Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • بھارت سے 104 رکنی سکھ یاتریوں کا وفد سردار ہرجیت سنگھ کی قیادت میں ننکانہ صاحب پہنچ گیا

    بھارت سے 104 رکنی سکھ یاتریوں کا وفد سردار ہرجیت سنگھ کی قیادت میں ننکانہ صاحب پہنچ گیا

    باغی ٹی وی، ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) بھارت سے 104 رکنی سکھ یاتریوں کا وفد سردار ہرجیت سنگھ کی قیادت میں ننکانہ صاحب پہنچ گیا،خصوصی بسوں کے زریعے سکھ یاتریوں کا وفد جب اپنے روحانی پیشوا بابا گورونانک کی جاٸے پیداٸش گوردوارہ جنم استھان پہنچا تو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا.
    تفصیل کے مطابق بھارت سے 104رکنی سکھ یاتریوں کا وفد سردار رنجیت سنگھ کی قیادت میں ننکانہ صاحب پہنچ گیا خصوصی گاڑیوں کے ذریعے سکھ یاتریوں کا وفد جب اپنے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی جائے پیدائش پر پہنچا تو ضلع انتظامیہ کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا اپنے روحانی پیشوا کی جاٸے پیداٸش پہنچنے پر سکھ یاتری بہت خوش تھے انہوں نے دورہ پاکستان کے دوران ٹرانسپورٹ, قیام و طعام اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے, بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں دوروزقیام کے دوران گوردواہ جنم استھان سمیت دیگر گوردواروں میں اپنی مذپبی رسومات ادا کریں گے

  • ملک میں خوف اور غیر یقینی کی فضا قائم ہے :  سینڑ سراج الحق

    ملک میں خوف اور غیر یقینی کی فضا قائم ہے : سینڑ سراج الحق

    باغی ٹی وی ،گوجرخان ( شیخ ساجد قیوم ، نامہ نگار ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینڑ سراج الحق اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا گوجرخان میں تقریب سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے راجہ محمد ظہیر خان مرحوم کی زندگی اورخدمات پر لکھی گئی مرددرویش نامی کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد مقامی ھوٹل میں کیا گیا تقریب میں ھرطبقہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینڑ سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کے ملک میں اس وقت خوف اور بے یقینی کی صورتحال بن چکی ہے خوف اور غیر یقینی کی صورتحال میں حکومت اور ملکی ادارے ٹھیک طور پر کام نہیں کر رھئیے پاکستان دشمن قوتیں ملک میں ایسی ھی فضا چاھتے ھیں پاکستان مخالف قوتیں ایک اور سقوط ڈھاکہ چاھتی ھیں غربت اور مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک آئی ایم ایف اور سودی نظام کے بغیر بھی ھم ملکی معیشت چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ھمیں اپنے نظریات پر رھتے ھوے ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹتے ھوئے ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر نا چاہیے تقریب کے میزبان راجہ محمد جواد اور راجہ محمد حاشر نے مہمانوں کا استقبال کیا اور شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا

  • ٹھٹھہ : مجھے انصاف چاہئے ہے، میرے بیٹے کے قتل کی  انکوئیری شفاف طریقے سے کی جائے- سینئیر صحافی ڈاکٹر سعید جاوید

    ٹھٹھہ : مجھے انصاف چاہئے ہے، میرے بیٹے کے قتل کی انکوئیری شفاف طریقے سے کی جائے- سینئیر صحافی ڈاکٹر سعید جاوید

