Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • شیخوپورہ : عوام مہنگائی کے سونامی کی لپیٹ میں آگئی ،انتظامیہ منظر سے غائب

    شیخوپورہ : عوام مہنگائی کے سونامی کی لپیٹ میں آگئی ،انتظامیہ منظر سے غائب

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) عوام مہنگائی کے سونامی کی لپیٹ میں آگئی ،انتظامیہ منظر سے غائب ، خود ساختہ مہنگائی عوام کوزندہ درگور کردیا.ڈپٹی کمشنر عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ،سبزی منڈیوں میں گاجر80روپے،گوبھی80روپے،شلغم50روپے،کدو60روپے،دھنیا100روپے کلو، مٹر300روپے کلو،بینگن 50روپے کلو،کریلے70روپے،نیاآلو90روپے،بھنڈی توری100روپے کلو،پالک30روپے کلو،ادرک400روپے فی کلو،لہسن300روپے کلو،پیاز150روپے دوئم پیاز140روپے،محلوں میں ارودی 150روپے،بندگوبھی،150روپے،شملہ مرچ300روپے،کھیرا50روپے کلو،لیموں دیسی190روپے کلو،بھنڈی توری100روپے کلو، گھیاکدو140روپے فی کلو،ٹینڈیاں،میتھرے،کریلے،پھلیاں 80اسی روپے کلو،گاجر100روپے فی کلو،ادرک450روپے کلو،لہسن400روپے کلو، مولی50روپے کلو،جبکہ سرکاری نرخ ناموں کے ریٹ فی کلو کریلے 42 سے 45 روپے، گاجر چائینہ 135 سے 140 روپے، پالک 22 سے25روپے، ساگ36سے40،بینگن35سے40روپے،حلوہ کدو56 سے60 روپے،بھنڈی توری 82 سے85روپے،گھیاکدو52سے55روپے،مٹر270سے280روپے،پھلیاں 100 سے 105 روپے، آلونیا 62 سے 65 روپے،پیاز100سے105روپے،ٹماٹر155سے160روپے،سبزمرچ 230 سے240روپے،لیموں دیسی 160 سے 170 روپے، ادرک چائینہ 330 سے 340 روپے، لہسن 230 سے 240 روپے، کھیرا 32 سے35روپے،شملہ مرچ 240 سے 250 روپے، بند گوبھی 120 سے 125 روپے، گھیاتوری 76 سے 80 روپے، اروی 92 سے 95 روپے پھل سیب سرکاری ریٹ138 سے 135 مارکیٹ میں 200روپے فی کلو، کیلا 76 سے 80 روپے مارکیٹ میں 90 روپے، ناشپاتی200روپے سے210روپے مارکیٹ میں 250روپے،انار دانہ دار310روپے سے320روپے مارکیٹ میں 400 روپے، انار قندھاری 210روپے سے 220 روپے، مارکیٹ میں 240 روپے، جاپانی 86 سے 90 روپے مارکیٹ میں 150روپے،مسمی 62 سے 65مارکیٹ میں 150 روپے، امرود62 سے65 مارکیٹ میں 200روپے فی کلو کھجور ایرانی320سے330روپے مارکیٹ میں 350 روپے،پپیتا220سے230روپے مارکیٹ میں 250روپے فی کلو فروخت کیاجارہا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سب اچھا کے دعوئے کئے جارہے ہیں۔

  • ننکانہ : 2 تیز رفتارموٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا ، 3  شدید زخمی

    ننکانہ : 2 تیز رفتارموٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا ، 3 شدید زخمی

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) 2 تیز رفتارموٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا ، 3 شدید زخمی
    تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب موڑ کھنڈہ روڈ نزد کوٹ حنیف شاہ سٹاپ تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے، اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کاعملہ وہاں پہنچا زخمیوں میں 65 سالہ نور محمد، 35 سالہ اسد علی اور 6 سالہ مہک اسد شامل ہیں زخمیوں کو ریسکیو 1122 عملہ نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا

  • ڈیرہ غازیخان۔ جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،  6 جواری گرفتار اور جواء پر لگی رقم اور موبائل فونز برآمد

    ڈیرہ غازیخان۔ جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 6 جواری گرفتار اور جواء پر لگی رقم اور موبائل فونز برآمد

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان۔( شہزادخان نامہ نگار) ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی ہدایت پر جواریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، جوإ جیسی لعنت میں مبتلا 6 جواری گرفتار اور جوإ پر لگی رقم اور موبائل فونز برآمد۔
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی حمید اللہ معہ سٹی پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاٶن جاری ہے پولیس تھانہ سٹی نے جواریوں کے خلاف کارواٸ عمل میں لاتے ہوۓ 6 جواریوں عمیر، صارم، ثاران، عدنان، شعیب، مدثر کو تاش جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا اور جواریوں سے جوإ پر لگی رقم 25 ہزار روپے سے زائد رقم معہ موباٸل فونز برآمد کر لۓ ہیں ایس ایچ او تھانہ سٹی نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کی خصوصی مہم اور ڈی ایس پی سٹی منور بزدار کی سپرویژن میں تھانہ سٹی کے علاقے میں جواریوں کے خلاف بھر پور کارواٸ شروع کر دی ہے تاکہ معاشرہ کے ناسوروں کا صفایا کیا جاۓ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ معاشرہ میں فساد برپا کرنے والے اور جراٸم پیشہ عناصر اور ان کے مددگاروں کی نگرانی شروع ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

  • ٹھٹھہ : مچھر کالونی میں  بپھرے  ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے ایمن سعید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    ٹھٹھہ : مچھر کالونی میں بپھرے ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے ایمن سعید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)کراچی کی مچھر کالونی میں بپھرے ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے ایمن سعید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،گذشتہ روز ٹیلی کام کمپنی میں کام کرنے والے دو نوجوان ٹھٹھہ کا ایمن سعید اور نوشہرو فیروز کااسحاق پنھور ٹاور پر کام کرنے گئے تو کسی نے افواہ پھیلا دی کہ ڈاکو آگئے ہیں وہاں موجود وحشی افراد نے بغیر تصدیق کے شدید تشدد کرکے دونوں نوجوانوں کو شہید کردیا تھا
    ایمن جاوید کے والد ڈاکٹر سعید جاوید ٹھٹھہ کے سینئر صحافی ہیں ایمن ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا،ایمن نے انجنئیرنگ پاس کرنے کے بعد چھ ماہ قبل ہی کمپنی میں ملازمت شروع کی تھی.
    دوسری طرف سندھ ترقی پسند کے رہنما اور چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی جانب سے ٹھٹھہ کے صحافی سعید جاوید کے بیٹے ایمن سعید اور نوشہرو فیروز کے اسحاق پھنور کے قتل کئے جانے پر شدید الفاظوں میں مزمت کی ہے اورانہوں نے کہا کہ بےگناہ نوجوانوں کی ہلاکت ایک بہت بڑا سانحہ ہے جسکی ہم مذمت کرتے ہیں، درندہ صفت قاتلوں کو گرفتار کرکے پھانسی دی جائیے.ڈاکٹر قادر مگسی کی صحافی سعید جاوید سے فون پر تعزیت کے دوران گفتگو کہا کہ ہم آپکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ایمن کی شہادت پر تعزیت بھی کرتے ہیں- ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے سول سوسائٹی کے نمائندوں، قوم پرست رہنماؤں اور شہید کے ورثہ کا مطالبہ.

  • ساکا پنجہ صاحب کی صد سالہ تقریبات، بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    ساکا پنجہ صاحب کی صد سالہ تقریبات، بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    باغی ٹی وی ،ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے 288 سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔
    واہگہ بارڈر لاہور پہنچنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔پردھان سردار امیر سنگھ نے کہا کہ ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ نے ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، بعد ازاں یاتریوں کو سخت سکیورٹی حصار میں حسن ابدال روانہ کیا گیا۔ان سے قبل بھارت سے 104رکنی سکھ یاتریوں کا وفد سردار رنجیت سنگھ کی قیادت میں ننکانہ صاحب پہنچ چکا ہے ،خصوصی گاڑیوں کے ذریعے سکھ یاتریوں کا وفد جب اپنے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی جائے پیدائش پر پہنچا تو ضلع انتظامیہ کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا اپنے روحانی پیشوا کی جاٸے پیدائش پہنچنے پر سکھ یاتری بہت خوش تھے انہوں نے دورہ پاکستان کے دوران ٹرانسپورٹ, قیام و طعام اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے, بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں دوروزقیام کے دوران گوردواہ جنم استھان سمیت دیگر گوردواروں میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے .

  • ڈی جی خان : سماج دشمن عناصر کے خلاف بارڈرملٹری پولیس کی کارروائیاں،دو منشیات فروش اور ایک موٹرسائیکل چور گرفتار

    ڈی جی خان : سماج دشمن عناصر کے خلاف بارڈرملٹری پولیس کی کارروائیاں،دو منشیات فروش اور ایک موٹرسائیکل چور گرفتار

    باغی ٹی وی ،ڈی جی خان، سماج دشمن عناصر کے خلاف بارڈرملٹری پولیس کی کارروائیاں،دو منشیات فروش اور ایک موٹرسائیکل چور گرفتار
    سخی سرور بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ اسد خان چانڈیہ کی ہدایت پر ایس ایچ او جعفر خان لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو اعلی کوالٹی کی ولائتی شراب چرس اور افیون سمیت گرفتار کرکے کے دونوں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات کا اندراج کر کے حوالات بند کر دیا اس موقع پر جعفر لغاری کا کہنا تھا کہ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد اسد خان چانڈیہ کی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کی حدود میں جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے دوسری طرف نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او انچارج چیک پوسٹ رونگھن ساجد خان لغاری نے اپنی ٹیم منیر احمد اور محمد نواز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے بلوچستان براستہ بغل چر روڈ رونگھن چوری شدہ موٹر سائیکل لے جانے کی کوششں کام بنا دی عوامی و سماجی حلقوں نے ساجد خان لغاری و ان کی ٹیم کی اس کارروائی کو سراہا ہے.

  • ڈیرہ غازیخان : ایس پی انوسٹی گیشن کی زیرصدارت کرائم میٹنگ ، ضلع بھر کے تمام تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

    ڈیرہ غازیخان : ایس پی انوسٹی گیشن کی زیرصدارت کرائم میٹنگ ، ضلع بھر کے تمام تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار) ایس پی انوسٹی گیشن کی زیرصدارت کرائم میٹنگ ، ضلع بھر کے تمام تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.
    تفصیل کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں سرکل آفیسران، ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور تفتیشی آفیسران نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات سال 2021/2022 کو جلد ازجلد یکسو کریں مقدمات زیادہ دیر تک زیر تفتیش رہنا انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔مزید کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کی ہدایت ہر جرائم پیشہ عناصر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کو جاری رکھ کر نوجوان نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ فراہم کرنے میں اپنا پھر پور کردار ادا کریں۔ منشیات(آئس) فروشوں کیخلاف اپنی کاروائیوں میں مزید بہتری لائیں اور جواریوں کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کریں۔ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور اسی طرح تمام ایس ایچ اوز موٹر سائیکل سنیچنگ اور چوری کی وارداروں کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کریں علاقہ میں امن کمیٹی ممبران کی خدمات حاصل کرکے خونی دشمنیوں میں راضی نامے کرنے کی کوشش کریں۔اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائیں تاکہ امن وامان کی فضا برقرار رہ سکیں۔عوام کیساتھ میٹنگز کے انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ آپ انکے مسائل سے باخبر رھ سکیں اور بہتر طریقے سے عوام کے مسائل حل کر سکیں۔

  • ٹھٹھہ : دھابیجی مارکیٹ کے قریب کار سوار مسلح ڈاکوؤں نے مویشیوں کے بیوپاریوں کو لوٹ لیا،پولیس تماشہ دیکھتی رہی

    ٹھٹھہ : دھابیجی مارکیٹ کے قریب کار سوار مسلح ڈاکوؤں نے مویشیوں کے بیوپاریوں کو لوٹ لیا،پولیس تماشہ دیکھتی رہی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(راجہ قریشی ) دھابیجی مارکیٹ کے قریب کار سوار مسلح ڈاکوؤں نے مویشیوں کے بیوپاریوں کو لوٹ لیا
    تفصیل کے مطابق دھابیجی مارکیٹ کے قریب کار میں۔ سوار مسلح افراد کی مویشیوں کے تاجروں سے لوٹ مار
    مسلح افراد لاکھوں روپے لوٹ کر فرارواقعہ کے خلاف متاثرہ تاجروں کا مین قومی شاہرہ پر دھرنا روڈ بلاک کراچی سے ٹھٹھہ ، بدین، ٹنڈومحمد اور سجاول جانے والی ٹریفک معطل ،ڈاکوؤں کی نشاندھی کے باوجود پولیس نے ان کا پیچھا نہیں کیا متاثرہ تاجروں کا الزام

  • شیخوپورہ: ڈپٹی کمشنرکا شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضلع بھر کے دوروں کا آغاز

    شیخوپورہ: ڈپٹی کمشنرکا شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضلع بھر کے دوروں کا آغاز

    شیخوپورہ: ڈپٹی کمشنرکا شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضلع بھر کے دوروں کا آغاز
    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضلع بھر کے دوروں کا آغاز کردیا۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فیروزوالا اور مریدکے کا دورہ کیا اور آئی سی یو ، سی سی یو اور ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا حاضری رجسٹر بھی چیک کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر فروزوالا کا بھی دورہ کیااور زیر التواء کیسز وراثتی ، کھیوٹ اور میوٹیشن کیسز کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے آراضی ریکارڈ سنٹر میں موجود سائلین سے ملاقات کی اور فراہم کردہ سہولیات اور سروس ڈیلیوری بارے استفسار کیا۔ریسکیو 1122 مریدکے کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کے افسران اور ریسکیورز کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کی جانے والی کاوشیں ، فرائض منصبی میں لگن ، ایمانداری اور خوش اخلاقی دیگر سرکاری محکموں کیلئے مشعل راہ ہے۔

  • ننکانہ : ریسکیو 1122  کی ضلع کے سیکرٹری  یونین کونسلوں کے لئے دو روزہ تر بیتی ورکشاپ

    ننکانہ : ریسکیو 1122 کی ضلع کے سیکرٹری یونین کونسلوں کے لئے دو روزہ تر بیتی ورکشاپ

    باغی ٹی وی، ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ریسکیو 1122 کی ضلع کے سیکرٹری یونین کونسلوں کے لئے دو روزہ تر بیتی ورکشاپ
    تفصیل کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کی جانب سے ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں کے 65 سیکرٹری یونین کونسل کے لئے دو روزہ تر بیتی ورکشاپ ریسکیو کیڈٹ کور ۔ فائر سیفٹی اور بیسک لائف اسپورٹس کورس کے بعد کامیاب شرکاء کے لیے تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی تقریب میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن اسلم بلوچ نے مہمان خصوصی شرکت کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن اسلم بلوچ نے تربیتی ورکشاپ کے کامیاب شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ شہزاد اکرم بھی موجود تھے تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کے وژن "ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر” کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بروقت طبی امداد سے بچایا جا سکتا ہے اور جانی و مالی نقصان کو کم کر سکتے ہیں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن اسلم بلوچ نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو 1122 ایک ایسا پودا لگایا ہے جس سے تمام افراد بلا امتیاز ہمہ وقت مستفید ہو رہے ہیں۔ ریسکیو کیڈٹ کور فائر سیفٹی اور بیسک لائف سپورٹس کورس”دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں 65 سیکرٹری یونین کونسلز نے زندگی بچانے کی مہارتیں حاصل کی ہیں وہ نہ صرف اپنی فیملی بلکہ علاقے کے لوگوں کے لئے بھی حد درجے کارآمد ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ دورانِ ٹریننگ سیکرٹری یونین کونسلز کی بہتر انداز میں لرننگ اور دلچسپی قابل داد رہی مزید براں محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں