل طور پر تماشائی بنی ہوئی ہے اور غیر مقامی لوگوں کی سہولت کار بن چکی ہے جس کے نتیجے میں سندھی لوگوں کے لئے روزگار بھی نہیں ہے اور اب سندھیوں کے لیے موت بھی سستی کر دی گئی ہے جیسے کہ کوئی گیم کھیلی جاتی ہے اس صورت حال میں آج سندھ مکمل طور پر غیر مقامی لوگوں کے ہاتھوں میں جا چکی ہے سندھی لوگ بے بسی اور لاچارگی والی زندگی گزارنے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں سندھ کی بگڑتی ہوئی موجودہ صورتحال میں سب قوم پرستوں نے کوئی بہتر حکمت عملی نہ بنائی تو سندھی لوگ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔ -

جتوئی : غیرت کے نام پراور ٹھٹھہ میں رشتہ کے تنازعہ نوجوان قتل
باغی ٹی وی ،جتوئی (نذیر شجراء) غیرت کے نام پر قتل کی لرلزہ خیز واردات۔
تفصیل کے مطابق جتوئی کے علاقہ پھلن شریف میں غیرت کے نام پر محمدبلال گبول کا اپنے چچا زاد بھائی کی بیوی معراج مائی کے ساتھ عرصہ دراز سے ناجائز تعلقات تھے جس کی بنا پر معراج مائی کے بیٹے محمد محسن نے غیرت کے نام پر محمد بلال کو اپنے چچا محمد اکرم کے ساتھ ہم مشورہ ہو کر فائر مار کر قتل کر دیا یہ قتل صرف اور غیرت کے نام پر ہوا ہے،ایس ایچ او جتوئی ارشد منیر اور انکی ٹیم حقائق تک پہنچ گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں.
ٹھٹھہ سے نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے مطابق کینجھر کے قریب کاتیار اسٹاپ پر رشتہ کے تنازہ میں ملاح برادری میں تصادم کے نتیجے میں 23 سالہ نوجوان اکبر ماچھی گولی لگنے سے قتل، ایک زخمی علاقے میں صورتحال کشیدہ ،پولیس نے علاقے کو گھیر لیا ہے -

ڈی آئی خان۔ پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ 2 اہلکارشہید،4 زخمی
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان ( نامہ نگار) پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،2 اہلکار شہید جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت محکمہ وائلڈ لائف کا دیہاڑی پر تعینات کردہ پرائیویٹ اہلکار شہید جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت حضرت حسین جبکہ وائلڈ لائف اہلکار شہید نعمت اللہ ہے، زخمی ہونے والوں میں بلال، عمران، نصراللہ اور نقیب اللہ شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ پہنچا دیا گیا ہے۔ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت زخمیوں کی عیادت کرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ پہنچ گئے، ڈیرہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ -

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی میر دوست محمد مزاری کی گرفتاری کے خلاف انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ
باغی ٹی وی ،راجن پور (نامہ نگار)روجھان میں سابق ڈپٹی اسپیکر میر دوست محمد مزاری کی گرفتاری کے خلاف انڈس ہاٸی وے پر احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، مظاہرین نے انڈس ہائی وے پر ٹائر جلا کر قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا. یاد رہے کہ کل شام کو یہ خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق کل محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو نجی اسپتال سے گرفتارکیا تھا،دوست محمد مزاری کے کزن شہباز مزاری نے بھی گرفتاری کی تصدیق کردی تھی ، ان کا کہنا تھا دوست محمد مزاری دادا کی عیادت کیلئے اسپتال آئے ہوئےتھے جہاں سے اینٹی کرپشن ٹیم نے انہیں گرفتار کیاہے،دوسری طرف آج لاہور کی مقامی عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا ہے۔عدالت نے زمینوں پر قبضے کے مقدمے میں دو روز کےلیے جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا.
اینٹی کرپشن حکام نے دوست محمد مزاری کوضلع کچہری لاہور میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔اینٹی کرپشن کے وکیل نے سابق ڈپٹی اسپیکر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دوست محمد مزاری سے زمین پر قبضے کے الزام کی چھان بین کرنی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
سابق ڈپٹی اسپیکر کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن حکام نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا اور گرفتاری کی۔ -

دراہمہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، شراب فروش گرفتار مقدمات درج
باغی ٹی وی ،دراہمہ(عبدالوحید رند نامہ نگار) تھانہ دراہمہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، شراب فروش گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ دراہمہ امجد جاوید نے بتایا کہ پولیس تھانہ دراہمہ نے الگ الگ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دو کس شراب فروش گرفتار کر لئے اور شراب فروش خضر عباس سے 270 لیٹر شراب جبکہ محمد حنیف سے 30 لیٹر شراب برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری کا کہنا تھا کے سرکل کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ سماج دشمن عناصر معاشرے کے ناسوروں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے۔
-

ٹھٹھہ :مویشیوں کےبیوپاریوں کو جعلی CIA اہلکار بن کر لوٹنے والوں میں ایک صحافی اور پولیس اہلکار بھی شامل ، مقدمہ درج
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)گذشتہ رات سی آئی اے کے جعلی اہلکار بن کر ٹھٹھہ سے کراچی مویشی لیکر جانے والوں سے بارہ لاکھ روپے لوٹنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ،دھابیجی تھانہ میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں ایک صحافی ایاز واریو ایک پولیس اہلکار سمیت تین نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے ،گذشتہ رات مویشیوں کے تاجر جب مویشی لیکر کراچی جارہے تھے تو ایک کرولا کار میں موجود افراد نے سی آئی اے کا اہلکار ظاہر کرکے ان کو لوٹا، موقع پر پولیس نے ان جعلی افراد سےپوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا تھا کہ یہ صحافی ہیں،ملزمان کو پولیس کی طرف سے بچانے کے خلاف مویشیوں کے تاجروں نے پہلے دھابیجی میں اور پھر مکلی بائی پاس پر نیشنل ہائی وے بلاک کرکے دھرنا دے دیا تھااور مطالبہ کیا تھا کہ ہم نے کچھ لوگوں کو پہچانا ہے لیکن پولیس نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور ان کا تعاقب نہیں کی اور انہیں جانے دیا.
-

لیہ : ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈکا اجلاس
لیہ،باغی ٹی وی – ڈپٹی کمشنر امتیا زاحمدکھچی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈکا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈی ایچ او ڈاکٹرصائمہ بتول سمراءاور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں 13کیسز کی سماعت کی گئی جن میں دو کیسز کوکارروائی کے لئے بھیجاگیاجبکہ باقی کیسز کادوبارہ معائنہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر امتیا زاحمدکھچی نے کہاکہ غیر معیاری ادویات ادویات بیچنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیںقیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ناقص اور غیرمعیاری رکھنے والوں کے سخت ایکشن لے کرغیر قانونی میڈیکل سٹورز،کلینک اور ہسپتال سیل کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر امتیا زاحمدکھچی نے مزید کہاکہ میڈیکل سٹور پر زائد المیعادادویات رکھنے اور فروختگی کا بھی معائنہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ تمام میڈیکل سٹورمالکان کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کا یقینی بنائیں۔
-

تونسہ : ضلع کا نوٹیفکیشن نہ ہونے پر جماعت اسلامی کی جانب سے کلمہ چوک پر احتجاجی کیمپ دھرنے میں تبدیل
باغی ٹی وی ،تونسہ شریف ( عبدالسلام نامہ نگار ) تونسہ ضلع کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار جماعت اسلامی کی جانب سے کلمہ چوک پر احتجاجی کیمپ دھرنے میں تبدیل، کل وزیراعلی پنجاب ہاوس کے سامنے دھرنا ہوگا، تونسہ شریف کو ضلع اور وہوا کوہ سلیمان تحصیل بنانا یہاں کا بنیادی حق ہے پنجاب میں حالیہ دنوں میں نئے اضلاع کا بننا خوش آئند ہے لیکن یہاں کے مقامی ممبران اسمبلی کی نااہلی اور مفادات کی وجہ سے تونسہ ضلع کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونا ان ممبران اسمبلی کی علاقہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے جماعت اسلامی اس دیرینہ عوامی مطالبے کے حصول کے لئے جماعت اسلامی وزیراعلی پنجاب کے ہاؤس باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرے گی.
-

شیخوپورہ : ڈی ایچ کیو ہسپتال،ٹراما سنٹر کے باہر ٹوٹے سٹریچر، ناکارہ 2 وہیل چئیر،لوگ مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر آئی سی یو ،دیگر وارڈز میں لے جانے پر مجبور
باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال،ٹراما سنٹر کے باہر ٹوٹے پھوٹے سٹریچرناکارہ 2 وہیل چئیر،لوگ مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر آئی سی یو ،دیگر وارڈز میں لے جانے پر مجبور
تفصیل کے مطابق شیخوپورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کے ٹراما سنٹر ایمرجنسی کے باہر ٹوٹے پھوٹے سٹریچر، ٹوٹی ہوئی دو عدد وہیل چیئر مریضوں کا منہ چڑارہی ہیں چند ایک ناکارہ سٹریچر ز کی اوپری سیٹس خون سے اٹی ہوتی ہیں لوگ اپنے مریضوں کو ہاتھوں اور کندھوں پر اٹھا کر آئی سی یو اور دیگر وارڈز میں لے جانے پر مجبور ہیں ہسپتال کے ملازمین کے ہاتھ مریضوں اور لواحقین کی جیبوں تک پہنچ چکے ہیں ہر کوئی دیہاڑی لگانے کے چکر میں پڑا ہوا ہے ڈاکٹر اور نرسوں کو اپنے موبائل فونز سے فرصت ملے تو بے چارے مریضوں کی طرف توجہ دیں۔چند ایک کے علاوہ تمام میڈیکل ٹیسٹ ادویات باہر سے منگواکر مریضوں کے ساتھ ظلم روا رکھا جارہا ہے اور تو اور ہسپتال کی کنٹین تک میں جعلی غیر معیاری پانی کی بوتلیں منرل واٹر بنا کر مریضوں کو مہنگے داموں بیچی جارہی ہیں اقربا پروری اور کرپٹ مافیا نے اس مثالی علاج گاہ کو برباد کر کے رکھ دیا ہے ڈی سی شیخوپورہ طارق بسراء فوٹو سیشن اور کاغذی کارروائی تک محدود نہ رہیں عملی طور پر کچھ کرکے دیکھائیں، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں موجود کرپٹ مافیا کا قلع قمع کرکے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