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی) مچھر کالونی میں ٹھٹھہ کے رہائیشی ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو ڈاکو قرار دیکر سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا گیا متوفی ایمن سعید جاوید اور اسحاق جمالی دونوں متوفی ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے، علاقہ میں سگنل چیک کرنے کیلئے آئے تھے،یہ پسماندرہ علاقہ ہے جہاں افواہ پھیلائی گئی کہ بچوں کو اغواء کیا جارہا ھے۔بھرے مجمعے نے دونوں پر حملہ کردیا گیا اور دونوں نوجوان شہید کردئے گئے ایمن کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے اس کے والد ڈاکٹر سعید جاوید سینئیر صحافی ہیں اور ڈاکٹری کے شعبہ ڈے وابستہ ہیں ایمن سعید نے ابتدائی تعلیم ماڈل تربیت اسکول میں حاصل کی دو سال قبل انجینیرنگ پاس کی تھی اور دو ماہ قبل ہی ٹیلی کام کمپنی میں نوکری ملی تھی ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری واقع کی جگہ پر پہنچ گئے انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا،شہید ایمن جاوید کے والد ڈاکٹر سعید جاوید نے کہا ہے کہ میرا بچہ دو ماہ قبل ہی نوکری پر لگا تھا ہفتہ کے دن گھر اتا تھا اور پیر کو ڈیوٹی پر چلا جاتا تھا کراچی میں کمپنی نے ہی رہائیش دی تھی اور ہمیشہ کمپنی کی گاڑی میں اتا جاتا تھا اج بھی عہ کمپنی کی گاڑی میں گیا ہے اور مجھے کمپنی والوں نے اس کی موت کی اطلاع دی انہوں نے کہا کہ ائے دن بے گناہ نوجوانوں کے موت کی خبریں پڑھ رہے ہیں اج یہ واقع میرے ساتھ ہوا ہے نیرے بچے کا رکارڈ دیکھ لیں کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ قتل کی انکوائری شفاف طریقے سے ہونا چاہیے

  • سجاول : پولیس کی کارروائی گٹکا فروش ملزم گٹکہ سمیت گرفتار

    سجاول : پولیس کی کارروائی گٹکا فروش ملزم گٹکہ سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی ، ضلع سجاول( نامہ نگار یاسر علی پٹھان) ایس ایس پی سجاول سید امداد علی شاہ صاحب کی ہدایت پر ضلع سجاول پولیس کا منشیات/گٹکا فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری،ایس ایچ او چوھڑ جمالی ایاز حسین میمن کی مخفی اطلاع پر چوھڑ،سجاول مین روڈ موسی آباد گیٹ کے قریب دوران چیکنگ کامیاب کاروائی،پولیس کارروائی کے نتیجے میں گٹکا فروش ملزم دوست علی چانگ،3000 پوری گٹکہ سمیت گرفتارگرفتارملزم کے خلاف تھانہ چوھڑ جمالی پر مقدمہ درج۔u/s 4,8.SPM&GM.Act FiR#59/2022

  • مچھر کالونی میں ٹھٹھہ کے رہائیشی ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو ڈاکو ظاہر کرکے قتل کردیا گیا

    مچھر کالونی میں ٹھٹھہ کے رہائیشی ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو ڈاکو ظاہر کرکے قتل کردیا گیا

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی ) شہریوں نے ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو ڈاکو ظاہر کرکے قتل کردیا گیا، ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد میرٹ پر تحقیقات کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے مچھر کالونی میں دلخراش واقعہ آیا ، جہاں شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔علاقہ مکینوں کی جانب سے ملزمان کی لاشوں کوجلانے کی کوشش کی گئی جبکہ ان کی کار کو بھی آگ لگا دی۔ذرائع نے بتایا کہ علاقہ مکینوں نے ابتدائی طورپرملزمان کو اغوا کار بتایا ہے، ملزمان کی جانب سےمبینہ طور پر اغوا کی واردات کی جا رہی تھی۔.واقعے کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری جائے وقوع پہنچے تو بتایا کہ دونوں افراد کسی ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے اور علاقہ میں سگنل چیک کرنے کیلئے آئے تھے۔ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ یہ پسماندرہ علاقہ ہے ،افواپھیلائی گئی کہ بچوں کو اغواکیا جارہاہے تو لوگوں کے ہجوم نے دونوں افراد پر حملہ کردیا۔فدا حسین نے کہا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد میرٹ پر تحقیقات کی جائیں گی، واقعےمیں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا، ایک عینی شاہد بھی جائے وقوع سے ملا ہے بیان لیا جا رہا ہے۔

  • راجن پور : گھریلو تنازعہ ،بیوی کوگولی مارنے کے بعد خاوند کی خود کشی

    راجن پور : گھریلو تنازعہ ،بیوی کوگولی مارنے کے بعد خاوند کی خود کشی

    باغی ٹی وی ،راجنپور ( نامہ نگار)گھریلو تنازعہ ،بیوی کوگولی مارنے کے بعد خاوند کی خود کشی
    تفصیل کے مطابق پولیس ترجمان راجنپور کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی راجن پور پولیس کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ ٹھیڑی کالونی میں 1 شخص نے خودکشی کر لی ہے۔ مقامی پولیس بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کردی حکیم ولد بشیر نے اپنی زوجہ مسمات (ز) کو فائر کرکے زخمی کردیا جو مسمات ز کو ٹانگ پر لگا۔ بعد میں مسمی حکیم نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی۔ مسمات ز کو ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔ وجہ عناد گھریلو ناچاقی ہے ایس ڈی پی او صدر راجن پور حافظ غلام فرید اور ایچ او تھانہ سٹی راجن پور موقع پر پہنچ گئے۔ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے

  • جتوئی : عدالت میں جرم ثابت ہونے پرمجرم کو سزائے موت اور 1 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

    جتوئی : عدالت میں جرم ثابت ہونے پرمجرم کو سزائے موت اور 1 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

    باغی ٹی وی ،جتوئی ( نذیرشجراء)عدالت میں جرم ثابت ہونے پرمجرم کو سزائے موت اور 1 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی قیادت میں تھانہ شہر سلطان کی پولیس نے بہترین پراسیکیوشن اور تفتیش کے نتیجے میں مقدمہ نمبر 246/19 بجرم 376i ت پ کا ملزم محمد عرفان کو بہت کم عرصہ میں بعدالت جناب طارق مسعود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 1 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز شاہ کاکہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے۔کسی بھی جرم کے سرزد ہونے،مشکوک گاڑی یا شخص یا لاوارث چیز کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • کشمور:حکومت سندھ کی جانب سے کمزور اور بے سہارا لوگوں کی قانونی مدد کے لیے سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹرقائم

    کشمور:حکومت سندھ کی جانب سے کمزور اور بے سہارا لوگوں کی قانونی مدد کے لیے سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹرقائم

    باغی ٹی وی ،کندھکوٹ ( نامہ نگارمکتیار اعوان )حکومت سندھ کی جانب سے کمزور اور بے سہارا لوگوں کی قانونی مدد کے لیے سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ حکومت سندھ کی جانب سے ملک بھر کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ریجنل ایڈمن کوآرڈینیٹر طلعت حسین نے کشمور محکمہ اطلاعات کے کے دفتر پہنچ کر کال سنٹر کا بورڈ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جولائی 2018 میں اپنا کام شروع کیا۔ جولائی 2021 سے جون 2022 تک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق کال سینٹر کو 600 سے زائد شہروں، قصبوں اور دیہاتوں سے 44828 کالز موصول ہوئیں۔کال سینٹر سے رابطہ کرنے والوں میں 26363 مرد، 8741 خواتین اور خواجہ سرا شامل تھے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور شہید بینظیر آباد سے تھا۔کال سینٹر میں ہائی کورٹس کے 24 ماہر وکلاء کی ٹیم صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک شہریوں کے مسائل قانونی طریقے سے حل کرنے کے لیے موجود رہتی ہے۔جس کے بعد خود کال ریکارڈ کرکے متعلقہ شخص سے فون یا میسج کے ذریعے رابطہ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ضلع کشمور کے محکمہ اطلاعات کے نمائندگان نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے شہری ہیلپ لائن 080070806 پر کال کر کے کسی بھی معاملے میں قانونی مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔ حکومت سندھ کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایسے کونسلنگ ادارے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

  • ضلع کشمور کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ۔ ڈپٹی کمشنر

    ضلع کشمور کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ۔ ڈپٹی کمشنر

    باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ (نامہ نگار) ضلع کشمور کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ۔ ڈپٹی کمشنر
    تفصیل کے مطابق 24 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2022 تک جاری قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کشمور نے قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تنگوانی تعلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پولیو ورکرز کو ہدایت کی کہ ضلع کشمور کا کوئی بھی بچہ پولیو سے پیچھے نہ رہے، ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ پولیو ورکرز نے بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 3 لاکھ 17 ہزار 677 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے 747 موبائل ٹیمیں، 55 ٹرانزٹ اور 56 فکسڈ ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ، جبکہ 66 سی ایم او اور 06 تعلقہ افسران مہم کی نگرانی کریں گے۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر آر ایچ سی تنگوانی پہنچے اور ڈاکٹروں اور ادویات کی موجودگی کا جائزہ لیا۔

  • ٹھٹھہ :گرلز ہائی اسکول مکلی کے کلاس رومز میں سانپوں اور دیگر جانوروں کا بسیرا،اسٹاف اور طالبات میں خوف و ہراس

    ٹھٹھہ :گرلز ہائی اسکول مکلی کے کلاس رومز میں سانپوں اور دیگر جانوروں کا بسیرا،اسٹاف اور طالبات میں خوف و ہراس

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی کے کلاس رومز میں سانپوں اور دیگر جانوروں کا بسیرا،اسٹاف اور طالبات میں خوف و ہراس . اسکول کے پلاٹ میں جھاڑیوں کی وجہ سے سانپ اور دیگر جانور دکھائی دئیے ، صفائی کا عملہ ڈی سی کے حکم پر آیا تو بااثر افراد نے صفائی کے عملے کو گالیاں دیکر بھگا دیا اسکول انتظامیہ کا موقف
    تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں جہاں کئی سو طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں اور اسٹاف بھی موجود ہے، اسکول کے پلاٹ پر سیکڑوں جھاڑیاں کلاسز اور کمپیوٹر روم کی بیک سائیڈ پر اُگی ہوئی ہیں جہاں سے 4 سانپ اور گو جامی جانور اچانک کلاس اور کمپیوٹر رومز میں گھس آئے، جہاں سے اسٹاف اور طالبات نے بھاگ کر جان بچائی ، جس سے طالبات اور اسٹاف میں خوف و ہراس پھیل گیا،سانپ اور گو اسٹور روم داخل ہو کر غائب ہوگئے – اسکول ہیڈ مسٹریس نے ڈی سی ٹھٹھہ کو صفائی ستھرائی کے لئے کہا تو ڈی سی ٹھٹھہ نے صفائی کے عملے کو بھیجا انہوں نے جھاڑیوں کو آگ لگائی سکول انتظامیہ کے مطابق مگر قریبی موجود چند بااثر افراد نے صفائی کے عملے کو دھمکیاں اور گالیاں دیکر بھگا دیا – سکول انتظامیہ کے کہنے پر صفائی کا عملہ دوبارہ اسکول میں صفائی ستھرائی اور جھاڑیوں کو کاٹنے کے لئے پھنچا مگر انکو دوبارہ اسکول کے پلاٹ پر جھاڑیوں کو کاٹنے اور آگ لگانے سے بااثر افراد نے روک دیا تھا ، سکول میں سانپ اور دیگر جانوروں کی موجودگی کی وجہ سے اسٹاف اور عملے میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے اسکول انتظامیہ نے چیف جسٹس آف پاکستان ڈی سی ٹھٹھہ اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے بااثر افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے